Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 3 · Chapter 14

Book of Purification

Hadith 1513–1552

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1513

Majma al-Zawaid #1513

وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: «لَمَّا بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْيَمَنِ قَالَ: "" لَا تَمَسَّ الْقُرْآنَ إِلَّا وَأَنْتَ طَاهِرٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُوِيدٌ أَبُو حَاتِمٍ، ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ، وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَوَثَّقَهُ فِي رِوَايَةٍ، وَقَالَ أَبُو زُرْعَةَ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، حَدِيثُهُ حَدِيثُ أَهْلِ الصِّدْقِ.

EnglishUnverified translation

Ḥakīm ibn Ḥizām رضي الله عنه reported: When the Messenger of Allah ﷺ dispatched me to Yemen, he said: > **"Do not touch the Qur'an unless you are pure."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم ﷺ نے مجھے یمن بھیجا ‘ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم قرآن کو صرف اس وقت چھوٹا ‘ جب تم پاک ہو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی سوید ابوحاتم ہے ‘ جسے امام نسائی نے اور ایک روایت کے مطابق یحییٰ بن معین نے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ‘ ایک روایت کے مطابق انہوں نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ‘ ابوزرعہ کہتے ہیں : یہ قوی نہیں ہے ‘ اس کی نقل کردہ حدیث اہل صدق کی نقل کردہ حدیث ہے ۔

1514

Majma al-Zawaid #1514

وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: قَالَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ - وَكَانَ شَابًّا -: «وَفَدْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدُونِي أَفْضَلَهُمْ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ، وَقَدْ فَضَلْتُهُمْ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" قَدْ أَمَّرْتُكَ عَلَى أَصْحَابِكَ وَأَنْتَ أَصْغَرُهُمْ، وَلَا تَمَسَّ الْقُرْآنَ إِلَّا وَأَنْتَ طَاهِرٌ». قُلْتُ: رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ فِي جُمْلَةِ حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِيمَا تَجِبُ فِيهِ الزَّكَاةُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَافِعٍ، ضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَالنَّسَائِيُّ، وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: ثِقَةٌ مُقَارِبُ الْحَدِيثِ.

EnglishUnverified translation

Al-Mughīrah ibn Shuʿbah reported that ʿUthmān ibn Abī al-ʿĀṣ رضي الله عنه—who was a young man—said: We came as a delegation to the Messenger of Allah ﷺ, and they found that I had memorized the most Qur'an among them, having surpassed them by virtue of Sūrah al-Baqarah. The Prophet ﷺ said: > **"I have appointed you as leader over your companions even though you are the youngest of them; and do not touch the Qur'an unless you are pure."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ نے بتایا : جب وہ نوجوان تھے ‘ تو وہ وفد کے ساتھ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ‘ وہ بیان کرتے ہیں : میرے ساتھیوں نے مجھے پایا ‘ کہ قرآن یاد رکھنے کے حوالے سے ‘ میں ان سب سے زیادہ فضیلت رکھتا ہوں ‘ اور مجھے اُن پر سورہ بقرہ ( حفظ ہونے ) کے حوالے سے بھی فضیلت حاصل تھی ، نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : میں تمہیں ‘ تمہارے ساتھیوں کا امیر مقرر کرتا ہوں ‘ اگرچہ تم ان سے عمر میں سب سے چھوٹے ہو ‘ تم قرآن کو صرف اُس وقت چھونا ‘ جب تم پاک ہو ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے ‘ جو ان صورتوں کے بارے میں ہے ‘ جن میں زکوۃ واجب ہوتی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن رافع ہے ‘ جسے یحییٰ بن معین اور امام نسائی نے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ‘ امام بخاری فرماتے ہیں : یہ ثقہ لیکن مقارب الحدیث ہے ۔

1515

Majma al-Zawaid #1515

عَنْ قَاضِي الْأَجْنَادِ بِالْقُسْطَنْطِينِيَّةِ أَنَّهُ حَدَّثَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَقْعُدَنَّ عَلَى مَائِدَةٍ يُدَارُ عَلَيْهَا الْخَمْرُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَدْخُلِ الْحَمَّامَ إِلَّا بِإِزَارٍ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُدْخِلْ حَلِيلَتَهُ الْحَمَّامَ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

The Judge of the Armies at Constantinople reported that ʿUmar ibn al-Khaṭṭāb رضي الله عنه addressed the people, saying: "O people, indeed I heard the Messenger of Allah ﷺ say: > **"Whoever believes in Allah and the Last Day, let him never sit at a dining spread upon which wine is circulated; and whoever believes in Allah and the Last Day, let him not enter the public bath except wearing a waist-sheet (izār); and whoever believes in Allah and the Last Day, let him not allow his wife to enter the public bath."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

قسطنطنیہ میں ‘ لشکروں کے قاضی بیان کرتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے لوگو ! میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جو شخص ‘ اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ‘ وہ کسی ایسے دستر خوان پر ہرگز نہ بیٹھے ، جس پر شراب گردش کرتی ہو ‘ اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ‘ وہ تہبند کے بغیر حمام میں داخل نہ ہو ‘ اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ‘ وہ اپنی بیوی کو حمام میں نہ جانے دے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ‘ جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

1516

Majma al-Zawaid #1516

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ مِنْ ذُكُورِ أُمَّتِي فَلَا يَدْخُلِ الْحَمَّامَ إِلَّا بِمِئْزَرٍ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُدْخِلْ حَلِيلَتَهُ الْحَمَّامَ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو خَيْرَةَ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُعْرَفُ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever believes in Allah and the Last Day among the men of my nation, let him not enter the public bath except wearing a waist-sheet (miʾzar); and whoever believes in Allah and the Last Day, let him not allow his wife to enter the public bath."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے فرمایا ہے : ’’ جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ‘ جس کا تعلق میری امت کے مردوں سے ہو ‘ وہ تہبند کے بغیر حمام میں داخل نہ ہو اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ‘ وہ اپنی بیوی کو حمام میں نہ جانے دے ‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوخیرہ ہے ‘ امام ذہبی فرماتے ہیں : یہ معروف نہیں ہے ۔

