Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 33 · Chapter 5

Book of Divine Decree

Hadith 11937–11956

20 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

11937

Majma al-Zawaid #11937

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «يُؤْتَى بِأَرْبَعَةٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: بِالْمَوْلُودِ، وَبِالْمَعْتُوهِ، وَبِمَنْ مَاتَ فِي الْفَتْرَةِ، وَبِالشَّيْخِ الْفَانِي، كُلُّهُمْ يَتَكَلَّمُ بِحُجَّتِهِ، فَيَقُولُ الرَّبُّ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لِعُنُقٍ مِنَ النَّارِ: ابْرُزْ فَيَقُولُ لَهُمْ: إِنِّي كُنْتُ أَبْعَثُ إِلَى عِبَادِي رُسُلًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ، وَإِنِّي رَسُولُ نَفْسِي إِلَيْكُمْ، ادْخُلُوا هَذِهِ، فَيَقُولُ مَنْ كُتِبَ عَلَيْهِ الشَّقَاءُ: يَا رَبِّ أَيْنَ نَدْخُلُهَا وَمِنْهَا كُنَّا نَفِرُّ؟ "" قَالَ: "" وَمَنْ كُتِبَ عَلَيْهِ السَّعَادَةُ يَمْضِي فَيَقْتَحِمُ فِيهَا مُسْرِعًا "" قَالَ: "" فَيَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى: أَنْتُمْ لِرُسُلِي أَشَدُّ تَكْذِيبًا وَمَعْصِيَةً، فَيُدْخِلُ هَؤُلَاءِ الْجَنَّةَ وَهَؤُلَاءِ النَّارَ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, said: > **"Four shall be brought on the Day of Resurrection: the newborn, the ma-tuh, one who died in the fatrah, and the decrepit old man. Each shall speak his plea. The Lord, Blessed and Exalted is He, shall say to a neck of the Fire: Emerge. Then He shall say to them: I sent to My servants messengers from themselves. I am My own messenger to you. Enter this."** Whoever was written wretched shall say: > **"O Lord, where shall we enter it, when from it we fled."** Of whoever was written fortunate, he said: > **"He shall proceed and plunge into it hastening."** Then Allah, Blessed and Exalted is He, shall say: > **"You would have denied My messengers more intensely and disobeyed. He shall admit these to Paradise and these to the Fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ قیامت کے دن چار قسم کے لوگوں کو لایا جائے گا ، کمسنی میں فوت ہونے والے بچے کو ، پاگل کو ، اس شخص کو جو زمانہ فترت میں مر گیا تھا ، اور انتہائی بوڑھے شخص کو ، اُن میں سے ہر ایک اپنی دلیل پیش کرے گا ، تو پروردگار جہنم کے ٹکڑے سے فرمائے گا کہ تم ظاہر ہو جاؤ ، پھر وہ ان لوگوں سے فرمائے گا : میں نے اپنے بندوں کی طرف رسول بھیجے ، جو ان لوگوں میں سے ہی تھے ، لیکن تم لوگوں کے بارے میں ، میں اپنے آپ کو ہی رسول بناتا ہوں ، تم اس ( جہنم ) میں داخل ہو جاؤ ! تو جس شخص کے نصیب میں بدنصیبی ہو گی ، وہ عرض کرے گا : اے ہمارے پروردگار ! ہم اس میں کیسے داخل ہوں ؟ جب کہ ہم اسی سے تو بھاگ رہے ہیں ، اور جس شخص کے نصیب میں خوش نصیبی ہو گی ، وہ جائے گا اور اس میں تیزی سے داخل ہو جائے گا ، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا : تم لوگوں نے میرے رسول کی تو اس سے زیادہ شدت سے تکذیب کرنی تھی اور نافرمانی کرنی تھی ، پھر وہ ان ( فرمانبردار ) لوگوں کو جنت میں داخل کر دے گا اور ان ( نافرمان ) لوگوں کو جہنم میں داخل کر دے گا ۔‘‘ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے ، امام ابویعلیٰ کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

