Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 25 · Chapter 8

Book of the Caliphate

Hadith 9187–9226

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

9187

Majma al-Zawaid #9187

وَعَنْ خَالِدِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: «تَنَاوَلَ أَبُو عُبَيْدَةَ رَجُلًا بِشَيْءٍ فَنَهَاهُ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فَقَالَ: أَغْضَبْتَ الْأَمِيرَ. فَأَتَاهُ فَقَالَ: لَمْ أُرِدْ أَنْ أُغْضِبَكَ وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَشَدُّهُمْ عَذَابًا لِلنَّاسِ فِي الدُّنْيَا» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: فَقِيلَ لَهُ: أَغْضَبْتَ الْأَمِيرَ. وَزَادَ: اذْهَبْ فَخَلِّ سَبِيلَهُمْ. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا خَالِدَ بْنَ حَكِيمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي النُّصْحِ لِلْأَئِمَّةِ.

EnglishUnverified translation

Khalid ibn Hakim ibn Hizam reports that Abu Ubaydah seized a man with something and Khalid ibn al-Walid forbade him saying, you angered the ruler. He came saying, I meant not to anger you, but I heard the Messenger say. > **"The severest torment on Resurrection are those most tormenting people in this world."** Ahmad adds, go and free their way. Counsel of rulers preceded.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

خالد بن حکیم بن حزام بیان کرتے ہیں : حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو برا بھلا کہا ، حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اس سے منع کیا تو وہ بولے : تم نے امیر کو غضبناک کر دیا ہے ؟ وہ اُن کے پاس آئے اور بولے میں نے آپ کو غضبناک کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا لیکن میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ قیامت کے دن ‘ سب سے زیادہ سخت عذاب ‘ اُن لوگوں کو ہو گا ‘ جو دنیا میں لوگوں کو زیادہ سخت عذاب دیتے ہوں گے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ اُن سے کہا گیا : آپ نے امیر کو غضبناک کر دیا ہے ؟ ‘‘ اور یہ الفاظ بھی زائد ہیں : ” تم جاؤ اور ان لوگوں کو چھوڑ دو ! “ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف خالد بن حکیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ‘ اس سے پہلے حکمرانوں کی خیر خواہی کے بارے میں حدیث گزر چکی ہے ۔

9188

Majma al-Zawaid #9188

عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالشُّحَّ، فَإِنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ الشُّحُّ أَمَرَهُمْ بِالْقَطِيعَةِ فَقَطَعُوا أَرْحَامَهُمْ وَأَمَرَهُمْ بِسَفْكِ الدِّمَاءِ فَسَفَكُوا دِمَاءَهُمْ "". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ سَلِمَ النَّاسُ مِنْ يَدِهِ وَلِسَانِهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

EnglishUnverified translation

Muadh ibn Jabal, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger said, beware injustice for injustice is darkness on Resurrection. Beware miserliness, for it destroyed those before you. It commanded severing kin so they severed, commanded shedding blood so they shed. A man stood asking, O Messenger, what Islam is best. The Messenger said, from whose hand and tongue people are safe. > **"Beware injustice for injustice is darkness on the Day of Resurrection. Beware miserliness, for it destroyed those before you. It commanded severing kin so they severed, commanded shedding blood so they shed. The best in Islam is one from whose hand and tongue people are safe."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ تم ظلم سے بچ کے رہو ! کیونکہ ظلم ‘ قیامت کے دن ‘ تاریکیوں کی شکل میں ہو گا ‘ اور کنجوسی سے بچ کے رہو ! کیونکہ کنجوسی نے تم سے پہلے کے لوگوں کو ہلاکت کا شکار کر دیا ‘ اس نے رشتہ داری کے حقوق پامال کرنے پر مجبور کیا ، تو اُن لوگوں نے رشتہ داری کے حقوق پامال کیے ‘ اس نے انہیں خون بہانے کا حکم دیا ‘ تو ان لوگوں نے خون بہائے ‘ ایک شخص کھڑا ہوا ‘ اُس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کون سا اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جس شخص کے ہاتھ اور زبان سے لوگ سلامت رہیں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس میں رادیوں کی ایک جماعت ایسی ہے ‘ جن سے میں بھی واقف نہیں ہوں ۔

9189

Majma al-Zawaid #9189

وَعَنِ الْهِرْمَاسِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ عَلَى نَاقَتِهِ فَقَالَ: "" إِيَّاكُمْ وَالْخِيَانَةَ فَإِنَّهَا بِئْسَتِ الْبِطَانَةُ، وَإِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ فَإِنَّهُ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالشُّحَّ فَإِنَّمَا أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ الشُّحُّ حَتَّى سَفَكُوا دِمَاءَهُمْ وَقَطَّعُوا أَرْحَامَهُمْ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُلَيْحَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Hirmas ibn Ziyad, may Allah be pleased with him, reports that he saw the Messenger preaching on his camel saying. > **"Beware treachery for it is an evil entourage. Beware injustice for it is darkness on Resurrection. Beware miserliness, for it destroyed those before you till they shed blood and severed kin."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ہرماس بن زیاد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم کو اپنی اونٹنی پر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم لوگ خیانت سے بچ کے رہو ! کیونکہ یہ بری ساتھی ( یا عادت ) ہے ‘ اور تم ظلم سے بچ کے رہو ! کیونکہ وہ قیامت کے دن تاریکیوں کی شکل میں ہو گا ‘ اور تم کنجوسی سے بچ کے رہو ! کیونکہ اس نے تم سے پہلے کے لوگوں کو ہلاکت کا شکار کیا ، یہاں تک کہ انہوں نے خون بہائے اور رشتہ داری کے حقوق پامال کیے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالرحمن بن ملیحہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

