Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 26 · Chapter 5

Book of Jihad

Hadith 9435–9474

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

9435

Majma al-Zawaid #9435

وَعَنِ الشِّفَاءِ بِنْتِ عَبْدِ اللَّهِ - وَكَانَتِ امْرَأَةً مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ - «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ أَفْضَلِ الْأَعْمَالِ فَقَالَ: ""إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَحَجٌّ مَبْرُورٌ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Al-Shifa bint Abdullah, may Allah be pleased with her, who was among the migrant women, reported that the Messenger ﷺ was asked about the best deeds. > **"Faith in Allah, jihad in the path of Allah, and an accepted Hajj."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ شفاء رضی اللہ عنہا عبداللہ رضی اللہ عنہ جو مہاجر خواتین میں سے ایک ہیں وہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ سے سب سے زیادہ فضیلت والے عمل کے بارے میں دریافت کیا گیا : تو آپ نے ارشاد فرمایا : ’’ اللہ پر ایمان رکھنا اللہ کی راہ جہاد کرنا اور مبرور حج ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

9436

Majma al-Zawaid #9436

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: «بَيْنَمَا أَنَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ وَحَجٌّ مَبْرُورٌ ". فَلَمَّا وَلَّى الرَّجُلُ قَالَ: " وَأَهْوَنُ عَلَيْكَ مِنْ ذَلِكَ إِطْعَامُ الطَّعَامِ وَلِينُ الْكَلَامِ وَحُسْنُ الْخُلُقِ ". فَلَمَّا وَلَّى قَالَ: " وَأَهْوَنُ عَلَيْكَ مِنْ ذَلِكَ لَا تَتَّهِمِ اللَّهَ عَلَى شَيْءٍ قَضَاهُ عَلَيْكَ» ".

EnglishUnverified translation

Ubadah ibn Samit, may Allah be pleased with him, reported that while he was with the Messenger ﷺ a man came asking which deeds are best, and as the man turned to leave the Prophet ﷺ added easier counsels twice. > **"Faith in Allah, jihad in His path, and an accepted Hajj. Easier for you than that is to feed food, speak gently, and show good character. Easier for you than that is not to accuse Allah concerning anything He has decreed against you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھا اسی دوران ایک شخص آپ کے پاس آیا اور بولا یا رسول اللہ کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اللہ پر ایمان رکھنا اس کی راہ میں جہاد کرنا اور مبرور حج جب وہ شخص مڑ کر جانے لگا ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اس سے بھی زیادہ تمہارے لئے آسان یہ ہے کہ کھانا کھلانا نرم گفتگو کرنا اور اچھے اخلاق جب وہ شخص جانے لگا ، تو آپ نے فرمایا : اس سے بھی زیادہ تمہارے لئے آسان یہ ہے کہ تم اللہ سے کسی ایسی چیز کے بارے میں شکوہ نہ کرو کہ جو فیصلہ اس نے تمہارے خلاف دیا ہو ( یعنی جو تمہیں ناپسند ہو ) ۔

9437

Majma al-Zawaid #9437

وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّ الرَّجُلَ هُوَ الَّذِي قَالَ: «يَا رَسُولَ اللَّهِ أُرِيدُ أَهْوَنَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ: "" السَّمَاحَةُ وَالصَّبْرُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَفِي الْآخَرِ: سُوَيْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَتَيْنِ وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

In another wording of the previous report, the inquiring man himself asked for something still easier, and the Messenger ﷺ answered briefly. > **"Gentleness and patience."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : اس شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں اس سے بھی زیادہ آسان چیز کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : نرمی اور صبر ۔ یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس راوی میں ضعف پایا جاتا ہے دوسری روایت کی سند میں ایک راوی سوید بن ابراہیم ہے جسے دو روایات کے مطابق یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اور امام نسائی نے اسے ضعیف کہا ہے ان دونوں روایات کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

9438

Majma al-Zawaid #9438

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ الْبَرِيَّةِ؟ "". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: "" رَجُلٌ أَخَذَ بِعِنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كُلَّمَا سَمِعَ هَيْعَةً اسْتَوَى عَلَيْهِ، أُخْبِرُكُمْ بِالَّذِي يَلِيهِ؟ "". قَالُوا: بَلَى. قَالَ: "" رَجُلٌ فِي ثُلَّةٍ مِنْ غَنَمٍ يُقِيمُ الصَّلَاةَ وَيُؤْتِي الزَّكَاةَ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشَرِّ الْبَرِيَّةِ؟ "". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: "" الَّذِي يُسْأَلُ بِاللَّهِ وَلَا يُعْطِي بِهِ» "". قُلْتُ: لِأَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ ضَعِيفٌ، وَأَبُو مَعْشَرٍ مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger ﷺ thrice asked whether to inform them, and the people replied affirmatively each time. > **"Shall I not inform you of the best of mankind? A man who holds his horse's bridle in the path of Allah, mounting whenever he hears an alarm. Shall I inform you of the one next to him? A man among a flock of sheep who establishes prayer and pays charity. Shall I not inform you of the worst of mankind? One who is asked by Allah and does not give for His sake."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : کیا میں تم لوگوں کو مخلوق میں سب سے بہتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ لوگوں نے عرض کی : جی ہاں ۔ یا رسول اللہ ! نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : وہ شخص جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی لگام پکڑ لیتا ہے اور جب بھی وہ کوئی خوف زدہ کرنے والی بات سنتا ہے ، تو اس پر سوار ہو جاتا ہے کیا میں تمہیں اس کے بعد والے شخص کے بارے میں بتاؤں ؟ لوگوں نے عرض کی : جی ہاں ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : وہ شخص جو بکریوں کے ریوڑ میں ہوتا ہے اور نماز قائم کرتا ہے اور زکوۃ ادا کرتا ہے اور کیا میں تمہیں مخلوق کے سب سے برے شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ لوگوں نے عرض کی جی ہاں ۔ یا رسول اللہ ! نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : وہ شخص جس سے اللہ کے نام پر مانگا جائے اور وہ اس کے نام پر نہ دے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ’’ صحیح ‘‘ میں منقول ہے ‘ لیکن وہ اس سیاق کے بغیر ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ابومعشر نجیح نامی راوی ضعیف ہے اور ابومعشر جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا غلام ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔

9439

Majma al-Zawaid #9439

وَعَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ: أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: "" إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَحَجٌّ مَبْرُورٌ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَزَكَّاهُ هُوَ وَشَرِيكٌ.

EnglishUnverified translation

Aishah, Mother of the Believers, may Allah be pleased with her, reported that the Prophet ﷺ was asked which deeds are best. > **"Faith in Allah, jihad in the path of Allah, and an accepted Hajj."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ سے سوال کیا گیا : کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اللہ پر ایمان رکھنا ‘ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا اور مبرور حج ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن عبداللہ بن ابوثور ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اور انہوں نے اور شریک نے اسے پاکیزہ قرار دیا ہے ۔

9440

Majma al-Zawaid #9440

«وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" حَجَّةٌ خَيْرٌ مِنْ أَرْبَعِينَ غَزْوَةٍ وَغَزْوَةٌ خَيْرٌ مِنْ أَرْبَعِينَ حَجَّةٍ "". يَقُولُ: إِذَا حَجَّ الرَّجُلُ حَجَّةَ الْإِسْلَامِ فَغَزْوَةٌ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَرْبَعِينَ حَجَّةً، وَحَجَّةُ الْإِسْلَامِ خَيْرٌ مِنْ أَرْبَعِينَ غَزْوَةٍ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَعَنْبَسَةُ بْنُ هُبَيْرَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَجَهَّلَهُ الذَّهَبِيُّ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas, may Allah be pleased with them both, reported from the Prophet ﷺ about the mutual superiority of Hajj and military expeditions, explaining the case after the obligatory Hajj. > **"One Hajj is better than forty expeditions, and one expedition is better than forty Hajjs. When a man has performed the Hajj of Islam, then an expedition is better for him than forty Hajjs, and the Hajj of Islam is better than forty expeditions."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ ایک حج چالیس غزوات سے زیادہ بہتر ہوتا ہے اور ایک غزوہ چالیس حج سے زیادہ بہتر ہوتا ہے آپ نے ارشاد فرمایا : جب کوئی شخص فرض حج کر چکا ہو ‘ تو ایک غزوہ اس کے لئے چالیس مرتبہ حج کرنے سے زیادہ بہتر ہے اور فرض حج چالیس مرتبہ غزوہ میں شرکت کرنے سے زیادہ بہتر ہے “۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں عنبسہ بن ہبیرہ نامی راوی کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور امام ذہبی نے اسے مجہول کہا ہے ۔