1517

Majma al-Zawaid #1517

وَعَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ قَالَتْ: «خَرَجْتُ مِنَ الْحَمَّامِ فَلَقِيَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" مِنْ أَيْنَ يَا أُمَّ الدَّرْدَاءِ؟ "". فَقُلْتُ: مِنَ الْحَمَّامِ، فَقَالَ: "" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا مِنَ امْرَأَةٍ تَضَعُ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِ أَحَدٍ مِنْ أُمَّهَاتِهَا إِلَّا وَهِيَ هَاتِكَةٌ كُلَّ سِتْرٍ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الرَّحْمَنِ - عَزَّ وَجَلَّ -» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Umm al-Dardāʾ رضي الله عنها reported: I came out from the public bath, and the Prophet ﷺ met me and said, "From where have you come, O Umm al-Dardāʾ?" I said, "From the public bath." The Prophet ﷺ said: > **"By the One in Whose hand is my soul, there is no woman who takes off her garments in other than the house of one of her mothers except that she has torn down every veil between herself and the Most Merciful—Exalted and Majestic is He."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیده ام درداء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں حمام سے نکلی ‘ نبی اکرم ﷺ کی مجھ سے ملاقات ہوئی ‘ تو آپ نے دریافت کیا : اے ام درداء ! تم کہاں سے آ رہی ہو ؟ میں نے عرض کی : حمام سے ‘ آپ ﷺ نے فرمایا : اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ‘ جو بھی عورت اپنی ماؤں میں سے کسی ایک کے گھر کے علاوہ اپنے کپڑے اتارتی ہے ‘ تو وہ اپنے اور رحمن کے درمیان موجود ‘ ہر پردے کو پھاڑ دیتی ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ‘ جن میں سے ایک کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

1518

Majma al-Zawaid #1518

وَعَنِ السَّائِبِ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ «أَنَّ نِسْوَةً دَخَلْنَ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ مَنْ أَهْلِ حِمْصٍ، فَسَأَلَتْهُنَّ مِمَّنْ أَنْتُنَّ؟ فَقُلْنَ: مِنْ أَهْلِ حِمْصٍ، فَقَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَزَعَتْ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِهَا خَرَقَ اللَّهُ عَنْهَا سِتْرًا». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Sāʾib, the freed slave of Umm Salamah رضي الله عنها, narrated that some women from the people of Ḥimṣ entered upon Umm Salamah رضي الله عنها. She asked them, "Where are you from?" They replied, "From the people of Ḥimṣ." She said: I heard the Messenger of Allah ﷺ say: > **"Any woman who takes off her clothes anywhere other than her own home, Allah tears down her veil of modesty."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے غلام سائب بیان کرتے ہیں : کچھ خواتین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئیں ‘ اُن خواتین کا تعلق حمص سے تھا ‘ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اُن سے دریافت کیا : تمہارا تعلق کہاں سے ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : حمص کے رہنے والوں سے ‘ سیدہ امت مسلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے :’’ جو عورت اپنے گھر کے علاوہ ‘ کہیں اپنے کپڑے اتارتی ہے ‘ اللہ تعالیٰ اس کا پردہ فاش کر دیتا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں ‘ اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

1519

Majma al-Zawaid #1519

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «احْذَرُوا بَيْتًا يُقَالُ لَهُ: الْحَمَّامُ "". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يُنَقِّي الْوَسَخَ. قَالَ: "" فَاسْتَتِرُوا». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: «قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ يَذْهَبُ بِالدَّرَنِ، وَيَنْفَعُ الْمَرِيضَ». وَرِجَالُهُ عِنْدَ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ الْبَزَّارَ قَالَ: رَوَاهُ النَّاسُ عَنْ طَاوُسٍ مُرْسَلًا.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Beware of an establishment called the public bath (al-ḥammām)."** They said, "O Messenger of Allah, it cleanses dirt." He ﷺ said: > **"Then conceal your private parts (when entering)."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ تم لوگ اُس گھر سے بچ کے رہنا ‘ جسے حمام کہا جاتا ہو گا ‘ لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! وہ میل کو ختم کر دیتا ہے ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم پردہ کر لینا ( یعنی پردہ کر کے اُس میں داخل ہونا ) ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں نقل کیا ہے ‘ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! وہ میل کو ختم کر دیتا ہے اور بیمار کو فائدہ دیتا ہے ‘‘۔ امام بزار کی نقل کردہ روایت کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ، البتہ امام بزار نے یہ بات کہی ہے : لوگوں نے اسے طاؤس کے حوالے سے ’’ مرسل ‘‘ روایت کے طور پر نقل کیا ہے ۔

1520

Majma al-Zawaid #1520

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَدْخُلِ الْحَمَّامَ إِلَّا بِمِئْزَرٍ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُدْخِلْ حَلِيلَتَهُ الْحَمَّامَ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَسْعَ إِلَى الْجُمْعَةِ، وَمَنِ اسْتَغْنَى عَنْهَا بِلَهْوٍ وَتِجَارَةٍ اسْتَغْنَى اللَّهُ عَنْهُ، وَاللَّهُ غَنِيٌّ حَمِيدٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارِ ذِكْرِ الْجُمْعَةِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ عَدِيٍّ، وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ.

EnglishUnverified translation

Abū Saʿīd al-Khudrī رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever believes in Allah and the Last Day must not enter the public bath except wearing a waist-wrap; whoever believes in Allah and the Last Day must not allow his wife to enter the public bath; and whoever believes in Allah and the Last Day should hasten to the Friday prayer. And whoever disregards it out of amusement or trade, Allah will disregard him, and Allah is Self-Sufficient, Praiseworthy."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ‘ وہ تہبند کے بغیر حمام میں داخل نہ ہو ‘ اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ‘ وہ اپنی بیوی کو حمام میں نہ جانے دے ‘ اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ‘ وہ جمعہ کے لیے جلدی چلا جائے ‘ جو شخص دلچسپی کی کسی چیز ‘ یا تجارت کی وجہ سے ‘ اس ( یعنی جمعہ ) سے بے نیازی اختیار کرے گا ‘ اللہ تعالیٰ اُس سے بے نیازی اختیار کرے گا ‘ اور اللہ تعالیٰ بے نیاز اور لائق حمد ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے ‘ جس میں صرف جمعہ کا ذکر ہے ‘ اس روایت کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے ‘ جسے ابوحاتم اور ابن عدی نے ’’ ضعیف ‘‘ قرار دیا ہے ‘ جبکہ امام احمد اور ابن حبان نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ۔

