Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 21 · Chapter 3

Book of Foods

Hadith 7944–7983

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

7944

Majma al-Zawaid #7944

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِلَعْقِ الصَّحْفَةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: صَدُوقٌ يُخْطِئُ كَثِيرًا فَإِذَا قِيلَ لَهُ لَمْ يَقْبَلْ، وَكَانَ النَّسَائِيُّ حَسَنَ الرَّأْيِ فِيهِ [وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ].

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reported that the Prophet ﷺ commanded licking the dish.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے پیالے کو چاٹ لینے کا حکم دیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مسیب بن واضح ہے ۔ ابوحاتم کہتے ہیں : یہ صدوق ہے ‘ اور بکثرت غلطی کرتا ہے ‘ جب اس سے کہا جاتا ہے ‘ تو یہ اصلاح کو قبول نہیں کرتا امام نسائی کی اس کے بارے میں رائے اچھی تھی اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7945

Majma al-Zawaid #7945

عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ قَالَ: "" اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَطْعَمْتَ وَسَقَيْتَ وَأَشْبَعْتَ وَأَرْوَيْتَ، فَلَكَ الْحَمْدُ غَيْرَ مَكْفُورٍ، وَلَا مُوَدَّعٍ، وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْكَ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

A man of Banu Sulaym who had companionship reported that the Prophet ﷺ, when he finished his food, would say praise and thanks to Allah who fed, gave drink, satiated, and quenched, with praise undenied, unbidden farewell, and never dispensed with. > **"O Allah, to You belongs praise. You fed, gave drink, satiated, and quenched. To You belongs praise, undenied, unbidden farewell, and never dispensed with."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

بنو سلیم سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے ‘ وہ فرماتے ہیں : جب نبی اکرم ﷺ کھانا کھا کر فارغ ہوتے تھے ‘ تو یہ پڑھتے تھے : ’’ اے اللہ ! ہر طرح کی حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے ‘ تو نے کھلایا ہے ‘ تو نے ہی پلایا ہے ‘ تو نے سیر کیا ہے ‘ اور تو نے سیراب کیا ہے ‘ تو ہر طرح کی حمد تیرے ہی لئے مخصوص ہے ‘ جو ایسی نہ ہو کہ جسے قبول نہ کیا جائے ‘ اور جو ایسی نہ ہو کہ اسے رخصت کر دیا جائے ‘ اور نہ ہی ایسی ہو کہ تجھ سے بے نیاز ہوا جائے “۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عامر اسلمی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

7946

Majma al-Zawaid #7946

وَعَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ: تَعَشَّيْتُ مَعَ أَبِي بُرْدَةَ فَقَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكَ مَا حَدَّثَنِي بِهِ أَبِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ؟ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ أَكَلَ فَشِبَعَ وَشَرِبَ فَرَوِيَ فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي وَأَشْبَعَنِي وَسَقَانِي وَأَرْوَانِي، خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Hammad ibn Abi Sulayman said he dined with Abu Burdah, who cited his father Abd Allah ibn Qays reporting that the Messenger of Allah ﷺ said whoever eats until satiated and drinks until quenched, then says praise to Allah who fed and satiated him and gave him drink and quenched him, exits his sins as on the day his mother bore him. > **"All praise belongs to Allah who fed me and satiated me, gave me drink and quenched me."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حماد بن ابوسلیمان بیان کرتے ہیں : میں نے ( حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ) ابوبردہ کے ساتھ رات کا کھانا کھایا ، تو انہوں نے فرمایا : کیا میں تمہیں وہ حدیث بیان نہ کروں جو میرے والد حضرت عبداللہ بن قیس رضی اللہ عنہ ( یعنی حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ ) نے مجھے بیان کی تھی وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص کھانا کھائے ‘ اور سیر ہو جائے ‘ اور پیئے ‘ اور سیراب ہو جائے ‘ تو وہ یہ پڑھے : ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے مجھے کھلایا تو مجھے سیر کر دیا اور پلایا تو مجھے سیراب کر دیا ‘‘۔ ( نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں : ) تو وہ شخص گناہوں سے نکل کر یوں ہو جاتا ہے جیسے اس دن تھا جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

