Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 24 · Chapter 8

Book of Clothing and Adornment

Hadith 8771–8810

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

8771

Majma al-Zawaid #8771

وَعَنْ أَبِي قَيْسٍ الْأَوْدِيِّ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُعْجِبُهُ الطِّيبُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَأَبُو قَيْسٍ الْأَوْدِيُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَهُوَ وَمَنْ قَبْلَهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Qays al-Awdi reports that Abdullah رضي الله عنه admired perfume.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوقیس اودی بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کو خوشبو پسند تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ ابوقیس اودی نامی راوی نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے یہ اور اس کے پہلے کے راوی ثقہ ہیں ۔

8772

Majma al-Zawaid #8772

وَعَنْ حَرْبِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: «سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمِنْبَرِ فِي يَوْمِ الْجُمْعَةِ وَهُوَ يَقُولُ: "" قَدْ أَمَرْنَا لِلنِّسَاءِ بِوَرْسٍ وَأَبَرٍ، فَأَمَّا الْوَرْسُ فَأَتَاهُنَّ مِنَ الْيَمَنِ، وَأَمَّا الْأَبَرُ فَأخَذَ مِنْ نَاسٍ مِنْ أَهْلِ الذِّمَّةِ مِمَّا عَلَيْهِمْ مِنَ الْجِزْيَةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ زِيَادٍ الْمُحَارِبِيُّ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Harb ibn al-Harith رضي الله عنه reports that he heard the Prophet ﷺ upon the pulpit on Friday saying: We have commanded wars and abar for women; as for wars, it comes to them from Yemen, and as for abar, it is taken from protected non-Muslims from their jizyah. > **"We have commanded wars and abar for women."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حرب بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو جمعہ کے دن منبر پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ’’ ہم نے خواتین کے لئے ورس اور ابر کا حکم دیا ہے ‘‘۔ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) جہاں تک ورس کا تعلق ہے ‘ تو یہ خواتین کے پاس یمن سے آتی تھی جہاں تک ابر کا تعلق ہے ‘ تو یہ لوگ ذمیوں سے لیا کرتے تھے جو اس چیز کے بدلے میں ہوتی تھی ‘ جو ان پر جزیہ لازم ہوتا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن زیاد محاربی ہے ۔ ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے ۔ انہوں نے اسے ضعیف بھی قرار نہیں دیا اور اس کی ‘ توثیق بھی نہیں کی اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8773

Majma al-Zawaid #8773

عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ "". فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ عِنْدَ ذَلِكَ: فَإِنَّ رِجَالًا يَنْتِفُونَ الشَّيْبَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ شَاءَ فَلْيَنْتِفْ نُورَهُ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Fadalah ibn Ubayd رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever greys a hair in Islam, it shall be light for him on the Day of Resurrection."** A man beside him said: Some men pluck grey hair. The Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever wills, let him pluck his light."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جو شخص اسلام کی حالت میں بوڑھا ہو جائے ( یا اس کے بال سفید ہو جائیں ) تو یہ اس کے لئے قیامت کے دن نور ہوں گے ‘‘۔ آپ کے پاس موجود ایک صاحب نے آپ کی خدمت میں عرض کی : کچھ لوگ سفید بال اکھاڑ لیتے ہیں ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جو شخص چاہے وہ اپنے نور کو اکھاڑ لے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ‘ اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8774

Majma al-Zawaid #8774

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ «أَنَّ عُمَرَ كَانَ لَا يُغَيِّرُ شَيْبَهُ، فَقِيلَ لَهُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَلَا تُغَيِّرُ، فَقَدْ كَانَ أَبُو بَكْرٍ يُغَيِّرُ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ "" وَمَا إِنَّا نُغَيِّرُ شَيْئًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reports that Umar would not alter his grey hair. It was said to him: O Commander of the Believers, will you not alter it when Abu Bakr used to alter? He said: I heard the Messenger of Allah ﷺ say: Whoever greys a hair in Islam, it shall be light for him on the Day of Resurrection. And we shall not alter anything. > **"Whoever greys a hair in Islam, it shall be light for him on the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنے سفید بال متغیر نہیں کرتے تھے ( یعنی ان پر خضاب نہیں لگاتے تھے ) ان سے اس بارے میں بات کی گئی ‘ اے امیرالمؤمنین ! آپ ان کا متغیر نہیں کرتے جبکہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ متغیر کر لیتے تھے ( یعنی خضاب لگا لیتے تھے ) تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جس شخص کے اسلام کے دوران بال سفید ہو جائیں ، تو یہ اس کے لئے قیامت کے دن نور ہوں گے “۔ ( پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ) تو میں ‘ اس میں سے کچھ بھی تبدیل نہیں کروں گا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8775

