وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَرْدَانَ «أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَ رَجُلًا مِنْ صَحَابَتِهِ، فَقَالَ: "" أَيْ فُلَانُ، هَلْ تَزَوَّجْتَ؟ "". قَالَ: لَا، وَلَيْسَ عِنْدِي مَا أَتَزَوَّجُ بِهِ، قَالَ: "" أَلَيْسَ مَعَكَ {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} [الإخلاص: 1]؟ "". قَالَ: بَلَى. قَالَ: "" رُبُعُ الْقُرْآنِ "". قَالَ: "" أَلَيْسَ مَعَكَ {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} [الكافرون: 1]؟ "". قَالَ: بَلَى. قَالَ: "" رُبُعُ الْقُرْآنِ "". قَالَ: "" أَلَيْسَ مَعَكَ {إِذَا زُلْزِلَتِ} [الزلزلة: 1]؟ "". قَالَ: بَلَى. قَالَ: "" رُبُعُ الْقُرْآنِ "". قَالَ: "" أَلَيْسَ مَعَكَ {إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ} [النصر: 1]؟ "". قَالَ: بَلَى. قَالَ: ""رُبُعُ الْقُرْآنِ "". قَالَ: "" أَلَيْسَ مَعَكَ آيَةُ الْكُرْسِيِّ؟ "". قَالَ: بَلَى. قَالَ: "" رُبُعُ الْقُرْآنِ "". قَالَ: "" تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ "" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ». قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارِ آيَةِ الْكُرْسِيِّ، وَأَنَّ {قُلْ هُوَ اللَّهُ} [الإخلاص: 1] بِرُبُعِ الْقُرْآنِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَسَلَمَةُ ضَعِيفٌ.
EnglishUnverified translation
Salamah ibn Wardan reports that Anas ibn Malik, the companion of the Messenger of Allah ﷺ, told him the Messenger of Allah ﷺ asked one of his companions whether he had married. The man answered he had nothing with which to marry, whereupon the Prophet ﷺ asked him in turn about the chapters of devout sincerity, the disbelievers, the quaking, divine help, and the verse of the Throne, assigning each its weight of the Quran, and then bade him marry thrice. > **"Have you not with you Say, He is Allah, the One? It is a quarter of the Quran. Have you not with you Say, O disbelievers? It is a quarter of the Quran. Have you not with you When the earth is shaken? It is a quarter of the Quran. Have you not with you When the help of Allah comes? It is a quarter of the Quran. Have you not with you the verse of the Throne? It is a quarter of the Quran. Marry, marry, marry."**
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
سلمہ بن وردان بیان کرتے ہیں : حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ ‘ جو نبی اکرم ﷺ کے صحابی ہیں ‘ انہوں نے سلمہ کو یہ حدیث بیان کی کہ نبی اکرم ﷺ نے اپنے اصحاب میں سے ایک شخص سے سوال کیا اور فرمایا : اے فلاں ! کیا تم نے شادی کر لی ہے ؟ اس نے عرض کی : جی نہیں ! میرے پاس اتنا کچھ ہے ہی نہیں کہ جس کی مدد سے میں شادی کر سکوں ، تو نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : کیا تمہیں سورت اخلاص نہیں آتی ہے ؟ اس نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : یہ ایک چوتھائی قرآن ہے ‘ پھر آپ نے دریافت کیا : تمہیں سورت کافرون نہیں آتی ہے ؟ اس نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : یہ ایک چوتھائی قرآن ہے ‘ پھر آپ نے دریافت کیا : کیا تمہیں سورت زلزال نہیں آتی ہے ؟ اس نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : یہ ایک تہائی قرآن ہے ‘ پھر آپ نے دریافت کیا : کیا تمہیں سورت نصر نہیں آتی ہے ؟ اس نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : یہ ایک چوتھائی قرآن ہے ‘ پھر نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : کیا تمہیں آیت الکرسی نہیں آتی ہے ؟ اس نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : یہ ایک چوتھائی قرآن ہے ، تم شادی کر لو ‘ تم شادی کر لو ‘ تم شادی کر لو ( یعنی یہ بات نبی اکرم ﷺ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی ) ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ترمذی نے صرف آیت الکرسی کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور یہ بات نقل کی ہے کہ سورت اخلاص ‘ ایک چوتھائی قرآن ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور سلمہ نامی راوی ضعیف ہے ۔