Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 21 · Chapter 4

Book of Foods

Hadith 7984–8023

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

7984

Majma al-Zawaid #7984

عَنْ رَاشِدِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ قَالَ: كَانَ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ غُلَامٌ يَعْمَلُ لَهُ النَّقَانِقَ، وَيَطْبُخُ لَهُ لَوْنَيْنِ طَعَامًا، وَيَخْبِزُ لَهُ الْحُوَّارَى، وَيَعْجِنُهُ بِالسَّمْنِ .. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرَاشِدٌ هَذَا لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ لَيْسَ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ الْعَطَّارِ وَثَّقَهُ ابْنُ مُصَفَّى وَأَبُو دَاوُدَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.

EnglishUnverified translation

Rashid ibn Abi Rashid said Anas ibn Malik رضي الله عنه had a servant who made sausages for him, cooked two kinds of dishes, baked white bread for him, and kneaded it with ghee.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

راشد بن ابوراشد بیان کرتے ہیں : حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا ایک غلام تھا جو ان کے لئے باورچی کا کام کرتا تھا ‘ ان کے لئے دو مختلف قسم کے سالن پکاتا تھا ‘ اور ان کے لئے حواری ( پتلی روٹی ) پکاتا تھا ‘ وہ اس کا آٹا ‘ گھی کے ذریعے گوندھتا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ راشد نامی شخص سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں یحیی بن سعیدالعطار کو ابن مصفی نے اور امام ابوداؤد نے ثقہ قرار دیا ہے ‘ اور جمہور نے اسے ضعیف کہا ہے ۔

7985

Majma al-Zawaid #7985

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَكْرَهُ مِنَ الشَّاةِ سَبْعًا: الْمَرَارَةَ، وَالْمَثَانَةَ، وَالْحَيَاءَ، وَالذَّكَرَ، وَالْأُنْثَيَيْنِ، وَالْغُدَّةَ، وَالدَّمَ، وَكَانَ أَحَبُّ الشَّاةِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُقَدَّمَهَا». قَالَ: «وَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَعَامٍ فَأَقْبَلَ الْقَوْمُ يُلْقِمُونَهُ اللَّحْمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" إِنَّ أَطْيَبَ اللَّحْمِ لَحْمُ الظَّهْرِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abd Allah ibn Umar رضي الله عنهما said the Messenger of Allah ﷺ disliked seven parts of the sheep: the gallbladder, the urinary bladder, the pudendum, the male organ, the two testicles, the gland, and blood, while the most beloved part of the sheep to him was its front. He added that when the Messenger of Allah ﷺ was brought food, people kept feeding him meat, and he said the tastiest meat is the meat of the back. > **"The tastiest meat is the meat of the back."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ بکری کے سات حصوں کو ناپسند کرتے تھے ‘ تلی ‘ مثانہ ‘ ( مادہ کی ) ‘ شرمگاہ ( ’’ نر ‘‘ کی ) شرمگاہ ‘ خصیے ‘ غدہ ( یا معدہ ) اور خون ۔ نبی اکرم ﷺ کے نزدیک بکری کا سب سے زیادہ پسندیدہ حصہ ‘ اُس کا آگے والا حصہ ہوتا تھا ۔ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے پاس کھانا لایا گیا ‘ لوگوں نے گوشت کے لقمے لینا شروع کیے ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : گوشت میں سب سے زیادہ پاکیزہ پشت کا گوشت ہوتا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

7986

Majma al-Zawaid #7986

وَعَنْ نُسَيْكَةَ أُمِّ عَمْرِو بْنِ جُلَاسٍ قَالَتْ: «إِنِّي عِنْدَ عَائِشَةَ وَقَدْ ذَبَحَتْ شَاةً لَهَا فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي يَدِهِ عُصَيَّةٌ فَأَلْقَاهَا ثُمَّ هَوَى إِلَى الْمَسْجِدِ فَصَلَّى فِيهِ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ هَوَى إِلَى فِرَاشِهِ فَتَبَطَّحَ عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: "" هَلْ مِنْ غَدَاءٍ؟ "" فَأَتَيْنَاهُ بِصَحْفَةٍ فِيهَا خُبْزُ شَعِيرٍ، وَفِيهَا كِسْرَةٌ، وَقِطْعَةٌ مِنَ الْكِرْشِ، وَفِيهَا الذِّرَاعُ، قَالَتْ: فَأَخَذَتْ عَائِشَةُ قِطْعَةً مِنَ الْكِرْشِ، وَإِنَّهَا لِتَنْهَشُهَا إِذْ قَالَتْ: ذَبَحْنَا شَاةً الْيَوْمَ فَمَا أَمْسَكْنَا غَيْرَ هَذَا، قَالَتْ: يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَا بَلْ كُلُّهَا أَمْسَكْتِ إِلَّا هَذَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَجْمَعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Nusaykah Umm Amr ibn Jullas said she was with A'ishah رضي الله عنها when the latter slaughtered a sheep. The Messenger of Allah ﷺ entered holding a small stick, threw it, went to the mosque and prayed two rak'ahs, then went to his bed and reclined. He asked whether there was lunch, so they brought a dish with barley bread, a morsel, a piece of tripe, and the foreleg. A'ishah took a piece of tripe and was biting it when she said they had slaughtered a sheep that day and kept only this. The Messenger of Allah ﷺ replied that rather all of it was kept except this. > **"Is there any lunch? No, rather all of it you kept except this."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نسیکہ ام عمرو بن جلاس بیان کرتی ہیں : میں ‘ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھی ‘ انہوں نے اپنی بکری ذبح کی نبی اکرم ﷺ گھر تشریف لائے ، آپ کے دست مبارک میں چھڑی تھی ، آپ نے اسے رکھ دیا پھر آپ نماز کی مخصوص جگہ کی طرف بڑھے وہاں آپ نے دو رکعت ادا کیں پھر آپ اپنے بستر کی طرف آئے ‘ اور اس پر تشریف فرما ہوئے ‘ پھر آپ نے دریافت کیا : کیا کچھ کھانے کے لئے ہے ؟ ہم نے آپ کی خدمت میں پیالہ پیش کیا جس میں جو کی روٹی تھی اور روٹی کا ٹکڑا تھا ‘ اور کرش ( جانور کے مخصوص حصے کا گوشت ) کا ٹکڑا تھا ‘ اور ایک پایا تھا ‘ وہ خاتون بیان کرتی ہیں : سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کرش کا ٹکڑا لیا اور اسے نوچ کر کھانے لگیں ‘ اسی دوران انہوں نے بتایا کہ ہم نے آج بکری ذبح کی تھی اور اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں رکھا ( یعنی باقی سارا گوشت صدقہ کر دیا ) وہ خاتون بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جی نہیں ! بلکہ تم نے سارا کچھ رکھ لیا ‘ صرف اس کو نہیں رکھا ( یعنی جو صدقہ کیا ہے ‘ وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں محفوظ ہو گیا ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن ابراہیم بن مجمع ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

