وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَمَعَ نِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ لِلْبَيْعَةِ فَقَالَتْ أَسْمَاءُ: أَلَا تَحْسِرُ لَنَا عَنْ يَدِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" إِنِّي لَسْتُ أُصَافِحُ النِّسَاءَ، وَلَكِنْ آخُذُ عَلَيْهِنَّ "". وَفِي النِّسْوَةِ خَالَةٌ لَهُ عَلَيْهَا قُلْبَانِ مِنْ ذَهَبٍ [وَخَوَاتِيمُ مِنْ ذَهَبٍ] فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" يَا هَذِهِ، هَلْ يَسُرُّكِ أَنْ يُحَلِّيَكِ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ جَمْرِ جَهَنَّمَ بِسِوَارَيْنِ وَخَوَاتِيمَ؟ "". فَقَالَتْ: أَعُوذُ بِاللَّهِ يَا نَبِيَّ اللَّهِ! قَالَتْ: قُلْتُ: يَا خَالَةُ اطْرَحِي مَا عَلَيْكِ. فَطَرَحَتْهُ. فَحَدَّثَتْنِي أَسْمَاءُ: وَاللَّهِ يَا بُنَيَّ لَقَدْ طَرَحْتُهُ فَمَا أَدْرِي مَنْ أَخَذَهُ مِنْ مَكَانِهِ وَلَا الْتَفَتَ مِنَّا أَحَدٌ إِلَيْهِ. قَالَتْ أَسْمَاءُ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ إِحْدَانَا تَصْلَفُ عِنْدَ زَوْجِهَا إِذَا لَمْ تُمَلَّحْ لَهُ وَتُحَلَّى لَهُ؟ قَالَ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَا عَلَى إِحْدَاكُنَّ أَنْ تَتَّخِذَ خُرْصَيْنِ مِنْ فِضَّةٍ وَتَتَّخِذَ لَهُمَا جُمَانَتَيْنِ مِنْ فِضَّةٍ، فَتُدْرِجُهُ بَيْنَ أَنَامِلِهَا مِنْ زَعْفَرَانٍ فَإِذَا هُوَ كَالذَّهَبِ يَبْرُقُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
EnglishUnverified translation
Asma bint Yazid رضي الله عنها reports that the Messenger of Allah ﷺ gathered the believing women for the pledge. Asma asked: Will you not uncover your hand for us, O Messenger of Allah? The Messenger of Allah ﷺ said: I do not shake hands with women, but I take the pledge upon them. Among the women was an aunt of hers wearing two gold bracelets and gold rings, and the Messenger of Allah ﷺ said to her: O woman, would it please you that Allah عزوجل adorn you on the Day of Resurrection with two bracelets and rings of the embers of Hell? She said: I seek refuge with Allah, O Prophet of Allah. Asma said to her aunt: Cast off what is upon you, and she cast it off. Asma narrated: By Allah, O my son, she cast it off and none of us looked toward it nor knew who took it from its place. Asma said: I asked, O Messenger of Allah, one of us loses standing with her husband if she is not salted and adorned for him. The Prophet of Allah ﷺ said: It is nothing upon one of you to take two earrings of silver and two beads of silver, then rub them between her fingers with saffron, and they glitter as gold. > **"I do not shake hands with women, but I take the pledge upon them. Would it please you that Allah عزوجل adorn you on the Day of Resurrection with two bracelets and rings of the embers of Hell? It is nothing upon one of you to take two earrings of silver and two beads of silver, then rub them with saffron, and they glitter as gold."**
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے بیعت کے لئے اہل ایمان کی خواتین کو اکٹھا کیا ، تو سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا آپ ہمارے لئے اپنا دست مبارک آگے نہیں کریں گے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا : میں خواتین کے ساتھ مصافحہ نہیں کرتا ہوں میں ان سے ( ہاتھ ملائے بغیر ) بیعت لے لوں گا ( راوی خاتون بیان کرتی ہیں ) خواتین میں میری خالہ بھی تھیں جنہوں نے سونے کے دو کنگن اور سونے کی انگوٹھیاں پہنی ہوئی تھیں نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا : اے خاتون ! کیا تم یہ پسند کرتی ہو کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن جہنم کے انگاروں سے بنے ہوئے دو کنگن اور انگوٹھیاں تمہیں زیور کے طور پر پہنائے ، تو اس خاتون نے عرض کی : اے اللہ کے نبی ! میں اللہ سے پناہ مانگتی ہوں سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : میں نے کہا : اے خالہ آپ نے جو زیور پہنا ہوا ہے اسے اتار دیں ، تو اس خاتون نے اسے اتار دیا ۔ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے مجھے یہ بات بتائی کہ اللہ کی قسم ! اے میرے بیٹے ! میں نے انہیں رکھ دیا اور مجھے نہیں معلوم کہ اس کی جگہ سے کس نے اس کو حاصل کیا ہم میں سے کسی ایک نے مڑ کر اس کی طرف نہیں دیکھا ۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم خواتین میں سے کوئی ایک جب اپنے شوہر کے سامنے تیار نہیں ہو گی اور زیور نہیں پہنے گی ‘ تو شوہر کے نزدیک اس کی حیثیت کم ہو جائے گی نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم خواتین میں سے کسی ایک پر کوئی حرج نہیں کہ اگر وہ چاندی کی بنی ہوئی دو انگوٹھیاں لے اور چاندی کے بنے ہوئے دو موتی ( یعنی نگینے ) لے اور پھر اپنے پوروں کے اوپر زعفران لگا کر اس پر مل دے ‘ تو وہ سونے کی طرح چمکنے لگیں گی ۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا ۔