Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 23 · Chapter 5

Book of Medicine

Hadith 8435–8474

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

8435

Majma al-Zawaid #8435

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «ثَلَاثَةٌ مِنَ السِّحْرِ: الرُّقَى، وَالتِّوَلُ، وَالتَّمَائِمُ» "". قَالَ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ: التِّوَلُ: الْمَرْأَةُ تُوجِدُ زَوْجَهَا حَتَّى يُحِبَّهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Umamah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said three are of magic: incantations, tiwalah, and amulets. Ali ibn Yazid explains tiwalah as a woman bewitching her husband to love her. > **"Three are of magic: incantations, tiwalah, and amulets."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ تین چیزیں جادو کا حصہ ہیں ‘ دم کرنا ( یعنی جھاڑ پھونک ) ‘ تول ‘ اور تعویذ ‘‘۔ علی بن یزید کہتے ہیں : تول سے مراد یہ ہے کہ عورت اپنے شوہر کے لئے کوئی ایسا عمل کرے کہ شوہر اس سے محبت کرنے لگے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8436

Majma al-Zawaid #8436

وَعَنْ جَبَلَّةَ بْنِ الْأَزْرَقِ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى بِأَصْحَابِهِ إِلَى جَنْبِ جِدَارٍ كَثِيرِ الْأَحْجِرَةِ صَلَاةَ الظُّهْرِ أَوِ الْعَصْرِ، فَلَمَّا جَلَسَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ، خَرَجَتْ عَقْرَبٌ فَلَدَغَتْهُ، فَغُشِيَ عَلَيْهِ، فَرَّقَاهُ النَّاسُ، فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ: "" اللَّهُ شَفَانِي وَلَيْسَ بِرُقْيَتِكُمْ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَالِحٍ كَاتِبِ اللَّيْثِ، وَكِلَاهُمَا قَدْ ضُعِّفَ وَوُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Jabalah ibn al-Azraq رضي الله عنه, among the companions of the Messenger of Allah ﷺ, reports that the Messenger of Allah ﷺ prayed Dhuhr or Asr with companions beside a very stony wall. Sitting after two rakahs, a scorpion emerged and stung him, he fainted, people performed ruqyah. Awaking he said Allah healed him, not their ruqyah. > **"Allah healed me, not your ruqyah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جبلہ بن ازرق رضی اللہ عنہ ‘ جو نبی اکرم ﷺ کے اصحاب میں سے ہیں ‘ وہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺ نے اپنے اصحاب کو ایک ایسی دیوار کے پہلو میں نماز پڑھائی ، جس پر پتھر بہت زیادہ تھے ، آپ نے ظہر یا عصر کی نماز پڑھائی تھی ‘ جب آپ دو رکعت کے بعد بیٹھ گئے ‘ تو ایک بچھو نکلا ‘ جس نے آپ ڈنک مارا ‘ آپ پر بے ہوشی طاری ہوئی ‘ لوگوں نے آپ کو دم کیا ‘ جب آپ کو ہوش آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ’’ اللہ تعالیٰ نے مجھے شفاء دی ہے ‘ تمہارے دم نے شفاء نہیں دی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد بکر بن سہل کے حوالے سے عبداللہ بن صالح سے نقل کی ہے ۔ جو عبداللہ کاتب ہے ‘ اور ان دونوں کو ضعیف قرار دیا گیا ہے ‘ اور ان کی توثیق بھی کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8437

Majma al-Zawaid #8437

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «قَالَ لِأَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ: "" مَا شَأْنُ أَجْسَامِ بَنِي أَخِي ضَارِعَةً، أَتُصِيبُهُمْ حَاجَةٌ؟ "" قَالَتْ: لَا، وَلَكِنْ تُسْرِعُ إِلَيْهِمُ الْعَيْنُ، أَفَنَرْقِيهِمْ؟ قَالَ: "" وَبِمَاذَا؟ "" فَعَرَضَتْ عَلَيْهِ فَقَالَ: "" ارْقِيهِمْ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Jabir ibn Abdullah رضي الله عنهما reports that the Prophet ﷺ said to Asma bint Umays رضي الله عنها asking why his brother's sons are lean, whether need afflicts them. She said no, but the eye hastens to them, shall they be charmed. He asked with what. She presented it, and he said charm them. > **"What is with my brother's sons lean? Are they afflicted by need? With what? Charm them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے فرمایا : کیا وجہ ہے ‘ میرے بھتیجوں کے جسم کمزور ہو گئے ہیں کیا انہیں بھوک لاحق ہوئی ہے ؟ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے عرض کی : جی نہیں ! انہیں نظر جلدی لگ جاتی ہے ‘ کیا ہم انہیں دم کر دیا کریں ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : کن کلمات کے ذریعے ؟ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے وہ ( کلمات ) آپ کے سامنے بیان کیے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم انہیں دم کر دیا کرو ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8438

Majma al-Zawaid #8438

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا اشْتَكَى رَقَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ: "" بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكُ، مِنْ كُلِّ دَاءٍ يَشْفِيكُ، مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ، وَمِنْ شَرِّ كُلِّ ذِي عَيْنٍ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports that when the Prophet ﷺ complained, Gabriel عليه السلام charmed him saying in Allah's name he charms him from every disease to heal him, from the evil of an envier when envying, and every possessor of an eye. > **"In Allah's name I charm you, from every disease to heal you, from the evil of an envier when he envies, and from the evil of every possessor of an eye."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ جب بیمار ہوئے ، تو حضرت جبرائیل نے آپ کو دم کرتے ہوئے یہ پڑھا : ’’ اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے ‘ میں آپ کو دم کرتا ہوں ‘ جو ہر بیماری کے لئے ہے ‘ کہ وہ آپ کو شفاء دے اور حسد کرنے والے کے شر سے ‘ جب وہ حسد کرے ‘ اور ہر نظر لگانے والے ( کی نظر ) کے شر سے ( آپ کو محفوظ رکھے ) ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8439

Majma al-Zawaid #8439

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: «دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعُودُهُ، وَبِهِ مِنَ الْوَجَعِ مَا يَعْلَمُهُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - شِدَّةً، ثُمَّ دَخَلْتُ عَلَيْهِ مِنَ الْعَشِيِّ وَقَدْ بَرِأَ أَحْسَنَ بَرْءٍ، فَقُلْتُ لَهُ: دَخَلْتُ عَلَيْكَ غَدْوَةً وَبِكَ مِنَ الْوَجَعِ مَا يَعْلَمُ اللَّهُ شِدَّةً، وَدَخَلْتُ عَلَيْكَ الْعَشِيَّةَ وَقَدْ بَرِأْتَ؟ فَقَالَ: "" يَا ابْنَ الصَّامِتِ، إِنَّ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَقَانِي بِرُقْيَةٍ بَرِأْتُ أَلَا أُعَلِّمُكَهَا؟ "" قُلْتُ: بَلَى. قَالَ: "" بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مَنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ، مَنْ حَسَدِ كُلِّ حَاسِدٍ وَعَيْنٍ وَسَمِّ اللَّهَ يَشْفِيكَ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ubadah ibn al-Samit رضي الله عنه reports visiting the Messenger of Allah ﷺ in severe pain known to Allah تبارك وتعالى, then visiting at evening fully healed. Asked, the Prophet ﷺ said O son of al-Samit, Gabriel عليه السلام charmed him with a charm and he healed, shall he teach it. He said yes. He said in Allah's name he charms from all harming, from every envier's envy and eye, and name Allah to heal. > **"O son of al-Samit, Gabriel charmed me with a charm and I healed; shall I teach it to you? In Allah's name I charm you from all that harms you, from every envier's envy and eye; and name Allah to heal you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں ‘ آپ کی عیادت کرنے کے لئے حاضر ہوا آپ کو جو تکلیف تھی ‘ اُس کی شدت اللہ بہتر جانتا ہے ، پھر میں شام کے وقت آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ‘ تو آپ مکمل طور پر ٹھیک ہو چکے تھے ‘ میں نے عرض کی : میں صبح آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا تو آپ کو اتنی تکلیف تھی کہ جس کی شدت اللہ جانتا ہے ‘ اور شام کو میں آپ کے پاس آیا ہوں ‘ تو آپ ٹھیک ہو چکے ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے ابن صامت ! جبرائیل نے مجھے دم کیا ، جس کی وجہ سے میں ٹھیک ہو گیا ‘ کیا میں تمہیں ان کلمات کی تعلیم دوں ؟ میں نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ( یعنی یہ کلمات پڑھے : ) ’’ اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے ‘ میں تمہیں دم کرتا ہوں ‘ جو اس چیز کے حوالے سے ہے ‘ جو تمہیں اذیت دے اور ہر حسد کرنے والے کے حسد کے لئے ‘ اور ہر نظر کے لئے ‘‘ ( نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ) اور تم اللہ کا نام لو ( یا بسم اللہ پڑھ لو ! ) وہ تمہیں شفاء دے گا ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان ہے ‘ جو اہل شام سے تعلق رکھنے والا فرد ہے کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ‘ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں

8440

Majma al-Zawaid #8440

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَ الْحَدِيثَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «هَذِهِ الْكَلِمَاتُ دَوَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ، وَأَسْمَائِهِ كُلِّهَا عَامَّةً، مِنْ شَرِّ السَّامَّةِ وَالْهَامَّةِ، وَشَرِّ الْعَيْنِ اللَّامَّةِ، وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ، وَمِنْ شَرِّ أَبِي قِتْرَةَ وَمَا وَلَدَ، ثَلَاثَةٌ وَثَلَاثُونَ مِنَ الْمَلَائِكَةِ أَتَوْا رَبَّهُمْ، فَقَالُوا: وَصَبٌ وَصَبٌ مِنْ أَرْضِنَا، فَقَالَ: خُذُوا مِنْ أَرْضِكُمْ، فَامْسَحُوا بِوَصِيبِكُمْ رُقْيَةَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْ أَخَذَ عَلَيْهَا صِفْدًا أَوْ كَتَمَهَا أَحَدًا فَلَا يُفْلِحُ أَبَدًا» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَهُوَ الَّذِي زَادَ: "" بِأَرْضِنَا "" وَقَالَ فِيهِ: "" خُذُوا تُرْبَةً مِنْ أَرْضِكُمْ "" وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ. وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما raises to the Prophet ﷺ that these words are medicine for every disease, seeking refuge in Allah's perfect words and all His names general, from the evil of venomous and crawling creatures, the afflicting eye, envier when envying, father of Qutrah and his offspring; thirty-three angels come to their Lord complaining ailment from their land, He says take from your earth and wipe your afflicted with Muhammad's ﷺ charm; whoever takes wage or conceals it never prospers. Al-Tabarani in al-Awsat adds by our land and take dust from your earth. > **"These words are medicine for every disease: I seek refuge in Allah's perfect words and all His names general, from the evil of venomous and crawling creatures, the afflicting eye, envier when he envies, father of Qutrah and his offspring. Thirty-three angels came to their Lord saying: ailment from our land; He said: take from your earth and wipe your afflicted; it is Muhammad's charm. Whoever takes wage for it or conceals it never prospers."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : ’’ یہ کلمات ہر بیماری کے لئے دواء ہیں : ’’ میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں ، اور اس کے تمام اسماء کی عمومی پناہ مانگتا ہوں ‘ سامہ اور ہامہ سے اور حسد کرنے والے کے شر سے ‘ جب وہ حسد کرے اور تنگی کے باپ سے اور جس کو اس نے جنم دیا ہے ‘ اُس کے شر سے ‘‘ ( نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں : ) تو تینتیس فرشتے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہوتے ہیں اور عرض کرتے ہیں : ہماری زمین کی طرف سے بیماری ہے بیماری ہے ‘ تو پروردگار فرماتا ہے : تم اپنی زمین سے حاصل کرو اور اپنے بیمار پر ہاتھ پھیرو ! یہ حضرت محمد ﷺ کا دم ہے ‘ جو شخص اس کو بند کرے ‘ یا اسے کسی سے چھپائے ‘ وہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا “۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ’’ اور ہماری زمین میں سے ‘‘ اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ تم اپنی زمین کی مٹی حاصل کرو ‘‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی روایت حسب سابق ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے ‘ اور وہ مدلس ہے ‘ امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8441

Majma al-Zawaid #8441

«وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: مَرِضْتُ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُوذُنِي، فَعَوَّذَنِي يَوْمًا، فَقَالَ: "" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، أُعِيذُكَ بِاللَّهِ الْأَحَدِ الصَّمَدِ، الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ، مِنْ شَرٍّ مَا تَجِدُ "". فَلَمَّا اسْتَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمًا قَالَ: "" يَا عُثْمَانُ تَعَوَّذْ بِهَا، فَمَا تَعَوَّذْتُمْ بِمِثْلِهَا» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ عَنْ شَيْخِهِ مُوسَى بْنِ حَيَّانَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Uthman ibn Affan رضي الله عنه reports falling ill while the Messenger of Allah ﷺ visited him. One day he charmed him saying in the name of Allah the Merciful Compassionate, he shelters him with Allah the One Eternal Who neither begets nor is born nor has equal, from the evil of what he finds. Standing, the Messenger of Allah ﷺ said O Uthman seek refuge thereby, never seeking refuge with its like. > **"In the name of Allah the Merciful Compassionate, I shelter you with Allah the One Eternal Who neither begets nor is born nor has equal, from the evil of what you find. O Uthman, seek refuge thereby, for you never seek refuge with its like."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں بیمار ہوا ‘ نبی اکرم ﷺ میری عیادت کرنے کے لئے تشریف لائے ‘ تو آپ نے مجھے یہ پڑھ کر دم کیا : ’’ اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے ‘ جو بڑا مہربان ‘ نہایت رحم کرنے والا ہے ‘ ہر اس چیز کے شر سے ‘ جو تم محسوس کرتے ہو ( یا پاتے ہو ‘ اس کے حوالے سے ) میں تمہیں ‘ اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں ‘ جو بے نیاز ہے ‘ یکتا ہے ، جس نے کسی کو جنم نہیں دیا اور اسے جنم نہیں دیا گیا ‘ اور کوئی اس کا ہمسر نہیں ہے ‘‘۔ جب نبی اکرم ﷺ کھڑے ہوئے ‘ تو آپ نے ارشاد فرمایا : اے عثمان ! تم اس کے ذریعے پناہ مانگو ! تم اس کی مانند ( کسی اور کلمے ) کے ذریعے پناہ نہیں مانگو گے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں اپنے استاد موسیٰ بن حیان سے نقل کی ہے ‘ میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8442

Majma al-Zawaid #8442

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir ibn Abdullah رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ said no ruqyah but for eye or sting. > **"No ruqyah but for eye or sting."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ دم ‘ صرف نظر لگنے پر ‘ یا ڈنگ مارے جانے پر ہوتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

8443

Majma al-Zawaid #8443

وَعَنْ مَيْمُونَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَخَّصَ فِي الرُّقْيَةِ مِنْ كُلِّ ذِي حُمَةٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Maymunah رضي الله عنها reports that the Messenger of Allah ﷺ licensed ruqyah against every venomous sting.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ہر زہریلے جانور کے ( ڈنک مارنے ) پر دم کرنے کی رخصت دی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا شخص ہے ‘ جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

8444

Majma al-Zawaid #8444

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: «كُنْتُ أَرَقِي مِنْ حُمَةِ الْعَيْنِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا أَسْلَمْتُ ذَكَرْتُهَا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" اعْرِضْهَا عَلَيَّ ""، فَعَرَضْتُهَا عَلَيْهِ، فَقَالَ: "" ارْقِ بِهَا فَلَا بَأْسَ بِهَا "". وَلَوْلَا ذَلِكَ مَا رَقِيتُ بِهَا إِنْسَانًا أَبَدًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Ubadah ibn al-Samit رضي الله عنه reports he charmed against eye fever in Jahiliyyah. Embracing Islam he mentioned it to the Messenger of Allah ﷺ, who said present it. He presented, and he said charm thereby, no harm. But for that he would never charm anyone. > **"Present it to me. Charm thereby, no harm in it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں زمانہ جاہلیت میں نظر لگنے کا دم کیا کرتا تھا ‘ جب میں نے اسلام قبول کیا ، تو میں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم ﷺ کے سامنے کیا ‘ آپ نے فرمایا : اس کے کلمات میرے سامنے پیش کرو ! میں نے وہ پیش کیے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم ان کے ذریعے دم کرو ! ان میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : اگر یہ نہ ہوتا ‘ تو میں نے کبھی کسی انسان کو دم نہیں کرنا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