7987

Majma al-Zawaid #7987

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: «وَأُهْدِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةً وَأَرْغِفَةً فَجَعَلَ يَأْكُلُ وَيَأْكُلُونَ وَسَمِعَهُ يَقُولُ: "" عَلَيْكُمْ بِلَحْمِ الظَّهْرِ فَإِنَّهُ مِنْ أَطْيَبِهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي الْمَنَاقِبِ، وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abd Allah ibn Ja'far رضي الله عنهما said the Messenger of Allah ﷺ was gifted a sheep and loaves, and as he and the people ate, he heard him say to keep to the meat of the back, for it is among the tastiest. > **"Keep to the meat of the back, for it is among the tastiest."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کو بکری ( کا گوشت ) اور روٹیاں تحفے کے طور پر دی گئیں ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے کھانا شروع کیا لوگوں نے بھی کھانا شروع کیا حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا : تم پر لازم ہے کہ پشت کا گوشت کھاؤ کیونکہ وہ زیادہ پاکیزہ ہوتا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے ۔ جو مناقب کے بارے میں ہے اس کی سند میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

7988

Majma al-Zawaid #7988

وَعَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ قَالَ: رَأَى عَبْدُ اللَّهِ مَعَ رَجُلٍ دَرَاهِمَ فَقَالَ: مَا تَصْنَعُ بِهَا؟ قَالَ: أَشْتَرِي بِهَا فَرْقَ سَمْنٍ قَالَ: أَعْطِهَا امْرَأَتَكَ تَضَعْهَا تَحْتَ فِرَاشِهَا ثُمَّ اشْتَرِ كُلَّ يَوْمٍ لَحْمًا بِدِرْهَمٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَرِيبِ بْنِ حُمَيْدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ. قُلْتُ: وَأَحَادِيثُ نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ.

EnglishUnverified translation

Abu Amr al-Shaybani said Abd Allah saw dirhams with a man and asked what he would do with them. He said he would buy a faraq of ghee. Abd Allah told him to give them to his wife to place under her mattress, then buy meat each day for a dirham.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوعمرو شیبانی بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کے پاس درہم دیکھے ‘ تو فرمایا : تم اس کا کیا کرو گے ؟ اس نے کہا : میں اس کے ذریعے گھی کا مٹکا خریدوں گا انہوں نے فرمایا : یہ درہم تم اپنی بیوی کو دو وہ اسے بچھونے کے نیچے رکھ دے پھر روزانہ ایک درہم کے عوض میں تم گوشت خرید لیا کرنا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ عریب بن حمید کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں مجھے دستی پکڑاؤ سے متعلق احادیث علامات نبوت سے متعلق باب میں آئیں گی ۔

7989

Majma al-Zawaid #7989

عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «لَا تَقْطَعُوا الْخُبْزَ بِالسِّكِّينِ كَمَا تَقْطَعُهُ الْأَعَاجِمُ، وَإِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ اللَّحْمَ فَلَا يَقْطَعْهُ بِالسِّكِّينِ، وَلَكِنْ لِيَأْخُذْهُ بِيَدِهِ، فَلْيَنْهَشْهُ بِفِيهِ فَإِنَّهُ أَهْنَأُ وَأَمْرَأُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ الثَّقَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Umm Salamah رضي الله عنها reported that the Prophet ﷺ said not to cut bread with a knife as the non-Arabs cut it, and when one wants to eat meat he should not cut it with a knife but take it in his hand and tear it with his mouth, for that is more wholesome and agreeable. > **"Do not cut bread with a knife as the non-Arabs cut it. When one of you wants to eat meat, let him not cut it with a knife; let him take it in his hand and tear it with his mouth, for that is more wholesome and agreeable."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم سلام کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ’’ روٹی کو چھری کے ذریعے نہ کاٹو جس طرح عجمی لوگ اسے کاٹتے ہیں اور جب تم میں سے کوئی ایک شخص گوشت کھائے ‘ تو وہ اسے چھری کے ذریعے نہ کاٹے بلکہ وہ اسے ہاتھ میں لے اور پھر اپنے منہ کے ذریعے اسے نوچے کیونکہ یہ زیادہ مزے دار اور زیادہ سیر کرنے والا ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیر ثقفی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

7990

Majma al-Zawaid #7990

عَنْ جَابِرٍ قَالَ: «مَرَّ عَلَيْنَا قَيْسُ بْنُ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَصَابَتْنَا مَخْمَصَةٌ، فَنَحَرَ لَنَا سَبْعَ جَزَائِرَ، فَهَبَطْنَا سَاحِلَ الْبَحْرِ، فَإِذَا نَحْنُ بِأَعْظَمِ حُوتٍ فَأَقَمْنَا عَلَيْهِ ثَلَاثًا وَحَمَلْنَا مِنْهُ مَا شِئْنَا مِنْ وَدَكٍ فِي الْأَسْقِيَةِ وَالْغَرَائِزِ، وَسِرْنَا حَتَّى قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْنَاهُ بِذَلِكَ فَقَالُوا: لَوْ نَعْلَمُ أَنَّا نُدْرِكُهُ قَبْلَ أَنْ يَرُوحَ أَحْبَبْنَا أَنْ يَكُونَ عِنْدَنَا مِنْهُ». قُلْتُ: حَدِيثُ الْعَنْبَرِ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ. وَأَبُو حَمْزَةَ الْخَوْلَانِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه said Qays ibn Sa'd ibn Ubadah passed them in the time of the Messenger of Allah ﷺ when famine struck, and slaughtered seven camels for them. They descended to the seashore and found an enormous fish, stayed by it three days, carried its fat in skins and sacks, then traveled until they came to the Messenger of Allah ﷺ and informed him. They said had they known they would reach him before it departed, they would have loved to have some of it with them.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے زمانہ اقدس میں قیس بن سعد بن عبادہ ہمارے پاس سے گزرے ہمیں بھوک لاحق تھی انہوں نے ہمارے لئے سات اونٹ قربان کیے پھر ہم سمندر کے کنارے پر پہنچ گئے وہاں ایک بڑی سی مچھلی تھی ہم وہاں تین دن مقیم رہے پھر ہم نے اس کی چربی میں سے جتنی چاہی اسے مشکیزوں اور برتنوں میں ساتھ لاد لیا ‘ پھر ہم روانہ ہوئے یہاں تک کہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم نے آپ کو اس بارے میں بتایا لوگوں نے عرض کی : اگر ہمیں یہ پتہ ہوتا کہ اس گوشت کے بودار ہونے سے پہلے ہم نبی اکرم ﷺ تک پہنچ جائیں گے ‘ تو ہماری یہ خواہش تھی کہ اس کا کچھ ہمارے پاس موجود ہوتا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :’’ عنبر ‘‘ ( نامی بڑی مچھلی ) کے بارے میں حدیث ’’ صحیح ‘‘ میں مذکور ہے تا ہم وہ اس سیاق کے بغیر ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے جو لیث کا کاتب ہے عبدالملک بن شعیب بن لیث کہتے ہیں : یہ ثقہ اور مامون ہے ۔ امام احمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔ ابوحمزہ خولانی نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7991

