Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 31 · Chapter 23

Book of Exegesis

Hadith 11684–11713

30 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

11684

Majma al-Zawaid #11684

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، وَلَا تَأْكُلُوا بِهِ، وَلَا تَسْتَكْثِرُوا بِهِ، وَلَا تَغْلُوا فِيهِ، وَلَا تَجْفُوا عَنْهُ، تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ، فَإِنَّهُ شَافِعٌ لِصَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، تَعَلَّمُوا الْبَقَرَةَ فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ، وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ، وَلَا يَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Abū Hurayrah, may Allah be pleased with him, who said: The Messenger of Allah ﷺ said: > **"Recite the Quran, and do not eat by it, nor amass much by it, nor go to excess in it, nor turn away from it. Learn the Quran, for it is an intercessor for its companion on the Day of Resurrection. Learn Al-Baqarah, for taking it is blessing and leaving it is regret, and the idle sorcerers cannot withstand it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ قرآن سیکھو اور اس کا معاوضہ نہ کھاؤ اور اس کے ذریعے مال میں اضافہ نہ کرو اور اس کے بارے میں غلو نہ کرو اور اس کے ساتھ زیادتی نہ کرو ‘ قرآن سیکھو ‘ کیونکہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والے شخص کے لئے شفاعت کرنے والا ہو گا ‘ سورت بقرہ سیکھو ‘ کیونکہ اس کو حاصل کرنا برکت ہے اور اسے چھوڑ دینا حسرت ہے ‘ اور باطل لوگ یعنی جادوگر ) اس کو سیکھنے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

11685

Majma al-Zawaid #11685

عَنْ الْقَاسِمِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: «مَثَلُ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَلَا يَعْمَلُ بِهِ كَمَثَلِ رَيْحَانَةٍ رِيحُهَا طَيِّبٌ، وَلَا طَعْمَ لَهَا، وَمَثَلُ الَّذِي يَعْمَلُ بِالْقُرْآنِ [وَلَا يَقْرَؤُهُ] كَمَثَلِ التَّمْرَةِ طَعْمُهَا طَيِّبٌ وَلَا رِيحَ لَهَا، وَمَثَلُ الَّذِي يَعْمَلُ بِالْقُرْآنِ وَيَقْرَؤُهُ كَمَثَلِ الْأُتْرُجَّةِ طَعْمُهَا طَيِّبٌ، وَرِيحُهَا طَيِّبٌ، وَمَثَلُ الَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَلَا يَعْمَلُ كَمَثَلِ الْحَنْظَلَةِ طَعْمُهَا خَبِيثٌ وَرِيحُهَا خَبِيثٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Qāsim said: ʿAbdullāh, may Allah be pleased with him, said: The parable of one who recites the Quran and does not act upon it is like sweet basil: its scent is pleasant but it has no taste. And the parable of one who acts upon the Quran and does not recite it is like a date: its taste is pleasant but it has no scent. And the parable of one who acts upon the Quran and recites it is like a citron: its taste is pleasant and its scent is pleasant. And the parable of one who neither recites the Quran nor acts upon it is like colocynth: its taste is foul and its scent is foul.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

قاسم بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جو شخص قرآن سیکھتا ہے اور اس پر عمل نہیں کرتا ، اُس کی مثال ریحانہ نامی پھول کی مانند ہے جس کی خوشبو عمدہ ہوتی ہے ؛ لیکن اس کا ذائقہ نہیں ہوتا اور جو شخص قرآن پر عمل کرتا ہے ، لیکن اس کو پڑھتا نہیں ہے اس کی مثال کھجور کی مانند ہے کہ جس کا ذائقہ اچھا ہوتا ہے ‘ لیکن اس کی خوشبو نہیں ہوتی اور جو شخص قرآن پر عمل کرتا ہے اور اسے پڑھتا ہے ‘ اس کی مثال ناشپاتی کی مانند ہے اس کا ذائقہ بھی اچھا ہوتا ہے اور خوشبو بھی اچھی ہوتی ہے ‘ اور جو شخص نہ قرآن پڑھتا ہے اور نہ اس پر عمل کرتا ہے ‘ اس کی مثال حنظلہ نامی بوٹی کی مانند ہے ‘ جس کا ذائقہ بھی کڑوا ہوتا ہے اور بو بھی بری ہوتی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے ۔