Majma al-Zawaid #8775

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ طَرِيفُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى هَذَا الْحَدِيثِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever greys a hair in Islam, it shall be light for him on the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اسلام میں بوڑھا ہو جائے ( یعنی اس کے بال سفید ہو جائیں ) تو یہ اس کے لئے قیامت کے دن نور ہوں گے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی طریف بن زید ہے عقیلی کہتے ہیں : اس حدیث کی متابعت نہیں کی گئی ۔

8776

Majma al-Zawaid #8776

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَا تَنْتِفُوا الشَّيْبَ فَإِنَّهُ نُورٌ، مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ كُتِبَ لَهُ بِهَا عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَحُطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةٌ، وَرُفِعَ لَهُ بِهَا دَرَجَةٌ» "". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Amr رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Do not pluck grey hair, for it is light. Whoever greys a hair in Islam, ten good deeds are written for him thereby, a sin is removed thereby, and a rank is raised thereby."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ تم سفید بال نہ اکھیڑو کیونکہ یہ نور ہیں جو شخص اسلام میں سفید بالوں والا ہو جائے ، تو اس کے عوض میں اس شخص کے لئے دس نیکیاں نوٹ کی جائیں گی اور اس کے عوض میں اس کے ایک گناہ کو مٹا دیا جائے گا ‘ اور اس کے عوض میں اس کا ایک درجہ بلند کیا جائے گا ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

8777

Majma al-Zawaid #8777

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «يَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: إِنِّي لَأَسْتَحِي مِنْ عَبْدِي وَأَمَتِي [يَشِيبَانَ فِي الْإِسْلَامِ]، فَتَشِيبُ لِحْيَةُ عَبْدِي وَرَأْسُ أَمَتِي فِي الْإِسْلَامِ أُعَذِّبُهُمَا [فِي النَّارِ] بَعْدَ ذَلِكَ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ نُوحُ بْنُ ذَكْوَانَ، وَغَيْرُهُ مِنَ الضُّعَفَاءِ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: Allah تبارك وتعالى says: > **"I am shy of My servant and My maidservant who grey in Islam; the beard of My servant and the head of My maidservant grey in Islam, then I punish them thereafter in the Fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ’’ مجھے اپنے بندے اور اپنی کنیز سے حیاء آتی ہے جن کے اسلام میں بال سفید ہو جاتے ہیں میرے بندے کی داڑھی کے بال سفید ہو جاتے ہیں اور میری کنیز کے سر کے بال اسلام میں سفید ہو جاتے ہیں ( تو مجھے اس بات سے حیاء آتی ہے ) کہ میں اس کے بعد بھی انہیں جہنم میں عذاب دوں ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی نوح بن ذکوان ہے ‘ اور اس کے علاوہ دیگر ضعیف راوی ہیں ۔

8778

Majma al-Zawaid #8778

وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي وَسَأَلْتُهُ؟ فَقَالَ: «كَانَ خِضَابُنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْوَرْسَ وَالزَّعْفَرَانَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا بَكْرِ بْنِ عِيسَى، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Malik al-Ashjai reports that he heard his father when asked: Our dye with the Messenger of Allah ﷺ was wars and saffron.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابو مالک اشجعی بیان کرتے ہیں : میں نے اپنے والد کو سنا میں نے ان سے سوال کیا ، تو انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم ﷺ کے زمانے میں ہم ورس اور زعفران خضاب کے طور پر لگاتے تھے ۔ یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف بکر بن عیسیٰ کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ۔

8779

Majma al-Zawaid #8779

وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَأَخِي رَافِعُ بْنُ عَمْرٍو عَلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَحِمَهُ اللَّهُ - وَأَنَا مَخْضُوبٌ بِالْحِنَّاءِ وَأَخِي مَخْضُوبٌ بِالصُّفْرَةِ فَقَالَ لِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَحِمَهُ اللَّهُ: هَذَا خِضَابُ الْإِسْلَامِ وَقَالَ لِأَخِي: هَذَا خِضَابُ الْإِيمَانِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ حَبِيبٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Hakam ibn Amr al-Ghifari رضي الله عنه reports that he and his brother Rafi ibn Amr entered upon Umar ibn al-Khattab رضي الله عنه, he dyed with henna and his brother dyed yellow. Umar said to him: This is the dye of Islam, and said to his brother: This is the dye of faith.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حکم بن عمرو غفاری بیان کرتے ہیں : میں اور میرا بھائی رافع بن عمرو ‘ امیرالمؤمنین حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے میں نے مہندی کا خضاب لگایا ہوا تھا ‘ اور میرے بھائی نے زرد خضاب لگایا ہوا تھا حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے میرے بارے میں فرمایا یہ اسلام کا خضاب ہے ‘ اور میرے بھائی کے لئے فرمایا یہ ایمان کا خضاب ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالصمد بن حبیب ہے یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے امام احمد نے اسے ضعیف کہا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8780