Majma al-Zawaid #7991

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «إِذَا أُتِيَ أَحَدُكُمْ بِالطَّيِّبِ فَلْيُصِبْ مِنْهُ، وَإِذَا أُتِيَ بِالْحَلْوَى فَلْيُصِبْ مِنْهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فُضَالَةُ بْنُ حُصَيْنٍ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مُضْطَرِبُ الْحَدِيثِ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ عَرْعَرَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said when one is brought perfume he should take some of it, and when brought sweet he should take some of it. > **"When one of you is brought perfume, let him take some of it, and when he is brought sweet, let him take some of it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جب تم میں سے کسی ایک کے پاس کوئی پاکیزہ چیز آئے ‘ تو اسے کھا لینا چاہیے ‘ اور جب حلوی ( یعنی میٹھی چیز ) آئے تو اسے اس کو کھا لینا چاہیے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی فضالہ بن حصین ہے ۔ ابوحاتم کہتے ہیں : یہ مضطرب الحدیث ہے ابراہیم عرعرہ نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7992

Majma al-Zawaid #7992

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: «لَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمِرْبَدِ فَرَأَى عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَقُودُ نَاقَةً تَحْمِلُ دَقِيقًا وَسَمْنًا وَعَسَلًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" نَخٍ "" فَأَنَاخَ، فَدَعَا بِبُرْمَةٍ فَجَعَلَ فِيهَا مِنَ السَّمْنِ وَالْعَسَلِ وَالدَّقِيقِ، ثُمَّ أَمَرَ فَأُوقِدَ تَحْتَهَا حَتَّى نَضِجَ ثُمَّ قَالَ: "" كُلُوا "" فَأَكَلَ مِنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ: "" هَذَا شَيْءٌ يَدْعُوهُ أَهْلُ فَارِسَ الْخَبِيصَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَرِجَالُ الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abd Allah ibn Salam رضي الله عنه said when the Messenger of Allah ﷺ went out to the mirbad he saw Uthman ibn Affan رضي الله عنه leading a camel carrying flour, ghee, and honey. The Messenger of Allah ﷺ said nakh, so he knelt it. He called for a pot, placed ghee, honey, and flour in it, ordered a fire kindled beneath until it cooked, then said eat. The Messenger of Allah ﷺ ate from it and said this is something the people of Persia call khabis. > **"Eat. This is something the people of Persia call khabis."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم ﷺ گودام کی طرف تشریف لے کے گئے ‘ تو آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ملاحظہ فرمایا : وہ ایک اونٹنی کو ہانک کر لے جا رہے تھے جس پر آٹا گھی اور شہد لادا ہوا تھا ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اسے بٹھاؤ انہوں نے بٹھا دیا پھر آپ نے ہنڈیا منگوائی آپ نے اس میں گھی شہد اور آٹا ڈالا پھر آپ کے حکم کے تحت اس کے نیچے آگ جلا دی گئی پھر جب وہ پک گیا تو آپ نے فرمایا : تم لوگ اسے کھاؤ نبی اکرم ﷺ نے خود بھی اسے کھایا پھر آپ نے ارشاد فرمایا : یہ وہ چیز ہے ‘ جسے اہل فارس ’’ خبیص ‘‘ کہتے ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ۔ معجم صغیر اور معجم اوسط کے رجال ثقہ ہیں ۔

7993

Majma al-Zawaid #7993

عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِنَّ جِبْرِيلَ أَطْعَمَنِي الْهَرِيسَةَ يَشُدُّ بِهَا ظَهْرِي لِقِيَامِ اللَّيْلِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ الجمحِيُّ (*)، وَهُوَ الَّذِي وَضَعَ الْحَدِيثَ.

EnglishUnverified translation

Hudhayfah رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ said Jibril fed him harisah to strengthen his back for standing at night. > **"Jibril fed me harisah to strengthen my back for standing at night."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جبرائیل نے مجھے ہریسہ کھلوایا تاکہ رات کے نوافل ادا کرنے کے لئے اس کے ذریعے میری کمر مضبوط ہو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حجاج حجمی ہے ‘ اور یہ وہ شخص ہے جو حدیث ایجاد کرتا تھا ۔

7994

Majma al-Zawaid #7994

عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِذَا وَقَعَ الذُّبَابُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْمِسْهُ فَإِنَّ فِي أَحَدِ جَنَاحَيْهِ دَاءً وَفِي الْآخَرِ شِفَاءً». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ said when a fly falls into the vessel of one of them he should immerse it, for in one wing is disease and in the other is cure. > **"When a fly falls into the vessel of one of you, let him immerse it, for in one of its wings is disease and in the other is cure."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جب کوئی مکھی تم میں سے کسی ایک کے برتن میں گر جائے ‘ تو آدمی کو اسے ڈبو دینا چاہیے کیونکہ اس کے دو پروں میں سے ایک میں بیماری ہوتی ہے ‘ اور دوسرے میں شفاء ہوتی ہے “۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔

7995

Majma al-Zawaid #7995

عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعْجِبُهُ الْقِثَّاءُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Al-Rubayyi' bint Mu'awwidh رضي الله عنها said the Messenger of Allah ﷺ liked cucumber.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ کو ککڑی پسند تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ‘ لیکن مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7996

Majma al-Zawaid #7996

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: «أُورِيتُ فِي يَمِينِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قِثَّاءً وَفِي شِمَالِهِ رُطَبَاتٍ وَهُوَ يَأْكُلُ مِنْ ذَا مَرَّةً وَمِنْ ذَا مَرَّةً». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abd Allah ibn Ja'far رضي الله عنهما said he was shown cucumber in the right hand of the Messenger of Allah ﷺ and fresh dates in his left, eating from one once and from the other once.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کے دائیں ہاتھ میں ککڑی اور بائیں ہاتھ میں کھجوریں دیکھیں کبھی آپ اس میں سے کھا رہے تھے اور پھر اس میں سے کھا رہے تھے ( یعنی ایک لقمہ اس میں سے لیتے تھے ایک اس میں سے لیتے تھے ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے جس میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

7997

Majma al-Zawaid #7997

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْكُلُ الرُّطَبَ بِيَمِينِهِ، وَالْبِطِّيخِ بِيَسَارِهِ، فَيَأْكُلُ الرُّطَبَ بِالْبِطِّيخِ، وَكَانَ أَحَبَّ الْفَاكِهَةِ إِلَيْهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ الصَّفَارُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ used to eat fresh dates with his right and watermelon with his left, eating dates with watermelon, and it was the most beloved fruit to him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ دائیں ہاتھ سے کھجور کھا رہے تھے اور بائیں ہاتھ میں تربوز تھا آپ تربوز کے ساتھ کھجوریں کھا رہے تھے تربوز آپ کے نزدیک پھلوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ صفار ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

7998

Majma al-Zawaid #7998

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْكُلُ الْعِنَبَ خَرْطًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ الْمُنْذِرِ وَهُوَ كَذَّابٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما said he saw the Prophet ﷺ eating grapes by plucking them off the cluster.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ’’ خرط ‘‘ کے طور پر ( یعنی انگور کے گچھے کو منہ میں رکھ کر بغیر دانہ کے نکالنا ) انگور کھا رہے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن منذر ہے ‘ اور وہ کذاب ہے ۔

7999

Majma al-Zawaid #7999

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «جَاءَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" إِنَّ رَبَّكَ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ وَأَرْسَلَنِي بِهَذَا الْقُطْفِ لِتَأْكُلَهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبِي الْعَطَّافِ، وَهُوَ شَدِيدُ الضَّعْفِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما said Jibril عليه السلام came to the Prophet ﷺ and said his Lord greets him with peace and sent him with this cluster to eat. > **"Your Lord greets you with peace and sent me with this cluster for you to eat."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : حضرت جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے ‘ اور بولے : آپ کے پروردگار نے آپ کو سلام کہا ہے ‘ اور انگوروں کا یہ گچھہ دے کر مجھے بھیجا ہے تاکہ آپ اسے کھا لیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر بن ابوعطاف ہے وہ انتہائی ضعیف ہے ۔

8000

Majma al-Zawaid #8000

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «جَاءَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" إِنْ رَبَّكَ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ، وَأَرْسَلَنِي [إِلَيْكَ] بِهَذَا الْقُطْفِ لِتَأْكُلَهُ "" فَأَخَذَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبِي الْعَطَّافِ وَهُوَ شَدِيدُ الضَّعْفِ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه said Jibril عليه السلام came to the Prophet ﷺ and said his Lord greets him with peace and sent him with this cluster to eat, whereupon the Messenger of Allah ﷺ took it. > **"Your Lord greets you with peace and sent me with this cluster for you to eat."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت جبرائیل علیہ السلام ) نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ‘ اور بولے : آپ کے پروردگار نے آپ کو سلام کہا ہے ‘ اور اس نے آپ کی طرف یہ انگوروں کا گچھہ بھیجا ہے تاکہ آپ اسے کھا لیں ‘ تو اور نبی اکرم ﷺ نے وہ لے لیے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر بن ابوعطاف ہے ، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔

8001

Majma al-Zawaid #8001

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أُتِيَ بِالثَّمَرَةِ أَعْطَاهَا أَصْغَرَ مَنْ يَحْضُرُهُ مِنَ الْوِلْدَانِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reported that the Prophet ﷺ, when brought fruit, would give it to the youngest child present.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے پاس جب موسم کا پہلا پھل لایا جاتا تو آپ حاضرین میں موجود سب سے کمسن بچے کو وہ دیدیتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8002

Majma al-Zawaid #8002

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أُتِيَ بِالْبَاكُورَةِ مِنَ الثِّمَارِ وَضَعَهَا عَلَى عَيْنَيْهِ ثُمَّ قَالَ: "" اللَّهُمَّ كَمَا أَطْعَمْتَنَا أَوَّلَهُ فَأَطْعِمْنَا آخِرَهُ "" ثُمَّ يَأْمُرُ بِهِ لِلْمَوْلُودِ مِنْ أَهْلِهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ وَزَادَ: كَانَ إِذَا أُتِيَ بِالْبَاكُورَةِ مِنَ الثَّمَرَةِ قَبَّلَهَا وَجَعَلَهَا عَلَى عَيْنَيْهِ. وَرِجَالُ الصَّغِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضi الله عنهما said the Messenger of Allah ﷺ, when brought the first fruits of the season, would place them upon his eyes and say O Allah, as You fed us its first, feed us its last, then order it for the newborn of his household. In an addition, he would kiss it and place it upon his eyes. > **"O Allah, as You fed us its first, feed us its last."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے پاس جب موسم کا پہلا پھل لایا جاتا تو آپ اس کو اپنے سامنے رکھتے تھے ‘ اور یہ دعا کرتے تھے : اے اللہ ! جس طرح ‘ تو نے اس کا ابتدائی حصہ ہمیں کھلایا ہے اس طرح اس کا آخری حصہ بھی ہمیں کھلانا پھر آپ اپنے اہل خانہ میں سے کمسن بچے کے بارے میں حکم دیتے تھے اور وہ پھل اس کو دیدیا جاتا تھا ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ’’ جب آپ کے پاس موسم کا پہلا پھل لایا جاتا تھا تو آپ اسے بوسہ دیتے تھے اور اپنی آنکھوں پر لگاتے تھے ‘‘۔ معجم صغیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8003