1521

Majma al-Zawaid #1521

وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَدْخُلِ الْحَمَّامَ إِلَّا بِمِئْزَرٍ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ مِنْ نِسَائِكُمْ فَلَا يَدْخُلِ الْحَمَّامَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ. وَقَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Ayyūb al-Anṣārī رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever believes in Allah and the Last Day should honor his guest; whoever believes in Allah and the Last Day should honor his neighbor; whoever believes in Allah and the Last Day must not enter the public bath except wearing a waist-wrap; and whoever among your women believes in Allah and the Last Day must never enter the public bath."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ‘ وہ اپنے مہمان کی عزت افزائی کرے ‘ جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ‘ وہ اپنے پڑوسی کی عزت افزائی کرے ‘ جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ‘ وہ تہبند کے بغیر حمام میں داخل نہ ہو ‘ اور تمہاری خواتین میں سے ‘ جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو ‘ وہ حمام میں داخل نہ ہو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے ‘ جو لیث کا کاتب ہے ‘ اسے امام احمد اور دیگر حضرات نے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ‘ عبدالملک بن شعیب بن لیث فرماتے ہیں : یہ ثقہ اور مامون ہے ۔

1522

Majma al-Zawaid #1522

«وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْحَمَّامِ فَقَالَ: "" إِنَّهُ سَيَكُونُ بَعْدِي حَمَّامَاتٌ، وَلَا خَيْرَ فِي الْحَمَّامَاتِ لِلنِّسَاءِ ""، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا تَدْخُلُهُ بِإِزَارٍ، فَقَالَ: "" لَا، وَإِنْ دَخَلَتْهُ بِإِزَارٍ وَدِرْعٍ وَخِمَارٍ، وَمَا مِنَ امْرَأَةٍ تَنْزِعُ خِمَارَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِ زَوْجِهَا إِلَّا كَشَفَتِ السِّتْرَ فِيمَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ رَبِّهَا». قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾishah رضي الله عنها narrated that she asked the Messenger of Allah ﷺ about public baths, and he said: > **"There will soon be public baths after my time, and there is no good in public baths for women."** She asked, "O Messenger of Allah, even if she enters wearing a waist-wrap?" He ﷺ replied: > **"No, even if she enters wearing a waist-wrap, a tunic, and a veil. For no woman removes her veil outside the house of her husband except that she tears away the veil between herself and her Lord."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے حمام کے بارے میں دریافت کیا : تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : میرے بعد عنقریب حمام ہوں گے ، لیکن عورتوں کے لیے حمام میں بھلائی نہیں ہے ‘ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا عورت تہبند کے ساتھ اُس میں داخل ہو سکتی ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جی نہیں ! وہ تہبند ، قمیص اور چادر کے ساتھ بھی ( اس میں ) داخل نہیں ہو سکتی ‘ جو بھی عورت اپنے شوہر کے گھر کے علاوہ ‘ اپنی چادر اتارتی ہے ‘ وہ اپنے اور اپنے پروردگار کے درمیان موجود پردے کو ختم کر دیتی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

1523

Majma al-Zawaid #1523

وَعَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنَّكُمْ سَتَفْتَحُونَ أُفُقًا فِيهَا بُيُوتٌ يُقَالُ لَهَا الْحَمَّامَاتُ، حَرَامٌ عَلَى أُمَّتِي دُخُولُهَا "". فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا تُذْهِبُ الْوَصَبَ، وَتُنَقِّي الدَّرَنَ. قَالَ: "" فَإِنَّهَا حَلَالٌ لِذُكُورِ أُمَّتِي فِي الْأُزُرِ، حَرَامٌ عَلَى إِنَاثِ أُمَّتِي». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ الْخُشَنِيُّ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.

EnglishUnverified translation

Al-Miqdām ibn Maʿdīkarib رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"You will soon conquer distant horizons wherein there are houses called public baths; entering them is forbidden for my Ummah."** They said, "O Messenger of Allah, they relieve ailment and cleanse dirt." He ﷺ said: > **"Then they are permissible for the males of my Ummah wearing waist-wraps, but forbidden for the females of my Ummah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ عنقریب تم لوگ دور کے علاقے فتح کرو گے ‘ وہاں کچھ ایسے گھر ہوں گے ، جنہیں حمام کہا جاتا ہو گا ‘ اُن میں داخل ہونا میری امت پر حرام ہے ‘ لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! وہ تھکن کو ختم کر دیتا ہے اور میل کو صاف کر دیتا ہے ‘ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : وہ میری امت کے مردوں کے لیے حلال ہو گا ‘ جبکہ اُنہوں نے تہبند باندھے ہوں ، لیکن وہ میری امت کی عورتوں کے لئے حرام ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی خشنی ہے ‘ جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے ۔

1524

Majma al-Zawaid #1524

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «شَرُّ الْبَيْتِ الْحَمَّامُ ; تُرْفَعُ فِيهِ الْأَصْوَاتُ، وَتُكْشَفُ فِيهِ الْعَوْرَاتُ "" فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يُدَاوَى فِيهِ الْمَرِيضُ، وَيَذْهَبُ الْوَسَخُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" فَمَنْ دَخْلَهُ فَلَا يَدْخُلْهُ إِلَّا مُسْتَتِرًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ السَّمْتِيُّ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَالنَّسَائِيُّ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"The worst house is the public bath: voices are raised in it and nakedness is uncovered."** A man said, "O Messenger of Allah, the sick are treated in it and dirt is removed." The Messenger of Allah ﷺ replied: > **"Then whoever enters it must not enter except fully covered."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ” سب سے برا گھر حمام ہے ‘ جس میں آوازیں بلند ہوتی ہیں ‘ اور شرمگاہ بے پردہ ہوتی ہے ‘ ایک صاحب نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اس میں بیمار کے لیے بہتری ہوتی ہے اور میں ختم ہو جاتی ہے ‘ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جو شخص اُس میں داخل ہو ‘ وہ پردے کے بغیر داخل نہ ہو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عثمان سمتی ہے ‘ جس کو امام بخاری اور امام نسائی نے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ‘ ابوحاتم اور ابن حبان نے اسے ” ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