9441

Majma al-Zawaid #9441

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: «خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَرِيَّةٍ مِنْ سَرَايَاهُ قَالَ: فَمَرَّ رَجُلٌ بِغَارٍ فِيهِ شَيْءٌ مِنْ مَاءٍ، قَالَ: فَحَدَّثَ نَفْسَهُ بِأَنْ يُقِيمَ فِي ذَلِكَ الْغَارِ فَيَقُوتُهُ مَا كَانَ فِيهِ شَيْءٌ مِنْ مَاءٍ، وَيُصِيبُ مَا حَوْلَهُ مِنَ الْبَقْلِ، وَيَتَخَلَّى مِنَ الدُّنْيَا، ثُمَّ قَالَ: لَوْ أَنِّي أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَإِنْ أَذِنَ لِي فَعَلْتُ وَإِلَّا لَمْ أَفْعَلْ، فَأَتَاهُ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي مَرَرْتُ بِغَارٍ فِيهِ مَا يَقُوتُنِي مِنَ الْمَاءِ وَالْبَقْلِ، فَحَدَّثَتْنِي نَفْسِي بِأَنْ أُقِيمَ فِيهِ وَأَتَخَلَّى مِنَ الدُّنْيَا قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" إِنِّي لَمْ أُبْعَثْ بِالْيَهُودِيَّةِ وَلَا بِالنَّصْرَانِيَّةِ، وَلَكِنِّي بُعِثْتُ بِالْحَنِيفِيَّةِ السَّمْحَةِ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَغَدْوَةٌ أَوْ رَوْحَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا وَلَمَقَامُ أَحَدِكُمْ فِي الصَّفِّ خَيْرٌ مِنْ صَلَاتِهِ سِتِّينَ سَنَةً» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Umamah, may Allah be pleased with him, reported that they set out with the Messenger ﷺ on a detachment when a man passed a cave containing water and nearby greens and considered staying there apart from the world, then decided to consult the Prophet ﷺ and asked permission. > **"I was not sent with Judaism nor with Christianity, but I was sent with the easy upright way. By the One in Whose Hand is the soul of Muhammad, a morning march or an evening march in the path of Allah is better than the world and all it contains, and the standing of one of you in the rank is better than his prayer for sixty years."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ ایک جنگی مہم میں حصہ لینے کے لئے نکلے ۔ راوی کہتے ہیں : ایک شخص کا گزر ایک غار کے پاس سے ہوا جس میں تھوڑا سا پانی موجود تھا اس شخص نے یہ سوچا کہ وہ اس غار میں مقیم ہو جاتا ہے وہاں اللہ تعالیٰ اس پانی کے ذریعے اسے خوراک فراہم کرتا رہے گا وہ آس پاس کی سبزیاں حاصل کر لے گا ‘ اور وہ دنیا سے لاتعلق ہو جائے گا پھر اس نے سوچا کہ مجھے نبی اکرم ﷺ کے پاس جا کر آپ کے سامنے یہ بات ذکر کرنی چاہیے اگر آپ نے مجھے اجازت دے دی تو میں ایسا کر لوں گا ‘ اور اگر اجازت نہ دی تو میں ایسا نہیں کروں گا وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا اس نے عرض کی : اے اللہ کے نبی ! میرا گزر ایک غار کے پاس سے ہوا جس میں پانی اور سبزیوں کے حوالے سے میری خوراک کا بندوبست موجود تھا میں نے یہ سوچا کہ میں اس میں مقیم ہو جاتا ہوں اور دنیا سے لاتعلق ہو جاتا ہوں ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : مجھے یہودیت یا عیسائیت کے ہمراہ مبعوث نہیں کیا گیا بلکہ مجھے آسان حنفیت کے ہمراہ مبعوث کیا گیا ہے ‘ اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں محمد ( ﷺ ) کی جان ہے اللہ کی راہ میں صبح کے وقت جانا یا شام کے وقت جانا دنیا اور اس میں موجود سب چیزوں سے زیادہ بہتر ہے اور تم میں سے کسی ایک شخص کا صف میں کھڑا ہونا اس کے ساٹھ سال تک ( نفل ) نمازیں ادا کرنے سے زیادہ بہتر ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

9442

Majma al-Zawaid #9442

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «مَرَّ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشِعْبٍ مِنْ مَاءٍ فَأَعْجَبَهُ طِيبُهُ فَقَالَ: لَوِ اعْتَزَلْتُ النَّاسَ وَأَقَمْتُ فِي ذَلِكَ الشِّعْبِ، وَلَنْ أَفْعَلَ حَتَّى أَسْتَأْذِنَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَا تَفْعَلْ فَإِنَّ مَقَامَ أَحَدِكُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ لَهُ مِنْ مَقَامِهِ فِي بَيْتِهِ سِتِّينَ عَامًا - أَوْ كَذَا عَامًا - مَنْ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَوَاقَ نَاقَةٍ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَيَأْتِي حَدِيثُ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ فِي فَضْلِ مَقَامِ الرَّجُلِ فِي الصَّفِّ لِلْقِتَالِ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, reported that a Companion passed a mountain pass with water, admired its pleasantness, and thought of withdrawing there, but said he would not do so until consulting the Messenger ﷺ. > **"Do not do so, for the standing of one of you in the path of Allah is better for him than his standing in his house for sixty years. Whoever fights in the path of Allah for the time between two milkings of a camel, Paradise becomes obligatory for him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے اصحاب میں سے ایک صاحب کا گزر ایک گھاٹی کے پاس سے ہوا جس میں پانی موجود تھا انہیں وہاں کی پاکیزگی اچھی لگی تو انہوں نے یہ سوچا کہ اگر میں لوگوں سے الگ تھلگ ہو جاؤں اور اس گھاٹی میں مقیم ہو جاؤں ( تو یہ مناسب ہو گا ) لیکن میں ایسا اس وقت تک نہیں کروں گا جب تک اللہ کے رسول سے اجازت نہیں لے لیتا انہوں نے نبی اکرم ﷺ کے سامنے اس بات کا ذکر کیا تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ تم ایسا نہ کرو ‘ کیونکہ تم میں سے کسی ایک شخص کا اللہ کی راہ میں کھڑے ہونا اس کے لئے اس کے اپنے گھر میں ساٹھ سال تک کھڑے ہونے ( یا نوافل ادا کرنے ) سے زیادہ بہتر ہے ( یہاں پر ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) جو شخص اونٹنی کا دودھ دوہنے کے جتنے وقت کے لئے اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لیتا ہے اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔ آدمی کے جنگ کے لئے صف میں کھڑے ہونے کی فضیلت کے بارے میں حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ منقول حدیث آگے آئے گی ۔