9190

Majma al-Zawaid #9190

وَعَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Miswar ibn Makhramah, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger said. > **"Beware injustice for injustice is darkness on the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ تم لوگ ظلم سے بچ کے رہو ! کیونکہ ظلم ‘ قیامت کے دن تاریکیوں کی شکل میں ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ’’ کیا تم لات اور عزیٰ کے بارے میں یہ رائے رکھتے ہو اور منات کے بارے میں جو تیسرا ہے “ اس وقت شیطان نے ‘ ان لوگوں کے درمیان بتوں کا ذکر القاء کر دیا اور یہ کہا : یہ بلند مرتبے والے ہیں اور ان کی شفاعت کی امید کی جا سکتی ہے ‘ یہ شیطان نے لفظ بنائے تھے ‘ اور یہ اس کی آزمائش تھی ‘ یہ دونوں کلمات ہر مشرک کے دل میں آ گئے ‘ اور ان کی زبان پر جاری ہو گئے اور انہوں نے ان کلمات کے ذریعے خوشخبری حاصل کی اور یہ کہا : حضرت محمد ﷺ نے اپنے پہلے دین کی طرف اور اپنی قوم کے دین کی طرف رجوع کر لیا ہے ‘ جب نبی اکرم ﷺ سورت کے آخر میں پہنچے ‘ تو آپ نے سجدہ تلاوت کیا اور وہاں آپ کے ساتھ موجود ‘ ہر مسلمان اور مشرک شخص نے سجدہ تلاوت کیا ‘ صرف ولید بن مغیرہ نے نہیں کیا ، کیونکہ وہ عمر رسیدہ شخص تھا ‘ اس نے مٹھی بھر مٹی لی اور اس پر سجدہ کر لیا ‘ دونوں فریقوں کو سجدے میں یہ اجتماع اچھا لگا ، جو نبی اکرم ﷺ کے سجدے کی پیروی میں تھا ‘ مسلمانوں کو اس بات سے خوشی ہوئی کہ مشرکین نے ایمان لائے بغیر اور یقین کا اظہار کیے بغیر سجدہ کیا ہے ، مسلمانوں نے وہ بات نہیں سنی تھی جو شیطان نے مشرکین کی زبانوں پر ڈالی تھی ، مشرکین اس حوالے سے مطمئن تھے کہ نبی اکرم ﷺ اور ان کے اصحاب نے اس چیز کو سن لیا ہے ‘ جو شیطان نے ڈالی ہے اور شیطان نے ان کے سامنے یہ چیز ظاہر کی تھی کہ نبی اکرم ﷺ نے سجدے کے دوران اسے پڑھا ہے ‘ تو ان لوگوں نے اپنے باطل معبودوں کی تعظیم کے لئے سجدہ کیا تھا ۔ یہ کلمہ لوگوں کے درمیان پھیل گیا اور شیطان نے اسے ظاہر کر دیا ‘ یہاں تک کہ یہ بات حبشہ تک پہنچ گئی ، یہاں تک کہ جب حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی ، جن کا تعلق اہل مکہ سے تھا ‘ انہوں نے یہ بات سنی کہ لوگ اسلام قبول کر چکے ہیں اور نبی اکرم ﷺ کے ساتھ ہو گئے ہیں اور انہیں ولید بن مغیرہ کے ہتھیلی پر مٹی رکھ کر اس پر سجدہ کرنے کی اطلاع ملی تو وہ لوگ جلدی سے آ گئے ‘ نبی اکرم ﷺ کو یہ بات گراں گزری ‘ جب شام ہوئی ‘ تو حضرت جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے ‘ نبی اکرم ﷺ نے ان کے سامنے شکایت کی ‘ انہوں نے کہا ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے ان کے سامنے یہ آیت پڑھی ‘ جب آپ اس مقام پر پہنچے تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ‘ اور یہ کہا : میں ان دونوں کلمات سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ‘ یہ میرے پروردگار نے نازل نہیں کیے ہیں ‘ اور آپ کے پروردگار نے ان کے بارے میں حکم بھی نہیں دیا ہے ‘ جب نبی اکرم ﷺ نے یہ صورت حال ملاحظہ فرمائی ، تو یہ بات آپ پر گراں گزری ‘ آپ نے فرمایا : کیا میں نے شیطان کی اطاعت کر لی ہے اور میں نے اس کے کلام کے مطابق کلام کر لیا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے معاملے میں میرا شریک بن گیا ہے ؟ پھر اللہ تعالیٰ نے اس چیز کو منسوخ کر دیا ‘ جو شیطان نے القاء کی تھی ، پھر یہ آیت نازل کی : ’’ اور تم سے پہلے ہم نے جس بھی رسول یا نبی کو مبعوث کیا ‘ اور ( رسول یا نبی ) نے جب ( اللہ کے کلام کی ) تلاوت کی ‘ تو شیطان نے اس کی تلاوت کی ہوئی چیز میں ( اپنی طرف سے کوئی چیز ) ڈال دی ‘ تو شیطان جو ڈالتا ہے اللہ تعالیٰ اسے باطل ( یا کالعدم ) کر دیتا ہے ‘ پھر اللہ تعالیٰ اپنی آیات کو محکم ( یعنی مضبوط ) کر دیتا ہے ‘ اور اللہ تعالیٰ علم والا اور حکمت والا ہے ‘ ( ایسا اس لیے ہوتا ہے ) تاکہ وہ ( یعنی اللہ تعالیٰ ) شیطان کی ڈالی ہوئی چیز کو ان لوگوں کے لیے آزمائش بنا دے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں ‘ بیشک ظالم لوگ شدید مخالفت میں ہیں ‘‘۔

9191

Majma al-Zawaid #9191

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَا تَظْلِمُوا فَتَدْعُوا فَلَا يُسْتَجَابُ لَكُمْ وَتَسْتَسْقُوا فَلَا تُسْقَوْا وَتَسْتَنْصِرُوا فَلَا تُنْصَرُوا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Ibn Masud, may Allah be pleased with him, reports that the Prophet said. > **"Wrong not, lest you supplicate unanswered, seek rain unwatered, seek help unaided."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ تم ظلم نہ کرو ! کہیں ایسا نہ ہو کہ تم دعا کرو اور وہ قبول نہ ہو ‘ تم بارش کی دعا مانگو اور بارش نہ ہو ‘ تم مدد مانگو اور تمہاری مدد نہ کی جائے ‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے ‘ جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

9192

Majma al-Zawaid #9192

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «اتَّقُوا الظُّلْمَ فَإِنَّهُ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar, may Allah be pleased with them both, reports that the Prophet said. > **"Fear injustice for it is darkness on the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ ظلم سے بچو ! کیونکہ وہ قیامت کے دن تاریکیوں کی شکل میں ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے ‘ جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

9193

Majma al-Zawaid #9193

عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِذَا اسْتَشَاطَ السُّلْطَانُ تَسَلَّطَ الشَّيْطَانُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Urwah ibn Muhammad ibn Atiyyah reports from his father from his grandfather that the Messenger of Allah said. > **"When the sultan rages Satan prevails."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عروہ بن محمد ‘ اپنے والد کے حوالے سے ‘ اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جب حکمران غصے میں آتا ہے ‘ تو شیطان ( اُس پر ) غلبہ پا لیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں ۔

9194

Majma al-Zawaid #9194

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ هُمْ شَرٌّ مِنَ الْمَجُوسِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُؤَمَّلَ بْنَ إِهَابٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas, may Allah be pleased with them both, reports that the Messenger of Allah said. > **"Rulers over you worse than the Magians."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ تم پر ایسے حکمران آئیں گے ‘ جو مجوسیوں سے بھی زیادہ برے ہوں گے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف مومل بن اباب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

9195

Majma al-Zawaid #9195

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «صِنْفَانِ مِنْ أُمَّتِي لَا تَنَالُهُمَا شَفَاعَتِي: إِمَامٌ ظَلُومٌ غَشُومٌ وَكُلُّ غَالٍ مَارِقٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Umamah, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger said. > **"Two kinds of my nation my intercession reaches not: an unjust treacherous imam and every extremist seceder."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رحمۃ اللہ علیہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ میری امت کے ‘ دو قسم کے لوگوں کو میری شفاعت نصیب نہیں ہو گی ‘ ظالم و جابر حکمران ‘ اور ( دین میں ) غلو کرنے والا وہ شخص ‘ جو ( دین سے ) نکل جائے ‘‘ ( لفظ ’’ مارق “ کا مطلب ملحد اور کافر بھی ہے ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور کبیر کے رجال ثقہ ہیں ۔

9196

Majma al-Zawaid #9196

وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «رَجُلَانِ مِنْ أُمَّتِي لَا تَنَالُهُمَا شَفَاعَتِي: سُلْطَانٌ ظَلُومٌ غَشُومٌ، وَآخَرُ غَالٍ فِي الدِّينِ مَارِقٌ مِنْهُ» ".

EnglishUnverified translation

Maqil ibn Yasar, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger of Allah said. > **"Two men of my nation my intercession reaches not: an unjust treacherous sultan, and another extremist in religion seceding from it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ میری امت کے دو قسم کے لوگوں کو میری شفاعت نصیب نہیں ہو گی ، ظلم و جبر کرنے والا حکمران اور دوسرا وہ شخص ‘ جو دین میں غلو کرے اور اُس میں سے نکل جائے ‘‘۔

9197

Majma al-Zawaid #9197

وَفِي رِوَايَةٍ: "" «صِنْفَانِ مِنْ أُمَّتِي لَا تَنَالُهُمَا شَفَاعَتِي سُلْطَانٌ ظَلُومٌ غَشُومٌ، وَغَالٍ فِي الدِّينِ يَشْهَدُ عَلَيْهِمْ وَيَتَبَرَّأُ مِنْهُمْ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا مَنِيعٌ قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَهُ أَفْرَادٌ، وَأَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْأَوَّلِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

In a version, two kinds of my nation my intercession reaches not: an unjust treacherous sultan, and an extremist in religion testifying against them disavowing them. > **"Two kinds of my nation my intercession reaches not: an unjust treacherous sultan, and an extremist in religion testifying against them disavowing them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ’’ میری امت کے دو قسم کے لوگوں کو میری شفاعت نصیب نہیں ہو گی ‘ ظالم و جابر حکمران ‘ اور دین میں غلو کرنے والا شخص ‘ جو اُن لوگوں ( یعنی مسلمانوں ) کے خلاف گواہی دے اور اُن سے لاتعلقی کا اظہار کرے ‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ‘ جن میں سے ایک سند میں ایک راوی منیع ہے ‘ ابن عدی کہتے ہیں : اس سے منفرد روایات منقول ہیں ‘ ویسے مجھے یہ امید ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا ، پہلی روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

9198

Majma al-Zawaid #9198

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنَّ أَشَدَّ أَهْلِ النَّارِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ قَتَلَ نَبِيًّا أَوْ قَتَلَهُ نَبِيٌّ، أَوْ إِمَامٌ جَائِرٌ» "". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "" وَإِمَامُ ضَلَالَةٍ "". (وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَحْمَدُ).

