Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 24 · Chapter 4

Book of Clothing and Adornment

Hadith 8611–8650

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

8611

Majma al-Zawaid #8611

عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: «كَسَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قِبْطِيَّةً كَثِيفَةً مِمَّا أَهْدَاهَا لَهُ دِحْيَةُ الْكَلْبِيُّ فَكَسَوْتُهَا امْرَأَتِي فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَا لَكَ لَمْ تَلْبَسِ الْقِبْطِيَّةَ؟ "" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَسَوْتُهَا امْرَأَتِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مُرْهَا فَلْتَجْعَلْ تَحْتَهَا غِلَالَةً، فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ تَصِفَ حَجْمَ عِظَامِهَا» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Usamah ibn Zayd رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ clothed him with a thick Coptic garment gifted by Dihyah al-Kalbi, and he clothed his wife with it. The Messenger of Allah ﷺ asked: Why have you not worn the Coptic garment? He said: O Messenger of Allah, I clothed my wife with it. The Messenger of Allah ﷺ said: Command her to place an inner lining beneath it, for I fear it may describe the size of her bones. > **"Command her to place an inner lining beneath it, for I fear it may describe the size of her bones."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مجھے ایک موٹا قبطی کپڑا پہننے کے لئے دیا ‘ جو دحیہ کلبی نے آپ کو تحفے کے طو پر دیا تھا ‘ وہ میں نے اپنی بیوی کو پہننے کے لئے دیدیا نبی اکرم ﷺ نے مجھ سے فرمایا کیا وجہ ہے تم نے قبطی کپڑا کیوں نہیں پہنا ؟ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ میں نے وہ اپنی بیوی کو پہننے کے لئے دیدیا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم اسے یہ ہدایت کرو کہ وہ اس کے نیچے اور کپڑا لگا لے کیونکہ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ اس کپڑے میں اس کی جسامت ظاہر ہو گی ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے ‘ اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ‘ اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8612

Majma al-Zawaid #8612

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «سَيَكُونُ فِي آخِرِ أُمَّتِي رِجَالٌ يَرْكَبُونَ عَلَى سُرُوجٍ كَأَشْبَاهِ الرِّحَالِ يَنْزِلُونَ عَلَى أَبْوَابِ الْمَسَاجِدِ، نِسَاؤُهُمْ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ عَلَى رُءُوسِهِمْ كَأَسْنِمَةِ الْبُخْتِ [الْعِجَافِ]، الْعَنُوهُنَّ فَإِنَّهُنَّ مَلْعُونَاتٌ، لَوْ كَانَتْ وَرَاءَكُمْ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ لَخَدَمْنَ نِسَاؤُكُمْ نِسَاءَهُمْ كَمَا خَدَمَتْكُمْ نِسَاءُ الْأُمَمِ مِنْ قَبْلِكُمْ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ قَالَ: "" «سَيَكُونُ فِي أُمَّتِي رِجَالٌ يُرْكِبُونَ نِسَاءَهُمْ عَلَى سُرُوجٍ كَأَشْبَاهِ الرِّحَالِ» "".

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Amr رضي الله عنهما reports that he heard the Messenger of Allah ﷺ say: In the last of my Ummah there shall be men riding upon saddles like litters, dismounting at the doors of mosques, whose women are clothed yet naked, upon their heads like the humps of lean camels. Curse them, for they are cursed. Had there been a nation after you, your women would have served their women as the women of nations before you served you. > **"In the last of my Ummah there shall be men riding upon saddles like litters, dismounting at the doors of mosques, whose women are clothed yet naked, upon their heads like the humps of lean camels. Curse them, for they are cursed."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ’’ عنقریب میری امت کے آخری دور میں کچھ ایسے افراد ہوں گے ‘ جو ’’ زین ‘‘ پر سوار ہوں گے ، جو پالانوں کی مانند ہوں گی ‘ وہ مساجد کے دروازے پر اتریں گے ‘ ان کی عورتیں لباس پہننے کے باوجود برہنہ ہوں گی اور ان کے سروں پر بختی اونٹوں کی کوہانوں کی طرح کی چوٹیاں ہوں گی تم ان عورتوں پر لعنت کرنا کیونکہ وہ لعنت یافتہ ہوں گی اگر ان کے علاوہ کوئی اور امت بھی ہوتی ‘ تو تمہاری عورتوں نے ان کی عورتوں کی خدمت کرنی تھی جس طرح تم سے پہلے کی امتوں کی عورتوں نے تمہاری خدمت کی ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ۔ امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ‘ البتہ امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ عنقریب میری امت میں ایسے افراد ہوں گے ‘ جو اپنی بیویوں کو زین پر یوں سوار کروائیں گے ‘ جس طرح وہ پالان ہیں ‘‘۔

8613

Majma al-Zawaid #8613

وَعَنْ أَبِي شُقْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِذَا رَأَيْتُمُ اللَّاتِي أَلْقَيْنَ عَلَى رُءُوسِهِنَّ مِثْلَ أَسْنِمَةِ الْبَقَرِ فَأَعْلِمُوهُنَّ أَنَّهُ لَا تُقْبَلُ لَهُنَّ صَلَاةٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ مَخْلَدِ بْنِ عُقْبَةَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Shuqrah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"When you see those who cast upon their heads like the humps of cows, inform them that no prayer shall be accepted for them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوشقرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جب تم ان عورتوں کو دیکھو جو اپنے سروں پر گائے کی کوہان کی طرح کی چوٹیاں بنائیں گی ‘ تو تم انہیں بتا دینا کہ ان عورتوں کی نماز قبول نہیں ہو گی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے اسے حماد بن یزید نے مخلد بن عقبہ سے نقل کیا ہے ‘ اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8614