7947

Majma al-Zawaid #7947

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ «عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ قَالَ: "" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَفَانَا وَآوَانَا، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنْعَمَ عَلَيْنَا وَأَفْضَلَ، نَسْأَلُكَ بِرَحْمَتِكَ أَنْ تُجِيرَنَا مِنَ النَّارِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ بَعْضِ أَهْلِ مَكَّةَ. وَابْنُ أَبِي لَيْلَى سَيِّئُ الْحِفْظِ وَشَيْخُهُ لَمْ يُسَمَّ وَأَبُو سَلَمَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman ibn Awf رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ, when he finished his food, would say praise to Allah who fed and gave drink, sufficed and sheltered, bestowed and favored, and ask by His mercy for deliverance from the Fire. > **"All praise belongs to Allah who fed us and gave us drink. All praise belongs to Allah who sufficed us and sheltered us. All praise belongs to Allah who bestowed upon us and favored us. We ask You by Your mercy to shield us from the Fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ جب آپ کھانا کھا کر فارغ ہوتے تھے ‘ تو یہ پڑھتے تھے :’’ ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے ہمیں کھلایا اور جس نے ہمیں پلایا ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے ہماری کفایت کی اور جس نے ہمیں پناہ دی ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے ہم پر نعمت کی اور ہم پر فضل کیا ہم تجھ سے تیری رحمت کے وسیلے سے یہ سوال کرتے ہیں کہ ‘ تو ہمیں جہنم سے بچا لے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے محمد بن ابولیلی کی بعض اہل مکہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔ اور ابن ابولیلیٰ کا حافظ خراب ہے ‘ اور اس کے استاد کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ‘ اور ابوسلمہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے ۔

7948

Majma al-Zawaid #7948

وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ فَرَاغِهِ مِنْ طَعَامِهِ يَقُولُ: "" اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَطْعَمْتَ وَسَقَيْتَ [وَأَشْبَعْتَ] وَأَرْوَيْتَ، لَكَ الْحَمْدُ غَيْرَ مَكْفُورٍ، وَلَا مُوَدَّعٍ، وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْكَ رَبَّنَا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ مُوسَى بْنِ وَجِيهٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Harith ibn al-Harith رضي الله عنه said he heard the Messenger of Allah ﷺ at the end of his food say praise to Allah who fed, gave drink, satiated, and quenched, with praise undenied, unbidden farewell, and never dispensed with, O our Lord. > **"O Allah, to You belongs praise. You fed, gave drink, satiated, and quenched. To You belongs praise, undenied, unbidden farewell, and never dispensed with, O our Lord."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حارث بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو سنا آپ نے کھانے سے فارغ ہو کر یہ پڑھا : ’’ اے اللہ ! ہر طرح کی حمد تیرے ہی لئے مخصوص ہے ‘ تو نے کھلایا ہے ‘ اور تو نے پلایا ہے ‘ تو نے سیر کیا ہے ‘ اور تو نے سیراب کیا ہے حمد تیرے ہی لئے مخصوص ہے ‘ جس کو مسترد نہ کیا جائے ‘ اُسے رخصت نہ کیا جائے ‘ اور اے ہمارے پروردگار ! تجھ سے بے نیاز نہ ہوا جائے “ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن موسیٰ بن وجیہ ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

7949

Majma al-Zawaid #7949

وَعَنْ سَعْدِ بْنِ مَسْعُودٍ الثَّقَفِيِّ قَالَ: إِنَّمَا سُمِّيَ نُوحٌ عَبْدًا شَكُورًا لِأَنَّهُ إِذَا أَكَلَ وَشَرِبَ حَمِدَ اللَّهَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَتَابِعِيُّهُ سَعْدُ بْنُ سِنَانٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Sa'd ibn Mas'ud al-Thaqafi said Nuh was named a thankful servant only because when he ate and drank he praised Allah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سعد بن مسعود ثقفی بیان کرتے ہیں : حضرت نوح علیہ السلام کا نام شکر گزار بندہ اس لئے رکھا گیا کیونکہ جب وہ کھاتے تھے اور پیتے تھے ‘ تو اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس میں تابعی سعد بن سنان ہے ‘ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7950