Majma al-Zawaid #8003

عَنْ أَنَسٍ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَائِشَةَ: "" إِذَا جَاءَ الرُّطَبُ فَهَنِّئِينِي». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ حَسَّانُ بْنُ سِيَاهٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said to A'ishah رضي الله عنها that when fresh dates arrive she should give him glad tidings. > **"When fresh dates arrive, give me glad tidings."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا : جب کھجوریں آ جائیں ‘ تو مجھے نا دینا ( یا مجھے مبارک باد دینا ) ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حسان بن سیاہ ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8004

Majma al-Zawaid #8004

وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «أَكْرِمُوا عَمَّتَكُمِ النَّخْلَةَ، فَإِنَّهَا خُلِقَتْ مِنَ الطِّينِ الَّذِي خُلِقَ مِنْهُ آدَمُ، وَلَيْسَ مِنَ الشَّجَرِ يُلَقَّحُ غَيْرَهَا».

EnglishUnverified translation

Ali ibn Abi Talib رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said to honor their aunt the date-palm, for it was created from the clay from which Adam was created, and no tree other than it is pollinated. > **"Honor your aunt the date-palm, for it was created from the clay from which Adam was created, and no tree other than it is pollinated."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اپنی پھوپھی کھجور کے درخت کا احترام کرو کیونکہ یہ اس مٹی سے پیدا کی گئی ہے جس مٹی سے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا اور درختوں میں اس کے علاوہ کوئی اور ایسا نہیں ہے جس کی پیوند کاری کی جاتی ہو ‘‘۔

8005

Majma al-Zawaid #8005

وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «أَطْعِمُوا نِسَاءَكُمُ الْوُلَّدَ الرُّطَبَ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ رُطَبٌ فَالتَّمْرَ، وَلَيْسَ مِنَ الشَّجَرَةِ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ مِنْ شَجَرَةٍ نَزَلَتْ تَحْتَهَا مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مَسْرُورُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

The Messenger of Allah ﷺ said to feed women giving birth fresh dates, and if there are no fresh dates then dry dates, for no tree is nobler to Allah than the tree beneath which Maryam bint Imran gave birth. > **"Feed your women giving birth fresh dates, and if there are no fresh dates then dry dates. No tree is nobler to Allah than the tree beneath which Maryam bint Imran gave birth."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ اپنی خواتین کو تازہ کھجوریں کھلاؤ ‘ اگر رطب نہ ہوں ، تو تمر کھلاؤ ‘ کیونکہ درختوں میں کوئی بھی درخت اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس درخت سے زیادہ محبوب نہیں ہے جس کے نیچے سیدہ مریم بنت عمران رضی اللہ عنہا ٹھہری تھیں ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مسرور بن سعید ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8006

Majma al-Zawaid #8006

وَعَنْ أَنَسٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِطَبَقٍ عَلَيْهِ بُسْرٌ وَرُطَبٌ، فَجَعَلَ يَأْكُلُ الرُّطَبَ وَيَتْرُكُ الْمُذَنِّبَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ مُعَاذِ بْنِ سَهْلٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ was brought a dish containing unripe and fresh dates, and he ate the fresh dates while leaving the defective-tailed ones.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک تھال لایا گیا ، جس میں خشک اور تر کھجوریں تھیں ، تو نبی اکرم ﷺ نے تر کھجوریں کھانا شروع کیں اور آپ ﷺ نے ’’ مذنب ‘‘ ( جس میں تازہ ہونے کے آغاز اس کی دم کی طرف سے ہوتا ہے ‘ اُن ) کو چھوڑ دیا ۔ یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد معاذ بن سہل سے نقل کی ہے ۔ میں ان سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8007

Majma al-Zawaid #8007

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّ مَنْ يُحِبُّ التَّمْرَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي حَيَّةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abd Allah ibn Amr رضي الله عنهما reported from the Messenger of Allah ﷺ that Allah Almighty loves whoever loves dates. > **"Allah Almighty loves whoever loves dates."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ بے شک اللہ تعالیٰ اس شخص سے محبت کرتا ہے جو تمر ( کھجوروں ) سے محبت کرتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ابوحیہ ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

8008

Majma al-Zawaid #8008

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَسْوَدِ قَالَ: «كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي وَفْدِ سَدُوسَ، فَأَهْدَيْنَا لَهُ تَمْرًا فَقَرَّبْنَاهُ إِلَيْهِ عَلَى نِطْعٍ فَأَخَذَ حَفْنَةً مِنَ التَّمْرِ فَقَالَ أَنَسٌ: أَيْشُ هَذَا؟ أَوْ مَا هَذَا؟ فَجَعَلْنَا نُسَمِّي حَتَّى ذَكَرْنَا تَمْرًا فَقُلْنَا: هَذَا الْجُذَامَى فَقَالَ: "" بَارَكَ اللَّهُ فِي الْجُذَامَى وَفِي حَدِيقَةٍ خَرَجَ هَذَا مِنْهَا أَوْ جَنَّةٍ خَرَجَ هَذَا مِنْهَا». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ يَعْرِفْهُمُ الْعَلَائِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُمْ.

EnglishUnverified translation

Abd Allah ibn al-Aswad said they were with the Messenger of Allah ﷺ in the delegation of Sadus and gifted him dates, presenting them on a leather mat. He took a handful, and Anas asked what this was. They kept naming until they mentioned dates, saying this is al-Judhami, whereupon he prayed for blessing in al-Judhami and in the garden whence it came. > **"Allah bless al-Judhami and the garden whence this came."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ سدوس قبیلے کے وفد کے ہمراہ نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھے ہم نے آپ کی خدمت میں تمر ( کھجوریں ) پیش کیں ہم نے ایک دستر خوان پر رکھ کے نبی اکرم ﷺ کو پیش کیں ، تو نبی اکرم ﷺ نے مٹھی بھر کھجوریں لیں حضرت انس رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : یہ کون سی ہیں یا یہ کون سی ہیں ‘ تو ہم نے ان کے نام بیان کرنا شروع کیے یہاں تک کہ ہم نے تمر کا ذکر کیا ‘ تو ہم نے کہا یہ جذامی ہے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ جذامی میں برکت دے اور اس باغ میں برکت دے جس میں سے یہ نکلی ہے ( یہاں باغ کے لئے ایک روایت میں لفظ مختلف نقل ہوا ہے ) ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے ۔ اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے ‘ جن سے علائی واقف نہیں ہے ‘ اور میں بھی ان سے واقف نہیں ہوں ۔