11686

Majma al-Zawaid #11686

عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَرَأَيْتَ رَجُلًا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَنْكُوسًا؟ فَقَالَ: ذَاكَ مَنْكُوسُ الْقَلْبِ. فَأُتِيَ بِمُصْحَفٍ قَدْ زُيِّنَ وَذُهِّبَ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: إِنَّ أَحْسَنَ مَا زُيِّنَ بِهِ الْمُصْحَفُ تِلَاوَتُهُ فِي الْحَقِّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Masʿūd, may Allah be pleased with him, was approached by a man who said: O Abū ʿAbd Al-Raḥmān, what do you think of a man who recites the Quran reversed? He said: That is one whose heart is reversed. Then a Muṣḥaf was brought that had been adorned and gilded, so ʿAbdullāh ibn Masʿūd said: Indeed the finest with which the Muṣḥaf is adorned is its recitation in truth.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا : اے ابوعبدالرحمن ! ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ جو قرآن کو الٹا پڑھتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا : وہ ایک ایسا شخص ہے جس کا دل اُلٹا ہوا ہے ۔ پھر ایک قرآن مجید لایا گیا ‘ جسے سجایا گیا تھا اور اس پر سونا لگایا تھا ، تو حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جس چیز کے ذریعے قرآن مجید کو سجایا جاتا ہے ‘ ان میں سب سے خوبصورت چیز یہ ہے کہ حق کے مطابق اس کی تلاوت کی جائے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

11687

Majma al-Zawaid #11687

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَقُولُ: "" عَوِّذُوا بِاللَّهِ مِنْ جُبِّ الْحَزَنِ "". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا جُبُّ الْحَزَنِ؟ قَالَ: "" جُبُّ وَادٍ فِي قَعْرِ جَهَنَّمَ تَتَعَوَّذُ مِنْهُ جَهَنَّمُ فِي كُلِّ يَوْمٍ أَرْبَعَمِائَةِ مَرَّةٍ، أَعَدَّهُ اللَّهُ - تَعَالَى - لِلْقُرَّاءِ الْمُرَائِينَ بِأَعْمَالِهِمْ، وَإِنَّ أَبْغَضَ الْخَلْقِ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - قَارِئٌ يَزُورُ الْعُمَّالَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بُكَيْرُ بْنُ شِهَابٍ الدَّامَغَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِيمَنْ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُ فِي كِتَابِ الْخَوَارِجِ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Abū Hurayrah, may Allah be pleased with him, who said: The Messenger of Allah ﷺ came out to us saying: > **"Seek refuge with Allah from the pit of sorrow."** They said: O Messenger of Allah, what is the pit of sorrow? He said: > **"A pit in a valley in the depths of Hell from which Hell itself seeks refuge four hundred times every day. Allah, exalted, has prepared it for the ostentatious reciters for their deeds. And indeed the most hateful of creation to Allah, mighty and majestic, is a reciter who visits the officials."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا : تم لوگ ’’ جب حزن ‘‘ سے اللہ کی پناہ مانگو ! لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ’’ جب حزن ‘‘ کیا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : یہ جہنم میں موجود ایک وادی ہے جس سے جہنم روزانہ چار سو مرتبہ پناہ مانگتی ہے اللہ تعالیٰ نے یہ ( وادی ) اپنے اعمال کے ذریعے دکھاوا کرنے والے ‘ قرآن کے عالموں کے لئے تیار کی ہے ‘ اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک اُس کی مخلوق میں ‘ سب سے ناپسندیدہ لوگ قرآن کے وہ عالم ہیں ، جو ریاستی اہلکاروں سے ملنے جاتے ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی بکیر بن شہاب دامغانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ اس سے پہلے کچھ احادیث گزر چکی ہے ‘ جو کتاب ’’ الخوارج ‘‘ میں گزری ہیں اور اس شخص کے بارے میں ہیں ، جو قرآن پڑھے گا ‘ لیکن قرآن اُس شخص کے حلق سے آگے نہیں جائے گا ۔

