Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 23 · Chapter 3

Book of Medicine

Hadith 8355–8394

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

8355

Majma al-Zawaid #8355

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَكْتَحِلُ وِتْرًا». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْوَضَّاحُ بْنُ يَحْيَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ used to apply kohl in odd number.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ طاق تعداد میں سرمہ لگایا کرتے تھے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی وضاح بن یحیی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8356

Majma al-Zawaid #8356

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا اكْتَحَلَ جَعَلَ فِي الْعَيْنِ الْيُمْنَى ثَلَاثًا، وَفِي الْعَيْنِ الْيُسْرَى مِرْوَدَيْنِ، فَجَعَلَهَا وِتْرًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُقْبَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reports that when the Messenger of Allah ﷺ applied kohl, he placed three in the right eye and two strokes in the left eye, making it odd.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ جب سرمہ لگاتے تھے ‘ تو دائیں آنکھ میں تین مرتبہ لگاتے تھے اور بائیں آنکھ میں دو مرتبہ لگاتے تھے آپ اسے طاق تعداد میں کر لیتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عقبہ بن علی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8357

Majma al-Zawaid #8357

عَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنَّ لِلشَّيْطَانِ كُحْلًا وَلَعُوقًا، فَإِذَا كَحَّلَ الْإِنْسَانُ مِنْ كُحْلِهِ شَغَلَهُ عَنِ الصَّلَاةِ، وَإِذَا لَعِقَهُ مِنْ لَعْوَقِهِ ذَرِبَ لِسَانُهُ فِي الشَّرِّ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا سَعِيدَ بْنَ بَشِيرٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ.

EnglishUnverified translation

Samurah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said Satan has a kohl and a licking; when man kohl from his kohl it distracts him from prayer, and when he licks from his licking his tongue hastens to evil. > **"Satan has a kohl and a licking; when man kohls from his kohl it distracts him from prayer, and when he licks from his licking his tongue hastens to evil."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ شیطان کا سرمہ لگانا بھی ہوتا ہے ‘ اور چاٹنا بھی ہوتا ہے ‘ جب انسان اس کے سرمہ میں سے سرمہ لگاتا ہے ‘ تو یہ اسے نماز میں سے مشغول کر دیتا ہے ( یعنی آدمی نماز کے وقت سویا رہ جاتا ہے ) اور جب آدمی اس کے چاٹنے میں سے چاٹتا ہے ‘ تو برائی میں اس کی زبان تیز ہو جاتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ‘ جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ‘ صرف سعید بن بشیر کا معاملہ مختلف ہے ‘ اسے شعبہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ‘ جبکہ یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے ۔

8358

Majma al-Zawaid #8358

عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: «دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِذَا غُلَامٌ أَسْوَدُ يَغْمِزُ ظَهْرَهُ، فَسَأَلَهُ، فَقَالَ: "" إِنَّ النَّاقَةَ اقْتَحَمَتْ بِي» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ وَالطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ.

EnglishUnverified translation

Umar ibn al-Khattab رضي الله عنه reports entering upon the Messenger of Allah ﷺ while a black boy massaged his back. Asked, he said the she-camel threw him. > **"The she-camel threw me."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ‘ ایک سیاہ فام غلام آپ کی کمر دبا رہا تھا ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آپ سے اس بارے میں دریافت کیا ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : اونٹنی نے مجھے گرا دیا تھا ۔ یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ امام بزار اور امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن زید بن اسلم کا معاملہ مختلف ہے ۔ ابوحاتم اور دیگر حضرات نے انہیں ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے انہیں ضعیف کہا ہے ۔

8359

Majma al-Zawaid #8359

عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ أَطْعَمَ مَرِيضًا شَهْوَتَهُ أَطْعَمَهُ اللَّهُ مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو خَالِدٍ عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Salman رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said whoever feeds a sick person his craving, Allah feeds him from Paradise fruit. > **"Whoever feeds a sick person his craving, Allah feeds him from the fruits of Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جو شخص بیمار کو اس کی پسند کی چیز کھلاتا ہے ‘ اللہ تعالیٰ اسے جنت کے پھل کھلائے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابوخالد عمرو بن خالد ہے ‘ اور وہ کذاب اور متروک ہے ۔

8360

Majma al-Zawaid #8360

عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالِ بْنِ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمِّي عَنْ جَدَّتِهَا، قَالَتْ: «قُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ يَضُرُّ الْغَيْظُ؟ قَالَ: "" نَعَمْ كَمَا يَضُرُّ الشَّجَرَ الْخَبْطُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

EnglishUnverified translation

Muhammad ibn Sulayman ibn Bilal ibn Abi al-Darda reports from his mother, from her grandmother, that she asked the Messenger of Allah ﷺ whether rage harms. He said yes, as beating harms trees. > **"Yes, as beating harms trees."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن سلیمان بن بلال بن ابودرداء بیان کرتے ہیں : میری والدہ نے مجھے اپنی دادی کے حوالے سے یہ بات بیان کی : وہ خاتون بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا غصہ کرنا بھی نقصان دیتا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جی ہاں ! جس طرح ( ڈنڈا مار کر ) پتے اتارنا ‘ درخت کو نقصان دیتا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے ‘ جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

