Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 24 · Chapter 9

Book of Clothing and Adornment

Hadith 8811–8850

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

8811

Majma al-Zawaid #8811

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بُزْرُجٍ قَالَ: رَأَيْتُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ ابْنَيْ فَاطِمَةَ يَخْضِبَانِ بِالسَّوَادِ وَكَانَ الْحُسَيْنُ يَدَعُ الْعَنْفَقَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman ibn Buzruj reports that he saw al-Hasan and al-Husayn, sons of Fatimah رضي الله عنها, dyeing black, while al-Husayn left the chin-spot.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالرحمن بن بزرج بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے ‘ جو دونوں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے صاحبزادے ہیں وہ دونوں سیاہ خضاب لگاتے تھے البتہ امام حسین رضی اللہ عنہ نچلے ہونٹ سے نیچے والے حصے کو چھوڑ دیتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہعیہ ہے اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے ‘ اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8812

Majma al-Zawaid #8812

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زُهَيْرٍ قَالَ: رَأَيْتُ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ يَخْضِبُ بِالْوَسْمَةِ .. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زُهَيْرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Abi Zuhayr said: I saw al-Husayn ibn Ali dyeing with wasimah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبداللہ بن ابوزہیر بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ کو وسمہ کا خضاب لگاتے ہوئے دیکھا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور عبداللہ بن ابوزہیر نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8813

Majma al-Zawaid #8813

وَعَنِ الْعَيَزَارِ بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ: رَأَيْتُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ يَخْضِبَانِ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتْمِ .. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Al-Ayzar ibn Hurayth said: I saw al-Hasan and al-Husayn dyeing with henna and katam.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عیزار بن حریث بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو مہندی اور کتم کا خضاب لگاتے ہوئے دیکھا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8814

Majma al-Zawaid #8814

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ خَضَبَ بِالسَّوَادِ سَوَّدَ اللَّهُ وَجْهَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْوَضِينُ بْنُ عَطَاءٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ مَنْ هُوَ دُونَهُمْ فِي الْمَنْزِلَةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Darda رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever dyes black, Allah shall blacken his face on the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص سیاہ خضاب لگائے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے چہرے کو سیاہ کر دے گا “۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی وضین بن عطاء ہے ‘ جسے امام احمد ‘ یحیی بن معین اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ‘ اور ان سے نیچے کے مرتبے کے افراد نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8815

Majma al-Zawaid #8815

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «الصُّفْرَةُ خِضَابُ الْمُؤْمِنِ، وَالْحُمْرَةُ خِضَابُ الْمُسْلِمِ، وَالسَّوَادُ خِضَابُ الْكَافِرِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Umar رضي الله عنهما reports that he heard the Messenger of Allah ﷺ say: > **"Yellow is the dye of the believer, red is the dye of the Muslim, and black is the dye of the disbeliever."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ زرد رنگ مؤمن کا خضاب ہے ‘ اور سرخ رنگ مسلمان کا خضاب ہے ‘ اور سیاہ رنگ کافر کا خضاب ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

8816

Majma al-Zawaid #8816

وَعَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ: كَانَ رَأْسُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ تُخْضَبُ بِالْحِنَّاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ، وَرِجَالُ هَذِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ismail ibn Abi Khalid said: The head of Anas ibn Malik was dyed with henna.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

اسماعیل بن ابوخالد بیان کرتے ہیں : حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سر میں مہندی کے ذریعے خضاب لگاتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8817

Majma al-Zawaid #8817

وَعَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ: كَانَ أَنْسٌ يُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ بِالْوَرْسِ .. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا خَالِدَ بْنَ عُقْبَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Ismail ibn Abi Khalid said: Anas used to yellow his beard with wars.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

اسماعیل بن ابوخالد بیان کرتے ہیں : حضرت انس رضی اللہ عنہ اپنی داڑھی پر ورس کا خضاب لگاتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف خالد بن عقبہ کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ۔