11688

Majma al-Zawaid #11688

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «إِنَّ لِهَذَا الْقُرْآنِ شِرَّةً، وَلِلنَّاسِ عَنْهُ فَتْرَةً، فَمَنْ كَانَتْ فَتْرَتُهُ إِلَى الْقَصْدِ فَنِعِمَّا هِيَ، وَمَنْ كَانَتْ فَتْرَتُهُ إِلَى الْأَعْرَاضِ فَأُولَئِكَ هُمْ قَوْمٌ بُورٌ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ، وَهُوَ ضَعِيفٌ يُعْتَبَرُ بِحَدِيثِهِ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Abū Hurayrah, may Allah be pleased with him, who said: The Messenger of Allah ﷺ said: > **"Indeed this Quran has an eagerness, and people have a lapse away from it. So whoever's lapse is toward moderation, how excellent it is. And whoever's lapse is toward turning away, those are a ruined people."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ قرآن کے لئے ایک رغبت ہوتی ہے اور پھر لوگ اس کو چھوڑ بھی دیتے ہیں ، تو جو شخص اس کو چھوڑ کر میانہ روی ( والی تلاوت ) کی طرف جائے گا ‘ تو یہ اچھی بات ہے اور جو شخص اس کو چھوڑ کر اُس سے منہ پھیرنے کی طرف جائے گا ‘ تو یہ لوگ ہلاکت کا شکار ہونے والے ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر نجیح ہے اور وہ ضعیف ہے ‘ اس کی نقل کردہ حدیث کا اعتبار کیا جائے گا ۔

11689

Majma al-Zawaid #11689

عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «تَعَلَّمُوا كِتَابَ اللَّهِ وَتَعَاهَدُوهُ وَتَغَنَّوْا بِهِ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَهُوَ أَشَدُّ تَفَلُّتًا مِنَ النَّعَمِ فِي الْعُقُلِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "" «لَهُوَ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنَ الْمَخَاضِ فِي الْعُقُلِ» "". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

On the authority of ʿUqbah ibn ʿĀmir, may Allah be pleased with him, who said: The Messenger of Allah ﷺ said: > **"Learn the Book of Allah and guard it and recite it melodiously, for by the One in Whose Hand is my soul, it slips away more intensely than camels from their halters."** In another wording: it slips free more intensely than a milch-camel from its halter.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ اللہ کی کتاب کا علم حاصل کرو ‘ اور اس کا دھیان رکھو ‘ اسے اچھی طرح سے پڑھو ‘ اُس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ‘ یہ اس سے زیادہ تیزی سے نکلتا ہے ‘ جتنی تیزی سے کوئی اونٹ رسی سے نکلتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ یہ اس سے زیادہ تیزی سے نکلتا ہے ‘ جتنی تیزی سے کوئی حاملہ اونٹنی رسی سے نکلتی ہے ‘‘۔ امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

11690

Majma al-Zawaid #11690

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «تَعَاهَدُوا الْقُرْآنَ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَهُوَ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ مِنَ الْإِبِلِ الْمُعَقَّلَةِ إِلَى أَعْطَانِهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ أَحْمَدَ لَمْ يَنْسِبْهُ، فَإِنْ كَانَ هُوَ ابْنَ الْخَلِيلِ فَهُوَ ضَعِيفٌ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Anas ibn Mālik, may Allah be pleased with him, from the Messenger of Allah ﷺ: > **"Guard the Quran, for by the One in Whose Hand is my soul, it slips free from the breasts of men more intensely than hobbled camels to their resting places."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ قرآن کا دھیان رکھو ! اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ‘ یہ انسانوں کے سینے سے ‘ اس سے زیادہ تیزی سے نکلتا ہے ‘ جتنی تیزی سے بندھا ہوا ‘ اونٹ اپنے بیٹھنے کی جگہ کی طرف نکلتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ‘ البتہ امام طبرانی کے استاد احمد کا اسم منسوب بیان نہیں کیا گیا ‘ اگر تو وہ احمد بن خلیل ہے تو پھر وہ ضعیف ہے اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور ہے ‘ تو پھر میں اُس سے واقف نہیں ہوں ۔