1525

Majma al-Zawaid #1525

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَا تَدْخِلِ الْحَمَّامَ إِلَّا بِمِئْزَرٍ، مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُدْخِلْ حَلِيلَتَهُ الْحَمَّامَ، مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَشْرَبِ الْخَمْرَ، مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَجْلِسْ عَلَى مَائِدَةٍ يُشْرَبُ عَلَيْهَا الْخَمْرُ، مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَخْلُوَنَّ بِامْرَأَةٍ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا مَحْرَمٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ الْمَدَنِيُّ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما reported that the Prophet ﷺ said: > **"Do not enter the public bath except wearing a waist-wrap. Whoever believes in Allah and the Last Day must not let his wife enter the public bath; whoever believes in Allah and the Last Day must not drink wine; whoever believes in Allah and the Last Day must not sit at a dining table upon which wine is consumed; and whoever believes in Allah and the Last Day must never be in seclusion with a woman unless there is a maḥram with her."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ تم تہبند کے بغیر حمام میں داخل نہ ہونا ‘ جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ‘ وہ اپنی بیوی کو حمام میں نہ جانے دے ‘ جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ‘ وہ شراب نہ پیے ‘ جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ‘ وہ کسی ایسے دستر خوان پر نہ بیٹھے ‘ جس پر شراب پی جاتی ہو ‘ جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ‘ وہ کسی ایسی عورت کے ساتھ خلوت میں نہ ہو ‘ کہ اس شخص اور اس عورت کے درمیان ( عورت کا ) کوئی محرم موجود نہ ہو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن ابوسلیمان مدنی ہے ‘ اسے امام بخاری اور ابوحاتم نے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ‘ جبکہ ابن حیان نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ۔

1526

Majma al-Zawaid #1526

وَعَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «إِنْ أَوَّلَ مَا صُنِعَتْ لَهُ النُّورَةُ وَدَخَلَ الْحَمَّامَاتِ - سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، فَلَمَّا دَخَلَهُ وَجَدَ حَرَّهُ وَغَمَّهُ. قَالَ: أَوَّهْ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ، أَوَّهْ أَوَّهْ قَبْلَ أَنْ لَا تَنْفَعَ، أَوَّهْ أَوَّهْ أَوَّهْ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ الْأَوْدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Mūsā al-Ashʿarī رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ said: > **"The first person for whom depilatory paste (al-nūrah) was made and who entered public baths was Sulaymān ibn Dāwūd عليهما السلام. When he entered it and felt its heat and suffocating vapor, he said: 'Ah, from the punishment of Allah! Ah, ah, before it is of no avail! Ah, ah, ah!'"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ سب سے پہلے جن کے لیے ’’ نورہ ‘‘ تیار کیا گیا اور جو سب سے پہلے حمام میں داخل ہوئے ‘ وہ حضرت سلیمان علیہ السلام ہیں ، جب وہ اس میں داخل ہوئے ‘ تو انہیں اس کی تپش اور غم محسوس ہوا ‘ تو انہوں نے فرمایا : افوہ ! یہ اللہ تعالیٰ کے عذاب میں سے ہے ‘ افوہ ‘ افوہ اس سے پہلے کے تو نفع دے ‘‘ فواہ ‘ افوہ ‘ افوہ ! یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل اودی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

1527

Majma al-Zawaid #1527

وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: «مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى مَوْضِعٍ فَقَالَ: "" نِعْمَ مَوْضِعُ الْحَمَّامِ هَذَا، فَبُنِيَ فِيهِ حَمَّامٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Rāfiʿ رضي الله عنه narrated: The Messenger of Allah ﷺ passed by a certain place and said: > **"What an excellent location for a bathhouse this is."** And subsequently, a public bath was built there.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺ کا گزر ایک جگہ کے پاس سے ہوا ‘ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : حمام کے لیے یہ اچھی جگہ ہے ‘ راوی بیان کرتے ہیں : تو اُس جگہ حمام بن گیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

1528

Majma al-Zawaid #1528

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَدْخُلِ الْحَمَّامَ إِلَّا بِمِئْزَرٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَبِيبٌ كَاتِبُ مَالِكٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿUmar رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever believes in Allah and the Last Day must not enter the public bath except wearing a waist-wrap."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ‘ وہ تہبند کے بغیر حمام میں داخل نہ ہو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی حبیب ہے ‘ جو امام مالک کا کاتب ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

1529

Majma al-Zawaid #1529

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَدْخُلُ الْحَمَّامَ، فَيُنَوِّرُهُ صَاحِبُ الْحَمَّامِ، فَإِذَا بَلَغَ حِقْوَهُ قَالَ لِصَاحِبِ الْحَمَّامِ: اخْرُجْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

It is narrated regarding ʿAbdullāh ibn ʿUmar رضي الله عنهما: He entered the public bath, and the bath attendant applied depilatory paste to him. When the attendant reached his waistline, he said to the attendant: > **"Step outside."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے :’’ وہ حمام میں داخل ہوئے ‘ تو حمام کے مالک نے انہیں نورہ لگایا ‘ جب وہ ان کے تہبند باندھنے کے مقام پر پہنچا ‘ تو انہوں نے حمام کے مالک سے کہا : تم چلے جاؤ ! “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

1530

Majma al-Zawaid #1530

وَعَنْ سُكَيْنِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَجَارِيَةٌ تَحْلِقُ عَنْهُ الشَّعْرَ، فَقَالَ: إِنَّ النَّوْرَةَ تُرِقُّ الْجِلْدَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Sukayn ibn ʿAbd al-ʿAzīz narrated from his father, who said: I entered upon ʿAbdullāh ibn ʿUmar رضي الله عنهما while a slave-girl was shaving his hair, and he said: > **"Indeed, depilatory paste thins the skin."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سکین بن عبدالعزیز نے ‘ اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے : میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا ‘ ایک کنیز ان کے بال مونڈ رہی تھی ‘ انہوں نے فرمایا : نورہ جلد کو خراب کر دیتا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