8818

Majma al-Zawaid #8818

وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ: رَأَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَخْضِبُ بِالصُّفْرَةِ، وَشَهِدَ الْعَقَبَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعُثْمَانُ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَهُوَ عُثْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ لَمْ يَجْرَحْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Uthman ibn Ubaydillah said: I saw Jabir ibn Abdillah dyeing yellow; he had witnessed al-Aqabah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عثمان بن عبیداللہ بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو زرد رنگ کا خضاب لگاتے ہوئے دیکھا ہے ۔ انہوں نے بیعت عقبہ میں شرکت کی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور عثمان نامی راوی کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے یہ عثمان بن عبداللہ بن ابورافع ہے کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8819

Majma al-Zawaid #8819

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ: رَأَيْتُ حَكِيمَ بْنَ جَابِرٍ يَخْضِبُ بِالصُّفْرَةِ .. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Umar ibn Abi Zaidah said: I saw Hakim ibn Jabir dyeing yellow.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمر بن ابوزائدہ بیان کرتے ہیں : میں نے حکیم بن جابر کو دیکھا کہ انہوں نے زر درنگ کا خضاب لگایا تھا ۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8820

Majma al-Zawaid #8820

وَعَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: رَأَيْتُ جَرِيرًا يَخْضِبُ بِالصُّفْرَةِ وَالزَّعْفَرَانِ .. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abd al-Malik ibn Umayr said: I saw Jarir dyeing yellow with saffron.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالملک بن عمیر بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت جریر رضی اللہ عنہ کو زرد اور زعفران کا خضاب لگائے دیکھا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ۔ ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8821

Majma al-Zawaid #8821

وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَخْضِبُ بِالصُّفْرَةِ .. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعُثْمَانُ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Uthman ibn Ubaydillah ibn Abi Rafi said: I saw Rafi ibn Khadij رضي الله عنه dyeing yellow.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عثمان بن عبیداللہ بن ابورافع بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کو زرد خضاب لگائے ہوئے دیکھا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ عثمان نامی راوی کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8822

Majma al-Zawaid #8822

وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُرَاقَةَ قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا قَتَادَةَ وَأَبَا هُرَيْرَةَ وَابْنَ عُمَرَ وَأَبَا أُسَيْدٍ يَمُرُّونَ عَلَيْنَا وَنَحْنُ فِي الْكِتَابِ نَجِدُ مِنْهُمْ رِيحَ الْعَنْبَرِ وَيُصَفِّرُونَ لِحَاهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Uthman ibn Abdillah ibn Suraqah said: I saw Abu Qatadah, Abu Hurayrah, Ibn Umar and Abu Usayd pass by them while they were in the school; the scent of amber was found from them and they yellowed their beards.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عثمان بن عبداللہ بن سراقہ بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابواسید رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ یہ حضرات ہمارے پاس سے گزرے ہم اس وقت فوجی دستے میں تھے ہم نے ان حضرات میں سے عنبر کی خوشبو پائی انہوں نے اپنی داڑھیوں پر زرد خضاب لگایا ہوا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8823

Majma al-Zawaid #8823

وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارِ قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ يُخَضِّبُ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتْمِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ammar ibn Abi Ammar said: I saw Abd al-Rahman ibn Abi Bakr dyeing with henna and katam.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمار بن ابوعمار بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ کو مہندی اور کتم کا خضاب لگائے ہوئے دیکھا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8824

Majma al-Zawaid #8824

وَعَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى خَضَّبَ لِحْيَتَهُ بِالْحِنَّاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ismail ibn Abi Khalid said: I saw Abdullah ibn Abi Awfa dye his beard with henna.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

اسماعیل بن ابوخالد بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے اپنی داڑھی پر مہندی لگائی ہوئی تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8825

Majma al-Zawaid #8825

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ يُخَضِّبُ بِالْحِنَّاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَابْنُ إِسْحَاقَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ جَعْفَرٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Muhammad ibn Ishaq said: Abdullah ibn Jafar used to dye with henna.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں ؟ حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ مہندی لگایا کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ ابن اسحاق نامی راوی نے حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8826