11938

Majma al-Zawaid #11938

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحْسَبُهُ - قَالَ: " «يُؤْتَى بِالْهَالِكِ فِي الْفَتْرَةِ، وَالْمَعْتُوهِ، وَالْمَوْلُودِ، فَيَقُولُ الْهَالِكُ فِي الْفَتْرَةِ: لَمْ يَأْتِنِي كِتَابٌ وَلَا رَسُولٌ، وَيَقُولُ الْمَعْتُوهُ: أَيْ رَبِّ لَمْ تَجْعَلْ لِي عَقْلًا أَعْقِلُ بِهِ خَيْرًا وَلَا شَرًّا، وَيَقُولُ الْمَوْلُودُ: لَمْ أُدْرِكِ الْعَمَلَ "، قَالَ: " فَيُرْفَعُ لَهُمْ نَارٌ، فَيُقَالُ لَهُمْ: رُدُّوهَا - أَوْ قَالَ: ادْخُلُوهَا - فَيَدْخُلُهَا مَنْ كَانَ فِي عِلْمِ اللَّهِ سَعِيدًا أَنْ لَوْ أَدْرَكَ الْعَمَلَ "، قَالَ: " وَيُمْسِكُ عَنْهَا مَنْ كَانَ فِي عِلْمِ اللَّهِ شَقِيًّا أَنْ لَوْ أَدْرَكَ الْعَمَلَ، فَيَقُولُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى: إِيَّايَ عَصَيْتُمْ، فَكَيْفَ بِرُسُلِي بِالْغَيْبِ» "، رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Said, meaning al-Khudri, may Allah be pleased with him, reported from the Prophet, peace and blessings of Allah be upon him, in his reckoning, that he said: > **"The perished in the fatrah, the ma-tuh, and the newborn shall be brought. The perished in the fatrah shall say: No book nor messenger came to me. The ma-tuh shall say: O Lord, You gave me no intellect to understand good or evil. The newborn shall say: I did not reach deeds."** He said: > **"A fire shall be raised for them, and it shall be said to them: Return it, or he said: Enter it. Whoever in the knowledge of Allah was fortunate, had he reached deeds, shall enter it. Whoever in the knowledge of Allah was wretched, had he reached deeds, shall withhold from it."** Then He, Blessed and Exalted is He, shall say: > **"Me you disobeyed, so how with My messengers in the unseen."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ زمانہ فترت میں فوت ہونے والے شخص کو ، پاگل شخص کو ، کمسنی میں فوت ہو جانے والے شخص کو لایا جائے گا ، زمانہ فترت میں فوت ہونے والا شخص کہے گا : میرے پاس نہ تو کوئی کتاب آئی اور نہ ہی رسول آیا ، پاگل شخص کہے گا : اے میرے پروردگار ! تو نے میرے لئے عقل ہی نہیں بنائی کہ میں اس کے ذریعے بھلائی یا برائی کو سمجھ سکتا ، کمسنی میں فوت ہونے والا ( بچہ ) کہے گا : مجھے عمل کا زمانہ ہی نہیں ملا ، نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں : تو ان لوگوں کے سامنے جہنم آئے گی ، تو ان سے کہا جائے گا : تم اس میں داخل ہو جاؤ ! تو جس شخص کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے علم میں یہ بات ہو گی کہ اگر اسے عمل کا موقع ملتا ، تو وہ سعادت مند ہوتا ، تو وہ شخص اس میں داخل ہو جائے گا اور جس شخص کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے علم میں یہ تھا کہ وہ بدنصیب ہو گا ، اگر اسے عمل کا موقع ملا ہوتا ، تو وہ شخص اس میں داخل ہونے سے رک جائے گا ، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا : تم لوگ میری نافرمانی کر رہے ہو ، تو غیب کے عالم میں میرے رسولوں کے ساتھ تم نے کیا کرنا تھا ؟‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