Majma al-Zawaid #8614

وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ أَنَّهَا قَالَتْ: «دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا عَلَى عَائِشَةَ، وَعِنْدَهَا أُخْتُهَا أَسْمَاءُ، وَعَلَيْهَا ثِيَابٌ سَابِغَةٌ وَاسِعَةٌ الْأَكِمَّةِ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَامَ فَخَرَجَ، فَقَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ: تَنَحَّيْ فَقَدْ رَأَى مِنْكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْرًا كَرِهَهُ، فَتَنَحَّتْ فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَتْهُ عَائِشَةُ لِمَ قَامَ؟ فَقَالَ: "" أَلَمْ تَرَيْ إِلَى هَنَاتِهَا إِنَّهُ لَيْسَ لِلْمَرْأَةِ الْمُسْلِمَةِ أَنْ يَبْدُوَ مِنْهَا إِلَّا هَكَذَا "" وَأَخَذَ كُمَّيْهِ فَغَطَّى بِهِمَا ظَهْرَ كَفَّيْهِ حَتَّى لَمْ يَبْدُ مِنْ كَفَّيْهِ إِلَّا أَصَابِعُهُ ثُمَّ نَصَبَ كَفَّيْهِ عَلَى صُدْغَيْهِ حَتَّى لَمْ يَبْدُ إِلَّا وَجْهُهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "" ثِيَابٌ شَامِيَّةٌ "" بَدَلَ: "" سَابِغَةٍ "". وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Asma bint Umays رضي الله عنها reports that the Messenger of Allah ﷺ entered one day upon Aishah while her sister Asma was with her, wearing loose garments with wide sleeves. When the Messenger of Allah ﷺ looked at her he stood and left. Aishah said to her: Move aside, for the Messenger of Allah ﷺ saw something in you he disliked. So she moved aside, the Messenger of Allah ﷺ entered, and Aishah asked why he stood. He said: Have you not seen her state? It is not for a Muslim woman to display of herself except thus. He took his two sleeves and covered with them the backs of his hands until nothing of his hands showed except his fingers, then raised his hands to his temples until nothing showed except his face. > **"It is not for a Muslim woman to display of herself except thus."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ایک دن وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں اس وقت ان کی بہن سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا بھی موجود تھیں اور انہوں نے کھلا کپڑا پہنا ہوا تھا جس کی آستین بھی کھلی تھیں جب نبی اکرم ﷺ نے ان کی طرف دیکھا تو آپ اٹھے اور تشریف لے گئے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے کہا : تم یہاں سے اٹھ جاؤ کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے تمہاری طرف سے کوئی ایسی چیز دیکھی ہے جو آپ کو ناگوار گزری ہے وہ ہٹ گئیں پھر نبی اکرم ﷺ گھر تشریف لائے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ سے دریافت کیا : آپ کیوں اٹھ گئے تھے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : کیا تم نے اس بھولی خاتون کی طرف نہیں دیکھا کسی مسلمان عورت کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ اس کے جسم میں سے کچھ بھی ظاہر ہو البتہ اتنے کا معاملہ مختلف ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے ان کی آستینیں پکڑ کر ان کے ذریعے اپنی ہتھیلی کی پشت کو ڈھانپ لیا یہاں تک کہ ہتھیلی میں سے صرف انگلیاں ظاہر ہو رہی تھیں پھر آپ نے اپنی ہتھیلیاں اپنی کنپٹیوں پر رکھیں یہاں تک کہ صرف چہرہ ظاہر ہو رہا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : شامی کپڑے ‘ انہوں نے لفظ ” بڑے “ کی جگہ یہ لفظ نقل کیا ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8615

Majma al-Zawaid #8615

«وَعَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْوَلِيدِ أَنَّهَا كَانَتْ بِالشَّامِ تَلْبَسُ الثِّيَابَ مِنْ ثِيَابِ الْخَزِّ ثُمَّ تَأْتَزِرُ فَقِيلَ لَهَا: أَمَا يُغْنِيكَ هَذَا عَنِ الْإِزَارِ؟ فَقَالَتْ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ بِالْإِزَارِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Fatimah bint al-Walid رضي الله عنها was in Sham wearing khazz garments with an izar. It was said to her: Does this not suffice you instead of the izar? She said: I heard the Messenger of Allah ﷺ command the izar.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ فاطمہ بنت ولید رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ جب وہ شام میں تھیں ، تو وہ خز ( یعنی ریشم ‘ یا ریشم اور اون سے بنے ہوئے کپڑے ) کا لباس پہنتی تھیں اور اس کا تہبند باندھ لیتی تھیں ان سے کہا گیا : کیا یہ لباس آپ کو تہبند سے بے نیاز نہیں کر دیتا ؟ انہوں نے فرمایا : میں نے نبی اکرم ﷺ کو تہبند کا باندھنے کا حکم دیتے ہوئے سنا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

8616

Majma al-Zawaid #8616

وَعَنْ مَسْلَمَةَ بْنِ مَخْلَدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «أَعْرُوا النِّسَاءَ يَلْزَمْنَ الْحِجَالَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ مَجْمَعُ بْنُ كَعْبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Maslamah ibn Makhlad رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Deprive women of outdoor garments and they will keep to their chambers."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ عورتوں کو ( باہر نکلنے کا ) لباس فراہم نہ کرو وہ گھروں میں رہیں گی ‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مجمع بن کعب ہے ‘ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8617

Majma al-Zawaid #8617

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «اسْتَعِينُوا عَلَى النِّسَاءِ بِالْعُرْيِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُوسَى بْنِ زَكَرِيَّا، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Seek help against women through lack of outdoor clothing."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ ( باہر نکلنے کا ) لباس فراہم نہ کر کے ‘ خواتین کے حوالے سے مدد حاصل کرو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد موسیٰ بن زکریا سے نقل کی ہے ۔ اور وہ ضعیف ہے ۔

8618

Majma al-Zawaid #8618

عَنْ يَزِيدَ بْنِ الشِّخِّيرِ، «عَنِ الْأَعْرَابِيِّ أَنَّ نَعْلَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَتْ مَخْصُوفَةً». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Yazid ibn al-Shikhkhir reports from a Bedouin that the sandals of the Prophet ﷺ were patched.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یزید بن شخیر ایک دیہاتی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے جوتے گانٹھے ہوئے تھے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8619