Majma al-Zawaid #7950

وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ: كَانَ سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَقُولُ إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَفَانَا الْمُؤْنَةَ وَأَوْسَعَ لَنَا الرِّزْقَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Al-Harith ibn Suwayd reported that Salman al-Farisi رضي الله عنه, when he finished his food, would say praise to Allah who sufficed the burden and expanded provision.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حارث بن سوید بیان کرتے ہیں : حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ جب کھانا کھا کر فارغ ہوتے تھے ‘ تو یہ پڑھتے تھے : ’’ ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے ہماری ضرورت کو پورا کیا اور ہمیں رزق میں وسعت عطا کی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عطاء ہے ‘ اور وہ انتہائی ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

7951

Majma al-Zawaid #7951

عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: «خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" حَبَّذَا الْمُتَخَلِّلُونَ "". قَالُوا: وَمَا الْمُتَخَلِّلُونَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "" الْمُتَخَلِّلُونَ بِالْوُضُوءِ، وَالْمُتَخَلِّلُونَ مِنَ الطَّعَامِ. أَمَّا تَخْلِيلُ الْوُضُوءِ: فَالْمَضْمَضَةُ، وَالِاسْتِنْشَاقُ، وَبَيْنَ الْأَصَابِعِ. وَأَمَّا تَخْلِيلُ الطَّعَامِ: فَمِنَ الطَّعَامِ، إِنَّهُ لَيْسَ شَيْءٌ أَشَدُّ عَلَى الْمَلَكَيْنِ مِنْ أَنْ يَرَيَا بَيْنَ أَسْنَانِ صَاحِبِهِمَا طَعَامًا وَهُوَ [قَائِمٌ] يُصَلِّي». رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرَوَى أَحْمَدُ مِنْهُ طَرَفًا. وَفِي إِسْنَادِهِ وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Ayyub رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said how excellent are the pickers. Asked who they are, he explained they are those who pick in ablution and those who pick from food. Picking in ablution is rinsing the mouth, the nostrils, and between the fingers, while picking from food is removing it from between the teeth, for nothing is harder upon the two angels than seeing food between the teeth of their companion while he stands praying. > **"How excellent are the pickers: those who pick in ablution and those who pick from food."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے ‘ اور آپ نے ارشاد فرمایا : خلال کرنے والوں کے کیا کہنے ! لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! خلال کرنے والوں سے مراد کون ہیں ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : وضو میں خلال کرنے والے اور کھانے کے بعد خلال کرنے والے جہاں تک وضو کے خلال کا تعلق ہے ‘ تو اس کا تعلق کلی کرنے ناک میں پانی ڈالنے اور انگلیوں کے درمیان ( خلال کرنے سے ) ہے جہاں تک کھانے کے بعد خلال کرنے کا تعلق ہے ‘ تو وہ کھائی ہوئی چیز کے حوالے سے ہو گا کیونکہ ( انسان کے ساتھ رہنے والے ) دونوں فرشتوں کے لئے کوئی بات اس سے زیادہ گراں نہیں ہوتی کہ وہ اپنے ساتھی فرد کے دانتوں کے درمیان کھانے کی چیز دیکھیں جبکہ وہ کھڑا ہوا نماز ادا کر رہا ہو ۔ یہ پوری روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ امام احمد نے اس کا ایک حصہ نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی واصل بن سائب ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

7952

Majma al-Zawaid #7952

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ فَضْلَ الطَّعَامِ الَّذِي يَبْقَى بَيْنَ الْأَضْرَاسِ يُوهِنُ الْأَضْرَاسَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما said the excess food remaining between the molars weakens the molars.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : وہ اضافی کھانا جو داڑھوں کے درمیان پھنسا رہ جاتا ہے وہ داڑھوں کو کمزور کر دیتا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7953