11939

Majma al-Zawaid #11939

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «يُؤْتَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِالْمَمْسُوخِ عَقْلًا، وَبِالْهَالِكِ فِي الْفَتْرَةِ، وَبِالْهَالِكِ صَغِيرًا، فَيَقُولُ الْمَمْسُوخُ عَقْلًا: يَا رَبِّ لَوْ آتَيْتَنِي عَقْلًا مَا كَانَ مَنْ آتَيْتَهُ عَقْلًا بِأَسْعَدَ بِعَقْلِهِ مِنِّي، وَيَقُولُ الْهَالِكُ فِي الْفَتْرَةِ: يَا رَبِّ لَوْ أَتَانِي مِنْكَ عَهْدٌ مَا كَانَ مَنْ أَتَاهُ مِنْكَ عَهْدٌ بِأَسْعَدَ بِعَهْدِهِ مِنِّي، وَيَقُولُ الْهَالِكُ صَغِيرًا: لَوْ آتَيْتَنِي عُمُرًا مَا كَانَ مَنْ آتَيْتَهُ عُمُرًا بِأَسْعَدَ مِنْ عُمُرِهِ مِنِّي، فَيَقُولُ الرَّبُّ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى: إِنِّي آمُرُكُمْ بِأَمْرٍ فَتُطِيعُونِي؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ وَعِزَّتِكَ، فَيَقُولُ: اذْهَبُوا فَادْخُلُوا النَّارَ، فَلَوْ دَخَلُوهَا مَا ضَرَّتْهُمْ، فَيَخْرُجُ عَلَيْهِمْ قَوَابِسُ يَظُنُّونَ أَنَّهَا قَدْ أَهْلَكَتْ مَا خَلَقَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍ فَيَرْجِعُونَ سِرَاعًا فَيَقُولُونَ: خَرَجْنَا يَا رَبِّ نُرِيدُ دُخُولَهَا، فَخَرَجَتْ عَلَيْنَا قَوَابِسُ ظَنَنَّا أَنَّهَا قَدْ أَهْلَكَتْ مَا خَلَقَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍ، فَيَأْمُرُهُمُ الثَّانِيَةَ فَيَرْجِعُونَ كَذَلِكَ يَقُولُونَ مِثْلَ قَوْلِهِمْ، فَيَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى: قَبْلَ أَنْ تُخْلَقُوا عَلِمْتُ مَا أَنْتُمْ عَامِلُونَ، وَعَلَى عِلْمِي خَلَقْتُكُمْ، وَإِلَى عِلْمِي تَصِيرُونَ فَتَأْخُذُهُمُ النَّارُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ عِنْدَ الْبُخَارِيِّ وَغَيْرِهِ، وَرُمِيَ بِالْكَذِبِ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِيُّ: كَانَ يَتْبَعُ السُّلْطَانَ وَكَانَ صَدُوقًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Muadh ibn Jabal, may Allah be pleased with him, reported from the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, that he said: > **"On the Day of Resurrection shall be brought one deprived of intellect, one perished in the fatrah, and one perished young. The deprived of intellect shall say: O Lord, had You given me intellect, whoever You gave intellect would not be more fortunate with his intellect than me. The perished in the fatrah shall say: O Lord, had a covenant come to me from You, whoever received a covenant from You would not be more fortunate with his covenant than me. The perished young shall say: Had You given me age, whoever You gave age would not be more fortunate with his age than me."** The Lord, Blessed and Exalted is He, shall say: > **"I command you a command, will you obey Me."** They shall say: > **"Yes, by Your might."** He shall say: > **"Go and enter the Fire."** Had they entered it, it would not harm them. Flames shall emerge upon them, and they shall think it destroyed all Allah created, so they shall return hastening and say: > **"We came out, O Lord, intending to enter it, but flames emerged upon us, and we thought it destroyed all Allah created."** He shall command them a second time, and they shall return likewise saying the like. Allah, Blessed and Exalted is He, shall say: > **"Before you were created I knew what you would do. Upon My knowledge I created you, and to My knowledge you return. The Fire shall seize them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ قیامت کے دن اس شخص کو لایا جائے گا ، جس کی عقل نہیں تھی ( یعنی پاگل کو لایا جائے گا ) اور زمانہ فترت میں فوت ہونے والے شخص کو لایا جائے گا اور بچپن میں ہلاک ہونے والے کو لایا جائے گا ، تو پاگل شخص کہے گا : اگر تو نے مجھے عقل دی ہوتی تو جسے تو نے عقل دی ہے وہ اپنی عقل کے حساب سے مجھ سے زیادہ سعادت مند نہ ہوتا ، زمانہ فترت میں مرنے والا کہے گا : اے میرے پروردگار ! اگر تیری طرف سے میرے پاس کوئی عہد آیا ہوتا ، تو اس عہد کے حوالے سے وہ شخص مجھ سے زیادہ سعادت مند نہیں ہونا تھا ، جس کے پاس تیری طرف سے عہد آیا تھا ، بچپن میں فوت ہونے والا شخص کہے گا : اگر تو نے مجھے اتنی عمر دی ہوتی ، جتنی عمر تو نے دوسرے لوگوں کو دی تھی ، تو اپنی عمر کے حوالے سے کسی نے مجھ سے زیادہ سعادت مند نہیں ہونا تھا ، تو پروردگار فرمائے گا : میں تمہیں ایک حکم دیتا ہوں ، کیا تم میری اطاعت کرو گے ؟ وہ عرض کریں گے : جی ہاں ! تیری عزت کی قسم ! تو پروردگار فرمائے گا : تم جاؤ اور جہنم میں داخل ہو جاؤ ( نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں : ) اگر وہ لوگ جہنم میں داخل ہو جائیں ، تو جہنم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی ، پھر ان لوگوں کے سامنے آگ کے بھبکے آئیں گے اور وہ لوگ یہ گمان کریں گے کہ وہ ( بھبکے ) انہیں ہلاکت کا شکار کر دیں گے ، تو وہ لوگ تیزی سے واپس آ جائیں گے اور کہیں گے : اے ہمارے پروردگار ! ہم اس میں داخل ہونے کے لئے نکلے تھے ، لیکن پھر ہمارے سامنے آگ کے شعلے نکل کر آئے ، تو ہم نے یہ گمان کیا کہ یہ تو اللہ تعالیٰ کی ساری مخلوق کو ہلاکت کا شکار کر دیں گے ، پھر اللہ تعالیٰ دوسری مرتبہ انہیں حکم دے گا ، وہ اس سے واپس آ جائیں گے ، اور پہلے قول کی مانند کہیں گے ، پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا : ’’ تم لوگوں کے تخلیق ہونے سے پہلے مجھے یہ بات پتہ تھی کہ تم لوگوں نے کیا عمل کرتے ہیں ؟ اور اپنے علم کی بنیاد پر میں نے تمہیں پیدا کیا تھا اور میرے علم کی بنیاد پر تمہارا انجام ہو گا ، تو جہنم انہیں اپنی لپیٹ میں لے گی ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے اور وہ امام بخاری اور دیگر حضرات کے نزدیک متروک ہے ، اس پر جھوٹا ہونے کا الزام ہے ، محمد بن مبارک صوری کہتے ہیں : یہ حکمرانوں کے پاس آیا جایا کرتا تھا ، ویسے یہ صدوق ہے ، معجم کبیر کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