8361

Majma al-Zawaid #8361

عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْكَيِّ، وَكَانَ يَكْرَهُ شُرْبَ الْحَمِيمِ، وَكَانَ إِذَا اكْتَحَلَ اكْتَحَلَ وِتْرًا، وَإِذَا اسْتَجْمَرَ اسْتَجْمَرَ وِتْرًا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا ابْنَ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Uqbah ibn Amir رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ forbade cautery, disliked drinking hot water, and when he applied kohl applied in odd, and when he cleaned with stones used odd.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے داغ لگوانے سے منع فرمایا ہے ‘ اور آپ نے گرم پانی پینے سے منع فرمایا ہے ‘ جب آپ سرمہ لگاتے تھے ‘ تو طاق تعداد میں لگاتے تھے اور جب ( استنجاء کرنے کے بعد ) ڈھیلے استعمال کرتے تھے ‘ تو طاق تعداد میں کرتے تھے ۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔

8362

Majma al-Zawaid #8362

وَعَنْ سَعْدٍ الطَّفْرِيِّ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْكَيِّ وَقَالَ: "" أَكْرَهُ شُرْبِ الْحَمِيمِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Sa'd al-Tafri رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ forbade cautery and said he dislikes drinking hot water. > **"I dislike drinking hot water."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعد طفری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے داغ لگوانے سے منع کیا ہے ‘ اور یہ ارشاد فرمایا ہے : میں گرم پانی پینے کو ناپسند کرتا ہوں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8363

Majma al-Zawaid #8363

وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" إِنَّ النَّارَ لَا تَشْفِي أَحَدًا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ.

EnglishUnverified translation

Salamah ibn al-Akwa رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ said fire heals no one. > **"Fire heals no one."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ بے شک آگ کسی کو شفاء نہیں دیتی ہے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے ‘ جسے امام ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے ۔

8364

Majma al-Zawaid #8364

وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ: «أَنْ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَخُوهُ وَقَدْ سُقِيَ بَطْنُهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ أَخِي سُقِيَ بَطْنُهُ، فَأَتَيْنَا الْأَطِبَّاءَ فَأَمَرُونِي بِالْكَيِّ، أَفَأَكْوِيهِ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَا تَكْوُوهُ، وَرَدَّهُ إِلَى أَهْلِهِ "". فَمَرَّ بِهِ بِعِيرٌ فَضَرَبَ بَطْنَهُ، فَانْخَمَصَ بَطْنُهُ، فَأُتِيَ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" أَمَا إِنَّكَ لَوْ أَتَيْتَ بِهِ الْأَطِبَّاءَ قُلْتَ: النَّارُ شَفَتْهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى الْخَزَّازُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Imran ibn Husayn رضي الله عنه reports that a man came to the Prophet ﷺ with his brother whose belly was swollen with dropsy. He asked whether to cauterize as physicians ordered. The Messenger of Allah ﷺ said not to cauterize and returned him to his family. A camel passed and struck the belly, so it subsided. Brought to the Prophet ﷺ, he said had they gone to physicians they would claim fire healed him. > **"Do not cauterize him, and return him to his family. Had you brought him to physicians you would say: fire healed him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اس کے ساتھ اس کا بھائی بھی تھا ‘ جسے پیچش لگے ہوئے تھے انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرے بھائی کو پیچش لگے ہوئے ہیں ، ہم طبیبوں کے پاس گئے ‘ انہوں نے داغ لگوانے کی ہدایت کی ‘ کیا میں اسے داغ لگوا دوں ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اسے داغ نہ لگواؤ ! پھر نبی اکرم ﷺ نے اس شخص کو اس کے گھر واپس بھجوا دیا ایک اونٹ اس شخص کے پاس سے گزرا اس نے اس شخص کے پیٹ پر مارا ‘ تو اس کی وجہ سے اس کا پیٹ ٹھیک ہو گیا ‘ اسے نبی اکرم ﷺ کے پاس لایا گیا ، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اگر تم طبیبوں کے پاس گئے ہوتے ‘ تو تم نے یہ کہنا تھا کہ آگ نے اسے شفاء دی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ خزاز ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8365

Majma al-Zawaid #8365

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَكَانُ الْكَيِّ التَّكْمِيدُ، وَمَكَانُ الْعِلَاقِ السَّعُوطُ، وَمَكَانُ النَّفْخِ اللَّدُودُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يَسْمَعْ عَنْ عَائِشَةَ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports that the Messenger of Allah ﷺ said the place of cautery is warm poultice, the place of throat remedy is nasal drops, and the place of blowing is side-mouth medicine. > **"The place of cautery is poultice, the place of throat remedy is nasal drops, and the place of blowing is side-mouth medicine."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ ( علاج میں ) داغ لگوانے کی جگہ ‘ کپڑا گرم کر کے ٹکور کرنے ‘ گلا ملنے کی جگہ ‘ ناک میں دوائی ڈالنے اور ( پیٹ کے ) پھولنے ( یا ورم ) کی صورت میں ‘ منہ کے ایک طرف روائی ٹپکانے ( کا طریقہ اختیار کیا جائے ) ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ‘ البتہ ابراہیم نامی راوی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے ۔

8366

Majma al-Zawaid #8366

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، «أَخْبَرَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ، وَكَانَ أَحَدَ النُّقَبَاءِ يَوْمَ الْعَقَبَةِ، أَنَّهُ أَخَذَتْهُ الشَّوْكَةُ، فَجَاءَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُهُ، فَقَالَ: "" بِئْسَ الْمَيِّتُ لِلْيَهُودِ - مَرَّتَيْنِ - يَقُولُونَ: لَوْلَا دَفَعَ عَنْ صَاحِبِهِ، وَلَا أَمْلِكُ لَهُ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا، وَلَأَتَمَحَلَنَّ لَهُ "". فَكُوِيَ بِخَطَّيْنِ فَوْقَ رَأْسِهِ فَمَاتَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ ابْنُ مَعِينٍ مَرَّةً: صُوَيْلِحٍ وَقَدْ وَافَقَ النَّاسَ فِي تَضْعِيفِهِ.