9443

Majma al-Zawaid #9443

عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: «جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي الْخَيْلِ شَيْئًا؟ قَالَ: نَعَمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، اشْتَرُوا عَلَى اللَّهِ وَاسْتَقْرِضُوا عَلَى اللَّهِ "". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ نَشْتَرِي عَلَى اللَّهِ وَنَسْتَقْرِضُ عَلَى اللَّهِ قَالَ: "" قُولُوا أَقْرَضْنَا إِلَى مُقَاسِمِنَا وَبِعْنَا إِلَى أَنْ يَفْتَحَ اللَّهُ لَنَا، لَا تَزَالُونَ بِخَيْرٍ مَا دَامَ جِهَادُكُمْ خَضِرًا وَسَيَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ يَشُكُّونَ فِي الْجِهَادِ فَجَاهِدُوا فِي زَمَانِهِمْ ثُمَّ اغْزُوَا فَإِنَّ الْغَزْوَ يَوْمَئِذٍ أَخْضَرُ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ubaydullah ibn Abdullah reported from Ibn Masud, may Allah be pleased with him, that a man asked whether he had heard anything from the Messenger ﷺ about horses, and he affirmed and quoted the counsel about buying and borrowing upon Allah and about jihad remaining fresh. > **"Good is tied in the forelocks of horses till the Day of Resurrection. Buy upon Allah and borrow upon Allah. Say, we borrow against our share and we buy till Allah grants us victory. You will remain in good while your striving stays fresh. In the last age there will be people who doubt striving, so strive in their time, then raid, for raiding then is freshest."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبیداللہ بن عبداللہ ‘ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں نقل کرتے ہیں : ایک شخص آیا اور اس نے یہ دریافت کیا : کیا آپ نے نبی اکرم ﷺ کو گھوڑوں کے بارے میں کوئی بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ؟ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : جی ہاں ! میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لئے بھلائی باندھ دی گئی ہے تم اللہ تعالیٰ کے نام پر خریداری کرو ‘ اور اللہ تعالیٰ کے نام پر قرض لو عرض کی گئی یا رسول اللہ ! ہم اللہ تعالیٰ کے نام پر کیسے خریداری کر سکتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے نام پر کیسے قرض لے سکتے ہیں ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم لوگ یہ کہو کہ ہم اس شرط پر قرض لیتے ہیں کہ جب مال غنیمت کی تقسیم میں ہمیں حصہ ملے گا ( تو وہ ادائیگی کر دیں گے ) اور اس شرط پر چیز خریدتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ ہمیں فتح نصیب کرے گا ( تو ہم ادائیگی کر دیں گے ) تم لوگ مسلسل بھلائی پر گامزن رہو گے جب تم تمہارا جہاد سر سبز ہو گا آخری زمانے میں کچھ ایسے لوگ آئیں گے ‘ جو جہاد کے بارے میں شک کا شکار ہوں گے تو تم ان کے زمانے میں جہاد کرنا پھر غزوات میں حصہ لینا ، کیونکہ ان دنوں میں غزوہ میں حصہ لینا زیادہ سرسبز ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے اور وہ مدلس ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

9444

Majma al-Zawaid #9444

عَنِ الْفَلَتَانِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ: «كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُنْزِلَ عَلَيْهِ وَكَانَ إِذَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ دَامَ بَصَرُهُ مَفْتُوحَةً عَيْنَاهُ وَفَرَّغَ سَمْعَهُ وَقَلْبَهُ لِمَا يَأْتِيهِ مِنَ اللَّهِ قَالَ: فَكُنَّا نَعْرِفُ ذَلِكَ مِنْهُ قَالَ: فَقَالَ لِلْكَاتِبِ: "" اكْتُبْ: (لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ) (وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ) "". قَالَ: فَقَامَ الْأَعْمَى فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا ذَنْبُنَا؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ فَقُلْنَا لِلْأَعْمَى: إِنَّهُ يَنْزِلُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَافَ أَنْ يَكُونَ يَنْزِلُ عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي أَمْرِهِ فَبَقَى قَائِمًا يَقُولُ: أَعُوذُ بِغَضَبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْكَاتِبِ: "" اكْتُبْ: {غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ} [النساء: 95]» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَبَقِيَ قَائِمًا يَقُولُ: أَتُوبُ إِلَى اللَّهِ. قُلْتُ: وَتَأْتِي بَقِيَّةُ طُرُقِهِ فِي التَّفْسِيرِ.

EnglishUnverified translation

Al-Falatan ibn Asim, may Allah be pleased with him, reported that they were with the Prophet ﷺ when revelation began to descend, recognized by his fixed gaze, open eyes, and full attention of hearing and heart. The Prophet ﷺ told the scribe to write that the sitters and the warriors are not equal, whereupon a blind man stood asking about his fault, and further revelation came while he stood seeking refuge. > **"Write: Those who sit among the believers and those who strive in the path of Allah are not equal. Write: Except those with injury."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت فلتان بن عاصم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھے آپ پر وحی نازل ہونا شروع ہوئی جب آپ پر وحی نازل ہونا شروع ہوتی تھی تو آپ کی بینائی ایک طرف مخصوص رہتی تھی آپ کی آنکھیں کھلی ہوئی ہوتی تھیں آپ کی سماعت اور دل مکمل طور پر اس چیز کی طرف متوجہ ہوتا تھا جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئی ہوئی ہوتی تھی ۔ راوی کہتے ہیں : ہمیں اس کیفیت کا پتہ چل جاتا تھا راوی بیان کرتے ہیں : پھر نبی اکرم ﷺ نے لکھنے والے سے فرمایا تم لکھو :’’ اہل ایمان میں سے بیٹھے رہ جانے والے اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے لوگ برابر نہیں ہیں “۔ راوی بیان کرتے ہیں : تو ایک نابینا صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہمارا کیا قصور ہے ؟ اسی دوران اللہ تعالیٰ نے وحی نازل کرنا شروع کی ہم نے اس نابینا شخص سے کہا کہ نبی اکرم ﷺ پر وحی نازل ہو رہی ہے اس شخص کو یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں اس کے اس معاملے کی وجہ سے اس کے خلاف وحی نازل نہ ہو ‘ تو وہ مسلسل کھڑا رہا اور یہ کہتا رہا : میں اللہ کے رسول کے غضب سے پناہ مانگتا ہوں نبی اکرم ﷺ نے کاتب سے فرمایا تم یہ لکھو : ’’ ( یعنی بیٹھے رہ جانے والے وہ لوگ ) جنہیں کوئی ضرر لاحق نہ ہو ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : وہ شخص کھڑا رہا اور یہ کہتا رہا : میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ‘ توبہ کرتا ہوں ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس روایت کے بقیہ طرق تفسیر سے متعلق باب میں آئیں گے ۔

9445

Majma al-Zawaid #9445

عَنْ أَبِي مُصْعَبٍ قَالَ: «قَدِمَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ شَيْخٌ فَرَأَوْهُ مُوثَرًا فِي جَهَازِهِ فَسَأَلُوهُ فَأَخْبَرَهُمْ أَنَّهُ يُرِيدُ الْمَغْرِبَ وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" سَيَخْرُجُ نَاسٌ إِلَى الْمَغْرِبِ يَأْتُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وُجُوهُهُمْ عَلَى ضَوْءِ الشَّمْسِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Musab reported that an elderly Medinan arrived with visibly prepared gear, and when asked he said he intended the west, having heard the Messenger ﷺ speak of people heading west. > **"People will go out toward the west and will come on the Day of Resurrection with their faces upon the light of the sun."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابومصعب بیان کرتے ہیں : اہل مدینہ سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ آئے لوگوں نے ان کے ساز و سامان میں کوئی چیز نمایاں دیکھی ان سے اس بارے میں دریافت کیا : تو ان صاحب نے بتایا : وہ مغرب کی طرف جانا چاہتے ہیں انہوں نے یہ بتایا کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ عنقریب کچھ لوگ مغرب کی طرف جائیں گے وہ لوگ جب قیامت کے دن آئیں گے تو ان کے چہرے سورج کی طرح روشن ہوں گے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

9446

Majma al-Zawaid #9446

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" تَكُونُ فِتْنَةٌ يَكُونُ أَسْلَمُ النَّاسِ فِيهَا الْجُنْدَ الْغَرْبِيَّ "". قَالَ ابْنُ الْحَمِقِ: فَلِذَلِكَ قُدِّمْتُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ مِصْرَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ عُمَيْرَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُغَافِرِيِّ وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يَدْرِي مَنْ هُوَ.

