Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 23 · Chapter 6

Book of Medicine

Hadith 8475–8490

16 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

8475

Majma al-Zawaid #8475

وَعَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: «خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْمَدِينَةِ فَالْتَفَتَ إِلَيْهَا فَقَالَ: " إِنَّ اللَّهَ قَدْ بَرَّأَ هَذِهِ الْجَزِيرَةَ مِنَ الشِّرْكِ» ".

EnglishUnverified translation

Al-Abbas ibn Abd al-Muttalib رضي الله عنه reports going out with the Messenger of Allah ﷺ from Medina. He turned to it saying Allah has cleared this peninsula of polytheism. > **"Verily Allah has cleared this peninsula of polytheism."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ مدینہ منورہ سے نکلا ‘ نبی اکرم ﷺ نے مڑ کے مدینہ منورہ کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا : ’’ بے شک اللہ تعالیٰ نے اس شہر کو شرک سے لاتعلق کر دیا ہے ‘‘۔

8476

Majma al-Zawaid #8476

وَفِي رِوَايَةٍ: "" «إِنَّ اللَّهَ قَدْ طَهَّرَ هَذِهِ الْقَرْيَةَ مِنَ الشِّرْكِ إِنْ لَمْ تُضِلَّهُمُ النُّجُومُ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَالثَّوْرِيُّ، وَضَعَّفَهُ النَّاسُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

In a narration Allah has purified this town of polytheism if stars do not misguide them. Abu Yala and al-Tabarani transmit in the Large and Middle, with Qays ibn al-Rabi deemed trustworthy by Shubah and al-Thawri, weakened by others. > **"Verily Allah has purified this town of polytheism, if stars do not misguide them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ’’ بے شک اللہ تعالیٰ نے اس بستی کو شرک سے پاک کر دیا ہے ‘ اگر ستارے ( یا علم نجوم ) ان لوگوں کو گمراہ نہ کرے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے ‘ جسے شعبہ اور ثوری نے ثقہ کہا ہے اور ( دوسرے ) لوگوں نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8477

Majma al-Zawaid #8477

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ النَّظَرِ فِي النُّجُومِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُقْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَصَمُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَذُكِرَ عَنْ أَحْمَدَ: أَنَّهُ وَثَّقَهُ، وَأَنْكَرَ أَبُو حَاتِمٍ عَلَيْهِ هَذَا الْحَدِيثَ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ forbade looking into stars.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے علم نجوم میں غور کرنے ( یعنی سیکھنے یا اس سے متعلق ہونے ) سے منع کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عقبہ بن عبداللہ اصم ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔ امام احمد کے حوالے سے یہ بات ذکر کی گئی ہے کہ انہوں نے اس کی توثیق کی ہے ‘ اور ابوحاتم نے اس راوی کے حوالے سے اس حدیث کو منکر قرار دیا ہے ۔

8478

Majma al-Zawaid #8478

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «رُبَّ مُعَلِّمِ [حُرُوفِ] أَبِي جَادٍ دَارِسٌ فِي النُّجُومِ لَيْسَ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ خَلَاقٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ said many a teacher of Abjad letters studying stars has no share with Allah on Resurrection Day. > **"Many a teacher of Abjad letters studying stars has no share with Allah on Resurrection Day."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : کئی ( حروف ابجد کی ) تعلیم دینے والے ‘ علم نجوم سکھاتے ہیں قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان لوگوں کا کوئی حصہ نہیں ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے ‘ اور وہ کذاب ہے ۔

8479

Majma al-Zawaid #8479

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ تَطَيَّرَ وَلَا مَنْ تُطُيِّرَ لَهُ، وَمَنْ تَكَهَّنَ وَلَا مَنْ تُكُهِّنَ لَهُ، وَلَا مَنْ سَحَرَ وَلَا مِنْ سُحِرَ لَهُ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ said not of us is who takes omens or has them taken, practices soothsaying or has it practiced, practices magic or has it practiced. > **"Not of us is who takes omens or has omens taken for him, practices soothsaying or has it practiced for him, practices magic or has it practiced for him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ وہ شخص ہم میں سے نہیں جو فال نکالے یا جس کے لئے فال نکالی جائے یا جو شخص کہانت کرے یا اس کے لئے کہانت کی جائے یا جو شخص جادو کرے یا اس کے لئے جادو کیا جائے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8480

Majma al-Zawaid #8480

وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَيْسَ مِنَّا مَنْ تَطَيَّرَ أَوْ تُطُيِّرَ لَهُ، أَوْ تَكَهَّنَ أَوْ تُكُهُّنَ لَهُ، أَوْ سَحَرَ أَوْ سُحِرَ لَهُ، وَمَنْ عَقَدَ عُقْدَةً - أَوْ قَالَ: عُقِدَ عُقْدَةٌ لَهُ - وَمَنْ أَتَى كَاهِنًا فَصَدَّقَهُ بِمَا قَالَ فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا إِسْحَاقَ بْنَ الرَّبِيعِ وَهُوَ ثِقَةٌ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي السَّاحِرِ فِي أَوَاخِرِ الْحُدُودِ لِمَا يَسْتَحِقُّهُ السَّاحِرُ مِنَ الْقَتْلِ وَغَيْرِهِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