Majma al-Zawaid #8826

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «أَكْرِمُوا الشَّعْرَ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Honour hair."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ بالوں کا اکرام کرو ! “۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن الیاس ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

8827

Majma al-Zawaid #8827

وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنِ اتَّخَذَ شَعْرًا فَلْيُحْسِنْ إِلَيْهِ أَوْ لِيَحْلِقْهُ» "". وَكَانَ أَبُو قَتَادَةَ يُرَجِّلُ شَعْرَهُ غِبًّا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيِّ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Qatadah رضي الله عنه reports from the Prophet ﷺ: > **"Whoever takes hair, let him honour it or shave it."** Abu Qatadah used to comb his hair every other day.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جس شخص نے بال رکھے ہوں وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے ورنہ انہیں مونڈوا دے “ راوی بیان کرتے ہیں : حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ ایک دن کے وقفے کے ساتھ بال سنوارا کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن سعید رازی سے نقل کی ہے ۔ امام دارقطنی کہتے ہیں : یہ قوی نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8828

Majma al-Zawaid #8828

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: «كَانَ لِأَبِي قَتَادَةَ جُمَّةٌ، فَسَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" أَكْرِمْهَا وَادَّهِنْهَا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنِ الْحِجَازِيِّينَ، وَهِيَ ضَعِيفَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه reports that Abu Qatadah had long locks, asked the Prophet ﷺ, and he said: > **"Honour it and oil it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کے بال لمبے تھے نبی اکرم ﷺ سے انہوں نے دریافت کیا : تو آپ نے فرمایا : تم ان کا اکرام کرو اور انہیں تیل لگاؤ ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسماعیل بن عیاش کی اہل حجاز سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔ اور یہ روایت ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8829

Majma al-Zawaid #8829

وَعَنْ جَابِرٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْصَرَ رَجُلًا ثَائِرَ الرَّأْسِ، فَقَالَ: "" لِمَ يُشَوِّهُ أَحَدُكُمْ نَفْسَهُ؟ "". وَأَشَارَ بِيَدِهِ. أَيْ خُذْ مِنْهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُوسَى بْنِ زَكَرِيَّا التُّسْتَرِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ saw a man with dishevelled head and said: > **"Why does one of you disfigure himself?"** Motioning with his hand, meaning take from it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا جس کے بال بکھرے ہوئے تھے آپ نے ارشاد فرمایا تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے آپ کو کیوں قبیح کرتا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اسے اشارہ کیا کہ تم انہیں کاٹ لو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد موسیٰ بن زکریا بن تستری کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ اور وہ ضعیف ہے ۔

8830

Majma al-Zawaid #8830

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: «سَدَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَاصِيَتَهُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَسْدُلَهَا ثُمَّ فَرَّقَ بَعْدُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ let his forelock hang as long as Allah willed him to let it, then parted it afterwards.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : پہلے نبی اکرم ﷺ بال سیدھے پیچھے کی طرف لے جایا کرتے تھے ( یعنی مانگ نہیں نکالتے تھے ) جتنا عرصہ اللہ کو منظور تھا آپ ایسا کرتے رہے پھر آپ نے بعد میں مانگ نکالنا شروع کر دی ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8831

Majma al-Zawaid #8831

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «مِنْ سَعَادَةِ الْمُؤْمِنِ خِفَّةُ لِحْيَتِهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ الْغَرْقِ قَالَ الْأَزْدِيُّ: كَذَّابٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports from the Prophet ﷺ: > **"Among the felicity of the believer is lightness of his beard."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ مومن کی سعات مندی میں یہ بات شامل ہے کہ اس کی داڑھی ہلکی ہو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن غرق ہے ازدی کہتے ہیں : یہ کذاب ہے ۔

