Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 27 · Chapter 11

Book of Expeditions and Biography

Hadith 10205–10244

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

10205

Majma al-Zawaid #10205

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: «لَمَّا قَتَلْتُ مَرْحَبًا جِئْتُ بِرَأْسِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» -. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ قَابُوسٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا، وَفِيهِمْ ضَعْفٌ.

EnglishUnverified translation

'Ali (may Allah be pleased with him) reported: When I killed Marhab I brought his head to the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب میں نے مرحب کو قتل کر دیا ‘ تو میں اس کا سر لے کر نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن قابوس ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ویسے ان میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

10206

Majma al-Zawaid #10206

وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «خَرَجْنَا مَعَ عَلِيٍّ حِينَ بَعَثَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَايَتِهِ، فَلَمَّا دَنَا مِنَ الْحِصْنِ خَرَجَ إِلَيْهِ أَهْلُهُ فَقَاتَلَهُمْ، فَضَرَبَهُ رَجُلٌ مَنْ يَهُودَ فَطَرَحَ تُرْسَهُ مِنْ يَدِهِ، فَتَنَاوَلَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بَابًا كَانَ عِنْدَ الْحِصْنِ، فَتَتَرَّسَ بِهِ عَنْ نَفْسِهِ، فَلَمْ يَزَلْ فِي يَدِهِ وَهُوَ يُقَاتِلُ حَتَّى فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ ثُمَّ أَلْقَاهُ مِنْ يَدِهِ حِينَ فَرَغَ، فَلَقَدْ رَأَيْتُنِي فِي نَفَرٍ مَعِي سَبْعَةٌ أَنَا ثَامِنُهُمْ نَجْهَدُ عَلَى أَنْ نَقْلِبَ ذَلِكَ الْبَابَ فَمَا نَقْلِبُهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Abu Rafi', freedman of the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him), reported: We went out with 'Ali when the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) sent him with his standard. When he neared the fortress its people came out and fought him. A Jewish man struck him and knocked his shield from his hand. 'Ali (may Allah be pleased with him) took a door by the fortress and shielded himself with it. It remained in his hand while he fought until Allah granted him victory. Then he cast it down when finished. I saw myself with seven men, I the eighth, striving to overturn that door and we could not overturn it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نبی اکرم ﷺ کے غلام حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ نکلے جب نبی اکرم نے انہیں جھنڈے کے ہمراہ روانہ کیا تھا جب حضرت علی رضی اللہ عنہ قلعہ کے قریب پہنچے تو قلعہ کے لوگ نکل کر ان کی طرف آئے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کے ساتھ جنگ کی یہود سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ان پر ضرب لگائی ‘ تو ان کے ہاتھ سے ڈھال چھوٹ گئی حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دروازے کے پاس موجود دروازے کو پکڑا اور اسے اپنی ذات کے لئے ڈھال بنا لیا وہ دروازہ مسلسل ان کے ہاتھ میں رہا اور وہ جنگ کرتے رہے ‘ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں فتح نصیب کر دی پھر انہوں نے اس دروازے کو اپنے ہاتھ سے رکھ دیا جب وہ لڑائی سے فارغ ہو گئے تھے بعد میں میں نے سات افراد کے ساتھ مل کر جن میں آٹھواں میں تھا ہم نے پوری کوشش کی کہ ہم اس دروازے کو ہلا سکیں تو ہم اسے ہلا نہیں سکے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ‘ جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

10207

Majma al-Zawaid #10207

وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - وَكَانَتْ فِي غَزْوَةِ خَيْبَرَ - قَالَتْ: سَمِعْتُ وَقْعَ السَّيْفِ فِي أَسْنَانِ مَرْحَبٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Umm Salamah (may Allah be pleased with her), who was in the expedition of Khaybar, said: I heard the clash of the sword upon the teeth of Marhab.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا جو غزوہ خیبر میں موجود تھیں وہ بیان کرتی ہیں میں نے مرحب کے دانتوں میں تلوار لگنے کی آواز سنی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

10208

Majma al-Zawaid #10208

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «صَالَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَهْلَ خَيْبَرَ عَلَى كُلِّ صَفْرَاءَ وَبَيْضَاءَ، وَعَلَى كُلِّ شَيْءٍ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَذَرَارِيَّهُمْ. قَالَ: فَأُتِيَ بِالرَّبِيعِ وَكِنَانَةَ ابْنَيْ أَبِي الْحَقِيقِ، وَأَحَدُهُمَا عَرُوسٌ بِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ، فَلَمَّا أَتَى بِهِمَا، قَالَ: "" أَيْنَ آنِيَتُكُمَا الَّتِي كَانَتْ تُسْتَعَارُ بِالْمَدِينَةِ؟ "" قَالَ: أَخْرَجْتَنَا وَأَجْلَيْتَنَا فَأَنْفَقْنَاهَا، قَالَ: "" انْظُرَا مَا تَقُولَانِ فَإِنَّكُمَا إِنْ كَتَمْتَانِي اسْتَحْلَلْتُ بِذَلِكَ دِمَاءَكُمَا وَذُرِّيَّتَكُمَا "". قَالَ: فَدَعَا رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ قَالَ: "" اذْهَبْ إِلَى مَكَانِ كَذَا وَكَذَا فَانْظُرْ نَخِيلَةً فِي رَأْسِهَا رُقْعَةٌ، فَانْزِعْ تِلْكَ الرُّقْعَةَ، وَاسْتَخْرِجْ تِلْكَ الْآنِيَةَ فَأْتِ بِهَا "" فَانْطَلَقَ حَتَّى جَاءَ بِهَا، فَقَدَّمَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَضَرَبَ أَعْنَاقَهُمَا. وَبَعَثَ إِلَى ذُرِّيَّتِهِمَا فَأُتِيَ بِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ وَهِيَ عَرُوسٌ، فَأَمَرَ بِلَالًا فَانْطَلَقَ بِهَا إِلَى مَنْزِلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْطَلَقَ بِلَالٌ فَمَرَّ بِهَا عَلَى زَوْجِهَا وَأَخِيهِ وَهُمَا قَتِيلَانِ، فَلَمَّا رَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" سُبْحَانَ اللَّهِ! مَا أَرَدْتَ يَا بِلَالُ إِلَى جَارِيَةٍ [بِكْرٍ] تَمُرُّ بِهَا عَلَى قَتِيلَيْنِ تُرِيهَا إِيَّاهُمَا [أَمَا لَكَ رَحْمَةٌ] "" قَالَ: أَرَدْتُ أَنْ أَحْرِقَ جَوْفَهَا. قَالَ: وَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَاتَ مَعَهَا، وَجَاءَ أَبُو أَيُّوبَ بِسَيْفِهِ فَجَلَسَ إِلَى جَانِبِ الْفُسْطَاطِ، فَقَالَ: إِنْ سَمِعْتُ وَاعِيَةً أَوْ رَابَنِي شَيْءٌ كُنْتُ قَرِيبًا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى إِقَامَةِ بِلَالٍ، قَالَ: "" مَنْ هَذَا؟ "" قَالَ: أَنَا أَبُو أَيُّوبَ، قَالَ: "" مَا شَأْنُكَ هَذِهِ السَّاعَةَ هَهُنَا؟ "". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَخَلَتْ بِجَارِيَةٍ [بِكْرٍ] وَقَدْ قَتَلْتَ زَوْجَهَا وَأَخَاهُ، فَأَشْفَقْتُ عَلَيْكَ، قُلْتُ: أَكُونُ قَرِيبًا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" يَرْحَمُكَ اللَّهُ أَبَا أَيُّوبَ "" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. وَأَكْثَرَ النَّاسُ فِيهَا فَقَائِلٌ [يَقُولُ]: سُرِّيَّتُهُ، وَقَائِلٌ يَقُولُ: امْرَأَتُهُ، فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ الرَّحِيلِ قَالُوا: انْظُرُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنْ حَجَبَهَا فَهِيَ امْرَأَتُهُ، وَإِنْ لَمْ يَحْجُبْهَا فَهِيَ سُرِّيَّتُهُ، فَأَخْرَجَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَجَبَهَا، فَوَضَعَ لَهَا رُكْبَتَهُ، وَوَضَعَتْ رُكْبَتَهَا عَلَى فَخِذِهِ وَرَكِبَتْ. وَقَدْ كَانَ عَرَضَ عَلَيْهَا قَبْلَ ذَلِكَ أَنْ يَتَّخِذَهَا سُرِّيَّةً أَوْ يُعْتِقَهَا وَيَنْكِحَهَا، قَالَتْ: لَا بَلْ أَعْتِقْنِي وَانْكِحْنِي، فَفَعَلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn 'Abbas (may Allah be pleased with them both) reported: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) made peace with the people of Khaybar over all gold and silver and everything except their lives and offspring. Al-Rabi' and Kinanah, sons of Abu al-Huqayq, were brought, one of them newly wed to Safiyyah bint Huyayy. When they were brought he said: > **"Where are your vessels that were lent in Madinah?"** They said, "You expelled and exiled us, so we spent them." He (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Consider what you say, for if you conceal from me I shall thereby make lawful your blood and your offspring."** He called a man of the Ansar and said: > **"Go to such and such place, look at a palm with a rag on its top, remove the rag, take out those vessels, and bring them."** He went and brought them. The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) had them executed. Their offspring were brought, among them Safiyyah bint Huyayy as a bride. He ordered Bilal, who took her to the dwelling of the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him). Bilal passed with her by her husband and brother, both slain. When he returned the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Glory be to Allah! What did you intend, O Bilal, toward a young maiden, passing her by two slain men and showing them to her? Have you no mercy?"** He said, "I wished to burn her heart." The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) entered and spent the night with her. Abu Ayyub came with his sword and sat beside the tent, saying, "If I hear a cry or suspect anything, I shall be near the Messenger of Allah." The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) came out at Bilal's call to prayer and said: > **"Who is this?"** He said, "I am Abu Ayyub." He (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"What is the matter with you here at this hour?"** He said, "O Messenger of Allah, you entered with a young maiden whose husband and brother you have killed, so I feared for you and stayed near." He said: > **"May Allah have mercy on you, O Abu Ayyub."** Three times. The people spoke much about her, one saying his concubine, another his wife. At departure they said, "Look: if he veils her she is his wife, if not she is his concubine." The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) brought her out veiled. He placed his knee for her, she placed her knee upon his thigh and mounted. He had earlier offered her to take her as concubine or free and marry her. She said, "Rather free me and marry me." So he did, peace and blessings of Allah be upon him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اہل خیبر کے ساتھ اس بات پر صلح کی تھی کہ ہر زرد اور سفید چیز ( یعنی سونا اور چاندی ) اور ہر چیز ( مسلمانوں کو ملے گی ) البتہ ان کی اپنی جانیں اور ان کے بال بچے نہیں ملیں گے راوی کہتے ہیں پھر ربیع اور کنانہ بن ابوالحقیق کیک کو لایا گیا ان دونوں میں سے ایک سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کا شوہر تھا جب ان دونوں کو لایا گیا تو نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : تم دونوں کا وہ برتن کہاں ہے ‘ جو مدینہ منورہ میں مستعار لیا جاتا تھا تو اس نے کہا : آپ نے ہمیں نکلوا دیا تھا ‘ اور جلا وطن کر دیا تھا تو ہم نے اس دوران وہ رقم خرچ کر لی ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم دونوں اس بات کا جائزہ لو کہ تم دونوں کیا کہہ رہے ہو کیونکہ اگر تم دونوں نے مجھ سے کوئی بات چھپائی ‘ تو میں اس وجہ سے تم دونوں کے خون اور تمہاری ذریت کو حلال قرار دے دوں گا ۔ راوی کہتے ہیں : پھر نبی اکرم ﷺ نے ایک انصاری شخص کو بلایا اور فرمایا : فلاں فلاں جگہ کے پاس جاؤ اور فلاں درخت کا جائزہ لینا اس کے سرے میں ایک کپڑا ہو گا تم اسے نکال لینا اور پھر اس برتن کو نکال کے اسے لے آنا وہ شخص گیا اور اسے لے آیا پھر نبی اکرم ﷺ نے ان دونوں کو آگے کر کے ان کی گردنیں اڑوا دیں آپ نے ان دونوں کے گھر والوں کو بلوایا سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو لایا گیا جو نئی نویلی دلہن تھیں نبی اکرم ﷺ نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا وہ انہیں ساتھ لے کر نبی اکرم ﷺ کی رہائشی جگہ کی طرف چلے گئے جب حضرت بلال رضی اللہ عنہ انہیں لے کے جا رہے تھے ‘ تو اس خاتون کے شوہر اور بھائی کی میت کے پاس سے گزرے جو دونوں قتل ہو چکے تھے جب وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس واپس آئے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : سبحان اللہ اے بلال تم نے ایک لڑکی کے بارے میں کیا ارادہ کیا تھا تم اسے دو مقتولوں کے پاس سے لے کے گزرے تھے تاکہ وہ دونوں اس کو دکھاؤ کیا تمہارے اندر رحمت نہیں ہے ۔ حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے کہا : میں نے یہ ارادہ کیا تھا کہ اس کے من کو جلا دوں راوی کہتے ہیں : پھر نبی اکرم ﷺ گھر تشریف لائے آپ نے اس خاتون کے ساتھ رات گزاری اس دوران حضرت ابوایوب رضی اللہ عنہ تلوار لے کے آئے ‘ اور خیمے کے کنارے کے پاس بیٹھ گئے انہوں نے کہا : اگر مجھے کوئی پریشان کن بات سنائی دی اور مجھے اس حوالے سے کوئی الجھن ہوئی ‘ تو میں نبی اکرم ﷺ کے قریب رہوں گا نبی اکرم ﷺ نکل کر حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی اقامت گاہ کی طرف آئے ‘ اور فرمایا : کون ہے ‘ تو انہوں نے بتایا : میں ابوایوب ہوں نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اس وقت یہاں کیا کر رہے ہو انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ نے ایک کمسن لڑکی کے ساتھ شادی کی ہے ‘ جس کے شوہر اور بھائی کو آپ قتل کروا چکے ہیں ‘ تو مجھے آپ کے حوالے سے خدشہ تھا تو میں نے یہ سوچا کہ میں اللہ کے رسول کے قریب رہوں گا نبی اکرم ﷺ نے تین مرتبہ یہ ارشاد فرمایا : اے ابوایوب اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے اس خاتون کے بارے میں لوگوں کی مختلف آراء ہو گئیں بعض کا یہ کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ نے اس خاتون کو کنیز بنایا ہے ‘ اور بعض کا یہ کہنا تھا کہ یہ نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ ہیں جب روانگی کا وقت ہوا تو لوگوں نے کہا : تم لوگ نبی اکرم ﷺ کا جائزہ لو اگر نبی اکرم ﷺ نے اس خاتون کو پردہ کروایا تو وہ آپ کی زوجہ شمار ہوں گی اور اگر نبی اکرم ﷺ نے انہیں پردہ نہ کروایا تو وہ آپ کی کنیز شمار ہوں گی جب نبی اکرم ﷺ ان کو روانہ کروانے لگے ‘ تو آپ نے ان کا پردہ کروایا آپ نے ان کے لئے اپنا پاؤں رکھا ‘ یہاں تک کہ انہوں نے اپنا گھٹنا نبی اکرم ﷺ کے زانوں پے رکھا اور پھر سوار ہوئیں ۔ اس سے پہلے نبی اکرم ﷺ نے اس خاتون کو یہ پیشکش کی تھی کہ یا تو آپ اسے اپنی کنیز بنا لیتے ہیں یا اسے آزاد کر کے اس کے ساتھ نکاح کر لیتے ہیں ، تو اس خاتون نے جواب دیا جی نہیں بلکہ آپ نے آزاد کر کے میرے ساتھ نکاح کریں تو نبی اکرم ﷺ نے ایسا ہی کیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے ‘ اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

10209

Majma al-Zawaid #10209

وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: «لَمَّا فَتَحَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ خَيْبَرَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَتَلَ مَنْ قَتَلَ مِنْهُمْ، أَهْدَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ الْحَارِثِ الْيَهُودِيَّةُ - وَهِيَ بِنْتُ أَخِي مَرْحَبٍ - شَاةً مَصْلِيَّةً، وَسَمَّتْهُ فِيهَا، وَأَكْثَرَتْ فِي الْكَتِفِ وَالذِّرَاعِ ; حَيْثُ أُخْبِرَتْ أَنَّهُمَا أَحَبُّ أَعْضَاءِ الشَّاةِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ الْمَعْرُورِ أَخُو بَنَى سَلَمَةَ، قُدِّمَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَنَاوَلَ الْكَتِفَ وَالذِّرَاعَ وَانْتَهَشَ مِنْهَا، وَتَنَاوَلَ بِشْرٌ عَظْمًا آخَرَ فَانْتَهَشَ مِنْهُ، فَلَمَّا أَرْغَمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْغَمَ بِشْرٌ مَا فِي فِيهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" ارْفَعُوا أَيْدِيَكُمْ ; فَإِنَّ كَتِفَ الشَّاةِ تُخْبِرُنِي أَنِّي قَدْ بَغَيْتُ فِيهَا "". فَقَالَ بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ: وَالَّذِي أَكْرَمَكَ لَقَدْ وَجَدْتُ ذَلِكَ فِي أَكْلَتِي الَّتِي أَكَلْتُ، وَإِنْ مْنَعْنِي أَنْ أَلْفِظَهَا إِلَّا أَنِّي كَرِهْتُ أَنْ أُنَغِّصَ طَعَامَكَ، فَلَمَّا أَكَلْتَ مَا فِي فِيكَ لَمْ أَرْغَبْ بِنَفْسِي عَنْ نَفْسِكَ، وَرَجَوْتُ أَنْ لَا تَكُونَ رَغِمْتَهَا وَفِيهَا بَغْيٌ. فَلَمْ يَقُمْ بِشْرٌ مِنْ مَكَانِهِ حَتَّى عَادَ لَوْنُهُ كَالطَّيَالِسَةِ وَمَاطَلَهُ وَجَعُهُ حَتَّى كَانَ لَا يَتَحَوَّلُ إِلَّا مَا حُوِّلَ، وَبَقِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ ثَلَاثِ سِنِينَ حَتَّى كَانَ وَجَعُهُ الَّذِي مَاتَ فِيهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

'Urwah reported: When Allah, Mighty and Majestic, granted Khaybar to the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) and those of them were killed who were killed, Zaynab bint al-Harith the Jewess, niece of Marhab, gifted a roasted sheep, poisoning it, putting most in the shoulder and arm, having been told those were the parts of the sheep dearest to the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him). When the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) entered with Bishr ibn al-Bara' ibn al-Ma'rur, brother of Banu Salamah, it was presented. He took the shoulder and arm and bit from it; Bishr took another bone and bit from it. When the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) swallowed his mouthful, Bishr swallowed his. The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Lift your hands, for the shoulder of the sheep informs me that treachery has been done in it."** Bishr ibn al-Bara' said, "By Him Who honored you, I felt that in the bite I ate, but only my dislike of spoiling your meal prevented me from spitting it. When you swallowed what was in your mouth, I did not wish to be sparing of myself apart from you, and I hoped you had not swallowed it with treachery in it." Bishr did not rise from his place before his color turned like dark veils, his pain lingered until he could not move except as moved. The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) remained after three years until his illness in which he died.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عروہ بیان کرتے ہیں : جب اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ کے لئے خیبر کو فتح کروا دیا ‘ اور ان میں سے کچھ لوگ قتل ہو گئے ‘ تو زینب بنت حارث نامی ایک یہودی عورت نے جو مرحب کی بھتیجی تھی ایک بکری بھونی اور اس میں زہر ملا دیا اس نے کندھے اور دستی کے گوشت میں زیادہ زہر ملایا کیونکہ اسے یہ بات بتائی گئی تھی کہ نبی اکرم ﷺ بکری کے اعضا میں سے انہیں زیادہ پسند کرتے ہیں جب نبی اکرم ﷺ اندر تشریف لائے ‘ تو آپ کے ساتھ حضرت بشر بن براء بن معرور رضی اللہ عنہ تھے جن کا تعلق بنو سلمہ سے تھا اس خاتون نے نبی اکرم ﷺ کے سامنے وہ بکری پیش کی نبی اکرم ﷺ نے کندھے اور دستی کے گوشت کو پکڑا اور اس میں سے نوچ کے کھانے لگے ۔ حضرت بشر رضی اللہ عنہ نے اس میں ایک اور ہڈی کو پکڑا اور اس میں سے نوچا جب نبی اکرم ﷺ نے اپنے منہ میں موجود چیز کو باہر نکال دیا ‘ تو حضرت بشر رضی اللہ عنہ نے بھی اپنے منہ میں موجود چیز کو باہر نکال دیا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم لوگ اپنے ہاتھ اٹھا لو کیونکہ اس بکری نے مجھے یہ بتایا ہے کہ اس میں زیادتی کی گئی ہے ۔ حضرت بشر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : اس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو عزت عطا کی ہے میں نے جو لقمہ لیا تھا اس میں ہی مجھے یہ چیز محسوس ہو گئی تھی لیکن میں نے اس کو اس لئے نہیں تھوکا کیونکہ میں نے اس بات کو ناپسند کیا کہ میں آپ کے کھانے کو خراب کروں لیکن جب آپ نے اپنے منہ میں موجود چیز کو کھا لیا ، تو میں نے آپ کے مقابلے میں اپنی ذات میں رغبت نہیں رکھی مجھے یہ امید تھی کہ اگرچہ اس میں زیادتی کی گئی ہے ۔ لیکن اس کا نقصان نہیں ہو گا ‘ راوی کہتے ہیں : اس کے بعد حضرت بشر رضی اللہ عنہ اپنی جگہ سے اُٹھے نہیں تھے کہ ان کا رنگ سبز ہو گیا اور ان کی تکلیف زیادہ ہو گئی ، یہاں تک کہ ایک سال گزرنے سے پہلے ان کا انتقال ہو گیا نبی اکرم ﷺ اس واقعہ کے بعد تین سال تک زندہ رہے ‘ یہاں تک کہ اسی کی تکلیف کی وجہ سے آپ کا انتقال ہوا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے ’’ مرسل ‘‘ روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے ‘ اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔

10210

Majma al-Zawaid #10210

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: «لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ قَالَ الْحَجَّاجُ بْنُ عِلَاطٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي بِمَكَّةَ مَالًا، وَإِنَّ لِي بِهَا أَهْلًا، وَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ آتِيَهُمْ، فَأَنَا فِي حِلٍّ إِنْ أَنَا نِلْتُ مِنْكَ أَوْ قُلْتُ شَيْئًا؟ فَأَذِنَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَقُولَ مَا شَاءَ. فَأَتَى امْرَأَتَهُ حِينَ قَدِمَ، فَقَالَ: اجْمَعِي لِي مَا كَانَ عِنْدَكِ ; فَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَشْتَرِيَ مِنْ غَنَائِمِ مُحَمَّدٍ وَأَصْحَابِهِ ; فَإِنَّهُمْ قَدِ اسْتُبِيحُوا وَأُصِيبَتْ أَمْوَالُهُمْ. قَالَ: وَفَشَا ذَلِكَ بِمَكَّةَ، وَانْقَمَعَ الْمُسْلِمُونَ، وَأَظْهَرَ الْمُشْرِكُونَ فَرَحًا وَسُرُورًا، قَالَ: وَبَلَغَ الْخَبَرُ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَعَقِرَ وَجَعَلَ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَقُومَ. قَالَ مَعْمَرٌ: فَأَخْبَرَنِي عُثْمَانُ الْجَزَرِيُّ، عَنْ مِقْسَمٍ قَالَ: فَأَخَذَ الْعَبَّاسُ ابْنًا لَهُ يُقَالُ لَهُ: قُثَمٌ، فَاسْتَلْقَى فَوَضَعَهُ عَلَى صَدْرِهِ وَهُوَ يَقُولُ: حِبِّي قُثَمْ شَبِيهُ ذِي الْأَنْفِ الْأَشَمْ نَبِيِّ ذِي النِّعَمْ بِرَغْمٍ مِنْ رَغَمْ. قَالَ ثَابِتٌ، [عَنِ الْحَجَّاجِ] عَنْ أَنَسٍ: ثُمَّ أَرْسَلَ غُلَامًا لَهُ إِلَى الْحَجَّاجِ بْنِ عِلَاطٍ، فَقَالَ: وَيْلَكَ مَاذَا جِئْتَ بِهِ؟ وَمَاذَا تَقُولُ؟ فَمَا وَعَدَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ خَيْرٌ مِمَّا جِئْتَ بِهِ. قَالَ الْحَجَّاجُ بْنُ عِلَاطٍ لِغُلَامِهِ: اقْرَأْ عَلَى أَبِي الْفَضْلِ السَّلَامَ، وَقُلْ لَهُ لِيُخَلِّ لِي [فِي] بَعْضَ بُيُوتِهِ لِآتِيَهُ، فَإِنَّ الْخَبَرَ عَلَى مَا يَسُرُّهُ، فَجَاءَ غُلَامُهُ فَلَمَّا بَلَغَ بَابَ الدَّارِ، قَالَ: أَبْشِرْ أَبَا الْفَضْلِ قَالَ: فَوَثَبَ الْعَبَّاسُ فَرِحًا حَتَّى قَبَّلَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، فَأَخْبَرَهُ مَا قَالَ الْحَجَّاجُ فَأَعْتَقَهُ، قَالَ: ثُمَّ جَاءَ الْحَجَّاجُ فَأَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدِ افْتَتَحَ خَيْبَرَ، وَغَنِمَ أَمْوَالَهُمْ، وَجَرَتْ سِهَامُ اللَّهِ فِي أَمْوَالِهِمْ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللَّهِ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ فَاتَّخَذَهَا لِنَفْسِهِ، وَخَيَّرَهَا أَنْ يُعْتِقَهَا وَتَكُونَ زَوْجَتَهُ، أَوْ تَلْحَقَ بِأَهْلِهَا، فَاخْتَارَتْ أَنْ يُعْتِقَهَا وَتَكُونَ زَوْجَتَهُ، وَلَكِنِّي جِئْتُ لِمَالٍ كَانَ لِي هَهُنَا أَرَدْتُ أَنْ أَجْمَعَهُ فَأَذْهَبَ بِهِ، فَاسْتَأْذَنْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَذِنَ لِي أَنْ أَقُولَ مَا شِئْتُ، فَأَخْفِ عَنِّي ثَلَاثًا ثُمَّ اذْكُرْ مَا بَدَا لَكَ. قَالَ: فَجَمَعَتِ امْرَأَتُهُ مَا كَانَ عِنْدَهَا مِنْ حُلِيٍّ أَوْ مَتَاعٍ فَدَفَعَتْهُ إِلَيْهِ ثُمَّ اسْتَمَرَّ بِهِ، فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ثَلَاثٍ أَتَى الْعَبَّاسُ امْرَأَةَ الْحَجَّاجِ، فَقَالَ: مَا فَعَلَ زَوْجُكِ؟ فَأَخْبَرَتْهُ أَنَّهُ ذَهَبَ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا، وَقَالَتْ: لَا يُخْزِيكَ اللَّهُ يَا أَبَا الْفَضْلِ، لَقَدْ شَقَّ عَلَيْنَا الَّذِي بَلَغَكَ. قَالَ: أَجَلْ لَا يُخْزِنِي اللَّهُ، وَلَمْ يَكُنْ بِحَمْدِ اللَّهِ إِلَّا مَا أَحْبَبْنَا، فَتَحَ اللَّهُ خَيْبَرَ عَلَى رَسُولِهِ، وَجَرَتْ سِهَامُ اللَّهِ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَفِيَّةَ لِنَفْسِهِ، فَإِنْ كَانَ لَكِ حَاجَةٌ فِي زَوْجِكِ فَالْحَقِي بِهِ، قَالَتْ: أَظُنُّكَ وَاللَّهِ صَادِقًا، قَالَ: فَإِنِّي صَادِقٌ، وَالْأَمْرُ عَلَى مَا أَخْبَرْتُكِ، ثُمَّ ذَهَبَ حَتَّى أَتَى مَجَالِسَ قُرَيْشٍ، وَهُمْ يَقُولُونَ إِذَا مَرَّ بِهِمْ: لَا يُصِيبُكَ إِلَّا خَيْرٌ يَا أَبَا الْفَضْلِ. قَالَ: لَمْ يُصِبْنِي إِلَّا خَيْرٌ بِحَمْدِ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى، قَدْ أَخْبَرَنِي الْحَجَّاجُ بْنُ عِلَاطٍ أَنَّ خَيْبَرَ فَتَحَهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى رَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَرَتْ فِيهَا سِهَامُ اللَّهِ، وَاصْطَفَى صَفِيَّةَ لِنَفْسِهِ، وَقَدْ سَأَلَنِي أَنْ أُخْفِيَ عَنْهُ ثَلَاثًا، وَإِنَّمَا جَاءَ لِيَأْخُذَ مَالَهُ، وَمَا كَانَ لَهُ مِنْ شَيْءٍ هَهُنَا ثُمَّ يَذْهَبَ. قَالَ: فَرَدَّ اللَّهُ الْكَآبَةَ الَّتِي كَانَتْ بِالْمُسْلِمِينَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ، وَخَرَجَ الْمُسْلِمُونَ وَمَنْ كَانَ دَخَلَ بَيْتَهُ مُكْتَئِبًا حَتَّى أَتَوُا الْعَبَّاسَ فَأَخْبَرَهُمُ الْخَبَرَ، فَسُرَّ الْمُسْلِمُونَ وَرَدَّ [اللَّهُ - يَعْنِي] مَا كَانَ مِنْ كَآبَةٍ أَوْ غَيْظٍ أَوْ حُزْنٍ عَلَى الْمُشْرِكِينَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas (may Allah be pleased with him) reported: When the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) conquered Khaybar, al-Hajjaj ibn 'Ilat said, "O Messenger of Allah, I have wealth and family in Makkah, and I wish to go to them. Am I free if I disparage you or say something?" The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) permitted him to say what he wished. He came to his wife and said, "Gather what you have, for I wish to buy from the spoils of Muhammad and his Companions, for they have been plundered and their wealth seized." The report spread in Makkah. The Muslims were downcast; the polytheists showed joy. The news reached al-'Abbas ibn 'Abd al-Muttalib, who was stricken and could not stand. He took his son Qutham, lay down, placed him on his chest, saying, "My beloved Qutham, like the high-nosed one, the prophet of blessings, despite the spiteful." He sent his slave to al-Hajjaj: "Woe to you, what have you brought, what do you say? What Allah has promised is better than what you brought." Al-Hajjaj told his slave, "Convey peace to Abu al-Fadl, and tell him to empty a house for me to visit him, for the news is as he will love." The slave came to the door saying, "Glad tidings, Abu al-Fadl." Al-'Abbas leapt joyfully and kissed between his eyes, then freed him. Al-Hajjaj came and told him the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) had conquered Khaybar, spoils were allotted, and he had chosen Safiyyah bint Huyayy for himself, offering her freedom and marriage or return to her kin, and she chose freedom and marriage. "But I came for wealth of mine here to collect. I sought permission of the Messenger of Allah and he permitted me to say what I wished. Conceal me for three days, then mention as you will." His wife gathered her jewelry and goods and gave them to him, and he departed. After three days al-'Abbas visited the wife of al-Hajjaj and asked about her husband. She said he left on such a day, adding, "May Allah not disgrace you, Abu al-Fadl, we were grieved by what reached you." He said, "Indeed may Allah not disgrace me. By praise of Allah it was only what we love. Allah granted Khaybar to His Messenger, the shares were cast, he chose Safiyyah for himself. If you need your husband, join him." She said, "I think by Allah you speak truth." He said, "I do, and the matter is as I told you." Then he went to the gatherings of Quraysh, who said as he passed, "Nothing but good befalls you, Abu al-Fadl." He said, "Nothing but good befell me, by praise of Allah, Blessed and Exalted. Al-Hajjaj told me Allah granted Khaybar to His Messenger, the shares were cast, he chose Safiyyah for himself. He asked me to conceal him three days. He came only to take his wealth here, then go." So Allah turned the gloom of the Muslims upon the polytheists. The Muslims, even those secluded in gloom, came to al-'Abbas, he told them the news, they rejoiced, and Allah returned gloom, rage, and grief upon the polytheists.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم ﷺ نے خیبر فتح کیا تو حجاج بن علاط نے کہا : یا رسول اللہ ! مکہ میں میرا مال موجود ہے وہاں میرے اہل خانہ بھی موجود ہیں میں یہ چاہتا ہوں کہ میں ان لوگوں کے پاس جاؤں اگر میں آپ کے بارے میں آپ کے خلاف کوئی باتیں کروں تو آپ مجھے اس کی اجازت دے دیں نبی اکرم ﷺ نے انہیں اس کی اجازت دے دی کہ وہ جو چاہیں کہہ دیں جب وہ صاحب آئے ‘ تو اپنی بیوی کے پاس آئے ‘ اور بولے تمہارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ میرے لئے جمع کر دو کیونکہ میں محمد اور ان کے ساتھیوں سے مال غنیمت خریدنا چاہتا ہوں کیونکہ ان کا حال خراب ہو چکا ہے ‘ اور ان کے اموال کو نقصان پہنچ چکا ہے ۔ راوی کہتے ہیں : یہ بات مکہ میں پھیل گئی اس سے مسلمان پریشان ہو گئے ‘ اور مشرکین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی راوی کہتے ہیں : جب حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو اس بات کی اطلاع ملی تو ان کی ٹانگوں میں جان نہ رہی وہ کھڑے ہونے کے قابل نہ رہے ۔ معمر بیان کرتے ہیں : عثمان جزری نے مقسم کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ اپنے بیٹے قسم کو پکڑ کر لیٹ جاتے تھے اسے اپنے سینے پر بٹھاتے تھے اور یہ فرماتے تھے یہ میرا محبوب قسم ہے جو خوشبو والی ناک والی شخصیت کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے ‘ جو نعمتوں والے نبی ہیں خواہ کسی بھی شخص کو کتنا بھی ناگوار گزرے ۔ ثابت نے حجاج کے حوالے سے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے یہ بات نقل کی ہے پھر انہوں نے اپنے غلام کو حجاج بن علاط کی طرف بھیجا اور کہا تمہارا ستیاناس ہو تم کیا اطلاع لے کے آئے ہو کیا بیان کرتے پھر رہے ہو تم جو چیز لے کے آئے ہو اللہ تعالیٰ کا کیا ہوا وعدہ اس سے زیادہ بہتر ہے ‘ تو حجاج بن علاط نے ان کے غلام سے کہا تم ابوالفضل کو میری طرف سے سلام کہنا اور ان سے یہ کہنا کہ وہ اپنے گھر میں کی جگہ پر تنہا ہوں ۔ میں ان کے پاس آؤں گا کیونہ اصل اطلاع وہ ہے ‘ جس سے وہ خوش ہو جائیں گے ان کا غلام آ گیا جب حضرت حجاج بن علاط رضی اللہ عنہ دروازے پر پہنچے تو انہوں نے فرمایا : اے ابوالفضل آپ خوشخبری حاصل کریں تو حضرت عباس رضی اللہ عنہ خوشی کے عالم میں اٹھ کھڑے ہوئے ‘ اور انہوں نے حضرت حجاج بن علاط رضی اللہ عنہ کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا جب حجاج کی باتوں کی اطلاع انہیں ملی تو انہوں نے اس غلام کو آزاد کر دیا ۔ راوی کہتے ہیں : پھر حجاج آئے ‘ اور انہوں نے انہیں بتایا : نبی اکرم ﷺ نے خیبر فتح کر لیا اور وہاں کے اموال کو غنیمت کے طور پر حاصل کر لیا ہے ‘ اور ان اموال میں اللہ تعالیٰ کے حصے جاری ہوئے ہیں ‘ اور نبی اکرم ﷺ نے صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو منتخب کر کے اسے اپنی ذات کے لئے حاصل کر لیا ہے آپ نے اس خاتون کو یہ اختیار دیا تھا کہ اسے آزاد کر دیں ‘ اور وہ خاتون آپ کی زوجہ بن جائیں یا پھر وہ اپنے اہل خانہ کے پاس چلی جائے ‘ تو اس خاتون نے اس بات کو اختیار کیا کہ آپ اسے آزاد کریں اور وہ آپ کی زوجہ بن جائے پھر حجاج نے بتایا : میں یہاں اپنے مال کے سلسلے میں آیا ہوں جو یہاں موجود تھا میرا ارادہ یہ ہے کہ میں اسے اکٹھا کر کے لے کے چلا جاؤں گا ۔ میں نے نبی اکرم ﷺ سے اس بارے میں اجازت مانگی تھی آپ نے مجھے اجازت دی تھی کہ میں جو چاہوں بیان کر دوں تو آپ نے میرے حوالے سے تین دن تک اس بات کو پوشیدہ رکھنا ہے پھر آپ کو مناسب لگے گا اس کو ذکر کر دیجئے گا ۔ راوی بیان کرتے ہیں : پھر ان صاحب کی بیوی نے اپنے پاس موجود ہر زیور اور سامان اکٹھا کیا اور ان کے سپرد کر دیا پھر وہ صاحب اسے لے کے چلے گئے تین دن گزرنے کے بعد حضرت عباس رضی اللہ عنہ حجاج کی اہلیہ کے پاس آئے ‘ اور بولے تمہارے شوہر کا کیا حال ہے ‘ تو اس خاتون نے انہیں بتایا : وہ تو فلاں دن چلے گئے تھے اس خاتون نے یہ بھی کہا کہ اے ابوالفضل اللہ تعالیٰ آپ کو رسوائی کا شکار نہیں کرے گا آپ کو جو اطلاع ملی تھی وہ ہم پر بھی گراں گزری تھی حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جی ہاں اللہ تعالیٰ مجھے رسوائی کا شکار نہیں کرے گا اور صورت حال الحمدللہ وہ ہو گی جو ہمیں پسند ہو گی اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے لئے خیبر کو فتح کروا دیا ہے ‘ اور اللہ کے حصے جاری ہو گئے ہیں ‘ اور اللہ کے نبی نے صفیہ کو اپنے لئے منتخب کیا ہے اگر تم اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی ہو ‘ تو اس کے ساتھ جا ملو اس خاتون نے کہا : آپ کے بارے میں اللہ کی قسم میرا یہ گمان ہے کہ آپ سچ کہہ رہے ہیں ۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں سچ کہہ رہا ہوں ‘ اور معاملہ اسی طرح ہے ‘ جو میں نے تمہیں بتایا ہے پھر حضرت عباس رضی اللہ عنہ تشریف لے گئے ‘ اور قریش کی محافل میں آئے وہ لوگ یہ کہہ رہے تھے جب وہ ان کے پاس سے گزرے کہ اے ابوالفضل آپ کو بھلائی نصیب نہیں ہوئی ہے ‘ تو حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : مجھے الحمدللہ صرف بھلائی ہی نصیب ہوئی ہے حجاج بن علاط نے مجھے یہ بتایا ہے کہ خیبر کو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے لئے فتح کروا دیا ہے ‘ اور اس میں اللہ تعالیٰ کے حصے جاری ہوئے ہیں ‘ اور نبی اکرم ﷺ نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو اپنی ذات کے لئے مخصوص کیا ہے حجاج نے مجھ سے یہ کہا تھا کہ میں تین دن تک اس کے حوالے سے اس بات کو چھپا کے رکھوں کیونکہ وہ اس لئے آیا ہے ‘ تاکہ اپنا مال حاصل کر لے اور اس کی جو چیزیں بھی یہاں ہیں وہ حاصل کر لے پھر وہ چلا جائے گا ۔ راوی کہتے ہیں : تو مسلمانوں کی جو پریشانی تھی وہ مشرکین کی طرف لوٹ گئی ‘ تو مسلمان باہر نکل آئے ‘ اور وہ فرد باہر نکل آیا جو اپنے گھر میں چھپ کے بیٹھا ہوا تھا ‘ یہاں تک کہ وہ لوگ حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے پاس آئے حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے انہیں اصل صورت حال کے بارے میں بتایا تو اس سے مسلمان خوش ہو گئے ‘ اور ان کو جو پریشانی غصہ اور تکلیف لاحق تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے وہ مشرکین پر عائد کر دیے ۔ یہ روایت امام احمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