Majma al-Zawaid #7953

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذَا اللَّحْمِ شَيْئًا فَلْيَغْسِلْ يَدَهُ مِنْ رِيحِ وَضَرِهِ لَا يُؤْذَى مَنْ حِذَاءَهُ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reported that the Messenger of Allah ﷺ said whoever eats any of this meat should wash his hand of its smell and grease so as not to harm the one beside him. > **"Whoever eats any of this meat should wash his hand of its smell and grease so as not to harm the one beside him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جو شخص گوشت میں سے کچھ کھائے ‘ تو اسے اس کی چکنائی کے حوالے سے ہاتھ دھو لینے چاہیے ‘ تاکہ اس کے مقابل شخص کو اذیت نہ پہنچے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

7954

Majma al-Zawaid #7954

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «مَنْ بَاتَ وَفِي يَدِهِ رِيحُ غَمَرٍ، فَأَصَابَهُ شَيْءٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الزُّبَيْرِ بْنِ بَكَّارٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَقَدْ تَفَرَّدَ بِهِ كَمَا قَالَ الطَّبَرَانِيُّ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reported that the Prophet ﷺ said whoever spends the night with the smell of rich grease on his hand and harm befalls him should blame only himself. > **"Whoever spends the night with the smell of rich grease on his hand, and harm befalls him, let him blame only himself."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص رات گزارے اور اس کے ہاتھ میں گوشت کی بو موجود ہو اور پھر اسے کوئی چیز تکلیف پہنچائے ‘ تو وہ صرف اپنے آپ کو ملامت کرے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ۔ ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف زبیر بن بکار کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے وہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہے جیسا کہ امام طبرانی نے یہ بات بیان کی ہے ۔

7955

Majma al-Zawaid #7955

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «مَنْ بَاتَ وَفِي يَدِهِ رِيحُ غَمَرٍ فَأَصَابَهُ وَضَحٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Sa'id رضي الله عنه reported from the Prophet ﷺ that whoever spends the night with the smell of grease on his hand and white harm befalls him should blame only himself. > **"Whoever spends the night with the smell of grease on his hand and harm befalls him, let him blame only himself."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص ایسی حالت میں رات گزارے کہ اس کے ہاتھ میں گوشت کی بو ہو اور پھر اسے کوئی برص نقصان پہنچا دے ‘ تو وہ صرف اپنے آپ کو ملامت کرے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند حسن ہے ۔

7956

Majma al-Zawaid #7956

عَنِ الْحَكْمِ قَالَ: «كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي طَعَامٍ فَسَأَلَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ خَادِمَ أَهْلِ الْبَيْتِ مِنْدِيلًا، فَنَاوَلَهُ ثَوْبَهُ فَمَسَحَ بِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَا تَتَمَنْدَلْ بِثَوْبِ مَنْ لَا تَكْسُو». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Al-Hakam said they were with the Messenger of Allah ﷺ at a meal when a man asked the household servant for a napkin, who handed him his own garment, with which he wiped. The Messenger of Allah ﷺ said not to wipe with the garment of one whom he does not clothe. > **"Do not wipe with the garment of one whom you do not clothe."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حکم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ کھانے میں شریک ہوئے حاضرین میں سے ایک صاحب نے اہل خانہ کے خادم سے رومال مانگا اس شخص نے اپنا کپڑا آگے کیا اس نے اس کے ذریعے اسے پونچھ لیا تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم ایسے کپڑے کو رومال کے طور پر استعمال نہ کرو جسے تم پہنتے نہیں ہو “۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

7957

Majma al-Zawaid #7957

وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَمْسَحَ الرَّجُلُ بِثَوْبِ مَنْ لَا يَكْسُو». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Abu Bakrah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ forbade a man to wipe with the garment of one whom he does not clothe.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ آدمی ایسے کپڑے کے ذریعے ہاتھ پونچھے جسے وہ پہنتا نہ ہو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