8009

Majma al-Zawaid #8009

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ «أَنَّ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ قَدِمُوا عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَيْنَا هُمْ عِنْدَهُ قُعُودٌ، إِذْ أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ لَهُمْ: "" تَمْرَةٌ تَدْعُونَهَا كَذَا وَكَذَا وَتَمْرَةٌ تَدْعُونَهَا كَذَا "" حَتَّى عَدَّ أَلْوَانَ تَمَرَاتِهِمْ أَجْمَعَ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَا وَاللَّهِ لَوْ كُنْتَ وُلِدْتَ فِي جَوْفِ هَجَرٍ مَا كُنْتَ أَعْلَمَ مِنْكَ السَّاعَةَ؟ أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" إِنَّ أَرْضَكُمْ رُفِعَتْ لِي مُنْذُ قَعَدْتُمْ إِلَيَّ فَنَظَرْتُ إِلَيْهَا مِنْ أَدْنَاهَا إِلَى أَقْصَاهَا، فَخَيْرُ تَمْرَاتِكُمُ الْبَرْنِيُّ يُذْهِبُ الدَّاءَ وَلَا دَاءَ فِيهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ الْقَيْسِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه reported that the delegation of Abd al-Qays came to the Prophet ﷺ, and while sitting with him he turned to them naming the dates they call such and such until he counted all the kinds of their dates. A man said may his father and mother be ransom, had he been born inside Hajar he would not be more knowledgeable at this hour, and bore witness that he is the Messenger of Allah ﷺ. The Messenger of Allah ﷺ replied that their land had been raised for him since they sat with him, so he saw it from nearest to farthest, and their best dates are al-Barni, which removes disease with no disease in it. > **"A date you call such and such, and a date you call such. Your land was raised for me since you sat with me, and I saw it from nearest to farthest. Your best dates are al-Barni; it removes disease with no disease in it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : عبدالقیس قبیلے کا وفد نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا وہ لوگ نبی اکرم ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ۔ اسی دوران نبی اکرم ﷺ ان کی طرف متوجہ ہوئے آپ نے ان سے ارشاد فرمایا : ایک قسم کی کھجور وہ ہے ‘ جسے تم یہ نام دیتے ہو ایک قسم کی کھجور وہ ہے ‘ جسے تم یہ نام دیتے ہو یہاں تک کہ نبی اکرم ﷺ نے ان لوگوں کی کھجوروں کی تمام قسموں کو شمار کروا دیا تو حاضرین میں سے ایک شخص نے آپ کی خدمت میں عرض کی : یا رسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں اگرچہ میں حجر کے علاقے کے درمیان میں پیدا ہوا ہوں لیکن مجھے اس وقت تک کھجوروں کی ان قسموں کے بارے میں آپ سے زیادہ علم نہیں ہے میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جب تم لوگ میرے پاس آ کر بیٹھے ‘ تو تمہاری زمین میرے سامنے پیش کی گئی میں نے اس کے قریبی حصے سے لے کے دور تک کے حصے کو دیکھ لیا تمہاری کھجوروں میں سب سے بہتر برنی ہے جو بیماری کو رخصت کر دیتی ہے ‘ اور اس میں بیماری نہیں ہوتی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن واقد قیسی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8010

Majma al-Zawaid #8010

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «خَيْرُ تَمْرَاتِكُمُ الْبَرْنِيُّ يُذْهِبُ الدَّاءَ وَلَا دَاءَ فِيهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سُوَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Sa'id al-Khudri رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said their best dates are al-Barni; it removes disease with no disease in it. > **"Your best dates are al-Barni; it removes disease with no disease in it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ تمہاری کھجوروں میں سب سے بہتر ’’ برنی ‘‘ ہے جو بیماری کو ختم کر دیتی ہے ‘ اور اس میں بیماری نہیں ہوتی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سوید ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8011

Majma al-Zawaid #8011

وَعَنِ الْهِرْمَاسِ قَالَ: «أَهْدَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ مِنْ قَوْمِي تَمْرًا فَقَالَ: "" أَيُّ تَمْرٍ هَذَا؟ "" فَقَالَ: الْجُذَامَى فَقَالَ: "" اللَّهُمَّ بَارِكْ فِي الْجُذَامَى». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ فَايِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Hirmas said a man of his tribe gifted dates to the Messenger of Allah ﷺ, who asked what dates these were. He said al-Judhami, whereupon he prayed for blessing in al-Judhami. > **"What dates are these? O Allah, bless al-Judhami."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ہرماس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میری قوم کے ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں تحفے کے طور پر کھجوریں پیش کیں نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : یہ کون سی قسم کی کھجوریں ہیں ؟ اس نے عرض کی : جذامی ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے اللہ ! جذامی میں برکت رکھ دے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن فائد ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8012

Majma al-Zawaid #8012

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَذَ كِسْرَةً مِنْ خُبْزِ شَعِيرٍ ثُمَّ أَخَذَ تَمْرَةً فَوَضَعَهَا عَلَيْهَا ثُمَّ قَالَ: "" هَذِهِ إِدَامُ هَذِهِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abd Allah ibn Salam رضي الله عنه said he saw the Messenger of Allah ﷺ take a piece of barley bread, then take a date and place it upon it, then say this is the condiment of this. > **"This is the condiment of this."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا آپ نے جو کی روٹی کا ٹکڑا پکڑا پھر آپ نے ایک کھجور پکڑی اور آپ نے فرمایا : یہ اس کا سالن ہے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن العلاء ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

8013

Majma al-Zawaid #8013

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ الْخُبْزَ بِالتَّمْرِ وَيَقُولُ: "" هَذَا إِدَامُ هَذَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ مَرْوَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Thabit رضي الله عنه said the Messenger of Allah ﷺ used to eat bread with dates and say this is the condiment of this. > **"This is the condiment of this."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کھجور کے ساتھ روٹی کھا لیتے تھے اور یہ فرماتے تھے یہ اس کا سالن ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر بن مروان ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8014

Majma al-Zawaid #8014

وَعَنْ عَائِشَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" يَا عَائِشَةُ هَذَا إِدَامُ هَذَا» يَعْنِي التَّمْرَ وَالْخُبْزَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هَارُونُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو الطَّيِّبِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.