EnglishUnverified translation

Amr ibn al-Hamiq, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger ﷺ foretold a tribulation and identified the safest people in it, which is why Ibn al-Hamiq said he had come to the people of Egypt. > **"There will be a tribulation in which the safest of people will be the western army."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ عنقریب ایسا فتنہ ہو گا ، جس میں لوگوں میں سے سب سے زیادہ سلامتی والا شخص وہ ہو گا جو مغربی لشکر میں ہو گا “۔ حضرت ابن حمق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اسی وجہ سے اے اہل مصر ! میں تمہارے پاس آیا ہوں ۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے عمیرہ بن عبداللہ مغافری کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ امام ذہبی فرماتے ہیں : یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ کون ہے ؟

9447

Majma al-Zawaid #9447

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِ بَعْضِ نِسَائِهِ إِذْ وَضَعَ رَأْسَهُ فَنَامَ فَضَحِكَ فِي مَنَامِهِ، فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ قَالَتْ لَهُ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَائِهِ: لَقَدْ ضَحِكْتَ فِي مَنَامِكَ فَمَا أَضْحَكَكَ؟ قَالَ: "" أَعْجَبُ مِنْ نَاسٍ مِنْ أُمَّتِي يَرْكَبُونَ هَذَا الْبَحْرَ حَوْلَ الْعَدُوِّ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - "" فَذَكَرَ لَهُمْ خَيْرًا كَثِيرًا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْعَبْدِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَكَذَلِكَ النَّسَائِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas, may Allah be pleased with them both, reported that the Messenger ﷺ once rested his head in the house of one of his wives, slept, smiled in his sleep, and when awakened and asked by his wife what made him smile, he spoke of people of his nation upon the sea. > **"I wondered at people of my nation who ride this sea around the enemy, striving in the path of Allah Almighty."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺ اپنی ایک زوجہ محترمہ کے گھر میں موجود تھے ۔ آپ نے سر رکھا اور سو گئے سونے کے دوران آپ مسکراتے رہے جب آپ بیدار ہوئے تو آپ کی زوجہ محترمہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی : آپ سونے کے دوران مسکرا رہے تھے کسی چیز نے آپ کو مسکرانے پر مجبور کیا ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : مجھے اپنی امت کے کچھ لوگ پسند آئے جو اس سمندر پر سوار ہو کر دشمن کے گرد جائیں گے وہ اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے ‘‘ راوی کہتے ہیں : اس کے بعد نبی اکرم ﷺ نے ان لوگوں کے لئے بہت سی بھلائی کا ذکر کیا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت عبدی ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔ امام نسائی نے بھی ایسا ہی کیا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

9448

Majma al-Zawaid #9448

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" حَجَّةٌ لِمَنْ لَمْ يَحُجَّ خَيْرٌ مِنْ عَشْرِ غَزَوَاتٍ وَغَزْوَةٌ لِمَنْ قَدْ حَجَّ خَيْرٌ مِنْ عَشْرِ حِجَجٍ وَغَزْوَةٌ فِي الْبَحْرِ خَيْرٌ مِنْ عَشْرِ غَزَوَاتٍ فِي الْبَرِّ، وَمَنْ أَجَارَ الْبَحْرَ فَكَأَنَّمَا أَجَازَ الْأَوْدِيَةَ كُلَّهَا، وَالْمَائِدُ كَالْمُتَشَحِّطِ فِي دَمِهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Amr ibn al-As, may Allah be pleased with them both, reported that the Messenger ﷺ compared Hajj, land expeditions, and sea expeditions, and described the sea traveler and the seasick. > **"A Hajj for one who has not performed Hajj is better than ten expeditions, and an expedition for one who has performed Hajj is better than ten Hajjs. An expedition at sea is better than ten expeditions on land. Whoever crosses the sea, it is as if he crossed all the valleys. The seasick is like one rolling in his blood."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جس شخص نے حج نہ کیا ہو اس کے لئے حج کرنا دس غزوات میں حصہ لینے سے زیادہ بہتر ہے اور جو شخص حج کر چکا ہو اس کے لئے غزوہ میں شرکت کرنا دس مرتبہ حج کرنے سے زیادہ بہتر ہے اور سمندر کے غزوہ میں شرکت کرنا خشکی کے دس غزوات میں شرکت کرنے سے زیادہ بہتر ہے ‘ جو شخص سمندر پار کرتا ہے وہ گویا تمام وادیاں پار کرتا ہے اور ( سمندری سفر میں ) جس شخص کا سر چکراتا ہے وہ ایسے شخص کی مانند ہے ‘ جو ( خشکی کی جنگ میں ) اپنے خون میں لت پت ہو جاتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے ‘ جو لیث کا کاتب ہے عبدالملک بن شعیب بن لیث کہتے ہیں : یہ ثقہ اور مامون ہے ان کے علاوہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

9449

Majma al-Zawaid #9449

وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ غَزَا فِي الْبَحْرِ غَزْوَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ - وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَنْ يَغْزُو فِي سَبِيلِهِ - فَقَدْ أَدَّى إِلَى اللَّهِ طَاعَتَهُ كُلَّهَا، وَطَلَبَ الْجَنَّةَ كُلَّ مَطْلَبٍ، وَهَرَبَ مِنَ النَّارِ كُلَّ مَهْرَبٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ الصُّبْحِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Imran ibn Husayn, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger ﷺ described one sea raid in the path of Allah, while Allah best knows who truly strives in His path. > **"Whoever raids once at sea in the path of Allah has rendered to Allah all his obedience, sought Paradise by every seeking, and fled the Fire by every fleeing."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص اللہ کی راہ میں ایک سمندری جنگ میں حصہ لیتا ہے اور اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے کہ کون اس کی راہ میں جنگ میں حصہ لے رہا ہے ؟ تو ایسا شخص اپنی پوری اطاعت اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ادا کر دیتا ہے اور جنت کو ہر طریقے سے طلب کرتا ہے اور جہنم سے ہر طریقے سے بھاگتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صبح ہے اور وہ متروک ہے ۔

9450

Majma al-Zawaid #9450

وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ فَاتَهُ الْغَزْوُ مَعِي فَلْيَغْزُ فِي الْبَحْرِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Wathilah ibn al-Asqa, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger ﷺ gave direction to one who missed fighting alongside him. > **"Whoever missed fighting alongside me, let him fight at sea."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص میرے ساتھ جنگ میں حصہ نہ لے سکا ہو اسے سمندری جنگ میں حصہ لینا چاہیے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