Majma al-Zawaid #8780

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: «سُئِلَ أَنَسٌ عَنْ خِضَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَكُنْ شَابَ إِلَّا يَسِيرًا، وَلَكِنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ بَعْدَهُ خَضَبَا بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ. قَالَ: وَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بِأَبِيهِ أَبِي قُحَافَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ يَحْمِلُهُ، حَتَّى وُضِعَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَبِي بَكْرٍ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ: "" لَوْ أَقْرَرْتَ الشَّيْخَ فِي بَيْتِهِ لَأَتَيْنَاهُ تَكْرِمَةً لِأَبِي بَكْرٍ "". فَأَسْلَمَ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَالثَّغَامَةِ بَيَاضًا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"" غَيِّرُوهُمَا، وَجَنِّبُوهُ السَّوَادَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Muhammad ibn Sirin reports that Anas رضي الله عنه was asked about the dye of the Messenger of Allah ﷺ and said: The Messenger of Allah ﷺ had hardly greyed except a little, but Abu Bakr and Umar after him dyed with henna and katam. He said: Abu Bakr رضي الله عنه brought his father Abu Quhafah on the day of the Conquest of Makkah carrying him until he was placed before the Messenger of Allah ﷺ. The Messenger of Allah ﷺ said to Abu Bakr: Had you left the old man in his house we would have come to him in honour of Abu Bakr. So he embraced Islam with his head and beard white as thaghamah blossoms. The Messenger of Allah ﷺ said: > **"Change them, but avoid black."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں : حضرت انس رضی اللہ عنہ سے نبی اکرم ﷺ کے خضاب کے بارے میں دریافت کیا گیا : تو انہوں نے فرمایا : نبی اکرم ﷺ کے صرف معمولی سے بال سفید تھے ۔ آپ کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ مہندی اور کتم کا خضاب لگایا کرتے تھے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ فتح مکہ کے دن اپنے والد حضرت ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو اٹھا کر لائے ‘ اور انہیں نبی اکرم ﷺ کے سامنے بٹھا دیا نبی اکرم ﷺ نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا : تم ان بزرگ کو اپنے گھر میں ہی رہنے دیتے ‘ ہم ان کے پاس چلے جاتے نبی اکرم ﷺ نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی عزت افزائی کے لئے یہ بات ارشاد فرمائی ‘ حضرت ابوقحافہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا ان کے سر اور داڑھی کے بال ثغامہ ( نامی پھول ) کی طرح سفید تھے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : انہیں تبدیل کر دو لیکن سیاہ رنگ استعمال کرنے سے اجتناب کرنا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے ۔ امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ صحیح میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8781

Majma al-Zawaid #8781

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: «خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى مَشْيَخَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ بِيضٌ لِحَاهُمْ، فَقَالَ: "" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، حَمِّرُوا وَصَفِّرُوا، وَخَالِفُوا أَهْلَ الْكِتَابِ». فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي بَابِ النَّهْيِ عَنْ لِبَاسِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْقَاسِمِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.

EnglishUnverified translation

Abu Umamah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ came out to elders of the Ansar with white beards and said: O assembly of Ansar, dye red and yellow and oppose the People of the Book. > **"O assembly of Ansar, dye red and yellow and oppose the People of the Book."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کچھ انصاری بزرگوں کے پاس تشریف لائے جن کی داڑھیاں سفید تھیں نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے انصار کے گروہ ! زرد رنگ لگا لو اور اہل کتاب کے برخلاف کرو ۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے جو اس سے پہلے اس کو پہننے کی ممانعت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف قاسم نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے ۔

8782

Majma al-Zawaid #8782

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَا تَشَبَّهُوا بِالْأَعَاجِمِ غَيِّرُوا اللِّحَى» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Prophet ﷺ said: > **"Do not resemble the non-Arabs; change beards."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ عجمیوں کے ساتھ مشابہت اختیار نہ کرو اور داڑھی ( کا سفید رنگ ) تبدیل کر لو ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن کریب ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8783

Majma al-Zawaid #8783

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «أَمَرَنَا بِالْحِنَّاءِ وَنَهَى عَنِ السَّوَادِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Prophet ﷺ commanded them with henna and forbade black.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ہمیں مہندی لگانے کا حکم دیا تھا ، اور سیاہ ( خضاب ) سے منع کیا تھا ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8784