10211

Majma al-Zawaid #10211

وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: وَقُتِلَ يَوْمَ خَيْبَرَ مِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ: ثَقِفُ بْنُ عَمْرٍو حَلِيفٌ لَهُمْ مِنْ بَنِي أَسَدِ بْنِ خُزَيْمَةَ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ: مَسْعُودُ بْنُ سَعْدِ بْنِ خَالِدٍ، وَمِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ: أَبُو الصَّيَاحِ أَوْ أَبُو ضَيَاحٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

'Urwah reported: There were killed on the day of Khaybar, of Quraysh then of Banu 'Abd Manaf: Thaqif ibn 'Amr, an ally of Banu Asad ibn Khuzaymah. Of the Ansar, of Banu Zurayq: Mas'ud ibn Sa'd ibn Khalid; of Banu 'Amr ibn 'Awf: Abu al-Sayyah, or Abu Dayyah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عروہ بیان کرتے ہیں : غزوہ خیبر کے موقع پر قریش کی شاخ بنو عبدمناف سے تعلق رکھنے والے حضرت ثقف بن عمرو رضی اللہ عنہ نے جام شہادت نوش کیا تھا یہ ان لوگوں کے حلیف تھے اور ان کا تعلق بنو اسد بن خزیمہ سے تھا ۔ انصار کی شاخ بنوزریق سے تعلق رکھنے والے حضرت مسعود بن سعد بن خالد رضی اللہ عنہ ( نے جام شہادت نوش کیا ) بنو عمرو سے تعلق رکھنے والے حضرت ابوصياح ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں ) حضرت ابوضیاح رضی اللہ عنہ ( نے جام شہادت نوش کیا ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ۔ اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔

10212

Majma al-Zawaid #10212

وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ «فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ خَيْبَرَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ: مَحْمُودُ بْنُ مَسْلَمَةَ، فَذَكَرُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِمُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ: أَخُوكَ لَهُ أَجْرُ شَهِيدَيْنِ، وَمَنْ بَنِي زُرَيْقٍ: مَسْعُودُ بْنُ سَعْدِ بْنِ قَيْسٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Shihab, naming those martyred on the day of Khaybar with the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him), reported: Of the Ansar, of Banu Harithah: Mahmud ibn Maslamah. They mentioned that the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said to Muhammad ibn Maslamah: > **"Your brother has the reward of two martyrs."** And of Banu Zurayq: Mas'ud ibn Sa'd ibn Qays.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابن شہاب نے غزوہ خیبر میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے ناموں میں انصار سے تعلق رکھنے والے حضرت محمود بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے جن کا تعلق بنو حارثہ سے تھا ان لوگوں نے یہ بات بھی ذکر کی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا تمہارے بھائی کو دو شہیدوں کا اجر ملے گا اس کے علاوہ بنوزریق سے تعلق رکھنے والے حضرت مسعود بن سعد بن قیس رضی اللہ عنہ ( نے جام شہادت نوش کیا ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

10213

Majma al-Zawaid #10213

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «مَا شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَغْنَمًا قَطُّ إِلَّا قَسَمَ لِي، إِلَّا خَيْبَرَ، فَإِنَّهَا كَانَتْ لِأَهْلِ الْحُدَيْبِيَةِ خَاصَّةً. وَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَأَبُو مُوسَى جَاءَا بَيْنَ الْحُدَيْبِيَةِ وَخَيْبَرَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) reported: I never witnessed with the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) any spoils but he allotted to me, except Khaybar, for it belonged to the people of al-Hudaybiyah exclusively. Abu Hurayrah and Abu Musa came between al-Hudaybiyah and Khaybar.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے جب بھی نبی اکرم ﷺ کے ساتھ مال غنیمت والی کسی جنگ میں حصہ لیا تو نبی اکرم ﷺ نے اس میں سے مجھے حصہ دیا البتہ خیبر کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ اس کا مال غنیمت ان لوگوں کے ساتھ مخصوص تھا جو غزوہ حدیبیہ میں شامل ہوئے تھے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ حدیبیہ اور خیبر کے درمیانی عرصے میں آئے تھے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے ‘ اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

10214

Majma al-Zawaid #10214

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ سُوِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «قَفَلْنَا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ غَزْوَةِ خَيْبَرَ، فَلَمَّا بَدَا لَهُ أُحُدٌ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" اللَّهُ أَكْبَرُ، جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَعُقْبَةُ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَقَالَ: رَوَى عَنْهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ، وَلَمْ يَجْرَحْهُ، قُلْتُ: وَرَوَى عَنِ الزُّهْرِيِّ عِنْدَ أَحْمَدَ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

'Uqbah ibn Suwayd al-Ansari, who heard his father, a Companion of the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him), report: We returned with the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) from the expedition of Khaybar. When Uhud appeared to him, the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Allah is Greatest. A mountain that loves us and we love it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عقبہ بن سوید انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے اپنے والد کو سنا ہے ‘ جو نبی اکرم ﷺ کے اصحاب میں سے ایک ہیں وہ بیان کرتے ہیں : ہم غزوہ خیبر سے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ واپس آئے جب اُحد پہاڑ آپ کے سامنے آیا تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اللہ اکبر ! یہ پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے ‘ اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے عقبہ نامی راوی کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے وہ بیان کرتے ہیں : عبدالعزیز نے اس سے روایت نقل کی ہے ۔ انہوں نے اس پر جرح نہیں کی ہے میں یہ کہتا ہوں امام احمد کے نزدیک زہری نے اس سے روایت نقل کی ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

10215

Majma al-Zawaid #10215

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ بَعْثًا إِلَى مُؤْتَةَ، فَاسْتَعْمَلَ عَلَيْهِمْ زَيْدًا، فَإِنْ قُتِلَ زَيْدٌ فَجَعْفَرٌ، فَإِنْ قُتِلَ جَعْفَرٌ فَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn 'Abbas (may Allah be pleased with them both) reported: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) sent an expedition to Mu'tah and placed Zayd in command over them: if Zayd is killed, then Ja'far; if Ja'far is killed, then 'Abdullah ibn Rawahah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے موتہ کی طرف ایک جنگی مہم روانہ کی آپ نے حضرت زید رضی اللہ عنہ کو ان لوگوں کا امیر مقرر کیا اور یہ فرمایا : اگر زید شہید ہو جائے ‘ تو جعفر امیر ہو گا اگر جعفر شہید ہو جائے ‘ تو عبداللہ بن رواحہ امیر ہو گا ۔ یہ روایت امام احمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے ‘ اور وہ مدلس ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

10216

Majma al-Zawaid #10216

وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ فَارِسِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَيْشَ الْأُمَرَاءِ فَقَالَ: "" عَلَيْكُمْ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ فَإِنْ أُصِيبَ زَيْدٌ فَجَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، فَإِنْ أُصِيبَ جَعْفَرٌ فَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ الْأَنْصَارِيُّ "". فَوَثَبَ جَعْفَرٌ فَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا كُنْتُ أَرْهَبُ أَنْ تَسْتَعْمِلَ عَلَيَّ زَيْدًا، قَالَ: "" امْضِهِ فَإِنَّكَ لَا تَدْرِي أَيُّ ذَلِكَ خَيْرٌ "". فَانْطَلَقُوا فَلَبِثُوا مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَعِدَ الْمِنْبَرَ وَأَمَرَ أَنْ يُنَادَى بِالصَّلَاةُ جَامِعَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" نَابَ خَيْرٌ، أَوْ بَاتَ خَيْرٌ، أَوْ ثَابَ خَيْرٌ - شَكَّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ - أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنْ جَيْشِكُمْ هَذَا الْغَازِي؟ إِنَّهُمُ انْطَلَقُوا فَلَقَوُا الْعَدُوَّ، فَأُصِيبَ زَيْدٌ شَهِيدًا، فَاسْتَغْفِرُوا لَهُ ""، فَاسْتَغْفَرَ لَهُ النَّاسُ. "" ثُمَّ أَخَذَ اللِّوَاءَ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، فَشَدَّ عَلَى الْقَوْمِ حَتَّى اسْتُشْهِدَ، أَشْهَدُ لَهُ بِالشَّهَادَةِ، فَاسْتَغْفِرُوا لَهُ، ثُمَّ أَخَذَ اللِّوَاءَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ، فَأَثْبَتَ قَدَمَيْهِ حَتَّى قُتِلَ شَهِيدًا، فَاسْتَغْفِرُوا لَهُ. ثُمَّ أَخَذَ اللِّوَاءَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَلَمْ يَكُنْ مِنَ الْأُمَرَاءِ هُوَ أَمَّرَ نَفْسَهُ ""، ثُمَّ رَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِصْبَعَهُ، فَقَالَ: "" اللَّهُمَّ إِنَّهُ سَيْفٌ مِنْ سُيُوفِكَ فَانْصُرْهُ "". فَمِنْ يَوْمِئِذٍ سُمِّيَ خَالِدٌ: سَيْفَ اللَّهِ، ثُمَّ قَالَ: "" انْفِرُوا فَأَمِدُّوا إِخْوَانَكُمْ [وَلَا يَتَخَلَّفْنَ أَحَدٌ] ""، قَالَ: فَنَفَرَ النَّاسُ فِي حَرٍّ شَدِيدٍ مُشَاةً وَرُكْبَانًا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ خَالِدِ بْنِ سَمِيرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Qatadah al-Ansari, horseman of the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him), reported: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) dispatched the army of commanders and said: > **"Over you is Zayd ibn Harithah. If Zayd is stricken, then Ja'far ibn Abi Talib. If Ja'far is stricken, then 'Abdullah ibn Rawahah al-Ansari."** Ja'far leapt and said, "May my father and mother be sacrificed for you, O Messenger of Allah, I would not have feared your placing Zayd over me." He (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Proceed, for you know not which of that is better."** They set out and stayed as Allah willed. Then the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) ascended the pulpit, ordered the call "Prayer in congregation," and said: > **"Good has befallen - or good has come - shall I not inform you of this raiding army of yours? They set out and met the enemy. Zayd was stricken as a martyr, so seek forgiveness for him."** The people sought forgiveness for him. > **"Then Ja'far ibn Abi Talib took the banner and charged the enemy until he was martyred. I bear witness to him for martyrdom, so seek forgiveness for him. Then 'Abdullah ibn Rawahah took the banner and stood firm until he was killed as a martyr, so seek forgiveness for him. Then Khalid ibn al-Walid took the banner - he was not among the appointed commanders, he appointed himself."** Then the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) raised his finger and said: > **"O Allah, he is a sword of Your swords, so grant him victory."** From that day Khalid was called the Sword of Allah. Then he said: > **"Go forth and reinforce your brothers, and let none stay behind."** The people set out in intense heat, on foot and mounted.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم ﷺ کے شہسوار ہیں وہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے امراء کا لشکر روانہ کیا آپ نے ارشاد فرمایا : زید بن حارثہ تمہارا امیر ہو گا اگر زید شہید ہو جاتا ہے ‘ تو جعفر بن ابوطالب ہو گا اگر جعفر شہید ہو جاتا ہے ‘ تو عبداللہ بن رواحہ انصاری ( تمہارا امیر ہو گا ) تو حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے ‘ اور بولے میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں يا رسول اللہ میں اس چیز سے بھاگتا نہیں ہوں کہ آپ مجھ پر زید کو عامل بنا دیں ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اسے جاری رہنے دو ! کیونکہ تم نہیں جانتے کہ کونسی چیز زیادہ بہتر ہے پھر وہ روانہ ہوئے جتنا عرصہ اللہ کو منظور تھا اتنا عرصہ گزر گیا پھر ایک دن نبی اکرم ﷺ منبر پر چڑھے آپ نے حکم دیا کہ یہ اعلان کیا جائے کہ لوگ اکٹھے ہو جائیں پھر نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : بھلائی واقع ہوئی ہے ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) کیا میں تم لوگوں کو تمہارے اس لشکر کے بارے میں بتاؤں ؟ جو جنگ میں گیا تھا وہ لوگ گئے ان کا دشمن سے سامنا ہوا تو زید شہید ہو گیا تم لوگ اس کے لئے دعائے مغفرت کرو لوگوں نے ان کے لئے دعائے مغفرت کی ( پھر نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ) پھر جھنڈا جعفر بن ابوطالب نے لے لیا ان لوگوں نے دشمن کے خلاف بھرپور کاروائی کی ‘ یہاں تک کہ وہ بھی شہید ہو گیا میں اس کے لئے شہادت کی گواہی دیتا ہوں تم لوگ اس کے لئے دعائے مغفرت کرو پھر جھنڈا عبداللہ بن رواحہ نے لے لیا اس نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ، یہاں تک کہ وہ بھی شہید ہو گیا تم لوگ اس کے لئے بھی دعائے مغفرت کرو پھر جھنڈا خالد بن ولید نے لے لیا اسے امیر مقرر نہیں کیا گیا تھا لیکن اس نے خود امارت کا منصب سنبھال لیا راوی کہتے ہیں : پھر نبی اکرم ﷺ نے اپنی انگلی بلند کی اور فرمایا : اے اللہ وہ تیری تلواروں میں سے ایک تلوار ہے ، تو اس کی مدد فرما راوی کہتے ہیں : تو اس دن حضرت خالد رضی اللہ عنہ کا نام سیف اللہ رکھا گیا پھر نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم لوگ روانہ ہو جاؤ اور اپنے بھائیوں کی امداد کرو اور کوئی بھی شخص پیچھے ہرگز نہ رہے ۔ راوی کہتے ہیں : تو لوگ شدید گرمی کے عالم میں پیادہ اور سوار ہو کر روانہ ہو گئے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ خالد بن سمیر کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ۔

10217

Majma al-Zawaid #10217

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ زَيْدًا وَجَعْفَرًا وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ، فَدَفَعَ الرَّايَةَ إِلَى زَيْدٍ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik (may Allah be pleased with him) reported: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) sent Zayd, Ja'far, and 'Abdullah ibn Rawahah, and handed the standard to Zayd.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت زید رضی اللہ عنہ حضرت جعفر رضی اللہ عنہ اور حضرت عبدالله بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو ( اس جنگی مہم میں ) بھیجا تو آپ نے جھنڈا حضرت زید رضی اللہ عنہ کے سپرد کیا ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

10218

Majma al-Zawaid #10218

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: «بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَيْشًا اسْتَعْمَلَ عَلَيْهِمْ زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ: "" فَإِنْ قُتِلَ زَيْدٌ أَوِ اسْتُشْهِدَ فَأَمِيرُكُمْ جَعْفَرٌ فَإِنْ قُتِلَ أَوِ اسْتُشْهِدَ فَأَمِيرُكُمْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ "". فَأَخَذَ الرَّايَةَ زَيْدٌ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ، ثُمَّ أَخَذَ الرَّايَةَ جَعْفَرٌ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ، ثُمَّ أَخَذَهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ، ثُمَّ أَخَذَ الرَّايَةَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فَفَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ؟. وَأَتَى خَبَرُهُمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَجَ إِلَى النَّاسِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَقَالَ: "" إِنَّ إِخْوَانَكُمْ لَقَوُا الْعَدُوَّ، وَإِنَّ زَيْدًا أَخَذَ الرَّايَةَ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ أَوِ اسْتُشْهِدَ ثُمَّ أَخَذَ الرَّايَةَ بَعْدَهُ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ أَوِ اسْتُشْهِدَ. ثُمَّ أَخَذَ الرَّايَةَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ أَوِ اسْتُشْهِدَ، ثُمَّ أَخَذَ الرَّايَةَ سَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللَّهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فَفَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ "" [فَأَمْهَلَ]. ثُمَّ أَمْهَلَ آلَ جَعْفَرٍ ثَلَاثًا أَنْ يَأْتِيَهُمْ ثُمَّ أَتَاهُمْ، فَقَالَ: "" لَا تَبْكُوا عَلَى أَخِي بَعْدِ الْيَوْمِ، ادْعُوا لِي ابْنَيْ أَخِي "" قَالَ: فَجِيءَ بِنَا كَأَنَّنَا أَفْرُخٌ، قَالَ: "" ادْعُوا لِي الْحَلَّاقَ ""، فَجِيءَ بِالْحَلَّاقِ فَحَلَقَ رُؤُوسَنَا، ثُمَّ قَالَ: "" أَمَّا مُحَمَّدٌ فَشَبِيهُ عَمِّنَا أَبِي طَالِبٍ، وَأَمَّا عَبْدُ اللَّهِ فَشَبِيهُ خَلْقِي وَخُلُقِي "". ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِي فَأَشَالَهُمَا فَقَالَ: "" اللَّهُمَّ اخْلُفْ جَعْفَرًا فِي أَهْلِهِ، وَبَارِكْ لِعَبْدِ اللَّهِ فِي صَفْقَةِ يَمِينِهِ "". قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَ: فَجَاءَتْ أُمُّنَا فَذَكَرَتْ يُتْمَنَا [وَجَعَلَتْ تَفْرَحُ]، فَقَالَ: "" الْعَيْلَةَ تَخَافِينَ عَلَيْهِمْ وَأَنَا وَلِيُّهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ»؟! "". قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

'Abdullah ibn Ja'far (may Allah be pleased with them both) reported: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) sent an army and placed Zayd ibn Harithah in command over them: > **"If Zayd is killed or martyred, your commander is Ja'far. If he is killed or martyred, your commander is 'Abdullah ibn Rawahah."** Zayd took the banner and fought until killed. Then Ja'far took it and fought until killed. Then 'Abdullah ibn Rawahah took it and fought until killed. Then Khalid ibn al-Walid took the banner and Allah granted him victory. Their news reached the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him). He went out to the people, praised Allah, and said: > **"Your brothers met the enemy. Zayd took the banner and fought until he was killed or martyred. Then Ja'far ibn Abi Talib took it after him and fought until he was killed or martyred. Then 'Abdullah ibn Rawahah took it and fought until he was killed or martyred. Then a sword of the swords of Allah, Khalid ibn al-Walid, took it and Allah granted him victory."** He gave the family of Ja'far three days respite before visiting them, then came and said: > **"Weep not for my brother after today. Call me the sons of my brother."** We were brought like chicks. He (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Call me the barber."** The barber came and shaved our heads. Then he said: > **"As for Muhammad, he resembles our uncle Abu Talib. As for 'Abdullah, he resembles my creation and character."** Then he took my hand, raised it, and said: > **"O Allah, succeed Ja'far in his family, and bless 'Abdullah in his dealings."** Three times. Our mother came, mentioning our orphanhood, fearing poverty. He said: > **"Do you fear poverty for them while I am their guardian in this world and the Hereafter?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبدالله بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ایک جنگی مہم روانہ کی آپ نے حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو ان کا امیر مقرر کیا اور ارشاد فرمایا : اگر زید قتل ہو جائے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں ) شہید ہو جائے ‘ تو تمہارا امیر جعفر ہو گا اگر وہ قتل ہو جائے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں ) اگر وہ شہید ہو جائے ‘ تو تمہارا امیر عبداللہ بن رواحہ ہو گا ان لوگوں کا دشمن سے سامنا ہوا تو حضرت زید رضی اللہ عنہ نے جھنڈا پکڑ لیا اور لڑائی کی ‘ یہاں تک کہ شہید ہو گئے پھر حضرت جعفر رضی اللہ عنہ نے جھنڈا لیا وہ لڑائی کرتے رہے ‘ یہاں تک کہ وہ شہید ہو گئے پھر حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے اسے لیا وہ لڑائی کرتے رہے ‘ یہاں تک کہ وہ شہید ہو گئے پھر حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے جھنڈا لے لیا تو اللہ تعالیٰ نے انہیں فتح نصیب کر دی ان لوگوں کی اطلاع نبی اکرم ﷺ کے پاس پہنچی تو نبی اکرم ﷺ نکل کر لوگوں کے پاس تشریف لائے آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا :’’ بے شک تمہارے بھائیوں نے دشمن کا سامنا کیا زید نے جھنڈا لیا لڑائی کی ‘ یہاں تک کہ وہ قتل ہو گیا ( راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں ) وہ شہید ہو گیا پھر اس کے بعد جعفر بن ابوطالب نے جھنڈا لیا اس نے لڑائی کی یہاں تک کہ وہ قتل ہو گیا ( راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں ) وہ شہید ہو گیا پھر عبداللہ بن رواحہ نے جھنڈا لیا اس نے لڑائی کی ‘ یہاں تک کہ وہ قتل ہو گیا ( راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں ) وہ شہید ہو گیا پھر وہ جھنڈا اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار خالد بن ولید نے لیا تو اللہ تعالیٰ نے اسے فتح نصیب کی ‘‘ پھر نبی اکرم ﷺ نے تین دن تک آل جعفر کو مہلت دی تین دن کے بعد آپ ان کے پاس تشریف لائے ‘ اور ارشاد فرمایا : آج کے بعد تم میرے بھائی پر نہ رونا میرے بھتیجوں کو میرے پاس لے کے آؤ راوی کہتے ہیں : ہمیں لایا گیا تو ہم چھوٹے بچے تھے نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : نائی کو میرے پاس بلا کے لاؤ نائی کو لایا گیا تو اس نے ہمارے سر مونڈ دیے پھر نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جہاں تک محمد ( بن جعفر ) کا تعلق ہے ‘ تو وہ ہمارے چچا جناب ابوطالب کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے ‘ اور جہاں تک عبداللہ ( بن جعفر ) کا تعلق ہے ‘ تو وہ ظاہری شکل و صورت اور اخلاق میں میرے ساتھ مشابہت رکھتا ہے پھر نبی اکرم ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا آپ نے میرے دونوں ہاتھ بلند کیے ‘ اور پھر دعا کی اے اللہ جعفر کے بعد ان کے اہل خانہ کا نگران ہو جا اور عبداللہ کے سودے میں برکت رکھ دے یہ دعا آپ نے تین مرتبہ کی راوی کہتے ہیں : ہماری والدہ تشریف لائیں انہوں نے ہماری یتیمی کا ذکر کیا اور اس حوالے سے غم کا اظہار کیا ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : کیا تمہیں ان کے حوالے سے فقر و فاقہ کا اندیشہ ہے ؟ میں دنیا اور آخرت میں ان کا ولی ہوں ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

10219

Majma al-Zawaid #10219

وَعَنْ أَبِي الْيُسْرِ بْنِ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: أَنَا دَفَعْتُ الرَّايَةَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ، وَأُصِيبَ فَدَفَعْتُهَا إِلَى ثَابِتِ بْنِ أَقْرَمَ الْأَنْصَارِيِّ فَدَفَعَهَا إِلَى خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، فَقَالَ لَهُ: لِمَ تَدْفَعُهَا إِلَيَّ؟ قَالَ: أَنْتَ أَعْلَمُ بِالْقِتَالِ مِنِّي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو حَمْزَةَ الثُّمَالِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Yusr ibn 'Amr al-Ansari (may Allah be pleased with him) reported: I handed the banner to 'Abdullah ibn Rawahah. He was stricken, so I handed it to Thabit ibn Aqram al-Ansari, who handed it to Khalid ibn al-Walid. Khalid said to him, "Why hand it to me?" He said, "You know warfare better than I."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوالیسر بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے جھنڈا حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو دیا وہ شہید ہو گئے ‘ تو میں نے وہ ثابت بن اقرم انصاری رضی اللہ عنہ کو دیا انہوں نے وہ جھنڈا خالد بن ولید کو دے دیا حضرت خالد رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا : آپ نے وہ مجھے کیوں دیا ہے ‘ تو انہوں نے بتایا : تم جنگ کے بارے میں مجھ سے زیادہ بہتر جانتے ہو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوحمزہ شمالی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

