Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 24 · Chapter 11

Book of Clothing and Adornment

Hadith 8891–8906

16 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

8891

Majma al-Zawaid #8891

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" وَعَدَنِي جِبْرِيلُ مَوْعِدًا وَإِنَّهُ أَبْطَأَ عَلَيَّ "" ثُمَّ قَالَ: "" إِنَّمَا مَنَعَنِي مِنْ ذَلِكَ صَوْتُ جَرَسٍ أَوْ صُورَةٌ فِي بَيْتٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَهْرَمَانُ آلِ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Umar ibn al-Khattab رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said Gabriel promised him an appointment but was slow in coming. Then he said he was prevented only by the sound of a bell or an image in a house. > **"Gabriel promised me an appointment but was slow. I was prevented only by the sound of a bell or an image in a house."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جبرائیل نے مجھ سے ملنے کا وعدہ کیا تھا ‘ اور اسے میرے پاس آنے میں تاخیر ہو گئی اس کے بعد نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ( بعد میں جبرائیل نے مجھ سے کہا : ) میں گھنٹی کی آواز کی وجہ سے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) گھر میں موجود تصویر کی وجہ سے اندر نہیں آ پایا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن دینار ہے جو آل زبیر کا منشی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8892

Majma al-Zawaid #8892

وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ وَلَا كَلْبٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Ayyub رضي الله عنه reports from the Messenger of Allah ﷺ: > **"The angels do not enter a house in which is an image or a dog."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے ہیں جس میں تصویر یا کتا موجود ہو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8893

Majma al-Zawaid #8893

وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ الْبَيْتَ فَرَأَى صُورَةً [فَدَعَا بِمَاءٍ] فَجَعَلَ يَمْحُوهَا وَيَقُولُ: "" قَاتَلَ اللَّهُ قَوْمًا يُصَوِّرُونَ مَا لَا يَخْلُقُونَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Usamah ibn Zayd رضي الله عنهما reports that the Prophet ﷺ entered the House, saw an image, called for water, began effacing it and said: > **"May Allah destroy people who picture what they do not create."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ گھر میں داخل ہوئے ‘ تو آپ نے ایک تصویر ملاحظہ فرمائی آپ نے پانی منگوا کر اسے مٹانا شروع کیا اور ارشاد فرمایا : ’’ اللہ تعالیٰ اس قوم کو برباد کرے جو ان چیزوں کی تصویریں بناتے ہیں جنہیں وہ تخلیق نہیں کر سکتے ہیں “۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8894

Majma al-Zawaid #8894

وَعَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ قَالَتْ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَلَّ ثَوْبًا وَهُوَ فِي الْكَعْبَةِ ثُمَّ جَعَلَ يَضْرِبُ التَّصَاوِيرَ الَّتِي فِيهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Safiyyah bint Shaybah رضي الله عنها reports that she saw the Messenger of Allah ﷺ wet a cloth while in the Kaaba then strike with it the pictures inside.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا آپ نے کپڑا گیلا کروایا آپ اس وقت خانہ کعبہ میں موجود تھے اور پھر آپ نے خانہ کعبہ میں موجود تصویروں پر وہ کپڑا پھیرنا شروع کیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

8895

Majma al-Zawaid #8895

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «لَا تَدَخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةُ تِمْثَالٍ، وَالْمُصَوِّرُونَ يُعَذَّبُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي النَّارِ، يَقُولُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ: قُومُوا إِلَى مَا صَوَّرْتُمْ، فَلَا يَزَالُونَ يُعَذَّبُونَ حَتَّى تَنْطِقَ الصُّوَرُ وَلَا تَنْطِقُ» "". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الزُّعَيْزِعَةِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that he heard the Messenger of Allah ﷺ say the angels do not enter a house in which is an image of a statue, and picture-makers shall be punished in the Fire on the Day of Resurrection. The Most Merciful shall say to them rise to what you pictured, and they shall be punished until the images speak, and they shall never speak. > **"The angels do not enter a house in which is an image of a statue. Rise to what you pictured."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے ہیں جس میں کوئی تصویر موجود ہو قیامت کے دن تصویر بنانے والوں کو جہنم میں عذاب دیا جائے گا رحمان ان سے فرمائے گا : تم نے جو تصویریں بنائی تھیں تم اٹھ کر ان کی طرف جاؤ اور ان لوگوں کو مسلسل عذاب ہوتا رہے گا ‘ جب تک وہ تصویریں کلام نہیں کریں گی اور وہ کلام نہیں کر پائیں گی ( یعنی انہیں ہمیشہ عذاب ہوتا رہے گا ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : میں صحیح میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوزعیزعہ ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8896