Majma al-Zawaid #8784

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «اخْتَضِبُوا بِالْحِنَّاءِ، فَإِنَّهُ يَزِيدُ فِي شَبَابِكُمْ وَنِكَاحِكُمْ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ مَيْمُونٍ التَّمَّارُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ said: > **"Dye with henna, for it increases your youth and marriage."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ مہندی کو خضاب کے طور پر لگاؤ ! یہ تمہاری جوانی اور تمہارے نکاح ( کی صلاحیت ) میں اضافہ کرے گی “۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن میمون تمار ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

8785

Majma al-Zawaid #8785

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «غَيِّرُوا الشَّيْبَ، وَإِنَّ أَحْسَنَ مَا غَيَّرْتُمْ بِهِ الشَّيْبَ الْحِنَّاءُ، وَالْكَتَمُ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ said: > **"Change grey hair, and the best you change it with is henna and katam."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ سفید رنگ کو تبدیل کر دو اور جس چیز کے ذریعے تم اسے تبدیل کرو گے اس میں سب سے بہتر مہندی اور کتم ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

8786

Majma al-Zawaid #8786

وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «أَحْسَنُ مَا غَيَّرْتُمْ بِهِ الشَّيْبَ الْحِنَّاءُ وَالْكَتَمُ "". أَوْ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُخَضِّبُ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ أَبُو النَّضْرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي الطُّفَيْلِ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Tufayl رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"The best you change grey hair with is henna and katam."** Or he said: The Prophet ﷺ used to dye with henna and katam.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جس چیز کے ذریعے تم سفید بالوں کو تبدیل کرو گے اس میں سب سے بہتر مہندی اور کتم ہے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) نبی اکرم ﷺ مہندی اور کتم کا خضاب لگایا کرتے تھے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابونضر ہے ‘ اور وہ انتہائی ضعیف ہے اس نے حضرت ابوطفیل رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔

8787

Majma al-Zawaid #8787

وَعَنْ أَنَسٍ «أَنْ رَجُلًا دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْيَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ، فَقَالَ: "" أَلَسْتَ مُسْلِمًا؟ "" قَالَ: بَلَى. قَالَ: "" فَاخْتَضِبْ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي سَارَّةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that a man with white head and beard entered upon the Prophet ﷺ. He asked: Are you not a Muslim? He said: Yes. He said: > **"Then dye."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اس کے سر اور داڑھی کے بال سفید تھے نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : کیا تم مسلمان نہیں ہو ؟ اس نے عرض کی : جی ہاں ! ہوں ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : پھر تم خضاب لگاؤ ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن ابوسارہ ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

8788

Majma al-Zawaid #8788

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «اخْتَضِبُوا بِالْحِنَّاءِ فَإِنَّهُ طَيِّبُ الرِّيحِ يُسَكِّنُ الدَّوْخَةَ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ طَرِيقِ الْحَسَنِ بْنِ دِعَامَةَ عَنْ عُمَرَ بْنِ شَرِيكٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولَانِ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ said: > **"Dye with henna, for it is sweet in scent and settles dizziness."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’ مہندی کو خضاب کے طور پر لگاؤ کیونکہ اس کی خوشبو پاکیزہ ہے ‘ اور یہ سر کے درد ( یا سر کو چکرانے ) کو سکون دیتی ہے “۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے حسن بن دعامہ کے حوالے سے عمر بن شریک سے نقل کی ہے ۔ امام ذہبی کہتے ہیں : یہ دونوں مجہول ہیں ۔

8789

Majma al-Zawaid #8789

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «كُنَّا يَوْمًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلَتْ عَلَيْهِ الْيَهُودُ فَرَآهُمْ بِيضَ اللِّحَى فَقَالَ: "" مَا لَكُمْ لَا تُغَيِّرُونَ؟ "". فَقِيلَ: إِنَّهُمْ يَكْرَهُونَ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَكِنَّكُمْ غَيِّرُوا وَإِيَّايَ السَّوَادَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه reports that they were one day with the Prophet ﷺ when Jews entered upon him. He saw them white-bearded and asked: Why do you not change? It was said: They dislike it. The Prophet ﷺ said: > **"But you change, and beware of black."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ ایک دن نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھے یہودی آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم ﷺ نے ان کی سفید داڑھیاں دیکھیں ، تو ارشاد فرمایا تم لوگ ان کو تبدیل کیوں نہیں کرتے ہو ( یعنی خضاب کیوں نہیں لگاتے ہو ؟ ) آپ کو بتایا گیا یہ لوگ اس کو ناپسند کرتے ہیں ، تو نبی اکرم ﷺ نے ( مسلمانوں سے فرمایا : ) لیکن تم لوگ اس کا رنگ تبدیل کرو اور سیاہ رنگ استعمال کرنے سے بچنا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور یہ حدیث حسن ہے ۔