8832

Majma al-Zawaid #8832

وَعَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ مَجْزَأَةَ «أَنَّ أَبَا مَحْذُورَةَ كَانَتْ لَهُ قَصَّةٌ فِي مُقَدَّمِ رَأْسِهِ، إِذَا قَعَدَ أَرْسَلَهَا فَتَبْلُغُ الْأَرْضَ، فَقَالُوا لَهُ: أَلَا تَحْلِقُهَا؟ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَسَحَ عَلَيْهَا بِيَدِهِ. فَلَمْ أَكُنْ لِأَحْلِقَهَا حَتَّى أَمُوتَ [فَلَمْ يَحْلِقْهَا حَتَّى مَاتَ]». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ ثَابِتٍ الْمَكِّيُّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَا يُحْمَدُ حَدِيثُهُ.

EnglishUnverified translation

Safiyyah bint Majzaah reports that Abu Mahdhurah had a lock at the front of his head which, when he sat, he let down till it reached the ground. They asked: Will you not shave it? He said: The Messenger of Allah ﷺ wiped over it with his hand; I shall never shave it until I die. So he never shaved it until he died.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ صفیہ بنت مجزاۃ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : حضرت ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کے سر کے آگے کی طرف اتنے لمبے بال تھے جب وہ بیٹھتے تھے ‘ اور انہیں کھولتے تھے ‘ تو وہ زمین تک پہنچ جاتے تھے لوگ انہیں کہتے آپ انہیں کٹواتے کیوں نہیں ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : نبی اکرم ﷺ نے اپنا دست مبارک ان پر پھیرا تھا تو میں مرتے دم تک انہیں نہیں مونڈواؤں گا ، تو انہوں نے مرتے دم تک انہیں نہیں مونڈوایا ۔ پہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن ثابت مکی ہے ۔ ابوحاتم کہتے ہیں : اس کی حدیث کی تعریف نہیں کی گئی ۔

8833

Majma al-Zawaid #8833

«وَعَنْ سَالِمٍ أَنَّهُ وَفَدَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ غُلَامٌ حَدَثٌ فَسَمَّتْ عَلَيْهِ الرَّسُولُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَا لَهُ، وَتَطَهَّرَ مِنْ فَضْلِ وَضُوئِهِ، وَذَلِكَ الْيَوْمُ عَلَيْهِ ذُؤَابَةٌ وَقَدْ بَلَغَ أَوْ قَارَبَ يَبْلُغُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

EnglishUnverified translation

Salim reports that he came in a delegation to the Messenger of Allah ﷺ as a young boy. The Messenger ﷺ invoked blessing upon him, supplicated for him, and he purified himself from the remainder of his ablution water. That day he wore a lock, having reached or nearly reached puberty.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سالم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ ایک وفد کے ساتھ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے وہ ایک کمسن لڑکے تھے نبی اکرم ﷺ نے انہیں برکت کی دعا دی اور اُن کے لیے دعا کی ‘ نبی اکرم ﷺ کے وضو کے بچے ہوئے پانی سے انہوں نے وضو کیا ‘ ان دنوں اُن کے بال لمبے تھے اور وہ بالغ ہو چکے تھے یا بالغ ہونے کے قریب تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

8834

Majma al-Zawaid #8834

وَعَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَغْسِلُ رَأْسَهُ ثُمَّ يَتْرُكُ شَعْرَهُ مِنْ وَرَاءِ أُذُنَيْهِ .. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Hubayrah ibn Yarim said: Abdullah ibn Masud رضي الله عنه would wash his head then leave his hair behind his ears.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ہبیرہ بن یریم بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنا سر دھوتے تھے اور پھر اپنے بال کان کے پیچھے چھوڑ دیتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