10220

Majma al-Zawaid #10220

وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: «بَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْثًا إِلَى مُؤْتَةَ فِي جُمَادَى الْأُولَى مِنْ سَنَةِ ثَمَانٍ، وَاسْتَعْمَلَ عَلَيْهِمْ زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ، فَقَالَ لَهُمْ: "" إِنْ أُصِيبَ زَيْدٌ فَجَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى النَّاسِ، فَإِنْ أُصِيبَ جَعْفَرٌ فَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ عَلَى النَّاسِ "". فَتَجَهَّزَ النَّاسُ ثُمَّ تَهَيَّئُوا لِلْخُرُوجِ وَهُمْ ثَلَاثَةُ آلَافٍ فَلَمَّا حَضَرَ خُرُوجُهُمْ وَدَّعَ النَّاسُ أُمَرَاءَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَلَّمُوا عَلَيْهِمْ، فَلَمَّا وُدِّعَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ مَعَ مَنْ وُدِّعَ بَكَى، فَقِيلَ لَهُ: مَا يُبْكِيكَ يَا ابْنَ رَوَاحَةَ؟ فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا بِي حُبُّ الدُّنْيَا وَصَبَابَةٌ، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ آيَةً مِنْ كِتَابِ اللَّهِ يَذْكُرُ فِيهَا النَّارَ: {وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا كَانَ عَلَى رَبِّكَ حَتْمًا مَقْضِيًّا} [مريم: 71] فَلَسْتُ أَدْرِي كَيْفَ لِي بِالصَّدْرِ بَعْدَ الْوُرُودِ؟!؟. فَقَالَ لَهُمُ الْمُسْلِمُونَ: صَحِبَكُمُ اللَّهُ وَدَفَعَ عَنْكُمْ، وَرَدَّكُمْ إِلَيْنَا صَالِحِينَ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ: لَكِنَّنِي أَسْأَلُ الرَّحْمَنَ مَغْفِرَةً وَضَرْبَةَ ... ذَاتِ فَزْعٍ تَقْذِفُ الزَّبِدَا أَوْ طَعْنَةً بِيَدَيْ حَرَّانَ مُجْهِزَةً ... بِحَرْبَةٍ تَنْفُذُ الْأَحْشَاءَ وَالْكَبِدَا حَتَّى يَقُولُوا إِذَا مَرُّوا عَلَى جَدَثِي ... أَرْشَدَهُ اللَّهُ مِنْ غَازٍ وَقَدْ رَشِدَا ثُمَّ إِنَّ الْقَوْمَ تَهَيَّئُوا لِلْخُرُوجِ، فَأَتَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُوَدِّعُهُ فَقَالَ: يُثَبِّتُ اللَّهُ مَا آتَاكَ مِنْ حُسْنٍ تَثْبِيتَ مُوسَى وَنَصْرًا كَالَّذِي نُصِرُوا إِنِّي تَفَرَّسْتُ فِيكَ الْخَيْرَ نَافِلَةً فِرَاسَةً خَالَفَتْهُمْ فِي الَّذِي نَظَرُوا أَنْتَ الرَّسُولُ فَمَنْ يُحْرَمْ نَوَافِلَهُ وَالْوَجْهَ مِنْهُ فَقَدْ أَزْرَى بِهِ الْقَدْرُ. ثُمَّ خَرَجَ الْقَوْمُ وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُشَيِّعُهُمْ حَتَّى إِذَا وَدَّعَهُمْ وَانْصَرَفَ عَنْهُمْ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ: خَلْفَ السَّلَامِ عَلَى امْرِئٍ وَدَّعْتُهُ فِي النَّخْلِ غَيْرَ مُوَدَّعٍ وَكَلَيْلِ ثُمَّ مَضَوْا حَتَّى نَزَلُوا مَعَانَ مَنْ أَرْضِ الشَّامِ، فَبَلَغَهُمْ أَنَّ هِرَقْلَ قَدْ نَزَلَ فِي مَآبَ مِنْ أَرْضِ الْبَلْقَاءِ فِي مِائَةِ أَلْفٍ مِنَ الرُّومِ، وَقَدِ اجْتَمَعَتْ إِلَيْهِ الْمُسْتَعْرِبَةُ مِنْ لَخْمٍ وَجُذَامٍ وَبَلْقِينَ وَبَهْرَامَ وَبَلِيٍّ فِي مِائَةِ أَلْفٍ، عَلَيْهِمْ رَجُلٌ يَلِي أَخْذَ رَايَتِهِمْ يُقَالُ لَهُ: مَالِكُ بْنُ زَانَةَ. فَلَمَّا بَلَغَ ذَلِكَ الْمُسْلِمِينَ قَامُوا بِمَعَانَ لَيْلَتَيْنِ يَنْظُرُونَ فِي أَمْرِهِمْ، وَقَالُوا: نَكْتُبُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنُخْبِرُهُ بِعَدَدِ عَدُوِّنَا، فَإِمَّا أَنْ يَمُدَّنَا، وَإِمَّا أَنْ يَأْمُرَنَا بِأَمْرِهِ فَنَمْضِيَ لَهُ. فَشَجَّعَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ النَّاسَ وَقَالَ: يَا قَوْمِ، وَاللَّهِ إِنَّ الَّذِي تَكْرَهُونَ لَلَّذِي خَرَجْتُمْ لَهُ تَطْلُبُونَ الشَّهَادَةَ، وَمَا نُقَاتِلُ النَّاسَ بِعَدَدٍ وَلَا قُوَّةٍ وَلَا كَثْرَةٍ، إِنَّمَا نُقَاتِلُهُمْ بِهَذَا الدِّينِ الَّذِي أَكْرَمَنَا اللَّهُ بِهِ، فَانْطَلِقُوا فَإِنَّمَا هِيَ إِحْدَى الْحُسْنَيْنِ: إِمَّا ظُهُورٌ، وَإِمَّا شَهَادَةٌ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ فِي مَقَامِهِمْ ذَلِكَ، قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ كَمَا حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ: أَنَّهُ حَدَّثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ: كُنْتُ يَتِيمًا لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ فِي حِجْرِهِ، فَخَرَجَ فِي سَفْرَتِهِ تِلْكَ مُرْدِفِي عَلَى حَقِيبَةِ رَاحِلَتِهِ، وَوَاللَّهِ إِنَّا لَنَسْبُرُ لَيْلَةً إِذْ سَمِعْتُهُ يَتَمَثَّلُ بِبَيْتِهِ هَذَا: إِذَا أَدَّيْتَنِي وَحَمَلْتَ رَحْلِي مَسِيرَةَ أَرْبَعٍ بَعْدَ الْحَسَاءِ فَلَمَّا سَمِعْتُهُ مِنْهُ بَكَيْتُ، فَخَفَقَنِي بِالدُّرَّةِ وَقَالَ: مَا عَلَيْكَ يَا لُكَعُ أَنْ يَرْزُقَنِي اللَّهُ الشَّهَادَةَ، وَتَرْجِعَ مِنْ شُعْبَتِيَ الرَّحْلُ. وَمَضَى النَّاسُ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِتُخُومِ الْبَلْقَاءِ لَقِيَتْهُمْ جُمُوعُ هِرَقْلَ مِنَ الرُّومِ وَالْعَرَبِ بِقَرْيَةٍ مِنْ قُرَى الْبَلْقَاءِ يُقَالُ لَهَا: مَشَارِقُ، ثُمَّ دَنَا الْمُسْلِمُونَ، وَانْحَازَ الْمُسْلِمُونَ إِلَى قَرْيَةٍ يُقَالُ لَهَا: مُؤْتَةُ، فَالْتَقَى النَّاسُ عِنْدَهَا. وَتَعَبَّأَ الْمُسْلِمُونَ فَجَعَلُوا عَلَى مَيْمَنَتِهِمْ رَجُلًا مِنْ بَنِي عُذْرَةَ يُقَالُ لَهُ: قُطْبَةُ بْنُ قَتَادَةَ، وَعَلَى مَيْسَرَتِهِمْ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ: عُبَادَةُ بْنُ مَالِكٍ، ثُمَّ الْتَقَى النَّاسُ وَاقْتَتَلُوا، فَقَاتَلَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ بِرَايَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى شَاطَ فِي رِمَاحِ الْقَوْمِ، ثُمَّ أَخَذَهَا جَعْفَرٌ فَقَاتَلَ بِهَا حَتَّى إِذَا أَلْجَمَهُ الْقِتَالُ، اقْتَحَمَ عَنْ فَرَسٍ لَهُ شَقْرَاءَ فَعَقَرَهَا، فَقَاتَلَ الْقَوْمَ حَتَّى قُتِلَ. وَكَانَ جَعْفَرٌ أَوَّلَ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ عَقَرَ فِي الْإِسْلَامِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَى عُرْوَةَ.

EnglishUnverified translation

'Urwah ibn al-Zubayr reported: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) sent an expedition to Mu'tah in Jumada al-Ula of year eight, placing Zayd ibn Harithah in command over them. He said to them: > **"If Zayd is stricken, then Ja'far ibn Abi Talib is over the people. If Ja'far is stricken, then 'Abdullah ibn Rawahah is over the people."** The people equipped themselves, three thousand, and prepared to depart. At departure the people bade farewell to the commanders of the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him). When 'Abdullah ibn Rawahah was bidden farewell among them, he wept. It was said, "What makes you weep, O son of Rawahah?" He said, "By Allah, not love of the world. But I heard the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) recite a verse of the Book of Allah mentioning the Fire: 'There is none of you but will pass over it; this is with your Lord a decree determined' [Maryam 71]. I know not how I shall fare in the return after the passing." The Muslims said to them, "May Allah accompany you, defend you, and return you to us righteous." 'Abdullah ibn Rawahah said: "But I ask the Most Merciful for forgiveness, and a violent blow that casts froth, or a thrust by a heated hand with a spear piercing bowels and liver, until they say when they pass my grave: Allah guided him as a raider, and he is guided." Then the people prepared to depart. 'Abdullah ibn Rawahah came to bid farewell to the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him), saying: "May Allah make firm what good He gave you, as Musa was made firm, with victory like theirs. I discerned good in you as a favor, a discernment unlike what they perceived. You are the Messenger; whoever is deprived of his favors and his face, fate has debased him." Then the company left, the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) escorting them until he bade them farewell. 'Abdullah ibn Rawahah said: "Peace left behind upon one I bade farewell among the palms, unbade yet entrusted." They marched until they camped at Ma'an in Sham. News reached them that Heraclius had camped at Ma'ab in the Balqa' with a hundred thousand Romans, joined by Arab tribes of Lakhm, Judham, Balqayn, Bahram, and Bali, a hundred thousand under Malik ibn Zanah. The Muslims halted at Ma'an two nights, considering writing to the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) to report the enemy's number, whether he reinforce them or command them. 'Abdullah ibn Rawahah encouraged them: "O people, by Allah, what you dislike is what you set out seeking - martyrdom. We fight people not by number, strength, or multitude, but by this religion by which Allah honored us. Go forth, for it is one of two goods: either triumph or martyrdom." In that halt, as Ibn Ishaq related from 'Abdullah ibn Abi Bakr from Zayd ibn Arqam: "I was an orphan of 'Abdullah ibn Rawahah in his care. He set out on that journey with me behind him on his saddle. One night we marched and I heard him recite: 'When you deliver me and carry my baggage four stages beyond al-Hasa'. When I heard it I wept; he struck me with his stick and said, 'What is it to you, wretch, that Allah grant me martyrdom and you return with the saddle's fork.'" They marched until at the borders of Balqa' the hosts of Heraclius, Romans and Arabs, met them at Mashariq village, then the Muslims withdrew to Mu'tah village and met there. The Muslims arrayed: on the right Qutbah ibn Qatadah of Banu 'Udhrah, on the left 'Ubadah ibn Malik of the Ansar. They met and fought. Zayd ibn Harithah fought with the banner of the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) until he fell amid the spears. Then Ja'far took it and fought until, pressed by fighting, he hamstrung his reddish horse and fought on foot until killed. Ja'far was the first Muslim to hamstring in Islam.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے موتہ کی طرف ایک جنگی مہم روانہ کی یہ جمادی الاول سن آٹھ ہجری کی بات ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو ان کا امیر مقرر کیا اور ان لوگوں سے فرمایا اگر زید شہید ہو جائے ‘ تو جعفر بن ابوطالب لوگوں کا امیر ہو گا اگر جعفر شہید ہو گیا تو عبداللہ بن رواحہ لوگوں کا امیر ہو گا ۔ راوی کہتے ہیں : پھر لوگوں نے تیاری کی اور روانگی کے لئے تیار ہو گئے ان لوگوں کی تعداد تین ہزار تھی جب ان کے نکلنے کا وقت آیا تو لوگوں نے نبی اکرم ﷺ کے مقرر کردہ امراء کو الواداع کہا ان کے لئے سلامتی کی دعائیں کیں جب حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو ان کے ساتھیوں نے الوداع کہا تو وہ رونے لگے ان سے کہا گیا اے ابن رواحہ آپ کیوں رو رہے ہیں انہوں نے کہا : اللہ کی قسم میرے اندر دنیا کی محبت نہیں ہے لیکن میں نے نبی اکرم ﷺ کو اللہ کی کتاب کی ایک آیت تلاوت کرتے ہوئے سنا ہے ‘ جس میں جہنم کا ذکر ہے ( اور ارشاد باری تعالی ہے : ) ’’ تم میں سے ہر ایک اس پر وارد ہو گا یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے طے شدہ فیصلہ ہے ‘‘ تو مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ اس پر وارد ہونے کے بعد اس سے بچاؤ کیسے ہو گا ‘ تو مسلمانوں نے ان سے کہا اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ رہے ‘ اور آپ سے پریشانی کو دور کرے اور آپ کو صالح ہونے کے عالم میں ہماری طرف لوٹائے اس وقت حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے یہ اشعار کہے : ’’ لیکن میں رحمن سے بخشش مانگتا ہوں ‘ اور ایسی ضرب ( کا سوال کرتا ہوں ) جو پریشان کرنے والی ہو اور جھاگ پھینک دے ‘ یا ایسا زخم ( یا وار ) ہو جو نیزے کے ذریعے پیاسے شخص کے پہلو پر کیا جائے اور اس کے پیٹ اور جگر تک سرایت کر جائے ‘ یہاں تک کہ جب لوگ میری قبر کے پاس سے گزاریں تو یہ کہیں : اللہ تعالیٰ نے اس مجاہد کو ہدایت عطا کی اور یہ ہدایت پا گیا ‘‘۔ پھر جب ان لوگوں نے نکلنے کا ارادہ کیا ‘ تو حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے تاکہ آپ سے رخصتی لیں تو انہوں نے یہ اشعار کہے : ’’ جو اچھائی آپ کے پاس آئے اللہ تعالیٰ اس کو برقرار رکھے جس طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام ثابت قدم رہے ‘ اور اسی مدد ( آپ کے پاس آئے ) جو اس کی مانند ہو جو انہوں نے مدد کی ‘ مجھے آپ کے اندر ایسی اضافی بھلائی نظر آ رہی ہے ‘ کہ میں اس حوالے سے لوگوں سے مختلف رائے رکھتا ہوں ‘ آپ رسول ہیں ‘ تو جو آپ کے عطیات اور توجہ سے محروم رہے ‘ تو تقدیر نے اس کو حقیر ( یا محروم ) رکھا ہو گا ‘‘۔ پھر وہ لوگ نکلے ‘ نبی اکرم ﷺ بھی ان کے ساتھ چلتے ہوئے نکلے تاکہ آپ انہیں رخصت کریں پھر آپ انہیں چھوڑ کر واپس آ گئے ‘ تو حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے یہ شعر کہا : ’’ سلامتی ہو اس شخص پر جس کو تم نے ‘ کجھوروں میں رخصت کیا ہے ‘ جو ایسا نہیں ہے کہ اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہو یا پریشانی کا شکار کر دیا گیا ہو ‘‘۔ پھر وہ لوگ روانہ ہوئے ‘ یہاں تک کہ وہ شام کی سرزمین پر موجود جگہ معان میں پہنچے انہیں یہ اطلاع ملی کہ ہرقل نے بلقاء کی سرزمین پر موجود مآب نامی جگہ پر ایک لاکھ رومیوں کے ساتھ پڑاؤ کیا ہوا ہے ‘ اور اس کے ساتھ عربوں کے نواحی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لخم ، جذام بلقین ، بہرام اور بلی سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ افراد بھی شامل ہیں ، جن کا مخصوص جھنڈا ہے ‘ اور اس جھنڈے کو اٹھانے والا شخص مالک بن زانہ نامی شخص ہے جب مسلمانوں کو اس بات کی اطلاع ملی تو وہ معان کے مقام پر دو راتوں تک ٹھہرے رہے ‘ اور ان لوگوں کے معاملے کا جائزہ لیتے رہے ۔ انہوں نے یہ کہا کہ ہمیں اللہ کے رسول کو خط لکھنا چاہیے اور دشمن کی تعداد کے بارے میں آپ کو بتانا چاہیے یا تو نبی اکرم ﷺ ہماری مدد کریں گے یا پھر ہمیں کوئی حکم دیں گے ‘ تو ہم اس کو جاری کریں گے ‘ تو حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو جوش دلاتے ہوئے فرمایا : اے میری قوم اللہ کی قسم تم اس چیز کو ناپسند کر رہے ہو جس کی خاطر تم نکلے ہو تم شہادت کے طلبگار ہو ہم لوگوں کے ساتھ تعداد یا قوت یا کثرت کی بنیاد پر جنگ نہیں کرتے ہیں ہم اس دین کی بنیاد پر ان کے ساتھ جنگ کرتے ہیں جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے ہمیں عزت عطا کی ہے ‘ تو تم روانہ ہو جاؤ کیونکہ دو میں سے کوئی ایک تو اچھائی ملے گی یا تو غلبہ نصیب ہو گا یا شہادت نصیب ہو گی ۔ حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے اسی جگہ پر ٹھہرنے کے دوران یہ بات کہی تھی ۔ ابن اسحاق بیان کرتے ہیں عبداللہ بن ابوبکر نے مجھے یہ بات بیان کی ہے کہ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے وہ کہتے ہیں میں حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کے زیر پرورش یتیم لڑکا تھا وہ اپنے سفر پر نکلے ‘ تو انہوں نے مجھے اپنی سواری پر پیچھے بٹھایا ہوا تھا رات کے وقت ہم سفر کر رہے تھے اسی دوران میں نے انہیں یہ اشعار پڑھتے ہوئے سنا :’’ جب تم نے مجھے ادا کر دیا اور میرے پالان پر سوار ہو گئے ‘ جو چار ‘ حساء کی دوری جتنا فاصلہ ہو ‘‘۔ جب میں نے ان کی زبانی یہ اشعار سنے تو میں رو پڑا انہوں نے مجھے درہ چبھویا اور کہا : اے لڑکے تمہیں کیا مسئلہ ہے اگر اللہ تعالیٰ مجھے شہادت نصیب کر دیتا ہے ‘ اور تم پالان کے دو حصوں سے واپس چلے جاتے ہو ‘ لوگ چلتے رہے ‘ یہاں تک کہ وہ تخوم بلقاء کے مقام پر پہنچ گئے وہاں ہرقل کے لشکر سے ان کا سامنا ہوا جس میں رومی بھی تھے اور عرب بھی تھے یہ بلقاء کی ایک بستی میں سامنا ہوا تھا جس کا نام مشارق تھا پھر مسلمان قریب ہوئے ‘ اور مسلمان ایک بستی کی طرف آ گئے جس کا نام مؤتہ تھا اس مقام پر دونوں فریقوں کی لڑائی ہوئی ، مسلمانوں کو دشواری کا سامنا ہوا ‘ ان کے میمنہ پر بنوعذرہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا جس کا نام قطبہ بن قتادہ تھا ‘ اور ان کے میسرہ پر انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا جس کا نام عبادہ بن مالک تھا پھر لوگوں کی لڑائی ہوئی گھمسان کی جنگ ہوئی حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم ﷺ کے جھنڈے کو اٹھایا ہوا تھا ‘ اور لڑائی میں حصہ لے رہے تھے ‘ یہاں تک کہ وہ دشمن کے نیزوں کا شکار ہو گئے ‘ تو حضرت جعفر رضی اللہ عنہ نے وہ جھنڈا لے لیا وہ اسے لے کر لڑائی کرتے رہے ‘ یہاں تک کہ جب لڑائی شدید ہو گئی تو وہ اپنے گھوڑے سے اترے اور انہوں نے اس کی ٹانگیں کاٹ دیں ‘ اور دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے ۔ حضرت جعفر رضی اللہ عنہ مسلمانوں میں سے وہ پہلے فرد ہیں کہ جنہوں نے اپنے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اور عروہ تک اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

10221

Majma al-Zawaid #10221

وَعَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: «حَدَّثَنِي أَبِيَ الَّذِي أَرْضَعَنِي - وَكَانَ أَحَدَ بَنِي مُرَّةَ بْنِ عَوْفٍ، وَكَانَ فِي تِلْكَ الْغَزَاةِ غَزْوَةِ مُؤْتَةَ - قَالَ: وَاللَّهِ لَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ حِينَ اقْتَحَمَ عَنْ فَرَسٍ لَهُ شَقْرَاءَ، ثُمَّ عَقَرَهَا، ثُمَّ قَاتَلَ الْقَوْمَ حَتَّى قُتِلَ. فَلَمَّا قُتِلَ جَعْفَرٌ أَخَذَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ الرَّايَةَ، ثُمَّ تَقَدَّمَ بِهَا وَهُوَ عَلَى فَرَسِهِ فَجَعَلَ يَسْتَنْزِلُ نَفْسَهُ، وَتَرَدَّدَ بَعْضَ التَّرَدُّدِ ثُمَّ قَالَ: أَقْسَمْتُ يَا نَفْسِي لَتَنْزِلِنَّهْ ... طَائِعَةً أَوْ لَتُكْرَهِنَّهْ مَا لِي أَرَاكِ تَكْرَهِينَ الْجَنَّهْ ... إِنْ أَجْلَبَ النَّاسُ وَشَدُّوا الرَّنَّهْ لَطَالَمَا قَدْ كُنْتِ مُطْمَئِنَّهْ ... هَلْ أَنْتِ إِلَّا نُطْفَةٌ فِي شَنَّهْ وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ: يَا نَفْسُ إِنْ لَا تُقْتَلِي فَمُوتِي ... هَذَا حِمَامُ الْمَوْتِ قَدْ صَلِيتِ وَمَا تَمَنَّيْتِ فَقَدْ لَقِيتِ ... إِنْ تَفْعَلِي فِعْلَهُمَا هُدِيتِ ثُمَّ نَزَلَ فَلَمَّا نَزَلَ أَتَاهُ ابْنُ عَمٍّ لَهُ بِعَظْمٍ مِنْ لَحْمٍ، فَقَالَ: اشْدُدْ بِهَذَا صُلْبَكَ ; فَإِنَّكَ قَدْ لَقِيتَ فِي أَيَّامِكَ هَذِهِ مَا قَدْ لَقِيتَ، فَأَخَذَهُ مِنْ يَدِهِ فَانْتَهَشَ مِنْهُ نَهْشَةً ثُمَّ سَمِعَ الْحُطَمَةَ فِي نَاحِيَةِ النَّاسِ، فَقَالَ: وَأَنْتَ فِي الدُّنْيَا؟ ثُمَّ أَلْقَاهُ مِنْ يَدِهِ، ثُمَّ أَخَذَ سَيْفَهُ فَتَقَدَّمَ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ. فَأَخَذَ الرَّايَةَ ثَابِتُ بْنُ أَقْرَمَ أَحَدُ بَلْعَجْلَانَ، وَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ اصْطَلِحُوا عَلَى رَجُلٍ مِنْكُمْ، قَالُوا: أَنْتَ، قَالَ: مَا أَنَا بِفَاعِلٍ. فَاصْطَلَحَ النَّاسُ عَلَى خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، فَلَمَّا أَخَذَ الرَّايَةَ دَافَعَ الْقَوْمَ ثُمَّ انْحَازَ حَتَّى انْصَرَفَ فَلَمَّا أُصِيبُوا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" أَخَذَ الرَّايَةَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ فَقَاتَلَ بِهَا حَتَّى قُتِلَ شَهِيدًا، ثُمَّ أَخَذَهَا جَعْفَرٌ فَقَاتَلَ بِهَا حَتَّى قُتِلَ شَهِيدًا "". ثُمَّ صَمَتَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى تَغَيَّرَتْ وُجُوهُ الْأَنْصَارِ، وَظَنُّوا أَنَّهُ كَانَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ بَعْضُ مَا يَكْرَهُونَهُ قَالَ: "" ثُمَّ أَخَذَهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ فَقَاتَلَ بِهَا حَتَّى قُتِلَ شَهِيدًا "". ثُمَّ قَالَ: "" لَقَدْ رُفِعُوا إِلَيَّ فِي الْجَنَّةِ - فِيمَا يَرَى النَّائِمُ - عَلَى سُرُرٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَرَأَيْتُ فِي سَرِيرِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ ازْوِرَارًا عَنْ سَرِيرَيْ صَاحِبَيْهِ، فَقُلْتُ: بِمَ هَذَا؟ فَقِيلَ لِي: مَضَيَا، وَتَرَدَّدَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ بَعْضَ التَّرَدُّدِ وَمَضَى» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

'Abbad ibn 'Abdullah ibn al-Zubayr reported: My foster father, of Banu Murrah ibn 'Awf, who was in that expedition of Mu'tah, told me: By Allah, it is as if I see Ja'far ibn Abi Talib when he hamstrung his reddish horse, then fought until killed. When Ja'far was killed, 'Abdullah ibn Rawahah took the banner, advanced on his horse, urging himself down, hesitating somewhat, then said: "I swore, O soul, you shall descend, willingly or compelled. Why do I see you averse to Paradise? Long have you been at ease. You are but a drop in a waterskin." And 'Abdullah ibn Rawahah said: "O soul, if you are not killed you shall die. This is the death you have faced. What you wished you have met. If you do as they did, you are guided." Then he dismounted. His cousin brought him a bone of meat: "Strengthen your back with this, for you have met much these days." He took it and bit a bite, then heard the tumult among the people and said, "And you still in the world?" He cast it down, took his sword, advanced, and fought until killed. Then Thabit ibn Aqram of Bal-'Ajlan took the banner and said, "O people, agree upon a man among you." They said, "You." He said, "I shall not." So the people agreed upon Khalid ibn al-Walid. When he took the banner he held the enemy off, then withdrew and departed. When they were stricken, the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Zayd ibn Harithah took the banner and fought with it until he was killed as a martyr. Then Ja'far took it and fought with it until he was killed as a martyr."** Then the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) fell silent until the faces of the Ansar changed, thinking something displeasing about 'Abdullah ibn Rawahah. He said: > **"Then 'Abdullah ibn Rawahah took it and fought with it until he was killed as a martyr. They were raised to me in Paradise - as seen in sleep - upon thrones of gold. I saw in the throne of 'Abdullah ibn Rawahah a turning away from the thrones of his two companions. I asked, Why is this? It was said to me: They went forth, while 'Abdullah ibn Rawahah hesitated somewhat, then went forth."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عباد بن عبداللہ بن زبیر بیان کرتے ہیں : میرے والد جو میرے رضائی والد ہیں ، جن کا تعلق بنو مروہ بن عوف سے ہے ‘ اور وہ غزوہ موتہ میں شریک ہوئے تھے انہوں نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ میں گویا اس وقت بھی حضرت جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو دیکھ رہا ہوں جب وہ اپنے گہرے سرخی مائل گھوڑے سے اترے تھے اور پھر انہوں نے اس کے پاؤں کاٹ دیے تھے اور پھر دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے جب حضرت جعفر رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے ‘ تو حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے جھنڈا لے لیا پھر وہ اسے لے کر آگے بڑھے وہ اپنے گھوڑے پر سوار تھے انہیں اپنے آپ کو نیچے اتارنے میں کچھ تردد کا سامنا کرنا پڑا پھر انہوں نے یہ شعر پڑھے : ’’ میں قسم دیتا ہوں ‘ اے میرے نفس ! کہ تم نے اس صورتحال کا ضرور سامنا کرنا ہے ‘ خواہ تم خوشی کے ساتھ ایسا کرو ‘ یا بامر مجبوری کرو ‘ تمہارے بارے میں میرا یہ خیال نہیں ہے کہ تم جنت کو ناپسند کرتے ہو گے ‘ اگرچہ لوگ اکٹھے ہو کر رونا شروع کر دیں ، کتنے ہی عرصے تک تم مطمئن رہے ہو ‘ اور تم تو صرف مشکیزے میں موجود ایک بوند ہو ‘‘۔ حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے کہا : ’’ اے نفس ! اگر تم ( جنگ میں ) قتل ( یعنی شہید ) نہ بھی ہوئے تو ( طبعی موت ) مر جاؤ گے ‘ یہ موت کا کبوتر آ گیا ہے ‘ تم نے جس کی تمنا کی اس کا سامنا کر لیا ‘ اگر تم یہ دونوں کام کرتے ہو تو ( سمجھ لو کہ ) تمہیں ہدایت نصیب ہو گئی ‘‘۔ پھر وہ نیچے اتر آئے جب وہ نیچے اترے تو ان کا چچازاد ان کے پاس گوشت والی ہڈی لے کے آیا اور بولا : اس کے ذریعے آپ اپنی پشت کو مضبوط کریں کیونکہ آپ نے ان دنوں میں جس صورت حال کا سامنا کیا ہے وہ آپ کے سامنے ہے ۔ انہوں نے وہ ہاتھ میں لی اور اس کے ذریعے اسے نوچ کے کھانا شروع کیا پھر انہوں نے ایک طرف کے لوگوں کے درمیان ہل چل دیکھی تو فرمایا تم دنیا میں مشغول ہو پھر انہوں نے اس گوشت کو ایک طرف رکھا تلوار پکڑی اور آگے بڑھ گئے ‘ اور لڑائی کرتے ہوئے شہید ہو گئے پھر ثابت بن اقرم جن کا تعلق بلعجلان سے تھا ۔ انہوں نے جھنڈا لیا اور بولے اے لوگو تم اپنے میں سے ایک شخص پر متفق ہو جاؤ لوگوں نے کہا : آپ پر ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا : میں ایسا نہیں کروں گا پھر لوگوں نے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ پر اتفاق کیا جب انہوں نے جھنڈا لیا تو انہوں نے دشمن کو پیچھے دھکیل دیا ‘ جب یہ لوگ شہید ہو گئے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : زید بن حارثہ نے جھنڈا لیا وہ اس کو ساتھ لے کر لڑتا رہا ‘ یہاں تک کہ شہید ہو گیا پھر جعفر نے اسے لیا وہ لڑتا رہا ‘ یہاں تک کہ وہ شہید ہو گیا پھر نبی اکرم ﷺ خاموش ہو گئے یہاں تک کہ انصار کے چہرے متغیر ہو گئے ‘ اور انہوں نے یہ گمان کیا کہ شاید حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں بھی ایسی اطلاع آنے والی ہے ‘ جو انہیں پسند نہیں ہو گی نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : پھر عبداللہ بن رواحہ نے اسے لیا ‘ پھر وہ اسے لے کر لڑتا رہا ‘ یہاں تک کہ وہ شہید ہو گیا پھر نبی اکرم ﷺ نے یہ بات ارشاد فرمائی جنت میں یہ تینوں میرے سامنے پیش کیے گئے میں نے خواب میں یہ دیکھا کہ یہ سونے کے پلنگوں پر بیٹھے ہوئے ہیں میں نے عبداللہ بن رواحہ کے پلنگ میں اس کے دونوں ساتھیوں کے پلنگوں کے مقابلے میں ، کچھ زیادہ آرائش کو دیکھا تو میں نے دریافت کیا : اس کی وجہ کیا ہے ؟ تو مجھے بتایا گیا وہ دونوں تو ( شہید ہونے کے لئے ) آگے بڑھ گئے تھے لیکن عبداللہ بن رواحہ پہلے تردد کا شکار ہوئے ‘ اور پھر آگے بڑھے تھے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

10222

Majma al-Zawaid #10222

وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: «ثُمَّ بَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَيْشًا إِلَى مُؤْتَةَ، وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ، فَإِنْ أُصِيبَ زَيْدٌ فَجَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ أَمِيرُهُمْ، فَإِنْ أُصِيبَ جَعْفَرٌ فَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ أَمِيرُهُمْ. فَانْطَلَقُوا حَتَّى لَقَوُا ابْنَ أَبِي سَبْرَةَ الْغَسَّانِيَّ بِمُؤْتَةَ، وَبِهَا جُمُوعٌ مِنْ نَصَارَى الْعَرَبِ وَالرُّومِ وَبِهَا تَنُوخُ وَبَهْرَامُ، فَأَغْلَقَ ابْنُ أَبِي سَبْرَةَ دُونَ الْمُسْلِمِينَ الْحِصْنَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ثُمَّ خَرَجُوا. فَالْتَقَوْا عَلَى زَرْعٍ أَخْضَرَ فَاقْتَتَلُوا قِتَالًا شَدِيدًا، وَأَخَذَ اللِّوَاءَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ فَقُتِلَ، ثُمَّ أَخَذَهُ جَعْفَرٌ فَقُتِلَ، ثُمَّ أَخَذَهُ ابْنُ رَوَاحَةَ فَقُتِلَ، ثُمَّ اصْطَلَحَ النَّاسُ بَعْدَ أُمَرَاءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ فَهَزَمَ اللَّهُ الْعَدُوَّ، وَأَظْهَرَ الْمُسْلِمِينَ. وَبَعَثَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي جُمَادَى الْأُولَى». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Shihab reported: Then the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) sent an army to Mu'tah, placing Zayd ibn Harithah over them: if Zayd is stricken, Ja'far ibn Abi Talib is their commander; if Ja'far is stricken, 'Abdullah ibn Rawahah is their commander. They marched until they met Ibn Abi Sabrah al-Ghassani at Mu'tah, with gatherings of Arab Christians, Romans, Tanukh, and Bahram. Ibn Abi Sabrah shut the fortress against the Muslims three days, then they came out. They met upon green crops and fought fiercely. Zayd ibn Harithah took the banner and was killed, then Ja'far took it and was killed, then Ibn Rawahah took it and was killed. Then after the commanders of the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him), the people agreed upon Khalid ibn al-Walid. Allah routed the enemy and made the Muslims victorious. The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) had sent them in Jumada al-Ula.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابن شہاب بیان کرتے ہیں : پھر نبی اکرم ﷺ نے موتہ کی طرف ایک جنگی مہم روانہ کی آپ نے حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو ان لوگوں کا امیر مقرر کیا اور فرمایا : اگر زید شہید ہو جائے ‘ تو جعفر بن ابوطالب ان کا امیر ہو گا اگر جعفر شہید ہو جائے ‘ تو عبداللہ بن رواحہ ان کا امیر ہو گا وہ لوگ روانہ ہوئے ‘ یہاں تک کہ موتہ کے مقام پر ان لوگوں کا سامنا ابن ابوسبرہ غسانی سے ہوا وہاں عربوں کے عیسائیوں اور روم کے عیسائیوں کے بڑے لشکر تھے وہاں تنوخ اور بہرام بھی تھے ۔ ابن ابوسبرہ نے مسلمانوں سے تین دن پہلے قلعے پر قبضہ کر کے اسے بند کر لیا تھا پھر وہ لوگ وہاں سے نکلے اور سرسبز جگہ پر ان لوگوں کی لڑائی ہوئی شدید لڑائی ہوئی حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے جھنڈا لیا ہوا تھا وہ شہید ہو گئے پھر حضرت جعفر رضی اللہ عنہ نے اسے پکڑ لیا وہ شہید ہو گئے پھر حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے اسے پکڑ لیا وہ شہید ہو گئے نبی اکرم ﷺ کے مقرر کردہ امراء کے بعد لوگوں نے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو اپنا امیر طے کر لیا تو اللہ تعالیٰ نے دشمن کو پسپا کر دیا ‘ اور مسلمانوں کو غلبہ عطا کر دیا نبی اکرم ﷺ نے جمادی الاول کے مہینے میں ان حضرات کو بھجوایا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