EnglishUnverified translation

Ibn Masud, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger said. > **"The severest torment of Fire folk on Resurrection are one killing a prophet or killed by a prophet, or an unjust imam."** Part in Sahih. Al-Bazzar says an imam of misguidance.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ قیامت کے دن اہل جہنم میں سب سے زیادہ سخت عذاب اس شخص کو ہو گا ، جس نے کسی نبی کو قتل کیا ہو گا ‘ یا جس کو ‘ کسی نبی نے قتل کیا ہو گا ‘ یا جو شخص ‘ دنیا میں ) ظالم حکمران رہا ہو گا ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :’’ صحیح ‘‘ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے ‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ تا ہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ۔ ’’ گمراہی والا حکمران ‘‘ اور اس کے رجال بھی ثقہ ہیں ‘ امام احمد نے یہ روایت اسی کی مانند نقل کی ہے ۔

9199

Majma al-Zawaid #9199

وَعَنْ أَبِي قُبَيْلٍ «عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّهُ صَعِدَ الْمِنْبَرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ عِنْدَ خُطْبَتِهِ: إِنَّمَا الْمَالُ مَالُنَا وَالْفَيْءُ فَيْئُنَا فَمَنْ شِئْنَا أَعْطَيْنَاهُ وَمَنْ شِئْنَا مَنَعْنَاهُ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ، فَلَمَّا كَانَ فِي الْجُمُعَةِ الثَّانِيَةِ قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ، فَلَمَّا كَانَ فِي الْجُمُعَةِ الثَّالِثَةِ قَالَ مِثْلَ مَقَالَتِهِ فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ مِمَّنْ حَضَرَ الْمَسْجِدَ فَقَالَ: كَلَّا إِنَّمَا الْمَالُ مَالُنَا وَالْفَيْءُ فَيْئُنَا فَمَنْ حَالَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُ حَاكَمْنَاهُ إِلَى اللَّهِ بِأَسْيَافِنَا، فَنَزَلَ مُعَاوِيَةُ فَأَرْسَلَ إِلَى الرَّجُلِ فَأَدْخَلَهُ، فَقَالَ الْقَوْمُ: هَلَكَ الرَّجُلُ ثُمَّ دَخَلَ النَّاسُ فَوَجَدُوا الرَّجُلَ مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ لِلنَّاسِ: إِنَّ هَذَا أَحْيَانِي أَحْيَاهُ اللَّهُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" سَيَكُونُ بَعْدِي أُمَرَاءُ يَقُولُونَ وَلَا يُرَدُّ عَلَيْهِمْ، يَتَقَاحَمُونَ فِي النَّارِ كَمَا تَتَقَاحَمُ الْقِرَدَةُ "". وَإِنِّي تَكَلَّمْتُ أَوَّلَ جُمُعَةٍ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ أَحَدٌ فَخَشِيتُ أَنْ أَكُونَ مِنْهُمْ، ثُمَّ تَكَلَّمْتُ فِي الْجُمُعَةِ الثَّانِيَةِ فَلَمْ يَرُدَّ أَحَدٌ فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: إِنِّي مِنَ الْقَوْمِ، ثُمَّ تَكَلَّمْتُ فِي الْجُمُعَةِ الثَّالِثَةِ فَقَامَ هَذَا الرَّجُلُ فَرَدَّ عَلَيَّ فَأَحْيَانِي أَحْيَاهُ اللَّهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Qubayl reports that Muawiyah ibn Abi Sufyan ascended the minbar Friday saying in his sermon, wealth is ours and fay is ours. Whom we will we give, whom we will we withhold, and none answered. The second Friday likewise, none answered. The third Friday likewise, and a man attending the mosque stood saying, nay, wealth is ours and fay is ours. Whoever bars us therefrom we sue him to Allah with our swords. Muawiyah descended sending for the man admitting him. Folk said the man perished. Then people entered finding him with him upon the couch, and Muawiyah said to people, this revived me, may Allah revive him. I heard the Messenger say, rulers after me shall speak unanswered, plunging in Fire as monkeys plunge. I spoke first Friday unanswered fearing I am of them, second Friday saying in myself I am of the folk, third this man answered reviving me, may Allah revive him. > **"Rulers after me shall speak unanswered, plunging in Fire as monkeys plunge."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوقبیل بیان کرتے ہیں : حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن منبر پر تشریف فرما ہوئے ‘ خطبے کے دوران انہوں نے یہ ارشاد فرمایا : ’’ یہ ( سرکاری ) مال ‘ ہمارا مال ہے اور مال فے ‘ ہمارا مال فے ہے ہم جسے چاہیں گے ‘ اُسے ( یہ مال ) دیں گے اور جسے چاہیں گے اسے نہیں دیں گے ‘ کسی نے انہیں کچھ نہیں کہا ، جب اگلا جمعہ آیا ‘ تو انہوں نے اس کی مانند بات کہی ، لیکن پھر کسی نے انہیں کچھ نہیں کہا ‘ جب تیسرا جمعہ آیا ‘ تو انہوں نے اسی کی مانند بات کہی ‘ تو مسجد میں موجود حاضرین میں سے ایک صاحب ان کے سامنے کھڑے ہو گئے اور بولے : ہرگز نہیں ! یہ ( سرکاری ) مال ‘ ہمارا مال ہے اور مال غنیمت ‘ ہمارا مال غنیمت ہے ‘ جو شخص اس کے بارے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرے گا ‘ ہم اپنی تلواروں کے ہمراہ اُس کا مقدمہ ‘ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کریں گے ‘ جب حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ منبر سے نیچے اترے ( اور نماز کے بعد گھر تشریف لے گئے ) تو انہوں نے اُس شخص کو پیغام بھیجا ‘ اس کو ان کے پاس لے جایا گیا ‘ لوگوں نے کہا : یہ شخص ہلاکت کا شکار ہو گیا ، جب لوگ اندر اُن کے پاس آئے ‘ تو انہوں نے اُس شخص کو پلنگ پر حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا ، حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے فرمایا : اس شخص نے مجھے زندگی دی ہے ‘ اللہ تعالیٰ اسے زندگی دے ‘ میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ’’ عنقریب میرے بعد حکمران آئیں گے ‘ وہ ( غلط ) بات کریں گے اور کوئی اُن کو جواب نہیں دے گا اور وہ جہنم میں یوں اچھلتے پھریں گے ‘ جس طرح بندر اچھلتے ہیں ‘‘۔ میں نے پہلے جمعہ کلام کیا ‘ تو کسی نے مجھے کچھ نہیں کہا ، مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ میں اُن لوگوں میں سے ایک ہوؤں گا ، پھر میں نے دوسرے جمعہ کلام کیا ، تو کسی نے مجھے کچھ نہیں کہا ‘ تو میں نے دل میں سوچا کہ میں اُن لوگوں میں سے ہوں ، پھر میں نے تیسرے جمعہ کلام کیا ، تو یہ شخص کھڑا ہو گیا اور اس نے مجھے جواب دیا ‘ ( یا میری بات کو مسترد کیا ) تو اس نے مجھے زندگی دی ہے ‘ اللہ تعالیٰ اسے زندگی دے ! “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