Majma al-Zawaid #8896

وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: «كَانَ لِي غَزَالٌ مِنْ ذَهَبٍ، فَأَمَرَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَتَصَدَّقَ بِهِ فَفَعَلْتُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Umm Salamah رضي الله عنها reports that she owned a gold gazelle, and the Prophet ﷺ ordered her to give it in charity, so she did.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میرا سونے کا بنا ہوا ایک ہرن تھا نبی اکرم ﷺ نے مجھے یہ حکم دیا میں اسے صدقہ کر دوں ‘ تو میں نے ایسا ہی کیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

8897

Majma al-Zawaid #8897

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَفَعَ الْحَدِيثَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «فِي التَّمَاثِيلِ: رَخَّصَ فِيمَا كَانَ يُوطَأُ، وَكَرِهَ مَا كَانَ مَنْصُوبًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه, raising it to the Prophet ﷺ concerning statues, reports that he permitted what is trodden underfoot and disliked what is erected.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تماثیل کے بارے میں نبی اکرم ﷺ تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ان تماثیل کے بارے میں اجازت دی ہے جو پاؤں کے نیچے آ جاتی ہیں اور انہیں ناپسندیدہ قرار دیا ہے جو لٹکی ہوئی ہوتی ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ارقم ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8898

Majma al-Zawaid #8898

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: «مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِصَنَمٍ مِنْ نُحَاسٍ فَضَرَبَ ظَهْرَهُ بِظَهْرِ كَفِّهِ ثُمَّ قَالَ: "" خَابَ وَخَسِرَ مَنْ عَبَدَكَ مَنْ دُونِ اللَّهِ "". ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جِبْرِيلُ وَمَعَهُ مَلَكٌ، فَتَنَحَّى الْمَلَكُ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَا شَأْنُهُ تَنَحَّى؟ "" قَالَ: إِنَّهُ وَجَدَ مِنْكَ رِيحَ نُحَاسٍ، وَإِنَّا لَا نَسْتَطِيعُ رِيحَ النُّحَاسِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ يُوسُفَ الصَّنْعَانِيُّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ أَبُو مُسْهِرٍ، وَأَبُو سَبْرَةَ. قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُعْرَفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Umar رضي الله عنهما reports that the Prophet ﷺ passed a copper idol, struck its back with the back of his hand and said ruined and lost is whoever worships you besides Allah. Then Gabriel came to the Prophet ﷺ with an angel who withdrew. The Prophet ﷺ asked why he withdrew, and he said he smelled copper upon him, and they cannot bear the smell of copper. > **"Ruined and lost is whoever worships you besides Allah. He smelled copper upon you, and we cannot bear the smell of copper."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کا گزر ‘ تانبے کے بنے ہوئے بت کے پاس سے ہوا آپ نے اپنا دست مبارک اس کی پشت پر مارا اور پھر فرمایا وہ شخص رسواء ہو جائے ‘ اور خسارے کا شکار ہو جائے جو شخص اللہ کو چھوڑ کر تمہاری عبادت کرے پھر نبی اکرم ﷺ کے پاس حضرت جبرائیل آئے ان کے ساتھ ایک فرشتہ بھی تھا وہ فرشتہ پیچھے ہٹ گیا نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اس کا کیا معاملہ ہے ؟ یہ کیوں پیچھے ہٹ گیا ہے حضرت جبرائیل نے بتایا : اسے آپ سے تانبے کی بو محسوس ہوئی ہے ‘ اور ہم ( یعنی فرشتے ) تانبے کی بو برداشت نہیں کر سکتے ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن یوسف صنعانی ہے ‘ جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔ ابومسہر نے اس کی تعریف کی ہے ایک راوی ابوسبرہ ہے امام ذہبی کہتے ہیں : یہ معروف نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8899

Majma al-Zawaid #8899

عَنْ مَوْلًى لِعَائِشَةَ أَنَّهُ «كَانَ يَقُودُ بِهَا أَنَّهَا كَانَتْ إِذَا سَمِعَتْ صَوْتَ الْجَرَسِ أَمَامَهَا قَالَتْ: قِفْ بِي، فَيَقِفُ حَتَّى لَا تَسْمَعَهُ، وَإِذَا سَمِعَتْهُ وَرَاءَهَا قَالَتْ: أَسْرِعْ بِي حَتَّى لَا أَسْمَعَهُ، قَالَتْ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" إِنَّ لَهُ تَابِعًا مِنَ الْجِنِّ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَمَوْلَى عَائِشَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