10223

Majma al-Zawaid #10223

وَعَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: «قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَثَلُوا لِي فِي الْجَنَّةِ فِي خَيْمَةٍ مِنْ دُرَّةٍ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ عَلَى سَرِيرٍ، فَرَأَيْتُ زَيْدًا وَابْنَ رَوَاحَةَ أَعْنَاقَهُمَا صُدُودًا "". قَالَ: "" فَسَأَلْتُ "" أَوْ "" قَالَ لِي: إِنَّهُمَا حِينَ غَشِيَهُمَا الْمَوْتُ كَأَنَّهُمَا أَعْرَضَا أَوْ كَأَنَّهُمَا صَدَّا بِوُجُوهِهِمَا، وَأَمَّا جَعْفَرٌ فَإِنَّهُ لَمْ يَفْعَلْ» "". قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ: فَذَاكَ حِينَ يَقُولُ ابْنُ رَوَاحَةَ: أَقْسَمْتُ يَا نَفْسُ لَتَنْزِلِنَّهْ ... بِطَاعَةٍ مِنْكِ أَوْ لَتُكْرَهِنَّهْ فَطَالَمَا قَدْ كُنْتِ مُطْمَئِنَّهْ قَالَ جَعْفَرٌ: مَا أَطْيَبَ رِيحَ الْجَنَّةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّهُ مُرْسَلٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn al-Musayyab reported: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"They were shown to me in Paradise in a tent of pearl, each upon a throne. I saw Zayd and Ibn Rawahah with their necks turned away."** He said, "I asked," or "It was said to me: When death overwhelmed them, it is as if they turned aside or averted their faces. As for Ja'far, he did not." Ibn 'Uyaynah said: That is when Ibn Rawahah says: "I swore, O soul, you shall descend, with obedience from you or compelled. Long have you been at ease." Ja'far said, "How sweet is the scent of Paradise."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابن مسیب بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جنت میرے سامنے موتی سے بنا ہوا خیمہ پیش کیا گیا ان تینوں میں سے ہر ایک ایک پلنگ پر موجود تھا میں نے زید اور ابن رواحہ کو دیکھا کہ ان کی گردنیں ذرا سی ٹیڑھی ہیں ۔ راوی کہتے ہیں : روایت میں شاید یہ الفاظ ہیں میں نے دریافت کیا : یا شاید یہ الفاظ ہیں کہ فرشتے نے مجھے بتایا : جب ان دونوں کو موت آنے لگی تو ان دونوں نے منہ پھیرنے کی کوشش کی یا اپنا چہرہ پھیرنے کی کوشش کی لیکن یا اپنا چہرہ پیچھے کرنے کی کوشش کی تو جہاں تک جعفر کا تعلق ہے ‘ تو انہوں نے ایسا نہیں کیا ‘‘۔ ابن عیینہ کہتے ہیں یہی وہ موقع ہے ‘ جس پر حضرت ابن رواحہ رضی اللہ عنہ نے یہ اشعار کہے تھے ۔ جبکہ حضرت جعفر رضی اللہ عنہ نے یہ کہا تھا کہ جنت کی خوشبو کتنی پاکیزہ ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں تاہم یہ روایت ’’ مرسل ‘‘ ہے ۔

10224

Majma al-Zawaid #10224

وَعَنْ أَبِي الْيُسْرِ قَالَ: «كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَاهُ أَبُو عَامِرٍ الْأَشْعَرِيُّ، فَقَالَ: بَعَثْتَنِي فِي كَذَا وَكَذَا، فَأَتَيْتُ مُؤْتَةَ فَلَمَّا صُفَّ الْقَوْمُ وَرَكِبَ جَعْفَرٌ فَرَسَهُ، وَلَبِسَ دِرْعَهُ، وَأَخَذَ اللِّوَاءَ فَمَشَى حَتَّى أَتَى الْقَوْمَ ثُمَّ نَادَى: مَنْ يُبَلِّغُ هَذِهِ صَاحِبَهَا؟ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَنَا، فَبَعَثَ بِهَا ثُمَّ تَقَدَّمَ فَضَرَبَ بِسَيْفِهِ حَتَّى قُتِلَ، فَتَحَدَّرَتْ عَيْنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دُمُوعًا، فَصَلَّى بِنَا الظُّهْرَ، ثُمَّ دَخَلَ وَلَمْ يُكَلِّمْنَا، ثُمَّ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَخَرَجَ فَصَلَّى وَلَمْ يُكَلِّمْنَا، ثُمَّ فَعَلَ ذَلِكَ فِي الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ يَدْخُلُ وَلَا يُكَلِّمُنَا. وَكَانَ إِذَا صَلَّى أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا فِي الْفَجْرِ فِي السَّاعَةِ الَّتِي كَانَ يَخْرُجُ فِيهَا، وَأَنَا وَأَبُو عَامِرٍ الْأَشْعَرِيُّ جُلُوسٌ، فَجَلَسَ بَيْنَنَا فَقَالَ: "" أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنْ رُؤْيَا رَأَيْتُهَا، دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ جَعْفَرًا ذَا جَنَاحَيْنِ مُضَرَّجَيْنِ بِالدِّمَاءِ، وَزَيْدٌ مُقَابِلَهُ، وَابْنُ رَوَاحَةَ مَعَهُمْ كَأَنَّهُ يُعْرِضُ عَنْهُمْ، وَسَأُخْبِرُكُمْ عَنْ ذَلِكَ، إِنَّ جَعْفَرًا حِينَ تَقَدَّمَ فَرَأَى الْقَتْلَ لَمْ يَصْرِفْ وَجْهَهُ، وَزَيْدٌ كَذَلِكَ، وَابْنُ رَوَاحَةَ صَرَفَ وَجْهَهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ثَابِتُ بْنُ دِينَارٍ أَبُو حَمْزَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Yusr reported: I was sitting with the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) when Abu 'Amir al-Ash'ari came and said, "You sent me on such and such. I came to Mu'tah. When the ranks were arrayed, Ja'far mounted his horse, donned his armor, took the banner, walked to the enemy, then called, 'Who will deliver this to its owner?' A man said, 'I,' and he sent it. Then he advanced and struck with his sword until killed." The eyes of the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) flowed with tears. He led us in Zuhr, entered, and did not speak to us. Prayer was called, he came out, prayed, and did not speak. He did likewise at Maghrib and 'Isha, entering and not speaking. When he prayed he would turn to us. At dawn, at his usual hour, I and Abu 'Amir al-Ash'ari sat. He sat between us and said: > **"Shall I not tell you of a vision I saw? I entered Paradise and saw Ja'far with two wings stained with blood, Zayd facing him, and Ibn Rawahah with them as if turning from them. I shall tell you why: when Ja'far advanced and saw death, he did not turn his face, nor did Zayd. Ibn Rawahah turned his face."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوالیسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا ابوعامر اشعری آپ کے پاس آئے انہوں نے عرض کی : آپ نے مجھے فلاں فلاں کام کے سلسلے میں بھیجا ہوا تھا میں موتہ آ گیا وہاں لوگ صف آراء تھے حضرت جعفر رضی اللہ عنہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے انہوں نے اپنی زرہ پہنی اور جھنڈا لے لیا اور چلتے ہوئے دشمن کے پاس آئے ‘ اور بولے کون اسے اس کے متعلقہ فرد تک پہنچائے گا ‘ تو حاضرین میں سے ایک صاحب بولے میں انہوں نے اس کے ہمراہ اسے بھیج وہ آگے بڑھا اس نے تلوار سے ضرب لگائی ‘ یہاں تک کہ وہ قتل ہو گیا نبی اکرم ﷺ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے ‘ نبی اکرم ﷺ نے ہمیں ظہر کی نماز پڑھائی پھر اندر تشریف لے گئے آپ نے ہمارے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی پھر نماز کے لئے اقامت کہی گئی آپ تشریف لائے آپ نے عصر کی نماز پڑھائی آپ نے ہمارے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی مغرب اور عشاء کی نمازوں میں بھی آپ نے اسی طرح کیا آپ اندر چلے جاتے تھے لیکن ہمارے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کرتے تھے حالانکہ جب آپ نماز ادا کیا کرتے تھے ‘ تو ہماری طرف رخ کر لیتے تھے پھر نبی اکرم ﷺ فجر کی نماز کے لئے اپنے مخصوص وقت پر تشریف لائے جس وقت میں آپ پہلے تشریف لاتے تھے اس وقت میں اور ابوعامر اشعری بیٹھے ہوئے تھے نبی اکرم ﷺ ہمارے درمیان بیٹھ گئے آپ نے ارشاد فرمایا : کیا میں تمہیں اس خواب کے بارے میں نہ بتاؤں جو میں نے دیکھا ہے میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے جعفر کو دیکھا کہ اس کے دو پر ہیں جو خون میں ڈوبے ہوئے ہیں ‘ اور اس کے سامنے زید تھا ‘ اور ان لوگوں کے ساتھ ابن رواحہ تھا یوں لگ رہا تھا جیسے اس نے منہ پھیرا ہے میں تمہیں اس کے بارے میں بتاتا ہوں جب جعفر آگے بڑھا اور اس نے دیکھا کہ قتل ہو جائے گا ‘ تو اس نے اپنے چہرے کو نہیں پھیرا زید نے بھی اسی طرح کیا لیکن ابن رواحہ نے اپنا چہرہ پھیر لیا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ثابت بن دینار ابوحمزہ ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

10225

Majma al-Zawaid #10225

وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ قَالَتْ: «لَمَّا أُصِيبَ جَعْفَرٌ وَأَصْحَابُهُ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ دَبَغْتُ أَرْبَعِينَ مَنِيئَةً، وَعَجَنْتُ عَجْنِي، وَغَسَّلْتُ بَنِيَّ وَدَهَنْتُهُمْ وَنَظَّفْتُهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" ائْتِنِي بِبَنِي جَعْفَرٍ "". قَالَتْ: فَأَتَيْتُهُ بِهِمْ فَشَمَّهُمْ وَذَرَفَتْ عَيْنَاهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي مَا يُبْكِيكَ أَبَلَغَكَ عَنْ جَعْفَرٍ وَأَصْحَابِهِ شَيْءٌ؟ قَالَ: "" نَعَمْ، أُصِيبُوا هَذَا الْيَوْمَ "". قَالَتْ: فَقُمْتُ أَصِيحُ وَاجْتَمَعَ إِلَيَّ النِّسَاءُ. وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَهْلِهِ، فَقَالَ: "" لَا تُغْفِلُوا آلَ جَعْفَرٍ مِنْ أَنْ تَصْنَعُوا لَهُمْ طَعَامًا، فَإِنَّهُمْ قَدْ شُغِلُوا بِأَمْرِ صَاحِبِهِمْ» "". قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ امْرَأَتَانِ لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُمَا وَلَا جَرَّحَهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Asma' bint 'Umays (may Allah be pleased with her) reported: When Ja'far and his companions were stricken, the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) came to me while I had tanned forty skins, kneaded dough, washed my children, oiled and cleaned them. The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Bring me the sons of Ja'far."** I brought them. He kissed them, his eyes overflowing. I said, "May my father and mother be sacrificed for you, what makes you weep? Has anything reached you of Ja'far and his companions?" He (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Yes, they were stricken today."** I rose crying, and women gathered to me. The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) went to his family and said: > **"Do not neglect the family of Ja'far by preparing food for them, for they are occupied with the affair of their companion."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں جب حضرت جعفر رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی شہید ہو گئے ‘ تو نبی اکرم ﷺ میرے ہاں تشریف لائے اس وقت میں نے چالیس چمڑوں کو دباغت کی ہوئی تھی اور آٹا گوندھا ہوا تھا میں نے اپنے بچوں کو نہلا دھلا کر صاف ستھرا کیا تھا ‘ اور تیل لگایا تھا نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جعفر کے بچوں کو میرے پاس لے کے آؤ میں انہیں لے کے آپ کے پاس آئی ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے انہیں سونگھا آپ کے آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے میں نے عرض کی : یا رسول الله ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ کس وجہ سے رو رہے ہیں ؟ کیا حضرت جعفر رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں آپ کو کوئی اطلاع ملی ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جی ہاں وہ لوگ آج شہید ہو گئے ہیں سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : میں اٹھ کر چیخنے لگی خواتین میرے پاس اکٹھی ہو گئیں نبی اکرم ﷺ اپنے اہلخانہ کے پاس تشریف لے گئے ‘ اور فرمایا : آل جعفر کو اس حوالے سے غفلت کا شکار نہ کرو تم ان کے لئے کھانا تیار کرو کیونکہ وہ اپنے متعلقہ ( مرحوم ) فرد کے ( غم کے ) حوالے سے مشغول ہیں ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں امام ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں دو خواتین ایسی ہیں کہ میں نے کسی کو ان دونوں کی توثیق کرتے ہوئے یا ان دونوں پر جرح کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

10226

Majma al-Zawaid #10226

وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: قُتِلَ يَوْمَ مُؤْتَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ: الْحَارِثُ بْنُ النُّعْمَانِ بْنِ يَسَافِ بْنِ نَضْلَةَ بْنِ عَبْدِ عَوْفِ بْنِ غَنْمٍ، وَزَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ بْنِ غَنْمٍ، وَسُرَاقَةُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطِيَّةَ بْنِ خَنْسَاءَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.

EnglishUnverified translation

'Urwah reported: There were killed on the day of Mu'tah, of the Ansar: al-Harith ibn al-Nu'man ibn Yasaf ibn Nadlah ibn 'Abd 'Awf ibn Ghanm, Zayd ibn Harithah ibn Ghanm, and Suraqah ibn 'Amr ibn 'Atiyyah ibn Khansa'.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عروہ بیان کرتے ہیں : جنگ موتہ میں انصار سے تعلق رکھنے والے حضرت حارث بن نعمان بن یساف بن نضلہ بن عبد عوف بن غنم اور حضرت زید بن حارثہ بن غنم اور حضرت سراقہ بن عمرو بن عطیہ بن خنساء شہید ہوئے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ‘ اور وہ حسن الحدیث ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

10227

Majma al-Zawaid #10227

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَضِبَ فِيمَا كَانَ مِنْ شَأْنِ بَنِي كَعْبٍ غَضَبًا لَمْ أَرَهُ غَضِبَهُ مُنْذُ زَمَانٍ، وَقَالَ: "" لَا نَصَرَنِي اللَّهُ إِنْ لَمْ أَنْصُرْ بَنِي كَعْبٍ "". قَالَتْ: وَقَالَ لِي: "" قُولِي لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ يَتَجَهَّزَا لِهَذَا الْغَزْوِ "". قَالَ: فَجَاءَا إِلَى عَائِشَةَ، فَقَالَا: أَيْنَ يُرِيدُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: فَقَالَتْ: لَقَدْ رَأَيْتُهُ غَضِبَ فِيمَا كَانَ مِنْ شَأْنِ بَنِي كَعْبٍ غَضَبًا لَمْ أَرَهُ غَضِبَهُ مُنْذُ زَمَانٍ مِنَ الدَّهْرِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ حِزَامِ بْنِ هِشَامِ بْنِ حُبَيْشٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْهَا، وَقَدْ وَثَّقَهُمَا ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

'A'ishah (may Allah be pleased with her) reported: I saw the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) angry over the affair of Banu Ka'b with an anger I had not seen for a long time. He said: > **"May Allah not grant me victory if I do not aid Banu Ka'b."** She said: He said to me: > **"Tell Abu Bakr and 'Umar to prepare for this expedition."** They came to 'A'ishah and asked, "Where does the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) intend?" She said, "I saw him angry over the affair of Banu Ka'b with an anger I had not seen for a long time."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ایک مرتبہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا کہ آپ بنو کعب کے معاملے میں غصے میں آ گئے ‘ اور اتنے شدید غصے میں آئے کہ میں نے ایک طویل عرصے سے کبھی آپ کو اتنے غصے میں نہیں دیکھا تھا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اللہ تعالیٰ میری مدد نہ کرے اگر میں بنو کعب کی مدد نہیں کرتا “ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم ﷺ نے مجھ سے فرمایا ابوبکر اور عمر سے کہہ دو کہ وہ اس جنگ کے لئے تیاری کر لیں راوی بیان کرتے ہیں : یہ دونوں صاحبان سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے ‘ اور بولے نبی اکرم ﷺ کہاں کا ارادہ رکھتے ہیں ، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا : میں نے نبی اکرم ﷺ کو بنو کعب کے معاملے میں اتنے غصے میں دیکھا ہے کہ میں نے ایک طویل عرصے سے آپ کو کبھی اتنے غصے میں نہیں دیکھا ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے حرام بن ہشام بن حبیش کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل کی ہے ابن حبان نے ان دونوں کو ثقہ قرار دیا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

10228

Majma al-Zawaid #10228

«وَعَنْ ذِي الْجَوْشَنِ الضَّبَابِيِّ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ أَنْ فَرَغَ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ بِابْنِ فَرَسٍ [لِي] يُقَالُ لَهَا: الْقَرْحَاءُ، فَقُلْتُ: يَا مُحَمَّدُ، قَدْ جِئْتُكَ بِابْنِ الْقَرْحَاءِ لِتَتَّخِذَهُ، قَالَ: "" لَا حَاجَةَ لِي فِيهِ، وَإِنْ أَرَدْتَ أَنْ أَقِيضُكَ بِهَا الْمُخْتَارَةَ مِنْ دُرُوعِ بَدْرٍ فَعَلْتُ "". قَالَ: مَا كُنْتُ لِأَقِيضَهُ الْيَوْمَ بِغُرَّةٍ، قَالَ: "" لَا حَاجَةَ لِي فِيهِ "" ثُمَّ قَالَ: "" يَا ذَا الْجَوْشَنِ أَلَا تُسْلِمُ فَتَكُونَ مِنْ أَوَّلِ هَذَا الْأَمْرِ؟ "" فَقُلْتُ: لَا، قَالَ: "" لِمَ؟ "" قَالَ: قُلْتُ: رَأَيْتُ قَوْمَكَ قَدْ وَلِعُوا بِكَ، قَالَ: "" كَيْفَ بَلَغَكَ عَنْ مَصَارِعِهِمْ بِبَدْرٍ؟ ""، قُلْتُ: قَدْ بَلَغَنِي، قَالَ: "" فَأَنَّا نَهْدِي لَكَ ""، قُلْتُ: إِنْ تَغْلِبْ عَلَى الْكَعْبَةِ وَتَقْطُنْهَا، قَالَ: "" لَعَلَّكَ إِنْ عِشْتَ تَرَى ذَلِكَ "". ثُمَّ قَالَ: "" يَا فُلَانُ، خُذْ حَقِيبَةَ الرَّجُلِ فَزَوِّدْهُ مِنَ الْعَجْوَةِ "" فَلَمَّا أَدْبَرْتُ، قَالَ: "" أَمَا إِنَّهُ مِنْ خَيْرِ فُرْسَانِ بَنِي عَامِرٍ "" قَالَ: فَوَاللَّهِ إِنِّي بِأَهْلِي بِالْغَوْرِ إِذْ أَقْبَلَ رَاكِبٌ، فَقُلْتُ: مَا فَعَلَ النَّاسُ؟ قَالَ: وَاللَّهِ قَدْ غَلَبَ مُحَمَّدٌ عَلَى الْكَعْبَةِ وَقَطَنَهَا، قُلْتُ: هَبِلَتْنِي أُمِّي، وَلَوْ أَسْلَمْتُ يَوْمَئِذٍ ثُمَّ أَسْأَلُهُ الْحِيرَةَ لَأَقْطَعَنِيهَا».

EnglishUnverified translation

Dhu al-Jawshan al-Dababi reported: I came to the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) after he finished with the people of Badr, with a filly of mine called al-Qarha'. I said, "O Muhammad, I brought you the son of al-Qarha' to take." He (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"I have no need of it. If you wish, I will exchange it for the choicest coats of mail of Badr."** He said, "I would not exchange it today for a bright price." He (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"I have no need of it."** Then he said: > **"O Dhu al-Jawshan, will you not embrace Islam and be among the first of this matter?"** I said, "No." He (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Why?"** I said, "I saw your people infatuated with you." He (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"How did news of their slain at Badr reach you?"** I said, "It reached me." He (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Then we shall guide you."** I said, "If you conquer the Ka'bah and settle it." He (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Perhaps if you live you will see that."** Then he said: > **"O so-and-so, take the man's bag and provision him with 'ajwah dates."** When I turned away he said: > **"He is among the best horsemen of Banu 'Amir."** He said: By Allah, while I was with my family in al-Ghawr, a rider came. I asked, "What did the people do?" He said, "By Allah, Muhammad has conquered the Ka'bah and settled it." I said, "May my mother be bereaved of me. Had I embraced Islam that day and asked him for al-Hirah, he would have granted it to me."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ذوالجوشن ضبابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے اہل بدر سے فارغ ہونے کے بعد میں نبی اکرم ﷺ کے پاس اپنے گھوڑے کے بچے کو لے کے آیا جس کا نام قرحہ تھا میں نے کہا : اے محمد ! میں آپ کے پاس قرحہ کے بچے کو لے کے آیا ہوں تاکہ آپ اسے لے لیں نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے اگر تم چاہو ‘ تو میں تمہیں اس کی جگہ بدر کی زرہوں میں سے کوئی منتخب زرہ ادا کر دیتا ہوں ‘ اس نے کہا : میں آج کوئی چیز جرمانے کے طور پر نہیں لوں گا ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : پھر مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے پھر نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اے ذوالجوشن تم اسلام کیوں نہیں قبول نہیں کر لیتے ہیں ؟ تاکہ تم اس معاملے کے آغاز میں شریک ہونے والے بن جاؤ میں نے کہا : جی نہیں نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : وہ کیوں میں نے کہا : میں نے آپ کی قوم کو دیکھا ہے کہ وہ آپ سے اختلاف کرتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : بدر میں ان کا جو حال ہوا ہے اس کے بارے میں تمہیں پتہ نہیں چلا میں نے کہا : مجھے اس کے بارے میں پتہ چلا ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ہم تمہیں ہدایت دیں گے میں نے کہا : اگر آپ خانہ کعبہ پر غالب آ گئے اور آپ نے اس کو اپنا وطن بنا لیا ( یا اس جگہ پر آپ کو تسلط حاصل ہو گیا ) ‘ تو ٹھیک ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اگر تم زندہ رہے ‘ تو تم یہ چیز بھی دیکھ لو گے پھر آپ نے ارشاد فرمایا : اے فلاں تم اس شخص کی تھیلی پکڑو اور اس میں عجوہ کھجوریں زاد راہ کے طور پر ڈال دو جب میں واپس آ گیا تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : یہ بنو عامر کے شہسواروں میں بہتر افراد میں سے ایک ہے ۔ راوی کہتے ہیں : اللہ کی قسم میں غور نامی جگہ پر اپنے گھر والوں میں موجود رہا اسی دوران ایک سوار آیا میں نے دریافت کیا : لوگوں کا کیا معاملہ ہے ۔ انہوں نے بتایا : اللہ کی قسم حضرت محمد ( ﷺ ) کعبہ پر غالب آ گئے ہیں اور وہاں ان کا تسلط قائم ہو گیا ہے ‘ تو میں نے کہا : میری ماں مجھے کھو دے اگر میں نے اس وقت اسلام قبول کر لیا ہوتا اور نبی اکرم ﷺ سے ’’ خیرہ ‘‘ نامی جگہ مانگتا تو آپ نے مجھے وہ بھی جاگیر کے طور پر عطا کر دینی تھی ۔

10229

Majma al-Zawaid #10229

وَفِي رِوَايَةٍ: «فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَا يَمْنَعُكَ مِنْ ذَلِكَ؟ "" قَالَ: رَأَيْتُ قَوْمَكَ قَدْ كَذَّبُوكَ وَأَخْرَجُوكَ وَقَاتَلُوكَ، فَأَنْظُرُ مَاذَا تَصْنَعُ، فَإِنْ ظَهَرْتَ عَلَيْهِمْ آمَنْتُ بِكَ وَاتَّبَعْتُكَ، وَإِنْ ظَهَرُوا عَلَيْكَ لَمْ أَتَّبِعْكَ». قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ بَعْضَهُ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَأَبُوهُ، وَلَمْ يَسُقِ الْمَتْنَ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

In a narration: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said to him: > **"What prevents you from that?"** He said, "I saw your people deny you, expel you, and fight you. I wait to see what you do. If you prevail over them, I shall believe in you and follow you. If they prevail over you, I shall not follow you."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں نبی اکرم ﷺ نے ان سے دریافت کیا : تمہیں اس بات سے کیا چیز روکتی ہے ‘ تو انہوں نے جواب دیا میں نے آپ کی قوم کو دیکھا ہے کہ انہوں نے آپ کو جھٹلایا انہوں نے آپ کو نکلنے پر مجبور کیا ۔ انہوں نے آپ کے ساتھ لڑائی کی تو میں یہ دیکھتا ہوں کہ ابھی آپ کا کیا بنتا ہے اگر آپ ان پر غالب آ گئے ‘ تو میں آپ پر ایمان لے آؤں گا اور آپ کی پیروی کر لوں گا اور اگر وہ لوگ آپ پر غالب آ گئے ، تو میں آپ کی پیروی نہیں کروں گا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔ یہ روایت عبداللہ بن احمد اور ان کے والد نے نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے متن کا سیاق نقل نہیں کیا ہے یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

10230

Majma al-Zawaid #10230

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ قَائِلَ خُزَاعَةَ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي نَاشِدٌ مُحَمَّدًا ... حِلْفَ أَبِينَا وَأَبِيهِ الْأَتْلَدَا انْصُرْ هَدَاكَ اللَّهُ نَصْرًا اعْتَدَى ... وَادْعُ عِبَادَ اللَّهِ يَأْتُوا مَدَدَا رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) reported that the poet of Khuza'ah said: "O Allah, I adjure Muhammad by the covenant of our father and his ancient father. Aid, may Allah guide you, a mighty aid. Call the servants of Allah, let them come as madad (reinforcement)."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : خزاعہ کے قائد نے یہ اشعار کہے : ’’ اے اللہ ! میں حضرت محمد ﷺ کو ( خدا کا ) واسطہ دیتا ہوں جو قدیم زمانے سے میرے اور ان کے آباء کے درمیان حلف ( چلا آ رہا ہے ) اللہ تعالیٰ آپ کو ہدایت پر ثابت قدم رکھے آپ ایسی مدد کریں ‘ جو سب سے مضبوط ہو آپ اللہ کے بندوں کو بلائیں ‘ وہ مدد ( یا ) کمک کے طور پر آ جائیں گے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن عمرو کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔

10231

Majma al-Zawaid #10231

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: «لَمَّا أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ، أَرْسَلَ إِلَى نَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ أَنَّهُ يُرِيدُ مَكَّةَ فِيهِمْ حَاطِبُ بْنُ أَبِي بَلْتَعَةَ، وَفَشَا فِي النَّاسِ أَنَّهُ يُرِيدُ حُنَيْنًا. قَالَ: فَكَتَبَ حَاطِبٌ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُرِيدُكُمْ. قَالَ: فَأُخْبِرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَأَبَا مَرْثَدٍ الْغَنَوِيَّ وَلَيْسَ مَعَنَا رَجُلٌ إِلَّا وَمَعَهُ فَرَسٌ، فَقَالَ: "" ائْتُوا رَوْضَةَ الْخَاخِ ; فَإِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ بِهَا امْرَأَةً وَمَعَهَا كِتَابٌ فَخُذْهُ مِنْهَا "". قَالَ: فَانْطَلَقْنَا حَتَّى رَأَيْنَاهَا بِالْمَكَانِ الَّذِي ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْنَا لَهَا: هَاتِي الْكِتَابَ. فَقَالَتْ: مَا مَعِي كِتَابٌ. قَالَ: فَوَضَعْنَا مَتَاعَهَا فَفَتَّشْنَاهَا فَلَمْ نَجِدْهُ فِي مَتَاعِهَا، فَقَالَ أَبُو مَرْثَدٍ: فَلَعَلَّهُ أَنْ لَا يَكُونَ مَعَهَا كِتَابٌ، فَقُلْنَا: مَا كَذَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا كَذَبْنَا، فَقُلْنَا لَهَا: لَتُخْرِجِنَّهُ أَوْ لَنُعَرِّيَنَّكِ. فَقَالَتْ: أَمَا تَتَّقُونَ اللَّهَ، أَمَا أَنْتُمْ مُسْلِمُونَ؟! فَقُلْنَا: لَتُخْرِجِنَّهُ أَوْ لَنُعَرِّيَنَّكِ». قَالَ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ: فَأَخْرَجَتْهُ مِنْ حُجْزَتِهَا. وَقَالَ حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ: مِنْ قُبُلِهَا. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

'Ali (may Allah be pleased with him) reported: When the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) intended Makkah, he sent to men among his Companions that he intended Makkah, among them Hatib ibn Abi Balta'ah. It spread among the people that he intended Hunayn. Hatib wrote to the people of Makkah: "The Messenger of Allah intends you." The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) was informed. He sent me with Abu Marthad al-Ghanawi, each of us with a horse, saying: > **"Go to Rawdat al-Khakh, for you will meet there a woman with a letter. Take it from her."** We rode until we saw her at the place the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) named. We said, "Bring the letter." She said, "I have no letter." We set down her baggage and searched it, finding nothing. Abu Marthad said, "Perhaps she has no letter." We said, "The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) neither lies nor is lied to. You shall produce it or we shall strip you." She said, "Do you not fear Allah? Are you not Muslims?" We said, "You shall produce it or we shall strip you." She produced it from her waist-wrapper.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم ﷺ نے مکہ کی طرف جانے کا ارادہ کیا ‘ تو آپ نے اپنے اصحاب میں سے کچھ افراد کو یہ پیغام دیا کہ آپ مکہ کی طرف جانا چاہتے ہیں ان اصحاب میں ایک حضرت حاطب بن ابوبلتعہ رضی اللہ عنہ بھی تھے لوگوں کے سامنے نبی اکرم ﷺ نے یہ چیز ظاہر کی تھی کہ آپ حنین کی طرف جانا چاہتے ہیں راوی بیان کرتے ہیں : تو حضرت حاطب رضی اللہ عنہ نے اہل مکہ کو خط لکھا کہ نبی اکرم ﷺ تمہاری طرف آنے کا ارادہ رکھتے ہیں راوی بیان کرتے ہیں : تو نبی اکرم ﷺ کو اس بارے میں پتہ چل گیا آپ نے مجھے اور ابومرثد غنوی کو بھیجا ہمارے ساتھ جو شخص بھی تھا اس کے ساتھ گھوڑا بھی موجود تھا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم خاخ نامی باغ میں جاؤ وہاں تمہاری ملاقات ایک عورت سے ہو گی اس کے پاس ایک مکتوب ہو گا تم وہ اس سے لے لینا راوی کہتے ہیں : ہم لوگ روانہ ہوئے ‘ یہاں تک کہ ہم نے اس مقام پر اس عورت کو دیکھا جس کا ذکر نبی اکرم ﷺ نے کیا تھا ہم نے اس عورت سے کہا وہ مکتوب ہمیں دو اس نے کہا : میرے پاس کوئی مکتوب نہیں ہے ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم نے اس عورت کا سامان اتروایا اس کی تلاشی لی لیکن ہمیں اس کے سامان میں وہ مکتوب نہیں ملا ابومرثد نے کہا : ہو سکتا ہے کہ اس عورت کے پاس مکتوب نہ ہو ‘ تو ہم نے کہا : اللہ کے رسول نے غلط بیانی نہیں کی اور نہ ہی ہمارے ساتھ غلط بیانی کی گئی ہے ہم نے اس عورت سے کہا یا تو تم اس مکتوب کو نکال دو ورنہ ہم تمہاری جامہ تلاشی لیں گے اس عورت نے کہا : کیا تم لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے نہیں ہو کیا تم لوگ مسلمان نہیں ہو ؟ ہم نے کہا : تم یا تو اسے نکال دو یا ہم تمہاری جامہ تلاشی لیں گے عمرو بن مرہ نامی نے یہاں یہ الفاظ نقل کیے ہیں کہ اس عورت نے اپنے جوڑے میں سے وہ نکال دیا ۔ حبیب بن ابوثابت نامی راوی نے یہاں یہ الفاظ نقل کیے ہیں اس نے اپنے جسم کے آگے والے حصے سے اسے نکال دیا اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت ‘‘ صحیح ‘‘ میں اس سیاق کے بغیر مذکور ہے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند میں ایک راوی حارث اعور ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