8835

Majma al-Zawaid #8835

وَعَنْ أَبِي مَعْمَرٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - كَانَ لَهُ ضَفِيرَتَانِ، عَلَيْهِ مَسْحَةُ أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ، وَكَانَ دَقِيقَ السَّاقَيْنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي ذُبَابٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Mamar reports that Abdullah ibn Masud رضي الله عنه had two braids, bore the appearance of the people of ignorance in simplicity, and had thin calves.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابومعمر بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی گندھے ہوئے بالوں کی دو چوٹیاں ہوتی تھیں ‘ ان کا حلیہ زمانہ جاہلیت ( کے سادہ افراد ) کی طرح کا تھا ‘ اور ان کی پنڈلیاں کمزور تھیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوذباب ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس راویت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8836

Majma al-Zawaid #8836

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ رَأَى الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - مَا يَضْرِبُ شَعْرُهُ مَنْكِبَيْهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحْتَسِبٌ أَبُو عَائِذٍ، وَهُوَ لَيِّنٌ، وَشَيْخُهُ شُجَاعٌ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman reports that he saw al-Hasan ibn Ali رضي الله عنه with hair not reaching his shoulders.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالرحمن نامی راوی بیان کرتے ہیں : انہوں نے حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ ان کے بال کندھوں تک نہیں آتے تے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محتسب ابوعائذ ہے ‘ اور وہ کمزور ہے ‘ اور اس کا استاد شجاع ہے ‘ اور اس سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8837

Majma al-Zawaid #8837

وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَأَيْتُ فِي رَأْسِ الْحَسَنِ قُزْعَةً فَلَقَدْ رَأَيْتُ الْحَسَنَ يَجْبِذُهَا حَتَّى يُدْنِيهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Hasan ibn Zayd reports from his father that he saw a tuft upon the head of al-Hasan, and saw al-Hasan drawing it near.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حسن بن زید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ کے سر میں کچھ لمبے بال دیکھے میں نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ انہیں سمیٹ لیتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک ابن اسحاق ہے وہ ثقہ ہے ‘ لیکن وہ مدلس ہے اس راویت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8838

Majma al-Zawaid #8838

وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ زِيَادَةَ الْبَكْرِيِّ قَالَ: «دَخَلْتُ عَلَى ابْنَيْ بِشْرٍ الْمَازِنِيَّيْنِ فَقُلْتُ: هَلْ رَأَيْتُمَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَا: نَعَمْ زَارَنَا فِي رِحَالِنَا فَقَرَّبْنَا إِلَيْهِ طَعَامًا فَأَكَلَ مِنْ طَعَامِنَا وَرَأَى فِي قَرْنِ أَحَدِنَا شَعَرَاتٍ مُلْتَفَّةً فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهِ، وَقَالَ: "" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي أُمَّتِي مِثْلَ هَذَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ طَالِبِ بْنِ قُرَّةَ الْأَذَنِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ubayd ibn Ziyadah al-Bakri said: I visited the two sons of Bishr al-Mazini and asked: Did you see the Messenger of Allah ﷺ? They said: Yes, he visited us in our dwellings; we served him food and he ate of our food. He saw coiled hairs upon the brow of one of us, placed his hand upon it and said: > **"Praise be to Allah who has placed among my Ummah the like of this."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبید بن زیادہ بکری بیان کرتے ہیں : میں حضرت بشر مازنی رضی اللہ عنہ کے دو صاحبزادوں کے پاس گیا میں نے دریافت کیا : کیا آپ دونوں نے نبی اکرم ﷺ کی زیارت کی ہے ۔ انہوں نے جواب دیا : جی ہاں نبی اکرم ﷺ ہماری رہائشی جگہ پر ہمارے پاس تشریف لائے تھے ہم نے کھانا آپ کی خدمت میں پیش کیا تھا تو آپ نے ہمارے کھانے میں سے کچھ کھایا تھا آپ نے ہم میں سے ایک کی پیشانی پر کچھ بال لپٹے ہوئے دیکھے ‘ تو اپنا دست مبارک اس پر رکھ دیا اور فرمایا : ’’ ہر طرح کی حمد اس اللہ کے لئے مخصوص ہے جس نے میری امت میں اس کی مانند بنائے ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد طالب بن قرہ اذنی سے نقل کی ہے ۔ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8839