9200

Majma al-Zawaid #9200

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِمَامٌ جَائِرٌ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Said al-Khudri, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger of Allah said. > **"The severest torment on Resurrection is an unjust imam."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ قیامت کے دن ‘ لوگوں میں سے سب سے زیادہ سخت عذاب ‘ ظالم حکمران کو ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

9201

Majma al-Zawaid #9201

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: «خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ فِي خُطْبَتِهِ: "" أَلَا إِنِّي أُوشِكُ فَأُدْعَى فَأُجِيبُ، فَيَلِيكُمْ عُمَّالٌ مِنْ بَعْدِي يَعْمَلُونَ بِمَا تَعْلَمُونَ وَيَعْمَلُونَ مَا تَعْرِفُونَ وَطَاعَةُ أُولَئِكَ طَاعَةٌ فَتَلْبَثُونَ كَذَلِكَ زَمَانًا ثُمَّ يَلِيكُمْ عُمَّالٌ مِنْ بَعْدِهِمْ يَعْمَلُونَ بِمَا لَا تَعْلَمُونَ وَيَعْمَلُونَ بِمَا لَا تَعْرِفُونَ فَمَنْ قَادَهُمْ وَنَاصَحَهُمْ فَأُولَئِكَ قَدْ هَلَكُوا وَأَهْلَكُوا وَخَالِطُوهُمْ بِأَجْسَادِكُمْ وَزَايِلُوهُمْ بِأَعْمَالِكُمْ وَاشْهَدُوا عَلَى الْمُحْسِنِ أَنَّهُ مُحْسِنٌ وَعَلَى الْمُسِيءِ بِأَنَّهُ مُسِيءٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Said, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger addressed them saying in his sermon, I am soon called and shall answer. Workers after me shall rule you doing what you know and what you recognize, and obedience to them is obedience. You remain so a time, then workers after them rule you doing what you know not and what you recognize not. Whoever follows and counsels them is destroyed and destroys. Mingle bodies part deeds. Testify the good is good and the evil is evil. > **"I am soon called and shall answer. Workers after me shall rule you doing what you know and what you recognize, and obedience to them is obedience. Then workers after them rule you doing what you know not and what you recognize not. Mingle bodies part deeds. Testify the good is good and the evil is evil."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے خطبہ دیتے ہوئے ‘ اپنے خطبے کے دوران ہم سے یہ ارشاد فرمایا : ’’ خبردار ! عنقریب میرا بلاوا آ جائے گا اور میں نے جانا ہو گا ‘ میرے بعد ایسے لوگ حکمران بنیں گے ‘ جو اُسی طرح کے عمل کریں گے ‘ جن سے تم واقف ہو اور ایسے عمل کریں گے ‘ جو تمہیں معروف لگیں گے ‘ اُن لوگوں کی فرمانبرداری کرنا ہی حقیقی فرمانبرداری ہے ‘ کچھ عرصے تک اسی طرح کی صورت حال رہے گی ، پھر اُن کے بعد ایسے لوگ تمہارے حکمران بن جائیں گے ‘ جو ایسے عمل کریں گے جو تمہارے علم کے مطابق ( ٹھیک ) نہیں ہونگے اور وہ ایسے عمل کریں گے جو تمہارے نزدیک معروف ( یعنی نیکی ) نہیں ہونگے جو شخص اُن کے ساتھ چلے گا اور ان کی خیرخواہی کرے گا ‘ تو یہ لوگ خود ہلاکت کا شکار ہوں گے اور دوسروں کو ہلاکت کا شکار کریں گے ‘ تم جسمانی طور پر اُن سے ملتے رہنا ، لیکن اپنے اعمال کے حوالے سے ‘ اُن سے الگ رہنا اور اچھائی کرنے والے کے بارے میں یہ گواہی دینا کہ وہ اچھائی کرنے والا ہے اور برائی کرنے والے کے بارے میں یہ گواہی دینا کہ وہ برائی کرنے والا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ‘ اپنے استاد محمد بن علی مروزی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

9202

Majma al-Zawaid #9202

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «ثَلَاثٌ أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي: اسْتِشْفَاءٌ بِالْأَنْوَاءِ، وَحَيْفُ السُّلْطَانِ، وَتَكْذِيبٌ بِالْقَدَرِ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي الْقَدَرِ.

EnglishUnverified translation

Jabir ibn Samurah, may Allah be pleased with him, reports that he heard the Messenger say. > **"Three I fear for my nation: seeking cure by stars, injustice of the sultan, and denial of divine decree."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : تین امور کے حوالے سے ‘ مجھے اپنی امت کے بارے میں اندیشہ ہے ‘ ستاروں کی وجہ سے شفاء کے حصول کی توقع رکھنا حکمرانوں پر حیف اور تقدیر کا انکار کرنا ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ ‘ امام احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ‘ امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قاسم ہے ‘ جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے ‘ امام احمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ‘ اس حدیث کے مختلف طرق ہیں ‘ جو تقدیر سے متعلق باب میں مذکور ہیں ۔

9203

Majma al-Zawaid #9203

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ بِلَالٍ قَالَ: «رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُسْرٍ - صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ قَاعِدٌ فِي الْمَسْجِدِ وَكَانَ شَيْخًا كَبِيرًا مُسِنًّا فَجَاءَهُ غُلَامُهُ فَقَالَ: يَا مَوْلَايَ هَذِهِ جِمَالُكَ قَدْ أُخِذَتْ فِي سُخْرَةِ الرِّيلَةِ - يَعْنِي دَارَ الْعَبَّاسِ بْنِ الْوَلِيدِ الَّتِي عِنْدَ بَابِ مَسْجِدِ حِمْصَ - وَكَانَ مَعَهُ رَجُلَانِ فَأَخَذَ بِضَبْعَيْهِ حَتَّى قَامَ، قَالَ عُمَرُ: فَمَشَيْتُ مَعَهُ حَتَّى أَتَى الرِّيلَةَ فَإِذَا جِمَالُهُ مُنَاخَةٌ وَإِذَا هُمْ يَسُفُّونَ التُّرَابَ بِالْغَرَائِرِ فَأَخَذَ الْغِرَارَةَ وَجَعَلَ يَفْتَحُ لَهُمْ فَقَالَ نَاسٌ مِنَ النَّصَارَى: هَذَا صَاحِبُ نَبِيِّكُمْ تَصْنَعُونَ بِهِ هَذَا لَوْ رَأَيْنَا رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ عِيسَى حَمَلْنَاهُ عَلَى رُؤُوسِنَا، فَأَهْوَى الْقَوْمُ لِيَأْخُذُوهُ فَقَالَ: دَعُونِي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا جَارَتْ عَلَيْكُمُ الْوُلَاةُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ. وَعُمَرُ بْنُ بِلَالٍ جَهِلَهُ ابْنُ عَدِيٍّ.