EnglishUnverified translation

Abu Umamah ibn Sahl ibn Hunayf reports from Abu Umamah Sad ibn Zurarah, a chief on Aqabah, that a thorn seized him. The Messenger of Allah ﷺ visited him and said twice what an evil death for the Jews who say why did he not defend his companion, though he owns him neither harm nor benefit, yet he will strive for him. He was cauterized with two lines above his head and died. > **"What an evil death for the Jews who say: why did he not defend his companion? I own him neither harm nor benefit, yet I shall strive for him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ حضرت ابوامامہ سعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : جو بیعت عقبہ کے نقباء میں سے ایک تھے ‘ انہیں کانٹا لگ گیا ‘ نبی اکرم ﷺ ان کے پاس ان کی عیادت کرنے کے لئے تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا : بری میت یہودیوں کی ہوتی ہے ‘ یہ بات آپ نے دو مرتبہ ارشاد فرمائی ‘ وہ لوگ یہ کہتے ہیں : کہ ان صاحب نے اپنے ساتھی کی بیماری ختم کیوں نہیں کروائی ؟ حالانکہ میں اس کے لئے ( ذاتی طور پر ) کسی نقصان ‘ یا نفع کا مالک نہیں ہوں ، لیکن میں اس کے لیے کوئی حیلہ ( یعنی طریقہ علاج ) ضرور اختیار کروں گا ‘ پھر آپ نے اُن کے سر پر ‘ دو لکیروں میں داغ لگوائے ، تو ان صاحب کا انتقال ہو گیا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ‘ ایک مرتبہ یحیی بن معین نے یہ کہا ہے : یہ کم درجہ کا صالح ہے ‘ اور اس کی تضعیف میں انہوں نے لوگوں کی موافقت کی ہے ۔

8367

Majma al-Zawaid #8367

وَعَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «كَوَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَعْدًا، أَوْ سَعْدَ بْنَ زُرَارَةَ فِي حَلْقِهِ مِنَ الذَّبْحَةِ وَقَالَ: "" لَا أَدَعُ فِي نَفْسِي حَرَجًا مِنْ سَعْدٍ - أَوْ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ» - "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

One of the companions of the Prophet ﷺ reports that the Messenger of Allah ﷺ cauterized Sad, or Sad ibn Zurarah, in his throat for dhubhah, and said he leaves no unease in himself concerning Sad, or Asad ibn Zurarah. > **"I leave no unease in myself concerning Sad."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نبی اکرم ﷺ کے ایک صحابی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو ( راوی کو شک ہے ‘ شاید یہ الفاظ ہیں : ) حضرت سعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کو ’’ ذبحہ ‘‘ نامی بیماری کی وجہ سے ‘ ان کے حلق میں داغ لگوایا اور فرمایا : ’’ میں سعد کے حوالے سے ( راوی کو شک ہے ‘ شاید یہ الفاظ ہیں : ) ( اسعد بن زرارہ کے حوالے سے اپنے من میں الجھن نہیں چھوڑوں گا ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

8368

Majma al-Zawaid #8368

وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَوَاهُ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ubayy ibn Kab رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ cauterized him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے انہیں داغ لگوایا تھا ۔ یہ روایت عبداللہ بن احمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8369

Majma al-Zawaid #8369

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي عَمِّي: «أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ أَصَابَهُ وَجَعٌ يُسَمِّيهِ أَهْلُ الْمَدِينَةِ: الذَّبْحُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَأُبْلَيَنَّ - أَوْ لَأَبْلُغَنَّ - فِي أَبِي أُمَامَةَ عُذْرًا "". قَالَ: فَكَوَاهُ بِيَدِهِ فَمَاتَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَيْتَةُ سُوءٍ لِلْيَهُودِ تَقُولُ: أَلَا دَفَعَ عَنْ صَاحِبِهِ؟ وَلَا أَمَلِكُ لَهُ وَلَا لِنَفْسِي مِنَ اللَّهِ شَيْئًا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Muhammad ibn Abd al-Rahman ibn Asad ibn Zurarah reports from his uncle that Abu Umamah suffered a pain Medina folk call dhabh. The Messenger of Allah ﷺ said he would excuse himself concerning Abu Umamah. He cauterized him by hand and he died, so the Messenger of Allah ﷺ said it is an evil death for the Jews who say why did he not defend his companion, though he owns him and himself nothing against Allah. > **"I shall surely excuse myself concerning Abu Umamah. An evil death for the Jews who say: why did he not defend his companion? I own for him and myself nothing against Allah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن عبدالرحمن بن اسد بن زرارہ بیان کرتے ہیں : میرے چچا نے مجھے یہ بات بتائی ہے حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ کو ایک تکلیف لاحق ہوئی جسے اہل مدینہ ذبح کہتے تھے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : مجھ تک ابوامامہ کے بارے میں عذر پہنچ جائے گا راوی کہتے ہیں : پھر نبی اکرم ﷺ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے انہیں داغ لگایا اور ان کا انتقال ہو گیا تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ یہودیوں کے لئے بری موت ہے جو یہ کہتے ہیں : کہ ان صاحب نے اپنے ساتھی سے تکلیف کو دور کیوں نہیں کروایا میں اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں اس کے لئے یا اپنے لئے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں “۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