11940

Majma al-Zawaid #11940

عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: «سَأَلَتْ خَدِيجَةُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ وَلَدَيْنِ مَاتَا لَهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" هُمَا فِي النَّارِ ""، قَالَ: فَلَمَّا رَأَى الْكَرَاهَةَ فِي وَجْهِهَا، قَالَ: "" لَوْ رَأَيْتِ مَكَانَهُمَا أَبْغَضْتِهِمَا ""، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَوَلَدِي مِنْكَ؟ قَالَ: "" فِي الْجَنَّةِ ""، قَالَ: ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَأَوْلَادَهُمْ فِي الْجَنَّةِ، وَإِنَّ الْمُشْرِكِينَ وَأَوْلَادَهُمْ فِي النَّارِ ""، ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - {وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ} [الطور: 21]». رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ali, may Allah be pleased with him, said, Khadijah, may Allah be pleased with her, asked the Prophet, peace and blessings of Allah be upon him, about two sons of hers who died in the Jahiliyyah. The Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, said: > **"They are in the Fire."** When he saw dislike in her face, he said: > **"Had you seen their place, you would hate them more."** She said, O Messenger of Allah, and my child from you. He said: > **"In Paradise."** Then the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, said: > **"Muslims and their offspring are in Paradise. Mushriks and their offspring are in the Fire."** Then the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, recited: Those who believed and their offspring followed them in faith, We joined their offspring with them, Surah al-Tur 21.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم ﷺ سے اپنے اُن دو بچوں کے بارے میں دریافت کیا ، جو زمانہ جاہلیت میں ان کے دو بچے فوت ہوئے تھے ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : وہ دونوں جہنم میں جائیں گے ، جب نبی اکرم ﷺ نے ان کے چہرے پر ناپسندیدگی دیکھی تو فرمایا : اگر تم ان دونوں کی صورت حال دیکھ لو ، تو یہ چیز تمہیں زیادہ بری لگے گی ، سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ سے جو میرے بچے ہوئے ہیں ( اور جو بچپن میں فوت ہو گئے ) نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : وہ جنت میں جائیں گے ، راوی بیان کرتے ہیں : پھر نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ بے شک مسلمان اور ان کی اولاد جنت میں جائیں گے اور مشرکین اور اُن کی اولاد جہنم میں جائیں گے ‘‘ پھر نبی اکرم ﷺ نے یہ آیت تلاوت کی : ’’ بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے ، اور ان کی ذریت نے ایمان کے ہمراہ ان کی پیروی کی ، تو ہم ان کی ذریت کو ان کے ساتھ ملا دیں گے ۔‘‘ یہ روایت عبداللہ بن احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عثمان ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

