وَعَنْ فَيْرُوزٍ الدَّيْلِمِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «يَكُونُ فِي رَمَضَانَ صَوْتٌ "". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فِي أَوَّلِهِ أَوْ فِي وَسَطِهِ أَوْ فِي آخِرِهِ؟ قَالَ: "" بَلْ فِي النِّصْفِ مِنْ رَمَضَانَ، إِذَا كَانَتْ لَيْلَةُ النِّصْفِ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ يَكُونُ صَوْتٌ مِنَ السَّمَاءِ يُصْعَقُ لَهُ سَبْعُونَ أَلْفًا [يَخْرِسُ سَبْعُونَ أَلْفًا، يَعْمَى سَبْعُونَ أَلْفًا] وَيُصَمُّ سَبْعُونَ أَلْفًا "". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَنِ السَّالِمُ مِنْ أَمُّتِكَ؟ قَالَ: "" مَنْ لَزِمَ بَيْتَهُ وَتَعَوَّذَ بِالسُّجُودِ وَجَهَرَ بِالتَّكْبِيرِ لِلَّهِ. ثُمَّ يَتْبَعُهُ صَوْتٌ آخَرُ، فَالصَّوْتُ الْأَوَّلُ صَوْتُ جِبْرِيلَ وَالثَّانِي صَوْتُ الشَّيْطَانِ، فَالصَّوْتُ فِي رَمَضَانَ، وَالْمَعْمَعَةُ فِي شَوَّالٍ، وَتُمَيِّزُ الْقَبَائِلَ فِي ذِي الْقِعْدَةِ، وَيُغَارُ عَلَى الْحَاجِّ فِي ذِي الْحِجَّةِ، وَالْمُحَرَّمُ وَمَا الْمُحَرَّمُ! أَوَّلُهُ بَلَاءٌ عَلَى أُمَّتِي وَآخِرُهُ فَرَجٌ لِأُمَّتِي، الرَّاحِلَةُ [فِي ذَلِكَ الزَّمَانِ] بِقَتَبِهَا يَنْجُو عَلَيْهَا الْمُؤْمِنُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ دَسْكَرَةٍ تَغُلُّ مِائَةَ أَلْفٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
EnglishUnverified translation
Fayruz al-Daylami, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, foretold a cry in Ramadan. When asked in which part, he specified the middle, on a Friday night at mid-Ramadan, a cry from heaven stunning seventy thousand, muting seventy thousand, blinding seventy thousand, and deafening seventy thousand. When asked who among his community would be safe, he named one who stays in his house, seeks refuge in prostration, and proclaims Allah's greatness aloud. Then another cry would follow, the first the voice of Jibril and the second the voice of Satan, with the cry in Ramadan, turmoil in Shawwal, distinction of tribes in Dhu al-Qaʿdah, raiding of pilgrims in Dhu al-Hijjah, and Muharram whose beginning is trial for his community and whose end is relief, when a mounted camel with its saddle by which a believer escapes is better than a estate yielding a hundred thousand. > **"There shall be in Ramadan a cry, in the middle of Ramadan, on a Friday night at mid-month, a cry from heaven stunning seventy thousand, muting seventy thousand, blinding seventy thousand, and deafening seventy thousand. Whoever stays in his house, seeks refuge in prostration, and proclaims Allah's greatness aloud is safe. Then another cry follows; the first cry is the voice of Jibril and the second the voice of Satan. The cry is in Ramadan, turmoil in Shawwal, distinction of tribes in Dhu al-Qaʿdah, raiding of pilgrims in Dhu al-Hijjah, and Muharram, its beginning trial for my community and its end relief. A mount with its saddle upon which the believer escapes is better for him than an estate yielding a hundred thousand."**
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت فیروز دیلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ رمضان میں ایک آواز ہو گی ، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ اس کے ابتدائی حصے میں ہو گی یا درمیانی حصے میں ہو گی یا آخری حصے میں ہو گی ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : بلکہ رمضان کے نصف حصے میں ہو گی ، جب نصف حصے والی رات آئے گی ، وہ جمعہ کی رات ہو گی ، اُس میں آسمان سے ایک آواز آئے گی ، اس میں ستر ہزار لوگوں کو بے ہوش کیا جائے گا ، ستر ہزار گونگے ہو جائیں گے ، ستر ہزار اندھے ہو جائیں گے ، ستر ہزار بہرے ہو جائیں گے ۔ لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ کی امت میں سے سلامتی والا کون ہو گا ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : جو اپنے گھر میں رہے گا اور سجدوں کے ذریعے پناہ مانگے گا اور اللہ تعالیٰ کی کبریائی بلند آواز میں بیان کرے گا ، پھر اس کے بعد ایک اور آواز آئے گی ، پہلی آواز حضرت جبرائیل علیہ السلام کی آواز ہو گی اور دوسری آواز شیطان کی آواز ہو گی ، ایک آواز رمضان میں ہو گی ، اور پھر ایک ’’ معمعہ ‘‘ ( جنگ کے دوران کی آوازیں ) شوال میں ہو گی ، ذی القعدہ میں قبائل کے درمیان امتیاز ہو جائے گا ، ذوالحج میں حاجیوں پر حملہ کیا جائے گا اور محرم ، محرم کیا ہے ؟ اس کا ابتدائی حصہ میری امت کے لئے آزمائش ہو گا اور اس کا آخری حصہ میری امت کے لئے کشادگی ہو گی ، اس زمانے میں ایک سواری ، جس پر اس کا ساز و سامان موجود ہو اور مؤمن اس پر سوار ہو کر نجات پا لے ، وہ مومن کے لئے اس ساز و سامان سے زیادہ بہتر ہو گی ، جس کی قیمت ایک لاکھ ہو ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے اور وہ متروک ہے ۔