8370

Majma al-Zawaid #8370

وَعَنْ عَائِشَةَ: «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِابْنِ زُرَارَةَ أَنْ يُكْوَى». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports that the Prophet ﷺ ordered that Ibn Zurarah be cauterized.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ابن زرارہ کے بارے میں حکم دیا تھا کہ اسے داغ لگوایا جائے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8371

Majma al-Zawaid #8371

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: «دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ يُعُودُهُ مِنْ وَجَعٍ أَصَابَهُ مِنَ الشَّوْكَةِ، وَكَوَاهُ عَلَى عَاتِقِهِ فَمَاتَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" شَرُّ مَيِّتٍ لِلْيَهُودِ، يَقُولُونَ: قَدْ دَاوَاهُ صَاحِبُهُ فَلَمْ يَنْفَعْهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ فِي غَيْرِهَا.

EnglishUnverified translation

Sahl ibn Hunayf رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ entered upon Asad ibn Zurarah to visit him for pain from a thorn, cauterized him on his shoulder, and he died. The Messenger of Allah ﷺ said it is the worst death for the Jews who say his companion treated him but it did not benefit him. > **"The worst death for the Jews who say: his companion treated him but it did not benefit him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ حضرت اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے ان کے پاس تشریف لائے انہیں کانٹا لگنے کی وجہ سے تکلیف ہوئی تھی نبی اکرم ﷺ نے ان کی گردن پر داغ لگوایا تو ان کا انتقال ہو گیا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ یہودیوں کے لئے بری موت ہے جو یہ کہتے ہیں : کہ انہوں نے اپنے ساتھی کو دواء دی اور اس دواء نے اس کو فائدہ نہیں دیا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ کہا ہے ‘ اور دوسری کے مطابق انہوں نے بھی اسے ضعیف کہا ہے ۔

8372

Majma al-Zawaid #8372

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: «دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ وَبِهِ وَجَعٌ يُقَالُ لَهُ: الشَّوْكَةُ، فَكَوَاهُ عَلَى عُنُقِهِ فَمَاتَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" بِئْسَ الْمَيِّتُ لِلْيَهُودِ يَقُولُونَ: قَدْ دَاوَاهُ صَاحِبُهُ فَمَا نَفَعَهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Umamah ibn Sahl ibn Hunayf رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ entered upon Asad ibn Zurarah with a pain called shawkah, cauterized him on his neck, and he died. The Prophet ﷺ said what an evil dead for the Jews who say his companion treated him but it did not benefit him. > **"What an evil dead for the Jews who say: his companion treated him but it did not benefit him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ حضرت اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے ، جنہیں ایک تکلیف لاحق ہوئی جسے ’’ شوکہ ‘‘ کہا جاتا ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے ان کی گردن پر داغ لگوایا تو ان کا انتقال ہو گیا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ یہودیوں کے لئے بری میت ہے جو یہ کہتے ہیں : اس کے آقا نے اسے دواء دی اور اس نے اس کو فائدہ نہیں دیا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8373

Majma al-Zawaid #8373

وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَادَ الْبَرَاءَ بْنَ مَعْرُورٍ وَقَدْ أَخَذَتْهُ ذَبْحَةٌ، فَأَمَرَ مَنْ يَبُطُّهُ بِالنَّارِ حَتَّى يُوَجِّهَهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مِنْ وَلَدِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Kab ibn Malik رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ visited al-Bara ibn Marur seized by dhubhah, and ordered one to incise him with fire to direct him aright.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ حضرت براء بن معرور رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے گئے جنہیں ’’ ذبحہ ‘‘ نامی بیماری لاحق تھی ، نبی اکرم ﷺ نے حکم دیا کہ انہیں آگ کے ذریعے داغ لگایا جائے ‘ تاکہ وہ ٹھیک ہو جائیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن عبداللہ ہے ‘ جو حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8374

Majma al-Zawaid #8374

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - «أَنْ نَاسًا أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: إِنَّ صَاحِبًا لَنَا اشْتَكَى، أَفَنَكْوِيهِ؟ فَسَكَتَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ: "" إِنْ شِئْتُمْ فَاكْوُوهُ، وَإِنْ شِئْتُمْ فَارْضِفُوهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.

EnglishUnverified translation

Abdullah, meaning Ibn Masud رضي الله عنه, reports that people came to the Messenger of Allah ﷺ saying a companion complained, shall they cauterize him. He was silent a while then said if they wish cauterize, and if they wish heat stones for him. > **"If you wish, cauterize him; and if you wish, heat stones for him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : کچھ لوگ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی : ہمارے ایک ساتھی کو بیماری لاحق ہو گئی ہے کیا ہم اسے داغ لگوا دیں نبی اکرم ﷺ کچھ دیر خاموش رہے پھر آپ نے ارشاد فرمایا : اگر تم چاہو ‘ تو اسے داغ لگوا لو اور اگر چاہو ‘ تو اس پر گرم پتھر لگا دو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، البتہ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد ( حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سے سماع نہیں کیا ہے ۔