10232

Majma al-Zawaid #10232

«وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَاتَ عِنْدَهَا فِي لَيْلَةٍ، فَقَامَ يَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاةِ، قَالَتْ: فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ فِي مُتَوَضَّئِهِ: "" لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ "" ثَلَاثًا "" نُصِرْتَ نُصِرْتَ "" ثَلَاثًا. فَلَمَّا خَرَجَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَمِعْتُكَ تَقُولُ فِي مُتَوَضَّئِكَ: "" لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ "" ثَلَاثًا "" نُصِرْتَ نُصِرْتَ "" ثَلَاثًا كَأَنَّكَ تُكَلِّمُ إِنْسَانًا، وَهَلْ كَانَ مَعَكَ أَحَدٌ؟ قَالَ: "" هَذَا رَاجِزُ بَنِي كَعْبٍ يَسْتَصْرِخُنِي، وَيَزْعُمُ أَنَّ قُرَيْشًا أَعَانَتْ عَلَيْهِمْ بَكْرَ بْنَ وَائِلٍ "". ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَ عَائِشَةَ أَنْ تُجَهِّزَهُ وَلَا تُعْلِمَ أَحَدًا، قَالَتْ: فَدَخَلَ عَلَيْهَا أَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ: يَا بُنَيَّةُ، مَا هَذَا الْجِهَازُ؟ فَقَالَتْ: وَاللَّهِ مَا أَدْرِي، فَقَالَ: مَا هَذَا بِزَمَانِ غَزْوَةِ بَنِي الْأَصْفَرِ، فَأَيْنَ يُرِيدُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَتْ: وَاللَّهِ لَا عِلْمَ لِي، قَالَتْ: فَأَقَمْنَا ثَلَاثًا، ثُمَّ صَلَّى الصُّبْحَ بِالنَّاسِ، فَسَمِعْتُ الرَّاجِزَ يُنْشِدُ: يَا رَبِّ إِنِّي نَاشِدٌ مُحَمَّدَا ... حِلْفَ أَبِينَا وَأَبِيهِ الْأَتْلَدَا إِنَّا وَلَدْنَاكَ فَكُنْتَ وَلَدَا ... ثُمَّ أَسْلَمْنَا فَلَمْ نَنْزِعْ يَدَا إِنَّ قُرَيْشًا أَخْلَفُوكَ الْمَوْعِدَا ... وَنَقَضُوا مِيثَاقَكَ الْمُؤَكَّدَا وَزَعَمُوا أَنْ لَسْتَ تَدْعُو أَحَدَا ... فَانْصُرْ هَدَاكَ اللَّهُ نَصْرًا أَيَّدَا وَادْعُوَا عِبَادَ اللَّهِ يَأْتُوا مَدَدَا ... فِيهِمْ رَسُولُ اللَّهِ قَدْ تَجَرَّدَا [أَبْيَضَ مِثْلَ الْبَدْرِ يُنْحِي صُعُدَا] ... إِنْ سِيمَ خَسْفًا وَجْهُهُ تَرَبَّدَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ "" ثَلَاثًا "" نُصِرْتَ نُصِرْتَ "" ثَلَاثًا، ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا كَانَ بِالرَّوْحَاءِ نَظَرَ إِلَى سَحَابٍ مُنْتَصِبٍ، فَقَالَ: "" إِنَّ هَذَا السَّحَابَ لَيَنْصَبُّ بِنَصْرِ بَنِي كَعْبٍ "". فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَدِيِّ بْنِ عَمْرٍو، أَخُو بَنِي كَعْبِ بْنِ عَمْرٍو: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَنَصْرُ بَنِي عَدِيٍّ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" [تَرِبَ نَحْرُكَ] وَهَلْ عَدِيٌّ إِلَّا كَعْبٌ، وَكَعْبٌ إِلَّا عَدِيٌّ؟ "". فَاسْتُشْهِدَ ذَلِكَ الرَّجُلُ فِي ذَلِكَ السَّفَرِ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" اللَّهُمَّ عَمِّ عَلَيْهِمْ خَبَرَنَا حَتَّى نَأْخُذَهُمْ بَغْتَةً "". ثُمَّ خَرَجَ حَتَّى نَزَلَ بِمَرٍّ، وَكَانَ أَبُو سُفْيَانَ، وَحَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ، وَبُدَيْلُ بْنُ وَرْقَاءَ خَرَجُوا تِلْكَ اللَّيْلَةَ حَتَّى أَشْرَفُوا عَلَى مَرٍّ، فَنَظَرَ أَبُو سُفْيَانَ إِلَى النِّيرَانِ فَقَالَ: يَا بُدَيْلُ، هَذِهِ نَارُ بَنِي كَعْبٍ أَهْلِكَ. فَقَالَ: جَاشَتْهَا إِلَيْكَ الْحَرْبُ. فَأَخَذَتْهُمْ مُزَيْنَةُ تِلْكَ اللَّيْلَةَ - وَكَانَتْ عَلَيْهِمُ الْحِرَاسَةُ - فَسَأَلُوا أَنْ يَذْهَبُوا بِهِمْ إِلَى الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَذَهَبُوا بِهِمْ فَسَأَلَهُ أَبُو سُفْيَانَ أَنْ يَسْتَأْذِنَ لَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَخَرَجَ بِهِمْ حَتَّى دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَهُ أَنْ يُؤَمِّنَ لَهُ مَنْ أَمَّنَ، فَقَالَ: "" قَدْ أَمَّنْتُ مَنْ أَمَّنْتَ مَا خَلَا أَبَا سُفْيَانَ "". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَا تَحْجُرْ عَلَيَّ. فَقَالَ: "" مَنْ أَمَّنْتَ فَهُوَ آمِنٌ "". فَذَهَبَ بِهِمُ الْعَبَّاسُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ خَرَجَ بِهِمْ، فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: إِنَّا نُرِيدُ أَنْ نَذْهَبَ، فَقَالَ: "" أَسَفِرُوا "". وَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ، وَابْتَدَرَ الْمُسْلِمُونَ وَضَوْءَهُ يَنْتَضِحُونَهُ فِي وُجُوهِهِمْ، فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: يَا أَبَا الْفَضْلِ، لَقَدْ أَصْبَحَ مُلْكُ ابْنِ أَخِيكَ عَظِيمًا، فَقَالَ: لَيْسَ بِمُلْكٍ وَلَكِنَّهَا النُّبُوَّةُ، وَفِي ذَلِكَ يَرْغَبُونَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ نَضْلَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Maymunah bint al-Harith, wife of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) (may Allah be pleased with her), reported: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) spent the night with her. He rose to ablute for prayer. She heard him say in his ablution place: > **"At Thy service, at Thy service. You are aided, you are aided."** Three times each. When he came out she asked, "O Messenger of Allah, I heard you say in your ablution place, 'At Thy service, at Thy service, you are aided, you are aided,' three times, as if speaking to a person. Was anyone with you?" He (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"This is the rajiz of Banu Ka'b crying to me for help, claiming Quraysh aided Bakr ibn Wa'il against them."** Then the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) ordered 'A'ishah to equip him without informing anyone. Abu Bakr entered upon her: "O daughter, what is this equipment?" She said, "By Allah, I know not." He said, "This is not the time of the expedition to Banu al-Asfar. Where does the Messenger of Allah intend?" She said, "By Allah, I have no knowledge." They waited three days. Then he prayed dawn with the people, and the rajiz was heard reciting: "O Lord, I adjure Muhammad by the covenant of our father and his ancient father. We bore you and you were a son, then we embraced Islam and did not withdraw. Quraysh broke their promise and violated your confirmed pact, claiming you call none. Aid, may Allah guide you, a mighty aid. Call the servants of Allah, let them come as madad (reinforcement), among them the Messenger of Allah stripped for battle." The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"At Thy service, at Thy service. You are aided, you are aided."** Three times each. Then he set out. At al-Rawha' he looked at a towering cloud and said: > **"This cloud pours with the aid of Banu Ka'b."** A man of Banu 'Adi ibn 'Amr, brother of Banu Ka'b ibn 'Amr, asked, "O Messenger of Allah, and the aid of Banu 'Adi?" The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"May your throat be dusty - is 'Adi but Ka'b, and Ka'b but 'Adi?"** That man was martyred in that journey. Then the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"O Allah, blind them to our news until we take them by surprise."** Then he camped at Marr. Abu Sufyan, Hakim ibn Hizam, and Budayl ibn Warqa' went out that night overlooking Marr. Abu Sufyan saw the fires: "O Budayl, this is the fire of Banu Ka'b your kin." He said, "War has driven it to you." Muzaynah, on guard that night, seized them. They asked to be taken to al-'Abbas ibn 'Abd al-Muttalib. Abu Sufyan asked him to seek permission from the Messenger of Allah. He brought them to the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him). He asked him to grant security to whom he granted. He said: > **"I have granted security to whom you granted, save Abu Sufyan."** He said, "O Messenger of Allah, do not bar me." He (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Whom you granted is secure."** Al-'Abbas took them to the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him), then out. Abu Sufyan said, "We wish to depart." He (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Depart."** The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) rose to ablute; the Muslims hastened to his ablution water, sprinkling it on their faces. Abu Sufyan said, "O Abu al-Fadl, the sovereignty of your nephew has become great." He said, "It is not sovereignty, it is prophethood, and in that they delight."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ایک رات نبی اکرم ﷺ ان کے ہاں ٹھہرے پھر آپ نماز کے لئے اٹھ کر وضو کرنے لگے ‘ تو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے آپ کو وضو کرنے کے دوران یہ کہتے ہوئے سنا میں حاضر ہوں ۔ میں حاضر ہوں یہ بات آپ نے تین مرتبہ کہی پھر تین مرتبہ یہ کلمات کہے تمہاری مدد کر دی گئی تمہاری مدد کر دی گئی جب آپ تشریف لائے ‘ تو میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے آپ کو وضو کرنے کے دوران تین مرتبہ یہ کہتے ہوئے سنا میں حاضر ہوں ‘ میں حاضر ہوں ‘ اور تین مرتبہ یہ کہتے ہوئے سنا تمہاری مدد کر دی گئی تمہاری مدد کر دی گئی ‘ تو یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے آپ کسی انسان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں کیا آپ کے ساتھ کوئی تھا ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : بنو کعب سے تعلق رکھنے والا رجز پڑھنے والا شخص مجھے مدد کے لئے پکار رہا تھا اس کا یہ کہنا تھا کہ قریش نے ان لوگوں کے خلاف بکر بن وائل کی مدد کی ہے ۔ راوی کہتے ہیں : پھر نبی اکرم ﷺ تشریف لے گئے آپ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ ہدایت کی کہ وہ ان کے لئے سامان تیار کریں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو کسی بات کا علم نہیں تھا وہ بیان کرتی ہیں ۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے ‘ اور بولے اے میری بیٹی یہ تیاری کس سلسلے میں ہے ‘ تو انہوں نے عرض کی : اللہ کی قسم مجھے نہیں معلوم حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا : یہ بنو اصفر کے ساتھ جنگ کرنے کا زمانہ بھی نہیں ہے ‘ تو پھر نبی اکرم ﷺ کہاں کا ارادہ رکھتے ہیں ‘ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا : اللہ کی قسم مجھے اس کا علم نہیں ہے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں پھر ہم تین دن تک ٹھہرے رہے پھر ایک دن نبی اکرم ﷺ نے لوگوں کو نماز پڑھائی ‘ تو میں نے ایک رجز پڑھنے والے کو یہ اشعار پڑھتے ہوئے سنا ’’ اے اللہ ! میں حضرت محمد ﷺ کو ( خدا کا واسطہ دیتا ہوں جو قدیم زمانے سے میرے اور ان کے آباء کے درمیان حلف ( چلا آ رہا ہے ) ہم نے آپ کو جنم دیا تو آپ کا جنم ہوا ‘ پھر ہم نے اسلا قبول کر لیا تو آپ نے ہاتھ نہیں کھینچا ، قریش نے آپ کے ساتھ عہد شکنی کی ہے ‘ اور آپ کے ساتھ کیے ہوئے مضبوط معاہدے کو توڑ دیا ہے ‘ ان کا یہ خیال ہے کہ آپ کسی کو ( قریش کے خلاف ) نہیں بلائیں گے ‘ اللہ تعالیٰ آپ کو ہدایت پر ثابت قدم رکھے آپ ایسی مدد کریں ‘ جو سب سے مضبوط ہو آپ اللہ کے بندوں کو بلائیں ‘ وہ مدد ( یا ) کمک کے طور پر آ جائیں گے ان لوگوں کے درمیان اللہ کے رسول ہوں گے جو ظاہر ہیں ، چودھویں کے چاند کی طرح ‘ سفید رنگ کے ہیں وہ مشکلات کا سامنا کرتے ہیں ( اگر ان کے ساتھیوں کو ) ذلت کا سامنا ہو رہا ہو تو ان کے چہرے کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے ‘‘۔ تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : میں حاضر ہوں ۔ میں حاضر ہوں یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی پھر تین مرتبہ فرمایا تمہاری مدد کر دی گئی تمہاری مدد کر دی گئی پھر نبی اکرم ﷺ روانہ ہوئے جب آپ روحاء کے مقام پر پہنچے تو آپ نے ایک بادل کو دیکھا جو جمع ہوا تھا تو آپ نے ارشاد فرمایا : یہ بادل بنو کعب کی مدد کرنے کے لئے جمع ہوا ہے اس وقت بنو عدی بن عمرو سے تعلق رکھنے والے ایک فرد نے جو بنوکعب بن عمرو کے بھائی تھے انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اور بنو عدی کی مدد کرنے کے لئے بھی ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تمہاری گردن خاک آلود ہو ‘ عدی ‘ کعب ہی ہے ‘ اور کعب ‘ عدی ہی ہے اس سفر کے دوران اس شخص نے جام شہادت نوش کر لیا تھا پھر نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اے اللہ انہیں ہم سے بے خبر رکھنا یہاں تک کہ ہم اچانک ان پر گرفت کر لیں پھر نبی اکرم ﷺ روانہ ہوئے ‘ یہاں تک کہ آپ نے ” مر ‘‘ کے مقام پر پڑاؤ کیا ابوسفیان ، حکیم بن حزام اور بدیل بن ورقا اس رات نکلے اور انہوں نے جھانک کر ’’ مر ‘‘ کے مقام کو دیکھا ابوسفیان نے آگ جلتی ہوئی دیکھی تو بولا اے بدیل یہ تمہارے اہلخانہ بنو کعب کی آگ ہے ‘ تو بدیل نے کہا : جنگ اسے حرکت دے کر تمہاری طرف لا رہی ہے اس رات مزینہ کے لوگوں نے ان لوگوں کو گرفت میں لے لیا اور ان لوگوں پر پہرا داری لازم تھی ‘ ان لوگوں نے یہ درخواست کی کہ وہ انہیں لے کر عباس بن عبدالمطلب کے پاس جائیں وہ ان لوگوں کو لے کے عباس بن عبدالمطلب کے پاس آ گئے ابوسفیان نے ان سے یہ درخواست کی کہ وہ نبی اکرم ﷺ سے ان کے لئے اجازت لیں وہ انہیں ساتھ لے کے نکلے ‘ یہاں تک کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے ‘ اور نبی اکرم ﷺ سے یہ درخواست کی کہ آپ انہیں امان دے دیں جنہیں حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے امان دی ہے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : آپ نے جسے امان دی ہو اسے میں بھی امان دیتا ہوں لیکن ابوسفیان اس میں شامل نہیں ہو گا انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ آپ میرے اوپر پابندی عائد نہ کریں نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جسے آپ نے امان دی وہ مامون ہے پھر حضرت عباس رضی اللہ عنہ ان لوگوں کو لے کر نبی اکرم ﷺ کے پاس گئے پھر وہ وہاں سے نکلے ‘ تو ابوسفیان نے کہا : میں جانا چاہتا ہوں حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے کہا : تم صبح ہو لینے دو صبح کے وقت نبی اکرم ﷺ وضو کرنے کے لئے اٹھے تو مسلمان آپ کے وضو کی طرف لپکے اور وضو کے گرنے والے پانی کو لے کے اپنے چہرے پے مل لیتے تھے ‘ تو ابوسفیان نے کہا : اے ابوالفضل آپ کے بھتیجے کی بادشاہی زبردست ہو گئی ہے ‘ تو حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے کہا : یہ بادشاہی نہیں ہے بلکہ یہ نبوت ہے ‘ اور اسی چیز میں وہ لوگ رغبت رکھتے ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سلیمان بن نضلہ ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

10233

Majma al-Zawaid #10233

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «ثُمَّ مَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِسَفَرِهِ، وَاسْتَخْلَفَ عَلَى الْمَدِينَةِ أَبَا رُهْمٍ كُلْثُومَ بْنَ الْحُصَيْنِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ خَلَفٍ الْغِفَارِيَّ، وَخَرَجَ لِعَشْرٍ مَضَيْنَ مِنْ رَمَضَانَ، فَصَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَامَ النَّاسُ مَعَهُ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالْكَدِيدِ -[مَاءٌ] بَيْنَ عُسْفَانَ وَأَمْجٍ - أَفْطَرَ، ثُمَّ مَضَى حَتَّى نَزَلَ مَرَّ الظَّهْرَانِ فِي عَشَرَةِ آلَافٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ». قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ فِي الصِّيَامِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ إِسْحَاقَ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ.

EnglishUnverified translation

Ibn 'Abbas (may Allah be pleased with them both) reported: Then the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) proceeded on his journey, leaving Abu Ruhm Kulthum ibn al-Husayn ibn 'Utbah ibn Khalaf al-Ghifari over Madinah. He set out on the tenth of Ramadan, fasting, the people fasting with him, until at al-Kadid - a water between 'Usfan and Amaj - he broke fast. Then he marched until he camped at Marr al-Zahran with ten thousand Muslims.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : پھر نبی اکرم ﷺ اپنے سفر پر روانہ ہو گئے آپ نے مدینہ منورہ میں اپنا نائب حضرت ابورهم کلثوم بن حصین بن عتبہ بن خلف غفاری کو مقرر کیا آپ دس رمضان گزرنے کے بعد نکلے تھے نبی اکرم ﷺ نے روزہ رکھا ہوا تھا آپ کے ساتھ لوگوں نے بھی روزہ رکھا ہوا تھا ‘ یہاں تک کہ آپ جب عسفان اور امج کے درمیان موجود کدید نامی پانی کے چشمے کے پاس پہنچے تو آپ نے روزہ ختم کر دیا پھر آپ چلتے رہے ‘ یہاں تک کہ آپ نے مرظہران کے مقام پر پڑاؤ کیا اس وقت آپ کے ساتھ دس ہزار مسلمان تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ’’ صحیح ‘‘ میں اس روایت کا ایک حصہ روزوں سے متعلق باب میں مذکور ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے ۔