8790

Majma al-Zawaid #8790

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «غَيِّرُوا الشَّيْبَ وَلَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ وَلَا النَّصَارَى» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخٍ لَهُ اسْمُهُ أَحْمَدُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ ثِقَةٌ ; لِأَنَّهُ أَكْثَرَ عَنْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Change grey hair and do not resemble the Jews nor the Christians."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ سفید رنگ کو تبدیل کر دو ! یہودیوں یا عیسائیوں کے ساتھ مشابہت اختیار نہ کرو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ جس کا نام احمد ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں بظاہر یہ لگتا ہے کہ وہ ثقہ ہیں کیونکہ امام طبرانی نے اس سے بکثرت روایات نقل کی ہیں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8791

Majma al-Zawaid #8791

وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: «رَأَيْتُ فِي أَصْدَاغِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحِنَّاءَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Buraydah رضي الله عنه reports that he saw henna upon the temples of the Messenger of Allah ﷺ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کی کنپٹیوں پر مہندی لگی ہوئی دیکھی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

8792

Majma al-Zawaid #8792

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ، وَأَبُو بَكْرٍ قَائِمٌ عَلَى رَأْسِهِ، فَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا قُحَافَةَ شَيْخٌ كَبِيرٌ وَإِنَّهُ بِنَاحِيَةِ مَكَّةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" قُمْ بِنَا إِلَيْهِ "". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هُوَ أَحَقُّ أَنْ يَأْتِيَكَ فَجِيءَ بِأَبِي قُحَافَةَ، كَأَنَّ رَأْسَهُ وَلِحْيَتَهُ ثَغَامَةٌ بَيْضَاءُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" غَيِّرُوهُ وَجَنِّبُوهُ السَّوَادَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ فَرَاهِيجَ، وَثَّقَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that when the Messenger of Allah ﷺ conquered Makkah, Abu Bakr stood at his head and said: May my father and mother be sacrificed for you, O Messenger of Allah; Abu Quhafah is an aged old man at the edge of Makkah. The Messenger of Allah ﷺ said: Lead us to him. He said: O Messenger of Allah, he is more entitled to come to you. So Abu Quhafah was brought, his head and beard like white thaghamah blossoms. The Messenger of Allah ﷺ said: > **"Change it, but avoid black."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم ﷺ نے مکہ فتح کیا ‘ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کے سرہانے کھڑے ہوئے تھے انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں حضرت ابوقحافہ رضی اللہ عنہ ایک عمر رسیدہ شخص ہیں اور وہ مکہ کے کنارے پر موجود ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم ہمیں لے کر ان کی طرف چلو انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! وہ اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ وہ آپ کے پاس آئیں پھر حضرت ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو لایا گیا تو ان کے سر اور داڑھی کے بال ثغامہ ( نامی پھول کی طرح سفید تھے ) نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اسے تبدیل کر دو ! لیکن سیاہ رنگ استعمال کرنے سے بچنا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن فراہیج ہے ‘ جسے یحیی القطان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ‘ اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

8793

Majma al-Zawaid #8793

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ يُسَوِّدُونَ أَشْعَارَهُمْ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ». قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ: "" «لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Prophet ﷺ said: > **"In the last age there shall be people who blacken their hair; Allah shall not look at them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ آخری زمانے میں ایسے لوگ ہوں گے جو اپنے بال سیاہ کر لیں گے ‘ اللہ تعالیٰ ان کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے ۔ تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہے : ’’ اللہ تعالی ان کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند عمدہ ہے ۔

8794

Majma al-Zawaid #8794

وَعَنْ عُمَرَ أَنَّهُ عَرَضَتْ عَلَيْهِ مَوْلَاةٌ لَهُ أَنْ تَصْبُغَ لِحْيَتَهُ فَقَالَ: أَتُرِيدِينَ أَنْ تُطْفِئِي نُورِي كَمَا أَطْفَأَ فُلَانٌ نُورَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Umar رضي الله عنه was offered by a maidservant of his to dye his beard, and he said: Do you wish to extinguish my light as so-and-so extinguished his light?

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ان کنیز نے ان کے سامنے یہ پیشکش کی کہ وہ ان کی داڑھی کو رنگ دے ‘ تو انہوں نے فرمایا : کیا تم یہ چاہتی ہو کہ تم میرے نور کو بجھا دو ! جس طرح فلاں شخص نے اپنے نور کو بجھا دیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے ‘ اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8795

Majma al-Zawaid #8795

وَعَنْ أَبِي عَامِرٍ سَلِيمِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ لَا يُغَيِّرُ مِنْ لِحْيَتِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ خَلَا بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مُقَارِبُ الْحَدِيثِ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ.