EnglishUnverified translation

Umar ibn Bilal reports that he saw Abdullah ibn Busr, Companion of the Messenger, old seated in the mosque, when his slave came saying, master your camels seized in forced labour of al-Rilah, meaning the house of al-Abbas ibn al-Walid at Hims mosque gate. With two men holding his arms he rose, and Umar walked with him to al-Rilah finding his camels kneeled and them sifting dust with sacks. He took a sack opening for them, and Christians said, this is your Prophet's Companion you do this, had we seen a companion of Isa we would carry him on heads. Folk moved to seize him, and he said, leave me. I heard the Messenger say, how are you when rulers oppress you. > **"How are you when rulers oppress you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمر بن بلال بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کے صحابی ‘ حضرت عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا ‘ وہ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے ‘ وہ ایک بوڑھے ‘ عمر رسیدہ شخص تھے ‘ اُن کا غلام اُن کے پاس آیا اور بولا : اے میرے آقا ! آپ کا یہ اونٹ ’’ سخرہ ریلہ ‘‘ میں پکڑا گیا ہے ( راوی بیان کرتے ہیں : ) یعنی مسجد کے دروازے کے پاس موجود ‘ عباس بن ولید کے گھر میں پکڑا گیا ہے ‘ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ دو افراد تھے ‘ انہوں نے دونوں پہلوؤں سے انہیں پکڑا ‘ وہ کھڑے ہوئے ‘ عمر بن بلال کہتے ہیں : میں ان کے ساتھ چل کر گیا ‘ وہ آئے ‘ وہاں اُن کا اونٹ بندھا ہوا تھا ، اُن لوگوں نے برتنوں میں ڈال کر ان پر مٹی پھینکنا شروع کی ‘ انہوں نے برتن پکڑا اور ان لوگوں کے لیے اس کو کھولنا شروع کر دیا ‘ تو عیسائیوں سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نے یہ کہا : یہ تمہارے نبی ( ﷺ ) کے صحابی ہیں ‘ اور تم ان کے ساتھ یہ سلوک کر رہے ہو ؟ اگر ہم نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے اصحاب میں سے کسی شخص کو پایا ہوتا ‘ تو ہم انہیں سروں پر اُٹھاتے ‘ پھر کچھ لوگ انہیں پکڑنے کے لیے آگے بڑھے ‘ تو انہوں نے فرمایا : مجھے چھوڑ دو ! میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ اُس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا ؟ جب تمہارے حکمران تم پر ظلم کریں گے ‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ عمر بن بلال نامی راوی کو ابن عدی نے مجہول قرار دیا ہے ۔

9204

Majma al-Zawaid #9204

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ أَئِمَّةِ الْحَرَجِ الَّذِينَ يُخْرِجُونَ أُمَّتِي إِلَى الظُّلْمِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Umar ibn al-Khattab, may Allah be pleased with him, reports that he heard the Messenger say. > **"O Allah, I seek refuge in You from haraj imams who drive my nation to injustice."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ اے اللہ ! میں ‘ حرج ( یعنی قتل و غارتگری کرنے ) والے حکمرانوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں ‘ جو میری امت کو ظلم کی طرف لے جائیں گے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے ۔

9205

Majma al-Zawaid #9205

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ: رَجُلٌ أَتَى قَوْمًا عَلَى إِسْلَامٍ دَامِجٍ فَشَقَّ عَصَاهُمْ حَتَّى اسْتَحَلُّوا الْمَحَارِمَ وَسَفَكُوا الدِّمَاءَ، وَسُلْطَانٌ جَائِرٌ قَالَ: مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ عَصَى اللَّهَ». وَسَكَتَ سُفْيَانُ عَنِ الثَّالِثَةِ فَلَمْ يَذْكُرْهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، وَهُوَ صَدُوقٌ كَثِيرُ الْوَهْمِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Amr, may Allah be pleased with them both, reports that the Prophet said, three Allah looks not at on Resurrection nor purifies with painful torment: a man coming to a united Islam splitting their staff till they permit sacred and shed blood, and an unjust sultan saying, who obeys me obeys Allah and who disobeys me disobeys Allah. Sufyan was silent of the third mentioning it not. > **"Three Allah looks not at on the Day of Resurrection nor purifies with painful torment: a man coming to a united Islam splitting their staff till they permit sacred and shed blood, and an unjust sultan saying, who obeys me obeys Allah and who disobeys me disobeys Allah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ‘ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ قیامت کے دن ‘ اللہ تعالیٰ تین قسم کے لوگوں کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا اور ان کا تزکیہ نہیں کرے گا اور ان لوگوں کے لیے دردناک عذاب ہو گا ‘ ( پہلا ) وہ شخص ‘ جو کچھ لوگوں کے پاس آئے اور وہ لوگ اسلام پر گامزن ہوں ‘ اور پھر وہ اُن کے عصا کو چیر دے یہاں تک کہ وہ لوگ حرام چیزوں کو حلال قرار دیں اور خون بہائیں ‘ اور ( دوسرا شخص ) وہ ظالم حکمران ‘ جو یہ کہے کہ جس نے میری اطاعت کی ‘ اُس نے اللہ کی اطاعت کی ، اور جس نے میری نافرمانی کی ‘ اُس نے اللہ کی نافرمانی کی ‘‘۔ سفیان نامی راوی نے تیسرے شخص کا ذکر نہیں کیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن بشار رمادی ہے اور وہ صدوق ہے اور بکثرت وہم کا شکار ہونے والا شخص ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

9206

Majma al-Zawaid #9206

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «سَيَكُونُ بَعْدِي أَئِمَّةٌ يُعْطُونَ الْحِكْمَةَ عَلَى مَنَابِرِهِمْ، فَإِذَا نَزَلُوا نُزِعَتْ مِنْهُمْ، وَأَجْسَادُهُمْ شَرٌّ مِنَ الْجِيَفِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَلَيْثٌ مُدَلِّسٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, reports that the Prophet said. > **"After me are leaders giving wisdom on their minbars. When they descend it is stripped from them. Their bodies are worse than carrion."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ عنقریب میرے بعد ایسے حکمران آئیں گے ‘ جو منبروں پر حکمت کی باتیں کریں گے اور جب وہ ( منبروں سے ) نیچے آئیں گے ‘ تو حکمت اُن سے الگ ہو جائے گی ‘ اُن کے جسم ‘ مردار سے بدتر ہوں گے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی سعد بن مسلمہ ہے ‘ جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا ہے ‘ وہ یہ کہتے ہیں : یہ غلطی کر جاتا ہے ‘ اور لیث نامی راوی مدلس ہے ۔

9207

Majma al-Zawaid #9207

وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «إِنَّ بَعْدِي أَئِمَّةً إِنْ أَطَعْتُمُوهُمْ أَكْفَرُوكُمْ وَإِنْ عَصَيْتُمُوهُمْ قَتَلُوكُمْ أَئِمَّةُ الْكُفْرِ وَرُؤُوسُ الضَّلَالَةِ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ الْمُنْذِرِ وَهُوَ كَذَّابٌ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Barzah, may Allah be pleased with him, reports that he heard the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, say. > **"After me are leaders. If you obey them they disbelieve you, if you disobey them they kill you. Imams of disbelief and heads of error."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ میرے بعد ایسے حکمران ہوں گے کہ اگر تم ان کی اطاعت کرو گے ‘ تو وہ تمہاری ناشکری کریں گے ‘ اور اگر تم ان کی نافرمانی کرو گے ‘ تو وہ تمہیں قتل کروا دیں گے ‘ وہ کفر کے پیشوا اور گمراہی کے سربراہ ہوں گے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن منذر ہے اور وہ کذاب اور متروک ہے ۔