8375

Majma al-Zawaid #8375

وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، فَإِذَا هُوَ يَكْوِي غُلَامًا، قَالَ: قُلْتُ: تَكْوِيهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، هُوَ دَوَاءُ الْعَرَبِ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يُنْزِلْ دَاءً إِلَّا وَقَدْ أَنْزَلَ مَعَهُ دَوَاءً، جَهِلَهُ مَنْ جَهِلَهُ، وَعَلِمَهُ مَنْ عَلِمَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَعَطَاءٌ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ata ibn al-Saib reports coming to Abu Abd al-Rahman while he cauterized a boy. Asked, he said yes, it is the Arab medicine. Abdullah ibn Masud رضي الله عنه cited the Messenger of Allah ﷺ that Allah عزوجل sent down no disease but sent down with it medicine, unknown or known. > **"Verily Allah عزوجل sent down no disease but sent down with it medicine; whoever is ignorant is ignorant, and whoever knows knows."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عطاء بن سائب بیان کرتے ہیں : میں ابوعبدالرحمن کے پاس آیا وہ ایک غلام کو داغ لگا رہے تھے میں نے دریافت کیا : کیا آپ داغ لگا رہے ہیں انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ! یہ عربوں کا طریقہ علاج ہے ‘ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ بے شک اللہ تعالیٰ نے جو بھی بیماری نازل کی ہے اس کے لئے دواء بھی نازل کی ہے جو شخص اس سے ناواقف رہے وہ نا واقف ہے ‘ اور جو شخص اس کو جان لے ‘ وہ جان لیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ عطاء نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8376

Majma al-Zawaid #8376

عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: «دَخَلْنَا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَبِهِ وَرَمٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" أَلَا تُخْرِجُوهُ عَنْهُ؟ "". قَالَ: فَبُطَّ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاهِدٌ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ali ibn Abi Talib رضي الله عنه reports entering with the Prophet ﷺ upon an Ansari man with a swelling. The Prophet ﷺ asked why they do not remove it from him. It was lanced while the Messenger of Allah ﷺ witnessed. > **"Will you not remove it from him?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے ہمراہ ایک انصاری شخص کے پاس آئے جسے ورم لائق تھا ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : کیا تم اسے اس سے نکال نہیں دو گے راوی کہتے ہیں : اسے چیر دیا گیا اور نبی اکرم ﷺ یہ ملاحظہ فرما رہے تھے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوربیع سمان ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8377

Majma al-Zawaid #8377

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «قَدِمَ رَجُلَانِ أَخَوَانِ الْمَدِينَةَ، وَقَدْ أُصِيبَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَهْمٍ فِي جَسَدِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِقَرَابَتِهِ: "" اطْلُبُوا مَنْ يُعَالِجُهُ "". فَجِيءَ بِالرَّجُلَيْنِ الْأَخَوَيْنِ، فَقَالَ لَهُمَا: "" بِحَدِيدَةٍ تُعَالِجَانِ؟ "" فَقَالَا: إِنَّا كُنَّا نُعَالِجُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" عَالِجَاهُ "" فَبَطَّهُ حَتَّى بَرِأَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that two brother men came to Medina while a companion of the Prophet ﷺ was struck by an arrow in his body. The Prophet ﷺ told his kin to seek one to treat him. The two brothers were brought, and asked whether they treat with iron. They said they treated in Jahiliyyah. The Prophet ﷺ said treat him, so he lanced him until he healed. > **"With iron do you treat? Treat him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : دو بھائی مدینہ منورہ آئے نبی اکرم ﷺ کے ایک صحابی کو اس کے جسم میں تیر لگا تھا ۔ نبی اکرم ﷺ نے اس کے رشتہ داروں سے فرمایا اس کے لئے ایسا شخص تلاش کرو جو اس کا علاج کرے پھر ان دو بھائیوں کو لایا گیا نبی اکرم ﷺ نے ان سے دریافت کیا : تم دونوں لوہے کے ذریعے علاج کرو انہوں نے کہا ہم زمانہ جاہلیت میں علاج کیا کرتے تھے ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم دونوں اس کا علاج کرو راوی کہتے ہیں : تو اس نے اس کو چیر دیا ‘ یہاں تک کہ وہ ٹھیک ہو گیا ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عمر عمری ہے ‘ جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ‘ اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا ہے وہ یہ کہتے ہیں : کہ یہ غلطی کرتا ہے ‘ اور یہ دوسروں کے ( برخلاف ) نقل کرتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8378

Majma al-Zawaid #8378

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ بِهِ جُرْحٌ يَسْتَأْذِنُهُ فِي بَطِّهِ، فَأَذِنَ لَهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that a wounded man came to the Prophet ﷺ seeking permission to lance it, and he permitted him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جسے زخم لاحق تھا اس نے نبی اکرم ﷺ سے اسے چیر دینے کی اجازت مانگی ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے اسے اجازت دیدی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے ‘ جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ‘ اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا ہے وہ یہ کہتے ہیں : یہ غلطی کرتا ہے ‘ اور ( دوسروں کے ) برخلاف روایت نقل کرتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8379

Majma al-Zawaid #8379

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَحْيَى الْحَضْرَمِيِّ: أَنْ حَيَّانَ بْنَ أَبْحَرَ الْكِنَانِيَّ بَقَرَ عَنْ بَطْنِ امْرَأَةٍ بَنَى بِهَا حَتَّى عَالَجَهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Yahya al-Hadrami reports that Hayyan ibn Abjar al-Kinani opened the belly of a woman he married until he treated her.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبداللہ بن یحیی حضرمی بیان کرتے ہیں : حیان بن ابحر کنانی نے اپنی بیوی کے پیٹ کو چیر دیا تھا جس کے ساتھ ان کی رخصتی ہوئی تھی یہاں تک کہ انہوں نے اس خاتون کا اس طرح علاج کیا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