8445

Majma al-Zawaid #8445

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: «لَدَغَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَقْرَبٌ وَهُوَ يُصَلِّي، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: "" لَعَنَ اللَّهُ الْعَقْرَبَ لَا تَدَعُ مُصَلِّيًا وَلَا غَيْرَهُ "" ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ وَمِلْحٍ، فَجَعَلَ يَمْسَحُ عَلَيْهَا وَيَقْرَأُ: "" قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَ [قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ] وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Ali رضي الله عنه reports a scorpion stung the Prophet ﷺ while praying. Finishing he cursed the scorpion sparing neither worshipper nor other, called for water and salt, wiped over it reciting the Disbelievers, the Daybreak, and Mankind chapters. > **"Allah curse the scorpion, sparing neither worshipper nor other."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک بچھو نے نبی اکرم ﷺ کو ڈنک مار لیا ‘ اس وقت آپ نماز پڑھ رہے تھے ‘ جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے ‘ تو آپ نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ بچھو پر لعنت کرے ! یہ کسی نمازی یا غیر نمازی کو نہیں چھوڑتا ‘ پھر آپ نے پانی اور نمک منگوایا اور اس جگہ پر ہاتھ پھیرنا شروع کیا اور سورہ الکافرون ، سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھنی شروع کی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند حسن ہے ۔

8446

Majma al-Zawaid #8446

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: «ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رُقْيَةٌ مِنَ الْحُمَةِ، فَقَالَ: "" اعْرِضُوهَا عَلَيَّ ""، فَعَرَضُوهَا عَلَيْهِ: بِسْمِ اللَّهِ قَرْنِيَّةٌ شَجَّةٌ مِلْحَةُ بَحْرٍ قِفْطًا، فَقَالَ: "" هَذِهِ مَوَاثِيقُ أَخَذَهَا سُلَيْمَانُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْهَوَامِّ، لَا أَرَى بِهَا بَأْسًا "" قَالَ: فَلُدِغَ رَجُلٌ وَهُوَ مَعَ عَلْقَمَةَ، فَرَقَاهُ بِهَا، فَكَأَنَّمَا نَشِطَ مِنْ عِقَالٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Masud رضي الله عنه reports a sting charm mentioned before the Prophet ﷺ, who said present it. They presented: in Allah's name, Qarniyyah, Shajjah, sea salt, Qift. He said these are covenants Solomon عليه السلام took over vermin, seeing no harm. A man with Alqamah stung was charmed thereby and rose as freed from fetters. > **"Present it to me. These are covenants Solomon took over vermin; I see no harm in it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے سامنے ڈنک کے ایک دم کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا : اس کے کلمات میرے سامنے پیش کرو لوگوں نے اس کے کلمات آپ کے سامنے پیش کیے ‘ جو یہ تھے : «بِسْمِ اللَّهِ قَرْنِيَّةٌ شَجَةٌ مِلْحَةُ بَحْرٍ قِفْطا» تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : یہ وہ پیمان ہے ‘ جو حضرت سلیمان علیہ السلام نے زہریلے جانوروں سے لیا تھا ، میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا ۔ راوی کہتے ہیں : ایک مرتبہ ایک شخص علقمہ کے ساتھ تھا ‘ اسے کسی نے ڈنک مار لیا ، تو انہوں نے ان کلمات کے ذریعے اسے دم کیا ‘ تو وہ شخص یوں ٹھیک ہو گیا ، جیسے رسیوں سے آزاد کر دیا گیا ہو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ‘ جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

8447

Majma al-Zawaid #8447

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: «عَرَضْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رُقْيَةً مِنَ الْحُمَةِ فَأَذِنَ لَنَا فِيهَا وَقَالَ: "" إِنَّمَا هِيَ مَوَاثِيقُ "". وَالرُّقْيَةُ: بِسْمِ اللَّهِ شَجَّةٌ قَرْنِيَّةٌ مِلْحَةُ بَحْرٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Zayd رضي الله عنه reports they presented a sting charm to the Messenger of Allah ﷺ, he permitted it saying they are but covenants. The charm: in Allah's name, Shajjah, Qarniyyah, sea salt. > **"They are but covenants."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی اکرم ﷺ کے سامنے ڈنک کا دم پیش کیا ، تو آپ نے ہمیں اس کے بارے میں اجازت دی اور فرمایا : یہ پیمان ہے ‘ دم کے الفاظ یہ ہیں : «بِسْمِ اللَّهِ شَجَةٌ قَرْنِيَّةٌ مِلْحَةُ بَحْرٍ» یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند حسن ہے ۔

8448

Majma al-Zawaid #8448

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: «جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ: عَمْرُو بْنُ حَنَّةَ، وَكَانَ يَرْقِي مِنَ الْحَيَّةِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ نَهَيْتَ عَنِ الرُّقَى، وَأَنَا أَرْقِي مِنَ الْحَيَّةِ، قَالَ: "" قُصَّهَا عَلَيَّ "". فَقَصَصْتُهَا عَلَيْهِ فَقَالَ: "" لَا بَأْسَ بِهَذِهِ، هَذِهِ مَوَاثِيقُ "". قَالَ: وَجَاءَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، وَكَانَ يَرْقِي مِنَ الْعَقْرَبِ، فَقَالَ: "" مَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَنْفَعَ أَخَاهُ فَلْيَفْعَلْ». قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَالثَّوْرِيُّ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه reports an Ansari Amr ibn Hannah who charmed snakebite came saying the Prophet ﷺ forbade charms while he charms snakes. He said recite it. He recited, and he said no harm, these are covenants. Another Ansari charming scorpions came, and he said whoever can benefit his brother let him do so. In the Sahih abridged. > **"Recite it to me. No harm in this; these are covenants. Whoever can benefit his brother let him do so."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جس کا نام عمرو بن حنہ تھا ‘ اور وہ سانپ کے ڈسنے کا دم کیا کرتا تھا ‘ وہ آیا ‘ اور اس نے عرض کی : اے اللہ کے رسول ! آپ نے دم کرنے سے منع کر دیا ہے ‘ اور میں سانپ کے ڈسنے کا دم کرتا ہوں ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اس کے کلمات مجھے سناؤ ‘ اس نے آپ کے سامنے وہ کلمات بیان کیے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ان میں کوئی حرج نہیں ہے ‘ یہ مواثیق ہیں ۔ راوی کہتے ہیں : انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آپ کے پاس آیا ‘ وہ بچھو کا دم کیا کرتا تھا ، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جو شخص یہ استطاعت رکھتا ہو کہ وہ اپنے بھائی کو کوئی نفع پہنچائے ‘ تو اسے ایسا کر لینا چاہیے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ’’ صحیح ‘‘ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ‘ صرف قیس بن ربیع کا معاملہ مختلف ہے ‘ شعبہ اور ثوری نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ‘ اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

8449

Majma al-Zawaid #8449

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ رَأَى فِي عُنُقِ امْرَأَةٍ مِنْ أَهْلِهِ سَيْرًا فِيهِ تَمَائِمُ، فَمَدَّ يَدَهُ مَدًّا شَدِيدًا، حَتَّى قَطَعَ السَّيْرَ وَقَالَ: "" لَوْ أَنَّ إِحْدَاكُنَّ تَدْعُو بِمَاءٍ فَتَنْضَحُهُ فِي رَأْسِهَا وَوَجْهِهَا ثُمَّ تَقُولُ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ثُمَّ تَقْرَأُ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ نَفَعَهَا ذَلِكَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.

EnglishUnverified translation

Abdullah رضي الله عنه saw in a household woman's neck a cord with amulets, stretched his hand severely cutting it, and said were one of them to supplicate with water sprinkled on head and face, then say in Allah's name and recite the Sincerity, Daybreak, and Mankind chapters, it would benefit her Allah willing.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنے اہل خانہ میں سے ایک خاتون کی گردن میں ‘ دھاگہ دیکھا ، جس میں تعویذ تھے ‘ تو انہوں نے اپنا ہاتھ سختی سے بڑھایا اور اس کو توڑ دیا ‘ انہوں نے فرمایا : اگر تم عورتوں میں سے کوئی ایک پانی منگوا کر اسے اپنے سر اور چہرے پر چھڑکے اور اس کے بعد بسم اللہ شریف سورۃ اخلاص ، سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھ لے تو اگر اللہ نے چاہا ‘ تو یہ چیز بھی اُسے فائدہ دیدے گی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے ‘ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد ( حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سے سماع نہیں کیا ہے ۔