EnglishUnverified translation

Abu Amir Salim ibn Amir reports that he saw Umar leave his beard unaltered.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوعامر سلیم بن عامر بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اپنی داڑھی کا رنگ تبدیل نہیں کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں صرف بکر بن سہل کا معاملہ مختلف ہے امام ذہبی کہتے ہیں : یہ مقارب الحدیث ہے امام نسائی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

8796

Majma al-Zawaid #8796

وَعَنْ مُسْتَقِيمِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ: رَأَيْتُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - مَا شَابَا وَمَا يُخَضِّبَانِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جُمْهُورُ بْنُ مَنْصُورٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Mustaqim ibn Abd al-Malik reports that he saw al-Hasan and al-Husayn رضي الله عنهما neither greyed nor dyeing.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

مستقیم بن عبدالملک بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان دونوں کے بال بھی سفید نہیں ہوئے تھے اور یہ دونوں خضاب بھی نہیں لگاتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جمہور بن منصور ہے ‘ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8797

Majma al-Zawaid #8797

وَعَنْ أُمِّ عَيَّاشٍ قَالَتْ: «مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَضَّبَ حَتَّى مَاتَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ رَوْحٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ. وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ لَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِمْ أَحَدٌ.

EnglishUnverified translation

Umm Ayyash رضي الله عنها said: I never saw the Messenger of Allah ﷺ dye until he died.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام عیاش رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم ﷺ کو خضاب لگاتے ہوئے نہیں دیکھا یہاں تک کہ آپ کا وصال ہو گیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن روح ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں : یہ غلطی کر جاتا ہے ‘ اور برخلاف روایت نقل کرتا ہے دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال کے بارے میں کسی نے کلام نہیں کیا ہے ۔

8798

Majma al-Zawaid #8798

وَعَنْ حَسَّانَ بْنِ أَبِي جَابِرٍ السُّلَمِيِّ قَالَ: «كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالطَّائِفِ فَرَأَى رِجَالًا مِنْ أَصْحَابِهِ قَدْ حَمَّرُوا لِحَاهُمْ وَصَفَّرُوا لِحَاهُمْ قَالَ: "" مَرْحَبًا بِالْمُحَمِّرِينِ وَالْمُصَفِّرِينَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَتَابِعَيْهِ يُوسُفُ غَيْرُ مُسَمًّى، وَبَقِيَّةُ: مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Hassan ibn Abi Jabir al-Sulami رضي الله عنه reports that he was with the Messenger of Allah ﷺ at Taif when he saw men among his Companions who had dyed their beards red and yellow. He said: > **"Welcome to those who dye red and those who dye yellow."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حسان بن ابوجابر سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ طائف میں موجود تھا آپ نے اپنے اصحاب میں سے کچھ افراد کو دیکھا کہ انہوں نے داڑھی پر سرخ رنگ لگایا ہے ‘ اور کچھ نے داڑھیوں پر زرد رنگ لگایا ہے ‘ تو آپ نے فرمایا : سرخ رنگ لگانے والوں اور زرد رنگ لگانے والوں کو خوش آمدید ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں تابعی یوسف نامی شخص ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس میں ایک راوی بقیہ ہے جو مدلس ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8799

Majma al-Zawaid #8799

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، وَشُعَيْبِ بْنِ عَمْرٍو، وَنَاجِيَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالُوا: «رَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْضِبُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَايِذُ بْنُ شُرَيْحٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik, Shuayb ibn Amr and Najiyah ibn Amr رضي الله عنهم said: We saw the Messenger of Allah ﷺ dye.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور حضرت شعیب بن عمرو رضی اللہ عنہ اور حضرت ناجیہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا ہے کہ آپ نے خضاب لگایا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عائذ بن شریح ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8800

Majma al-Zawaid #8800

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَرَادَ أَنْ يُخَضِّبَ أَخَذَ شَيْئًا مِنْ دُهْنٍ وَزَعْفَرَانٍ فَرَشَهُ بِيَدِهِ ثُمَّ يَمْرُسُهُ عَلَى لِحْيَتِهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو تَوْبَةَ بَشِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يَجْرَحْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that when the Messenger of Allah ﷺ intended to dye, he would take oil and saffron, rub it in his hand, then work it into his beard.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ جب خضاب لگانے کا ارادہ کرتے تھے ‘ تو کچھ تیل اور زعفران لے کر اسے اپنے ہاتھ پر ملتے تھے اور پھر اسے اپنی داڑھی پر لگا لیتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوتوبہ بشیر بن عبداللہ ہے ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے ‘ اور اس پر جرح نہیں کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8801