11691

Majma al-Zawaid #11691

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «تَعَاهَدُوا الْقُرْآنَ، فَلَهُوَ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ مِنَ نَوَازِعِ الطَّيْرِ إِلَى أَوْطَانِهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْكَبِيرِ: "" «تَعَاهَدُوا الْقُرْآنَ فَإِنَّهُ وَحْشِيٌّ» "". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. وَرِجَالُ الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of ʿAbdullāh ibn Masʿūd, may Allah be pleased with him, from the Prophet ﷺ who said: > **"Guard the Quran, for it slips free from the breasts of men more intensely than migratory birds to their homelands."** In another wording in the major collection: Guard the Quran, for it is wild.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ قرآن کا دھیان رکھو ! کیونکہ یہ انسانوں کے سینوں سے ‘ اس سے زیادہ تیزی سے نکلتا ہے ، جتنی تیزی سے پرندے اپنے گھونسلوں کی طرف جاتے ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ‘ تاہم معجم کبیر میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ قرآن کا دھیان رکھو ! کیونکہ یہ بدکنے والا ہے .......‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت ’’ صحیح ‘‘ میں اس سیاق کے بغیر منقول ہے ۔ معجم صغیر اور معجم اوسط کے رجال ثقہ ہیں ۔

11692

Majma al-Zawaid #11692

عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: «كَانَتْ قِرَاءَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدَّ لَيْسَ فِيهِ تَرْجِيعٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Abū Bakrah, may Allah be pleased with him, who said: The recitation of the Messenger of Allah ﷺ was prolonged with lengthening, without trilling.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کی تلاوت میں کھینچنا ہوتا تھا ، لیکن اس میں ترجیع نہیں ہوتی تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ‘ جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

11693

Majma al-Zawaid #11693

عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «اقْرَءُوا الْقُرْآنَ بِلُحُونِ الْعَرَبِ وَأَصْوَاتِهَا، وَإِيَّاكُمْ وَلُحُونَ أَهْلِ الْكِتَابَيْنِ وَأَهْلِ الْفِسْقِ، فَإِنَّهُ سَيَجِيءُ بَعْدِي أَقْوَامٌ يُرَجِّعُونَ بِالْقُرْآنِ تَرْجِيعَ الْغِنَاءِ وَالرَّهْبَانِيَّةِ وَالنَّوْحِ، لَا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ، مَفْتُونَةٌ قُلُوبُهُمْ، وَقُلُوبُ مَنْ يُعْجِبُهُمْ شَأْنُهُمْ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ وَبَقِيَّةُ أَيْضًا.

EnglishUnverified translation

On the authority of Ḥudhayfah ibn Al-Yamān, may Allah be pleased with him, who said: The Messenger of Allah ﷺ said to me: > **"Recite the Quran in the melodies of the Arabs and their voices, and beware the melodies of the people of the two Books and the people of immorality. For there will come after me peoples who will trill the Quran like singing, monastic chanting, and wailing. It will not pass their throats. Their hearts are beguiled, and the hearts of those who admire their affair."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ قرآن کو عربوں کے لحن اور ان کی آوازوں کے مطابق تلاوت کرو ‘ اور اہل کتاب اور فاسقوں کے لحن سے گریز کرو ‘ میرے بعد عنقریب ایسے لوگ آئیں گے ‘ جو قرآن میں ترجیع کریں گے ‘ جس طرح گایا جاتا ہے ‘ اور جس طرح رہبانیت ہوتی ہے اور جس طرح نوحہ کرنا ہے ‘ یہ قرآن اُن کے حلق سے آگے نہیں جائے گا ‘ اُن ( لوگوں ) کے دل آزمائش کا شکار ہوں گے ‘ اور جو لوگ ان کو اچھا سمجھتے ہوں گے ‘ اُن کے دل بھی آزمائش کا شکار ہوں گے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ‘ جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اور ایک راوی بقیہ ہے ۔

11694

Majma al-Zawaid #11694

عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «اقْرَءُوا الْقُرْآنَ بِالْحُزْنِ فَإِنَّهُ نَزَلَ بِالْحُزْنِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَيْفٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Buraydah, may Allah be pleased with him, who said: The Messenger of Allah ﷺ said: > **"Recite the Quran with sorrow, for it was sent down with sorrow."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے مجھ سے فرمایا :’’ غم کے ہمراہ قرآن کی تلاوت کرو ! کیونکہ یہ غم کے ہمراہ نازل ہوا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن سیف ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