Majma al-Zawaid #8839

وَعَنِ ابْنَيْ بِشْرٍ قَالَا: «دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعْنَا لَهُ قَطِيفَةً لَنَا فَثَنَيْنَاهَا، فَجَلَسَ وَأُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ فِي بَيْتِنَا، وَقَدَّمْنَا إِلَيْهِ زُبْدًا وَتَمْرًا وَكَانَ يُحِبُّ الزُّبْدَ، وَكَانَ فِي رَأْسِ أَحَدِهِمْ قَرْنُ شَعْرٍ مُجْتَمِعٌ، كَأَنَّهُ قَرَنٌ فَقَالَ: "" أَلَا أَرَى فِي أُمَّتِي قَرْنًا»؟ "". فَذَكْرَ الْحَدِيثِ. وَنَصُّهُ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

The two sons of Bishr said: The Messenger of Allah ﷺ entered upon us; we spread for him a velvet cloth of ours folded, he sat, revelation descended upon him in our house, and we served him butter and dates, which he loved. Upon the head of one of them was a gathered lock like a horn, and he said: > **"Do I not see a horn among my Ummah?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بشر رضی اللہ عنہ کے دونوں صاحبزادے بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے ہم نے آپ کے لئے چٹائی بچھائی ہم نے اسے پھیلا دیا آپ تشریف فرما ہوئے آپ پر ہمارے گھر میں وحی بھی نازل ہوئی ہم نے آپ کے سامنے پنیر اور کھجوریں پیش کیں آپ پنیر کو پسند کرتے تھے ‘ ان لوگوں میں سے ایک شخص کے سر میں کچھ بالوں کی چوٹی تھے ‘ وہ اکٹھے تھے ‘ یوں جیسے سینگ ہوں ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : کیا میں اپنی امت میں سینگ نہیں دیکھ رہا ہوں ۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ‘ اور یہ روایت امام ابوداؤد نے بھی نقل کی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8840

Majma al-Zawaid #8840

عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ إِذَا غَضِبَ فَتَلَ شَارِبَهُ وَنَفَخَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَحْمَدَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ إِلَّا أَنَّ عَامِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ لَمْ يُدْرِكْ عُمَرَ.

EnglishUnverified translation

Amir ibn Abdillah ibn al-Zubayr reports that Umar ibn al-Khattab when angry would twist his mustache and blow.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عامر بن عبداللہ بن زبیر بیان کرتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جب غصے میں ہوا کرتے تھے ‘ تو اپنی مونچھ مروڑا کرتے تھے اور گہرے سانس لیتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن احمد کا معاملہ مختلف ہے وہ ثقہ اور مامون ہے البتہ عامر بن عبداللہ بن زبیر نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ اللہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔

8841

Majma al-Zawaid #8841

وَعَنْ حَسَّانَ «أَنَّ أَبَا هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ كَانَ لَهُ شَارِبٌ يَعْقِدُهُ خَلْفَ قَفَاهُ، فَقُلْتُ لَهُ: مَا بَالُ شَارِبِكَ، وَقَدْ جَاءَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَخْذِ الشَّارِبِ مَا قَدْ جَاءَ؟ فَقَالَ: إِنِّي كُنْتُ أَخَذْتُ شَارِبِي فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَّ يَدَهُ عَلَيْهِ فَقَالَ: "" مَتَى أَخَذْتَ شَارِبَكَ؟ "" قُلْتُ: السَّاعَةَ. قَالَ: "" فَلَا تَأْخُذْهُ حَتَّى تَلْقَانِي "" فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ أَنْ أَلْقَاهُ، فَلَنْ آخُذَهُ حَتَّى أَلْقَاهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ سَلَمَةَ الْأُرْدُنِّيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.