A freedman of Aishah who led her mounts reports that when she heard the sound of a bell ahead of her she would say stop with me, and he would stop until she heard it no more. When she heard it behind her she would say hasten with me until she heard it no more. She said the Messenger of Allah ﷺ said it has a follower among the jinn. > **"It has a follower among the jinn."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے غلام جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے اونٹ کو لے کر چلا کرتے تھے وہ بیان کرتے ہیں : جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اپنے آگے گھنٹی کی آواز سنتی تھیں ، تو فرماتی تھیں : ٹھہر جاؤ ! اور وہ اس وقت تک ٹھہری رہتی تھیں جب تک وہ آواز سنائی دینا بند نہیں ہو جاتی تھی اور جب وہ اپنے پیچھے آواز سنتی تھی ‘ تو کہتی تھیں : مجھے تیزی سے لے کے چلو ! یہاں تک کہ میں اس کی آواز نہ سنوں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ اس ( یعنی گھنٹی ) کے پیچھے تابع کے طور پر ایک جن ہوتا ہے “۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے غلام سے میں واقف نہیں ہوں ۔

8900

Majma al-Zawaid #8900

وَعَنْ عَائِشَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِالْأَجْرَاسِ أَنْ تُقْطَعَ مِنْ أَعْنَاقِ الْإِبِلِ يَوْمَ بَدْرٍ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports that on the day of Badr the Messenger of Allah ﷺ ordered bells cut from the necks of camels.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں غزوہ بدر کے دن نبی اکرم ﷺ نے یہ حکم دیا کہ اونٹوں کی گردنوں میں موجود گھنٹیوں کو کاٹ دیا جائے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8901

Majma al-Zawaid #8901

وَعَنْ حُوَيْطِبِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى - وَقَالَ بَعْضُهُمْ: حُوَيْطٌ وَالصَّحِيحُ حُوَيْطِبٌ - أَنَّهُ رَأَى رُفْقَةً فِيهَا جَرَسٌ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَا تَصْحَبُ الْمَلَائِكَةُ رُفْقَةً فِيهَا جَرَسٌ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Huwaytib ibn Abd al-Uzza رضي الله عنه saw a party with a bell and said the Messenger of Allah ﷺ said: > **"The angels do not accompany a party in which is a bell."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حويطب بن عبدالعزی رضی اللہ عنہ ‘ بعض حضرات نے ان کا نام حویط نقل کیا ہے ‘ لیکن صحیح لفظ حویطب ان کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے کچھ سواروں کو دیکھا جن میں گھنٹی موجود تھی ، تو یہ بات بتائی کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ فرشتے ایسے سواروں کے ساتھ نہیں رہتے جن میں گھنٹی موجود ہو ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8902

Majma al-Zawaid #8902

وَعَنْ حَوْطِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِقَطْعِ الْجَرَسِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Hawt ibn Abd al-Uzza رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ ordered cutting bells.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حوط بن عبدالعزی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے گھنٹی کاٹ دینے کا حکم دیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8903

Majma al-Zawaid #8903

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: «أَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةٍ غَزَاهَا بِالْأَجْرَاسِ أَنْ تُقْطَعَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِيهِ تَوْثِيقٌ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه reports that on a campaign he fought, the Prophet ﷺ ordered bells cut.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ایک غزوہ کے دوران گھنٹیوں کے بارے میں یہ حکم دیا تھا کہ انہیں کاٹ دیا جائے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے اس کی کمزور توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8904

Majma al-Zawaid #8904

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: «كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعَ صَوْتَ جَرَسٍ فَقَالَ: "" الْمَلَائِكَةُ لَا تَتْبَعُ رُفْقَةً فِيهَا جَرَسٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ مَيْمُونٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that they were with the Messenger of Allah ﷺ when he heard the sound of a bell and said: > **"The angels do not follow a party in which is a bell."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھے نبی اکرم ﷺ نے گھنٹی کی آواز سنی ‘ تو ارشاد فرمایا : فرشتے ایسے سواروں کے ساتھ نہیں جاتے جن میں گھنٹی موجود ہو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن میمون ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8905

Majma al-Zawaid #8905

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا تَقْرَبُ الْمَلَائِكَةُ عِيرًا فِيهَا جَرَسٌ، وَلَا بَيْتًا فِيهِ جَرَسٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"The angels do not approach a caravan in which is a bell, nor a house in which is a bell."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ راویت کرتے ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ فرشتے ایسے قافلے کے قریب نہیں جاتے جس میں گھنٹی موجود ہو اور اپنے گھر کے قریب نہیں جاتے جس میں گھنٹی موجود ہو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

8906

Majma al-Zawaid #8906

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِقَطْعِ الْأَجْرَاسِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَرِيرُ بْنُ الْمُسْلِمِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عُمَرَ فِي بَابِ التَّمَاثِيلِ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ ordered bells cut.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے گھنٹیوں کو کاٹ دینے کا حکم دیا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جریر بن مسلم ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔ اس سے پہلے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ’’ تماثیل ‘‘ سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ۔