11695

Majma al-Zawaid #11695

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِنَّ أَحْسَنَ النَّاسِ قِرَاءَةً مَنْ إِذَا قَرَأَ الْقُرْآنَ يَتَحَزَّنُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ وَفِيهِ ضَعْفٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Ibn ʿAbbās, may Allah be pleased with him and his father, that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Indeed the best of people in recitation is one who, when he recites the Quran, is seen to be sorrowful."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ لوگوں میں قرأت کے اعتبار سے ‘ سب سے عمدہ وہ شخص ہے ‘ جو قرآن پڑھئے تو غمگین ہونے کا اظہار ہو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حسن الحدیث ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

11696

Majma al-Zawaid #11696

عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَأْذَنْ لِمُتَرَنِّمٍ بِالْقُرْآنِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Jābir ibn ʿAbdullāh, may Allah be pleased with him and his father, that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Indeed Allah never listens to one chanting the Quran."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ بے شک اللہ تعالیٰ کسی بھی چیز کو اتنی توجہ سے نہیں سنتا ، جتنی توجہ سے وہ قرآن کو ترنم سے پڑھنے والے کو سنتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے اور وہ کذاب ہے ۔

11697

Majma al-Zawaid #11697

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ أَحْسَنُ النَّاسِ صَوْتًا بِالْقُرْآنِ؟ قَالَ: "" مَنْ إِذَا سَمِعْتَ قِرَاءَتَهُ رَأَيْتَ أَنَّهُ يَخْشَى اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ خُوَارٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Ibn ʿUmar, may Allah be pleased with him and his father, who said: The Messenger of Allah ﷺ was asked: Which people are best in voice with the Quran? He said: > **"One whose recitation, when you hear it, you see that he fears Allah, mighty and majestic."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ سے سوال کیا گیا : آواز کے اعتبار سے سب سے زیادہ خوبصورت قرآن کون پڑھتا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : وہ شخص کہ جب تم اس کی تلاوت سنو ‘ تو تم یہ محسوس کرو کہ یہ اللہ سے ڈرتا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی حمید بن حماد بن خوار ہے ‘ جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ‘ وہ کہتے ہیں : یہ بعض اوقات غلطی کر جاتا ہے ‘ بزار کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

11698

Majma al-Zawaid #11698

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Ibn ʿAbbās, may Allah be pleased with him and his father, who said: The Messenger of Allah ﷺ said: > **"He is not from us who does not chant the Quran."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ وہ شخص ہم میں سے نہیں ، جو قرآن اچھی آواز میں نہ پڑھے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

11699

Majma al-Zawaid #11699

وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of ʿĀʾishah, may Allah be pleased with her, that the Prophet ﷺ said: > **"He is not from us who does not chant the Quran."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے ‘ جو قرآن کو اچھی آواز میں نہ پڑھے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

11700

Majma al-Zawaid #11700

وَعَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَاهَانَ، قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Ibn Al-Zubayr, may Allah be pleased with him and his father, that the Prophet ﷺ said: > **"He is not from us who does not chant the Quran."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے ، جو قرآن کو اچھی آواز میں نہ پڑھے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ماہان ہے ‘ امام دارقطنی کہتے ہیں : یہ قوی نہیں ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

11701

Majma al-Zawaid #11701

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «زَيِّنُوا أَصْوَاتَكُمْ بِالْقُرْآنِ»

EnglishUnverified translation

On the authority of Ibn ʿAbbās, may Allah be pleased with him and his father, who said: The Messenger of Allah ﷺ said: > **"Beautify your voices with the Quran."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اپنی آوازوں کو قرآن کے ذریعے آراستہ کرو ‘‘۔

11702

Majma al-Zawaid #11702

وَفِي رِوَايَةٍ «أَحْسِنُوا أَصْوَاتَكُمْ بِالْقُرْآنِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَفِي أَحَدِهِمَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ، وَوَثَّقَهُ الْبُخَارِيُّ، وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