9451

Majma al-Zawaid #9451

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَفَعَهُ - قَالَ: «كَلَّمَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - هَذَا الْبَحْرَ الْغَرْبِيَّ وَكَلَّمَ الْبَحْرَ الشَّرْقِيَّ، فَقَالَ لِلْبَحْرِ الْغَرْبِيِّ: إِنِّي حَامِلٌ فِيكَ عِبَادًا مِنْ عِبَادِي فَكَيْفَ أَنْتَ صَانِعٌ بِهِمْ؟ قَالَ: أُغْرِقُهُمْ قَالَ: بَأْسُكَ فِي نَوَاحِيكَ فَحَرَمَهُ الْحَلَبَةَ وَالصَّيْدَ. وَكَلَّمَ هَذَا الْبَحْرَ الشَّرْقِيَّ فَقَالَ: إِنِّي حَامِلٌ فِيكَ عِبَادًا مِنْ عِبَادِي فَمَا أَنْتَ صَانِعٌ بِهِمْ؟ قَالَ: أَحْمِلُهُمْ عَلَى بَدَنِي أَكُونُ لَهُمْ كَالْوَالِدَةِ لِوَلَدِهَا، فَأَثَابَهُ الْحَلَبَةَ وَالصَّيْدَ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَجَادَةً وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, raised this report to the Prophet ﷺ about Allah addressing the two seas and asking what they would do with His servants carried upon them. > **"Allah spoke to this western sea and spoke to the eastern sea. He said to the western sea, I shall carry in you servants of Mine, so what will you do with them? It said, I shall drown them. He said, your harm is in your regions, so He deprived it of ornament and catch. Then He spoke to this eastern sea and said, I shall carry in you servants of Mine, so what will you do with them? It said, I shall carry them upon my body and be to them like a mother to her child, so He rewarded it with ornament and catch."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے ( نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ) ’’ اللہ تعالیٰ نے مغربی سمندر سے کلام کیا اور مشرقی سمندر سے کلام کیا اس نے مغربی سمندر سے فرمایا میں اپنے بندوں میں سے کچھ بندے تم پر سوار کرواؤں گا تم ان کے ساتھ کیا کرو گے ؟ اس نے جواب دیا : میں انہیں ڈبو دوں گا ، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا : تمہاری خرابی تمہارے نواحی علاقوں میں ہو گی ‘ تو اللہ تعالیٰ نے اسے زیور اور شکار سے محروم کر دیا پھر اللہ تعالیٰ نے مشرقی سمندر سے کلام کیا اور فرمایا : میں اپنے بندوں میں سے کچھ بندے تمہارے اوپر سوار کرواؤں گا تم ان کے ساتھ کیا کرو گے اس نے جواب دیا : میں اسے انہیں جسم پر سوار کرواؤں گا ؟ اور ان کے لئے یوں ہو جاؤں گا ، جس طرح ماں اپنے بچوں کے لئے ہوتی ہے ‘ تو اللہ تعالیٰ نے اسے بدلے میں زیور اور شکار عطا فرمایا ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے ’ وجادہ ‘‘ کے طور پر نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ بن عمر عمری ہے اور وہ متروک ہے ۔

9452

Majma al-Zawaid #9452

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" لَا تَرْكَبِ الْبَحْرَ إِلَّا حَاجًّا أَوْ غَازِيًا» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar, may Allah be pleased with them both, reported that the Prophet ﷺ restricted sea travel. > **"Do not ride the sea except as a pilgrim or as a warrior."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ صرف حج کے لئے جانے کے لئے یا جنگ میں حصہ لینے کے لئے سمندر پر سوار ہونا ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی لیٹ بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

9453

Majma al-Zawaid #9453

عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" عِصَابَتَانِ مِنْ أُمَّتِي أَحْرَزَهُمَا اللَّهُ مِنَ النَّارِ: عِصَابَةٌ تَغْزُو الْهِنْدَ وَعِصَابَةٌ تَكُونُ مَعَ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَسَقَطَ تَابِعِيُّهُ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ رَاشِدُ بْنُ سَعْدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Thawban, freedman of the Messenger ﷺ, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger ﷺ gave glad tidings of two protected groups. > **"Two bands of my nation Allah will shield from the Fire: a band that invades India, and a band that will be with Isa son of Maryam."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم ﷺ کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ میری امت کے دو گروہوں کو اللہ تعالیٰ جہنم سے محفوظ کر دے گا ایک وہ گروہ جو ہند کے ساتھ جنگ میں حصہ لے گا ‘ اور ایک وہ گروہ جو حضرت عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کے ساتھ ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس میں تابعی کا ذکر ساقط ہے بظاہر یہ لگتا ہے کہ وہ راشد بن سعد ہوں گے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

9454

Majma al-Zawaid #9454

عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" طُوبَى لِمَنْ أَكْثَرْ فِي الْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى؛ فَإِنَّ لَهُ بِكُلِّ كَلِمَةٍ سَبْعِينَ أَلْفَ حَسَنَةٍ، كُلُّ حَسَنَةٍ مِنْهَا عَشْرَةُ أَضْعَافٍ مَعَ الَّذِي لَهُ عِنْدَ اللَّهِ مِنَ الْمَزِيدِ "". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ النَّفَقَةُ؟ قَالَ: "" النَّفَقَةُ عَلَى قَدْرٍ ذَلِكَ "". قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: فَقُلْتُ لِمُعَاذٍ: إِنَّمَا النَّفَقَةُ بِسَبْعِ مِائَةِ ضِعْفٍ؟ فَقَالَ مُعَاذٌ: قَلَّ فَهْمُكَ، إِنَّمَا ذَاكَ إِذَا أَنْفَقُوهَا وَهُمْ مُقِيمُونَ بَيْنَ أَهْلِيهِمْ غَيْرُ غُزَاةٍ، فَإِذَا غَزَوْا وَأَنْفَقُوا خَبَّأَ اللَّهُ لَهُمْ مِنْ خِزَانَةِ رَحْمَتِهِ مَا يَنْقَطِعُ عَنْهُ عَلِمُ الْعِبَادِ وَصِفَتُهُمْ، فَأُولَئِكَ حِزْبُ اللَّهِ وَحِزْبُ اللَّهِ هُمُ الْغَالِبُونَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Muadh ibn Jabal, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger ﷺ gave glad tidings to those who remember Allah much during striving, and when asked about spending he said it follows the same measure. Abdurrahman then asked Muadh whether spending is only seven hundredfold, and Muadh corrected his understanding. > **"Glad tidings for whoever remembers Allah much in jihad in the path of Allah, for he has for every word seventy thousand good deeds, each good deed multiplied tenfold besides what he has with Allah of increase. Spending follows that same measure. That seven hundredfold is when they spend while staying among their families without raiding. When they raid and spend, Allah stores for them from the treasures of His mercy what the knowledge and description of servants cannot reach. Those are the party of Allah, and the party of Allah are the victorious."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ اُن کے لئے مبارک باد ہے ‘ جو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے دوران اللہ کا ذکر کثرت سے کرتے ہیں ، کیونکہ ہر ایک کلمہ کے عوض میں انہیں ستر ہزار نیکیاں ملیں گی جن میں سے ہر ایک نیکی اس سے دس گنا ہو گی اور جو اس کے ہمراہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے ( مزید اجر و ثواب ) حاصل ہو گا وہ اس کے علاوہ ہے عرض کی گئی یا رسول اللہ ! خرچ کرنے کا کیا حکم ہو گا ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : خرچ کا حکم بھی اسی طرح ہو گا ‘‘ عبدالرحمن نامی راوی کہتے ہیں میں نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : کیا خرچ کا اجر بھی سات سو گنا ہو گا ؟ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تمہاری فہم کم ہے یہ اجر تو اس صورت میں ہو گا کہ جب وہ لوگ خرچ فراہم کریں گے اور خود اپنے گھر والوں میں مقیم رہیں اور جنگ میں حصہ نہ لیں ، جب وہ جنگ میں بھی حصہ لیں اور خرچ بھی کریں ، تو اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کے خزانوں میں سے ان کے لئے وہ کچھ چھپا کے رکھا ہوا ہے کہ جو وہ بندوں کے علم اور بیان سے ماوراء ہے ‘ یہ لوگ اللہ کا گروہ ہیں اور اللہ کا گروہ ہی غالب ہوتا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ۔

9455

Majma al-Zawaid #9455

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: النَّفَقَةُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ تَضْعُفُ بِسَبْعِ مِائَةِ ضِعْفٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي إِسْمَاعِيلَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik, may Allah be pleased with him, stated that spending in the path of Allah is multiplied seven hundredfold.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا اجر سات سو گنا ہوتا ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابواسماعیل ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