1531

Majma al-Zawaid #1531

وَعَنِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ الْأَوْزَاعِيَّ يَقُولُ: الْفَخِذُ فِي الْمَسْجِدِ عَوْرَةٌ، وَفِي الْحَمَّامِ لَيْسَتْ بِعَوْرَةٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي بَابِ الْحَمَّامِ قَبْلَ هَذَا حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ: «شَرُّ الْبَيْتِ الْحَمَّامُ، تُكْشَفُ فِيهِ الْعَوْرَاتُ». وَقَوْلُ ابْنِ عُمَرَ لِلَّذِي يُنَوِّرُهُ إِذَا بَلَغَ حِقْوَيْهِ: اخْرُجْ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَرُوَاتُهُ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Walīd ibn Muslim narrated: I heard al-Awzāʿī say: > **"The thigh is ʿawrah in the mosque, but in the public bath it is not considered ʿawrah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ولید بن مسلم بیان کرتے ہیں : میں نے امام اوزاعی کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ زانو مسجد میں قابل ستر شمار ہو گا ، لیکن حمام میں قابل ستر نہیں ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے حمام والے باب میں یہ بات گزر چکی ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث منقول ہے : ” سب سے برا گھر حمام ہے ‘ جس میں پردے کا خیال نہیں رکھا جاتا ‘‘۔ اسی طرح حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا اس شخص کو یہ کہنا ‘ جو انہیں نورہ لگا رہا تھا ‘ اور جب وہ تہبند باندھنے کی جگہ پر پہنچا ‘ تو انہوں نے فرمایا : تم نکل جاؤ ! ‘‘۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے ‘ امام اوزاعی سے اس روایت کو نقل کرنے والے افراد ثقہ ہیں ۔

1532

Majma al-Zawaid #1532

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمَنِيِّ يُصِيبُ الثَّوْبَ. قَالَ: "" إِنَّمَا هُوَ بِمَنْزِلَةِ الْمُخَاطِ أَوِ الْبُزَاقِ، أَمِطْهُ عَنْكَ بِخِرْقَةٍ أَوْ بِإِذْخِرٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated: The Messenger of Allah ﷺ was asked about semen that soils a garment. He ﷺ said: > **"It is only of the status of mucus or spittle; remove it from yourself with a rag or lemongrass (idhkhir)."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ سے اس منی کے بارے میں دریافت کیا گیا ‘ جو کپڑے پر لگ جاتی ہے ‘ تو آپ نے ارشاد فرمایا : وہ بلغم اور تھوک کی طرح ہے ‘ تم کسی کپڑے ‘ یا گھاس کے ذریعے اُسے صاف کر دو ! یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے ، جس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے ۔

1533

Majma al-Zawaid #1533

«وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَفْرُكُ الْمَنِيَّ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Umm Salamah رضي الله عنها said: > **"I used to scrape the semen from the garment of the Messenger of Allah ﷺ."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے کپڑے سے منی کو کھرچ دیتی تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

1534

Majma al-Zawaid #1534

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَقَدْ كُنَّا نَسْلِتُهُ بِالْإِذْخِرِ وَالصُّوفَةِ - يَعْنِي الْمَنِيَّ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما said: > **"We used to scrape it off with lemongrass (idhkhir) and tufts of wool"—meaning semen.**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ہم لوگ اُسے گھاس اور روئی کے ذریعے صاف کر دیتے تھے ‘ اُن کی مراد منی تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

1535

Majma al-Zawaid #1535

عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «أَقَلُّ الْحَيْضِ ثَلَاثٌ، وَأَكْثَرُهُ عَشْرٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ الْكُوفِيُّ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ كَثِيرٍ، لَا نَدْرِي مَنْ هُوَ.

EnglishUnverified translation

Abū Umāmah رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ said: > **"The minimum duration of menstruation is three days, and its maximum is ten days."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ حیض کی کم از کم مدت تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں یہ مذکور ہے : اسے عبدالملک کوفی نے ‘ علاء بن کثیر سے نقل کیا ہے ‘ ہمیں نہیں معلوم یہ کون ہے ؟

1536

Majma al-Zawaid #1536

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «الْحَائِضُ تَنْظُرُ مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ عَشْرٍ، فَإِنْ رَأَتِ الطُّهْرَ فَهِيَ طَاهِرٌ، وَإِنْ جَاوَزَتِ الْعَشْرَ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ ; تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي، فَإِنْ غَلَبَهَا الدَّمُ احْتَشَّتْ وَاسْتَثْفَرَتْ وَتَوَضَّأَتْ لِكُلِّ صَلَاةٍ، وَتَنْتَظِرُ النُّفَسَاءُ مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْأَرْبَعِينَ، فَإِنْ رَأَتِ الطُّهْرَ قَبْلُ فَهِيَ طَاهِرٌ، وَإِنْ جَاوَزَتِ الْأَرْبَعِينَ فَهِيَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ ; تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي، فَإِنْ غَلَبَهَا الدَّمُ احْتَشَّتْ وَاسْتَثْفَرَتْ وَتَوَضَّأَتْ لِكُلِّ صَلَاةٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ الْحُصَيْنِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿAmr رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"The menstruating woman observes her condition up to ten days: if she sees purity, then she is pure; but if the bleeding exceeds ten days, she has irregular bleeding (istiḥāḍah)—she must perform ghusl and pray. If the blood overwhelms her, she should apply a pad of cotton, strap it securely, and perform wuḍūʾ for every prayer. And the woman experiencing postpartum bleeding (nufasāʾ) observes up to forty days: if she sees purity before that, she is pure; but if it exceeds forty days, she is treated as a woman with irregular bleeding—she performs ghusl and prays, and if the blood overwhelms her, she applies a pad of cotton, straps it securely, and performs wuḍūʾ for every prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ حیض والی عورت دس دن تک دیکھے گی ‘ اگر وہ طہر دیکھ لیتی ہے ‘ تو وہ پاک ہو جائے گی ‘ اور اگر دس دن سے زیادہ ہو جاتے ہیں ، تو پھر وہ استحاضہ والی عورت شمار ہو گی ‘ وہ غسل کر کے نماز ادا کرے گی ‘ اگر زیادہ خون نکلتا ہے ‘ تو وہ روئی رکھ کر کپڑا باندھ لے گی اور ہر نماز کے لیے وضو کرے گی ‘ نفاس والی عورت چالیس دن تک رہے گی ، پھر اگر وہ اس سے پہلے طہر دیکھ لیتی ہے ‘ تو وہ پاک شمار ہو گی اور اگر چالیس دن سے زیادہ ہو جاتے ہیں ، تو وہ مستحاضہ کے حکم میں ہو گی ‘ وہ غسل کر کے نماز ادا کر لے گی ‘ اگر زیادہ خون نکل رہا ہو ‘ تو وہ روئی رکھ کر کپڑا باندھ لے گی ‘ اور ہر نماز کے لیے وضو کرے گی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن حصین ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