8450

Majma al-Zawaid #8450

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ، وَبُرَيْدَةَ قَالَا: «اشْتَكَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعُذْرَةَ حَتَّى صَدَّعَتْهُ، وَرُئِيَ ذَلِكَ عَلَيْهِ، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ فَقَالَ: إِنْ رَبَّكَ أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ لِأَرْقِيَكَ، فَحَلَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ، فَقَالَ: "" بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ سُوءٍ يُؤْذِيكَ، مِنْ شَرِّ عَيْنِ كُلِّ حَاسِدٍ أَرْقِيكَ "". قَالَ: فَرَدَّدَهَا عَلَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَبَرِأَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانٍ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman ibn Sabit and Buraydah رضي الله عنه report the Messenger of Allah ﷺ complained of udhrah until it pained his head and showed upon him. Gabriel came saying his Lord sent him to charm him. The Prophet ﷺ uncovered his head, and he said in Allah's name he charms him from all evil harming, from every envier's eye, repeating thrice, and the Prophet ﷺ healed. > **"In Allah's name I charm you from all evil harming you, from the evil of every envier's eye I charm you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبدالرحمن بن سابط رضی اللہ عنہ اور حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ گلے میں درد کا شکار ہو گئے ‘ یہاں تک کہ آپ کو اس کی تکلیف ہونے لگی اور آپ پر اس تکلیف کے آثار نظر آئے ‘ حضرت جبرائیل آپ کے پاس آئے ‘ اور بولے : آپ کے پروردگار نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے ‘ تاکہ میں آپ کو دم کروں ، تو نبی اکرم ﷺ نے اپنا سر کھولا ‘ حضرت جبرائیل نے یہ پڑھا : ’’ اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے ‘ میں آپ کو ہر اس برائی کے حوالے سے دم کرتا ہوں ‘ جو آپ کو اذیت دیتی ہے ‘ اور ہر حاسد کی آنکھ کے شر سے آپ کو دم کرتا ہوں ‘‘ انہوں نے یہ کلمات نبی اکرم ﷺ کے سامنے پڑھے ‘ تو نبی اکرم ﷺ تندرست ہو گئے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابان جعفی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8451

Majma al-Zawaid #8451

وَعَنْ حَفْصَةَ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهَا وَعِنْدَهَا امْرَأَةٌ يُقَالُ لَهَا: الشِّفَاءُ، تَرْقِي مِنَ النَّمْلَةِ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" عَلِّمِيهَا حَفْصَةَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Hafsah رضي الله عنها reports the Prophet ﷺ entered upon her while a woman called al-Shifa charmed ant bites. The Prophet ﷺ told her to teach it to Hafsah. > **"Teach it to Hafsah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺ ان کے ہاں تشریف لائے ‘ ان کے پاس ایک خاتون موجود تھی ‘ جس کا نام ” شفاء ‘‘ تھا وہ ’’ نملہ ‘‘ کا دم کیا کرتی تھی ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اس دم کے کلمات حفصہ کو سکھا دو ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8452

Majma al-Zawaid #8452

وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: «دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَنَا صَبِيٌّ يَشْتَكِي فَقَالَ: "" مَا لَهُ؟ "" فَقُلْنَا: إِنَّمَا بِهِ الْعَيْنُ، فَقَالَ: "" أَلَا تَسْتَرْقُونَ لَهُ مِنَ الْعَيْنِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ سَهْلِ بْنِ مَوْدُودٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Umm Salamah رضي الله عنها reports the Messenger of Allah ﷺ entered upon them finding a complaining boy. Asked, they said only the eye. He asked why they do not charm him against the eye. > **"What is with him? Why do you not charm him against the eye?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے ‘ ہمارے پاس ایک بچہ موجود تھا ، جسے درد ہو رہا تھا ، نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : اسے کیا ہوا ہے ؟ ہم نے عرض کی : اسے نظر لگ گئی ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم لوگ اسے نظر لگنے کا دم کیوں نہیں کرتے ہو ؟ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ انہوں نے اپنے استاد سہل بن مودود کے حوالے سے اسے نقل کیا ہے ‘ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8453

Majma al-Zawaid #8453

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ قَالَ: «انْصَبَّ عَلَى يَدِي شَيْءٌ مِنْ قِدْرٍ، فَذَهَبَتْ بِي أُمِّي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي مَكَانٍ قَالَ: فَقَالَ كَلَامًا فِيهِ: "" أَذْهَبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ "" أَحْسَبُهُ قَالَ: "" وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي "" قَالَ: وَكَانَ يَتْفُلُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Muhammad ibn Hatib رضي الله عنه reports something from a pot spilled upon his hand. His mother took him to the Messenger of Allah ﷺ at a place. He spoke words containing remove harm Lord of men, as reckoned and heal for Thou art Healer, and would spit. > **"Remove harm, Lord of men; and heal, for Thou art the Healer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہنڈیا میں سے کوئی چیز میرے ہاتھ پر گر گئی میری والدہ مجھے ساتھ لے کر نبی اکرم ﷺ کے پاس گئیں نبی اکرم ﷺ ایک جگہ پر تشریف فرما تھے آپ نے کچھ پڑھا جس میں یہ کلمات تھے : ’’ اے لوگوں کے پروردگار ! تو تکلیف کو رخصت کر دے “ راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے : روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں : ’’ تو شفاء دیدے ‘ تو ہی شفاء دینے والا ہے “۔ راوی کہتے ہیں : ساتھ میں نبی اکرم ﷺ لعاب ڈال رہے تھے ( یا پھونک مار رہے تھے ) ۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8454

Majma al-Zawaid #8454

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ قَالَ: «دُنِّيتُ إِلَى قِدْرٍ وَهِيَ تَغْلِي، فَأَدْخَلْتُ يَدِي فِيهَا فَاحْتَرَقَتْ، أَوْ قَالَ: فَوَرِمَتْ فَذَهَبَتْ بِي أُمِّي إِلَى رَجُلٍ بِالْبَطْحَاءِ، فَقَالَ شَيْئًا وَنَفَثَ، فَلَمَّا كَانَ فِي إِمْرَةِ عُثْمَانَ قُلْتُ لِأُمِّي: مَنْ كَانَ ذَلِكَ الرَّجُلُ؟ قَالَتْ: رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهَا قَالَتْ: يَا مُحَمَّدُ احْتَرَقَتْ يَدُ مُحَمَّدٍ.

EnglishUnverified translation

Muhammad ibn Hatib رضي الله عنه reports drawn near a boiling pot, inserting his hand, it burned or swelled. His mother took him to a man at Batha who spoke and blew. In Uthman's rule he asked his mother who the man was. She said the Messenger of Allah ﷺ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں ایک ہنڈیا کے قریب آ گیا جو کھول رہی تھی میں نے اپنا ہاتھ اس میں ڈال دیا تو وہ ہاتھ جل گیا راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : تو اسے دورم آ گیا میری والدہ مجھے لے کر ایک شخص کے پاس گئیں جو بطحاء میں موجود تھا اس نے کچھ پڑھا اور ساتھ پھونک ماری جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا عہد خلافت آیا تو میں نے اپنی والدہ سے دریافت کیا : وہ صاحب کون تھے ؟ انہوں نے بتایا : وہ اللہ کے رسول تھے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے ۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ اے حضرت محمد ﷺ ! ( میرے بیٹے ) محمد کا ہاتھ جل گیا ہے ‘‘۔

8455

Majma al-Zawaid #8455

وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدِهِ: «فَانْطَلَقَتْ بِي أُمِّي إِلَى رَجُلٍ جَالِسٍ فِي الْجَبَّانَةِ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ: "" يَا لَبَّيْكِ وَسَعْدَيْكِ "". ثُمَّ أَدْنَتْنِي مِنْهُ فَجَعَلَ يَنْفُثُ وَيَتَكَلَّمُ بِكَلَامٍ لَا أَدْرِي مَا هُوَ، فَسَأَلْتُ أُمِّي بَعْدَ ذَلِكَ: مَا كَانَ يَقُولُ؟ قَالَتْ: كَانَ يَقُولُ: "" أَذْهِبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي وَلَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ» "". وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَرِجَالُ هَذِهِ الطَّرِيقِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

In his narration his mother took him to a man sitting at the graveyard. She said O Messenger of Allah, and he said at your service and happiness. She drew him near, he blew and spoke unknown words. Asked later, his mother said he said remove harm Lord of men, heal Thou art Healer, no healer but Thou. > **"At your service and happiness. Remove harm, Lord of men; heal, Thou art the Healer, no healer but Thou."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