Majma al-Zawaid #8801

وَعَنِ الْجَهْدَمَةِ قَالَتْ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ يَنْفُضُ رَأْسَهُ وَلِحْيَتَهُ مِنْ رَدْعِ الْحِنَّاءِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Jahdamah رضي الله عنها reports that she saw the Messenger of Allah ﷺ come out to prayer shaking his head and beard from the traces of henna.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ جہدمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا آپ نماز کے لئے تشریف لے گئے آپ کے سر اور داڑھی مبارک سے مہندی کی مہک پھوٹ رہی تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8802

Majma al-Zawaid #8802

وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ بِتَغْيِيرِ الشَّعْرِ مُخَالَفَةً لِلْأَعَاجِمِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Utbah ibn Abd رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ would command changing hair in opposition to the non-Arabs.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ بالوں کا رنگ تبدیل کرنے کا حکم دیتے تھے تاکہ عجمیوں کے برخلاف ہو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی احوص بن حکیم ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

8803

Majma al-Zawaid #8803

وَعَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ سَعْدًا كَانَ يُخَضِّبُ بِالسَّوَادِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَلِيمُ بْنُ مُسْلِمٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ رَوَاهُ مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِيهِ تَوْثِيقٌ.

EnglishUnverified translation

Amir ibn Sad reports that Sad رضي الله عنه used to dye with black.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عامر بن سعد بیان کرتے ہیں : حضرت سعد رضی اللہ عنہ سیاہ رنگ کا خضاب لگاتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیم بن مسلم ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں انہوں نے اسے ایک سند کے ساتھ نقل کیا ہے جس میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے اس کی ‘ توثق کی گئی ہے ۔

8804

Majma al-Zawaid #8804

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَى عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ، وَقَدْ سَوَّدَ شَيْبَهُ فَهُوَ مِثْلُ جَنَاحِ الْغُرَابِ فَقَالَ: مَا هَذَا يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ؟ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أُحِبُّ أَنْ يُرَى فِيَّ بَقِيَّةٌ، فَلَمْ يَنْهَهُ عَنْ ذَلِكَ، وَلَمْ يَعِبْهُ عَلَيْهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، قَالَ سَعْدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ: حَدَّثَنِي مَنْ أَثِقُ بِهِ. وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Amr رضي الله عنهما reports that Umar ibn al-Khattab saw Amr ibn al-As with his grey blackened like a crow's wing and asked: What is this, O Abu Abdillah? He said: O Commander of the Believers, I love that some youthfulness be seen in me. He neither forbade him that nor blamed him for it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے سفید بالوں کو سیاہ خضاب لگایا ہوا تھا جو کوے کے پروں کی طرح تھا آپ نے فرمایا : اے ابوعبداللہ ! یہ کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : اے امیرالمؤمنین میں اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ مجھ میں بقیہ ( شاید مراد ‘ گزری جوانی ہے ) نظر آئے ‘ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں اس سے منع نہیں کیا اور اس حوالے سے ان پر اعتراض نہیں کیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے سعد بن ابومریم بیان کرتے ہیں : مجھے اس شخص نے حدیث بیان کی ہے ‘ جسے میں قابل اعتماد سمجھتا ہوں اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8805

Majma al-Zawaid #8805

وَعَنْ أَبِي عُشَّانَةَ أَنَّهُ رَأَى عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يُخَضِّبُ بِالسَّوَادِ، وَيَقُولُ: نُسَوِّدُ أَعْلَاهَا وَتَأْبَى أُصُولُهَا. قَالَ: وَكَانَ شَاعِرًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا أَبَا عُشَّانَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Ushshanah reports that he saw Uqbah ibn Amir رضي الله عنه dyeing black, saying: We blacken its top while its roots refuse. He was a poet.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوعشانہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کو سیاہ خضاب لگاتے ہوئے دیکھا ہے وہ یہ کہتے تھے ہم اس ( سر یعنی بالوں ) کے اوپر والے حصے کو سیاہ کر دیتے ہیں لیکن اس کی جڑیں نہیں مانتی ہیں ۔ رادی کہتے ہیں : وہ صاحب شاعر تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوعشانہ کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ۔

8806

Majma al-Zawaid #8806

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّهُ رَأَى الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - مَخْضُوبًا بِالسَّوَادِ عَلَى فَرَسٍ ذَنُوبٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Muhammad ibn Ali reports that he saw al-Hasan ibn Ali رضي الله عنهما dyed black upon a long-maned horse.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے ( عمامہ میں سے ) باہر آئے ہوئے ‘ بالوں پر سیاہ خضاب لگایا ہوا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن اسماعیل بن رجاء کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

8807

Majma al-Zawaid #8807

وَعَنْ سُلَيْمِ بْنِ الْهُذَيْلِ قَالَ: رَأَيْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَخْضِبُ رَأْسَهُ وَلِحْيَتَهُ بِالسَّوَادِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَسُلَيْمٌ وَالرَّاوِي عَنْهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا.