1537

Majma al-Zawaid #1537

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لِتَنْتَظَرِ الْحَائِضُ خَمْسًا سَبْعًا ثَمَانِيًا تِسْعًا عَشْرًا، فَإِذَا مَضَتِ الْعَشْرُ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْجَلْدُ بْنُ أَيُّوبَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik رضي الله عنه said: > **"Let the menstruating woman wait five, seven, eight, nine, or ten days; once ten days have elapsed, she is considered to have irregular bleeding (mustaḥāḍah)."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں حیض والی عورت پانچ ‘ سات آٹھ ‘ نو اور دس دن انتظار کرے گی ‘ جب دس دن گزر جائیں گے ‘ تو وہ مستحاضہ شمار ہو گی ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جلد بن ایوب ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

1538

Majma al-Zawaid #1538

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لِلْحَائِضِ دُفُعَاتٌ، وَلِدَمِ الْحَيْضِ رِيحٌ يُعْرَفُ بِهِ، فَإِذَا ذَهَبَ قُرْءُ الْحَيْضِ فَلْتَغْتَسِلْ إِحْدَاكُنَّ، ثُمَّ لِتَغْسِلْ عَنْهَا الدَّمَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: وَهُوَ مِمَّنْ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما reported that the Prophet ﷺ said: > **"Menstruation occurs in surges, and menstrual blood has a distinctive scent by which it is recognized. So when the menstrual period has passed, let each of you perform ghusl and wash the blood from herself."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : حیض والی عورت کے مخصوص دفعات ( شاید اس سے مراد ‘ حیض کے خون کے نکلنے کا مخصوص طریقہ ہے ) ہوتے ہیں ‘ اور حیض کے خون کی مخصوص بو ہوتی ہے ، جس کی وجہ سے وہ پہچانا جاتا ہے ‘ جب حیض کا وقت گزر جائے ‘ تو پھر عورت غسل کر لے ‘ اور اپنے آپ سے خون دھو لے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ بن عبیداللہ بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے ‘ ابن عدی کہتے ہیں : یہ اُن افراد میں سے ایک ہے ‘ جس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا ۔

1539

Majma al-Zawaid #1539

وَعَنْ عَائِشَةَ «أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ سَأَلَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: إِنِّي أَسْتَحَاضُ، فَقَالَ: "" دَعِي الصَّلَاةَ أَيَّامَ حَيْضَتِكِ، ثُمَّ اغْتَسِلِي وَتَوَضَّئِي عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ». قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ: "" «وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ عُرْوَةَ وَلَمْ يَنْسُبْهُ، فَقِيلَ: هُوَ عُرْوَةُ الْمُزْنِيُّ، وَهُوَ مَجْهُولٌ، وَقِيلَ: عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَلَمْ يَسْمَعْ حَبِيبٌ مِنْهُ، وَحَبِيبٌ مُدَلِّسٌ، وَقَدْ عَنْعَنَهُ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾishah رضي الله عنها narrated that Fāṭimah bint Abī Ḥubaysh questioned the Prophet ﷺ, saying, "I experience continuous irregular bleeding." He ﷺ said: > **"Abandon prayer during the days of your regular menstruation, then perform ghusl and make wuḍūʾ for every prayer, even if the blood drips onto the reed mat."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : فاطمہ بنت ابوحبیش نے نبی اکرم ﷺ سے سوال کیا : اُس نے کہا : میں استحاضہ کا شکار ہوں ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اپنے حیض کے مخصوص ایام میں نماز ترک کر دو ‘ پھر غسل کر لو اور ہر نماز کے وقت وضو کر لو ‘ خواہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ’’ صحیح ‘‘ میں منقول ہے ‘ تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں :’’ خواہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے عروہ کے حوالے سے نقل کی ہے اور ان کا اسم منسوب بیان نہیں کیا ہے ‘ ایک قول کے مطابق اس سے مراد عروہ مزنی ہے اور وہ مجہول ہے ‘ ایک قول کے مطابق اس سے مراد عروہ بن زبیر ہیں ، لیکن حبیب نامی راوی نے اُن سے سماع نہیں کیا ہے ‘ حبیب نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے ‘ اس نے یہ روایت ’’ عنعنہ “ کے طور پر نقل کی ہے ۔

1540

Majma al-Zawaid #1540

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمُسْتَحَاضَةِ قَالَ: "" تِلْكَ رَكْضَةٌ مِنْ رِكَاضِ الشَّيْطَانِ فِي رَحِمِهَا». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated that the Prophet ﷺ was asked about a woman suffering from irregular bleeding, and he said: > **"That is merely a spur from the spurs of Satan struck into her womb."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ سے مستحاضہ کے بارے میں سوال کیا گیا : تو آپ نے ارشاد فرمایا : یہ شیطان کا چھبونا ہے ‘ جو وہ عورت کے رحم میں چھبوتا ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

1541

Majma al-Zawaid #1541

وَعَنْ جَابِرٍ «أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمُسْتَحَاضَةِ فَقَالَ: "" تَقْعُدُ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا، ثُمَّ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ طُهْرٍ، ثُمَّ تَحْتَشِي وَتُصَلِّي». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ.