Majma al-Zawaid #8619

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «كَانَ لِنَعْلِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قِبَالَانِ وَلِنَعْلِ أَبِي بَكْرٍ قِبَالَانِ وَلِنَعْلِ عُمَرَ قِبَالَانِ وَأَوَّلُ مَنْ عَقَدَ عُقْدَةً وَاحِدَةً عُثْمَانُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that the sandals of the Prophet ﷺ had two straps, those of Abu Bakr had two straps, those of Umar had two straps, and the first to tie a single knot was Uthman رضي الله عنهم.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے جوتوں میں سے ( ہر جوتے ) کے دو تسمے ہوتے تھے ۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے جوتے کے بھی دو تسمے ہوتے تھے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے جوتے کے بھی دو تسمے ہوتے تھے سب سے پہلے ایک گرہ لگانے والے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں ۔

8620

Majma al-Zawaid #8620

وَعَنْ ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَتْ: «كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَعْلٌ لَهَا خَنْصَرَةٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَدْ سَقَطَ مِنْ سَنَدِهِ رَاوِيَانِ بَعْدَ الزُّبَيْرِ بْنِ بَكَّارٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

EnglishUnverified translation

Dubaa bint al-Zubayr ibn Abd al-Muttalib رضي الله عنها reports that the Messenger of Allah ﷺ had sandals with a thong strap.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیده ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ کے جوتے کا تسمہ ہوتا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں دو راوی ساقط ہیں جو زبیر بن بکار کے بعد ہیں باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔

8621

Majma al-Zawaid #8621

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍ [و] قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «اسْتَكْثِرُوا النِّعَالَ، فَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَا يَزَالُ رَاكِبًا مَا دَامَ نَاعِلًا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Amr رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Take many sandals, for one of you remains mounted so long as he is shod."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ زیادہ تر جوتا استعمال کیا کرو کیونکہ تم میں سے جو شخص جوتا پہنے ہوئے ہوتا ہے وہ مسلسل سوار ( کی طرح آرام دہ حالت میں ) ہوتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8622

Majma al-Zawaid #8622

وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «اسْتَكْثِرُوا مِنَ النِّعَالِ، فَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَا يَزَالُ رَاكِبًا مَا كَانَ مُنْتَعِلًا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَّاعَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ قَالَ أَحْمَدُ: لَا بَأْسَ بِهِ فِي نَفْسِهِ. وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: هُوَ مِمَّنْ يُحْتَمَلُ وَيُكْتَبُ حَدِيثُهُ. وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Imran ibn Husayn رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Take many sandals, for one of you remains mounted so long as he wears sandals."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ کثرت سے جوتے استعمال کرو ( یعنی زیادہ تر جوتا استعمال کیا کرو ) کیونکہ تم میں سے کوئی ایک شخص جب تک جوتا پہنے ہوئے ہوتا ہے وہ مسلسل سوار کی طرح ( آرام دہ حالت میں ) ہوتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مجاعہ بن زبیر ہے ۔ امام احمد کہتے ہیں : اس کی ذات میں کوئی حرج نہیں ہے ابن عدی کہتے ہیں : یہ ان افراد میں سے ایک ہے ‘ جن سے علم حاصل کیا جائے ‘ اور جن کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا امام دارقطنی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ‘ اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8623

Majma al-Zawaid #8623

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «أُمِرْتُ بِالنَّعْلَيْنِ وَالْخَاتَمِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ هَارُونَ الْبَلْخِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"I was commanded with sandals and the ring."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ مجھے جوتا اور انگوٹھی ( پہننے ) کا حکم دیا گیا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ہارون بلخی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8624

Majma al-Zawaid #8624

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عَطَاءٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " «قَابِلُوا النِّعَالَ» ".

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Muslim ibn Hurmuz ibn Yahya ibn Ubayd ibn Ata reports from his father from his grandfather that he heard the Prophet ﷺ say: > **"Strap the sandals."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبداللہ بن مسلم بن ہرمز بن یحیی بن عبید بن عطاء اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ’’ جوتوں کے تسمے رکھو ‘‘۔

8625

Majma al-Zawaid #8625

وَفِي رِوَايَةٍ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الطَّائِفِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمِنًى يُكَلِّمُ النَّاسَ يَقُولُ لَهُمْ: "" «قَابِلُوا النِّعَالَ» "". رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ هُرْمُزَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

In another narration, a man of Taif reports from his father from his grandfather that he heard the Prophet ﷺ at Mina addressing the people, saying to them: > **"Strap the sandals."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : اہل طائف سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مجھے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو منی میں لوگوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سنا آپ نے ارشاد فرمایا : اپنے جوتوں کے تسمے رکھو ۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں اور عبداللہ بن ہرمز نامی راوی ضعیف ہے ۔

8626

Majma al-Zawaid #8626

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَنْ لَبِسَ نَعْلًا صَفْرَاءَ لَمْ يَزَلْ يَرَى سُرُورًا مَا دَامَ لَابِسَهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ الْعَذْرَاءِ غَيْرُ مُسَمًّى وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما said: Whoever wears yellow sandals continues to see joy so long as he wears them.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جو شخص زرد ( یا پیلا ) جوتا پہنتا ہے وہ جب تک اسے پہنے رکھتا ہے مسلسل سرور کے عالم کو محسوس کرتا ہے ( یا جب تک وہ اس کو پہنے رکھے گا خوشی کے عالم میں رہے گا ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن عذراء ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8627