10234

Majma al-Zawaid #10234

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «ثُمَّ مَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاسْتَعْمَلَ عَلَى الْمَدِينَةِ أَبَا رُهْمٍ كُلْثُومَ بْنَ الْحُصَيْنِ الْغِفَارِيَّ، وَخَرَجَ لِعَشْرٍ مَضَيْنَ مِنْ رَمَضَانَ، فَصَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَامَ النَّاسُ مَعَهُ حَتَّى إِذَا كَانَ بِالْكَدِيدِ - مَاءٍ بَيْنَ عُسْفَانَ وَأَمْجٍ - أَفْطَرَ. ثُمَّ مَضَى حَتَّى نَزَلَ مَرَّ الظَّهْرَانِ فِي عَشَرَةِ آلَافٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، وَأَلْفٍ مِنْ مُزَيْنَةَ وَسُلَيْمٍ، وَفِي كُلِّ الْقَبَائِلِ عُدَدٌ وَإِسْلَامٌ، وَأَوْعَبَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ لَمْ يَتَخَلَّفْ مِنْهُمْ أَحَدٌ. فَلَمَّا نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ الظَّهْرَانِ، وَقَدْ عَمِيَتِ الْأَخْبَارُ عَلَى قُرَيْشٍ فَلَمْ يَأْتِهِمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَبَرٌ، وَلَمْ يَدْرُوا مَا هُوَ فَاعِلٌ، خَرَجَ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ حَرْبٍ، وَحَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ، وَبُدَيْلُ بْنُ وَرْقَاءَ يَتَجَسَّسُونَ وَيَنْظُرُونَ هَلْ يَجِدُونَ خَبَرًا أَوْ يَسْمَعُونَ بِهِ؟. وَقَدْ كَانَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ تَلَقَّى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ الطَّرِيقِ، وَقَدْ كَانَ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ قَدْ لَقِيَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيمَا بَيْنَ الْمَدِينَةِ وَمَكَّةَ، وَالْتَمَسَا الدُّخُولَ عَلَيْهِ فَكَلَّمَتْهُ أُمُّ سَلَمَةَ فِيهِمَا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ابْنُ عَمِّكَ، وَابْنُ عَمَّتِكَ وَصِهْرُكَ، قَالَ: "" لَا حَاجَةَ لِي بِهِمَا، أَمَّا ابْنُ عَمِّي فَهَتَكَ عِرْضِي بِمَكَّةَ، وَأَمَّا ابْنُ عَمَّتِي وَصِهْرِي فَهُوَ الَّذِي قَالَ لِي بِمَكَّةَ مَا قَالَ "". فَلَمَّا خَرَجَ إِلَيْهِمَا بِذَلِكَ وَمَعَ أَبِي سُفْيَانَ بُنَيٌّ لَهُ، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَتَأْذَنُنَّ لِي أَوْ لَآخُذَنَّ بِيَدِ بُنَيِّ هَذَا ثُمَّ لَنَذْهَبَنَّ بِالْأَرْضِ حَتَّى نَمُوتَ عَطَشًا وَجُوعًا، فَلَمَّا بَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَقَّ لَهُمَا، ثُمَّ أَذِنَ لَهُمَا فَدَخَلَا فَأَسْلَمَا. فَلَمَّا نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَرِّ الظَّهْرَانِ، قَالَ الْعَبَّاسُ: وَاصَبَاحَ قُرَيْشٍ وَاللَّهِ لَئِنْ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ عَنْوَةً قَبْلَ أَنْ يَسْتَأْمِنُوهُ إِنَّهُ لَهَلَاكُ قُرَيْشٍ [إِلَى] آخِرَ الدَّهْرِ. قَالَ: فَجَلَسْتُ عَلَى بَغْلَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْبَيْضَاءِ، فَخَرَجْتُ عَلَيْهَا حَتَّى جِئْتُ الْأَرَاكَ، فَقُلْتُ لَعَلِّي أَلْقَى بَعْضَ الْحَطَّابَةِ أَوْ صَاحِبَ لَبَنٍ أَوْ ذَا حَاجَةٍ يَأْتِي مَكَّةَ فَيُخْبِرُهُمْ بِمَكَانِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَسْتَأْمِنُوهُ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَهَا [عَلَيْهِمْ] عَنْوَةً. قَالَ: فَوَاللَّهِ إِنِّي لَأَسِيرُ عَلَيْهَا وَأَلْتَمِسُ مَا خَرَجْتُ لَهُ، إِذْ سَمِعْتُ كَلَامَ أَبِي سُفْيَانَ، وَبُدَيْلِ بْنِ وَرْقَاءَ وَهُمَا يَتَرَاجَعَانِ، وَأَبُو سُفْيَانَ يَقُولُ: مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ قَطُّ نِيرَانًا وَلَا عَسْكَرًا. قَالَ: يَقُولُ بُدَيْلٌ: هَذِهِ وَاللَّهِ نِيرَانُ خُزَاعَةَ حَشَتْهَا الْحَرْبُ. قَالَ: يَقُولُ أَبُو سُفْيَانَ: خُزَاعَةُ وَاللَّهِ أَذَلُّ وَأَلْأَمُ مِنْ أَنْ تَكُونَ هَذِهِ نِيرَانَهَا وَعَسْكَرَهَا. قَالَ: فَعَرَفْتُ صَوْتَهُ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا حَنْظَلَةَ فَعَرَفَ صَوْتِي، فَقَالَ: أَبُو الْفَضْلِ؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ. فَقَالَ: مَا لَكَ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي؟ فَقُلْتُ: وَيْحَكَ يَا أَبَا سُفْيَانَ، هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي النَّاسِ وَاصَبَاحَ قُرَيْشٍ وَاللَّهِ!. قَالَ: فَمَا الْحِيلَةُ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي؟ قَالَ: قُلْتُ: لَئِنْ ظَفِرَ بِكَ لَيَضْرِبَنَّ عُنُقَكَ فَارْكَبْ مَعِي هَذِهِ الْبَغْلَةَ حَتَّى آتِيَ بِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْتَأْمِنُهُ لَكَ. قَالَ: فَرَكِبَ خَلْفِي، وَرَجَعَ صَاحِبَاهُ، وَحَرَّكْتُ بِهِ فَكُلَّمَا مَرَرْتُ بِنَارٍ مِنْ نِيرَانِ الْمُسْلِمِينَ قَالُوا: مَنْ هَذَا؟ فَإِذَا رَأَوْا بَغْلَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالُوا: عَمُّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَغْلَتِهِ. حَتَّى مَرَرْتُ بِنَارِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ وَقَامَ إِلَيَّ، فَلَمَّا رَأَى أَبَا سُفْيَانَ عَلَى عَجُزِ الْبَغْلَةِ قَالَ: أَبُو سُفْيَانَ عَدُوُّ اللَّهِ؟! الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَمْكَنَ اللَّهُ مِنْكَ بِغَيْرِ عَقْدٍ وَلَا عَهْدٍ، ثُمَّ خَرَجَ يَشْتَدُّ نَحْوَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَكَضَتِ الْبَغْلَةُ فَسَبَقْتُهُ بِمَا تَسْبِقُ الدَّابَّةُ الرَّجُلَ الْبَطِيءَ، فَاقْتَحَمْتُ عَنِ الْبَغْلَةِ، فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَخَلَ عُمَرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا أَبُو سُفْيَانَ قَدْ أَمْكَنَ اللَّهُ مِنْهُ بِغَيْرِ عَقْدٍ وَلَا عَهْدٍ فَدَعْنِي فَلْأَضْرِبْ عُنُقَهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَجَرْتُهُ، ثُمَّ جَلَسْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -[فَأَخَذْتُ بِرَأْسِهِ] فَقُلْتُ: لَا وَاللَّهِ لَا يُنَاجِيهِ اللَّيْلَةَ رَجُلٌ دُونِي. قَالَ: فَلَمَّا أَكْثَرَ عُمَرُ فِي شَأْنِهِ قُلْتُ: مَهْلًا يَا عُمَرُ، أَمَا وَاللَّهِ أَنْ لَوْ كَانَ مِنْ رِجَالِ بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ مَا قُلْتَ هَذَا، وَلَكِنَّكَ عَرَفْتَ أَنَّهُ مِنْ رِجَالِ بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، فَقَالَ: مَهْلًا يَا عَبَّاسُ، وَاللَّهِ لَإِسْلَامُكَ يَوْمَ أَسْلَمْتَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ إِسْلَامِ أَبِي لَوْ أَسْلَمَ، وَمَا بِي إِلَّا أَنِّي قَدْ عَرَفْتُ أَنَّ إِسْلَامَكَ كَانَ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ إِسْلَامِ الْخَطَّابِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" اذْهَبْ بِهِ إِلَى رَحْلِكَ يَا عَبَّاسُ، فَإِذَا أَصْبَحْتَ فَأْتِنِي بِهِ "". فَذَهَبْتُ بِهِ إِلَى رَحْلِي فَبَاتَ عِنْدِي فَلَمَّا أَصْبَحَ غَدَوْتُ بِهِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" وَيْحَكَ يَا أَبَا سُفْيَانَ أَلَمْ يَأْنِ لَكَ أَنْ تَشْهَدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟ "". قَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، مَا أَكْرَمَكَ وَأَحْلَمَكَ وَأَوْصَلَكَ [وَاللَّهِ]، لَقَدْ ظَنَنْتُ أَنْ لَوْ كَانَ مَعَ اللَّهِ غَيْرٌ لَقَدْ أَغْنَى عَنِّي شَيْئًا. قَالَ: "" وَيْحَكَ يَا أَبَا سُفْيَانَ، أَلَمْ يَأْنِ لَكَ أَنْ تَعْلَمَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟ "". قَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، مَا أَحْلَمَكَ وَأَكْرَمَكَ وَأَوْصَلَكَ، هَذِهِ وَاللَّهِ كَانَ فِي النَّفْسِ مِنْهَا شَيْءٌ حَتَّى الْآنَ. قَالَ الْعَبَّاسُ: وَيْحَكَ يَا أَبَا سُفْيَانَ، أَسْلِمْ وَاشْهَدْ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ قَبْلَ أَنْ يُضْرَبَ عُنُقُكَ، قَالَ: فَشَهِدَ شَهَادَةَ الْحَقِّ وَأَسْلَمَ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ [رَجَلٌ] يُحِبُّ هَذَا الْفَخْرَ، فَاجْعَلْ لَهُ شَيْئًا، قَالَ: "" نَعَمْ مَنْ دَخَلَ دَارَ أَبِي سُفْيَانَ فَهُوَ آمِنٌ، وَمَنْ أَغْلَقَ بَابَهُ فَهُوَ آمِنٌ، وَمَنْ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَهُوَ آمِنٌ "". فَلَمَّا ذَهَبَ لِيَنْصَرِفَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" يَا عَبَّاسُ، احْبِسْهُ بِمَضِيقِ الْوَادِيَ عِنْدَ حَطَمِ الْجَبَلِ حَتَّى تَمُرَّ بِهِ جُنُودُ اللَّهِ فَيَرَاهَا "". قَالَ: فَخَرَجْتُ بِهِ حَتَّى حَبَسْتُهُ بِمَضِيقِ الْوَادِي حَيْثُ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَحْبِسَهُ. قَالَ: وَمَرَّتْ بِهِ الْقَبَائِلُ عَلَى رَايَاتِهَا فَكُلَّمَا مَرَّتْ قَبِيلَةٌ قَالَ: مَنْ هَؤُلَاءِ يَا عَبَّاسُ؟ فَيَقُولُ: بَنِي سُلَيْمٍ، فَيَقُولُ: مَا لِي وَلِسُلَيْمٍ. قَالَ: ثُمَّ تَمُرُّ الْقَبِيلَةُ فَيَقُولُ: مَنْ هَؤُلَاءِ؟ فَأَقُولُ: مُزَيْنَةُ. فَيَقُولُ: مَا لِي وَلِمُزَيْنَةَ. حَتَّى تَعَدَّتِ الْقَبَائِلُ - يَعْنِي جَاوَزَتْ - لَا تَمُرُّ قَبِيلَةٌ إِلَّا قَالَ: مَنْ هَؤُلَاءِ؟ فَأَقُولُ بَنُو فُلَانٍ فَيَقُولُ: مَا لِي وَلِبَنِي فُلَانٍ. حَتَّى مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْخَضْرَاءِ [كَتِيبَةٍ] فِيهَا الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ لَا يُرَى مِنْهُمْ سِوَى الْحَدَقِ، قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ! مَنْ هَؤُلَاءِ يَا عَبَّاسُ؟ قُلْتُ: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ قَالَ: مَا لِأَحَدٍ بِهَؤُلَاءِ قِبَلٌ وَلَا طَاقَةٌ، وَاللَّهِ يَا أَبَا الْفَضْلِ، لَقَدْ أَصْبَحَ مُلْكُ ابْنِ أَخِيكَ الْغَدَاةَ عَظِيمًا. قُلْتُ: يَا أَبَا سُفْيَانَ إِنَّهَا النُّبُوَّةُ. قَالَ: فَنِعْمَ إِذًا. قُلْتُ: النَّجَاءُ إِلَى قَوْمِكَ. قَالَ: فَخَرَجَ حَتَّى [إِذَا] جَاءَهُمْ صَرَخَ بِأَعْلَى صَوْتِهِ: يَا [مَعْشَرَ] قُرَيْشُ، هَذَا مُحَمَّدٌ قَدْ جَاءَكُمْ بِمَا لَا قِبَلَ لَكُمْ بِهِ، فَمَنْ دَخَلَ دَارَ أَبِي سُفْيَانَ فَهُوَ آمِنٌ، فَقَامَتْ إِلَيْهِ امْرَأَتُهُ هِنْدُ بِنْتُ عُتْبَةَ فَأَخَذَتْ بِشَارِبِهِ فَقَالَتْ: اقْتُلُوا الدَّسَمَ الْأَحْمَسَ، فَبِئْسَ طَلِيعَةُ قَوْمٍ، قَالَ: وَيْحَكُمْ لَا تَغُرَّنَّكُمْ هَذِهِ مِنْ أَنْفُسِكُمْ، فَإِنَّهُ قَدْ جَاءَ بِمَا لَا قِبَلَ لَكُمْ بِهِ، مَنْ دَخَلَ دَارَ أَبِي سُفْيَانَ فَهُوَ آمِنٌ، قَالُوا: وَيْحَكَ وَمَا تُغْنِي عَنَّا دَارُكَ؟ قَالَ: وَمَنْ أَغْلَقَ بَابَهُ فَهُوَ آمِنٌ، وَمَنْ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَهُوَ آمِنٌ. فَتَفَرَّقَ النَّاسُ إِلَى دُورِهِمْ وَإِلَى الْمَسْجِدِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn 'Abbas (may Allah be pleased with them both) reported: Then the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) proceeded, leaving Abu Ruhm Kulthum ibn al-Husayn al-Ghifari over Madinah. He set out on the tenth of Ramadan, fasting with the people until at al-Kadid - a water between 'Usfan and Amaj - he broke fast. Then he camped at Marr al-Zahran with ten thousand Muslims, a thousand of Muzaynah and Sulaym, with numbers and Islam in every tribe; all Muhajirun and Ansar accompanied him, none staying behind. News was blinded to Quraysh; nothing of the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) reached them, nor knew they what he would do. That night Abu Sufyan ibn Harb, Hakim ibn Hizam, and Budayl ibn Warqa' went out spying for news. Al-'Abbas ibn 'Abd al-Muttalib had met the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) on the road. Abu Sufyan ibn al-Harith ibn 'Abd al-Muttalib and 'Abdullah ibn Abi Umayyah ibn al-Mughirah had met him between Madinah and Makkah seeking entry; Umm Salamah spoke for them: "O Messenger of Allah, your cousin, your aunt's son and in-law." He (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"I have no need of them. As for my cousin, he tore my honor in Makkah. As for my aunt's son and in-law, he said to me in Makkah what he said."** When that was conveyed, Abu Sufyan with his little son said, "By Allah, you shall permit me or I shall take my little son and wander the earth till we die of thirst and hunger." When that reached the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him), he softened, permitted them, they entered and embraced Islam. At Marr al-Zahran al-'Abbas said, "Woe to Quraysh. By Allah, if the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) enters Makkah by force before they seek security, it is the ruin of Quraysh forever." He said: I sat upon the white mule of the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) and rode to al-Arak, hoping to find a woodcutter, milkman, or needy one going to Makkah to inform them of his place, that they seek security before he enters by force. As I rode seeking this, I heard Abu Sufyan and Budayl ibn Warqa' in dispute, Abu Sufyan saying, "Never saw I tonight's fires or camp." Budayl said, "By Allah, these are the fires of Khuza'ah, war has driven them." Abu Sufyan said, "Khuza'ah are too lowly for these to be their fires." I knew his voice: "O Abu Hanzalah." He knew mine: "Abu al-Fadl?" I said, "Yes." He asked, "What is it, may my father and mother be sacrificed for you?" I said, "Woe to you, Abu Sufyan, this is the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) among the people. Woe to Quraysh, by Allah." He asked, "What is the stratagem?" I said, "If he captures you he will strike your neck. Ride behind me on this mule till I bring you to the Messenger of Allah and seek security for you." He rode behind me; his two companions returned. I moved him along; whenever we passed a Muslim fire they asked, "Who is this?" Seeing the mule they said, "The uncle of the Messenger of Allah upon his mule." Until we passed the fire of 'Umar ibn al-Khattab. He asked, "Who is this?" and rose. Seeing Abu Sufyan on the mule's rear he said, "Abu Sufyan, enemy of Allah? Praise be to Allah Who enabled us over you without pact or covenant." He hastened toward the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him). The mule outran him as a mount outruns a slow man. I dismounted, entered upon the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him), and 'Umar entered: "O Messenger of Allah, this is Abu Sufyan, Allah enabled us over him without pact or covenant, let me strike his neck." I said, "O Messenger of Allah, I granted him protection." I sat by the Messenger of Allah, holding his head: "By Allah, none shall converse with him tonight but I." When 'Umar persisted I said, "Gently, 'Umar. Had he been of Banu 'Adi ibn Ka'b you would not say this; you know he is of Banu 'Abd Manaf." He said, "Gently, 'Abbas. By Allah, your Islam the day you embraced it was dearer to me than my father's Islam had he embraced it, for I knew your Islam was dearer to the Messenger of Allah than the Islam of al-Khattab." The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Take him to your lodging, O 'Abbas. In the morning bring him to me."** I lodged him overnight. In the morning I brought him. When the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) saw him he said: > **"Woe to you, O Abu Sufyan, has not the time come for you to testify that there is no deity worthy of worship except Allah?"** He said, "May my father and mother be sacrificed for you, how noble, forbearing, and joining you are. I thought had there been another with Allah, it would have availed me something." He (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Woe to you, O Abu Sufyan, has not the time come for you to know that I am the Messenger of Allah?"** He said, "May my father and mother be sacrificed for you, how forbearing, noble, and joining you are. By Allah, something of this remained in my soul till now." Al-'Abbas said, "Woe to you, Abu Sufyan, embrace Islam and testify that there is no deity worthy of worship except Allah and that Muhammad is the Messenger of Allah before your neck is struck." He testified the true testimony and embraced Islam. I said, "O Messenger of Allah, Abu Sufyan loves this pride, grant him something." He (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Yes. Whoever enters the house of Abu Sufyan is safe. Whoever locks his door is safe. Whoever enters the mosque is safe."** As he turned to leave, the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"O 'Abbas, detain him at the strait of the valley by the mountain pass until the armies of Allah pass him and he sees them."** I detained him as ordered. Tribes passed with banners. Each tribe he asked, "Who are these, 'Abbas?" I said, "Banu Sulaym." "What are Sulaym to me?" Then another: "Muzaynah." "What are Muzaynah to me?" Until tribes passed, none but he asked and I named, and he dismissed them. Until the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) passed in the green battalion of Muhajirun and Ansar, only their eyes visible. He said, "Glory be to Allah, who are these, 'Abbas?" I said, "This is the Messenger of Allah among the Muhajirun and Ansar." He said, "None has power against these. By Allah, Abu al-Fadl, your nephew's sovereignty has become great this morning." I said, "O Abu Sufyan, it is prophethood." He said, "Then yes, indeed." I said, "Safety to your people." He went till he cried at the top of his voice: "O Quraysh, this is Muhammad come to you with what you have no power against. Whoever enters the house of Abu Sufyan is safe." His wife Hind bint 'Utbah rose, seized his mustache: "Kill the fat coward. Evil scout of a people." He said, "Woe to you, let not this deceive you. He has come with what you have no power against. Whoever enters the house of Abu Sufyan is safe." They said, "Woe to you, what avails your house?" He said, "Whoever locks his door is safe, and whoever enters the mosque is safe." The people dispersed to their houses and the mosque.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : پھر نبی اکرم ﷺ روانہ ہوئے آپ نے مدینہ منورہ کا نگران حضرت ابورهم کلثوم بن حصین غفاری کو مقرر کیا رمضان کی دس تاریخ کو آپ نکلے نبی اکرم ﷺ نے روزہ رکھا ہوا تھا آپ کے ساتھ لوگوں نے بھی روزہ رکھا ہوا تھا جب آپ کدید کے مقام پر پہنچے جو عسفان اور امج کے درمیان پانی ( کا چشمہ یا تالاب ) ہے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے روزہ ختم کر دیا پھر آپ چلتے رہے ‘ یہاں تک کہ آپ نے دس ہزار مسلمانوں سمیت مرالظہر ان کے مقام پر پڑاؤ کیا ایک ہزار افراد مزینہ اور سلیم قبیلے سے تعلق رکھتے تھے ہر قبیلے کے متعدد افراد آپ کے ساتھ شامل تھے اور تمام مہاجرین اور انصار نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھے ان میں سے کوئی بھی پیچھے نہیں رہا تھا جب نبی اکرم ﷺ نے مر ظہران کے مقام پر پڑاؤ کیا ‘ تو اس بارے میں قریش کو کوئی اطلاع نہیں تھی نبی اکرم ﷺ کے بارے میں ان تک کوئی اطلاع نہیں تھی اور انہیں یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ نبی اکرم ﷺ کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس رات ابوسفیان بن حرب اور حکیم بن حزام اور بدیل بن ورقا نکلے وہ لوگ جاسوسی کرنا چاہتے تھے اور دیکھنا چاہتے تھے کہ کیا انہیں کوئی خبر ملتی ہے یا وہ اس بارے میں کچھ سنتے ہیں راستے میں کسی جگہ پر حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی ملاقات نبی اکرم ﷺ سے ہو گئی ابوسفیان بن حارث بن عبدالمطلب اور عبداللہ بن ابوامیہ بن مغیرہ اس سے پہلے مدینہ اور مکہ کے درمیان میں نبی اکرم ﷺ سے مل چکے تھے ان دونوں نے نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضری کی درخواست کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اس بارے میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ بات چیت کی انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ کے چچازاد اور آپ کے ایک پھوپھی زاد جو آپ کے سسرالی عزیز بھی ہیں وہ ملنا چاہتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : میں ان دونوں سے نہیں ملنا چاہتا جہاں تک میرے چچازاد کا تعلق ہے ‘ تو اس نے مکہ میں میری بے عزتی کی تھی اور جہاں تک میرے پھوپھی زاد کا تعلق ہے ‘ جو میرا سرالی عزیز بھی بنتا ہے ‘ تو اس نے مکہ میں میرے بارے میں یہ یہ کچھ کہا تھا تو جب وہ نکل کر ان کی طرف گئے ‘ تو ابوسفیان کے ساتھ ان کا بیٹا بھی تھا ابوسفیان ( بن حارث بن عبدالمطلب ) نے کہا : اللہ کی قسم یا تو آپ مجھے اجازت دیں گے یا میں اس بیٹے کا ہاتھ پکڑ کر جاؤں گا اور پھر کسی ایسی سرزمین پر چلا جاؤں گا جہاں ہم بھوک اور پیاس کے عالم میں مر جائیں گے جب نبی اکرم ﷺ کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ کا دل ان دونوں کے لئے نرم ہوا اور آپ نے ان دونوں کو اجازت دے دی ان دونوں نے اندر داخل ہو کے اسلام قبول کر لیا جب نبی اکرم ﷺ نے مر ظہران کے مقام پر پڑاؤ کیا ‘ تو حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے کہا : ہائے قریش کی بربادی اللہ کی قسم اگر نبی اکرم ﷺ مکہ میں بزور بازو داخل ہوئے ‘ اور یہ اہل مکہ کے آپ سے امن حاصل کرنے سے پہلے ہوا تو قریش ہمیشہ کے لئے ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے سفید خچر پر سوار ہوا اور وہاں سے نکلا ‘ یہاں تک کہ میں اراک کے مقام پر آیا میں نے علی سے کہا میں نے لکڑیاں اکٹھی کرنے والوں میں سے کسی سے ملتا ہوں یا کسی دودھ والے سے ملتا ہوں یا کسی اور کام کاج والے سے ملتا ہوں جو مکہ جائے ‘ اور ان لوگوں کو نبی اکرم ﷺ کی یہاں موجودگی کے بارے میں بتائے ‘ اور وہ لوگ نبی اکرم ﷺ سے امان حاصل کر لیں اس سے پہلے کہ نبی اکرم ﷺ بزور بازو ان پر داخل ہوں ۔ راوی کہتے ہیں : اللہ کی قسم میں اس پر سوار ہو کر چل رہا تھا ‘ اور اس شخص کو تلاش کر رہا تھا جو اس کام کے لئے موزوں ہو اسی دوران میں نے ابوسفیان اور بدیل بن ورقا کی آواز سنی وہ دونوں بات چیت کر رہے تھے ابوسفیان کہہ رہا تھا میں نے آج کے دن کی طرح کبھی آگ نہیں دیکھی اور کبھی اتنا بڑا لشکر نہیں دیکھا جب کہ بدیل یہ کہہ رہا تھا اللہ کی قسم یہ خزاعہ کی آگ ہے ‘ اور اس جنگ کو کھینچ کے لائی ہے ‘ تو ابوسفیان نے کہا : خزاعہ ۔ اللہ کی قسم وہ تو اس سے زیادہ ذلیل ہیں ‘ اور اس سے زیادہ کمزور ہیں کہ یہ ان کی آگ ہو ‘ اور ان کا لشکر ہو حضرت عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے اس کی آواز پہچان لی میں نے کہا : اے ابوحنظلہ اس نے بھی میری آواز پہنچا لی اس نے بولا ابوالفضل ؟ میں نے کہا : جی ہاں اس نے کہا : میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں کیا بات ہے میں نے کہا : اے ابوسفیان تمہارا ستیاناس ہو یہ اللہ کے رسول ہیں جو لوگوں کے درمیان موجود ہیں ‘ اور اللہ کی قسم اب قریش کی بربادی ہو جائے گی اس نے کہا : میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں پھر اب کیا حیلہ ہو سکتا ہے میں نے کہا : اگر انہوں نے تم پر کامیابی حاصل کر لی تو وہ تمہاری گردن اڑا دیں گے تم میرے ساتھ اس خچر پر سوار ہو جاؤ تاکہ میں تمہیں ساتھ لے کے اللہ کے رسول کے پاس جاؤں اور ان سے تمہارے لئے امان حاصل کروں حضرت عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں وہ میرے پیچھے سوار ہوا اور اس کے دونوں ساتھی واپس چلے گئے میں نے اس خچر کو حرکت دی جب میں کسی مسلمان کی آگ کے پاس سے گزرتا تو وہ لوگ دریافت کرتے یہ کون ہے پھر جب وہ اللہ کے رسول کے خچر کو دیکھتے تھے ‘ تو کہتے تھے اللہ کے رسول کے چچا ان کے خچر پر سوار ہیں ‘ یہاں تک کہ ہم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ والی آگ کے پاس سے گزرے انہوں نے کہا : یہ کون ہے ؟ وہ اٹھ کر میری طرف آئے جب انہوں نے ابوسفیان کو خچر کے پچھلے حصے پر بیٹھے ہوئے دیکھا تو بولے ابوسفیان اللہ کا دشمن ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے ‘ جس نے کسی معاہدے کے بغیر تم پر قابو دے دیا ہے پھر وہ دوڑتے ہوئے نبی اکرم ﷺ کی طرف گئے میں نے بھی خچر کو ایڑ لگائی اور ان سے اتنا آگے نکل گیا کہ جس طرح کوئی جانور کسی شخص سے آگے نکل سکتا ہے میں خچر سے اترا اور نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی آ گئے ‘ اور بولے یا رسول اللہ یہ ابوسفیان ہے ۔ جسے اللہ تعالیٰ نے کسی عقد اور معاہدے کے بغیر ہمارے قابو میں دے دیا ہے آپ مجھے اجازت دیجئے کہ میں اس کی گردن اڑا دوں میں نے عرض کی : یا رسول اللہ میں نے اسے پناہ دی ہے پھر میں نبی اکرم ﷺ کے پاس بیٹھ گیا میں نے آپ کا سر پکڑ لیا میں نے عرض کی : جی نہیں اللہ کی قسم آج رات میرے علاوہ کوئی نبی اکرم ﷺ کے ساتھ بات چیت نہیں کرے گا جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس نے اس بارے میں زیادہ اصرار کیا ‘ تو میں نے کہا : اے عمر تم ٹھہر جاؤ اللہ کی قسم اگر یہ بنوعدی بن کعب سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد ہوتا تو تم نے یہ بات نہیں کہنی تھی لیکن تم یہ بات جانتے ہو کہ اس کا تعلق بنوعبد مناف سے ہے ‘ تو عمر نے کہا : اے عباس آپ ٹھہر جائیں اللہ کی قسم جب آپ نے اسلام قبول کیا تھا تو آپ کا اسلام قبول کرنا میرے نزدیک میرے باپ کے اسلام قبول کرنے سے زیادہ پسندیدہ تھا کہ اگر اس نے بھی اسلام قبول کیا ہوتا اور اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ میں یہ بات جانتا ہوں کہ آپ کا اسلام قبول کرنا اللہ کے رسول کے نزدیک خطاب کے اسلام قبول کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے عباس تم اسے اپنے ساتھ اپنی رہائشی جگہ پر لے جاؤ صبح اسے میرے پاس لے کے آنا میں ابوسفیان کو ساتھ لے کر اپنی رہائشی جگہ پر آ گیا اس نے رات میرے ساتھ گزاری اگلے دن میں اسے ساتھ لے کے نبی اکرم ﷺ کے پاس گیا جب نبی اکرم ﷺ نے اسے ملاحظہ فرمایا تو ارشاد فرمایا ابوسفیان تمہارا ستیاناس ہو کیا ابھی تمہارے لئے وہ وقت نہیں آیا کہ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ابوسفیان نے کہا : میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ کتنے معزز ہیں کتنے بردبار ہیں کتنی صلہ رحمی کرنے والے ہیں اللہ کی قسم میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی اور بھی معبود ہوتا تو وہ میرے کسی کام آ جاتا نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ابوسفیان تمہارا ستیاناس ہو کیا ابھی تمہارے لئے وہ وقت نہیں آیا کہ تم یہ بات جان لو کہ میں اللہ کا رسول ہوں ؟ ابوسفیان نے کہا : میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ کتنے بردبار کتنے معزز کتنے صلہ رحمی کرنے والے ہیں اللہ کی قسم میرے دل میں یہ بات کافی عرصے سے تھی ، یہاں تک کہ یہ وقت آ گیا ۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے کہا : اے ابوسفیان تمہارا ستیاناس ہو تم اسلام قبول کرو اور اس بات کی گواہی دو کہ اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ‘ اور حضرت محمد ( ﷺ ) اللہ کے رسول ہیں اس سے پہلے کہ وہ تمہاری گردن اڑا دیں راوی کہتے ہیں : تو ابوسفیان نے حقیقی گواہی دی اور اسلام قبول کر لیا ۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ابوسفیان ایک ایسا شخص ہے ‘ جو فخر کو پسند کرتا ہے ‘ تو آپ اس کے لئے کوئی چیز مقرر کر دیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ٹھیک ہے ‘ جو شخص ابوسفیان کے گھر میں داخل ہو گا وہ امن کی حالت میں ہو گا ‘ جو شخص اپنا دروازہ بند کر لے گا وہ مامون ہو گا ، جو شخص مسجد میں داخل ہو جائے گا وہ مامون ہو گا جب وہ مڑ کر جانے لگے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے عباس وادی کے تنگ حصے میں اسے روک کے رکھیے گا ‘ جو پہاڑ کے دامن میں ہے ‘ اس وقت تک جب تک اللہ کے لشکر وہاں سے نہیں گزرتے اور یہ انہیں دیکھا نہیں ہے ۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں اسے لے کے نکلا ‘ یہاں تک کہ وادی کے تنگ حصے میں میں نے اسے روک لیا جہاں کے بارے میں نبی اکرم ﷺ نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں اسے وہاں پر روکوں حضرت عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں وہاں سے مختلف قبائل اپنے جھنڈے لے کے گزرنے لگے جب بھی کوئی قبیلہ گزرتا تو وہ دریافت کرتا اے عباس یہ کون ہے ‘ تو حضرت عباس رضی اللہ عنہ فرماتے یہ بنوسلیم ہے ‘ تو وہ جواب دیتا میرا بنوسلیم کے ساتھ کیا واسطہ پھر ایک اور قبیلہ گزرا اس نے دریافت کیا : یہ کون ہے میں نے جواب دیا یہ مزینہ ہے اس نے کہا : میرا مزینہ کے ساتھ کیا واسطہ یہاں تک کہ متعدد قبائل گزرے جب بھی کوئی قبیلہ گزرتا تو وہ یہی کہتا کہ یہ کون لوگ ہیں ، تو میں یہی جواب دیتا یہ بنوفلاں ہیں ، تو وہ یہ کہتا کہ میرا بنو فلاں کے ساتھ کیا واسطہ ہے ‘ یہاں تک کہ نبی اکرم ﷺ سبز دستے کے درمیان گزرے جس میں مہاجرین اور انصار تھے ‘ ان میں آنکھوں کے علاوہ اور کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا ‘ تو اس نے کہا : سبحان اللہ اسے عباس یہ کون ہے میں نے کہا : یہ اللہ کے رسول ہیں جو مہاجرین اور انصار کے درمیان ہیں ‘ تو اس نے کہا : ان کا سامنا کرنے کی کسی کے اندر طاقت نہیں ہے اللہ کی قسم اے ابوالفضل تمہارے بھتیجے کی بادشاہی زبردست ہو چکی ہے میں نے کہا : اے ابوسفیان یہ نبوت ہے اس نے کہا : ہاں پھر ٹھیک ہے میں نے کہا : اب نجات تمہاری قوم کی طرف ہے ۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں پھر ابوسفیان وہاں سے نکلا ‘ یہاں تک کہ وہ ان لوگوں کے پاس آیا اور اس نے بلند آواز میں پکار کر کہا : اے قریش کے گروہ یہ حضرت محمد ( ﷺ ) تمہارے پاس ان لوگوں کو ساتھ لے کے آ گئے ہیں ، جن کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے ‘ جو شخص ابوسفیان کے گھر میں داخل ہو گا وہ مامون ہو گا ‘ تو ابوسفیان کی بیوی ہند بنت عتبہ اٹھ کر اس کے پاس آئی اس نے اس کی مونچھوں کو پکڑا اور بولی اس نالائق شخص کو قتل کر دو یہ قوم کا برا جاسوس ہے ابوسفیان نے کہا : تمہارا ستیاناس ہو تم اپنے بارے میں غلط فہمی کا شکار نہ ہو کیونکہ تمہاری طرف وہ چیز آ گئی ہے ‘ جس کا سامنا کرنے کی طاقت نہیں ہے ، جو شخص ابوسفیان کے گھر میں داخل ہو گا وہ مامون ہو گا لوگوں نے کہا : تمہارا ستیاناس ہو تمہارے گھر میں کتنے لوگ آ جائیں گے اس نے کہا : جو شخص اپنا دروازہ بند کر لے گا وہ بھی مامون ہو گا ‘ جو شخص مسجد میں داخل ہو جائے گا وہ بھی مامون ہو گا ، تو لوگ بکھر کر اپنے گھروں کی طرف اور مسجد کی طرف چلے گئے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

10235

Majma al-Zawaid #10235

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «أَمَّنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ النَّاسَ إِلَّا أَرْبَعَةً مِنَ النَّاسِ: عَبْدُ الْعُزَّى بْنَ خَطَلٍ، وَمَقِيسُ بْنُ صُبَابَةَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ، وَسَارَّةُ امْرَأَةٌ. فَأَمَّا عَبْدُ الْعُزَّى فَإِنَّهُ قُتِلَ وَهُوَ آخِذٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ. قَالَ: وَنَذَرَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ أَنْ يَقْتُلَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ إِذَا رَآهُ، وَكَانَ أَخَا عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ مِنَ الرَّضَاعَةِ، فَأَتَى بِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَشْفِعُ، فَلَمَّا بَصُرَ بِهِ الْأَنْصَارِيُّ اشْتَمَلَ عَلَى السَّيْفِ ثُمَّ خَرَجَ فِي طَلَبِهِ، فَوَجَدَهُ فِي حَلْقَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَهَابَ قَتْلَهُ. فَجَعَلَ يَتَرَدَّدُ وَيَكْرَهُ أَنْ يُقْدِمَ عَلَيْهِ لِأَنَّهُ فِي حَلْقَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَسَطَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ فَبَايَعَهُ، ثُمَّ قَالَ لِلْأَنْصَارِيِّ: "" قَدِ انْتَظَرْتُكَ أَنْ تُوفِيَ بِنَذْرِكَ "". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هِبْتُكَ أَفَلَا أَوْمَضْتَ إِلَيَّ؟ قَالَ: "" إِنَّهُ لَيْسَ لِنَبِيٍّ أَنْ يُومِضَ "". وَأَمَّا مَقِيسُ بْنُ صُبَابَةَ فَإِنَّهُ كَانَ لَهُ أَخٌ قُتِلَ خَطَأً مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَعَثَ مَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مِنْ بَنِي فِهْرٍ لِيَأْخُذَ لَهُ مِنَ الْأَنْصَارِ الْعَقْلَ، فَلَمَّا جَمَعَ لَهُ الْعَقْلَ وَرَجَعَ نَامَ الْفِهْرِيُّ، فَوَثَبَ مَقِيسٌ فَأَخَذَ حَجَرًا فَجَلَدَ بِهِ رَأْسَهُ فَقَتَلَهُ، ثُمَّ أَقْبَلَ وَهُوَ يَقُولُ: شَفَى النَّفْسَ مَنْ قَدْ مَاتَ بِالْقَاعِ مُسْنَدَا ... يَضَرِّجُ ثَوْبَيْهِ دِمَاءُ الْأَجَادِعِ وَكَانَتْ هُمُومُ النَّفْسِ مِنْ قَبْلِ قَتْلِهِ ... تَهِيجُ فَتُنْسِينِي وَطْأَةَ الْمَضَاجِعِ حَلَلْتُ بِهِ ثَأْرِي وَأَدْرَكْتُ مُؤْرَبِي ... وَكُنْتُ إِلَى الْأَوْثَانِ أَوَّلَ رَاجِعِ. وَأَمَّا سَارَّةُ فَإِنَّهَا كَانَتْ مَوْلَاةً لِقُرَيْشٍ فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَكَتْ إِلَيْهِ الْحَاجَةَ فَأَعْطَاهَا شَيْئًا، ثُمَّ أَتَاهَا رَجُلٌ فَدَفَعَ إِلَيْهَا كِتَابًا لِأَهْلِ مَكَّةَ يَتَقَرَّبُ بِهِ إِلَيْهِمْ; لِيُحْفَظَ فِي عِيَالِهِ - وَكَانَ لَهُ بِهَا عِيَالٌ - فَأَخْبَرَ جِبْرِيلُ بِذَلِكَ، فَبَعَثَ فِي أَثَرِهَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، وَعَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فَلَحِقَاهَا فَفَتَّشَاهَا فَلَمْ يَقْدِرَا عَلَى شَيْءٍ مِنْهَا، فَأَقْبَلَا رَاجِعَيْنِ. فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: وَاللَّهِ مَا كَذَّبْنَا وَلَا كُذِّبْنَا، ارْجِعْ بِنَا إِلَيْهَا، فَرَجَعَا إِلَيْهَا فَسَلَّا سَيْفَيْهِمَا فَقَالَا: وَاللَّهِ لَنُذِيقَنَّكِ الْمَوْتَ أَوْ لَتَدْفَعِنَّ إِلَيْنَا الْكِتَابَ، فَأَنْكَرَتْ ثُمَّ قَالَتْ: أَدْفَعُهُ إِلَيْكُمَا عَلَى أَنْ لَا تَرُدَّانِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَبِلَا مِنْهَا، فَحَلَّتْ عِقَاصَهَا فَأَخْرَجَتْ كِتَابًا مِنْ قُرُونِهَا فَدَفَعَتْهُ إِلَيْهِمَا. فَرَجَعَا بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَفَعَاهُ إِلَيْهِ، فَبَعَثَ إِلَى الرَّجُلِ فَقَالَ: "" مَا هَذَا الْكِتَابُ؟ "" قَالَ: أُخْبِرُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَيْسَ أَحَدٌ مَعَكَ إِلَّا لَهُ مَنْ يَحْفَظُهُ فِي عِيَالِهِ، فَكَتَبْتُ هَذَا الْكِتَابَ لِيَكُونُوا فِي عِيَالِي. فَأَنْزَلَ اللَّهُ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ} [الممتحنة: 1]. إِلَى آخِرِ الْآيَاتِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik (may Allah be pleased with him) reported: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) granted security to the people on the day of the conquest of Makkah except four persons: 'Abd al-'Uzza ibn Khatal, Miqyas ibn Subabah, 'Abdullah ibn Sa'd ibn Abi al-Sarh, and Sarah, a woman. As for 'Abd al-'Uzza, he was killed holding the curtains of the Ka'bah. A man of the Ansar vowed to kill 'Abdullah ibn Sa'd ibn Abi al-Sarh if he saw him; he was the milk-brother of 'Uthman ibn 'Affan. 'Uthman brought him to the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) interceding. When the Ansari saw him he wrapped his sword and went seeking him, finding him in the circle of the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him), and shrank from killing him. He hovered, reluctant to advance upon him in the circle of the Messenger of Allah. The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) extended his hand and pledged him, then said to the Ansari: > **"I waited for you to fulfill your vow."** He said, "O Messenger of Allah, I was awed by you. Did you not wink to me?" He (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"It is not for a prophet to wink."** As for Miqyas ibn Subabah: his brother was killed by mistake with the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him). The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) sent with him a man of Banu Fihr to collect blood-money from the Ansar. When it was collected and they returned, the Fihri slept. Miqyas took a stone and crushed his head, killing him, then recited: "It healed the soul, one dead reclining in the valley, staining his garments with the blood of the slain. The cares of the soul before his killing stirred and made me forget the tread of beds. Through him I settled my revenge and attained my aim, and I was first to return to idols." As for Sarah: she was a freedwoman of Quraysh who came to the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) complaining of need, and he gave her something. Then a man gave her a letter for the people of Makkah, seeking favor with them to preserve his family there - he had family there. Jibril informed of it. He sent 'Umar ibn al-Khattab and 'Ali ibn Abi Talib after her. They overtook her, searched her, found nothing, and returned. One of them said to the other something, then they returned again, threatened her, and she produced the letter from her hair.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : فتح مکہ کے دن نبی اکرم ﷺ نے لوگوں کو امان دے دی تھی صرف چار افراد کو مستثنی قرار دیا تھا عبدالعزی بن خطل ‘ مقیس بن صبابہ ‘ عبداللہ بن سعد بن ابوسرح اور سارہ نامی ایک عورت جہاں تک عبدالعزی کا تعلق ہے ‘ تو اسے قتل کر دیا گیا جبکہ اس نے خانہ کعبہ کے پردوں کو پکڑا ہوا تھا راوی کہتے ہیں : انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے یہ نذر مانی تھی کہ وہ عبداللہ بن سعد بن ابوسرح کو قتل کر دے گا جب وہ اسے دیکھے گا عبداللہ بن سعد حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا رضاعی بھائی تھا ۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اسے لے کر نبی اکرم ﷺ کے پاس گئے ‘ اور اس کی سفارش کی جب انصاری نے اسے دیکھا تو اس نے اپنی تلوار پکڑ لی اور پھر اس کی طلب میں نکلا اس نے اسے نبی اکرم ﷺ کے حلقے میں موجود پایا تو اسے قتل کرنے سے ڈر گیا اور تردد کا شکار ہو گیا اسے یہ بات اچھی نہیں لگی کہ وہ اس پر حملہ آور ہو کیونکہ وہ شخص نبی اکرم ﷺ کے حلقے میں تھا نبی اکرم ﷺ نے اپنا دست مبارک بڑھایا اور اس سے بیعت لے لی پھر نبی اکرم ﷺ نے انصاری سے فرمایا میں تمہارا انتظار کرتا رہا کہ تم اس سے اپنی نذر پوری کر لو گے اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں آپ سے ڈر گیا تھا آپ نے مجھے اشارہ کر دینا تھا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : نبی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ خفیہ اشارے کرے ۔ جہاں تک مقیس بن صبابہ کا تعلق ہے ‘ تو اس کا ایک بھائی تھا جو نبی اکرم ﷺ کے ساتھ قتل خطاء کے طور پر قتل ہوا تھا نبی اکرم ﷺ نے اس کے ساتھ بنو فہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو بھیجا تھا تاکہ وہ انصار سے دیت لے جب اس کے لئے دیت کی چیزیں اکٹھی ہو گئیں تو وہ واپس جا رہا تھا تو فہری شخص سو گیا تو مقیس نے اٹھ کر ایک پتھر پکڑا اور اس کے ذریعے فہری شخص کو قتل کر دیا پھر وہ آتے ہوئے یہ اشعار پڑھ رہا تھا : ’’ نفس کو شفا دیدی ہے ‘ اس شخص نے جو میدان میں ٹیک لگا کر مر گیا اس نے اپنے کپڑے مختلف رگوں کے خون سے رنگین کر لیے اس کے قتل سے پہلے نفس کی پریشانیاں اتنی زیادہ تھیں کہ انہوں نے مجھے بستر پر آرام کرنا بھلا دیا تھا ‘ میں نے اس کے ذریعے اپنا بدلہ لیا ہے ‘ اور اپنا مقصد حاصل کر لیا ہے ‘ اور بتوں کی طرف لوٹنے والا میں پہلا فرد بن گیا ہوں ‘‘۔ جہاں تک سارہ نامی عورت کا تعلق ہے ‘ تو وہ قریش کی کنیز تھی وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئی اور حاجت مند ہونے کی آپ کے سامنے شکایت کی نبی اکرم ﷺ نے اسے کچھ دے دیا پھر ایک شخص اس کے پاس آیا اور اس نے اس عورت کو اہل مکہ کے لئے ایک مکتوب دیا اس کے ذریعے وہ اہل مکہ کا قرب حاصل کرنا چاہتا تھا تاکہ اس کے اہل خانہ کی حفاظت ہو سکے کیونکہ اس کے اہلخانہ مکہ میں موجود تھے حضرت جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم ﷺ کو اس بارے میں بتا دیا نبی اکرم ﷺ نے اس عورت کے پیچھے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو بھیجا وہ دونوں اس عورت کے پاس پہنچ گئے انہوں نے اس عورت کی تلاشی لی لیکن انہیں اس عورت سے کچھ نہیں ملا پھر وہ دونوں واپس آ گئے اسی دوران ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا اللہ کی قسم نہ تو ہمارے ساتھ غلط بیانی کی گئی ہے ‘ اور نہ ہی ہم نے غلط بیانی کی ہے ہم واپس اس عورت کے پاس چلتے ہیں پھر وہ دونوں اس عورت کے پاس واپس گئے ان دونوں نے اپنی تلواریں سونتیں اور کہا اللہ کی قسم ہم تمہیں ضرور موت کا ذائقہ چکھا دیں گے یا پھر وہ مکتوب تم ہمارے حوالے کر دو اس عورت نے انکار کیا پھر اس عورت نے کہا : کہ میں وہ تمہارے حوالے کر دیتی ہوں اس شرط پر کہ تم دونوں مجھے واپس نبی اکرم ﷺ کے پاس نہیں لے جاؤ گے ‘ تو ان دونوں نے وہ شرط مان لی اس عورت نے اپنے جوڑے کو کھولا اور اپنی مینڈھیوں میں سے ایک مکتوب نکالا اور وہ ان دونوں کے حوالے کر دیا وہ دونوں حضرات وہ مکتوب لے کر نبی اکرم ﷺ کے پاس واپس آئے ‘ اور وہ آپ کی خدمت میں پیش کیا نبی اکرم ﷺ نے اس شخص کو پیغام بھیج کر دریافت کیا : یہ مکتوب کا کیا معاملہ ہے ‘ تو اس نے کہا : یا رسول اللہ ! میں آپ کو اس بارے میں بتاتا ہوں آپ کے ساتھ جتنے بھی لوگ ہیں ان کا مکہ میں کوئی نہ کوئی ایسا عزیز ہے ‘ جو ان کے گھر والوں کی حفاظت کر سکتا ہے ‘ تو میں نے ان لوگوں کو یہ مکتوب اس لئے لکھا تھا تاکہ وہ میرے گھر والوں کی حفاظت کریں تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیات نازل کیں : اے ایمان والو ! تم میرے اور اپنے دشمن کو دوست نہ بناؤ ‘ تم ان کے ساتھ محبت رکھنا چاہتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘ یہ آیات کے آخر تک ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبد الملک ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

10236

Majma al-Zawaid #10236

وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: «لَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْحِ مَكَّةَ أَمَّنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النَّاسَ إِلَّا أَرْبَعَةَ نَفَرٍ وَامْرَأَتَيْنِ، وَقَالَ: "" اقْتُلُوهُمْ وَلَوْ وَجَدْتُمُوهُمْ مُتَعَلِّقِينَ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ: عِكْرِمَةُ بْنُ أَبِي جَهْلٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَطَلٍ، وَمَقِيسُ بْنُ صُبَابَةَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ "". فَأَمَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَطَلٍ فَأُدْرِكَ وَهُوَ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ، فَاسْتَبَقَ إِلَيْهِ سَعِيدُ بْنُ حُرَيْثٍ، وَعَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ، فَسَبَقَ سَعِيدٌ عَمَّارًا - وَكَانَ أَشَبَّ الرَّجُلَيْنِ - فَقَتَلَهُ. وَأَمَّا مَقِيسُ بْنُ صُبَابَةَ فَأَدْرَكَهُ رَجُلٌ مِنَ السُّوقِ فِي السُّوقِ. وَأَمَّا عِكْرِمَةُ فَرَكِبَ الْبَحْرَ فَأَصَابَتْهُمْ عَاصِفٌ، فَقَالَ أَصْحَابُ السَّفِينَةِ لِأَهْلِ السَّفِينَةِ: أَخْلِصُوا فَإِنَّ آلِهَتَكُمْ لَا تُغْنِي عَنْكُمْ شَيْئًا هَاهُنَا، فَقَالَ عِكْرِمَةُ: لَئِنْ لَمْ يُنَجِّنِي فِي الْبَحْرِ إِلَّا الْإِخْلَاصُ، مَا يُنَجِّينِي فِي الْبَرِّ غَيْرُهُ، اللَّهُمَّ إِنَّ لَكَ عَلَيَّ عَهْدًا، إِنْ أَنْتَ عَافَيْتَنِي مِمَّا أَنَا فِيهِ آتِي مُحَمَّدًا فَأَضَعُ يَدِي فِي يَدِهِ فَلَأَجِدَنَّهُ عَفُوًّا كَرِيمًا، قَالَ: فَجَاءَ فَأَسْلَمَ. وَذَكَرَ الْحَدِيثَ - قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ - رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ وَزَادَ: فَأَمَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ ; فَإِنَّهُ أَحْنَى عَلَيْهِ عُثْمَانُ فَلَمَّا دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النَّاسَ لِلْبَيْعَةِ، جَاءَ بِهِ حَتَّى أَوْقَفَهُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ، بَايِعْ عَبْدَ اللَّهِ. فَرَفَعَ رَأْسَهُ يَنْظُرُ إِلَيْهِ. كُلُّ ذَلِكَ يَأْبَى، فَبَايَعَهُ بَعْدَ ثَلَاثٍ بِأَصَابِعِهِ، ثُمَّ أَقْبَلَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَقَالَ: "" أَمَا كَانَ فِيكُمْ رَجُلٌ رَشِيدٌ يَنْظُرُ إِذْ رَآنِي كَفَفْتُ يَدِي عَنْ بَيْعَتِهِ فَيَقْتُلُهُ؟ "". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ أَوْمَأْتَ إِلَيْنَا بِعَيْنِكَ؟ قَالَ: "" فَإِنَّهُ لَا يَنْبَغِي لِنَبِيٍّ أَنْ تَكُونَ لَهُ خَائِنَةُ الْأَعْيُنِ» "". وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ سَعِيدِ بْنِ يَرْبُوعٍ بَعْدُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ مَعَ أَحَادِيثَ نَحْوِ هَذَا.