9208

Majma al-Zawaid #9208

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «خُذُوا الْعَطَاءَ مَا دَامَ عَطَاءً، فَإِذَا صَارَ رِشْوَةً عَلَى الدِّينِ فَلَا تَأْخُذُوهُ، وَلَسْتُمْ بِتَارِكِيهِ يَمْنَعُكُمُ الْفَقْرَ وَالْحَاجَةَ، (أَلَا إِنَّ رَحَا بَنِي مَرَحٍ قَدْ دَارَتْ، وَقَدَ قُتِلَ بَنُو مَرَحٍ) أَلَا إِنَّ رَحَا الْإِسْلَامِ دَائِرَةٌ، فَدُورُوا مَعَ الْكِتَابِ حَيْثُ دَارَ، أَلَا إِنَّ الْكِتَابَ وَالسُّلْطَانَ سَيَفْتَرِقَانِ فَلَا تُفَارِقُوا الْكِتَابَ. أَلَا إِنَّهُ سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يَقْضُونَ لِأَنْفُسِهِمْ مَا لَا يَقْضُونَ لَكُمْ، فَإِنْ عَصَيْتُمُوهُمْ قَتَلُوكُمْ وَإِنْ أَطَعْتُمُوهُمْ أَضَلُّوكُمْ "". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ نَصْنَعُ؟ قَالَ: "" كَمَا صَنَعَ أَصْحَابُ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ، نُشِرُوا بِالْمَنَاشِيرِ وَحُمِلُوا عَلَى الْخَشَبِ مَوْتٌ فِي طَاعَةِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ حَيَاةٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَيَزِيدُ بْنُ مَرْثَدٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ، وَالْوَضِينُ بْنُ عَطَاءٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Muadh ibn Jabal, may Allah be pleased with him, reports that he heard the Messenger say, take the stipend while it is a gift. When it becomes a bribe for religion take it not, yet you shall not leave it, poverty and need preventing you. The mill of Bani Marah turned and Bani Marah were killed. Verily the mill of Islam turns, so turn with the Book where it turns. The Book and the sultan shall part, so part not the Book. Rulers over you shall judge for themselves what they judge not for you. If you disobey they kill you, if you obey they misguide you. They asked, O Messenger, what to do. He said, as the companions of Isa son of Maryam did, sawn with saws and carried upon wood. Death in obedience of Allah is better than life in His disobedience. > **"Take the stipend while it is a gift. When it becomes a bribe for religion take it not. Turn with the Book where it turns. Part not the Book. Death in obedience of Allah is better than life in disobedience of Allah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ سرکاری عطیات ‘ اُس وقت تک وصول کرو ‘ جب تک وہ عطیات رہیں ، جب وہ دین کے بارے میں رشوت بن جائیں ‘ تو تم انہیں نہ لو ‘ لیکن تم انہیں نہیں چھوڑو گے ‘ وہ تمہیں غربت اور حاجت مندی سے بچاتے ہیں ، خبردار ! بنومرح کی چکی گھومتی رہی اور پھر بنومرح قتل ہو گئے ‘ اور اسلام کی چکی گھومتی رہے گی ‘ تو تم کتاب کے حکم کے ہمراہ گھومتے رہو ‘ خواہ وہ جہاں بھی جائے ، خبردار ! کتاب اور حکمران ‘ عنقریب جدا ہو جائیں گے ‘ تو تم کتاب سے جدا نہ ہونا ، خبردار ! عنقریب تم پر ایسے حکمران آئیں گے ‘ جو اپنے لیے ایسے فیصلے دیں گے ‘ جو وہ تمہارے حق میں نہیں دیں گے ‘ اگر تم اُن کی نافرمانی کرو گے ‘ تو وہ تمہیں قتل کروا دیں گے ‘ اور اگر تم ان کی اطاعت کرو گے ‘ تو وہ تمہیں گمراہ کر دیں گے ‘ لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! پھر ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اُسی طرح ( کرنا چاہیے ) جس طرح حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے ساتھیوں نے کیا تھا ، ان لوگوں کو آروں کے ذریعے چیر دیا گیا اور سولی پر لٹکا دیا گیا انہوں نے موت کو گلے لگا لیا ، لیکن دین کو نہیں چھوڑا ) اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی حالت میں مر جانا اللہ تعالیٰ کی معصیت کی حالت میں زندہ رہنے سے بہتر ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ یزید بن مرثد نامی راوی نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ‘ اور وضین بن عطاء نامی راوی کو ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ‘ ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

9209

Majma al-Zawaid #9209

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: «ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْأُمَرَاءَ فَقَالَ: "" يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ إِنْ أَطَعْتُمُوهُمْ أَدْخَلُوكُمُ النَّارَ وَإِنْ عَصَيْتُمُوهُمْ قَتَلُوكُمْ "". فَقَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ سَمِّهِمْ لَنَا لَعَلَّنَا نَحْثُوا فِي وُجُوهِهِمُ التُّرَابَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَعَلَّهُمْ يَحْثُونَ فِي وَجْهِكَ وَيَفْقَؤُونَ عَيْنَكَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ سُنَيْدُ بْنُ دَاوُدَ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَأَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ubadah ibn al-Samit, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger mentioned rulers saying, rulers over you, if you obey them they enter you Fire, if you disobey they kill you. A man among them said, O Messenger, name them that we may throw dust in their faces. The Messenger said, perhaps they throw in your face and gouge your eye. > **"Rulers over you, if you obey them they enter you Fire, if you disobey they kill you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حکمرانوں کا ذکر کرتے ہوئے ‘ ارشاد فرمایا : ’’ تم پر ایسے حکمران آئیں گے ‘ اگر تم ان کی اطاعت کرو گے ‘ تو وہ تمہیں جہنم میں داخل کروا دیں گے اور اگر تم ان کی نافرمانی کرو گے ‘ تو وہ تمہیں قتل کروا دیں گے ‘ حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ اُن کا حلیہ ( یا اوصاف ) ہمارے سامنے بیان کریں ‘ تاکہ ہم اُن کے چہروں پر مٹی ڈال سکیں ، نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ ہو سکتا ہے ‘ وہ تمہارے چہرے پر مٹی ڈال دیں ‘ اور وہ تمہاری آنکھ کو پھوڑ دیں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی سفید بن داؤد ہے ‘ اسے امام احمد نے ضعیف قرار دیا ہے ‘ ابن حبان اور ابوحاتم نے اسے ثقہ کہا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

9210

Majma al-Zawaid #9210

وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: «خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" إِنَّهَا سَتَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ مِنْ بَعْدِي يَعِظُونَ بِالْحِكْمَةِ عَلَى مَنَابِرَ فَإِذَا نَزَلُوا اخْتُلِسَتْ مِنْهُمْ وَقُلُوبُهُمْ أَنْتَنُ مِنَ الْجِيَفِ» "". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Kab ibn Ujrah, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger came out to them saying, rulers after me preaching wisdom on minbars, when they descend it is snatched from them and their hearts are fouler than carrion. Then he mentioned the narration. > **"Rulers after me preaching wisdom on minbars, when they descend it is snatched from them and their hearts are fouler than carrion."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ( ایک مرتبہ ) نبی اکرم ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا : ’’ میرے بعد تم پر ایسے حکمران آئیں گے ‘ جو منبروں پر حکمت کے مطابق وعظ کریں گے اور جب وہ ( منبروں سے ) نیچے اُتریں گے ‘ تو اُن کے دلوں سے حکمت کو اُچک لیا جائے گا ‘ اُن کے قلوب مردار سے زیادہ بدبودار ہوں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

9211

Majma al-Zawaid #9211

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَيَسُوقَنَّ رَجُلٌ مِنْ قَحْطَانَ النَّاسَ بِعَصَاهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى بْنِ مَيْسَرَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar, may Allah be pleased with them both, reports that the Messenger of Allah said. > **"A man of Qahtan shall surely drive people with his staff."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ قحطان سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنے عصا کے ذریعے لوگوں کو ضرور ہانک کر لے جائے گا “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے اور ایک راوی حسین بن عیسیٰ بن میسرہ ہے ‘ میں اُس سے واقف نہیں ہوں ۔

9212

Majma al-Zawaid #9212

وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: «كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" لَغَيْرُ الدَّجَّالِ أَخْوَفَنِي عَلَى أُمَّتِي "" قَالَهَا ثَلَاثًا قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا هَذَا الَّذِي غَيْرُ الدَّجَّالِ أَخْوَفَكَ عَلَى أُمَّتِكَ؟ قَالَ: "" أَئِمَّةً مُضِلِّينَ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Dharr, may Allah be pleased with him, reports that he walked with the Messenger who said thrice, other than the Dajjal frightens me more for my nation. He asked, O Messenger, what other than the Dajjal frightens you for your nation. He said, misguiding leaders. > **"Other than the Dajjal frightens me more for my nation, thrice. Misguiding leaders."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ چلتا ہوا جا رہا تھا ‘ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اپنی اُمت کے بارے میں ‘ مجھے دجال کے علاوہ ‘ دوسرے لوگوں سے زیادہ اندیشہ ہے ‘‘ یہ بات آپ ﷺ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی ‘ راوی کہتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! دجال کے علاوہ ‘ وہ چیز کیا ہے ؟ جس سے آپ کو اپنی امت کے حوالے سے زیادہ اندیشہ ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ گمراہ کرنے والے حکمران ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ‘ اُس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ‘ اس میں ضعف پایا جاتا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