11941

Majma al-Zawaid #11941

«وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا ذَكَرَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْلَادَ الْمُشْرِكِينَ، فَقَالَ: "" إِنْ شِئْتِ أَسْمَعْتُكِ تَضَاغِيَهُمْ فِي النَّارِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو عُقَيْلٍ يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، ضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ أَحْمَدُ، وَغَيْرُهُ، وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، وَنُقِلَ عَنْهُ تَوْثِيقُهُ فِي رِوَايَةٍ مِنْ ثَلَاثَةٍ.

EnglishUnverified translation

Aishah, may Allah be pleased with her, mentioned the children of the mushriks to the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, and he said: > **"If you wish, I shall make you hear their crying in the Fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : انہوں نے نبی اکرم ﷺ کے سامنے مشرکین کی اولاد کا ذکر کیا ، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اگر تم چاہو ، تو جہنم میں اُن کی شور و غوغا کی آواز ، میں تمہیں سنوا دیتا ہوں ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوعقیل یحیی بن متوکل ہے ، جسے جمہور ائمہ یعنی امام احمد اور دیگر حضرات اور یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے ، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین سے اس کی توثیق بھی نقل کی گئی ہے ۔

11942

Majma al-Zawaid #11942

«وَعَنْ خَدِيجَةَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيْنَ أَطْفَالِي مِنْكَ؟ قَالَ: "" فِي الْجَنَّةِ ""، قُلْتُ: بِلَا عَمَلٍ؟ قَالَ: "" اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ ""، قُلْتُ: فَأَيْنَ أَطْفَالِي مِنْ قَبْلِكَ؟ قَالَ: "" فِي النَّارِ ""، قُلْتُ: بِغَيْرِ عَمَلٍ؟ قَالَ: "" لَقَدْ عَلِمَ اللَّهُ مَا كَانُوا عَامِلِينَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ وَابْنَ بُرَيْدَةَ لَمْ يُدْرِكَا خَدِيجَةَ.

EnglishUnverified translation

Khadijah, may Allah be pleased with her, said, I said, O Messenger of Allah, where are my children from you. He said: > **"In Paradise."** I said, without work. He said: > **"Allah knows best what they would have done."** I said, where are my children from before you. He said: > **"In the Fire."** I said, without work. He said: > **"Allah knew what they would have done."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ سے میرے بچے کہاں ہوں گے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جنت میں ، میں نے دریافت کیا : کسی عمل کے بغیر ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اللہ بہتر جانتا ہے کہ انہوں نے جو عمل کرنے تھے ۔ میں نے دریافت کیا : آپ سے پہلے کے جو میرے بچے ہیں وہ کہاں ہوں گے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جہنم میں ، میں نے عرض کی : کسی عمل کے بغیر ؟ آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہے کہ انہوں نے جو عمل کرنے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں البتہ عبداللہ بن حارث بن نوفل اور ابن بریدہ ان دونوں نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔

11943

Majma al-Zawaid #11943

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنْتُ أَقُولُ فِي أَوْلَادِ الْمُشْرِكِينَ هُوَ مِنْهُمْ، فَحَدَّثَنِي رَجُلٌ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَقِيتُهُ، فَحَدَّثَنِي عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: " «رَبُّهُمْ أَعْلَمُ بِهِمْ هُوَ خَلَقَهُمْ وَهُوَ أَعْلَمُ بِهِمْ وَبِمَا كَانُوا عَامِلِينَ» ".