EnglishUnverified translation

Imran ibn Husayn رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said not of us is who takes omens or has them taken, practices soothsaying or has it practiced, practices magic or has it practiced, ties a knot or has it tied, and whoever visits a diviner believing what he says disbelieves in what descended upon Muhammad ﷺ. Narrations on the sorcerer's killing come at the end of prescribed punishments, Allah willing. > **"Not of us is who takes omens or has omens taken for him, practices soothsaying or has it practiced for him, practices magic or has it practiced for him, ties a knot or has a knot tied for him; and whoever visits a diviner believing what he says disbelieves in what descended upon Muhammad."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ وہ شخص ہم میں سے نہیں جو فال نکالے یا اس کے لئے فال نکالی جائے یا جو کہانت کرے یا اس کے لئے کہانت کی جائے یا جو جادو کرے یا اس کے لئے جادو کیا جائے یا جو گرہ لگائے ( یعنی جادو کرے ) راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : یا اس کے لئے گرہ لگائی جائے یا جو شخص کاہن کے پاس آئے ‘ اور اس کی کہی ہوئی بات کی تصدیق کرے ‘ تو وہ اس شریعت کا کفر کرتا ہے جو حضرت محمد ﷺ پر نازل کی گئی ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف اسحاق بن ربیع کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں جادوگر کے بارے میں کچھ احادیث آگے چل کر کتاب الحدود کے آخر میں آئیں گی جس میں یہ ذکر ہو گا کہ جادوگر اس بات کا مستحق ہے کہ اسے قتل کر دیا جائے ‘ اور دیگر امور کا ذکر ہو گا ‘ اگر اللہ نے چاہا ۔

8481

Majma al-Zawaid #8481

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «اتَّخِذُوا الدِّيكَ الْأَبْيَضَ، فَإِنَّ دَارًا فِيهَا دِيكٌ أَبْيَضُ لَا يَقْرَبُهَا شَيْطَانٌ وَلَا سَاحِرٌ، وَلَا الدُّوَيْرَاتِ حَوْلَهَا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَّاشِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said take the white rooster, for a house with a white rooster is approached by neither Satan nor sorcerer, nor the houses around it. > **"Take the white rooster, for a house with a white rooster is approached by neither Satan nor sorcerer, nor the houses around it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ سفید مرغ رکھو کیونکہ جس گھر میں سفید مرغ ہو گا شیطان یا جادوگر اس کے قریب نہیں آئے گا بلکہ اس کے آس پاس کے گھروں میں بھی نہیں آئے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن عکاشی ہے ‘ اور وہ کذاب ہے ۔

8482

Majma al-Zawaid #8482

عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنْ أَتَى كَاهِنًا فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» - "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا عُقْبَةَ بْنَ سِنَانٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir ibn Abdullah رضي الله عنهما reports from the Prophet ﷺ that whoever visits a diviner believing what he says disbelieves in what descended upon Muhammad ﷺ. > **"Whoever visits a diviner believing what he says disbelieves in what descended upon Muhammad."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ جو شخص کاہن کے پاس جائے ‘ اور اس کی کہی ہوئی بات کی تصدیق کرے ‘ تو وہ شخص اس چیز کا کفر کرتا ہے جو حضرت محمد ﷺ پر نازل کی گئی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عقبہ بن سنان کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ۔

8483

Majma al-Zawaid #8483

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «مَنْ أَتَى عَرَّافًا لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُصْعَبِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمْزَةَ الدَّهْرِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Umar ibn al-Khattab رضي الله عنه reports hearing the Messenger of Allah ﷺ say whoever visits a seer, his prayer is not accepted forty nights. > **"Whoever visits a seer, his prayer is not accepted forty nights."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جو شخص ’’ عراف ‘‘ ( قیافہ شناس یا کاہن ) کے پاس جائے اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہوتی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مصعب بن ابراہیم بن حمزہ دہری سے نقل کی ہے ۔ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8484

Majma al-Zawaid #8484

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ أَتَى عَرَّافًا لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ said whoever visits a seer, his prayer is not accepted forty nights. > **"Whoever visits a seer, his prayer is not accepted forty nights."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص عراف ( قیافہ شناس یا کاہن ) کے پاس جائے اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہوتی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

8485

Majma al-Zawaid #8485

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ أَتَى كَاهِنًا فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ فَقَدْ بَرِئَ مِمَّا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَمَنْ أَتَاهُ غَيْرَ مُصَدِّقٍ لَهُ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِيهِ تَوْثِيقٌ فِي أَحَادِيثِ الرِّقَاقِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said whoever visits a diviner believing what he says is absolved from what descended upon Muhammad ﷺ, and whoever visits unbelieving, his prayer is not accepted forty nights. > **"Whoever visits a diviner believing what he says is absolved from what descended upon Muhammad; and whoever visits him unbelieving, his prayer is not accepted forty nights."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص کاہن کے پاس جائے ‘ اور اس کی کہی ہوئی بات کی تصدیق کرے ‘ تو وہ اس چیز سے لاتعلق ہو جاتا ہے جو حضرت محمد ﷺ پر نازل کی گئی ہے ‘ اور جو شخص اس کی تصدیق کیے بغیر اس کے پاس جائے ، تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہوتی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے دلوں کو نرم کرنے والے موضوعات میں اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8486