’’ میری والدہ مجھے لے کر ایک صاحب کے پاس گئیں ‘ جو ایک قبرستان کے پاس تشریف فرماتے تھے ‘ میری والدہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : میں متوجہ ہوں ‘ پھر میری والدہ نے مجھے نبی اکرم ﷺ کے قریب کیا ، تو نبی اکرم ﷺ نے دم کرنا شروع کیا اور کچھ کلام پڑھنا شروع کیا ، مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیا تھا ؟ بعد میں ‘ میں نے اپنی والدہ سے معلوم کیا کہ وہ کیا کلمات تھے ‘ تو انہوں نے بتایا ‘ آپ ﷺ نے یہ پڑھا تھا : ’’ اے لوگوں کے پروردگار ! تو تکلیف کو رخصت کر دے ، تو شفاء عطا کر دے ‘ تو شفاء عطا کرنے والا ہے ‘ شفاء عطا کرنے والا صرف ‘ تو ہی ہے ‘‘۔ امام احمد کے رجال اور اس طریق کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8456

Majma al-Zawaid #8456

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ، عَنْ أُمِّ جَمِيلٍ بِنْتِ الْمُجَلَّلِ - يَعْنِي أُمَّهُ قَالَتْ: «أَقْبَلْتُ بِكَ مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ حَتَّى إِذَا كُنْتُ مِنَ الْمَدِينَةِ عَنْ لَيْلَةٍ أَوْ لَيْلَتَيْنِ طَبَخْتُ لَكَ طَبِيخًا، فَفَنِيَ الْحَطَبُ فَخَرَجْتُ أَطْلُبُهُ، فَتَنَاوَلْتَ الْقِدْرَ فَانْكَفَأَتْ عَلَى ذِرَاعِكَ فَأَتَيْتُ بِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاطِبٍ، فَتَفَلَ فِي فِيكَ، وَمَسَحَ عَلَى رَأْسِكَ، وَدَعَا لَكَ، وَجَعَلَ يَتْفُلُ عَلَى يَدِكَ وَهُوَ يَقُولُ: "" أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا "". فَقَالَتْ: فَمَا قُمْتُ بِكَ مِنْ عِنْدِهِ حَتَّى بَرِأَتْ يَدُكَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاطِبٍ، وَهُوَ أَوَّلُ مَنْ سُمِّيَ بِكَ. وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ الْحَاطِبِيُّ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ.

EnglishUnverified translation

Muhammad ibn Hatib رضي الله عنه reports from Umm Jamil bint al-Mujallal, his mother, that she came with him from Abyssinia until a night or two from Medina. Cooking, firewood finished, she went seeking it, he took the pot overturning it upon his forearm. She brought him to the Prophet ﷺ saying with father and mother, O Messenger of Allah, this is Muhammad ibn Hatib. He spat in his mouth, wiped his head, supplicated, spat upon his hand saying remove suffering Lord of men, heal Thou art Healer, no healing but Thine, healing leaving no sickness. She said she had not risen with him from him before his hand healed. Al-Tabarani adds he is first named after him. > **"Remove suffering, Lord of men; heal, Thou art the Healer, no healing but Thine, healing leaving no sickness."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ ‘ سیدہ ام جمیل بنت مجلل رضی اللہ عنہا ، یعنی جو اُن کی والدہ ہیں ‘ ان کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : وہ خاتون کہتی ہیں : میں تمہیں لے کے حبشہ کی سرزمین سے آئی ‘ جب میں مدینہ منورہ سے ایک یا دو راتوں کے فاصلے پر موجود تھی ، تو میں نے تمہارے لئے ہنڈیا پکائی لکڑیاں ختم ہو گئیں میں لکڑیوں کی تلاش میں نکلی ‘ تم ہنڈیا کے پاس آئے ‘ اور تم نے اسے اپنے بازوؤں پر گرا لیا ‘ میں تمہیں لے کر نبی اکرم ﷺ کے پاس آئی ‘ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ‘ یہ محمد بن حاطب ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے تمہارے منہ میں لعاب دہن ڈالا اور تمہارے سر پر ہاتھ پھیرا اور تمہارے لئے دعا کی اور نبی اکرم ﷺ نے تمہارے ہاتھ پر دم کرنا شروع کیا ‘ آپ یہ پڑھ رہے تھے : ’’ اے لوگوں کے پرودگار ! تکلیف کو رخصت کر دے ‘ تو شفاء عطا کر دے ‘ تو شفاء عطا کرنے والا ہے ، شفاء صرف تیری عطا کردہ شفاء ہے ‘ ایسی شفاء عطا کر دے ‘ جو بیماری کو نہ رہنے دے “۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں : تو نبی اکرم ﷺ کے پاس سے تمہیں لے کر ‘ میں ابھی اٹھی نہیں تھی کہ تمہارا ہاتھ ٹھیک ہو گیا ۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ یا رسول اللہ ! یہ محمد بن حاطب ہے ‘ یہ وہ پہلا بچہ ہے ‘ جس کا نام آپ کے نام پر رکھا گیا ہے ‘‘۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عثمان حاطبی ہے ‘ جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے ۔

8457

Majma al-Zawaid #8457

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ قَالَ: «وَقَعَتِ الْقِدْرُ عَلَى يَدِي فَاحْتَرَقَتْ يَدِي فَانْطَلَقَ بِي أَبِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ يَتْفُلُ عَلَيْهَا وَيَقُولُ: "" أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ "". أَحْسَبُهُ قَالَ: "" وَاشْفِ إِنَّكَ أَنْتَ الشَّافِي». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Muhammad ibn Hatib رضي الله عنه reports the pot fell upon his hand burning it. His father took him to the Messenger of Allah ﷺ, who spat upon it saying remove suffering Lord of men, as reckoned and heal for Thou art Healer. > **"Remove suffering, Lord of men; and heal, for Thou art the Healer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میرے ہاتھ پر ہنڈیا گر گئی ‘ میرا ہاتھ جل گیا ‘ میرے والد مجھے ساتھ لے کر نبی اکرم ﷺ کے پاس گئے ‘ نبی اکرم ﷺ نے ہاتھ پر دم کرنا شروع کیا اور یہ پڑھنا شروع کیا : ’’ اے لوگوں کے پروردگار ! تو تکلیف کو رخصت کر دے ۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘ راوی کہتے ہیں : روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں : ” تو شفاء عطا کر دے ! بے شک ‘ تو ہی شفاء عطا کرنے والا ہے “۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8458

Majma al-Zawaid #8458

وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: «عَوَّذَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ تَفْلًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Saib ibn Yazid رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ charmed him with the Opening of the Book with spittle.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے سورہ فاتحہ پڑھ کر مجھے دم کیا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8459

Majma al-Zawaid #8459

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ السَّائِبِ الْهِلَالِيِّ، وَهُوَ ابْنُ أَخِي مَيْمُونَةَ قَالَ: «قَالَتْ لِي مَيْمُونَةُ: يَا ابْنَ أَخِي تَعَالَ أَرْقِيكَ بِرُقْيَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: "" بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ، وَاللَّهُ يَشْفِيكَ مِنْ كُلِّ دَاءٍ فِيكَ، أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ، اشْفِ لَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَعَلَى كُلِّ حَالٍ إِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَسَنَدُ الْأَوْسَطِ أَجْوَدُ.

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman ibn al-Saib al-Hilali, nephew of Maymunah رضي الله عنها, reports Maymunah said come nephew I charm you with the Messenger's ﷺ charm, saying in Allah's name she charms him, Allah heals him from every disease in him, remove suffering Lord of men, heal no healer but Thou. > **"In Allah's name I charm you, Allah heals you from every disease in you; remove suffering, Lord of men; heal, no healer but Thou."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبدالرحمن بن سائب ہلالی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : یہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے بھتیجے ہیں ‘ وہ بیان کرتے ہیں : سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے کہا : آؤ ! میرے بھتیجے ! تاکہ میں تمہیں وہ دم کروں ‘ جو نبی اکرم ﷺ دم کیا کرتے تھے ‘ پھر سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے یہ پڑھا : اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے ‘ میں تمہیں دم کرتی ہوں ‘ اللہ تعالیٰ تمہیں ہر بیماری سے شفاء دے جو تمہارے اندر موجود ہے ‘ اے لوگوں کے پروردگار ! تو تکلیف کو رخصت کر دے ‘ تو شفاء عطا کر دے ‘ شفاء عطا کرنے والا صرف ‘ توہی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے ‘ جو لیث کا کاتب ہے اس کی توثیق کی گئی ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے ‘ ہر حالت میں اس کی سند حسن ہے ‘ اور معجم اوسط کی سند زیادہ عمدہ ہے ۔