EnglishUnverified translation

Hassan reports that Abu Hashim ibn Utbah had a mustache he could tie behind his nape. He asked: What is with your mustache when what came from the Prophet ﷺ concerning trimming the mustache has come? He said: I had trimmed my mustache, came to the Prophet ﷺ, and he passed his hand over it asking: When did you trim your mustache? I said: Just now. He said: > **"Then do not trim it until you meet me."** So the Messenger of Allah ﷺ passed away before he met him, and he shall never trim it until he meets him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حسان بیان کرتے ہیں : ابوہاشم بن عتبہ کی مونچھیں تھیں جنہیں وہ گردن تک لے جا سکتے تھے میں نے ان سے کہا : آپ کی مونچھوں کا کیا معاملہ ہے ؟ جبکہ نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے یہ حکم منقول ہے کہ مونچھیں چھوٹی رکھنی چاہئیں ، تو انہوں نے جواب دیا : میں نے مونچھیں چھوٹی رکھی ہوئی تھیں نبی اکرم ﷺ نے اپنا دست مبارک مونچھوں کی جگہ پر پھیرا اور فرمایا تم نے مونچھیں کب تراشی تھیں ؟ میں نے عرض کی : ابھی تھوڑی دیر پہلے ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اب تم انہیں اس وقت تک نہ تراشنا جب تک تمہاری مجھ سے ملاقات نہیں ہوتی پھر نبی اکرم ﷺ کی مجھ سے ملاقات سے پہلے ہی آپ کا وصال ہو گیا تو میں انہیں نہیں تراشوں گا یہاں تک کہ آپ سے جا ملوں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن سلمہ اردنی ہے ‘ اور وہ کذاب ہے ۔

8842

Majma al-Zawaid #8842

وَعَنْ أُمِّ عَيَّاشٍ قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحْفِي شَارِبَهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ رَوْحٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Umm Ayyash رضي الله عنها said: The Messenger of Allah ﷺ wore his mustache close-trimmed.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام عیاش رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ مونچھیں پست رکھا کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن روح ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

8843

Majma al-Zawaid #8843

وَعَنْ عُبَيْدٍ قَالَ: «أَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالِاحْتِفَاءِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ubayd رضi الله عنه said: The Prophet ﷺ commanded close-trimming.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مونچھیں پست رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8844

Majma al-Zawaid #8844

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «خُذُوا مِنْ هَذَا، وَدَعُوا هَذَا "" يَعْنِي: يَأْخُذُ مِنْ عُنْفُقَتِهِ، وَيَدَعْ مِنْ لِحْيَتِهِ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا الْأَخْذُ مِنَ الْعُنْفُقَةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ثُوَيْرُ بْنُ أَبِي فَاخِتَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ said: Take from this and leave this, meaning take from his chin-spot and leave of his beard. > **"Take from this and leave this."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ ان کو تراش لو اور اسے چھوڑ دو ‘‘ نبی اکرم ﷺ کی مراد یہ تھی کہ نچلے ہونٹ کے نیچے والے حصے کو تراش لو اور داڑھی کو چھوڑ دو ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت صحیح میں مذکور ہے تا ہم اس میں نچلے ہونٹ کے نیچے والے حصے کو تراشنے کا حکم نہیں ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن ابوفاختہ ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

8845

Majma al-Zawaid #8845

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنَّ أَهْلَ الشِّرْكِ يُعْفُونَ شَوَارِبَهُمْ، وَيُحْفُونَ لِحَاهُمْ، فَخَالِفُوهُمْ، فَأَعْفُوا اللِّحَى، وَحُفُّوا الشَّوَارِبَ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"The people of polytheism enlarge their mustaches and trim their beards, so oppose them: enlarge beards and trim mustaches."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ مشرکین مونچھیں بڑی رکھتے ہیں اور داڑھی چھوٹی رکھتے ہیں ‘ تو تم ان کے خلاف کرو تم داڑھی بڑھاؤ اور مونچھیں چھوٹی کرواؤ ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ۔ جن میں سے ایک راوی عمرو بن ابوسلمہ ہے ‘ جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے شعبہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8846