EnglishUnverified translation

Jābir رضي الله عنه narrated that Fāṭimah bint Qays رضي الله عنها asked the Messenger of Allah ﷺ concerning a woman with irregular bleeding, and he said: > **"She remains seated during the days of her regular periods, then performs ghusl at every attainment of purity, then applies a pad of cotton and prays."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم ﷺ سے مستحاضہ کے بارے میں دریافت کیا : تو آپ نے ارشاد فرمایا : وہ اپنے حیض کے مخصوص ایام میں بیٹھی رہے گی ‘ اور پھر طہر کے وقت غسل کر کے کپڑا باندھ لے گی ‘ اور نماز ادا کرے گی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔

1542

Majma al-Zawaid #1542

وَلِجَابِرٍ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «أَنَّهُ أَمَرَ الْمُسْتَحَاضَةَ بِالْوُضُوءِ لِكُلِّ صَلَاةٍ». وَرِجَالُ الْأَوَّلِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ الْأَوْسَطِ فِيهِمْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.

EnglishUnverified translation

Jābir رضي الله عنه reported from the Messenger of Allah ﷺ: > **"He commanded the woman suffering from irregular bleeding (istiḥāḍah) to perform wuḍūʾ for every prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

معجم اوسط میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : نبی اکرم ﷺ نے مستحاضہ عورت کو ہر نماز کے لیے وضو کرنے کا حکم دیا تھا ۔ پہلی روایت کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ‘ اور اوسط کے رجال میں ایک شخص عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے ‘ جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔

1543

Majma al-Zawaid #1543

وَعَنْ سَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «الْمُسْتَحَاضَةُ تَدَعُ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا الَّتِي كَانَتْ تَجْلِسُ فِيهَا، ثُمَّ تَغْتَسِلُ غُسْلًا وَاحِدًا، ثُمَّ تَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَعْفَرٌ عَنْ سَوْدَةَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Sawdah bint Zamʿah رضي الله عنها narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"The woman suffering from irregular bleeding refrains from prayer during the days of her regular periods in which she used to abstain, then performs a single ghusl, and thereafter performs wuḍūʾ for every prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ مستحاضہ ‘ حیض کے مخصوص ایام میں نماز ترک کیے رکھے گی ، جن ایام میں وہ پہلے بیٹھی رہتی تھی ، پھر وہ ایک مرتبہ غسل کر لے گی اور پھر ہر نماز کے وقت وضو کر لے گی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں یہ مذکور ہے : اسے جعفر نے ‘ سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا جن سے نقل کیا ہے اور میں اس شخص سے واقف نہیں ہوں ۔

1544

Majma al-Zawaid #1544

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «الْمُسْتَحَاضَةُ تَغْتَسِلُ مِنْ قُرْءٍ إِلَى قُرْءٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿAmr رضي الله عنهما narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"The woman suffering from irregular bleeding performs ghusl from one menstrual period to the next."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ استحاضہ والی عورت ‘ ایک حیض سے دوسرے حیض تک کے لیے غسل کرے گی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔

1545

Majma al-Zawaid #1545

عَنْ جَابِرٍ قَالَ: «وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلنُّفَسَاءِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.

EnglishUnverified translation

Jābir رضي الله عنه narrated: > **"The Messenger of Allah ﷺ appointed a limit of forty days for women with postpartum bleeding."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے نفاس والی عورتوں کے لیے چالیس دن کی مدت مقرر کی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن سوار ہے ‘ جسے یحییٰ بن معین نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ‘ اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔

1546

Majma al-Zawaid #1546

وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: وَقَّتَ لِلنُّفَسَاءِ أَرْبَعُونَ يَوْمًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿUthmān ibn Abī al-ʿĀṣ رضي الله عنه said: > **"Forty days was fixed as the limit for women with postpartum bleeding."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نفاس والی عورتوں کے لیے چالیس دن کی مدت مقرر کی گئی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

1547

Majma al-Zawaid #1547

وَعَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو - وَكَانَ مِمَّنْ بَايَعَ [رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -] تَحْتَ الشَّجَرَةِ - قَالَ: نَفَسَتِ امْرَأَتُهُ فَرَأَتِ الطُّهْرَ [بَعْدَ عِشْرِينَ] يَوْمًا فَاغْتَسَلَتْ، ثُمَّ جَاءَتْ لِتَدَخُلَ مَعَهُ فِي لِحَافِهِ فَوَجَدَ مَسَّهَا، فَقَالَ: مَنْ هَذِهِ؟ قَالَتْ: فُلَانَةٌ. قَالَ: مَا بَالُكِ؟ قَالَتْ: إِنِّي رَأَيْتُ الطُّهْرَ فَاغْتَسَلْتُ. فَضَرَبَهَا بِرِجْلِهِ فَأَقَامَهَا عَنْ فِرَاشِهِ، وَقَالَ: لَا تُغْوِينِي عَنْ دِينِي حَتَّى تَمْضِيَ أَرْبَعُونَ يَوْمًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ بَشِيرٍ الْمُرِّي، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُ أَحَدٌ إِلَّا مَا رَوَاهُ عَبَّاسٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ مَعِينٍ أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ. وَرَوَى غَيْرُهُ عَنِ ابْنِ مَعِينٍ وَغَيْرِهِ أَنَّهُ ضَعِيفٌ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾidh ibn ʿAmr رضي الله عنه—who was among those who pledged allegiance to the Messenger of Allah ﷺ beneath the tree—narrated that his wife gave birth and experienced postpartum bleeding. She saw signs of purity after twenty days and took a bath. She then came to enter beneath his quilt, and feeling her touch, he asked, "Who is this?" She replied, "So-and-so." He asked, "What is your condition?" She replied, "I saw signs of purity and took a bath." Thereupon, he nudged her away with his foot, removing her from his bed, and said: > **"Do not seduce me away from my religion until forty days have fully passed!"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ ‘ جو ان افراد میں سے ایک ہیں ، جنہوں نے ( بیعت رضوان کے موقعہ پر ) درخت کے نیچے نبی اکرم ﷺ کی بیعت کی تھی ‘ وہ بیان کرتے ہیں : اُن کی بیوی کو نفاس ہو گیا ‘ اُس نے بیس دن کے بعد ایک دن طہر دیکھ لیا اور غسل کر لیا ، پھر وہ آئی تاکہ ان کے ساتھ ان کے لحاف میں داخل ہو ‘ جب اُن صاحب نے ( اندھیرے میں ) اُس عورت کی قربت کو محسوس کیا ‘ تو دریافت کیا : کون ہے ؟ اس خاتون نے کہا : فلانی ‘ ان صاحب نے کہا : تمہارا کیا معاملہ ہے ؟ اس خاتون نے کہا : میں نے طہر دیکھ لیا ہے ‘ تو میں نے غسل کر لیا ہے ‘ تو ان صاحب نے اس خاتون کو پاؤں مارا ‘ اور اسے اپنے بستر سے اُٹھا دیا اور بولے : تم مجھے میرے دین کے حوالے سے بھٹکانے کی کوشش نہ کرو ‘ جب تک چالیس دن نہیں گزر جاتے ( تم میرے پاس نہ آنا ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن بشیر مری ہے اور وہ ضعیف ہے ‘ اسے کسی نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار نہیں دیا ‘ البتہ اس روایت کا معاملہ مختلف ہے ‘ جو عباس نے یحیی بن معین سے نقل کی ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے ‘ دیگر حضرات نے یحیی بن معین سے اور دیگر حضرات کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : یہ راوی ضعیف اور متروک ہے ۔