9456

Majma al-Zawaid #9456

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ خَرَجَ حَاجًّا فَمَاتَ كُتِبَ لَهُ أَجْرُ الْحَاجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَمَنْ خَرَجَ مُعْتَمِرًا فَمَاتَ لَهُ أَجْرُ الْمُعْتَمِرِ وَمَنْ خَرَجَ غَازِيًا فَمَاتَ كُتِبَ لَهُ أَجْرُ الْغَازِي إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger ﷺ described three who die after setting out. > **"Whoever goes out for Hajj and dies, the reward of a pilgrim is written for him till the Day of Resurrection. Whoever goes out for Umrah and dies, he has the reward of one performing Umrah. Whoever goes out as a warrior and dies, the reward of a warrior is written for him till the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جو شخص حج کے لئے نکلے اور انتقال کر جائے اسے قیامت کے دن تک حج کرنے والے کا اجر ملتا رہے گا جو شخص عمرہ کرنے کے لئے نکلے اور انتقال کر جائے اسے عمرہ کرنے کا اجر ملتا رہے گا جو شخص جنگ میں حصہ لینے کے لئے نکلے اور انتقال کر جائے اس کے لئے قیامت کے دن تک جنگ میں حصہ لینے والے کا اجر نوٹ کیا جاتا رہے گا ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

9457

Majma al-Zawaid #9457

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" مَنْ صُرِعَ عَنْ دَابَّتِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمَاتَ فَهُوَ شَهِيدٌ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Uqbah ibn Amir, may Allah be pleased with him, reported that he heard the Messenger ﷺ speak of one thrown in Allah's path. > **"Whoever is thrown from his mount in the path of Allah and dies, he is a martyr."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ’’ جو شخص اللہ کی راہ میں ( جنگ میں جاتے ہوئے ) اپنی سواری سے گر کے مر جائے وہ شہید ہے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

9458

Majma al-Zawaid #9458

عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا أَوْ خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ فَإِنَّهُ مَعَنَا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَرَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Muadh ibn Jabal, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger ﷺ spoke of one who equips or represents a warrior among his family. > **"Whoever equips a warrior or represents him among his family with good, he is with us."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص کسی غازی کو سامان فراہم کرے یا اس کی غیر موجودگی میں اس کے اہل خانہ کا اچھی طرح سے خیال رکھے وہ ہمارے ساتھ ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے اور ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

9459

Majma al-Zawaid #9459

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَدْ غَزَا وَمَنْ خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ فَقَدْ غَزَا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ فِي غَيْرِ حَدِيثِ سُفْيَانَ وَكَذَلِكَ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger ﷺ equated equipping and caretaking with fighting. > **"Whoever equips a warrior in the path of Allah has fought, and whoever represents him among his family with good has fought."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جو شخص اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے والے کسی شخص کو سامان فراہم کرے تو گویا اس نے بھی جنگ میں حصہ لیا اور جو شخص اس غازی کی غیر موجودگی میں اس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کرے گویا اس نے بھی جنگ میں حصہ لیا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی رؤاد بن جراح ہے جسے امام احمد نے سفیان سے منقول روایت کے علاوہ میں ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور ابن حبان نے بھی اس طرح کیا ہے ابن حبان کہتے ہیں : یہ غلطی کر جاتا ہے اور یہ دوسرے ( راویوں کے ) برخلاف روایت نقل کرتا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

9460

Majma al-Zawaid #9460

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ «عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَلَهُ مَثَلُ أَجْرِهِ وَمَنْ خَلَفَ غَازِيًا فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ، وَأَنْفَقَ عَلَى أَهْلِهِ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Thabit, may Allah be pleased with him, reported from the Prophet ﷺ about the reward of equipping and spending on the family. > **"Whoever equips a warrior in the path of Allah has the like of his reward. Whoever represents a warrior among his family with good and spends upon his family has the like of his reward."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے والے کسی شخص کو سامان فراہم کرتا ہے ، تو اسے اس غازی کی مانند اجر ملتا ہے اور جو شخص غازی کی غیر موجودگی میں اس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کرتا ہے اور اس کے اہل خانہ پر خرچ کرتا ہے اسے بھی غازی کی مانند اجر ملتا ہے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

9461

Majma al-Zawaid #9461

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ عَامَ بَنِي لَحْيَانَ: "" لِيَخْرُجْ مِنْ كُلِّ اثْنَيْنِ مِنْكُمْ رَجُلٌ وَلْيُخْلِفِ الْغَازِي فِي أَهْلِهِ وَمَالِهِ وَلَهُ مَثَلُ نِصْفِ أَجْرِهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Said al-Khudri, may Allah be pleased with him, reported that in the year of Bani Lihyan the Messenger ﷺ ordered shared participation. > **"Let one man from every two of you go out, and let the warrior be represented among his family and wealth, and he shall have the like of half his reward."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں بنولحیان کے سال نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ تم میں سے ہر دو افراد میں سے ایک شخص نکلے اور دوسرا غازی کے اہل خانہ اور مال کی دیکھ بھال کرتا رہے ‘ تو اسے غازی کے اجر کے نصف کی مانند ملے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔

9462

Majma al-Zawaid #9462

عَنْ جَبَلَةَ - يَعْنِي ابْنَ حَارِثَةَ -: «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا لَمْ يَغْزُ أَعْطَى سِلَاحَهُ عَلِيًّا أَوْ أُسَامَةَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Jabalah ibn Harithah, may Allah be pleased with him, reported that when the Prophet ﷺ himself did not go to battle, he entrusted his arms. > **"When the Prophet ﷺ did not raid, he would give his weapon to Ali or to Usamah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جبلہ بن حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ جب خود جنگ میں حصہ نہیں لیتے تھے ‘ تو اپنے ہتھیار حضرت علی رضی اللہ عنہ یا حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کو دے دیتے تھے ۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام احمد کے رجال ثقہ ہیں ۔

9463

Majma al-Zawaid #9463

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" مَنْ أَعَانَ مُجَاهِدًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَوْ غَارِمًا فِي عُسْرَتِهِ، أَوْ مَكَاتَبًا فِي رَقَبَتِهِ أَظَلَّهُ اللَّهُ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ حَدِيثُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Sahl ibn Hunayf, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger ﷺ promised the shade of Allah to one who helps three kinds of people. > **"Whoever helps a warrior in the path of Allah, or a debtor in his hardship, or a contracted slave concerning his freedom, Allah will shade him on a Day when there is no shade but His."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے شخص کی مدد کرتا ہے یا کسی غریب مقروض کی مدد کرتا ہے یا کسی غلام کو آزاد کرنے کے سلسلے میں اس کی مدد کرتا ہے ‘ تو اللہ تعالیٰ اسے اس دن اپنا سایہ عطا کرے گا جب اس کے سائے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہو گا “۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سہل بن حنیف ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اور ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔

9464

Majma al-Zawaid #9464

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مِرْدَاسٍ قَالَ: «أَتَيْتُ الشَّامَ فَإِذَا رَجُلٌ غَلِيظُ الشَّفَتَيْنِ - أَوْ قَالَ: ضَخْمُ الشَّفَتَيْنِ - وَالْأَنْفِ، وَإِذَا بَيْنَ يَدَيْهِ سِلَاحٌ فَسَأَلُوهُ وَهُوَ يَقُولُ: "" يَا أَيُّهَا النَّاسُ خُذُوا مِنْ هَذَا السِّلَاحِ وَاسْتَصْلِحُوهُ وَجَاهِدُوا بِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ "" قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. [قُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: بِلَالٌ]». رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو الْوَرْدِ بْنُ ثُمَامَةَ وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Amr ibn Mirdas reported that he came to Syria and found a man with thick lips and nose, with weapons before him, urging people to take weapons, repair them, and strive, quoting the Messenger ﷺ. When asked who he was, they said it was Bilal, may Allah be pleased with him. > **"O people, take from these weapons, repair them, and strive with them in the path of Allah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمرو بن مرداس بیان کرتے ہیں : میں شام آیا وہاں ایک صاحب موجود تھے جن کے ہونٹ موٹے تھے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ( جن کے ہونٹ اور ناک بڑے تھے ان کے سامنے ہتھیار پڑے ہوئے تھے لوگ ان سے سوال کر رہے تھے اور وہ یہ کہہ رہے تھے اے لوگو یہ ہتھیار حاصل کرو انہیں ٹھیک کرو ‘ اور اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لو نبی اکرم ﷺ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے ۔ ( راوی کہتے ہیں : میں نے دریافت کیا : یہ کون صاحب ہیں ، تو لوگوں نے بتایا : یہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ ہیں ۔ یہ روایت امام احمد نے اسی طرح نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوورد بن ثمامہ ہے اور وہ مستور ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

9465

Majma al-Zawaid #9465

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ أَظَلَّ رَأْسَ غَازٍ أَظَلَّهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ، وَمَنْ جَهَّزَ غَازِيًا حَتَّى يَسْتَقِلَّ [بِجَهَازِهِ] كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ» "". قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْ آخِرِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَصَالِحُ بْنُ مُعَاذٍ شَيْخُ الْبَزَّارِ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ مُنْقَطِعٌ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.

EnglishUnverified translation

Umar ibn al-Khattab, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger ﷺ promised shade and like reward for two services to a warrior. > **"Whoever shades the head of a warrior, Allah will shade him on the Day of Resurrection, a Day when there is no shade but His. Whoever equips a warrior until he is fully equipped shall have the like of his reward."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص غازی کے سر پر سایہ کرتا ہے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے سایہ نصیب کرے گا جو ایک ایسا دن ہے کہ اس کے سایہ کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہو گا ‘ اور جو شخص کسی غازی کو سامان فراہم کرتا ہے ‘ یہاں تک کہ اسے مکمل سامان فراہم کر دیتا ہے ‘ تو اسے اس غازی کی مانند اجر ملے گا ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابن ماجہ نے اس روایت کا آخری حصہ نقل کیا ہے ۔ یہ روایت امام احمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے صالح بن معاذ جو امام بزار کے استاد ہیں میں ان سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں امام احمد کی سند منقطع ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ۔

9466

Majma al-Zawaid #9466

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَأَنْ أُمَتَّعَ بِسَوْطٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَحُجَّ حَجَّةً بَعْدَ حَجَّةٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah, may Allah be pleased with him, said he would rather grant even a whip for use in the path of Allah than perform one Hajj after another.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں اللہ کی راہ میں ایک کوڑا ( یا چھڑی ) دے دوں یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ میں ایک حج کے بعد دوسرا حج کروں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

9467

Majma al-Zawaid #9467

عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَا مِنْ أَهْلِ بَيْتٍ لَا يَغْزُو مِنْهُمْ غَازٍ أَوْ يُجَهِّزُ غَازِيًا بِسِلْكٍ أَوْ بِإِبْرَةٍ أَوْ مَا يَعْدِلُهَا مِنَ الْوَرِقِ أَوْ يَخْلُفُهُ فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ إِلَّا أَصَابَهُمُ اللَّهُ بِقَارِعَةٍ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُوِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Wathilah ibn al-Asqa, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger ﷺ warned households wholly absent from striving and support. > **"There is no household from whom no warrior goes out, nor one who equips a warrior even with a thread or a needle or its worth in silver, nor one who represents him among his family with good, except that Allah will strike them with calamity before the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جو گھرانہ ایسا ہو کہ ان میں سے کبھی کسی نے نہ کبھی جنگ میں حصہ لیا ہو اور نہ ہی کبھی کسی غازی کو جنگ میں سامان فراہم کیا ہو خواہ وہ دھاگہ یا سوئی ہی کیوں نہ ہو ‘ یا اس کی مانند چاندی ہی کیوں نہ ہو ‘ یا کسی غازی کی غیر موجودگی میں اس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال بھی نہ کی ہو ‘ تو قیامت کے دن سے پہلے ‘ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو مصیبت میں مبتلا کرے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

9468

Majma al-Zawaid #9468

وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَا تَرَكَ قَوْمٌ الْجِهَادَ إِلَّا عَمَّهُمُ اللَّهُ بِالْعَذَابِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيِّ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَيْسَ بِذَاكَ، وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: رَوَى عَنْهُ النَّاسُ.

EnglishUnverified translation

Abu Bakr, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger ﷺ warned against collective abandonment of striving. > **"No people abandon jihad except that Allah covers them with punishment."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ” جب کوئی قوم جہاد ترک کر دیتی ہے ‘ تو اللہ تعالیٰ ان پر عمومی عذاب نازل فرماتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن سعید رازی کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ امام دارقطنی کہتے ہیں : یہ اتنے پائے کا نہیں ہے ۔ امام ذہبی کہتے ہیں : لوگوں نے اس سے روایت نقل کی ہے ۔

9469

Majma al-Zawaid #9469

عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ «عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ أَمَرَ أَصْحَابَهُ بِالْغَزْوِ، فَقَالَ رَجُلٌ لِأَهْلِهِ: أَتَخَلَّفُ حَتَّى أُصْلِيَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -[الظُّهْرَ] ثُمَّ أُسَلِّمَ عَلَيْهِ وَأُوَدِّعَهُ فَيَدْعُوَ لِي بِدَعْوَةٍ تَكُونُ شَافِعَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَلَمَّا صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْبَلَ الرَّجُلُ مُسَلِّمًا عَلَيْهِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" أَتَدْرِي بِكَمْ سَبَقَكَ أَصْحَابُكَ؟ "" قَالَ: نَعَمْ سَبَقُونِي الْيَوْمَ بِغَدْوَتِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَدْ سَبَقُوكَ بِأَبْعَدَ مِمَّا بَيْنَ الْمَشْرِقَيْنِ وَالْمَغْرِبَيْنِ فِي الْفَضِيلَةِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Muadh ibn Anas, may Allah be pleased with him, reported from the Messenger ﷺ that he ordered his Companions to go out, whereupon a man told his family he would stay behind to pray noon with the Messenger ﷺ, greet him, bid farewell, and seek a prayer that would intercede on Judgment Day. After the prayer the man came greeting, and the Prophet ﷺ asked him whether he knew how far his companions had preceded him. > **"Do you know by how much your companions have preceded you? By the One in Whose Hand is my soul, they have preceded you in virtue by farther than what is between the two easts and the two wests."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ نے اپنے اصحاب کو ایک جنگی مہم میں جانے کا حکم دیا ایک صاحب نے اپنی بیوی سے کہا میں پیچھے رہ جاتا ہوں نبی اکرم ﷺ کی اقتداء میں ظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد میں آپ کی خدمت میں سلام پیش کروں گا ‘ اور رخصت ہو جاؤں گا آپ مجھے دعا دیں گے ‘ جو قیامت کے دن شفاعت کرنے والی ہو گی جب نبی اکرم ﷺ نے نماز ادا کر لی اور وہ شخص آپ کی خدمت میں سلام کرنے کے لئے حاضر ہوا تو نبی اکرم ﷺ نے اس سے دریافت کیا : کیا تم جانتے ہو تمہارے ساتھی تم سے کتنی سبقت لے گئے ہیں ؟ اس نے جواب دیا : جی ہاں ۔ وہ آج صبح چلے گئے تھے اس حوالے سے سبقت لے گئے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے فضیلت کے اعتبار سے وہ تم سے اتنی سبقت لے گئے ہیں جتنا دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کے درمیان فاصلہ ہے اس سے زیادہ ( وہ تم سے سبقت لے گئے ہیں ) ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے جسے ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