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas, may Allah be pleased with them both, said, I used to say about the children of the mushriks that they are of them. A man narrated to me from a man of the Companions of the Prophet, peace and blessings of Allah be upon him, then I met him, and he narrated to me from the Prophet, peace and blessings of Allah be upon him, that he said: > **"Their Lord knows best of them. He created them, and He knows best of them and what they would have done."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : پہلے میں مشرکین کی اولاد کے بارے میں یہ رائے رکھتا تھا کہ یہ بھی ان میں شمار ہوں گے ، پھر ایک شخص نے مجھے نبی اکرم ﷺ کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات بتائی ، میں ان صاحب سے ملا ، تو ان صاحب نے مجھے نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے یہ بات بتائی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے یہ بات ارشاد فرمایا ہے : ’’ ان کا پروردگار ، ان کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے ، اس نے انہیں پیدا کیا ہے اور وہ ان کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے اور اس چیز کے بارے میں بھی زیادہ بہتر جانتا ہے جو ان لوگوں نے عمل کرنے تھے ۔‘‘

11944

Majma al-Zawaid #11944

وَفِي رِوَايَةٍ: فَأَمْسَكْتُ عَنْ قَوْلِي، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

In a narration, Ibn Abbas, may Allah be pleased with them both, said: > **"So I withheld my opinion."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں :” تو میں اپنے موقف سے رک گیا ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

11945

Majma al-Zawaid #11945

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَقُولُ فِي اللَّاهِينَ؟ قَالَ: فَسَكَتَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ كَلِمَةً، فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ غَزْوِهِ وَطَافَ فَإِذَا هُوَ بِغُلَامٍ قَدْ وَقَعَ وَهُوَ يَعْبَثُ بِالْأَرْضِ، فَنَادَى مُنَادِيهِ: "" أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ اللَّاهِينَ؟ ""، فَأَقْبَلَ الرَّجُلُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَتْلِ الْأَطْفَالِ، ثُمَّ قَالَ: "" اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ هَذَا مِنَ اللَّاهِينَ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هِلَالُ بْنُ خَبَّابٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas, may Allah be pleased with them both, said, the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, was in one of his expeditions. A man asked him, O Messenger of Allah, what do you say about the lahun. The Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, was silent and did not answer him. When the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, finished the expedition and went about, he saw a boy fallen playing with the earth. He called his crier: > **"Where is the questioner about the lahun."** The man came to the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him. The Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, forbade killing children, then said: > **"Allah knows best what they would have done. This is of the lahun."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ ایک جنگ میں حصہ لے رہے تھے ، ایک شخص نے آپ سے سوال کیا ، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! لہو کا شکار ہونے والوں ( یعنی بچپن میں فوت ہو جانے والوں ) کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟ راوی بیان کرتے ہیں : آپ خاموش رہے ، آپ نے اسے کوئی جواب نہیں دیا ، جب نبی اکرم ﷺ اس جنگ سے فارغ ہو گئے تو آپ نے چکر لگاتے ہوئے دیکھا کہ ایک بچہ گرا ہوا تھا اور وہ زمین پر ( خاک و خون میں ) لتھڑا ہوا تھا ، آپ نے منادی کو پکار کر کہا : بچوں کے بارے میں پوچھنے والا شخص کہاں ہے ؟ وہ شخص نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا تو نبی اکرم ﷺ نے بچوں کو قتل کرنے سے منع کیا اور پھر ارشاد فرمایا : ’’ اللہ تعالیٰ اس بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے کہ ان لوگوں نے جو عمل کرنے تھے اور یہ بچہ بھی اُن میں شامل ہے ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ہلال بن خباب ہے اور وہ ثقہ ہے ، اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

11946

Majma al-Zawaid #11946

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ حَتَّى يُعْرِبَ عَنْهُ لِسَانُهُ، فَإِذَا عَبَّرَ عَنْهُ لِسَانُهُ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir ibn Abdullah, may Allah be pleased with them both, reported that the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, said: > **"Every newborn is born upon the fitrah until his tongue expresses from him. When his tongue expresses, then either grateful or ungrateful."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ ہر پیدا ہونے والا بچہ ، فطرت پر پیدا ہوتا ہے ، جب تک وہ بولنے نہیں لگتا ( یعنی بالغ نہیں ہو جاتا ) جب وہ بولنے لگے ، تو یا وہ شکرگزار ہوتا ہے ، یا کفر کرنے والا ہوتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوجعفر رازی ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

11947

Majma al-Zawaid #11947

وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ أَوْ يُنَصِّرَانِهِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَنُقِلَ عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ أَنَّهُ وَثَّقَهُ.