EnglishUnverified translation

A'ishah رضي الله عنها reported that the Messenger of Allah ﷺ said, addressing her, that this is the condiment of this, meaning dates and bread. > **"O A'ishah, this is the condiment of this."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ’’ اے عائشہ ! یہ اس کا سالن ہے ‘‘ ( راوی کہتے ہیں : یعنی کھجور اور روٹی کے بارے میں آپ نے یہ بات ارشاد فرمائی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ہارون بن محمد ابوطیب ہے ‘ اور وہ کذاب ہے ۔

8015

Majma al-Zawaid #8015

عَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي: ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَنْ أَكَلَ سَبْعَ تَمَرَاتٍ عَجْوَةً مَا بَيْنَ لَابَتَيِ الْمَدِينَةِ عَلَى الرِّيقِ لَا يَضُرُّهُ يَوْمَهُ ذَلِكَ حَتَّى يُمْسِيَ». قَالَ فُلَيْحٌ: وَأَظُنُّهُ قَالَ: «وَإِنْ أَكَلَهَا حِينَ يُمْسِي لَمْ يَضُرُّهُ شَيْءٌ حَتَّى يُصْبِحَ». قَالَ عُمَرُ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ -: انْظُرْ يَا عَامِرُ مَا تُحَدِّثُ بِهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَشْهَدُ مَا كَذَبْتُ عَلَى سَعْدٍ وَلَا كَذَبَ سَعْدٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ وَفِيهِ: لَمْ يَضُرُّهُ سُمٌّ وَلَا سِحْرٌ. وَفِي هَذَا: لَمْ يَضُرُّهُ شَيْءٌ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Sa'd ibn Abi Waqqas رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said whoever eats seven Ajwah dates between the two lava plains of Madinah on an empty stomach, nothing shall harm him that day until evening. Fulayh added that he thought he also said if he eats them in the evening nothing shall harm him until morning. Umar ibn Abd al-Aziz said to Amir to consider what he narrates from the Messenger of Allah ﷺ, and he swore he neither lied about Sa'd nor did Sa'd lie about the Messenger of Allah ﷺ. > **"Whoever eats seven Ajwah dates between the two lava plains of Madinah on an empty stomach, nothing shall harm him that day until evening. If he eats them in the evening, nothing shall harm him until morning."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ اگر کوئی شخص مدینہ کے دونوں کناروں کے درمیان موجود عجوہ کھجوروں میں سے سات کھجوریں ‘ نہار منہ کھا لے ‘ تو اس دن میں ‘ شام ہونے تک وہ چیز اسے نقصان نہیں پہنچائے گی ‘‘۔ فلیح نامی راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں : آپ نے فرمایا :’’ اگر کوئی شخص شام کے وقت انہیں کھا لے ‘ تو صبح ہونے تک کوئی چیز اس کو نقصان نہیں پہنچائے گی ‘‘۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے کہا : اے عامر ! آپ اس بات کا جائزہ لیں کہ آپ نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے کیا حدیث بیان کر رہے ہیں انہوں نے کہا میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی طرف جھوٹی بات منسوب نہیں کی ہے ‘ اور نہ ہی حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم ﷺ کی طرف جھوٹی بات منسوب کی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا کچھ حصہ منقول ہے جو اس سیاق کے بغیر ہے ‘ اور اس میں یہ الفاظ ہیں : ’’ اسے کوئی زہر یا جادو نقصان نہیں پہنچائے گا ‘‘ جبکہ یہاں یہ الفاظ ہیں : ” اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8016

Majma al-Zawaid #8016

وَعَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «مَنْ أَكَلَ سَبْعَ تَمَرَاتٍ عَجْوَةً مِنْ تَمْرِ الْعَالِيَةِ حِينَ يُصْبِحُ، لَمْ يَضُرُّهُ سُمٌّ، وَلَا سِحْرٌ حَتَّى يُمْسِيَ». قُلْتُ: لِعَائِشَةَ فِي الصَّحِيحِ: عَجْوَةُ الْعَالِيَةِ شِفَاءُ أَوَّلِ الْبَكْرَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّمِينُ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ دُحَيْمٌ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَمُنَبِّهُ بْنُ عُثْمَانَ اللَّخْمِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

A'ishah رضي الله عنها reported from the Prophet ﷺ that whoever eats seven Ajwah dates from the dates of Aliyah in the morning, neither poison nor magic shall harm him until evening. > **"Whoever eats seven Ajwah dates from the dates of Aliyah in the morning, neither poison nor magic shall harm him until evening."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ’’ جو شخص صبح کے وقت ( مدینہ منورہ کے ) بالائی حصے کی کھجوروں میں سے سات عجوہ کھجوریں کھا لے اسے شام ہونے تک کوئی زہر یا جادو نقصان نہیں پہنچائے گا ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ روایت مذکور ہے :’’ عالیہ ( یعنی بالائی علاقے ) کی ‘ عجوہ کھجور ‘ صبح کے آغاز میں شفاء ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ سمین ہے ‘ جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے دحیم اور ابوحاتم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ‘ اور ایک راوی منبہ بن عثمان لخمی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔

8017

Majma al-Zawaid #8017

عَنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ: «دَخَلْتُ عَلَى رَجُلٍ وَهُوَ يَتَمَجَّعُ لَبَنًا بِتَمْرٍ فَقَالَ: ادْنُ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمَّاهُمَا: "" الْأَطْيَبَيْنِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا أَبَا خَالِدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Khalid said he entered upon a man mixing milk with dates, who invited him near, saying the Messenger of Allah ﷺ named them the two most wholesome foods. > **"The two most wholesome foods."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوخالد بیان کرتے ہیں : میں ایک صاحب کے پاس گیا وہ اس وقت کھجور کے ساتھ دودھ استعمال کر رہے تھے انہوں نے فرمایا : آگے آ جاؤ ! کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے ان دونوں کو دو پاکیزہ چیزوں کا نام دیا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوخالد کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ۔