Majma al-Zawaid #8627

وَعَنْ دِحْيَةَ الْكَلْبِيِّ قَالَ: «أَهْدَيْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جُبَّةَ صُوفٍ وَخُفَّيْنِ فَلَبِسَهُمَا حَتَّى تَخَرَّقَا وَلَمْ يَسْأَلْ [عَنْهُمَا] ذَكَّيْنَاهُمَا أَمْ لَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُيَيْنَةُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَعَنْهُ يَحْيَى بْنُ الضُّرَيْسِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Dihyah al-Kalbi رضي الله عنه reports that he gifted the Messenger of Allah ﷺ a wool jubbah and two khuffs, which he wore until they tore, never asking whether their hides had been slaughtered or not.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو ایک اونی جبہ اور دو موزے تحفے کے طور پر پیش کیے آپ نے انہیں اس وقت تک پہنے رکھا جب تک وہ پھٹ نہیں گئے آپ نے ان دونوں کے بارے میں یہ دریافت نہیں کیا کہ ( جس جانور کے چمڑے سے وہ بنے تھے ) ہم نے اسے ذبح کیا تھا یا نہیں کیا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عیینہ بن سعد ہے ‘ جس نے امام شعبی سے روایت نقل کی ہے ۔ اور اس سے یحیی بن ضریس نے روایت نقل کی ہے ۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8628

Majma al-Zawaid #8628

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِذَا تَخَفَّفَتْ أُمَّتِي بِالْخِفَافِ ذَاتِ الْمَنَاقِبِ - الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ - وَخَصَفُوا نِعَالَهُمْ تَخَلَّى اللَّهُ عَنْهُمْ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشَّامِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"When my Ummah, men and women, wear patched ornate khuffs and stitch their sandals, Allah shall turn away from them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ” جب میری امت کے مرد اور خواتین موزے پہنیں اور اپنے جوتوں کو گانٹھ لیں ‘ تو اللہ تعالیٰ انہیں چھوڑے رکھے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبداللہ شامی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8629

Majma al-Zawaid #8629

عَنْ أَنَسٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ يَنْتَعِلَ الرَّجُلُ وَهُوَ قَائِمٌ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ سَالِمٍ قَالَ الْبَزَّارُ: لَا نَعْلَمُهُ تُوبِعَ عَلَى هَذَا، وَضَعَّفَهُ أَبُو دَاوُدَ أَيْضًا.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ forbade that a man wear sandals while standing.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ جب آدمی کھڑا ہوا ہو ‘ تو اس نے جوتا پہنا ہوا ہو ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن سالم ہے ۔ امام بزار کہتے ہیں : ہمیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ اس راوی کی متابعت کی گئی ہو ‘ امام ابوداؤد نے بھی اس راوی کو ضعیف قرار دیا ہے ۔

8630

Majma al-Zawaid #8630

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ يَمْشِيَ الرَّجُلُ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ أَوْ خُفٍّ وَاحِدَةٍ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.

EnglishUnverified translation

Abu Said رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ forbade that a man walk in one sandal or one khuff.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ آدمی ایک جوتا پہن کر یا ایک موزہ پہن کر چلے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔

8631

Majma al-Zawaid #8631

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ يَمْشِيَ الرَّجُلُ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ أَوْ خُفٍّ وَاحِدَةٍ، وَيَبِيتَ فِي دَارٍ وَاحِدَةٍ أَوْ يَنْتَقِصَ فِي بِرَازٍ مِنَ الْأَرْضِ، إِلَّا أَنْ يَنْحَنِيَ أَوْ يَلْقَى عَدُوًّا إِلَّا أَنْ يُنَحِّيَ عَنْ نَفْسِهِ». قُلْتُ: هَكَذَا وَجَدْتُهُ فِي النُّسْخَةِ الْتِي كَتَبْتُهُ مِنْهَا وَلَيْسَتْ بِأَصْلٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وِجَادَةً عَنْ كِتَابِ أَبِيهِ وَقَالَ: ضَرَبَ عَلَيْهِ أَبِي وَلَمْ يُحَدِّثْنَا بِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَكَذَلِكَ رِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ إِلَّا أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ نَقَلَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ ضَرَبَ عَلَى الْحَدِيثِ مِنْ أَجْلِ الْحَسَنِ بْنِ ذَكْوَانَ قُلْتُ: وَهُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Prophet ﷺ forbade that a man walk in one sandal or one khuff, spend the night alone in a house, or relieve himself in open land without bending or meeting an enemy except to shield himself.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ آدمی ایک جوتا پہن کر یا ایک موزہ پہن کر چلے یا گھر میں اکیلا رات گزارے یا قضائے حاجت کے بغیر کھانسے بغیر کھڑا ہو جائے یا دشمن کا اکیلے مقابلہ کرے ‘ البتہ اگر مجبوری کا عالم ہو تو اکیلا اپنا دفاع کر سکتا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں میں نے اس نسخے میں اس روایت کو اسی طرح پایا ہے جس نسخے سے میں نے اسے نقل کیا ہے ‘ اور یہ ’’ اصل ‘‘ نہیں ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ عبداللہ بن احمد نے اسے ’’ وجادہ ‘‘ کے طور پر اپنے والد کی تحریر سے نقل کیا ہے وہ یہ کہتے ہیں : میرے والد نے اسے پرے کر دیا تھا انہوں نے ہمیں یہ حدیث بیان نہیں کی تھی امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں اسی طرح امام طبرانی کے رجال کا معاملہ ہے ‘ البتہ عبداللہ نے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ۔ کہ انہوں نے حسن بن ذکوان نامی راوی کی وجہ سے اس راوی کو پرے کر دیا تھا میں یہ کہتا ہوں یہ صاحب ’’ صحیح ‘‘ کے رجال میں سے ہیں ۔

8632

Majma al-Zawaid #8632

وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِذَا انْقَطَعَ شِسْعُ أَحَدِكُمْ فَلَا يَمْشِ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Shaddad ibn Aws رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"When the strap of one of you breaks, let him not walk in one sandal."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جب کسی شخص کا تسمہ ٹوٹ جائے ‘ تو وہ ایک جوتا پہن کر نہ چلے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی خارجہ بن مصعب ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