EnglishUnverified translation

Sulim ibn al-Hudhayl said: I saw Jarir ibn Abdillah dyeing his head and beard black.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سلیم بن ہذیل بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو اپنے سر اور داڑھی میں سیاہ خضاب لگائے ہوئے دیکھا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ سلیم نامی راوی اور اس سے روایت کرنے والا شخص ان دونوں سے میں واقف نہیں ہوں ۔

8808

Majma al-Zawaid #8808

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - كَانَ يَخْضِبُ بِالسَّوَادِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الَّذِي قَبْلَهُ، وَقَدْ رُوِيَ عَنْهُمَا مِنْ طُرُقٍ أُخْرَى، وَهَذِهِ أَصَحُّهَا وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Muhammad ibn Ali reports that al-Husayn ibn Ali رضي الله عنهما used to dye black.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ سیاہ خضاب لگاتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کے رجال اور اس سے پہلی والی روایت کے رجال اور ان دونوں کو دیگر طرق سے بھی نقل کیا گیا ہے ‘ اور یہ زیادہ مستند ہے ‘ اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8809

Majma al-Zawaid #8809

وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ الْحُسَيْنَ كَانَ يَخْضِبُ بِالْوَسْمَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ، وَهَذَا أَصَحُّهَا، وَرِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that al-Husayn used to dye with wasimah indigo.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ وسمہ کا خضاب لگاتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اور یہ ان میں سب سے زیادہ مستند ہے ‘ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8810

Majma al-Zawaid #8810

وَعَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي يَزِيدَ: رَأَيْتُ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ؟ قَالَ: نَعَمْ رَأَيْتُهُ جَالِسًا فِي حَوْضِ زَمْزَمَ قُلْتُ: هَلْ رَأَيْتَهُ صَبَغَ؟ قَالَ: لَا إِلَّا أَنِّي رَأَيْتُ رَأْسَهُ وَلِحْيَتَهُ سَوْدَاءَ، إِلَّا هَذَا الْمَوْضِعَ - يَعْنِي عَنْفَقَتَهُ - وَأَسْفَلُ مِنْ ذَلِكَ بَيَاضٌ، وَذُكِرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَابَ ذَلِكَ الْمَوْضِعُ مِنْهُ وَكَانَ يَتَشَبَّهُ بِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ إِنْ كَانَ الْمَازِنِيَّ فَهُوَ ثِقَةٌ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَحْمَدَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.

EnglishUnverified translation

Sufyan ibn Uyaynah reports that he asked Abdullah ibn Abi Yazid whether he saw al-Husayn ibn Ali. He said: Yes, I saw him sitting at the basin of Zamzam. He asked: Did you see him dye? He said: No, except that I saw his head and beard black, save this spot, meaning his chin beneath the lower lip, and below that white. It is mentioned that the Prophet ﷺ had greyed in that spot of him, and he resembled him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سفیان بن عیینہ بیان کرتے ہیں : میں نے عبداللہ بن ابویزید سے دریافت کیا : کیا آپ نے حضرت امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ کی زیارت کی ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ! میں نے انہیں زمزم کے کنویں کے پاس بیٹھے ہوئے دیکھا تھا سفیان کہتے ہیں : میں نے دریافت کیا : کیا آپ نے انہیں دیکھا تھا کہ انہوں نے خضاب لگایا ہوا تھا ؟ انہوں نے جواب دیا : جی نہیں میں نے دیکھا تھا کہ ان کے سر کے اور داڑھی کے بال سیاہ ہیں ، البتہ اتنا سا حصہ نہیں تھا یعنی نچلے ہونٹ سے نیچے والا حصہ ‘ وہاں کچھ سفید بال تھے ۔ یہ بات ذکر کی گئی ہے : کہ نبی اکرم ﷺ کے بھی اس حصے کے سفید بال تھے ‘ تو ( اس حوالے سے ) حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ مشابہت رکھتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور عبداللہ بن ابویزید نامی راوی اگر تو مازنی ہے ‘ تو پھر یہ ثقہ ہے ‘ اور اگر یہ اس کے علاوہ کوئی اور ہے ‘ تو میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن احمد کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور وہ ثقہ اور مامون ہے ۔