8460

Majma al-Zawaid #8460

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَوِّذُ الْحَسْنَ وَالْحُسَيْنَ: "" أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مَنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمَنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ وَاقَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ali رضي الله عنه reports the Prophet ﷺ used to shelter Hasan and Husayn saying he shelters them with Allah's perfect words from every Satan and vermin and every afflicting eye. > **"I shelter you with Allah's perfect words from every Satan and vermin and every afflicting eye."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ حسن اور حسین کو یہ پڑھ کر دم کرتے تھے : ’’ میں تم دونوں کو ‘ اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں ‘ ہر شیطان اور ہامہ ( نحوست ) کے شر سے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن واقد ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8461

Majma al-Zawaid #8461

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: «كُنَّا جُلُوسًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ مَرَّ بِهِ الْحُسَيْنُ وَالْحَسَنُ وَهُمَا صَبِيَّانِ، فَقَالَ: "" هَاتُوا ابْنِيَّ أُعَوِّذُهُمَا بِمَا عَوَّذَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ ابْنَيْهِ إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ، قَالَ: أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مَنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ، وَمَنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ذَكْوَانَ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Masud رضي الله عنه reports sitting with the Messenger of Allah ﷺ when Husayn and Hasan passed as boys. He said bring his two sons to shelter them as Ibrahim sheltered his sons Ismail and Ishaq, saying he shelters them with Allah's perfect words from every afflicting eye, every Satan and vermin. > **"Bring my two sons to shelter them as Ibrahim sheltered his sons Ismail and Ishaq. I shelter you with Allah's perfect words from every afflicting eye, every Satan and vermin."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے ‘ اسی دوران حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ گزرے ‘ جو دونوں بچے تھے ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : میرے بچوں کی طرف چلو ! تاکہ میں انہیں وہ دم کر دوں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے دونوں بیٹوں حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق کو کیا کرتے تھے ‘ پھر نبی اکرم ﷺ نے یہ کلمات پڑھے : ’’ میں تم دونوں کو اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں ‘ ہر لگنے والی نظر ‘ ہر شیطان اور ہامہ ( منحوس چیز ) سے “ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ذکوان ہے ‘ جسے شعبہ اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ‘ اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8462

Majma al-Zawaid #8462

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَوِّذُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ: "" أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ هَارُونَ، وَابْنُ رَوْحٍ فَإِنْ كَانَ هُوَ أَحْمَدَ بْنَ هَارُونَ الْبَلَدِيَّ أَوْ أَحْمَدَ بْنَ هَارُونَ الْمِصِّيصِيَّ فَهُوَ ضَعِيفٌ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُمَا فَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ خَلَا مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى فَإِنَّهُ سَيِّئُ الْحِفْظِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports the Prophet ﷺ used to shelter Hasan and Husayn saying he shelters them with Allah's perfect words from the evil of what He created, originated, and made. > **"I shelter you with Allah's perfect words from the evil of what He created, originated, and made."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو یہ پڑھ کر دم کیا کرتے تھے :’’ میں تم دونوں کو اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں ‘ ہر اس چیز کے شر سے ‘ جسے اُس نے پیدا کیا ہے ‘ بنایا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی احمد بن ہارون ہے ‘ اور ایک راوی ابن نوح ہے اگر تو یہ راوی احمد بن ہارون بلدی ہے یا احمد بن ہارون مصیصی ہے ‘ تو پھر یہ ضعیف ہے ‘ اور اگر یہ اُن دونوں کے علاوہ کوئی اور ہے ‘ تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ، صرف محمد بن عبدالرحمن بن ابولیلی ہے کا معاملہ مختلف ہے ‘ کیونکہ وہ خراب حافظے کا مالک ہے ۔

8463

Majma al-Zawaid #8463

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ، وَخَرَجَ مَعَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَهْلٍ، فَلَمَّا كَانَا بِالْحَرَّةِ نَهَشَتْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَهْلٍ حَيَّةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" ادْعُوَا لِي عَمْرَو بْنَ حَزْمٍ "" فَدُعِيَ فَعَرَضَ رُقْيَتَهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" لَا بَأْسَ بِهَا ارْقِهِ "" فَوَضَعَ ابْنُ حَزْمٍ يَدَهُ عَلَيْهِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هُوَ يَمُوتُ أَوْ قَدْ مَاتَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" ارْقِهِ وَإِنْ كَانَ قَدْ يَمُوتُ - أَوْ قَدْ مَاتَ - "" فَرَقَاهُ، فَصَحَّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَانْطَلَقَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُكَيْثٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مَا بَيْنَ ثِقَةٍ وَمَسْتُورٍ.

EnglishUnverified translation

Sahl ibn Abi Hathmah رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ went out with Abd al-Rahman ibn Sahl until at Harrah a snake bit Abd al-Rahman. The Messenger of Allah ﷺ said call Amr ibn Hazm. He presented his charm, he said no harm, charm him. Ibn Hazm placed his hand saying O Messenger of Allah he dies or died. The Messenger of Allah ﷺ said charm him even if dying or dead. He charmed, Abd al-Rahman recovered and departed. > **"Call Amr ibn Hazm to me. No harm in it, charm him. Charm him even if he dies or has died."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نکلے ‘ آپ کے ساتھ حضرت عبدالرحمن بن سہل رضی اللہ عنہ بھی تھے ‘ جب یہ دونوں حضرات پتھریلی زمین پر پہنچے تو عبدالرحمن بن سہل رضی اللہ عنہ کو ایک سانپ نے ڈس لیا ، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : عمرو بن حزم کو میرے پاس بلا کے لاؤ ! انہوں نے اپنے دم کے کلمات نبی اکرم ﷺ کے سامنے پیش کیے ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، تم اس کو دم کرو ! تو ابن حزم نے اپنا ہاتھ اُن پر رکھا اور بولے : یا رسول اللہ ! یہ مرنے والا ہے ‘ یا یہ مر چکا ہے تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اسے دم کرو ! اگرچہ یہ مر چکا ہے ‘ یا اگرچہ یہ مرنے والا ہے ۔ انہوں نے ان صاحب کو دم کیا ‘ تو حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ ٹھیک ہو گئے ‘ اور روانہ ہو گئے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عبداللہ بن مکیث ہے ‘ میں اس سے واقف نہیں ہوں ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہونے اور مستور ہونے کے درمیان کے ہیں ۔

8464

Majma al-Zawaid #8464

وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: «دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى ابْنِ نُعَيْمَانَ فَقَالَ: "" أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ إِلَهَ النَّاسِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Rafi ibn Khadij رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ entered upon Ibn Nuayman saying remove suffering Lord of men, God of men. > **"Remove suffering, Lord of men, God of men."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت رفع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ حضرت ابن نعیمان رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے ‘ اور یہ دعا کی : ’’ اے لوگوں کے پروردگار ! لوگوں کے معبود ! تو تکلیف کو رخصت کر دے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8465

Majma al-Zawaid #8465

وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ «أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُوَعَكُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" أَلَا أُعَلِّمُكَ رُقْيَةً رَقَانِي بِهَا جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - "" قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: "" بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ وَاللَّهُ يَشْفِيكَ مِنْ كُلِّ دَاءٍ يَعْنِيكَ، خُذْهَا فَلْيَهْنِيكَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِيمَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى فِي الْأَذْكَارِ وَفِي الِاسْتِعَاذَةِ أَيْضًا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

EnglishUnverified translation

Ammar ibn Yasir رضي الله عنه reports entering upon the Messenger of Allah ﷺ while feverish. The Messenger of Allah ﷺ asked shall he teach a charm Gabriel عليه السلام charmed him with. He said yes O Messenger of Allah. He said in Allah's name he charms him, Allah heals him from every concerning disease; take it congratulations. More narrations on morning evening sayings and seeking refuge come in remembrances, Allah willing. > **"Shall I teach you a charm Gabriel charmed me with? In Allah's name I charm you, Allah heals you from every disease concerning you; take it, congratulations."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ‘ آپ کو تکلیف تھی ‘ آپ نے فرمایا : کیا میں تمہیں ایسے دم کی تعلیم نہ دوں ؟ جو جبرائیل نے مجھے کیا تھا ؟ میں نے عرض کی : جی ہاں ! یا رسول اللہ ! نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ( اس کے کلمات ہیں : ) ’’ اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے ‘ میں تمہیں دم کرتا ہوں ‘ اللہ تعالیٰ تمہیں ہر بیماری سے شفاء عطا کرے ‘ جو تمہیں لاحق ہے ( یا جس کو تم ٹھیک کروانا چاہتے ہو ) ‘‘ پھر نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ) تم اسے حاصل کرو ! تمہیں اس ( کا علم ہونے ) کی مبارک ہو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد سے نقل کی ہے ۔ اور وہ ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔ میں یہ کہتا ہوں : اس نوعیت کی دیگر احادیث آگے چل کے آئیں گی ‘ جو ’’ اذکار ‘‘ سے متعلق باب میں اور ’’ پناہ مانگنے ‘‘ سے متعلق باب میں آئیں گی کہ صبح شام کے وقت کیا پڑھنا چاہیے ؟ اگر اللہ نے چاہا ۔