8633

Majma al-Zawaid #8633

عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا انْقَطَعَ شِسْعُ نَعْلِهِ مَشَى فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ وَالْأُخْرَى فِي يَدِهِ حَتَّى يَجِدَ شِسْعًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Ali رضي الله عنه reports that when the strap of the Prophet's ﷺ sandal broke, he would walk in one sandal with the other in his hand until he found a strap.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے ایک جوتے کا تسمہ اگر ٹوٹ جاتا تھا تو آپ ایک جوتا پہن کر چلتے تھے دوسرا آپ کے ہاتھ میں ہوتا تھا یہاں تک کہ آپ تسمے کو پا لیتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند حسن ہے ۔

8634

Majma al-Zawaid #8634

عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِذَا جَلَسْتُمْ فَاخْلَعُوا نِعَالَكُمْ "" أَحْسَبُهُ قَالَ: "" تَسْتَرِحْ أَقْدَامُكُمْ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْأَطْعِمَةِ خَلْعُ النَّعْلِ عِنْدَ الْأَكْلِ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"When you sit, remove your sandals; your feet will rest."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جب تم بیٹھو تو جوتے اتار دو ‘‘۔ راوی کہتے ہیں : روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں : ’’ اس طرح تمہارے قدموں کو آرام ملے گا ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن ابراہیم تیمی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔ اس سے پہلے کھانے پینے سے متعلق باب میں یہ روایت گزر چکی ہے کہ کھانے کے وقت جوتا اتار دینا چاہیے ۔

8635

Majma al-Zawaid #8635

عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: «دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِخُفَّيْهِ يَلْبَسُهُمَا فَلَبِسَ إِحْدَاهُمَا ثُمَّ جَاءَ غُرَابٌ فَاحْتَمَلَ الْأُخْرَى فَرَمَى بِهَا فَخَرَجَتْ مِنْهَا حَيَّةٌ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَلْبَسْ خُفَّيْهِ حَتَّى يَنْفُضَهُمَا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ هَاشِمُ بْنُ عَمْرٍو، وَلَمْ أَعْرِفْهُ إِلَّا أَنَّ ابْنَ حِبَّانَ ذَكَرَ فِي الثِّقَاتِ هَاشِمَ بْنَ عَمْرٍو فِي طَبَقَتِهِ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ هُوَ إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ رِوَايَتَهُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَشَيْخُ إِسْمَاعِيلَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ شَامِيٌّ، فَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ، وَهُوَ صَحِيحٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ: "" «اخْشَوْشِنُوا، وَامْشُوا حُفَاةً» "". فِي بَابِ تَرْكِ الرَّفَاهِيَةِ.

EnglishUnverified translation

Abu Umamah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ called for his khuffs to wear them, put on one, then a crow carried off the other and dropped it, and a snake came out of it. The Prophet ﷺ said: > **"Whoever believes in Allah and the Last Day, let him not wear his khuffs until he shakes them out."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے موزے منگوائے تاکہ انہیں پہنیں آپ نے ایک موزہ پہن لیا پھر ایک کوا آیا اس نے دوسرا موزہ اٹھایا اور اسے جا کر پھینک دیا تو اس میں سے سانپ نکل آیا نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ جھاڑنے سے پہلے اپنے موزے نہ پہنے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ہاشم بن عمرو ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں البتہ ابن حبان نے کتاب الثقات میں ہاشم بن عمرو کا ذکر اس کے طبقہ میں کیا ہے بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ یہ وہی ہے ‘ البتہ انہوں نے یہ بات ذکر نہیں کی کہ اس راوی نے اسماعیل بن عیاش سے روایت نقل کی ہے ۔ اور اس حدیث میں اسماعیل کا استاد شامی ہے ‘ تو اس کے راوی ثقہ ہیں اور یہ روایت صحیح ہو گی ‘ اگر اللہ نے چاہا ۔ اس سے پہلے ‘ سہولت پسندی کو ترک کرنے سے متعلق باب میں یہ روایت گزر چکی ہے :’’ مونا کپڑا پہنو ‘ اور برہنہ پاؤں چلو ‘‘۔

8636

Majma al-Zawaid #8636

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «إِنَّمَا يَلْبَسُ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا مَنْ لَا يَرْجُو أَنْ يَلْبَسَهُ فِي الْآخِرَةِ [إِنَّمَا يَلْبَسُ الْحَرِيرَ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ]». قَالَ الْحَسَنُ: فَمَا بَالُ أَقْوَامٍ يَبْلُغُهُمْ هَذَا عَنْ نَبِيِّهِمْ فَيَجْعَلُونَ حَرِيرًا فِي ثِيَابِهِمْ وَ [فِي] بُيُوتِهِمْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that he heard the Messenger of Allah ﷺ say: Only one who hopes not to wear it in the Hereafter wears silk in this world; only one with no share wears silk. Al-Hasan said: What is with people who hear this from their Prophet then place silk in their clothes and houses? > **"Only one who hopes not to wear it in the Hereafter wears silk in this world; only one with no share wears silk."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ دنیا میں ریشم وہ شخص پہنے گا ‘ جو یہ امید نہ رکھتا ہو کہ وہ آخرت میں اس کو پہنے گا ‘ ریشم وہ پہنے گا جس کا ( آخرت میں ) کوئی حصہ نہیں ہو گا “۔ حسن بصری فرماتے ہیں : لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ ان کے نبی کے حوالے سے ان تک یہ بات پہنچی ہے ‘ اور پھر بھی وہ اپنے کپڑوں میں ریشم شامل کر لیتے ہیں اور اپنے گھروں میں بھی استعمال کرتے ہیں ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے ‘ جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8637

Majma al-Zawaid #8637

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتْبَعُ الْحَرِيرَ مِنَ الثِّيَابِ فَيَنْزِعُهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَبَا سَعِيدٍ الْغِفَارِيَّ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ would trace silk in garments and remove it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کپڑے میں سے ریشم تلاش کر کے اسے الگ کر دیتے تھے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوسعید غفاری کا معاملہ مختلف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔

8638

Majma al-Zawaid #8638

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: «يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عُطَارِدًا التَّمِيمِيَّ كَانَ يُقِيمُ حُلَّةَ حَرِيرٍ، فَلَوِ اشْتَرَيْتَهَا فَلَبِسْتَهَا إِذَا جَاءَكَ وُفُودُ النَّاسِ؟ فَقَالَ: "" إِنَّمَا يَلْبَسُ الْحَرِيرَ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that Umar ibn al-Khattab رضي الله عنه said: O Messenger of Allah, Utarid al-Tamimi offers a silk hullah; would you buy it to wear when delegations come to you? He said: > **"Only one with no share wears silk."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! عطارد تمیمی ریشم کا حلہ فروخت کر رہا ہے اگر آپ اسے خرید لیں اور جب لوگوں کے وفود آپ کے پاس آئیں ‘ تو آپ اسے پہن لیں ( تو یہ مناسب ہو گا ) نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ریشم وہ شخص پہنے گا ‘ جس کا ( آخرت میں ) کوئی حصہ نہیں ہو گا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے ۔ امام احمد کے رجال ثقہ ہیں ۔

8639

Majma al-Zawaid #8639

وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ الرَّحْبِيِّ أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ دَخَلَ عَلَى خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ وَأَلْقَى لَهُ وِسَادَةً، وَظَنَّ أَبُو أُمَامَةَ أَنَّهُ حَرِيرٌ فَتَنَحَّى يَمْشِي الْقَهْقَرَى حَتَّى بَلَغَ آخِرَ السِّمَاطِ وَخَالِدٌ يُكَلِّمُ رَجُلًا، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى أَبِي أُمَامَةَ فَقَالَ: يَا أَخِي؟ [مَا ظْنَنْتَ؟] أَظَنَنْتَ أَنَّهَا حَرِيرٌ؟ فَقَالَ أَبُو أُمَامَةَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا يَسْتَمْتِعُ بِالْحَرِيرِ مَنْ يَرْجُو أَيَّامَ اللَّهِ» "". فَقَالَ لَهُ خَالِدٌ: يَا أَبَا أُمَامَةَ أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ: اللَّهُمَّ غُفْرَانَكَ، كُنَّا فِي قَوْمٍ مَا كَذَبُوا وَلَا كُذِّبْنَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَقَدِ اخْتَلَطَ.

EnglishUnverified translation

Habib ibn Ubayd al-Rahbi reports that Abu Umamah رضي الله عنه visited Khalid ibn Yazid, who placed a cushion for him. Abu Umamah thought it silk, so he stepped back walking backwards to the end of the row while Khalid spoke to a man. Khalid turned to Abu Umamah and asked: O my brother, did you think it silk? Abu Umamah said: The Messenger of Allah ﷺ said: > **"None who hopes for the days of Allah enjoys silk."** Khalid asked: O Abu Umamah, did you hear this from the Messenger of Allah ﷺ? He said: O Allah, Your forgiveness; we were among a people who neither lied nor were accused of lying.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حبیب بن عبید رحبی بیان کرتے ہیں : حضرت ابوامامہ ‘ خالد بن یزید کے پاس آئے خالد نے ان کے لئے تکیہ رکھا حضرت ابومامہ بھی رضی اللہ عنہ نے یہ سمجھا کہ شاید یہ ریشم کا ہے ‘ تو وہ پیچھے ہٹے اور الٹے قدموں چلتے ہوئے صف کے آخر تک پہنچ گئے خالد اس دوران ایک شخص سے بات چیت کر رہے تھے جب انہوں نے حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی طرف ‘ توجہ دی ‘ تو بولے : اے میرے بھائی ! آپ نے کیا گمان کیا ہے ؟ آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ ریشم ہے ؟ حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص اللہ کے ایام کی امید رکھتا ہو وہ ریشم سے نفع حاصل نہیں کرے گا ‘‘ تو خالد نے ان سے دریافت کیا : اے ابوامامہ ! کیا آپ نے خود نبی اکرم ﷺ کی زبانی یہ بات سنی ہے ‘ تو حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے اللہ ! تیری مغفرت کا سوال ہے ہم ایک ایسی قوم میں تھے جو غلط بیانی نہیں کرتے تھے اور نہ ہی ہمیں جھٹلایا گیا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔

8640

Majma al-Zawaid #8640

وَعَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ قَالَ: فَحَدَّثَ الْحَسَنُ بِحَدِيثِ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ عُمَرَ فِي الدِّيبَاجِ فَقَالَ الْحَسَنُ: «أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنَ الْحَيِّ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ لَبِنَتُهَا دِيبَاجٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَبِنَةٌ مِنْ نَارٍ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمِ بْنِ صُهَيْبٍ، وَأَنْكَرَ عَلَيْهِ كَثْرَةَ الْغَلَطِ وَتَمَادِيَهُ فِيهِ قَالَ أَحْمَدُ: أَمَّا أَنَا فَأُحَدِّثُ عَنْهُ وَحُدِّثْنَا عَنْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Sulayman al-Taymi reports that al-Hasan narrated the hadith of Abu Uthman al-Nahdi from Umar concerning dibaj, saying: A man of the tribe informed me that he entered upon the Messenger of Allah ﷺ wearing a jubbah whose facing was dibaj silk, and the Messenger of Allah ﷺ said: > **"A facing of Fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سلیمان تیمی بیان کرتے ہیں حسن نے ابوعثمان نہدی کی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے دیباج کے بارے میں نقل کردہ روایت بیان کی ‘ تو حسن نے کہا قبیلے کے ایک شخص نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ وہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ان صاحب کے جسم پر ایک جبہ تھا جس کا ’’ لبنہ ‘‘ ( وہ ٹکڑا جو قمیص یا جبہ کے گریبان پر لگایا جاتا ہے ) ریشم کا تھا ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : یہ آگ کا ” لبنہ “ ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم بن صہیب ہے ۔ انہوں نے اس کی بکثرت غلطیوں اور اس بارے میں اس کے حد سے بڑھنے کی وجہ سے اسے منکر قرار دیا ہے ‘ امام احمد کہتے ہیں : جہاں تک میرا تعلق ہے ‘ تو میں اس سے حدیث روایت کرتا ہوں ‘ اور ہمیں اس کے حوالے سے حدیث بیان کی گئی ہے ‘ اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8641