9213

Majma al-Zawaid #9213

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: «كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ نَائِمٌ فَذَكَرْنَا الدَّجَّالَ فَاسْتَيْقَظَ مُحْمَرًّا وَجْهُهُ فَقَالَ: "" غَيْرُ الدَّجَّالِ، أَخْوَفُ عَلَى أُمَّتِي عِنْدِي عَلَيْكُمْ: أَئِمَّةً مُضِلِّينَ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Ali, may Allah be pleased with him, reports that they sat with the Prophet while he slept and mentioned the Dajjal. He awoke red-faced saying, other than the Dajjal, in my view more feared for my nation over you: misguiding leaders. > **"Other than the Dajjal, more feared for my nation over you: misguiding leaders."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ‘ آپ ﷺ سو رہے تھے ‘ ہم نے دجال کا ذکر کیا ‘ جب آپ ﷺ بیدار ہوئے ‘ تو آپ کا چہرہ سرخ تھا ‘ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ تم لوگوں کے حوالے سے ‘ میرے نزدیک ‘ میری امت کے بارے میں ‘ دجال کے علاوہ ( دوسرے لوگوں ) سے زیادہ اندیشہ ہے اور وہ گمراہ کرنے والے حکمران ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے ‘ ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

9214

Majma al-Zawaid #9214

وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعْدٍ - وَكَانَ عُمَرُ وَلَّاهُ حِمْصَ - قَالَ: قَالَ عُمَرُ لِكَعْبٍ: إِنِّي سَائِلُكَ عَنْ أَمْرٍ فَلَا تَكْتُمْنِي قَالَ: وَاللَّهِ مَا أَكْتُمُكَ شَيْئًا أَعْلَمُهُ قَالَ: مَا أَخْوَفُ مَا تَخَافُ عَلَى أُمَّةِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: أَئِمَّةً مُضِلِّينَ. قَالَ عُمَرُ: صَدَقْتَ، قَدْ أَسَرَّ ذَلِكَ إِلَيَّ وَأَعْلَمَنِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Umayr ibn Sad, whom Umar appointed over Hims, reports that Umar said to Kab, I ask you of a matter conceal it not. He said, by Allah I conceal nothing I know. He asked, what most do you fear for Muhammad's nation. He said, misguiding leaders. Umar said, you spoke truth, the Messenger confided that to me informing me.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمیر بن سعد ، جنہیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ’’ حمص ‘‘ کا والی مقرر کیا تھا ‘ وہ بیان کرتے ہیں : حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کعب ( احبار ) سے کہا : میں تم سے ایک چیز کے بارے میں دریافت کرنے لگا ہوں ‘ تم نے وہ مجھ سے نہیں چھپانی ‘ انہوں نے کہا : اللہ کی قسم ! میں آپ سے ایسی کوئی چیز نہیں چھپاؤں گا ، جس کا میں علم رکھتا ہوں ‘ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تمہیں حضرت محمد ﷺ کی امت کے حوالے سے ‘ سب سے زیادہ اندیشہ کس بات کا ہے ؟ تو کعب ( احبار ) نے جواب دیا : گمراہ کرنے والے حکمرانوں کا ‘ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم نے ٹھیک کہا ہے ‘ نبی اکرم نے مجھے اس بارے میں بتایا تھا ‘ اور مجھے راز داری کے ساتھ یہ بات بتائی تھی ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

9215

Majma al-Zawaid #9215

وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنَّمَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي الْأَئِمَّةَ الْمُضِلِّينَ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Thawban, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger of Allah said. > **"I fear for my nation only the misguiding leaders."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ مجھے اپنی امت کے بارے میں گمراہ کرنے والے حکمرانوں کے حوالے سے اندیشہ ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

9216

Majma al-Zawaid #9216

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: «عَهِدَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي الْأَئِمَّةُ الْمُضِلُّونَ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَاوِيَانِ لَمْ يُسَمَّيَا.

EnglishUnverified translation

Abu al-Darda, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger covenanted to them. > **"The most I fear for my nation are the misguiding leaders."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ہمیں یہ بات بتائی تھی : ’’ مجھے اپنی امت کے بارے میں ‘ سب سے زیادہ اندیشہ ‘ گمراہ کرنے والے حکمرانوں کے حوالے سے ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں دو راوی ایسے ہیں ، جن کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

9217

Majma al-Zawaid #9217

وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنِّي لَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي إِلَّا الْأَئِمَّةَ الْمُضِلِّينَ، وَإِذَا وُضِعَ السَّيْفُ فِي أُمَّتِي لَا يُرْفَعُ عَنْهُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Shaddad ibn Aws, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger of Allah said. > **"I fear for my nation only the misguiding leaders. When the sword is placed in my nation it is not lifted from them till the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ مجھے اپنی امت کے بارے میں ‘ صرف گمراہ کرنے والے حکمرانوں کے حوالے سے اندیشہ ہے ‘ جب میری امت میں تلوار رکھ دی جائے گی ‘ تو قیامت کے دن تک وہ اُن سے نہیں اٹھائی جائے گی ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

9218

Majma al-Zawaid #9218

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «لَسْتُ أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي جُوعًا يَقْتُلُهُمْ وَلَا عَدُوًّا يَجْتَاحُهُمْ وَلَكِنِّي أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي أَئِمَّةً مُضِلِّينَ، إِنْ أَطَاعُوهُمْ فَتَنُوهُمْ وَإِنْ عَصَوْهُمْ قَتَلُوهُمْ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Abu Umamah, may Allah be pleased with him, reports that he heard the Messenger say. > **"I fear not for my nation hunger killing them nor an enemy destroying them. I fear for my nation misguiding leaders. If they obey them they trial them, if they disobey they kill them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ مجھے اپنی امت کے بارے میں یہ اندیشہ نہیں ہے ‘ کہ بھوک انہیں قتل کر دے گی ‘ یا دشمن انہیں ختم کر دے گا ، مجھے اپنی امت کے بارے میں ‘ گمراہ کرنے والے حکمرانوں کے حوالے سے اندیشہ ہے کہ وہ لوگ اگر ان حکمرانوں کی اطاعت کریں گے ‘ تو وہ ( حکمران ) انہیں آزمائش کا شکار کر دیں گے ‘ اور اگر وہ ( لوگ ) اُن ( حکمرانوں ) کی نافرمانی کریں گے ‘ تو وہ حکمران انہیں قتل کروا دیں گے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایسا راوی ہے ‘ جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

9219

Majma al-Zawaid #9219

وَعَنْ أَبِي الْأَعْوَرِ السُّلَمِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي شُحٌّ مُطَاعٌ وَهَوًى مُتَّبَعٌ وَإِمَامٌ ضَالٌّ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Awar al-Sulami, may Allah be pleased with him, reports that he heard the Messenger say. > **"The most I fear for my nation are obeyed miserliness, followed desire and an erring imam."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابواعور سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ مجھے اپنی امت کے بارے میں ‘ سب سے زیادہ اندیشہ اس بات کا ہے ‘ کہ کنجوسی کی پیروی کی جائے گی ، نفسانی خواہش کے پیچھے چلا جائے گا ‘ اور گمراہ کرنے والے حکمران ہونگے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایسا راوی ہے ‘ جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