EnglishUnverified translation

Sa'd - meaning Ibn Abi Waqqas (may Allah be pleased with him) - reported: On the day of the conquest of Makkah the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) granted security to the people except four men and two women. He said: > **"Kill them even if you find them clinging to the curtains of the Ka'bah: 'Ikrimah ibn Abi Jahl, 'Abdullah ibn Khatal, Miqyas ibn Subabah, and 'Abdullah ibn Sa'd ibn Abi al-Sarh."** As for 'Abdullah ibn Khatal: he was caught clinging to the curtains of the Ka'bah. Sa'id ibn Hurayth and 'Ammar ibn Yasir raced to him; Sa'id outran 'Ammar - the younger of the two - and killed him. As for Miqyas ibn Subabah: a man caught him in the market. As for 'Ikrimah: he embarked on the sea, a storm struck. The ship's crew said, "Be sincere, for your gods avail nothing here." 'Ikrimah said, "If nothing but sincerity saves me at sea, nothing but it saves me on land. O Allah, I covenant that if You deliver me from this, I shall come to Muhammad and place my hand in his, and I shall find him pardoning, noble." He came and embraced Islam. As for 'Abdullah ibn Sa'd ibn Abi al-Sarh: 'Uthman sheltered him. When the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) called the people to the pledge, he brought him and stood him before the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him): "O Messenger, pledge 'Abdullah." He raised his head looking at him, refusing each time, then pledged him after three turns with his fingers. Then he turned, praised Allah, and said: > **"Was there not among you a right-minded man who, seeing me withhold my hand from his pledge, would kill him?"** They said, "O Messenger of Allah, had you winked to us with your eye?" He (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"It is not fitting for a prophet to have the treachery of the eyes."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : فتح مکہ کے دن نبی اکرم ﷺ نے تمام لوگوں کو امان دے دی تھی صرف چار افراد اور دو خواتین کا معاملہ مختلف تھا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم لوگ انہیں قتل کر دو اگرچہ تم انہیں خانہ کعبہ کے پردوں کے ساتھ لیٹے ہوئے پاؤ عکرمہ بن ابوجہل عبداللہ بن خطل ‘ مقیس بن صبابہ اور عبدالله بن سعد بن ابوسرح جہاں تک عبداللہ بن خطل کا تعلق ہے ‘ تو وہ خانہ کعبہ کے پردوں کے ساتھ لپٹا ہو پایا گیا اور وہاں مارا گیا حضرت سعید بن حریث رضی اللہ عنہ اور حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اس کی طرف لپکے تھے حضرت سعید رضی اللہ عنہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ سے پہلے پہنچ گئے کیونکہ وہ دونوں میں نوجوان تھے اور انہوں نے اسے قتل کر دیا ۔ جہاں تک مقیس بن صبابہ کا تعلق ہے تو لوگوں نے اسے بازار میں پا لیا ۔ جہاں تک عکرمہ کا تعلق ہے ‘ تو وہ سوار ہو کر سمندری سفر پر روانہ ہوئے راستے میں طوفان آ گیا کشتی چلانے والوں نے کشتی والوں سے کہا کہ اب تم لوگ اخلاص کے ساتھ ( اللہ تعالیٰ سے دعا مانگو ) کیونکہ اب تمہارے معبود یہاں کسی کام نہیں آئیں گے ‘ تو عکرمہ نے کہا : کہ اگر سمندر میں صرف اخلاص مجھے نجات دے سکتا ہے ‘ تو خشکی میں بھی کوئی چیز مجھے نجات نہیں دے گی اے اللہ میں تیرے ساتھ یہ عہد کرتا ہوں کہ اگر تو نے مجھے نجات دے دی جس مصیبت میں مبتلا ہوں تو میں حضرت محمد ( ﷺ ) کے پاس جاؤں گا اور اپنا ہاتھ ان کے ہاتھ میں دے دوں گا اور میں انہیں معاف کرنے والا مہربان پاؤں گا ۔ راوی کہتے ہیں : پھر وہ آئے ‘ اور انہوں نے اسلام قبول کر لیا اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے ۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں جہاں تک عبداللہ بن سعد بن ابوسرح کا تعلق ہے ‘ تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اس پر مہربانی کی جب نبی اکرم ﷺ نے لوگوں کو بیعت کے لئے بلایا تو حضرت عثمان اسے ساتھ لے کے آئے ‘ اور نبی اکرم ﷺ کے سامنے لا کے کھڑا کر دیا انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ عبداللہ سے بیعت لے لیں نبی اکرم ﷺ نے سر اٹھا کر اس کی طرف دیکھا اور آپ نے یہ بات قبول نہیں کی تین مرتبہ کے بعد آپ نے اس سے بیعت لے لی آپ نے اپنی انگلیوں کے ذریعے اس سے بیعت لی پھر آپ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا : کیا تمہارے درمیان کوئی سمجھ دار شخص موجود نہیں تھا جو یہ دیکھ لیتا کہ جب اس نے مجھے دیکھا ہے کہ میں نے اپنے ہاتھ اس کی بیعت سے پیچھے کیے ہوئے ہیں ، تو وہ اسے قتل کر دیتا لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ نے آنکھ کے ذریعے ہماری طرف اشارہ کر دینا تھا نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : نبی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ آنکھ کی خیانت کرنے والا ہو ۔ ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں سعید بن یربوع کے حوالے سے مذکور حدیث آگے چل کر اس نوعیت کی دیگر احادیث کے ہمراہ آئے گی اگر اللہ نے چاہا ۔

10237

Majma al-Zawaid #10237

وَعَنِ الزُّبَيْرِ - يَعْنِي ابْنَ الْعَوَّامِ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «أَنَّهُ أُعْطِيَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ لِوَاءَ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، فَدَخَلَ الزُّبَيْرُ مَكَّةَ بِلِوَاءَيْنِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.

EnglishUnverified translation

Al-Zubayr - meaning Ibn al-'Awwam (may Allah be pleased with him) - from the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him): He was given on the day of the conquest of Makkah the banner of Sa'd ibn 'Ubadah. Al-Zubayr entered Makkah with two banners.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فتح مکہ کے دن حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کا جھنڈا انہیں دے دیا تھا تو حضرت زبیر رضی اللہ عنہ مکہ میں دو جھنڈے لے کر داخل ہوئے تھے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زیالہ ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔

10238

Majma al-Zawaid #10238

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: «لَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ، اسْتَشْرَفَهُ النَّاسُ، فَوَضَعَ رَأْسَهُ عَلَى رَحْلِهِ تَخَشُّعًا». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas (may Allah be pleased with him) reported: When the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) entered Makkah, the people looked up to him. He lowered his head upon his saddle in humility.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم ﷺ مکہ میں داخل ہوئے ‘ تو لوگ آپ کو جھانک کر دیکھنے لگے نبی اکرم ﷺ نے خشوع و خضوع کی وجہ سے اپنا سر پالان پر رکھ لیا ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ابوبکر مقدمی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

10239

Majma al-Zawaid #10239

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «كُنَّا بِسَرِفَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ قَرِيبٌ مِنْكُمْ فَاحْذَرُوهُ ""، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" [أَسْلِمْ] يَا أَبَا سُفْيَانَ "" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَوْمِي قَوْمِي. قَالَ: "" قَوْمُكَ مَنْ أَغْلَقَ بَابَهُ فَهُوَ آمِنٌ "" قَالَ: اجْعَلْ لِي شَيْئًا. قَالَ: "" مَنْ دَخَلَ دَارَ أَبِي سُفْيَانَ فَهُوَ آمِنٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik (may Allah be pleased with him) reported: We were at Sarif. The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Abu Sufyan is near you, so beware of him."** Then the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said to him: > **"Embrace Islam, O Abu Sufyan."** He said, "O Messenger of Allah, my people, my people." He (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Your people - whoever locks his door is safe."** He said, "Grant me something." He said: > **"Whoever enters the house of Abu Sufyan is safe."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب ہم سرف کے مقام پر موجود تھے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ابوسفیان تم لوگوں کے قریب ہے تم اس سے بچنا نبی اکرم ﷺ نے اس سے فرمایا : اے ابوسفیان تم اسلام قبول کر لو اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میری قوم میری قوم نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تمہاری قوم میں جو شخص اپنا دروازہ بند کر لے گا وہ مامون ہو گا اس نے عرض کی : میرے لئے بھی کوئی چیز مقرر کر دیں نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جو شخص ابوسفیان کے گھر میں داخل ہو گا وہ مامون ہو گا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

10240

Majma al-Zawaid #10240

وَعَنْ أَبِي لَيْلَى قَالَ: «كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ فِي الْأَرَاكِ "". فَدَخَلْنَا فَأَخَذْنَاهُ فَجَعَلَ الْمُسْلِمُونَ يَحْوُونَهُ بِجُفُونِ سُيُوفِهِمْ حَتَّى جَاءُوا بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ: "" وَيْحَكَ يَا أَبَا سُفْيَانَ، قَدْ جِئْتُكُمْ بِالدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ; فَأَسْلِمُوا تَسْلَمُوا "". وَكَانَ الْعَبَّاسُ لَهُ صَدِيقًا، فَقَالَ لَهُ الْعَبَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ يُحِبُّ الصَّوْتَ، فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُنَادِيًا يُنَادِي بِمَكَّةَ: "" مَنْ أَغْلَقَ بَابَهُ فَهُوَ آمِنٌ، وَمَنْ أَلْقَى سِلَاحَهُ فَهُوَ آمِنٌ، وَمَنْ دَخَلَ دَارَ أَبِي سُفْيَانَ فَهُوَ آمِنٌ "". ثُمَّ بَعَثَ مَعَهُ الْعَبَّاسَ حَتَّى جَلَسَا عَلَى عَقَبَةِ الثَّنِيَّةِ فَأَقْبَلَتْ بَنُو سَلَمَةَ، فَقَالَ: يَا عَبَّاسُ مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قَالَ: هَذِهِ بَنُو سُلَيْمٍ، فَقَالَ: وَمَا أَنَا وَسُلَيْمٌ. ثُمَّ أَقْبَلَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فِي الْمُهَاجِرِينَ، فَقَالَ: يَا عَبَّاسُ مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قَالَ: عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فِي الْمُهَاجِرِينَ، ثُمَّ أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْأَنْصَارِ، فَقَالَ: يَا عَبَّاسُ مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ الْمَوْتُ الْأَحْمَرُ، هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْأَنْصَارِ. فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: لَقَدْ رَأَيْتُ مُلْكَ كِسْرَى وَقَيْصَرَ، فَمَا رَأَيْتُ مِثْلَ مُلْكِ ابْنِ أَخِيكَ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: إِنَّمَا هِيَ النُّبُوَّةُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَرْبُ بْنُ الْحَسَنِ الطَّحَّانُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Abu Layla (may Allah be pleased with him) reported: We were with the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him). He said: > **"Abu Sufyan is in the arak trees."** We entered and seized him. The Muslims prodded him with the scabbards of their swords till they brought him to the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him). He (peace and blessings of Allah be upon him) said to him: > **"Woe to you, O Abu Sufyan. I have brought you this world and the Hereafter, so embrace Islam and you shall be safe."** Al-'Abbas was his friend. He said to him, "O Messenger of Allah, Abu Sufyan loves acclaim." So the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) sent a crier in Makkah: > **"Whoever locks his door is safe. Whoever lays down his weapon is safe. Whoever enters the house of Abu Sufyan is safe."** Then he sent al-'Abbas with him till they sat at the pass of al-Thaniyyah. Banu Salamah came. He asked, "O 'Abbas, who are these?" He said, "Banu Sulaym." He said, "What are Sulaym to me?" Then 'Ali ibn Abi Talib came with the Muhajirun. "Who are these?" He said, "'Ali ibn Abi Talib with the Muhajirun." Then the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) came with the Ansar. "Who are these?" He said, "These are the red death - this is the Messenger of Allah among the Ansar." Abu Sufyan said, "I have seen the sovereignty of Kisra and Qaysar, never saw I the like of your nephew's sovereignty." Al-'Abbas said, "It is prophethood."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابولیلی بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھے آپ نے ارشاد فرمایا : ابوسفیان ‘ پیلو کے درختوں میں ہے ‘ ہم اس میں داخل ہوئے ‘ اور ہم نے اسے پکڑ لیا مسلمان اسے اپنی تلواروں کے درمیان لے کر نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے ابوسفیان تمہارا ستیاناس ہو میں تمہارے پاس دنیا اور آخرت لے کے آ رہا ہوں تم اسلام قبول کر لو تم سلامت رہو گے ۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ ابوسفیان کے دوست تھے حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ابوسفیان نمایاں ہونے کو پسند کرتا ہے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے منادی کو یہ حکم دیا کہ وہ مکہ میں یہ اعلان کرے کہ جو شخص اپنا دروازہ بند کر لے گا وہ مامون ہو گا ‘ جو شخص ہتھیار ڈال دے گا وہ مامون ہو گا ‘ جو شخص ابوسفیان کے گھر میں داخل ہو گا وہ مامون ہو گا پھر نبی اکرم ﷺ نے ابوسفیان کے ساتھ حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو بھیجا یہ دونوں حضرات گھاٹی کے پاس بیٹھ گئے بنو سلمہ آئے ‘ تو ابوسفیان نے کہا : اے عباس یہ کون لوگ ہیں انہوں نے بتایا : یہ بنو سلیم ہیں اس نے کہا : میرا سلیم کے ساتھ کیا واسطہ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ مہاجرین کے درمیان تشریف لائے ‘ تو اس نے دریافت کیا : اے عباس یہ کون ہیں انہوں نے بتایا : یہ علی بن ابوطالب مہاجرین کے درمیان موجود ہیں پھر نبی اکرم ﷺ انصار کے درمیان تشریف لائے ‘ تو اس نے دریافت کیا : اے عباس یہ کون ہیں انہوں نے بتایا : یہ سرخ موت ہے یہ اللہ کے رسول ہیں جو انصار کے درمیان ہیں ابوسفیان نے کہا : میں نے کسری اور قیصر کی بادشاہی دیکھی ہے لیکن میں نے تمہارے بھتیجے جیسی بادشاہی نہیں دیکھی تو حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : یہ نبوت ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حرب بن حسن طحان ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

10241

Majma al-Zawaid #10241

وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: «ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ، وَأَسْلَمَ، وَغِفَارٍ، وَجُهَيْنَةَ، وَبَنِي سُلَيْمٍ، وَقَادُوا الْخُيُولَ حَتَّى نَزَلُوا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ، وَلَمْ تَعْلَمْ بِهِمْ قُرَيْشٌ، وَبَعَثُوا بِحَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، وَأَبِي سُفْيَانَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالُوا: خُذْ لَنَا مِنْهُ جِوَارًا أَوْ آذِنُوهُ بِالْحَرْبِ. فَخَرَجَ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ حَرْبٍ، وَحَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ فَلَقِيَا بُدَيْلَ بْنَ وَرْقَاءَ فَاسْتَصْحَبَاهُ حَتَّى إِذَا كَانَا بِالْأَرَاكِ مِنْ مَكَّةَ - وَذَلِكَ عِشَاءً - رَأَوُا الْفَسَاطِيطَ وَالْعَسْكَرَ، وَسَمِعُوا صَهِيلَ الْخَيْلِ فَرَاعَهُمْ ذَلِكَ وَفَزِعُوا مِنْهُ. وَقَالُوا: هَؤُلَاءِ بَنُو كَعْبٍ حَاشَتْهُمُ الْحَرْبُ، فَقَالَ بُدَيْلٌ: هَؤُلَاءِ أَكْثَرُ مَنْ بَنِي كَعْبٍ مَا بَلَغَ تَأْلِيبُهَا هَذَا، أَفَتَنْتَجِعُ هَوَازِنُ أَرْضَنَا؟ وَاللَّهِ مَا نَعْرِفُ هَذَا أَيْضًا، إِنَّ هَذَا لِمِثْلُ حَاجِّ النَّاسِ. وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ بَعَثَ بَيْنَ يَدَيْهِ خَيْلًا تَقْبِضُ الْعُيُونَ، وَخُزَاعَةُ عَلَى الطَّرِيقِ لَا يَتْرُكُونَ أَحَدًا يَمْضِي. فَلَمَّا دَخَلَ أَبُو سُفْيَانَ وَأَصْحَابُهُ عَسْكَرَ الْمُسْلِمِينَ أَخَذَتْهُمُ الْخَيْلُ تَحْتَ اللَّيْلِ، وَأَتَوْا بِهِمْ خَائِفِينَ الْقَتْلَ، فَقَامَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى أَبِي سُفْيَانَ فَوَجَأَهُ فِي عُنُقِهِ، وَالْتَزَمَهُ الْقَوْمُ وَخَرَجُوا بِهِ لِيُدْخِلُوهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَافَ الْقَتْلَ. وَكَانَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ خَالِصَةً لَهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَصَاحَ بِأَعْلَى صَوْتِهِ: أَلَا تَأْمُرُوا لِي إِلَى عَبَّاسٍ؟ فَأَتَاهُ عَبَّاسٌ فَدَفَعَ عَنْهُ، وَسَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَقْبِضَهُ إِلَيْهِ، وَمَشَى فِي الْقَوْمِ مَكَانَهُ، فَرَكِبَ بِهِ عَبَّاسٌ تَحْتَ اللَّيْلِ فَسَارَ بِهِ فِي عَسْكَرِ الْقَوْمِ حَتَّى أَبْصَرُوهُ أَجْمَعُ. وَقَدْ كَانَ عُمَرُ قَدْ قَالَ لِأَبِي سُفْيَانَ حِينَ وَجَأَ عُنُقَهُ: وَاللَّهِ لَا تَدْنُو مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى تَمُوتَ. فَاسْتَغَاثَ بِعَبَّاسٍ، فَقَالَ: إِنِّي مَقْتُولٌ. فَمَنَعَهُ مِنَ النَّاسِ أَنْ يَنْتَهِبُوهُ، فَلَمَّا رَأَى كَثْرَةَ النَّاسِ وَطَاعَتَهُمْ قَالَ: لَمْ أَرَ كَاللَّيْلَةِ جَمْعًا لِقَوْمٍ. فَخَلَّصَهُ الْعَبَّاسُ مِنْ أَيْدِيهِمْ، وَقَالَ: إِنَّكَ مَقْتُولٌ إِنْ لَمْ تُسْلِمْ وَتَشْهَدْ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ. فَجَعَلَ يُرِيدُ يَقُولُ الَّذِي يَأْمُرُهُ الْعَبَّاسُ فَلَا يَنْطَلِقُ لِسَانُهُ، فَبَاتَ مَعَ عَبَّاسٍ. وَأَمَّا حَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ، وَبُدَيْلُ بْنُ وَرْقَاءَ فَدَخَلَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْلَمَا، وَجَعَلَ يَسْتَخْبِرُهُمَا عَنْ أَهْلِ مَكَّةَ. فَلَمَّا نُودِيَ بِالصَّلَاةِ - صَلَاةِ الصُّبْحِ - تَحَسَّسَ الْقَوْمَ، فَفَزِعَ أَبُو سُفْيَانَ، فَقَالَ: يَا عَبَّاسُ، مَاذَا تُرِيدُونَ؟ قَالَ: هُمُ الْمُسْلِمُونَ يَتَيَسَّرُونَ لِحُضُورِ رَسُولِ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَخَرَجَ بِهِ عَبَّاسٌ، فَلَمَّا أَبْصَرَهُمْ أَبُو سُفْيَانَ قَالَ: يَا عَبَّاسُ، أَمَا يَأْمُرُهُمْ بِشَيْءٍ إِلَّا فَعَلَوْهُ؟ فَقَالَ عَبَّاسٌ: لَوْ نَهَاهُمْ عَنِ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ لَأَطَاعُوهُ. قَالَ عَبَّاسٌ: فَكَلِّمْهُ فِي قَوْمِكَ هَلْ عِنْدَهُ مِنْ عَفْوٍ عَنْهُمْ؟ فَأَتَى الْعَبَّاسُ بِأَبِي سُفْيَانَ حَتَّى أَدْخَلَهُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عَبَّاسٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا أَبُو سُفْيَانَ، فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنِّي قَدِ اسْتَنْصَرْتُ إِلَهِي، وَاسْتَنْصَرْتَ إِلَهَكَ، فَوَاللَّهِ مَا رَأَيْتُكَ إِلَّا قَدْ ظَهَرْتَ عَلَيَّ، فَلَوْ كَانَ إِلَهِي مُحِقًّا وَإِلَهُكَ مُبْطِلًا لَظَهَرْتُ عَلَيْكَ. فَشَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ. فَقَالَ عَبَّاسٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُحِبُّ أَنْ تَأْذَنَ لِي آتِيَ قَوْمَكَ فَأُنْذِرَهُمْ مَا نَزَلَ وَأَدْعُوَهُمْ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ. فَأَذِنَ لَهُ، فَقَالَ عَبَّاسٌ: كَيْفَ أَقُولُ لَهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ بَيِّنْ لِي مِنْ ذَلِكَ أَمَانًا يَطْمَئِنُّونَ إِلَيْهِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" تَقُولُ لَهُمْ: مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ فَهُوَ آمِنٌ، وَمَنْ جَلَسَ عِنْدَ الْكَعْبَةِ فَوَضَعَ سِلَاحَهُ فَهُوَ آمِنٌ، وَمَنْ أَغْلَقَ عَلَيْهِ بَابَهُ فَهُوَ آمِنٌ "". فَقَالَ عَبَّاسٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَبُو سُفْيَانَ ابْنُ عَمِّنَا، وَأُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ مَعِي فَلَوِ اخْتَصَصْتَهُ بِمَعْرُوفٍ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ دَخَلَ دَارَ أَبِي سُفْيَانَ فَهُوَ آمِنٌ "". فَجَعَلَ أَبُو سُفْيَانَ يَسْتَفْقِهُهُ، وَدَارُ أَبِي سُفْيَانَ بِأَعْلَى مَكَّةَ "" وَمَنْ دَخَلَ دَارَ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ وَكَفَّ يَدَهُ فَهُوَ آمِنٌ "". وَدَارُ حَكِيمٍ بِأَسْفَلِ مَكَّةَ. وَحَمَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبَّاسًا عَلَى بَغْلَتِهِ الْبَيْضَاءِ الَّتِي كَانَ أَهْدَاهَا إِلَيْهِ دِحْيَةُ الْكَلْبِيُّ، فَانْطَلَقَ عَبَّاسٌ بِأَبِي سُفْيَانَ قَدْ أَرْدَفَهُ. فَلَمَّا سَارَ عَبَّاسٌ بَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَثَرِهِ، فَقَالَ: "" أَدْرِكُوا عَبَّاسًا فَرُدُّوهُ عَلَيَّ "". وَحَدَّثَهُمْ بِالَّذِي خَافَ عَلَيْهِ فَأَدْرَكَهُ الرَّسُولُ فَكَرِهَ عَبَّاسٌ الرُّجُوعَ وَقَالَ: أَيَرْهَبُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَرْجِعَ أَبُو سُفْيَانَ رَاغِبًا فِي قِلَّةِ النَّاسِ فَيَكْفُرَ بَعْدَ إِسْلَامِهِ؟، فَقَالَ: احْبِسْهُ. فَحَبَسَهُ، فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: أَغَدْرًا يَا بَنِي هَاشِمٍ، فَقَالَ عَبَّاسٌ: إِنَّا لَسْنَا نَغْدِرُ، وَلَكِنَّ لِي إِلَيْكَ بَعْضَ الْحَاجَةِ، قَالَ: وَمَا هِيَ أَقْضِيهَا لَكَ؟ قَالَ: تُفَادِهَا حِينَ يَقْدَمُ عَلَيْكَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَالزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ، فَوَقَفَ عَبَّاسٌ بِالْمَضِيقِ دُونَ الْأَرَاكِ مِنْ مَرٍّ، وَقَدْ وَعَى أَبُو سُفْيَانَ مِنْهُ حَدِيثَهُ، ثُمَّ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْخَيْلَ بَعْضَهَا عَلَى أَثَرِ بَعْضٍ، وَقَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْخَيْلَ شَطْرَيْنِ فَبَعَثَ الزُّبَيْرَ، وَرَدِفَهُ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ بِالْجَيْشِ مِنْ أَسْلَمَ وَغِفَارٍ وَقُضَاعَةَ، فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: رَسُولُ اللَّهِ هَذَا يَا عَبَّاسُ؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنْ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ بَيْنَ يَدَيْهِ فِي كَتِيبَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ: "" الْيَوْمَ يَوْمُ الْمَلْحَمَةِ الْيَوْمَ تُسْتَحَلُّ الْحُرُمَةُ "". ثُمَّ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي كَتِيبَةِ الْإِيمَانِ: الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ. فَلَمَّا رَأَى أَبُو سُفْيَانَ وُجُوهًا كَثِيرَةً لَا يَعْرِفُهَا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَكْثَرْتَ - أَوِ: اخْتَرْتَ - هَذِهِ الْوُجُوهَ عَلَى قَوْمِكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" أَنْتَ فَعَلْتَ ذَلِكَ وَقَوْمُكَ، إِنَّ هَؤُلَاءِ صَدَّقُونِي إِذْ كَذَّبْتُمُونِي وَنَصَرُونِي إِذْ أَخْرَجْتُمُونِي"". وَمَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَئِذٍ الْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ، وَعَبَّاسُ بْنُ مِرْدَاسٍ، وَعُيَيْنَةُ بْنُ حِصْنِ بْنِ بَدْرٍ الْفَزَارِيُّ، فَلَمَّا أَبْصَرَهُمْ حَوْلَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ هَؤُلَاءِ يَا عَبَّاسُ؟ قَالَ: هَذِهِ كَتِيبَةُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَ هَذِهِ الْمَوْتُ الْأَحْمَرُ، هَؤُلَاءِ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ، قَالَ: امْضِ يَا عَبَّاسُ، فَلَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ جُنُودًا قَطُّ وَلَا جَمَاعَةً. فَسَارَ الزُّبَيْرُ فِي النَّاسِ حَتَّى وَقَفَ بِالْحَجُونِ، وَانْدَفَعَ خَالِدٌ حَتَّى دَخَلَ مِنْ أَسْفَلِ مَكَّةَ فَلَقِيَهُ أَوْبَاشُ بَنِي بَكْرٍ فَقَاتَلُوهُمْ فَهَزَمَهُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، وَقَتَلُوا بِالْحَزْوَرَةِ حَتَّى دَخَلُوا الدُّورَ، وَارْتَفَعَ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ عَلَى الْخَيْلِ عَلَى الْخَنْدَمَةِ، وَاتَّبَعَهُ الْمُسْلِمُونَ فَدَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أُخْرَيَاتِ النَّاسِ وَنَادَى مُنَادٍ: "" مَنْ أَغْلَقَ عَلَيْهِ دَارَهُ وَكَفَّ يَدَهُ فَإِنَّهُ آمِنٌ "". وَنَادَى أَبُو سُفْيَانَ بِمَكَّةَ: أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا، وَكَفَّهُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَنْ عَبَّاسٍ. وَأَقْبَلَتْ هِنْدُ بِنْتُ عُتْبَةَ فَأَخَذَتْ بِلِحْيَةِ أَبِي سُفْيَانَ ثُمَّ نَادَتْ: يَا آلَ غَالِبٍ اقْتُلُوا هَذَا الشَّيْخَ الْأَحْمَقَ. قَالَ: فَأَرْسِلِي لِحْيَتِي، فَأُقْسِمُ بِاللَّهِ إِنْ أَنْتِ لَمْ تُسْلِمِي لَتُضْرَبَنَّ عُنُقُكِ، وَيْلَكِ جَاءَ بِالْحَقِّ فَادْخُلِي أَرِيكَتَكِ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - وَاسْكُتِي». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.