EnglishUnverified translation

Samurah ibn Jundub, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, said: > **"Every newborn is born upon the fitrah, then his parents make him a Jew or a Christian."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے ، لیکن اس کے ماں باپ اُسے یہودی یا عیسائی بنا دیتے ہیں ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن منصور ہے اور وہ ضعیف ہے ، یحیی القطان سے یہ بات نقل کی گئی ہے انہوں نے اس کی توثیق کی ہے ۔

11948

Majma al-Zawaid #11948

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَنُقِلَ عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ أَنَّهُ وَثَّقَهُ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas, may Allah be pleased with them both, reported that the Prophet, peace and blessings of Allah be upon him, said: > **"Every newborn is born upon the fitrah, then his parents make him a Jew and make him a Christian."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے اور اس کے ماں باپ اُسے یہودی یا عیسائی بنا دیتے ہیں ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عباد بن منصور ہے اور وہ ضعیف ہے ، یحیی القطان سے یہ بات نقل کی گئی ہے کہ انہوں نے اس کی توثیق کی ہے ۔

11949

Majma al-Zawaid #11949

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مِمَّنْ لَمْ أَعْرِفُهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ وَغَيْرِهِ فِي النَّهْيِ عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ فِي الْجِهَادِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas, may Allah be pleased with them both, reported that the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, said: > **"Every newborn is born upon the fitrah, then his parents make him a Jew and make him a Christian."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ ہر بچہ فطرت پیدا ہوتا ہے ، اس کے ماں باپ اسے یہودی یا عیسائی بنا دیتے ہیں ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک سے زیادہ ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے حضرت اسود بن سریع رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات سے منقول حدیث گزر چکی ہے ، جو جنگ کے دوران خواتین اور بچوں کو قتل کرنے کی ممانعت کے بارے میں ہے ۔

11950

Majma al-Zawaid #11950

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيمَا يَعْلَمُ - مُوسَى بْنُ وَرْدَانَ يَشُكُّ - قَالَ: "" «ذَرَارِيُّ الْمُسْلِمِينَ فِي الْجَنَّةِ يَكْفُلُهُمْ إِبْرَاهِيمُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتٍ، وَثَّقَهُ الْمَدِينِيُّ، وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, reported from the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, as Musa ibn Wardan knew it with doubt, that he said: > **"The offspring of the Muslims are in Paradise. Ibrahim, upon him be peace, cares for them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں آپ نے ارشاد فرمایا : ’’ مسلمانوں کے بچے جنت میں ہوں گے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام اُن کے کفیل ہوں گے ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ثابت ہے ، جسے علی بن مدینی اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے ، یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

11951

Majma al-Zawaid #11951

وَعَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ قَالَ: «قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ فِي الْجَنَّةِ؟ قَالَ: "" النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُمْ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Aswad ibn Sari, may Allah be pleased with him, said, it was said, O Messenger of Allah, who is in Paradise. He said: > **"The Prophet is in Paradise, the martyr is in Paradise, and the newborn is in Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت اسود بن سریع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! کون جنت میں ہو گا ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ نبی جنت میں جائے گا ، شہید جنت میں جائے گا ، کمسنی میں مرنے والا بچہ جنت میں جائے گا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے ، جنہیں ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر لوگوں نے انہیں ضعیف کہا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

11952

Majma al-Zawaid #11952

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ: مَنْ فِي الْجَنَّةِ؟ قَالَ: "" «النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْءُدَةُ فِي الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالِجٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas, may Allah be pleased with them both, reported that the Prophet, peace and blessings of Allah be upon him, was asked, who is in Paradise. He said: > **"The Prophet is in Paradise, the martyr is in Paradise, the newborn is in Paradise, and the buried alive girl is in Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ سے سوال کیا گیا : کون جنت میں جائے گا ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ نبی جنت میں جائے گا ، شہید جنت میں جائے گا ، کمسنی میں مرنے والا بچہ جنت میں جائے گا ، زندہ دفن کی جانے والی بچی جنت میں جائے گی ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف محمد بن معاویہ بن صالح کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

11953

Majma al-Zawaid #11953

وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «الْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْءُدَةُ فِي الْجَنَّةِ» "" وَذَكَرَ ثَالِثًا فَذَهَبَ عَنِّي. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُخْتَارُ بْنُ مُخْتَارٍ، تَكَلَّمَ فِيهِ الْأَزْدِيُّ، وَابْنُ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّحْوِ فِي النِّكَاحِ فِي حَقِّ الزَّوْجِ وَطَاعَةِ الْمَرْأَةِ لِزَوْجِهَا.