9220

Majma al-Zawaid #9220

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «إِنِّي أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي مِنْ بَعْدِي مِنْ أَعْمَالٍ ثَلَاثَةٍ "". قَالُوا: مَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "" زَلَّةُ الْعَالِمِ، وَحُكْمُ جَائِرٍ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Amr ibn Awf, may Allah be pleased with him, reports that he heard the Messenger say, I fear for my nation after me three deeds. They asked what, O Messenger. He said, slip of the scholar, unjust rule and followed desire. > **"I fear for my nation after me three deeds. Slip of the scholar, unjust rule and followed desire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ اپنے بعد ‘ اپنی امت کے بارے میں ‘ مجھے تین قسم کے اعمال کے حوالے سے اندیشہ ہے ‘ لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! وہ کون سے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : عالم کی لغزش ، ظالم کی حکمرانی اور نفسانی خواہش کی پیروی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ مزنی ہے اور وہ ضعیف ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

9221

Majma al-Zawaid #9221

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنَّ شَرَّ الْوُلَاةِ الْحُطَمَةُ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger of Allah said. > **"The worst governors are the crushing."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی االلہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ سب سے برے حکمران ‘ وہ ہیں جو ( لوٹ مار کر کے کھانے کے باوجود ) سیر نہ ہوں “ ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابوامیہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

9222

Majma al-Zawaid #9222

وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «كَأَنَّكُمْ بِرَاكِبٍ قَدْ أَتَاكُمْ فَيَنْزِلُ بِكُمْ فَيَقُولُ: الْأَرْضُ أَرْضُنَا وَالْمِصْرُ مِصْرُنَا وَإِنَّمَا أَنْتُمْ عَبِيدُنَا وَأُجَرَاؤُنَا، فَحَالَ بَيْنَ الْأَرَامِلِ وَالْيَتَامَى وَمَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى إِمَامِهِمْ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Hudhayfah, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger of Allah said. > **"As if you with a rider coming to you alighting among you saying: the land is our land, the city our city, you are but our slaves and hirelings. Then barring widows, orphans and what Allah bestowed upon their imam."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ تم لوگ کسی سوار کے سامنے ہو گے ‘ جو تمہارے پاس آئے گا ، تمہارے پاس پڑاؤ کرے گا اور پھر یہ کہے گا : یہ زمین ہماری زمین ہے ‘ یہ شہر ‘ ہمارا شہر ہے ‘ اور تم لوگ ہمارے غلام اور مزدور ہو ‘ اور پھر وہ شخص بیوہ اور یتیموں ‘ اور اس مال کے درمیان رکاوٹ بن جائے گا ‘ جو اللہ تعالیٰ نے اُن لوگوں کے حکمران کو مال غنیمت کے طور پر عطا کیا ہوا تھا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن ابوصغیرہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

9223

Majma al-Zawaid #9223

وَعَنْ مَهْدِيٍّ قَالَ: قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: كَيْفَ أَنْتَ يَا مَهْدِيُّ إِذَا ظُهِرَ بِخِيَارِكُمْ وَاسْتُعْمِلَ عَلَيْكُمْ أَحْدَاثُكُمْ وَشِرَارُكُمْ وَصُلِّيَتِ الصَّلَاةُ لِغَيْرِ وَقْتِهَا؟ قُلْتُ: لَا أَدْرِي. قَالَ: لَا تَكُنْ جَابِيًا وَلَا عَرِيفًا وَلَا شُرَطِيًّا وَلَا بَرِيدًا. وَصَلِّ الصَّلَاةَ لِمِيقَاتِهَا. وَمَهْدِيٌّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Mahdi reports that Ibn Masud said, how are you O Mahdi when your best are overcome, your youths and worst employed over you, and prayer prayed out of time. He said, I know not. He said, be not collector, overseer, policeman nor courier. Pray prayer at its time. Mahdi unknown, rest men of Sahih.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

مہدی بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے مہدی ! اُس وقت تمہارا کیا بنے گا ؟ جب تمہارے بہترین لوگ مغلوب ہو جائیں گے اور تم پر کم عمر اور برے لوگ حکمران بن جائیں گے ‘ اور نماز کو اُس کے مخصوص وقت کے علاوہ ادا کیا جائے گا ‘ میں نے جواب دیا : مجھے نہیں معلوم ! انہوں نے فرمایا : تم جابی ‘ یا عریف ‘ یا کوتوال ‘ یا برید ( یعنی سرکاری اہلکار ) نہ بننا ‘ اور نماز کو اس کے مخصوص وقت پر ادا کر لینا ۔ مہدی نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

9224

Majma al-Zawaid #9224

وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُصَلِّيهَا مَعَهُمْ إِذَا أَخَّرُوا قَلِيلًا وَيَرَى أَنَّهُمْ يَتَحَمَّلُونَ إِثْمَ ذَلِكَ. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.

EnglishUnverified translation

In a version from Ibrahim, Abdullah prayed it with them when they delayed little, seeing they bear its sin. Its men men of Sahih except Ibrahim did not meet Ibn Masud.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت ‘ جو ابراہیم نخعی کے حوالے سے منقول ہے ‘ اس میں راوی بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اُن ( حکمران ) لوگوں کے ساتھ نماز اُس وقت ادا کر لیتے تھے ‘ جب وہ لوگ تھوڑی سی تاخیر کرتے تھے اور حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ یہ سمجھتے تھے کہ اس کا گناہ اُن لوگوں کے سر ہو گا ۔ اس روایت کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ‘ تاہم ابراہیم نامی راوی نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔

9225

Majma al-Zawaid #9225

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَكُونُ عَلَيْهِمْ أُمَرَاءُ سُفَهَاءُ، يُقَدِّمُونَ شِرَارَ النَّاسِ وَيُظْهِرُونَ بِخِيَارِهِمْ، وَيُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ عَنْ مَوَاقِيتِهَا فَمَنْ أَدْرَكَ مِنْكُمْ فَلَا يَكُونَنَّ عَرِيفًا وَلَا شُرَطِيًّا وَلَا جَابِيًا وَلَا خَازِنًا» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ مَسْعُودٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Said and Abu Hurayrah, may Allah be pleased with them both, report that the Messenger said. > **"A time shall surely come over people with foolish rulers advancing the worst, overcoming the best, delaying prayer from its times. Whoever of you reaches it, let him not be overseer, policeman, collector nor treasurer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ لوگوں پر ایسا زمانہ ضرور آئے گا کہ جب اُن کے حکمران بے وقوف لوگ ہوں گے ‘ وہ برے لوگوں کو آگے کریں گے اور اچھے لوگوں کو پیچھے کر دیں گے ‘ وہ نماز کو اس کے مخصوص وقت سے تاخیر سے ادا کریں گے ‘ تم میں سے جو شخص اُن کا زمانہ پائے ‘ وہ عریف ‘ یا کوتوال ‘ یا جابی ‘ یا خزانچی ( یعنی ریاستی اہلکار ) نہ بنے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف عبدالرحمن بن مسعود کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

9226

Majma al-Zawaid #9226

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: «وُلِدَ لِأَخِي أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غُلَامٌ فَسَمَّوْهُ الْوَلِيدَ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" سَمَّيْتُمُوهُ بِأَسْمَاءِ فَرَاعِنَتِكُمْ لَيَكُونَنَّ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: الْوَلِيدُ لَهْوَ أَشَّرُّ عَلَى هَذِهِ الْأُمَّةِ مِنْ فِرْعَوْنَ لِقَوْمِهِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Umar ibn al-Khattab, may Allah be pleased with him, reports that a boy was born to the brother of Umm Salamah, wife of the Messenger, and they named him al-Walid. The Prophet said. > **"You named him by names of your pharaohs. There shall be in this nation a man called al-Walid, more evil to this nation than Pharaoh to his folk."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے بھائی کے ہاں بچہ پیدا ہوا ‘ اُن لوگوں نے اس کا نام ’’ ولید ‘‘ رکھا ، نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ تم نے اس کا نام اپنے فرعونوں کے نام کے مطابق رکھا ہے ، عقریب اس امت میں ایک شخص آئے گا ، جس کا نام ’’ ولید ‘‘ ہو گا ‘ اور وہ اس اُمت کے لیے اس سے زیادہ برا ہو گا ‘ جتنا فرعون اپنی قوم کے لئے برا تھا ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