EnglishUnverified translation

'Urwah reported: Then the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) set out with twelve thousand Muhajirun, Ansar, Aslam, Ghifar, Juhaynah, and Banu Sulaym, leading horses till they camped at Marr al-Zahran. Quraysh knew not of them. They sent Hakim ibn Hizam and Abu Sufyan to the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him), saying, "Take for us protection from him or inform him of war." Abu Sufyan ibn Harb and Hakim ibn Hizam set out, met Budayl ibn Warqa', and took him along till at al-Arak near Makkah at nightfall they saw tents, the army, and heard neighing of horses. It frightened them. They said, "These are Banu Ka'b, war has driven them." Budayl said, "These are more than Banu Ka'b; their gathering never reached this. Would Hawazin pasture our land? By Allah, I know not this either; this is like the pilgrims." The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) had sent cavalry ahead to seize spies, and Khuza'ah on the road let none pass. When Abu Sufyan and his companions entered the Muslim camp, horsemen seized them at night, bringing them fearing death. 'Umar ibn al-Khattab rose to Abu Sufyan, struck his neck, the people seized him and led him to the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him); he feared death. Al-'Abbas ibn 'Abd al-Muttalib was his close friend in Jahiliyyah. He cried at the top of his voice, "Will you not call 'Abbas for me?" 'Abbas came, defended him, asked the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) to entrust him to him, and walked in his place. 'Abbas mounted him behind at night and rode him through the camp till all saw him. 'Umar had said to Abu Sufyan when he struck his neck, "By Allah, you shall not approach the Messenger of Allah till you die." He sought aid of 'Abbas: "I am slain." He protected him from plunder. Seeing the multitude and obedience he said, "Never saw I tonight's gathering." Al-'Abbas delivered him, saying, "You are slain unless you embrace Islam and testify Muhammad is the Messenger of Allah." He tried to utter what 'Abbas ordered, his tongue would not loose. He spent the night with 'Abbas. Hakim ibn Hizam and Budayl ibn Warqa' entered upon the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him), embraced Islam, and he questioned them of Makkah. At the call to dawn prayer the company stirred; Abu Sufyan feared: "O 'Abbas, what do they want?" He said, "The Muslims preparing to attend the Messenger." 'Abbas took him out. Seeing them Abu Sufyan asked, "O 'Abbas, they do nothing he orders but they do it?" 'Abbas said, "Were he to forbid them food and drink they would obey." 'Abbas said, "Speak to him of pardon for your people." Al-'Abbas brought Abu Sufyan to the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him). 'Abbas said, "O Messenger of Allah, this is Abu Sufyan." Abu Sufyan said, "O Muhammad, I sought aid of my god and you sought aid of yours. By Allah, I saw only your triumph over me. Had my god been true and yours false, I would have triumphed." Then he testified there is no deity worthy of worship except Allah and Muhammad is the Messenger of Allah. 'Abbas said, "O Messenger of Allah, I wish to go to my people, warn them of what befell and call them to Allah and His Messenger." He permitted him. 'Abbas asked, "How shall I tell them, O Messenger of Allah? Clarify for me a security they trust." The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Say to them: Whoever testifies that there is no deity worthy of worship except Allah alone without partner, and that Muhammad is His servant and Messenger, is safe. Whoever sits at the Ka'bah laying down his weapon is safe. Whoever locks his door is safe."** 'Abbas said, "O Messenger of Allah, Abu Sufyan is our cousin; I wish he return with me - would you single him with honor?" The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Whoever enters the house of Abu Sufyan is safe."** Abu Sufyan kept asking understanding: his house at upper Makkah. > **"And whoever enters the house of Hakim ibn Hizam and withholds his hand is safe."** Hakim's house at lower Makkah. The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) mounted 'Abbas on his white mule gifted by Dihyah al-Kalbi; 'Abbas rode with Abu Sufyan behind. As 'Abbas departed, the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) sent after him: > **"Overtake 'Abbas and return him to me."** He told them what he feared for him. The messenger overtook him; 'Abbas disliked returning: "Does the Messenger of Allah fear Abu Sufyan will return desiring few men and disbelieve after Islam?" He said, "Detain him." He detained him. Abu Sufyan said, "Treachery, O Banu Hashim?" 'Abbas said, "We do not betray, but I have a need to you." He asked what; "You will repay when Khalid ibn al-Walid and al-Zubayr ibn al-'Awwam come upon you." 'Abbas halted at the strait below al-Arak at Marr; Abu Sufyan retained his words. Then the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) dispatched cavalry troop after troop, dividing them in halves: al-Zubayr, followed by Khalid ibn al-Walid with the army of Aslam, Ghifar, Quda'ah. Abu Sufyan asked, "Is this the Messenger of Allah, 'Abbas?" He said, "No, but Khalid ibn al-Walid." The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) sent Sa'd ibn 'Ubadah before him in an Ansari battalion: > **"Today is the day of slaughter. Today the sanctuary is made lawful."** Then the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) entered in the battalion of faith: Muhajirun and Ansar. Seeing many unknown faces Abu Sufyan said, "O Messenger of Allah, you favored these faces over your people?" The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"You and your people did that. These believed me when you denied me, and aided me when you expelled me."** With the Prophet that day were al-Aqra' ibn Habis, 'Abbas ibn Mirdas, and 'Uyaynah ibn Hisn ibn Badr al-Fazari. Seeing them about the Prophet he asked, "Who are these, 'Abbas?" He said, "This is the battalion of the Prophet, with it the red death - Muhajirun and Ansar." He said, "Proceed, 'Abbas. Never saw I soldiers or company like today." Al-Zubayr marched till he halted at al-Hajun. Khalid swept in from lower Makkah; ruffians of Banu Bakr fought them; Allah routed them; they killed at al-Hazwarah till they entered houses; a party rose on horses at al-Khandamah; the Muslims pursued. The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) entered among the last, a crier calling: > **"Whoever locks his house and withholds his hand is safe."** Abu Sufyan called in Makkah, "Embrace Islam and be safe." Allah restrained them from 'Abbas. Hind bint 'Utbah came, seized Abu Sufyan's beard: "O family of Ghalib, kill this foolish elder." He said, "Release my beard. By Allah, if you do not embrace Islam your neck shall be struck. Woe to you, he came with truth. Enter your couch and be silent."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عروہ بیان کرتے ہیں : پھر نبی اکرم ﷺ مہاجرین انصار اسلم قبیلے غفار قبیلے جہینہ قبیلے اور بنوسلیم سے تعلق رکھنے والے بارہ ہزار افراد کے ہمراہ روانہ ہوئے ان کی قیادت گھڑ سوار کر رہے تھے ‘ یہاں تک کہ ان لوگوں نے مرظہران کے مقام پر پڑاؤ کیا قریش کو ان کے بارے میں علم نہیں تھا ۔ انہوں نے حکیم بن حزام اور ابوسفیان کو نبی اکرم ﷺ کے پاس بھیجا اور یہ کہا کہ تم ان سے ہمارے لئے پناہ لے لینا یا پھر انہیں ‘ جنگ کی دعوت دے دینا ابوسفیان بن حرب اور حکیم بن حزام نکلے ان دونوں کی ملاقات بدیل بن ورقاء سے ہوئی ان دونوں نے اسے اپنے ساتھ آنے کے لئے کہا ‘ یہاں تک کہ یہ لوگ مکہ میں اراک کے مقام تک پہنچ گئے رات ہو چکی تھی ان لوگوں نے خیمے اور لشکر دیکھے اور گھوڑوں کی آوازیں سنی تو اس سے گھبرا گئے ‘ اور خوف زدہ ہو گئے انہوں نے کہا : یہ تو بنوکعب لگتے ہیں جو جنگ کے لئے آ گئے ہیں ، تو بدیل نے کہا : ان کی تعداد بنو کعب سے زیادہ ہے ‘ اللہ کی قسم ہم اس سے واقف نہیں ہیں یہ تو حاجیوں کی مانند ( بے شمار لوگ ) ہیں نبی اکرم ﷺ نے اپنے سے آگے کچھ گھڑ سوار بھیجے ہوئے تھے جو جاسوسوں کو پکڑ لیتے تھے خزاعہ قبیلے کے لوگ راستے میں تھے وہ کسی کو گزرنے نہیں دیتے تھے جب ابوسفیان اور اس کے ساتھی مسلمانوں کے لشکر میں داخل ہوئے ‘ تو رات کے وقت شہسواروں نے انہیں پکڑ لیا اور انہیں لے کے آ گئے ان لوگوں کو یہ اندیشہ تھا کہ کہیں انہیں قتل نہ کر دیا جائے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اٹھ کر ابوسفیان کی طرف بڑھے اور انہوں نے ابوسفیان کی گردن پر ضرب لگائی ‘ تو لوگوں نے ابوسفیان کو پکڑ لیا اور اس سے ساتھ لے کے نبی اکرم ﷺ کے پاس چلے گئے ابوسفیان کو قتل ہونے کا اندیشہ تھا ۔ حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ زمانہ جاہلیت سے اس کے دوست چلے آ رہے تھے اس نے بلند آواز میں کہا کیا تم لوگ مجھے حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے پاس نہیں لے کے جاتے حضرت عباس رضی اللہ عنہ اس کے پاس آئے ‘ اور اُس سے لوگوں کو پرے کیا ۔ انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے یہ درخواست کی کہ آپ ابوسفیان کو اُن کے حوالے کر دیں ‘ اور لوگ اپنی جگہ پر چلے گئے رات کے وقت حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے ابوسفیان کو اپنے ساتھ سوار کیا اور اسے لے کے لشکر میں گھومتے رہے ‘ یہاں تک کہ سب لوگوں نے اسے دیکھ لیا جس وقت حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ابوسفیان کی گردن پر ضرب لگائی تھی اس وقت انہوں نے یہ کہا تھا اللہ کی قسم تم اس وقت تک اللہ کے رسول کے قریب نہیں ہو گے جب تک تم مر نہیں جاتے تو ابوسفیان نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے مدد مانگی تھی اور کہا تھا میں مارا جاؤں گا ‘ تو حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو اس بات سے منع کیا کہ وہ اسے کچھ کہیں جب ابوسفیان نے لوگوں کی کثرت اور ان کی فرمانبرداری دیکھی تو بولا میں نے آج رات کی طرح کبھی کسی قوم کا مجموعہ نہیں دیکھا حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں سے اسے چھڑوا لیا اور فرمایا : اگر تم اسلام قبول نہیں کرتے اور اس بات کی گواہی نہیں دیتے کہ حضرت محمد ( ﷺ ) اللہ کے رسول ہیں ، تو تم مارے جاؤ گے پھر اس نے یہ ارادہ کیا کہ وہ اس کلمے کو پڑھ لے جس کے بارے میں حضرت عباس رضی اللہ عنہ اسے ہدایت کر رہے تھے لیکن اس کی زبان نہیں چلی اس نے وہ رات حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ گزار دی ۔ جہاں تک حکیم بن حزام اور ورقاء کا تعلق ہے ‘ تو وہ دونوں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ‘ اور ان دونوں نے اسلام قبول کر لیا نبی اکرم ﷺ ان سے اہل مکہ کے بارے میں دریافت کرتے رہے جب صبح کی نماز کے لئے اذان دی گئی اور لوگوں میں حرکت شروع ہوئی ، تو ابوسفیان گھبرا گیا اور بولا : اے عباس کیا تم لوگ کیا کرنا چاہتے ہو ؟ انہوں نے بتایا : یہ مسلمان ہیں جو اللہ کے رسول کی موجودگی پر خوش ہیں پھر حضرت عباس رضی اللہ عنہ اسے ساتھ لے کر باہر نکلے ابوسفیان نے جب ان لوگوں کا طرز عمل دیکھا تو بولا اے عباس نبی اکرم ﷺ ان لوگوں کو جو بھی حکم دیتے ہیں یہ اسے بجا لاتے ہیں ، تو حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے کہا : اگر نبی اکرم ﷺ ان لوگوں کو کھانے پینے سے منع کر دیں تو یہ اس بارے میں بھی نبی اکرم ﷺ کی اطاعت کریں گے حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم اپنی قوم کے بارے میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ بات چیت کرو کہ کیا ان کے پاس ان لوگوں کو معاف کرنے کی کوئی گنجائش ہے ۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ ابوسفیان کو ساتھ لے کر نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ ابوسفیان ہے ابوسفیان نے کہا : اے محمد میں نے اپنے معبود سے مدد مانگی اور آپ نے اپنے معبود سے مدد مانگی اللہ کی قسم میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ مجھ پر غالب آ گئے ہیں اگر میرا معبود حق ہوتا اور آپ کا معبود جھوٹا ہوتا تو میں نے آپ پر غالب آنا تھا ‘ پھر ابوسفیان نے اس بات کی گواہی دی کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ‘ اور حضرت محمد اللہ کے رسول ہیں ۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ مجھے اجازت دیں تاکہ میں آپ کی قوم کے پاس جاؤں اور انہیں اس صورت حال کے حوالے سے ڈراؤں جو پیش آ گئی ہے ‘ اور میں انہیں اللہ اور اس کے رسول کی طرف دعوت دوں تو نبی اکرم ﷺ نے انہیں اجازت دے دی حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ میں ان سے کیا کہوں آپ میرے لئے امان کو واضح کر دیں تاکہ وہ لوگ اس کے حوالے سے مطمئن ہو جائیں تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : آپ ان لوگوں سے یہ کہیں کہ جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے صرف وہی معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے ‘ اور حضرت محمد ( ﷺ ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ، تو وہ شخص مامون شمار ہو گا ، جو شخص خانہ کعبہ کے پاس بیٹھ جائے گا اور ہتھیار رکھ دے گا وہ مامون شمار ہو گا ‘ جو شخص اپنا دروازہ بند کر لے گا وہ مامون شمار ہو گا حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ابوسفیان ہمارا چچا زاد ہے وہ یہ پسند کرتا ہے کہ وہ میرے ساتھ واپس جائے اگر آپ اس کے حوالے سے کوئی بھلائی مخصوص کر دیں تو یہ مناسب ہو گا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جو شخص ابوسفیان کے گھر میں داخل ہو گا وہ مامون ہو گا ‘ کیا ابوسفیان کا گھر مکہ کے بالائی حصے میں تھا ( نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ) جو شخص حکیم بن حزام کے گھر میں داخل ہو جائے گا اور اپنا ہاتھ روک لے گا وہ مامون ہو گا حکیم کا گھر مکہ کے زیریں حصے میں تھا پھر نبی اکرم ﷺ نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو اپنا سفید خچر سواری کے لئے دیا جو حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم ﷺ کو تحفہ کے طور پر دیا تھا ۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے ابوسفیان کو اپنے پیچھے بٹھایا اور روانہ ہو گئے ۔ جب حضرت عباس رضی اللہ عنہ روانہ ہوئے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے ان کے پیچھے کسی کو بھیجا اور فرمایا : حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے پاس جا کر انہیں میرے پاس واپس لے کے آؤ نبی اکرم ﷺ نے ان لوگوں کو اس چیز کے بارے میں بتایا جس کے حوالے سے آپ کو اندیشہ تھا وہ قاصد حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تو حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے واپس جانے کو ناپسند کیا اور یہ کہا کہ کیا نبی اکرم ﷺ کو یہ اندیشہ ہے کہ ابوسفیان لوگوں کی قلت میں رغبت رکھتے ہوئے رجوع کر لے گا اور مسلمان ہونے کے بعد کافر ہو جائے گا قاصد نے کہا : آپ اسے روک کے رکھیں تو حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے اسے روک لیا ابوسفیان نے کہا : اے بنو ہاشم کیا یہ عہد شکنی ہے ۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ہم عہد شکنی نہیں کرتے ہیں لیکن مجھے تم سے ایک کام ہے اس نے کہا : وہ کیا ہے میں وہ کام کروا دوں گا حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جب خالد بن ولید اور زبیر بن عوام تمہارے سامنے آئیں گے ‘ تو تم نے انہیں دیکھنا ہے ‘ تو حضرت عباس رضی اللہ اراک سے پہلے مرنامی جگہ پر ایک تنگ مقام پر ٹھہر گئے ابوسفیان نے ان کی بات کو محفوظ کر لیا تھا پھر نبی اکرم ﷺ نے یکے بعد دیگرے گھڑ سواروں کو بھجوایا نبی اکرم ﷺ نے گھڑ سواروں کو دو حصوں میں تقسیم کیا تھا آپ نے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کو بھیجا اور ان کے پیچھے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو اس لشکر کے ساتھ بھیجا جس کا تعلق اسلم غفار اور قضاعہ قبیلے سے تھا ابوسفیان نے دریافت کیا : اے عباس یہ اللہ کے رسول ہیں انہوں نے جواب دیا جی نہیں بلکہ یہ خالد بن ولید میں نبی اکرم ﷺ نے حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو ان کے آگے انصار کے ایک چھوٹے دستے میں بھیجا تھا ۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے کہا : آج کا دن لڑائی کا دن ہے ‘ اور آج کے دن حرمت کو حلال کر دیا جائے گا پھر نبی اکرم ﷺ مہاجرین اور انصار کے ایک دستے کے درمیان تشریف لائے جب ابوسفیان نے بہت سے ایسے چہرے دیکھے جن سے وہ واقف نہیں تھا تو اس نے دریافت کیا : یا رسول اللہ ! آپ نے اپنی قوم کے مقابلے میں ان لوگوں کی تعداد زیادہ کر لی ہے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں ) ان لوگوں کو اختیار کر لیا ہے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم نے اور تمہاری قوم نے جو کیا سو کیا ان لوگوں نے اس وقت میری تصدیق کی جب تم لوگوں نے مجھے جھٹلایا تھا ، اور ان لوگوں نے اس وقت میری مدد کی جب تم لوگوں نے مجھے نکال دیا تھا راوی بیان کرتے ہیں : اس وقت نبی اکرم ﷺ کے ساتھ اقرع بن حابس ، عباس بن مرداس ، عیینہ بن حصن بن بدر فزاری بھی تھے جب اس نے ان لوگوں کو نبی اکرم ﷺ کے ارد گرد دیکھا تو دریافت کیا : اے عباس یہ کون لوگ ہیں انہوں نے بتایا : یہ نبی اکرم ﷺ کا دستہ ہے ‘ اور اس کے ہمراہ سرخ موت ہے یہ مہاجرین اور انصار ہیں ابوسفیان نے کہا : اے عباس چل پڑو میں نے آج کے دن کی طرح کے لشکر اور جماعت کبھی نہیں دیکھے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ لوگوں کے ساتھ چلتے ہوئے حجون کے مقام پر آ کر ٹھہر گئے حضرت خالد رضی اللہ عنہ مکہ کے زیریں حصے سے شہر میں داخل ہوئے بنو بکر کے کچھ اوباش لوگوں نے ان کا سامنا کیا ‘ تو حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے انہیں قتل کر دیا ‘ اور اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو پسپا کر دیا وہ لوگ حزورہ کے مقام پر قتل ہوئے تھے ‘ یہاں تک کہ وہ محلوں میں داخل ہو گئے ان میں سے ایک گروہ اوپر کی طرف پہاڑ پر خندمہ پر آیا مسلمانوں نے ان کا پیچھا کیا نبی اکرم ﷺ پیچھے آنے والے افراد میں موجود تھے ایک منادی نے یہ اعلان کیا کہ جو شخص اپنے گھر کا دروازہ بند کر لے گا اور اپنا ہاتھ روک کے رکھے گا وہ مامون شمار ہو گا ابوسفیان نے مکہ میں یہ اعلان کیا تم لوگ اسلام قبول کر لو تم سلامت رہو گے یوں اللہ تعالیٰ نے انہیں حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے محفوظ کیا اسی دوران ہند بنت عتبہ آئی اس نے ابوسفیان کی داڑھی پکڑی اور پھر بلند آواز میں بولی اے آل غالب اس بوڑھے احمق کو قتل کر دو ابوسفیان نے کہا : تم میری داڑھی چھوڑ دو میں اللہ کے نام کی قسم اٹھا کر یہ کہتا ہوں کہ اگر تم نے اسلام قبول نہ کیا ‘ تو تمہاری گردن اڑا دی جائے گی تمہارا ستیاناس ہو حق آ چکا ہے تم اپنے گھر میں چلی جاؤ اور خاموش رہو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے ’’ مرسل ‘‘ روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ‘ اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

10242

Majma al-Zawaid #10242

وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ يَرْبُوعٍ - وَكَانَ يُسَمَّى الصَّرْمَ - «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ: "" أَرْبَعَةٌ لَا أُؤَمِّنُهُمْ فِي حِلٍّ وَلَا حَرَمٍ: الْحُوَيْرِثُ بْنُ نُفَيْلٍ، وَمَقِيسُ بْنُ صُبَابَةَ، وَهِلَالُ بْنُ خَطَلٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ "". فَأَمَّا الْحُوَيْرِثُ فَقَتَلَهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَأَمَّا مَقِيسُ بْنُ صُبَابَةَ فَقَتَلَهُ ابْنُ عَمٍّ لَهُ لَحَّاءٌ، وَأَمَّا هِلَالُ بْنُ خَطَلٍ فَقَتَلَهُ الزُّبَيْرُ، وَأَمَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ فَأَسْتَأْمَنَ لَهُ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَكَانَ أَخَاهُ مِنَ الرَّضَاعَةِ. وَقَيْنَتَيْنِ كَانَتَا لِمَقِيسٍ تُغَنِّيَانِ بِهِجَاءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُتِلَتْ إِحْدَاهُمَا، وَأَقْبَلَتِ الْأُخْرَى فَأَسْلَمَتْ». قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ طَرَفًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ نَحْوَ هَذَا قَبْلُ بِوَرَقَتَيْنِ فِي هَذَا الْمَعْنَى.

EnglishUnverified translation

Sa'id ibn Yarbu' - called al-Sarm - reported: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said on the day of the conquest of Makkah: > **"Four I grant no security, in hill or sanctuary: al-Huwayrith ibn Nufayl, Miqyas ibn Subabah, Hilal ibn Khatal, and 'Abdullah ibn Sa'd ibn Abi al-Sarh."** Al-Huwayrith was killed by 'Ali ibn Abi Talib. Miqyas ibn Subabah was killed by a cousin of his. Hilal ibn Khatal was killed by al-Zubayr. As for 'Abdullah ibn Sa'd ibn Abi al-Sarh, 'Uthman ibn 'Affan (may Allah be pleased with him), his milk-brother, sought security for him. Two singing-girls of Miqyas sang satire of the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him); one was killed, the other came and embraced Islam.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعید بن یربوع رضی اللہ عنہ جن کا نام ’’ صرم ‘‘ ہے وہ بیان کرتے ہیں : فتح مکہ کے دن نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ چار افراد ایسے ہیں ، جنہیں میں حل میں یا حرم میں امان نہیں دوں گا حویرث بن نفیل ‘ مقیس بن صبابہ ہلال بن خطل اور عبداللہ بن سعد بن ابوسرح جہاں تک حویرث کا تعلق ہے ‘ تو حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے اسے قتل کر دیا ۔ جہاں تک مقیس بن صبابہ کا تعلق ہے ‘ تو اس کے چچا زاد نے اسے قتل کر دیا جہاں تک حلال بن خطل کا تعلق ہے ‘ تو حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے اسے قتل کر دیا جہاں تک عبداللہ بن سعد بن ابوسرح کا تعلق ہے ‘ تو حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اس کے لئے امان حاصل کر لی کیونکہ وہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا رضاعی بھائی تھا اسی طرح مقیس کی دو کنیزیں تھیں جو نبی اکرم ﷺ کی ہجو میں شاعری گایا کرتی تھیں ان میں سے ایک قتل ہو گئی اور دوسری آ گئی اور اس نے اسلام قبول کر لیا ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔ اس سے دو ورق پہلے اس موضوع سے متعلق اس نوعیت کی احادیث اس سے پہلے گزر چکی ہیں ۔

10243

Majma al-Zawaid #10243

وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: «لَمَّا وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِذِي طُوًى، قَالَ أَبُو قُحَافَةَ لِابْنَةٍ لَهُ مِنْ أَصْغَرِ وَلَدِهِ: أَيْ بُنَيَّةُ أَظْهِرِينِي عَلَى أَبِي قُبَيْسٍ. قَالَ: وَقَدْ كُفَّ بَصَرُهُ. قَالَتْ: فَأَشْرَفْتُ بِهِ عَلَيْهِ، فَقَالَ: يَا بُنَيَّةُ مَاذَا تَرَيْنَ؟ قَالَتْ: أَرَى سَوَادًا مُجْتَمِعًا قَالَ: تِلْكَ الْخَيْلُ. قَالَتْ: وَأَرَى رَجُلًا يَسْعَى بَيْنَ ذَلِكَ السَّوَادِ مُقْبِلًا وَمُدْبِرًا، قَالَ: يَا بُنَيَّةُ، ذَلِكَ الْوَازِعُ - يَعْنِي الَّذِي يَأْمُرُ الْخَيْلَ وَيَتَقَدَّمُ إِلَيْهَا - قَالَتْ: قَدْ وَاللَّهِ انْتَشَرَ السَّوَادُ، قَالَ: إِذًا وَاللَّهِ دَفَعَتِ الْخَيْلُ، أَسْرِعِي بِي إِلَى بَيْتِي. وَانْحَطَّتْ بِهِ، وَتَلَقَّاهُ الْخَيْلُ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ إِلَى بَيْتِهِ، وَفِي عُنُقِ الْجَارِيَةِ طَوْقٌ مِنْ وَرِقٍ فَتَلَقَّاهَا رَجُلٌ فَاقْتَلَعَهُ مِنْهَا. قَالَتْ: فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَخَلَ الْمَسْجِدَ أَتَى أَبُو بَكْرٍ بِأَبِيهِ يَقُودُهُ، فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" هَلَّا تَرَكْتَ الشَّيْخَ فِي بَيْتِهِ حَتَّى أَكُونَ أَنَا آتِيهِ فِيهِ؟ "". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هُوَ أَحَقُّ أَنْ يَمْشِيَ إِلَيْكَ مِنْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَيْهِ، قَالَ: فَأَجْلَسَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، ثُمَّ مَسَحَ صَدْرَهُ ثُمَّ قَالَ لَهُ: "" أَسْلِمْ "" فَأَسْلَمَ، وَدَخَلَ بِهِ أَبُو بَكْرٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَأْسُهُ كَأَنَّهَا ثَغَامَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" غَيِّرُوا هَذَا مِنْ شَعْرِهِ "". ثُمَّ قَامَ أَبُو بَكْرٍ فَأَخَذَ بِيَدِ أُخْتِهِ، فَقَالَ: أَنْشُدُ اللَّهَ وَالْإِسْلَامَ طَوْقَ أُخْتِي، فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ، فَقَالَ: يَا أُخَيَّةُ، احْتَسِبِي طَوْقَكِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ: فَوَاللَّهِ إِنَّ الْأَمَانَةَ الْيَوْمَ فِي النَّاسِ لَقَلِيلَةٌ. وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ عَنْ أَسْمَاءَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مِثْلَهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Asma' bint Abi Bakr (may Allah be pleased with them both) reported: When the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) halted at Dhu Tuwa, Abu Quhafah - his sight gone - said to a young daughter, "O daughter, take me up to Abu Qubays." She led him up. He asked, "O daughter, what do you see?" She said, "I see a gathered black mass." He said, "Those are the cavalry." She said, "I see a man running among the mass, coming and going." He said, "O daughter, that is the marshal - who orders the cavalry and advances before them." She said, "By Allah, the black mass has spread." He said, "Then by Allah the cavalry has pressed. Hasten me to my house." She brought him down; horsemen met him before he reached home; a silver necklace hung on the girl's neck, and a man met her and tore it off. When the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) entered the mosque, Abu Bakr led his father. When the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) saw him he said: > **"Why did you not leave the elder in his house till I come to him?"** Abu Bakr said, "O Messenger of Allah, he is more deserving to walk to you than you walk to him." He seated him before him, wiped his breast, and said to him: > **"Embrace Islam."** He embraced Islam. Abu Bakr brought him to the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him), his head like thaghamah (white). The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"Change this in his hair."** Then Abu Bakr rose, took his sister's hand: "I adjure by Allah and Islam the necklace of my sister." None answered. He said, "O sister, reckon your necklace lost." By Allah, trust among people today is little.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں جب نبی اکرم ﷺ ذی طولی کے مقام پر ٹھہرے تو حضرت ابوقحافہ رضی اللہ عنہ نے اپنی اولاد میں سے سب سے چھوٹی صاحبزادی سے فرمایا : اے میری بیٹی تم مجھے لے کے جبل ابوقبیس پر جاؤ راوی کہتے ہیں : اس وقت ان کی بینائی رخصت ہو چکی تھی وہ خاتون بیان کرتی ہیں میں انہیں لے کے پہاڑ پر چڑھ گئی ۔ انہوں نے فرمایا : اے میرے بیٹی تم کیا دیکھ رہی ہو ؟ اس لڑکی نے جواب دیا میں بہت سے لوگوں کو دیکھ رہی ہوں ۔ انہوں نے فرمایا : وہ گھڑ سوار ہوں گے اس خاتون نے کہا : میں ایک شخص کو دیکھ رہی ہوں جو ان لوگوں کے آگے کبھی ادھر ادھر آ رہا ہے کبھی جا رہا ہے ۔ انہوں نے فرمایا : میری بیٹی وہ واضح ہو گا اس سے مراد یہ ہے کہ وہ شخص جو گھڑ سواروں کو حکم دیتا ہے ‘ اور انہیں آگے کرتا ہے وہ خاتون بیان کرتی ہیں اللہ کی قسم اب وہ لوگ بکھرنا شروع ہو گئے ہیں ‘ تو ابوقحافہ نے کہا : اللہ کی قسم ایسی صورت میں گھڑ سوار روانہ ہو گئے ہوں گے تم مجھے جلدی سے لے کے میرے گھر چلی جاؤ وہ لوگ وہاں سے نیچے اترے ان کے گھر پہنچنے سے پہلے گھڑ سوار ان تک پہنچ چکے تھے اس لڑکی کی گردن میں چاندی کا ایک ہار تھا ایک شخص اس لڑکی کے پاس آیا اور اس نے وہ ہار اس لڑکی کی گردن سے کھینچ لیا وہ لڑکی بیان کرتی ہیں جب نبی اکرم ﷺ تشریف لے آئے ‘ اور مسجد میں آئے ‘ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنے والد کو ساتھ لے کے آپ کی خدمت میں آئے جب نبی اکرم ﷺ نے انہیں ملاحظہ فرمایا تو ارشاد فرمایا : تم نے ان بزرگوار کو گھر میں کیوں نہیں رہنے دیا میں خود ان کے پاس آتا تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ یہ چل کر آپ کے پاس آئیں بہ نسبت اس کے کہ آپ چل کر ان کے پاس جائیں راوی کہتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے انہیں اپنے سامنے بٹھا لیا پھر آپ نے ان کے سینے پر ہاتھ پھیرا اور پھر ان سے فرمایا آپ اسلام قبول کر لیں تو انہوں نے اسلام قبول کر لیا جس وقت حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ انہیں ساتھ لے کر نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے تھے ‘ تو حضرت ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کا سر ثغامہ نامی پھول کی طرح سفید تھا تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ان کے بالوں کی رنگت تبدیل کر دو پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اٹھے انہوں نے اپنی بہن کا ہاتھ پکڑا اور بولے میں اللہ اور اسلام کا واسطہ دے کر یہ کہتا ہوں کہ میری بہن کا ہار واپس کر دو لیکن کسی نے انہیں جواب نہیں دیا ‘ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے میری بہن اپنے ہار کے حوالے سے ثواب کی امید رکھو ۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں اللہ کی قسم اب لوگوں میں امانت کم رہ گئی ہے ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں ۔ انہوں نے اسے ایک اور سند کے ساتھ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کے حوالے نبی اکرم ﷺ سے اس کی مانند نقل کیا ہے ۔ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں .

10244

Majma al-Zawaid #10244

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «جَاءَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بِأَبِيهِ أَبِي قُحَافَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُودُهُ - شَيْخٌ أَعْمَى - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" أَلَا تَرَكْتَ الشَّيْخَ فِي بَيْتِهِ حَتَّى نَأْتِيَهُ؟ "" قَالَ: أَرَدْتُ أَنْ يُؤْجِرَهُ اللَّهُ. لَأَنَا كُنْتُ بِإِسْلَامِ أَبِي طَالِبٍ أَشَدَّ فَرَحًا مِنِّي بِإِسْلَامِ أَبِي، أَلْتَمِسُ بِذَلِكَ قُرَّةَ عَيْنِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" صَدَقْتَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn 'Umar (may Allah be pleased with them both) reported: Abu Bakr (may Allah be pleased with him) brought his father Abu Quhafah - a blind elder - leading him to the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) on the day of the conquest of Makkah. The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said to him: > **"Did you not leave the elder in his house till we come to him?"** He said, "I wished Allah reward him. My joy at the Islam of Abu Talib would have been greater than my joy at my father's Islam, seeking thereby the delight of your eye, O Messenger of Allah." The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"You spoke truth."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنے والد حضرت ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو لے کر نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے وہ انہیں ساتھ لے کر چلتے ہوئے آئے تھے کیونکہ وہ ایک بوڑھے نابینا شخص تھے یہ فتح مکہ کے دن کی بات ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا تم نے ان بزرگوار کو گھر میں کیوں نہیں رہنے دیا تاکہ ہم ان کے پاس چلے جاتے تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : میں نے یہ ارادہ کیا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اجر عطا کرے میری یہ حالت تھی کہ جناب ابوطالب کا اسلام قبول کرنا میرے نزدیک میرے والد کے اسلام قبول کرنے سے زیادہ خوشی کا باعث تھا ‘ اور رسول اللہ میرا مقصد اس کے ذریعے یہ تھا تاکہ اس کے ذریعے آپ کی آنکھیں ٹھنڈی ہو جائیں نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم نے سچ کہا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