Majma al-Zawaid #8641

وَعَنْ جَابِرٍ «أَنَّ رَاهِبًا أَهْدَى لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جُبَّةَ سُنْدُسٍ فَلَبِسَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ أَتَى الْبَيْتَ فَوَضَعَهَا، وَحَسَّ بِوَفْدٍ أَتَوْهُ، فَأَمَرَهُ عُمَرُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - أَنْ يَلْبَسَ الْجُبَّةَ لِقُدُومِ الْوَفْدِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " لَا يَصْلُحُ لَنَا لِبَاسُهَا فِي الدُّنْيَا، وَيَصْلُحُ لَنَا فِي الْآخِرَةِ، وَلَكِنْ خُذْهَا يَا عُمَرُ ". قَالَ: تَكْرَهُهَا وَآخُذُهَا؟ قَالَ: " إِنِّي لَا آمُرُكَ أَنْ تَلْبَسَهَا وَلَكِنْ أَرْسِلْ بِهَا إِلَى أَرْضِ فَارِسَ فَتُصِيبَ بِهَا مَالًا ". فَأَرْسَلَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى النَّجَاشِيِّ وَكَانَ قَدْ أَحْسَنَ إِلَى مَنْ فَرَّ إِلَيْهِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ».

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه reports that a monk gifted the Prophet ﷺ a sundus silk jubbah. The Messenger of Allah ﷺ wore it, then went home and removed it. Learning of a delegation coming to him, Umar رضي الله عنه urged him to wear the jubbah for their arrival. The Messenger of Allah ﷺ said: It is not proper for us to wear it in this world, but it is proper for us in the Hereafter; take it, O Umar. He asked: You dislike it and I take it? He said: I do not command you to wear it, but send it to the land of Persia and gain wealth thereby. So the Messenger of Allah ﷺ sent it to the Negus, who had treated well those of the Companions who fled to him. > **"It is not proper for us to wear it in this world, but it is proper for us in the Hereafter. I do not command you to wear it, but send it to the land of Persia and gain wealth thereby."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک راہب نے نبی اکرم ﷺ کو سندس کا جبہ تحفے کے طور پر دیا نبی اکرم ﷺ وہ پہن لیا پھر آپ گھر تشریف لے گئے ‘ اور آپ نے اسے اتار دیا آپ کو ایک وفد کی آمد کے بارے میں پتہ چلا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آپ سے درخواست کی کہ آپ وہ جبہ پہن لیں کیونکہ وفد آنے والا ہے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : دنیا میں اس کو پہننا ہمارے لئے مناسب نہیں ہے آخرت میں وہ ہمارے لئے مناسب ہو گا اے عمر وہ تم لے لو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : آپ اسے ناپسند کر رہے ہیں ، تو کیا میں اسے لے لوں ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : میں تمہیں یہ نہیں کہہ رہا کہ تم اسے پہن لو بلکہ تم اسے فارس کی سرزمین کی طرف بھیجوا دینا اور تم اس سے مال حاصل کر لینا پھر نبی اکرم ﷺ نے وہ جبہ نجاشی کو بھیجوا دیا کیونکہ نبی اکرم ﷺ کے اصحاب جو اس کی طرف گئے تھے ان کے ساتھ اس نے اچھا سلوک کیا تھا ۔

8642

Majma al-Zawaid #8642

وَفِي رِوَايَةٍ: فَأَبَى عُمَرُ أَنْ يَأْخُذَهَا. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

In another narration, Umar refused to take it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اسے لینے سے انکار کر دیا تھا ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت صحیح میں اختصار کے ساتھ منقول ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ‘ اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8643

Majma al-Zawaid #8643

وَعَنْ جُوَيْرِيَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «مَنْ لَبِسَ ثَوْبَ حَرِيرٍ فِي الدُّنْيَا أَلْبَسَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَوْمًا - أَوْ ثَوْبًا - مِنَ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» ".

EnglishUnverified translation

Juwayriyah رضي الله عنها reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever wears a garment of silk in this world, Allah عزوجل shall clothe him one day, or in a garment, of Fire on the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص دنیا میں ریشم کا کپڑا پہنے گا اللہ تعالیٰ ایک دن اسے آگ سے بنا ہوا کپڑا پہنائے گا ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے آگ کا کپڑا پہنائے گا ‘‘۔

8644

Majma al-Zawaid #8644

وَفِي رِوَايَةٍ: "" «مَنْ لَبِسَ ثَوْبَ حَرِيرٍ فِي الدُّنْيَا أَلْبَسَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثَوْبَ مَذَلَّةٍ مِنْ نَارٍ - أَوْ ثَوْبًا مِنَ النَّارِ» - "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

In another narration: > **"Whoever wears a garment of silk in this world, Allah shall clothe him on the Day of Resurrection in a garment of humiliation of Fire, or a garment of Fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ’’ جو شخص دنیا میں ریشم کے کپڑے پہنے گا اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن آگ سے بنا ہوا ذلت کا لباس پہنائے گا ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) آگ سے بنا ہوا کپڑا پہنائے گا ‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

8645

Majma al-Zawaid #8645

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَوْ عِمْرَانَ أَنَّهُ قَالَ: «أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ نَهَى عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ». قُلْتُ: أَخْرَجْتُهُ لِذِكْرِ أَبِي سَعِيدٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Said or Imran رضي الله عنهما said: I bear witness upon the Messenger of Allah ﷺ that he forbade wearing silk.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ یا شاید حضرت عمران رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے بارے میں گواہی دے کر یہ کہتا ہوں کہ آپ نے ریشم پہننے سے منع کیا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے ذکر کی وجہ میں نے یہ روایت یہاں نقل کی ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8646