And in a narration: > **"Make your voices excellent with the Quran."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں :’’ اپنی آوازوں کو قرآن کے ساتھ عمدہ کرو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ‘ ان میں سے ایک کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے ‘ جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ‘ اور وہ کہتے ہیں : یہ بعض اوقات غلطی کر جاتا ہے ‘ امام بخاری اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

11703

Majma al-Zawaid #11703

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَهِيكٍ قَالَ: «بَيْنَا أَنَا وَاقِفٌ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ السَّائِبِ إِذْ مَرَّ بِنَا أَبُو لُبَابَةَ، فَاتَّبَعْنَاهُ حَتَّى دَخَلَ بَيْتَهُ، فَاسْتَأْذَنَّا فَأَذِنَ لَنَا، فَإِذَا رَجُلٌ رَبُّ الْمَتَاعِ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتُمْ؟ فَانْتَسَبْنَا إِلَيْهِ، فَقَالَ: مَرْحَبًا وَأَهْلًا بِجَارِ كَبْشِهِ. فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ». قَالَ ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ: قُلْتُ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ، أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ يَكُنْ حَسَنَ الصَّوْتِ؟ قَالَ: يُحَسِّنُهُ مَا اسْتَطَاعَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Abī Nahīk said: While I was standing with ʿAbdullāh ibn Al-Sāʾib, Abū Lubābah, may Allah be pleased with him, passed by us, so we followed him until he entered his house. We sought permission and he permitted us. There was a man, the owner of the goods, who said: Who are you? So we gave him our lineage. He said: Welcome to the neighbour of his ram. Then I heard him say: The Messenger of Allah ﷺ said: > **"He is not from us who does not chant the Quran."** Ibn Abī Mulaykah said: I said: O Abū Muḥammad, what do you think if he is not blessed with a good voice? He said: He beautifies it as much as he can.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبداللہ بن ابونہیک بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں اور عبداللہ بن ابوسائب کھڑے ہوئے تھے ‘ اسی دوران حضرت ابولبابہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرے ‘ ہم اُن کے پیچھے گئے ‘ وہ گھر میں داخل ہو گئے ‘ ہم نے اندر آنے کی اجازت مانگی ‘ انہوں نے ہمیں اجازت دے دی ‘ وہاں ایک شخص موجود تھا ، جو ساز و سامان کا مالک تھا اس نے کہا : تم کون ہو ؟ ہم نے ان کے سامنے اپنا اسم منسوب بیان کیا : تو اس نے کہا : ساتھیوں کو خوش آمدید ہے ‘ پھر میں نے اس کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے ، جو قرآن کو اچھی آواز میں نہ پڑھے ‘‘۔ ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں : میں نے دریافت کیا : اے ابومحمد ! ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ کہ جس کی آواز اچھی نہ ہو ؟ انہوں نے فرمایا : اُس سے جہاں تک ہو سکے ‘ آواز کو اچھا کرے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

11704

Majma al-Zawaid #11704

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «زَيِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِكُمْ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbd al-Raḥmān ibn ʿAwf, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger of Allah ﷺ gave a command concerning recitation: > **"Beautify the Quran with your voices."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ قرآن کو اپنی آوازوں کے ذریعے آراستہ کرو ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ ہے اور وہ متروک ہے ۔

11705

Majma al-Zawaid #11705

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «لِكُلِّ شَيْءٍ حِلْيَةٌ وَحِلْيَةُ الْقُرْآنِ حُسْنُ الصَّوْتِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās, may Allah be pleased with them both, reports that the Messenger of Allah ﷺ described the adornment of the Quran: > **"Everything has an adornment, and the adornment of the Quran is a beautiful voice."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ ہر چیز کا ایک زیور ہوتا ہے اور قرآن کا زیور ‘ اچھی آواز ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمر بجلی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

11706

Majma al-Zawaid #11706

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «لِكُلِّ شَيْءٍ حِلْيَةٌ وَحِلْيَةُ الْقُرْآنِ الصَّوْتُ الْحَسَنُ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحْرِزٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Anas, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger of Allah ﷺ described the adornment of all things and of the Quran: > **"Everything has an adornment, and the adornment of the Quran is a beautiful voice."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ ہر چیز کا ایک زیور ہوتا ہے اور قرآن کا زیور اچھی آواز ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محرز ہے اور وہ متروک ہے ۔