7958

Majma al-Zawaid #7958

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «أَذِيبُوا طَعَامَكُمْ بِذِكْرِ اللَّهِ وَالصَّلَاةِ، وَلَا تَنَامُوا عَلَيْهِ فَتَقْسُوَ قُلُوبُكُمْ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ رِيعٌ أَبُو الْخَلِيلِ (*)، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

A'ishah رضي الله عنها reported that the Messenger of Allah ﷺ said to dissolve food with remembrance of Allah and prayer, and not to sleep upon it lest hearts harden. > **"Dissolve your food with remembrance of Allah and prayer, and do not sleep upon it lest your hearts harden."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اپنے کھانے کے بعد اللہ کا ذکر اور نماز شامل کیا کرو اور کھانا کھا کے فورا سو نہ جایا کرو ‘ ورنہ تمہارے دل سخت ہو جائیں گے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بزیع ابوخلیل ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

7959

Majma al-Zawaid #7959

عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: «أَكَلْتُ ثَرِيدَةً بِلَحْمٍ سَمِينٍ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَتَجَشَّأُ، فَقَالَ: "" اكْفُفْ عَنَّا جُشَاءَكَ أَبَا جُحَيْفَةَ فَإِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ شَبَعًا فِي الدُّنْيَا أَطْوَلُهُمْ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ». فَمَا أَكَلَ أَبُو جُحَيْفَةَ مِلْءَ بَطْنِهِ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا، كَانَ إِذَا تَغَدَّى لَا يَتَعَشَّى، وَإِذَا تَعَشَّى لَا يَتَغَدَّى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ، وَفِي أَحَدِ أَسَانِيدِ الْكَبِيرِ مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْكُوفِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Juhayfah رضي الله عنه said he ate tharidah with fatty meat, came to the Messenger of Allah ﷺ belching, and was told to withhold his belching from them, for the most satiated people in this world shall be the longest hungry on the Day of Resurrection. Thereafter Abu Juhayfah never filled his stomach until he left the world; when he ate lunch he skipped dinner, and when he ate dinner he skipped lunch. > **"Withhold your belching from us, O Abu Juhayfah, for the most satiated people in this world shall be the longest hungry on the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے بہت سے گوشت کا ثرید کھایا جب میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں ڈکار مار رہا تھا ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے ابوحجیفہ ! اپنے ڈکار ہم سے روک کے رکھو کیونکہ دنیا میں زیادہ سیر ہو کر کھانے والے قیامت کے دن زیادہ دیر بھوکے رہیں گے ۔ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) تو پھر حضرت ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ نے کبھی بھی پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا یہاں تک کہ وہ دنیا سے رخصت ہو گئے اگر وہ صبح کے وقت کچھ کھا لیتے تھے ‘ تو شام کو نہیں کھاتے تھے ‘ اور اگر وہ شام کو کھا لیتے تھے ‘ تو صبح نہیں کھاتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ۔ معجم کبیر کی اسانید میں سے ایک سند میں ایک راوی محمد بن خالد کوفی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7960

Majma al-Zawaid #7960

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍ [وَ] قَالَ: «تَجَشَّأَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" اقْصُرْ مِنْ جُشَائِكَ فَإِنَّ أَطْوَلَ النَّاسِ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَشْبَعُهُمْ فِي الدُّنْيَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ مَسْعُودِ بْنِ مُحَمَّدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abd Allah ibn Amr رضي الله عنهما said a man belched before the Prophet ﷺ, who told him to shorten his belching, for the longest hungry on the Day of Resurrection shall be the most satiated in this world. > **"Shorten your belching, for the longest hungry on the Day of Resurrection shall be the most satiated in this world."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ کی موجودگی میں ڈکار لیا تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اپنا ڈکار روک کے رکھو کیونکہ قیامت کے دن وہ لوگ سب سے زیادہ دیر تک بھوکے رہیں گے ‘ جو دنیا میں زیادہ سیر ہوتے رہے ہوں گے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مسعود بن محمد کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ اور وہ ضعیف ہے ۔

