وَعَنْ جُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ قَالَ: «إِنِّي لَعِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ جَاءَهُ بَشِيرٌ مِنْ سَرِيَّةٍ بَعَثَهَا، فَأَخْبَرَهُ بِنَصْرِ اللَّهِ الَّذِي نَصَرَ سَرِيَّتَهُ وَبِفَتْحِ اللَّهِ الَّذِي فَتَحَ لَهُمْ. قَالَ: فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثٍ تَقَدَّمَ لِجُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ وَزَادَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ ذَلِكَ: "" سَيَكُونُ بَعْدِي فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ تَصْدِمُ كَصَدْمِ الْحَمَاةِ وَفُحُولِ الثِّيرَانِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُسْلِمًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي فِيهَا مُسْلِمًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا "". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: فَكَيْفَ نَصْنَعُ عِنْدَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "" ادْخُلُوا بُيُوتَكُمْ وَأَخْمِلُوا ذِكْرَكُمْ "". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: أَفَرَأَيْتَ إِنْ دَخَلَ عَلَى أَحَدِنَا فِي بَيْتِهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" فَلْيُمْسِكْ بِيَدِهِ، وَلْيَكُنْ عَبْدَ اللَّهِ الْمَقْتُولَ، وَلَا يَكُنْ عَبْدَ اللَّهِ الْقَاتِلَ، فَإِنَّ الرَّجُلَ يَكُونُ فِي قُبَّةِ الْإِسْلَامِ فَيَأْكُلُ مَالَ أَخِيهِ وَيَسْفِكُ دَمَهُ وَيَعْصِي رَبَّهُ وَيَكْفُرُ بِخَالِقِهِ وَتَجِبُ لَهُ جَهَنَّمُ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ وَشَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَقَدْ وُثِّقَا وَفِيهِمَا ضَعْفٌ.
EnglishUnverified translation
Jundab ibn Sufyān, may Allah be pleased with him, reports that while he was with the Messenger of Allah ﷺ a bearer of glad tidings came from an expedition the Prophet ﷺ had sent, informing of Allah's help and victory, after which the Prophet ﷺ warned of coming tribulations in which a man's faith will shift between morning and evening, advised staying in homes and obscurity, commanded restraint of the hand and choosing to be the slain servant rather than the slaying servant, and described one who consumes his brother's wealth, sheds his blood, disobeys his Lord, and disbelieves in his Creator as deserving Hell. > **"There will be after me tribulations like portions of the dark night, colliding like the colliding of camels and mighty bulls; a man will be Muslim in the morning and disbeliever in the evening, and Muslim in the evening and disbeliever in the morning. Enter your houses and obscure your mention. Let him withhold his hand and be the slain servant of Allah, and not be the slaying servant of Allah, for a man will be within the dome of Islam, then he consumes his brother's wealth, sheds his blood, disobeys his Lord, disbelieves in his Creator, and Hell becomes due for him."**
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھا ، اسی دوران ایک مہم کا خوشخبری سنانے والا شخص آیا ، جس مہم کو نبی اکرم ﷺ نے بھیجا تھا ، اس نے آپ کو بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال ہوئی اور اس لشکر کی مدد ہو گئی اور اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو فتح نصیب کی ....... اس کے بعد راوی نے اس کی مانند حدیث نقل کی ہے ، جو حضرت جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے پہلے گزر چکی ہے اور اس میں یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اس وقت یہ ارشاد فرمایا : ’’ عنقریب میرے بعد ایسے فتنے ہوں گے ، جو تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند ہوں گے ، ان میں آدمی صبح کے وقت مسلمان ہو گا اور شام کے وقت کافر ہو چکا ہو گا ، یا شام کو مسلمان ہو گا اور صبح کے وقت کافر ہو چکا ہو گا ، مسلمانوں میں سے ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اُس وقت ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اپنے گھروں میں داخل ہو جانا اور چھپ جانا ، حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی : اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ کہ اگر ہم میں سے کسی ایک کے گھر میں وہ شخص داخل ہو جاتا ہے ، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اس ( اپنے گھر میں موجود ) شخص کو اپنا ہاتھ روک کے رکھنا چاہیے ، اور اللہ کا مقتول بندہ بننا چاہیے ، اللہ کا قاتل بندہ نہیں بننا چاہیے ، کیونکہ آدمی اسلام کے قبہ میں ہوتا ہے ، پھر وہ اپنے بھائی کا مال کھاتا ہے اور اس کا خون بہاتا ہے ، اپنے پروردگار کی نافرمانی کرتا ہے ، اپنے خالق کا کفر کرتا ہے ، تو اُس کے لئے جہنم واجب ہو جاتی ہے ۔‘‘ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن بہرام ہے اور ایک راوی شہر بن حوشب ہے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے ۔