Majma al-Zawaid #8846

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «خَالِفُوا الْمَجُوسَ جُزُّوا الشَّوَارِبَ وَأَوْفِرُوا اللِّحَى» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مَتْرُوكٌ. وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ بَعْدَهُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ said: > **"Oppose the Magians: clip mustaches and enlarge beards."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : مجوسیوں کے برخلاف کرو مونچھیں تراشو اور داڑھیاں بڑھاؤ ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے وہ ضعیف اور متروک ہے ۔ اس موضوع سے متعلق کچھ احادیث بعد میں بھی آئیں گی اگر اللہ نے چاہا ۔

8847

Majma al-Zawaid #8847

وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ أَنَّهُ رَأَى أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، وَجَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، وَسَلَمَةَ بْنَ الْأَكْوَعِ، وَأَبَا أُسَيْدٍ الْبَدْرِيَّ، وَرَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ، وَأَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَأْخُذُونَ مِنَ الشَّوَارِبِ كَأَخْذِ الْحَلْقِ، وَيُعْفُونَ اللِّحَى، وَيَنْتِفُونَ الْآبَاطَ. وَفِي رِوَايَةٍ: وَيَقُصُّونَ الْأَظْفَارَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعُثْمَانُ هَذَا لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Uthman ibn Ubaydillah ibn Abi Rafi reports that he saw Abu Said al-Khudri, Jabir ibn Abdillah, Abdullah ibn Amr, Salamah ibn al-Akwa, Abu Usayd al-Badri, Rafi ibn Khadij and Anas ibn Malik trimming their mustaches close as shaving, enlarging their beards, and plucking their armpits; in one narration: trimming their nails.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عثمان بن عبیداللہ بن ابورافع بیان کرتے ہیں : انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ حضرت ابواسید بدری رضی اللہ عنہ حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ اور حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے کہ یہ حضرات مونچھیں اتنی چھوٹی کر لیتے تھے کہ مونڈوانے کی مانند ہو جاتا تھا ‘ اور داڑھی بڑھا کے رکھتے تھے یہ حضرات بغلوں سے بال نوچ لیتے تھے ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : یہ ناخن تراش لیتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ عثمان نامی اس راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس کی اسناد میں سے ایک کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8848

Majma al-Zawaid #8848

وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «أَبْصَرَ رَجُلًا وَشَارِبُهُ طَوِيلٌ فَقَالَ: "" ائْتُونِي بِمِقَصٍّ وَسِوَاكٍ "" فَجَعَلَ السِّوَاكَ عَلَى طَرَفِهِ وَأَخَذَ مَا جَاوَزَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُسْهِرٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports that the Messenger of Allah ﷺ saw a man with a long mustache and said: Bring me scissors and a siwak. So he placed the siwak upon its edge and cut what exceeded. > **"Bring me scissors and a siwak."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو ملاحظہ فرمایا جس کی مونچھیں بڑی تھیں ، تو آپ نے فرمایا : میرے پاس قینچی اور مسواک لے کے آؤ تو نبی اکرم ﷺ نے مسواک اس کے ہونٹوں کے کنارے پر رکھی اور جو اس سے آگے بال آ رہے تھے انہیں کاٹ دیا ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن مسہر ہے ‘ اور وہ کذاب ہے ۔

8849

Majma al-Zawaid #8849

وَعَنْ جَابِرٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ جَزِّ السِّبَالِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عِنْدَ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ forbade shaving off mustaches entirely.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مونچھوں کو کاٹ دینے ( شاید مونڈ دینا مراد ہے ) سے منع کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ اور وہ ضعیف ہے ۔

8850

Majma al-Zawaid #8850

وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُمَيْرٍ الْيَمَانِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «قُصُّوا الشَّارِبَ مَعَ الشِّفَاهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Hakam ibn Umayr al-Yamani رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Trim the mustache with the lips."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حکم بن عمیر یمانی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ مونچھیں ہونٹوں تک چھوٹی رکھو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن ابراہیم بن طہمان ہے ‘ اور وہ متروک ہے -