8380

Majma al-Zawaid #8380

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «نَبَاتُ الشَّعْرِ فِي الْأَنْفِ أَمَانٌ مِنَ الْجُذَامِ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports that the Messenger of Allah ﷺ said growth of hair in the nose is safety from leprosy. > **"Growth of hair in the nose is safety from leprosy."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ ناک میں بالوں کا اُگنا ‘ جذام سے امان ( یعنی حفاظت کا ذریعہ ) ہے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوربیع سمان ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8381

Majma al-Zawaid #8381

عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «عَلَيْكُمْ بِهَذِهِ الشَّجَرَةِ الْمُبَارَكَةِ، زَيْتِ الزَّيْتُونِ، فَتَدَاوَوْا بِهِ، فَإِنَّهُ مَصَحَّةٌ مِنَ الْبَاسُورِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلَكِنْ ذَكَرَ الذَّهَبِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ فِي تَرْجَمَةِ عُثْمَانَ عَنْ أَبِي صَالِحٍ، وَنَقَلَ عَنْ أَبِي حَاتِمٍ أَنَّهُ كَذَّابٌ.

EnglishUnverified translation

Uqbah ibn Amir رضي الله عنه reports from the Prophet ﷺ to hold to this blessed tree, olive oil, and treat with it, for it heals piles. > **"Upon you is this blessed tree, olive oil, so treat with it, for it heals piles."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ تم پر اس برکت والے درخت کو استعمال کرنا لازم ہے ، یعنی زیتون کا درخت ، تم اسے دواء کے طور پر استعمال کرو ! کیونکہ یہ بواسیر سے نجات کا ذریعہ ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی روایت کردہ حدیث حسن ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ‘ البتہ امام ذہبی نے یہ روایت عثمان کے حالات میں ‘ ابوصالح سے منقول روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔ اور انہوں نے ابوحاتم کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ یہ راوی کذاب ہے ۔

8382

Majma al-Zawaid #8382

وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «اسْتَنْجُوا بِالْمَاءِ الْبَارِدِ، فَإِنَّهُ مَصَحَّةٌ لِلْبَوَاسِيرِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمَّارُ بْنُ هَارُونَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports that the Prophet ﷺ said to clean with cold water, for it heals piles. > **"Clean with cold water, for it heals piles."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ’’ ٹھنڈے پانی کے ذریعے استنجاء کرو ! کیونکہ یہ بواسیر سے نجات کا ذریعہ ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عمار بن ہارون ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

8383

Majma al-Zawaid #8383

عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ الْفِهْرَيِّ «أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِهِ النِّقْرَسُ، فَشَكَا إِلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" كَذَبَتْكَ الْهَوَاجِرُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Al-Mustawrid al-Fihri رضي الله عنه reports that a man with gout came to the Prophet ﷺ complaining, and the Messenger of Allah ﷺ said midday heats belied him. > **"Midday heats have belied you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت مستورد فہری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ‘ اسے نقرس ( پاؤں کے جوڑوں میں درد ) کی شکایت تھی اس نے نبی اکرم ﷺ کے سامنے اس کی شکایت کی ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ دن چڑھے کا وقت تمہیں جھٹلا دے گا ( یعنی تم پر لازم ہے کہ دن کی گرمی میں پیدل چلو ! ) ‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے ‘ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8384

Majma al-Zawaid #8384

عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ أَنَّ رَجُلًا رَأَى رَجُلًا بِهِ خَنَازِيرُ فَقَالَ: لَوْلَا أَنَّهُ أَخَذَ عَلَيَّ لَحَدَّثْتُكَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ مَسْعُودٍ فَلَقِيَهُ فَقَالَ: حَدِّثْ، فَقَالَ: إِنَّهُ أَخَذَ عَلَيَّ أَنْ لَا أُحَدِّثَ بِهِ أَحَدًا، قَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ: إِنَّهُ لَمْ يَكُنْ يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْكَ، كَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ، وَحَدِّثْ بِهِ، قَالَ: اعْمَدْ إِلَى أَبْوَالِ إِبِلِ الْأَرَاكِ - يَعْنِي تَأْكُلُ الْأَرَاكَ - فَاطْبُخْهُ حَتَّى يَنْعَقِدَ ثُمَّ اشْرَبْهُ، وَخُذْ وَرَقَ الْأَرَاكِ فَدُقَّهُ وَذَرِّهِ عَلَيْهِ. فَفَعَلَ فَبَرِأَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Tariq ibn Shihab reports that a man saw another with khanazir and said were it not a pledge he would narrate. It reached Ibn Masud رضي الله عنه, who met him and told him to narrate, expiate the oath, for the pledge was improper. He said to take urine of arak-eating camels, cook it until thick then drink it, and take arak leaves, pound and sprinkle upon it. He did so and healed.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے دوسرے کو دیکھا جسے خنازیر ( گردن کے پھوڑے ) کی شکایت تھی اس نے کہا : اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ وہ مجھ پر گرفت کریں گے ‘ تو میں نے تمہیں حدیث بیان کرنی تھی اس بات کی اطلاع حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو ملی ‘ تو وہ اس شخص سے ملے اور کہا تم حدیث بیان کرو اس نے کہا : میں نے اپنے ذمہ یہ عہد لیا ہے کہ میں یہ حدیث کسی کو بیان نہیں کروں گا ۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسے فرمایا ایسے شخص کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ تم پر گرفت کرے تم اپنی قسم کا کفارہ دیدینا تم یہ حدیث بیان کرو اس نے کہا پیلو کے درخت کی طرف جائیں اور اسے پکائیں یہاں تک کہ جب وہ تیار ہو جائے ‘ تو اسے پی لیں پھر آپ پیلو کے پتے لیں انہیں پیس لیں اور اس پر چھڑک دیں اس شخص نے ایسا کیا ، تو وہ تندرست ہو گیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ مسعودی ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ‘ لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8385