8466

Majma al-Zawaid #8466

عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ أَلَمًا فَلْيَضَعْ يَدَهُ تَحْتَ أَلَمِهِ ثُمَّ لِيَقُلْ سَبْعَ مَرَّاتٍ: أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى أَنَّ جَمَاعَةً كَثِيرَةً ضَعَّفُوهُ وَتَوْثِيقُهُ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Kab ibn Malik رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said when one finds pain let him place his hand beneath his pain then say seven times he seeks refuge in Allah's might and power over all things from the evil of what he finds. > **"When one of you finds pain, let him place his hand beneath his pain then say seven times: I seek refuge in Allah's might and power over all things from the evil of what I find."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جب کسی شخص کو تکلیف محسوس ہو ‘ تو وہ اپنا ہاتھ تکلیف کی جگہ پر رکھے اور پھر سات مرتبہ یہ کلمات پڑھے : میں اللہ تعالیٰ کی عزت اور اس کی قدرت کی پناہ مانگتا ہوں ‘ ہر چیز کے حوالے سے ‘ جو میں پا رہا ہوں ۔ اس کے شر سے پناہ مانگتا ہوں ) ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومحشر نجیح ہے ‘ جسے ثقہ قرار دیا گیا ہے اگرچہ ایک بڑی جماعت نے اسے ضعیف بھی کہا ہے ‘ اور اس کی توثیق کمزور ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8467

Majma al-Zawaid #8467

عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: «كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّ لِي أَخًا وَبِهِ وَجَعٌ، قَالَ: "" وَمَا وَجَعُهُ؟ "" قَالَ: بِهِ لَمَمٌ. قَالَ: "" فَأْتِنِي بِهِ "" قَالَ: فَوَضَعَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَعَوَّذَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَأَرْبَعِ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ، وَهَاتَيْنِ الْآيَتَيْنِ (وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ)، وَآيَةِ الْكُرْسِيِّ، وَثَلَاثِ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ، وَآيَةٍ مِنْ آلِ عِمْرَانَ: {شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ} [آل عمران: 18]، وَآيَةٍ مِنَ الْأَعْرَافِ: (إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ)، وَآخَرِ آيَةِ الْمُؤْمِنِينَ: {فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ} [المؤمنون: 116]، وَآيَةٍ مِنْ سُورَةِ الْجِنِّ: {وَأَنَّهُ تَعَالَى جَدُّ رَبِّنَا} [الجن: 3]، وَعَشْرِ آيَاتٍ مَنْ أَوَّلِ سُورَةِ الصَّافَّاتِ، وَثَلَاثِ آيَاتٍ مَنْ أَوَّلِ سُورَةِ الْحَشْرِ، (وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ)، وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ. فَقَامَ الرَّجُلُ كَأَنَّهُ لَمْ يَشْتَكِ قَطُّ». رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ; لِكَثْرَةِ تَدْلِيسِهِ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ubayy ibn Kab رضي الله عنه reports with the Prophet ﷺ when a Bedouin came saying O Prophet of Allah his brother suffers pain. Asked its nature, he said touch of madness. He said bring him. Placed before him, the Prophet ﷺ charmed him with the Opening, first four verses of the Cow, the two verses and Allah's god is One God, the Throne verse, last three of the Cow, a verse of Imran's Family Allah bears witness, a verse of the Heights surely your Lord is Allah, the last of the Believers exalted is Allah the True King, a verse of the Jinn exalted is our Lord's grandeur, first ten of the Ranks, first three of the Gathering, the Sincerity, and the two Seekers of Refuge. The man rose as never complaining.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھا ‘ ایک دیہاتی آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : اے اللہ کے نبی ! میرا ایک بھائی ہے ‘ جسے تکلیف لاحق ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : اسے کیا تکلیف ہے ؟ اس نے عرض کی : اسے جنون ( یا مرگی ) ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اسے میرے پاس لے آؤ ! حضرت ابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : اس نے آپ کے سامنے اس کو بٹھایا ‘ پھر نبی اکرم ﷺ نے اسے دم کیا ‘ آپ نے سورۂ فاتحہ پڑھی ‘ سورہ بقرہ کی ابتدائی چار آیات پڑھیں اور یہ آیت پڑھی :’’ اور تمہارا معبود ایک معبود ہے ‘ اور آیت الکرسی اور سورہ بقرہ کی آخری تین آیات پڑھیں ‘ اور سورہ آل عمران کی یہ آیت پڑھی :’’ اللہ تعالیٰ یہ گواہی دیتا ہے اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے “۔ سورہ اعراف کی یہ آیت پڑھی :’’ بے شک تمہارا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے ‘‘۔ سورہ مومنون کی یہ آخری آیات پڑھیں :’’ تو اللہ تعالیٰ بلند و برتر ہے ‘ جو بادشاہ ہے ‘ اور حق ہے ‘‘ ۔ سورہ جن کی یہ آیت پڑھی :’’ بے شک وہ بلند و برتر ہے ‘ وہ ہمارا پروردگار بزرگی والا ہے ‘‘۔ سورہ صافات کی ابتدائی دس آیات پڑھیں ‘ سورہ حشر کی ابتدائی تین آیات پڑھیں ‘ سورۂ اخلاص اور معوذتین ( یہ سب آیات پڑھ کر اس کو دم کیا ) تو وہ شخص یوں کھڑا ہو گیا ‘ جسے اسے کبھی کوئی شکایت نہیں تھی ۔ یہ روایت عبداللہ بن احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ‘ کیونکہ وہ بکثرت تدلیس کرتا ہے ‘ ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8468

Majma al-Zawaid #8468

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ أَخِي وَجِعَ، قَالَ: "" مَا وَجَعُ أَخِيكَ؟ "" قَالَ: بِهِ لَمَمٌ، قَالَ: "" فَابْعَثْ إِلَيَّ بِهِ "" قَالَ: فَجَاءَهُ فَجَلَسَ بَيْنَ يَدَيْهِ قَالَ: فَقَرَأَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاتِحَةَ الْكِتَابِ وَأَرْبَعَ آيَاتٍ مَنْ أَوَّلِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ وَآيَةً مِنْ وَسَطِهَا: {وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ - إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ} [البقرة: 163 - 164] حَتَّى فَرَغَ مِنَ الْآيَةِ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ وَقَالَ: عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ سُورَةِ الصَّفِّ وَلَمْ يَقِلْ: مِنْ أَوَّلِهَا. وَقَالَ: وَثَلَاثُ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْحَشْرِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ، وَأَبُو جَنَابٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ لِتَدْلِيسِهِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman ibn Abi Layla reports from a man, from his father, that a man came to the Prophet ﷺ saying his brother aches. Asked, he said touch of madness. He said send him to me. He sat before him, and the Messenger of Allah ﷺ recited the Opening, first four of the Cow, a middle verse and Allah's god is One God to the end of the creation of heavens and earth verse, then likewise with ten verses of the Ranks not from its beginning, and three last of the Gathering.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالرحمن بن ابولیلی ایک شخص کے حوالے سے ‘ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا : میرے بھائی کو تکلیف ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : اسے کیا تکلیف ہے ؟ اس نے عرض کی : اسے جنون ( یا مرگی ) ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اسے میری طرف بھیجواؤ ! جب وہ شخص آپ کے پاس آیا تو وہ شخص آپ کے پاس بیٹھ گیا ‘ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اسے سورۃ فاتحہ ‘ سورہ بقرہ کی ابتدائی چار آیات ‘ اور اس کے درمیان میں سے ایک یہ آیت :’’ اور تمہارا معبود ‘ ایک معبود ہے اس کے علاوہ تمہارا کوئی معبود نہیں ہے ‘ اور وہ بہت مہربان نہایت رحم والا ہے ‘ بے شک آسان اور زمین کی تخلیق میں ‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘ یہاں تک کہ آپ نے اس آیت کو مکمل پڑھا ۔ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے تاہم اس روایت میں انہوں نے ’’ سورہ صف ‘‘ کی دس آیات کا ذکر کیا ہے ‘ یہ نہیں کہا :’’ اس کی ابتدائی دس آیات ‘‘ اور یہ کہا ہے :’’ سورہ حشر کی آخری تین آیات پڑھیں ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اور ایک راوی ابوجناب ہے جو اپنی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔

8469

Majma al-Zawaid #8469

وَعَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ، «عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَرَأَ فِي أُذُنِ مُبْتَلًى، فَأَفَاقَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَا قَرَأْتَ فِي أُذُنِهِ؟ "" قَالَ: قَرَأَتُ: (أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا)، حَتَّى فَرَغَ آخِرُ السُّورَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَوْ أَنَّ رَجُلًا مُوقِنًا قَرَأَ بِهَا عَلَى جَبَلٍ لَزَالَ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَفِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ أَحَادِيثُ فِي الْعَافِيَةِ مِنَ الْجِنِّ مِنْ غَيْرِ رُقْيَةٍ بِبَرَكَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

EnglishUnverified translation

Hanash al-Sanani reports from Abdullah that he recited in an afflicted's ear and he awoke. The Messenger of Allah ﷺ asked what he recited. He said did you think We created you in vain, to the chapter's end. The Messenger of Allah ﷺ said had a certain man recited it upon a mountain it would shift. Narrations on wellness from jinn without charm by his ﷺ blessing come in prophetic signs. > **"What did you recite in his ear? Had a certain man recited it upon a mountain it would shift."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حنش صنعانی نے ‘ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : انہوں نے ایک بیہوش شخص کے کان میں تلاوت کی ‘ تو اسے ہوش آ گیا نبی اکرم ﷺ نے ان سے دریافت کیا : تم نے اس کے کان میں کیا پڑھا ہے ؟ انہوں نے عرض کی : میں نے یہ پڑھا ہے : ’’ کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ ہم نے تمہیں عبث پیدا کیا ہے ؟‘‘ ۔ اسے سورت کے آخر تک پڑھا ہے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اگر کوئی شخص یقین رکھتے ہوئے ‘ اسے کسی پہاڑ پر پڑھ دے ‘ تو وہ اپنی جگہ سے ہل جائے “۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ‘ جس میں ضعف پایا جاتا ہے ‘ اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ ’’ نبوت کی علامات ‘‘ سے متعلق باب میں ‘ ایسی احادیث آئیں گی ‘ جن میں یہ ذکر ہو گا کہ کسی دم کے بغیر ‘ آپ ﷺ کی برکت کی وجہ سے ‘ جنون سے عافیت نصیب ہو گئی ۔

8470

Majma al-Zawaid #8470

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ لِي أَنْ يَشْفِيَنِي قَالَ: "" إِنْ شِئْتِ دَعَوْتُ اللَّهَ أَنْ يَشْفِيَكَ، وَإِنْ شِئْتِ فَاصْبِرِي وَلَا حِسَابَ عَلَيْكِ؟ "" قَالَتْ: بَلْ أَصْبِرُ وَلَا حِسَابَ عَلَيَّ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرٍو، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports a woman came to the Messenger of Allah ﷺ asking supplication for healing. He said if she wishes he supplicates Allah to heal her, and if she wishes she endures with no reckoning upon her. She chose endurance with no reckoning. > **"If you wish I supplicate Allah to heal you, and if you wish endure with no reckoning upon you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک خاتون نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی ‘ اور عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے شفاء عطا کر دے ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اگر تم چاہو ! تو میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کر دیتا ہوں کہ وہ تمہیں شفاء عطا کر دے اور اگر تم چاہو ‘ تو اس پر صبر سے کام لو ‘ تمہیں حساب نہیں دینا ہو گا ‘ اس نے کہا : میں صبر سے کام لیتی ہوں ‘ تاکہ مجھے حساب نہ دینا پڑے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ‘ صرف محمد بن عمرو کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ‘ ویسے اُس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

8471

Majma al-Zawaid #8471

عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنْ نَامَ بَعْدَ الْعَصْرِ فَاخْتُلِسَ عَقْلُهُ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ عَمْرِو بْنِ الْحُصَيْنِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports that the Prophet ﷺ said whoever sleeps after Asr then his mind is snatched, let him blame none but himself. > **"Whoever sleeps after Asr then his mind is snatched, let him blame none but himself."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ’’ جو شخص عصر کے بعد سو جائے ‘ اور اس کی عقل اُچک لی جائے ‘ تو وہ صرف اپنے آپ کو ملامت کرے “۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد عمرو بن حصین کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ اور وہ متروک ہے ۔

8472

Majma al-Zawaid #8472

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «يَعْتَرُّ الْمَرْءُ عِنْدَ أَرْبَعَةِ خِصَالٍ: إِذَا نَامَ وَحْدَهُ، وَإِذَا نَامَ مُسْتَلْقِيًا، وَإِذَا نَامَ فِي مِلْحَفَةٍ مُعَصْفَرَةٍ، وَإِذَا اغْتَسَلَ بِفَضَاءٍ مِنَ الْأَرْضِ، فَمَنِ اسْتَطَاعَ أَلَا يَغْتَسِلَ بِفَضَاءٍ مِنَ الْأَرْضِ، فَإِنْ كَانَ لَا بُدَّ فَاعِلًا فَلْيَخُطَّ خَطًّا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ الْغِفَارِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said man is exposed at four traits: sleeping alone, sleeping on his back, sleeping in a saffron-dyed sheet, and bathing in open land. Whoever can avoid bathing in open land, and if must, let him draw a line. > **"Man is exposed at four traits: when he sleeps alone, sleeps on his back, sleeps in a saffron-dyed sheet, and bathes in open land. Whoever can avoid bathing in open land, and if he must, let him draw a line."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ آدمی چار خصلتوں کی وجہ سے خرابی کا شکار ہوتا ہے ، جب وہ تنہا سوئے ‘ جب وہ چت لیٹ کر سو جائے ‘ جب وہ معصفر والے لحاف میں سوئے ‘ اور جب وہ کھلی جگہ پر غسل کرے ‘ جو شخص یہ استطاعت رکھتا ہو کہ وہ کھلی جگہ پر غسل نہ کرے ( تو اسے ایسا ہی کرنا چاہیے ) اور اگر مجبوری ہو ‘ تو پھر اسے لکیر لگا لینی چاہیے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم غفاری ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

8473

Majma al-Zawaid #8473

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «كَانَ نَبِيٌّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ يَخُطُّ فَمَنْ وَافَقَ عِلْمَهُ فَهُوَ عِلْمُهُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said a prophet among prophets used to draw lines, so whoever agrees with his knowledge, it is his knowledge. > **"A prophet among prophets used to draw lines; whoever agrees with his knowledge, it is his knowledge."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ انبیاء میں سے ایک نبی لکیر لگایا کرتے تھے ( یعنی علم رمل کرتے تھے ) تو جس شخص کا علم ‘ ان کے علم کے مطابق ہو ‘ اسے علم ہوتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8474

Majma al-Zawaid #8474

عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «يَا عَلِيُّ أَسْبِغِ الْوُضُوءَ وَإِنْ شَقَّ عَلَيْكَ، وَلَا تَأْكُلِ الصَّدَقَةَ، وَلَا تُنْزِ الْحُمُرَ عَلَى الْخَيْلِ، وَلَا تُجَالِسْ أَصْحَابَ النُّجُومِ» "". قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ مِنْهُ: إِنْزَاءُ الْحُمُرِ عَلَى الْخَيْلِ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ هَارُونُ بْنُ مُسْلِمٍ صَاحِبُ الْحِنَّاءِ، لَيَّنَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَوَثَّقَهُ الْحَاكِمُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ali رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said O Ali perfect ablution though hard, eat not charity, breed not asses upon horses, and sit not with astrologers. Abu Dawud and al-Nasai narrate the asses upon horses portion. > **"O Ali, perfect ablution though hard upon you, eat not charity, breed not asses upon horses, and sit not with astrologers."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اے علی ! اچھی طرح وضو کرو ‘ خواہ یہ تم پر گراں گزرے اور تم صدقہ نہ کھانا ‘ اور تم گدھے کی گھوڑی کے ذریعے جفتی نہ کروانا اور تم نجومیوں کے ساتھ نہ بیٹھنا “۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابوداؤد اور امام نسائی نے اس میں سے گدھے کی گھوڑی کے ساتھ جفتی والا حصہ نقل کیا ہے ۔ یہ روایت عبداللہ بن احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بارون بن مسلم جو صاحب حناء ہے ۔ ابوحاتم نے اسے کمزور قرار دیا ہے حاکم نے اسے ثقہ کہا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