Majma al-Zawaid #10552
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَاقٌّ، وَلَا مُدْمِنُ خَمْرٍ، وَلَا مَنَّانٌ، وَلَا وَلَدُ زَنْيَةٍ» "". قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ غَيْرَ قَوْلِهِ: وَلَا وَلَدُ زَنْيَةٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابَانُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
EnglishUnverified translation
ʿAbdullah ibn ʿAmr رضي الله عنهما reported from the Prophet ﷺ that he said: > **"The disobedient to parents will not enter Paradise, nor the habitual drinker of wine, nor the one who reminds others of his favors, nor the child of zina."**
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ ( والدین کا ) نافرمان شخص ، باقاعدگی سے شراب پینے والا شخص ، احسان جتانے والا شخص اور زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ جنت میں داخل نہیں ہوں گے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام نسائی نے نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے : ’’ زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جابان ہے ۔ جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ۔ امام احمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