8018

Majma al-Zawaid #8018

عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «قَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَمْرًا بَيْنَ أَصْحَابِهِ فَكَانَ بَعْضُهُمْ يَقْرِنُ فَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَقْرِنَ إِلَّا بِإِذْنِ أَصْحَابِهِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه said the Messenger of Allah ﷺ distributed dates among his Companions, and some began joining two together, so he forbade joining except with the permission of one's companions.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اپنے اصحاب کے درمیان کھجوریں تقسیم کیں ان میں سے کسی نے دو کھجوریں ایک ساتھ کھانا شروع کیں ، تو نبی اکرم ﷺ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ دو کھجوریں ایک ساتھ کھائی جائیں ‘ البتہ اپنے ساتھیوں کی اجازت کے ساتھ ایسا کیا جا سکتا ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8019

Majma al-Zawaid #8019

وَعَنِ أَبِي طَلْحَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْإِقْرَانِ». وَهُوَ فِي الطَّبَرَانِيِّ وَهُوَ سَاقِطٌ مِنَ السَّمَاعِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رُدَيْجٍ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Talhah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ forbade joining dates together.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے دو کھجوریں ایک ساتھ کھانے سے منع کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور یہ سماع میں سے ساقط ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ردیج ہے ‘ جسے امام ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے ‘ اور یحیی بن معین نے اسے ثقہ کہا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8020

Majma al-Zawaid #8020

وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنِ الْإِقْرَانِ فِي التَّمْرِ فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ أَوْسَعَ عَلَيْكُمْ فَأَقْرِنُوا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا يَزِيدُ بْنُ بَزِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Buraydah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said he had forbidden them from joining dates together, but since Allah has made provision ample for them, they may now join. > **"I had forbidden you from joining dates together, but Allah has now made provision ample for you, so join."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ میں نے کھجوریں ملا کر کھانے سے منع کیا تھا اب اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں کو گنجائش عطا کر دی ہے ‘ تو تم دو کھجوریں ایک ساتھ کھا لو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ ان دونوں کی سند میں ایک راوی یزید بن بزیع ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8021

Majma al-Zawaid #8021

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُفَتَّشَ التَّمْرُ عَمَّا فِيهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَالثَّوْرِيُّ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما said the Messenger of Allah ﷺ forbade searching through dates for what is inside them.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ کھجوروں میں سے تلاش کر کے ( یا چن کے ) کھائی جائیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے ‘ جسے شعبہ اور ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے یحیی القطان نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8022

Majma al-Zawaid #8022

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ قَالَ: «دَخَلْتُ مَعَ أَبِي عَلَى مُعَاوِيَةَ فَأَجْلَسَنَا عَلَى الْفِرَاشِ ثُمَّ أُتِينَا بِالطَّعَامِ فَأَكَلْنَا، ثُمَّ أُتِينَا بِالشَّرَابِ فَشَرِبَ مُعَاوِيَةُ ثُمَّ نَاوَلَ أَبِي [ثُمَّ قَالَ: مَا شَرِبْتُهُ مُنْذُ حَرَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -] ثُمَّ قَالَ مُعَاوِيَةُ: كُنْتُ أَجْمَلَ شَبَابِ قُرَيْشٍ وَأَجْوَدَهُ ثَغْرًا وَمَا مِنْ شَيْءٍ أَجِدُ لَهُ لَذَّةً كَمَا كُنْتُ أَجِدُهُ وَأَنَا شَابٌّ غَيْرُ اللَّبَنِ وَإِنْسَانٌ حَسَنُ الْحَدِيثِ يُحَدِّثُنِي». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَفِي كَلَامِ مُعَاوِيَةَ شَيْءٌ تَرَكْتُهُ.

EnglishUnverified translation

Abd Allah ibn Buraydah said he entered with his father upon Mu'awiyah رضي الله عنه, who seated them on the couch, brought food which they ate, then brought drink, drank, and handed to his father. Mu'awiyah then said he had been the handsomest youth of Quraysh with the finest teeth, and found nothing as delightful as in his youth except milk and a man of fine speech narrating to him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبداللہ بن بریدہ بیان کرتے ہیں : میں اپنے والد کے ساتھ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا انہوں نے ہمیں بچھونے پر بٹھا دیا پھر کھانا لایا گیا ہم نے اسے کھا لیا پھر مشروب لایا گیا ۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے اسے پی لیا پھر اُسے میرے والد کی طرف بڑھایا تو انہوں نے کہا میں نے اسے اس وقت سے نہیں پیا جب سے نبی اکرم ﷺ نے اسے حرام قرار دیا ہے ‘ تو حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں قریش کے نوجوانوں میں سب سے زیادہ خوبصورت اور سب سے عمدہ دانتوں کا مالک تھا ‘ اور جب میں نوجوان تھا تو مجھے کسی بھی چیز کی اتنی لذت محسوس نہیں ہوتی تھی ، جتنی دودھ کی لذت محسوس ہوتی تھی اور اس انسان ( کی ہم نشینی سے لذت محسوس ہوتی تھی ) جو میرے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عمدہ بات چیت کرتا تھا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے کلام میں ایک ایسی چیز تھی جسے میں نے ترک کر دیا ۔

8023

Majma al-Zawaid #8023

وَعَنْ مُسْلِمِ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: «دَخَلْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ عَلَى ابْنِ مُطِيعٍ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ فَقَالَ: وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَمَرْحَبًا وَأَهْلًا وَسَهْلًا بِأَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ضَعُوا لَهُ وِسَادَةً فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" ثَلَاثٌ لَا تُرَدُّ: اللَّبَنُ وَالْوِسَادَةُ وَالدُّهْنُ "" مَا جَلَسْتُ عَلَيْهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

EnglishUnverified translation

Muslim ibn Jundub said he entered with Ibn Umar رضي الله عنهما upon Ibn Muti', who greeted them with peace, mercy, welcome, and ease, and ordered a cushion. Ibn Umar said that were it not that he heard the Messenger of Allah ﷺ say three things are not refused — milk, a cushion, and oil — he would not have sat upon it. > **"Three things are not refused: milk, a cushion, and oil."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

مسلم بن جندب بیان کرتے ہیں : میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ابن مطیع کے پاس آیا حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا : آپ پر سلام ہو ۔ انہوں نے کہا : آپ پر بھی سلام ہو اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوں اے ابوعبدالرحمن آپ کو خوش آمدید ہے ( پھر انہوں نے اپنے خادموں سے کہا : ( ان کے لئے تکیہ رکھو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : اگر میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا ’’ تین چیزوں کو واپس نہیں کیا جائے گا دودھ ، تکیہ اور تیل ‘‘۔ تو میں نے اس پر نہیں بیٹھنا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