Majma al-Zawaid #8385

عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَا تُدِيمُوا النَّظَرَ إِلَى الْمُجَذَّمِينَ، وَإِذَا كَلَّمْتُمُوهُمْ فَلْيَكُنْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ قَيْدُ رُمْحٍ» "". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ الْفَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ إِنْ لَمْ يَكُنْ سَقَطَ مِنَ الْإِسْنَادِ أَحَدٌ.

EnglishUnverified translation

Ali ibn Abi Talib رضي الله عنه reports from the Prophet ﷺ not to gaze constantly at lepers, and when speaking to them keep a spear's length between. > **"Do not gaze constantly at lepers, and when you speak to them let there be a spear's length between you and them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جذام زدہ لوگوں کی طرف مسلسل نہ دیکھو اور جب تم ان کے ساتھ بات چیت کرو ‘ تو تمہارے اور ان کے درمیان نیزے جتنا فاصلہ ہونا چاہیے ‘‘۔ یہ روایت عبداللہ بن احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی فرج بن فضالہ ہے ‘ جسے امام احمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ۔ امام نسائی اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ‘ اگر اس کی سند میں کوئی راوی ساقط نہ ہو ۔

8386

Majma al-Zawaid #8386

وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَا تُدِيمُوا النَّظَرَ إِلَى الْمُجَذَّمِينَ، وَإِذَا كَلَّمْتُمُوهُمْ فَلْيَكُنْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ قَيْدُ رُمْحٍ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى الْفَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Husayn ibn Ali رضي الله عنهما reports from the Prophet ﷺ the same: not to gaze constantly at lepers, and keep a spear's length when speaking. > **"Do not gaze constantly at lepers, and when you speak to them let there be a spear's length between you and them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جذام زدہ شخص کی طرف مسلسل نہ دیکھو ! جب تم ان کے ساتھ بات چیت کرو ‘ تو تمہارے اور ان کے درمیان ایک نیزے جتنا فاصلہ ہونا چاہیے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی فرج بن فضالہ ہے ‘ جسے امام احمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ‘ امام نسائی اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ‘ امام طبرانی کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8387

Majma al-Zawaid #8387

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «الْمُجَذَّمِينَ لَا تُدِيمُوا النَّظَرَ إِلَيْهِمْ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، عَنْ شَيْخِهِ الْوَلِيدِ بْنِ حَمَّادٍ الرَّمْلِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Muadh ibn Jabal رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said not to gaze constantly at lepers. > **"Do not gaze constantly at lepers."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جذام لوگوں کی طرف مسلسل نہ دیکھو ! ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے ۔ انہوں نے اسے اپنے استاد ولید بن حماد ملی کے حوالے سے نقل کیا ہے ‘ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8388

Majma al-Zawaid #8388

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَا تُدِيمُوا النَّظَرَ إِلَى الْمُجَذَّمِينَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports from the Prophet ﷺ not to gaze constantly at lepers. > **"Do not gaze constantly at lepers."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جذام زدہ لوگوں کی طرف مسلسل نہ دیکھو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8389

Majma al-Zawaid #8389

وَعَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «نَبَاتُ الشَّعْرِ فِي الْأَنْفِ أَمَانٌ مِنَ الْجُذَامِ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports from the Prophet ﷺ that growth of hair in the nose is safety from leprosy. > **"Growth of hair in the nose is safety from leprosy."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ’’ ناک میں بالوں کا اُگنا ‘ جذام سے امان ( کا باعث ) ہے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابوربیع سمان ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8390

Majma al-Zawaid #8390

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا حَسَدَ، وَالْعَيْنُ حَقٌّ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Amr ibn al-As رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ said no contagion, no omen, no envy, and the evil eye is real. > **"No contagion, no omen, no envy, and the evil eye is real."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ بیماری کے متعدی ہونے ‘ شگون اور حسد کی کوئی حقیقت نہیں ہے ‘ اور نظر لگنا حق ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ‘ ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8391

Majma al-Zawaid #8391

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا صَفَرَ وَلَا هَامَةَ وَلَا يُعْدِي سَقِيمٌ صَحِيحًا» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ثَعْلَبَةُ بْنُ يَزِيدَ الْحِمَّانِيُّ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ali رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said no Safar, no Hamah, and no sick transmits to a sound one. > **"No Safar, no Hamah, and no sick transmits to a sound one."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ صفر ( کے مہینے کے منحوس ہونے ) یا ہامہ کی کوئی حیثیت نہیں ہے ‘ اور بیمار شخص ‘ تندرست کو ( بیماری ) متعدی نہیں کرتا ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ثعلبہ بن یزید حمانی ہے ‘ جسے امام نسائی نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8392