9470

Majma al-Zawaid #9470

وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" غَدْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ رَوْحَةٌ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Muawiyah ibn Khadij, may Allah be pleased with him, reported that he heard the Messenger ﷺ praise a short march. > **"A morning march in the path of Allah or an evening march is better than the world and all it contains."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاویہ بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ’’ اللہ کی راہ میں صبح کرنا یا شام کرنا ‘ دنیا اور اس میں موجود ( تمام ) چیزوں سے زیادہ بہتر ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حسن الحدیث ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

9471

Majma al-Zawaid #9471

«وَعَنْ سُفْيَانَ بْنِ وَهْبٍ الْخَوْلَانِيِّ أَنَّهُ كَانَ تَحْتَ ظِلِّ رَاحِلَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ، أَوْ أَنَّ رَجُلًا حَدَّثَهُ ذَلِكَ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى كُورٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" هَلْ بَلَّغْتُ؟ "" فَظَنَنَّا أَنَّهُ يُرِيدُنَا، فَقَالَ: "" نَعَمْ "" ثُمَّ أَعَادَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَقَالَ فِيمَا يَقُولُ: "" رَوْحَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا عَلَيْهَا وَغَدْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا عَلَيْهَا وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ عَلَى الْمُؤْمِنِ [حَرَامٌ] عِرْضُهُ [وَمَالُهُ] وَنَفْسُهُ حُرْمَةٌ كَحُرْمَةٍ هَذَا الْيَوْمِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Sufyan ibn Wahb al-Khawlani, may Allah be pleased with him, reported that he was beneath the shade of the mount of the Messenger ﷺ on the day of the Farewell Hajj, or that a man narrated it to him, while the Messenger ﷺ was upon the saddle. The Prophet ﷺ asked whether he had conveyed, they thought he meant them and replied affirmatively, and he repeated it three times, adding counsel about marching and sanctity. > **"Have I conveyed? An evening march in the path of Allah is better than the world and all upon it. A morning march in the path of Allah is better than the world and all upon it. The honor, wealth, and soul of a believer are forbidden to another believer, sacred like the sanctity of this day."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سفیان بن وہب خولانی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ حجتہ الوداع کے دن وہ نبی اکرم ﷺ کی سواری کے سائے کے نیچے موجود تھے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) ایک شخص نے انہیں یہ بات بتائی نبی اکرم ﷺ اس وقت اس پر تھے نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے ؟ ہم نے یہ گمان کیا کہ شاید آپ ہمیں مخاطب کر رہے ہیں ‘ انہوں نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم ﷺ نے تین مرتبہ یہ بات دہرائی پھر آپ نے جو بات ارشاد فرمائی اس میں ایک بات یہ بھی تھی : ’’ اللہ کی راہ میں شام کرنا دنیا اور اس پر موجود تمام چیزوں سے زیادہ بہتر ہے اور اللہ کی راہ میں صبح کرنا دنیا اور اس پر موجود تمام چیزوں سے زیادہ بہتر ہے اور ایک مومن کی عزت اس کا مال اور اس کی جان دوسرے مومن کے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں ، جس طرح اس دن کی حرمت ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ امام احمد کے رجال ثقہ ہیں ۔

9472

Majma al-Zawaid #9472

وَعَنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" غَدْوَةٌ أَوْ رَوْحَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ صَفْوَانَ الْمُزَنِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Zubayr, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger ﷺ praised a short march in Allah's path. > **"A morning march or an evening march in the path of Allah is better than the world and all it contains."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زبیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اللہ کی راہ میں صبح کرنا یا شام کرنا دنیا اور اس میں موجود ( تمام چیزوں ) سے زیادہ بہتر ہے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن صفوان مزنی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

9473

Majma al-Zawaid #9473

وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" غَدْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ رَوْحَةٌ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Imran ibn Husayn, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger ﷺ praised a short march in Allah's path. > **"A morning march in the path of Allah or an evening march is better than the world and all it contains."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ اللہ کی راہ میں صبح کرنا یا شام کرنا ( یا صبح کے وقت جانا یا شام کے وقت جانا ) دنیا اور اس میں موجود سب چیزوں سے زیادہ بہتر ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

9474

Majma al-Zawaid #9474

عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ يَرْفَعُ الْحَدِيثَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَا يَجْمَعُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي جَوْفِ رَجُلٍ غُبَارًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَدُخَانَ جَهَنَّمَ، وَمَنِ اغْبَرَّتْ [قَدَمُاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَرَّمَ اللَّهُ سَائِرَ جَسَدِهِ عَلَى النَّارِ، وَمَنْ صَامَ يَوْمًا] فِي سَبِيلِ اللَّهِ بَاعَدَ اللَّهُ مِنْهُ النَّارَ مَسِيرَةَ أَلْفِ عَامٍ لِلرَّاكِبِ الْمُسْتَعْجَلِ، وَمَنْ جُرِحَ جِرَاحَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ خُتِمَ لَهُ بِخَاتَمِ الشُّهَدَاءِ، لَهُ نُورٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَوْنُهَا مِثْلُ لَوْنِ الزَّعْفَرَانِ وَرِيحُهَا مِثْلُ [رِيحِ] الْمِسْكِ، يُعْرِفُهُ بِهَا الْأَوَّلُونَ وَالْآخَرُونَ يَقُولُونَ: فُلَانٌ عَلَيْهِ طَابَعُ الشُّهَدَاءِ، وَمَنْ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَوَاقَ نَاقَةٍ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ خَالِدَ بْنَ دُرَيْكٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَلَمْ يُدْرِكْهُ.

EnglishUnverified translation

Abu Darda, may Allah be pleased with him, raised this report to the Prophet ﷺ about dust, dusty feet, fasting, wounds, and a brief fight. > **"Allah Almighty does not join in the belly of a man dust in the path of Allah and the smoke of Hell. Whose feet become dusty in the path of Allah, Allah forbids the rest of his body to the Fire. Whoever fasts a day in the path of Allah, Allah distances the Fire from him a thousand years march for a hastening rider. Whoever is wounded in the path of Allah is sealed with the seal of martyrs, a light on Judgment Day whose color is like saffron and whose scent is like musk, by which the first and the last recognize him and say, this one bears the stamp of martyrs. Whoever fights in the path of Allah Almighty for the time of milking a camel, Paradise becomes obligatory for him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ اللہ تعالیٰ کسی شخص کے پیٹ میں اللہ کی راہ کے غبار اور جہنم کے دھویں کو جمع نہیں کرے گا ، جس شخص کے دونوں پاؤں اللہ کی راہ میں غبار آلود ہوں گے اللہ تعالیٰ اس کے پورے جسم کو جہنم پر حرام قرار دیدے گا ‘ اور جو شخص اللہ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھے گا اللہ تعالیٰ اس سے جہنم کو ایک ہزار برس کی مسافت جتنا دور کر دے گا ‘ جس مسافت کو کوئی تیز رفتار سوار طے کرتا ہے اور جس شخص کو اللہ کی راہ میں کوئی زخم آئے گا اسے شہداء کی مہر لگا دی جائے گی اور وہ زخم قیامت کے دن اس شخص کے لئے نور ہو گا ، جس کا رنگ زعفران کے رنگ کی مانند ہو گا ‘ اور اس کی خوشبو مشک کی خوشبو کی مانند ہو گی جس کے ذریعے اسے تمام پہلے والے اور بعد والے لوگ پہچان لیں گے اور یہ کہیں گے فلاں شخص پر شہداء کی مہر ہے اور جو شخص اونٹنی کا دودھ دوہنے جتنے عرصہ کے لئے اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لے گا اس کے لیے جنت واجب ہو جائے گی ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ خالد بن دریک نے حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے اس نے ان کا زمانہ بھی نہیں پایا ہے ۔