11707

Majma al-Zawaid #11707

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «إِنَّ حُسْنَ الْقُرْآنِ تَزْيِينٌ لِلْقُرْآنِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ زُرْق (*) وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh, meaning Ibn Masʿūd, may Allah be pleased with him, states that he heard the Messenger of Allah ﷺ say: > **"Indeed, a beautiful voice is an adornment for the Quran."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ اچھی آواز ‘ قرآن کو آراستہ کرنے کا باعث ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن زرق ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

11708

Majma al-Zawaid #11708

وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: «كُنْتُ رَجُلًا قَدْ أَعْطَانِي اللَّهُ حُسْنَ الصَّوْتِ [بِالْقُرْآنِ]، وَكَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يُرْسِلُ إِلَيَّ فَأَقْرَأُ عَلَيْهِ الْقُرْآنَ، فَكُنْتُ إِذَا فَرَغْتُ مِنْ قِرَاءَتِي قَالَ: زِدْنَا مِنْ هَذَا فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" حُسْنُ الصَّوْتِ زِينَةٌ لِلْقُرْآنِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ أَبِي زُرْبَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAlqamah, may Allah have mercy upon him, states that Allah had granted him a beautiful voice for the Quran, and that Ibn Masʿūd, may Allah be pleased with him, used to send for him so that he would recite the Quran before him, and that when he finished his recitation Ibn Masʿūd would say to him, may my father and mother be ransom for you, recite more to us, for he had heard the Messenger of Allah ﷺ say: > **"A beautiful voice is an adornment for the Quran."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

علقمہ بیان کرتے ہیں : میں ایک ایسا شخص تھا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کے لئے مجھے اچھی آواز عطا کی تھی ، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مجھے پیغام بھیج کر بلواتے تھے ‘ میں ان کے سامنے قرآن مجید کی تلاوت کیا کرتا تھا ‘ جب میں تلاوت کر کے فارغ ہو جاتا تھا ، تو وہ فرماتے تھے : تم مزید تلاوت کرو ! میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں ، میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ اچھی آواز ‘ قرآن مجید کی زینت ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن ابوزربی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

11709

Majma al-Zawaid #11709

وَعَنْ أَبِي مُوسَى «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هُوَ وَعَائِشَةَ مَرَّا بِأَبِي مُوسَى وَهُوَ يَقْرَأُ فِي بَيْتِهِ، فَقَامَا يَسْتَمِعَانِ لِقِرَاءَتِهِ، ثُمَّ إِنَّهُمَا مَضَيَا، فَلَمَّا أَصْبَحَ لَقِيَ أَبَا مُوسَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" يَا أَبَا مُوسَى، مَرَرْتُ بِكَ الْبَارِحَةَ وَمَعِي عَائِشَةُ وَأَنْتَ تَقْرَأُ فِي بَيْتِكَ فَقُمْنَا وَاسْتَمَعْنَا "". فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى: أَمَا إِنِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ عَلِمْتُ لَحَبَّرْتُهُ لَكَ تَحْبِيرًا». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Abū Mūsā, may Allah be pleased with him, concerning a night recitation in his house overheard by the Prophet ﷺ and ʿĀʾishah, may Allah be pleased with her, and what took place between him and the Messenger of Allah ﷺ when they met the next morning: > **"O Abū Mūsā, I passed by you last night, and ʿĀʾishah was with me, while you were reciting in your house, and we stood and listened to your recitation. And Abū Mūsā said to him, O Messenger of Allah, had I known, I would have made it most beautiful for you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺ اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ، حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے ‘ وہ اپنے گھر میں تلاوت کر رہے تھے ‘ یہ دونوں کھڑے ہو کر اُن کی تلاوت سننے لگے ‘ پھر یہ دونوں چلے گئے ‘ اگلے دن صبح حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ سے ‘ نبی اکرم ﷺ کی ملاقات ہوئی ، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اے ابوموسی ! میں گزشتہ رات تمہارے گھر کے پاس سے گزرا تھا ‘ میرے ساتھ عائشہ بھی تھی ، تم اپنے گھر میں تلاوت کر رہے تھے ‘ تو ہم کھڑے ہو کر تمہاری تلاوت سنتے رہے ‘ حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی : یا رسول اللہ ! اگر مجھے یہ پتہ ہوتا ‘ تو میں اپنی تلاوت کو اور زیادہ بنا سنوار کر تلاوت کرتا ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن نافع اشعری ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