Majma al-Zawaid #8486

وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «مَنْ أَتَى كَاهِنًا فَسَأَلَهُ عَنْ شَيْءٍ حُجِبَتْ عَنْهُ التَّوْبَةُ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً فَإِنْ صَدَّقَهُ بِمَا قَالَ كَفَرَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ أَيْضًا: "" «فَإِنْ آمَنَ بِمَا يَقُولُ "" مَكَانَ: "" فَصَدَّقَهُ» "". وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Wathilah ibn al-Asqa رضي الله عنه reports hearing the Messenger of Allah ﷺ say whoever visits a diviner asking about something, repentance is veiled from him forty nights; if he believes what he says he disbelieves. In his narration if he has faith in what he says instead of believes him. > **"Whoever visits a diviner asking about something, repentance is veiled from him forty nights; if he believes what he says he disbelieves."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ’’ جو شخص کاہن کے پاس جائے ‘ اور اس سے کسی چیز کے بارے میں دریافت کرے ‘ تو چالیس دن تک اس کی ‘ توبہ محجوب رہتی ہے ‘ اور اگر وہ اس کی کہی ہوئی بات کی تصدیق کر دے ‘ تو وہ کفر کا مرتکب ہوتا ہے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ ان کی نقل کردہ ایک روایت میں : ” اور اس کی تصدیق کر دے ‘‘ اس کی جگہ یہ الفاظ ہیں :’’ اگر وہ اس پر ایمان رکھے ‘ جو اس نے کہا ہو ‘‘۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن احمد واسطی ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

8487

Majma al-Zawaid #8487

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «لَنْ يَنَالَ الدَّرَجَاتِ الْعُلَى مَنْ تَكَهَّنَ، أَوِ اسْتَقْسَمَ، أَوْ رَجَعَ مِنْ سَفَرٍ تَطَيُّرًا» ".

EnglishUnverified translation

Abu al-Darda رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said the high ranks shall never attain who practices divination, seeks lots, or returns from travel by omen. > **"The high ranks shall never attain who practices divination, seeks lots, or returns from travel by omen."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ وہ شخص بلند درجہ تک نہیں پہنچے گا ، جو کہانت کرے یا پانسوں کے تیر رکھے یا فال ( یا بدشگونی ) کی وجہ سے سفر سے واپس آ جائے ‘‘۔

8488

Majma al-Zawaid #8488

وَفِي رِوَايَةٍ: "" «أَوْ تَطَيَّرَ طِيَرَةً تَرُدُّهُ عَنْ سَفَرٍ، لَمْ يَنْظُرْ إِلَى الدَّرَجَاتِ الْعُلَى» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

In a narration if he takes an omen turning him from travel, he shall not look upon the high ranks. > **"If he takes an omen turning him from travel, he shall not look upon the high ranks."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ’’ یا وہ بدشگونی لے ‘ اور یہ چیز اسے سفر سے لوٹا دے ‘ وہ بلند درجات کی طرف نہیں دیکھے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ۔ جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں ۔

8489

Majma al-Zawaid #8489

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: «مَنْ أَتَى عَرَّافًا أَوْ كَاهِنًا يُؤْمِنُ بِمَا يَقُولُ، فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "" فَصَدَّقَهُ "". وَكَذَلِكَ رِوَايَةُ الْبَزَّارِ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah, meaning Ibn Masud رضي الله عنه, says whoever visits a seer or diviner believing what he says disbelieves in what descended upon Muhammad ﷺ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ جو شخص عراف ( قیافہ شناس ) یا کاہن کے پاس جاتا ہے ‘ اور اس کی کہی ہوئی بات پر ایمان رکھتا ہے ‘ تو وہ اس چیز پر انکار کرتا ہے جو حضرت محمد ﷺ پر نازل کی گئی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں :’’ وہ اس کی تصدیق کرتا ہے ‘‘۔ اسی طرح امام بزار کی روایت ہے ‘ معجم کبیر اور امام بزار کے رجال ثقہ ہیں ۔

8490

Majma al-Zawaid #8490

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ أَتَى عَرَّافًا أَوْ سَاحِرًا أَوْ كَاهِنًا فَسَأَلَهُ فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ، فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا هُبَيْرَةَ بْنَ يَرْيَمَ وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Masud رضي الله عنه says whoever visits a seer, sorcerer, or diviner, asks him and believes what he says, disbelieves in what descended upon Muhammad ﷺ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو شخص عراف ( قیافہ شناس ) یا جادوگر یا کاہن کے پاس جائے ‘ اور اس سے کچھ دریافت کرے اور اس کی کہی ہوئی بات کی تصدیق کرے ‘ تو وہ اُس چیز کا کفر کرتا ہے ، جو حضرت محمد ﷺ پر نازل کی گئی ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف ہبیرہ بن یریم کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ۔