EnglishUnverified translation

Anas, may Allah be pleased with him, reported from the Prophet, peace and blessings of Allah be upon him, that he said: > **"The newborn is in Paradise, and the buried alive girl is in Paradise."** He mentioned a third, and it escaped me.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ کمسنی میں مرنے والا بچہ جنت میں جائے گا ، زندہ دفن کی جانے والی بچی جنت میں جائے گی ۔‘‘ راوی نے ایک اور بات بھی ذکر کی تھی ، لیکن وہ اگلے راوی کو بھول گئی ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مختار بن مختار ہے ، جس کے بارے میں ازدی نے کلام کیا ہے اور ایک راوی ابن اسحاق ہے جو مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں ) میں یہ کہتا ہوں : اس نوعیت کی کچھ دیگر احادیث نکاح سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں ، جو شوہر کے حق اور عورت کے شوہر کی اطاعت کرنے سے متعلق باب میں ہے ۔

11954

Majma al-Zawaid #11954

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «سَأَلْتُ رَبِّي عَنِ اللَّاهِينَ مِنْ ذُرِّيَّةِ الْبَشَرِ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُمْ فَأَعْطَانِيهِمْ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ طُرُقٍ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُتَوَكِّلِ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَفْظُهَا "" «سَأَلْتُ اللَّهَ اللَّاهِينَ مِنْ ذُرِّيَّةِ الْبَشَرِ فَأَعْطَانِيهِمْ» "". وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي تَفْسِيرِ اللَّاهِينَ فِي بَابِ الْأَطْفَالِ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, said: > **"I asked my Lord about the lahun of the offspring of mankind, that He not punish them, and He granted them to me."** In a wording: > **"I asked Allah for the lahun of the offspring of mankind, and He granted them to me."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ میں نے اپنے پروردگار سے بنی نوع انسان کے بچوں کے بارے میں یہ دعا کی کہ وہ انہیں عذاب نہیں دے گا ، تو اس نے یہ چیز مجھے عطا کر دی ۔‘‘ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے مختلف حوالوں سے نقل کی ہے ، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف عبدالرحمن بن متوکل کا معاملہ مختلف ہے اور ان کی روایت کے الفاظ یہ ہیں : ’’ میں نے اللہ تعالیٰ سے بنی نوع انسان کے بچوں کے بارے میں دعا کی ، تو اللہ تعالیٰ نے وہ چیز مجھے عطا کر دی ۔‘‘ اس سے پہلے بچوں سے متعلق باب میں لفظ ’’ لا ہین ‘‘ کی وضاحت گزر چکی ہے ۔

11955

Majma al-Zawaid #11955

وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: «سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَوْلَادِ الْمُشْرِكِينَ؟ قَالَ: "" هُمْ خَدَمُ أَهْلِ الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ، وَثَّقَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Samurah ibn Jundub, may Allah be pleased with him, said, we asked the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, about the children of the mushriks. He said: > **"They are servants of the people of Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی اکرم ﷺ سے مشرکین کی اولاد کے بارے میں سوال کیا ، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ وہ اہل جنت کے خدمت گزار ہوں گے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن منصور ہے ، جسے یحیی القطان نے ثقہ قرار دیا ہے ، اس میں ضعف پایا جاتا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

11956

Majma al-Zawaid #11956

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «الْأَطْفَالُ خَدَمُ أَهْلِ الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُمَا قَالَا: "" «أَطْفَالُ الْمُشْرِكِينَ» ""، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ فِيهِ ابْنُ مَعِينٍ: رَجُلُ صِدْقٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, said: > **"Children are servants of the people of Paradise."** In the wording of two transmitters: > **"Children of the mushriks."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ بچے اہل جنت کے خدمت گزار ہوں گے ۔‘‘ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ، امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ’’ مشرکین کے بچے ۔‘‘ امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے ، اُس کے بارے میں یحیی بن معین نے کہا ہے : یہ سچا آدمی ہے ، ابن عدی نے اسے ضعیف کہا ہے ، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