Majma al-Zawaid #8392

وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: «بَيْنَمَا عُمَيْرُ بْنُ سَعْدٍ فِي نَفَرٍ مِنْ أَهْلِ فِلَسْطِينَ - وَكَانَ يُقَالُ: نَسِيجٌ وَحْدَهُ - فَقَعَدَ عَلَى دُكَّانٍ لَهُ عَظِيمٍ فِي دَارِهِ، فَقَالَ لِغُلَامِهِ: يَا غُلَامُ أَوْرِدِ الْخَيْلَ، قَالَ: وَفِي الدَّارِ تَوْرٌ مِنْ حِجَارَةٍ قَالَ: فَأَوْرَدَهَا فَقَالَ: أَيْنَ فُلَانَةُ؟ قَالَ: هِيَ جَرِبَةٌ تَقْطُرُ دَمًا - أَوْ قَالَ: تَقْطُرُ مَاءً - شَكَّ أَبُو إِسْحَاقَ - قَالَ: أَوْرَدَهَا، فَقَالَ أَحَدُ الْقَوْمِ: إِذًا تَجْرَبَ الْخَيْلُ كُلُّهَا، قَالَ: أَوْرِدْهَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا هَامَةَ، أَلَمْ تَرَ إِلَى الْبَعِيرِ يَكُونُ فِي الصَّحْرَاءِ، يُصْبِحُ فِي كَرْكَرَتِهِ - أَوْ فِي مَرَاقِهِ - بَلِيَّةٌ لَمْ تَكُنْ قَبْلَ ذَلِكَ، فَمَنْ أَعْدَى الْأَوَّلَ؟». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ سِنَانٍ الْحَنَفِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Talhah al-Khawlani reports that Umayr ibn Sad sat among Palestinians, called unique, upon a great bench, ordering his boy to water horses from a stone basin, including a mangy mare dripping blood or water. One said all horses would mange. He ordered it watered, citing the Messenger of Allah ﷺ that no contagion, no omen, no Hamah; consider the camel in the desert sound in its chest then afflicted without prior cause, who infected the first. > **"No contagion, no omen, no Hamah. Have you not seen the camel in the desert, sound in its chest or flanks, then afflicted without prior cause? Who infected the first?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوطلحہ خولانی بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ عمیر بن سعد ‘ اہل فلسطین کے کچھ لوگوں کے درمیان تشریف فرما تھے ‘ اور یہ بات کہی جاتی تھی کہ وہ اکیلتے بننے والے تھے ‘ وہ اپنے گھر کے باہر بڑے سے چبوترے پر تشریف فرما تھے ‘ انہوں نے اپنے غلام سے کہا : اے غلام گھوڑوں کے پاس جاؤ ! اس نے کہا : گھر میں پتھر کا ایک پیالہ موجود ہے ۔ انہوں نے کہا : اسے لے جاؤ پھر انہوں نے دریافت کیا : فلانی کہاں ہے ؟ اس نے کہا : اسے خارش کی شکایت ہے جس میں سے خون نکل رہا ہے ‘ یہاں پر ایک لفظ کے بارے میں ابواسحاق نامی راوی کو شک ہے ۔ انہوں نے فرمایا : اسے بھی پانی پلانے لے جاؤ حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا : ایسی صورت میں ‘ تو تمام گھوڑے خارش کا شکار ہو جائیں گے ۔ انہوں نے فرمایا : تم اسے بھی لے جاؤ میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ ( بیماری کے ) متعدی ہونے ‘ شگون ، ہامہ کی کوئی حقیقت نہیں ہے کیا تم نے اونٹ کو نہیں دیکھا جو صحراء میں یوں ہوتا ہے کہ وہ صبح کے وقت اپنے باڑے میں ہوتا ہے ‘ اور اسے اس سے پہلے کوئی بیماری لاحق نہیں ہوتی ‘ تو پہلے والے کو کس نے بیماری لاحق کی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن حنان ہے ‘ جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ‘ جبکہ امام احمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8393

Majma al-Zawaid #8393

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَا عَدْوَى، وَلَا هَامَةَ، فَمَنْ أَعْدَى الْأَوَّلَ»؟ "". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ: "" لَا عَدْوَى "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَلِيَّ بْنَ الْحُسَيْنِ الدِّرْهَمِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said no contagion, no Hamah, so who infected the first. > **"No contagion, no Hamah, so who infected the first?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ ( بیماری کے ) متعدی ہونے اور ہامہ کی کوئی حیث نہیں ہے ‘ کس نے پہلے والے کو بیماری میں مبتلا کیا ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :’’ صحیح ‘‘ میں اس میں سے یہ حصہ منقول ہے : ’’ متعدی ہونے کی کوئی حیثیت نہیں ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ‘ صرف علی بن حسین درہمی کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ۔

8394

Majma al-Zawaid #8394

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا عَدْوَى "". فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنَّا نَأْخُذُ الشَّاةَ الْجَرِبَةَ فَنَطْرَحُهَا فِي الْغَنَمِ فَتَجْرَبُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" يَا أَعْرَابِيُّ مَنْ أَجْرَبَ الْأُولَى»؟ "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ said no contagion. A Bedouin said they take a mangy sheep, cast it among sheep, and they mange. The Messenger of Allah ﷺ asked who mangied the first. > **"No contagion. O Bedouin, who mangied the first?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ ( بیماری کے ) متعدی ہونے کی کوئی حیثیت نہیں ہے ایک دیہاتی نے عرض کی : یا رسول اللہ ! بعض اوقات ہم ایک خارش زدہ بکری لیتے ہیں اور اسے بکریوں میں چھوڑ دیتے ہیں ، تو وہ ساری بکریاں خارش والی ہو جاتی ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : اے دیہاتی ! پہلی والی کو کس نے خارش میں مبتلا کیا تھا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ۔ جس میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