1548

Majma al-Zawaid #1548

عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ «أَنَّ عُمَرَ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنَ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ؟ قَالَ: "" مَا فَوْقَ الْإِزَارِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿĀṣim ibn ʿUmar narrated that ʿUmar ibn al-Khaṭṭāb رضي الله عنه said: I asked the Messenger of Allah ﷺ, "What is lawful for a man from his wife while she is menstruating?" He ﷺ replied: > **"Whatever is above the waist-wrap (izār)."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عاصم بن عمر بیان کرتے ہیں : حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے : میں نے نبی اکرم ﷺ سے سوال کیا : مرد کے لیے اپنی بیوی کے ساتھ کس حد تک تعلق رکھنا جائز ہے ؟ جبکہ عورت حیض کی حالت میں ہو ؟ تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تہبند کے اوپر ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

1549

Majma al-Zawaid #1549

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لِي مِنَ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ؟ قَالَ: "" تَشُدُّ إِزَارَهَا، ثُمَّ شَأْنَكَ بِهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو نُعَيْمٍ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated that a man asked: "O Messenger of Allah, what is permissible for me with my wife while she is menstruating?" He ﷺ replied: > **"She should fasten her waist-wrap securely, and then you may enjoy whatever else of her you wish."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں اپنی بیوی کے ساتھ کس حد تک تعلق رکھ سکتا ہوں ؟ جبکہ وہ حیض کی حالت میں ہو ؟ نبی کریم نے ارشاد فرمایا : وہ تہبند باندھ لے ‘ اور پھر تم اس کے ساتھ رہو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابونعیم ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

1550

Majma al-Zawaid #1550

وَعَنْ عُبَادَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ: مَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنَ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ؟ قَالَ: "" مَا فَوْقَ الْإِزَارِ، وَمَا تَحْتَ الْإِزَارِ مِنْهَا حَرَامٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى، لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، وَأَيْضًا فَلَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ.

EnglishUnverified translation

ʿUbādah ibn al-Ṣāmit رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ was asked: "What is lawful for a man from his wife while she is menstruating?" He ﷺ replied: > **"Whatever is above the waist-wrap; and whatever is beneath the waist-wrap is unlawful."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ سے سوال کیا گیا : عورت جب حیض کی حالت میں ہو ‘ تو آدمی اس کے ساتھ کیا کر سکتا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تہبند کے اوپر ‘ جو تہبند سے نیچے ہے ‘ وہ حرام ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن یحیی ہے ‘ اس سے موسیٰ بن عقبہ کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے اور یہ پہلو بھی ہے کہ اس نے حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔

1551

Majma al-Zawaid #1551

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَصَبْتُ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُعْتِقَ نَسَمَةً، وَقِيمَةُ النَّسَمَةِ يَوْمَئِذٍ دِينَارٌ». قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَغَيْرُهُ خَلَا عِتْقِ النَّسَمَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ تَمِيمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated: A man came to the Prophet ﷺ and said, "O Messenger of Allah, I had intercourse with my wife while she was menstruating." The Messenger of Allah ﷺ commanded him: > **"Free a slave (as expiation)."** And the price of a slave in those days was one dinar.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ‘ اُس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے اپنی بیوی کے حیض کے دوران اس کے ساتھ صحبت کر لی ہے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے اسے یہ ہدایت کی کہ وہ ایک جان آزاد کرے ( راوی بیان کرتے ہیں : ) ان دنوں ایک جان کی قیمت ایک دینار تھی ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) : یہ روایت امام ترمذی نے بھی نقل کی ہے اور دیگر حضرات نے بھی نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے جان آزاد کرنے کا ذکر نہیں کیا ‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن یزید بن تمیم ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

1552

Majma al-Zawaid #1552

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «بَيْنَا أُمُّ سَلَمَةَ ذَاتَ لَيْلَةٍ مُضَاجِعَةٌ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ قَامَتْ كَأَنَّهَا مُسْتَخْفِيَةٌ، فَقَالَ: "" مَا لَكِ، نَفِسْتِ؟ "" قَالَتْ: نَعَمْ، فَقَالَ: "" لَا بَأْسَ، خُذِي عَلَيْكِ وُضُوءَكِ، ثُمَّ ارْجِعِي إِلَى مَكَانِكِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى الْحَنَفِيُّ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما narrated: While Umm Salamah رضي الله عنها was lying down one night with the Messenger of Allah ﷺ, she slipped away discreetly. He ﷺ asked: > **"What is the matter with you? Have you started your menses?"** She replied, "Yes." He ﷺ said: > **"There is no harm; put on your menstrual wrap, and then return to your place."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا رات کے وقت نبی اکرم ﷺ کے ساتھ لیٹی ہوئی تھیں ‘ اسی دوران وہ فورا اٹھ کھڑی ہوئیں ‘ جسے انہیں اندیشہ ہو ‘ نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : تمہیں کیا ہوا ہے ؟ کیا تمہیں حیض آ گیا ہے ؟ انہوں نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : کوئی حرج نہیں ہے ‘ تم اپنا کپڑا استعمال کرو ‘ اور پھر واپس اپنی جگہ پر آ جاؤ ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عیسیٰ خفی ہے ‘ جسے امام بخاری اور دیگر حضرات نے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ‘ جبکہ ابن حبان نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ۔