11710

Majma al-Zawaid #11710

عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِنَّ الْبَيْتَ الَّذِي يُقْرَأُ فِيهِ الْقُرْآنُ يَكْثُرُ خَيْرُهُ، وَالْبَيْتُ الَّذِي لَا يُقْرَأُ فِيهِ الْقُرْآنُ يَقِلُّ خَيْرُهُ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ إِلَّا أَنَسٌ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ نَبْهَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas, may Allah be pleased with him, reports that the Prophet ﷺ explained the effect of recitation upon a house: > **"Indeed, the house in which the Quran is recited, its good increases, and the house in which the Quran is not recited, its good decreases."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ’’ بے شک جس گھر میں قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے ‘ اس کی بھلائی میں اضافہ ہو جاتا ہے اور جس گھر میں قرآن کی تلاوت نہیں کی جاتی ہے ‘ اُس کی بھلائی کم ہو جاتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ وہ کہتے ہیں : یہ روایت صرف حضرت انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عمر بن نبہان ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

11711

Majma al-Zawaid #11711

عَنْ سَعْدِ بْنِ الْمُنْذِرِ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ قَالَ: «يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِي ثَلَاثٍ؟ قَالَ: "" نَعَمْ "". قَالَ: وَكَانَ يَقْرَؤُهُ حَتَّى تُوُفِّيَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي كَمْ يُقْرَأُ الْقُرْآنُ فِي كِتَابِ الصَّلَاةِ.

EnglishUnverified translation

Saʿd ibn al-Mundhir al-Anṣārī, may Allah be pleased with him, asked about completing the recitation of the Quran in three days and received an affirmative reply, and he continued upon that practice until he passed away: > **"O Messenger of Allah, shall I recite the Quran in three days? Yes."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعد بن منذر انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں تین دن میں پورا قرآن پڑھ لیا کروں ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جی ہاں ! راوی کہتے ہیں : تو وہ اپنے انتقال تک ‘ اسی طرح قرآن پڑھا کرتے تھے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔ اس سے پہلے ایسی احادیث کتاب الصلوۃ میں گزر چکی ہیں کہ کتنے عرصے میں پورا قرآن پڑھنا چاہیے ؟

11712

Majma al-Zawaid #11712

عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَنْ صَلَّى صَلَاةَ فَرِيضَةٍ فَلَهُ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ، وَمَنْ خَتَمَ الْقُرْآنَ فَلَهُ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Al-ʿIrbāḍ ibn Sāriyah, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger of Allah ﷺ mentioned an accepted supplication granted for two deeds: > **"Whoever performs an obligatory prayer, he has an accepted supplication, and whoever completes the Quran, he has an accepted supplication."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص فرض نماز ادا کرے ‘ اُسے ’’ مستجاب دعا ‘‘ کا حق ملتا ہے اور جو شخص قرآن ختم کرے ‘ اُسے ’’ مستجاب دعا ‘‘ کا حق ملتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن سلیمان ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

11713

Majma al-Zawaid #11713

وَعَنْ ثَابِتٍ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ كَانَ إِذَا خَتَمَ الْقُرْآنَ جَمَعَ أَهْلَهُ وَوَلَدَهُ فَدَعَا لَهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Thābit, may Allah have mercy upon him, reports that Anas ibn Mālik, may Allah be pleased with him, whenever he completed the Quran, would gather his family and his children and supplicate for them.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ثابت بیان کرتے ہیں : حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ جب قرآن ختم کرتے تھے ‘ تو اپنے اہل خانہ اور اپنے بچوں کو جمع کرتے تھے اور پھر اُن کے لئے دعا کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