Majma al-Zawaid #8646

وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: مَنْ لَبِسَ ثَوْبَ حَرِيرٍ أَلْبَسَهُ اللَّهُ ثَوْبًا مِنْ نَارٍ لَيْسَ مِنْ أَيَّامِكُمْ وَلَكِنْ مِنْ أَيَّامِ اللَّهِ الطِّوَالِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ رَجَاءِ بْنِ الْجَارُودِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Hudhayfah رضي الله عنه said: Whoever wears a garment of silk, Allah shall clothe him in a garment of Fire, not of your days but of the long days of Allah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جو شخص ریشمی کپڑا پہنے گا اللہ تعالیٰ اسے آگ سے بنا ہوا کپڑا پہنائے گا ‘ اور وہ دن تمہارے دنوں کے حساب سے نہیں ہو گا بلکہ اللہ تعالیٰ کے طویل دنوں کے حساب سے ہو گا ۔ یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد رجاء بن جارود کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8647

Majma al-Zawaid #8647

وَعَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي رُقَيَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ مَسْلَمَةَ بْنَ مَخْلَدٍ، وَهُوَ قَائِمٌ عَلَى الْمِنْبَرِ، وَهُوَ يَخْطُبُ النَّاسَ، وَهُوَ يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَمَا لَكُمْ فِي الْعَصَبِ وَالْكَتَّانِ مَا يُغْنِيكُمْ عَنِ الْحَرِيرِ؟ وَهَذَا رَجُلٌ فِيكُمْ يُخْبِرُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُمْ يَا عُقْبَةُ، فَقَامَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ [وَأَنَا أَسْمَعُ] فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ "". وَأَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ: "" مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا حُرِمَهُ أَنْ يَلْبَسَهُ فِي الْآخِرَةِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Hisham ibn Abi Ruqayyah reports that he heard Maslamah ibn Makhlad preaching from the pulpit saying: O people, do you not find in coarse and linen garments what suffices you instead of silk? Here is a man among you who shall inform you from the Messenger of Allah ﷺ. Stand, O Uqbah. So Uqbah ibn Amir رضي الله عنه stood and said: I heard the Messenger of Allah ﷺ say: Whoever lies upon me deliberately, let him take his seat in the Fire. And I bear witness that I heard him say: Whoever wears silk in this world shall be forbidden to wear it in the Hereafter. > **"Whoever lies upon me deliberately, let him take his seat in the Fire. Whoever wears silk in this world shall be forbidden to wear it in the Hereafter."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ہشام بن ابورقیہ بیان کرتے ہیں : میں نے مسلمہ بن مخلد کو سنا وہ منبر پر کھڑے ہوئے لوگوں کو خطبہ دے رے تھے اور یہ کہہ رہے تھے اے لوگو ! کیا عصب اور قطان ( نامی مخصوص قسم کے دو کپڑوں ) میں وہ چیز نہیں ہے جو تمہیں ریشم سے بے نیاز کر دے یہ صاحب تمہارے درمیان موجود ہیں یہ تمہیں اللہ کے رسول ﷺ کے حوالے سے ایک چیز بیان کریں گے اے حضرت عقبہ رضی اللہ عنہ آپ کھڑے ہو جائیں ، تو حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے ( راوی کہتے ہیں : ) میں یہ بات خود سن رہا تھا انہوں نے یہ بات بیان کی کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹی بات منسوب کرے وہ جہنم میں جانے کے لئے تیار رہے ‘‘۔ ( حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے پھر یہ فرمایا : ) میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جو شخص دنیا میں ریشم پہنے گا وہ اس بات سے محروم رہے گا کہ آخرت میں اسے پہنے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد امام ابویعلیٰ امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

8648

Majma al-Zawaid #8648

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: «كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَهُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ عَلَيْهِ جُبَّةُ سِيجَانٍ مَزْرُورَةٌ بِالدِّيبَاجِ فَقَالَ: أَلَا إِنَّ صَاحِبَكُمْ هَذَا يُرِيدُ يَضَعُ كُلَّ فَارِسٍ وَيَرْفَعُ كُلَّ رَاعٍ ابْنَ رَاعٍ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَجَامِعِ جُبَّتِهِ وَقَالَ: "" لَا أَرَى عَلَيْكَ لِبَاسَ مَنْ لَا يَعْقِلُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي وَصِيَّةِ نُوحٍ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Amr رضي الله عنهما reports that they were with the Prophet ﷺ when a desert man came wearing a sijan jubbah buttoned with dibaj silk, boasting that their companion sought to lower every horseman and raise every herdsman son of a herdsman. The Messenger of Allah ﷺ seized the folds of his jubbah and said: > **"I shall not see upon you the dress of one without sense."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھے ایک دیہاتی شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا جس کے جسم پر سیجان کا جبہ تھا جو دیباج سے آراستہ تھا ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تمہارا یہ ساتھی یہ چاہتا ہے کہ ہر شہسوار کو پست کر دے اور ہر چرواہے کو بلند کر دے جو چرواہے کا بیٹا ہو پھر نبی اکرم ﷺ نے اس شخص کے جبہ کے گریبان کو پکڑا اور فرمایا : میں تم پر اس شخص کا لباس نہ دیکھوں جس کو عقل نہیں ہوتی ۔ یہ روایت امام احمد نے ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے جو اس سے پہلے حضرت نوح علیہ السلام کی وصیت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

8649

Majma al-Zawaid #8649

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ فِي الْآخِرَةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Masud رضي الله عنه reports that he heard the Messenger of Allah ﷺ say: > **"Whoever wears silk in this world shall not wear it in the Hereafter."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جو شخص دنیا میں ریشم پہنے گا وہ آخرت میں اسے نہیں پہنے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8650

Majma al-Zawaid #8650

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْحَرِيرِ وَالْقَزِّ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reports that the Prophet ﷺ forbade silk and qazz.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ریشم اور قز ( ریشم کی ایک قسم ) سے منع کیا ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