7961

Majma al-Zawaid #7961

وَعَنِ اللَّجْلَاجِ قَالَ: مَا مَلَأْتُ بَطْنِي طَعَامًا مُنْذُ أَسْلَمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آكُلُ حَسْبِي وَأَشْرَبُ حَسْبِي. يَعْنِي: قُوتِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُعَلَّى بْنُ الْوَلِيدِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Lajlaj said he never filled his stomach with food since he embraced Islam with the Messenger of Allah ﷺ, eating his sufficiency and drinking his sufficiency, meaning his sustenance.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

لجلاج بیان کرتے ہیں : جب سے میں نے نبی اکرم ﷺ کے دست اقدس پر اسلام قبول کیا ہے اس کے بعد کبھی میں نے پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا میں بنیادی ضرورت کا کھا لیتا ہوں ‘ اور بنیادی ضرورت کاپی لیتا ہوں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی معلی بن ولید ہے ‘ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7962

Majma al-Zawaid #7962

وَعَنْ جَعْدَةَ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى رَجُلًا عَظِيمَ الْبَطْنِ فَقَالَ بِأُصْبُعِهِ فِي بَطْنِهِ: "" لَوْ كَانَ هَذَا فِي غَيْرِ هَذَا لَكَانَ خَيْرًا لَكَ». وَفِي رِوَايَةٍ: «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى لَهُ رَجُلٌ رُؤْيَا، فَبَعَثَ إِلَيْهِ فَجَاءَ فَقَصَّهَا عَلَيْهِ، وَكَانَ عَظِيمَ الْبَطْنِ فَقَالَ بِأُصْبُعِهِ فِي بَطْنِهِ: "" لَوْ كَانَ هَذَا فِي غَيْرِ هَذَا الْمَكَانِ لَكَانَ خَيْرًا لَكَ». رَوَاهُ [كُلُّهُ] الطَّبَرَانِيُّ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ إِلَّا أَنَّهُ جَعَلَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هُوَ الَّذِي رَأَى الرُّؤْيَا لِلرَّجُلِ. وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ أَبِي إِسْرَائِيلَ الْجُشَمِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Ja'dah reported that the Prophet ﷺ saw a man with a huge belly, poked it with his finger, and said had this been elsewhere it would have been better for him. In another narration, a man related a dream to him while huge-bellied, and he poked his belly saying had this been elsewhere it would have been better for him. > **"Had this been elsewhere it would have been better for you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جعدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ایک بڑے پیٹ والے شخص کو دیکھا تو اپنی انگلیاں اس کے پیٹ میں لگا کے فرمایا : اگر یہ اس کے علاوہ کسی اور میں ہوتا تو یہ تمہارے حق میں زیادہ بہتر تھا ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم ﷺ کو ایک شخص نے خواب میں دیکھا ‘ آپ نے اسے بلوایا ‘ اس نے نبی اکرم ﷺ کو خواب سنایا ‘ اس شخص کا پیٹ بڑا تھا ‘ نبی اکرم ﷺ نے انگلی اس کے پیٹ پر لگائی اور فرمایا : اگر یہ اس جگہ کے علاوہ کہیں ہوتا تو یہ تمہارے لئے زیادہ بہتر ہوتا ۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں ‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ تاہم انہوں نے یہ بات نقل کی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے اس شخص کو خواب میں دیکھا تھا ۔ ان تمام روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابواسرائیل جشمی کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ۔

7963

Majma al-Zawaid #7963

عَنْ أَبِي بَصْرَةَ الْغِفَارِيِّ قَالَ: «أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا هَاجَرْتُ، وَذَلِكَ قُبَيْلَ أَنْ أُسْلِمَ، فَحَلَبَ لِي شُوَيْهَةً كَانَ يَحْلِبُهَا لِأَهْلِهِ فَشَرِبْتُهَا، فَلَمَّا أَصْبَحْتُ أَسْلَمْتُ، وَقَالَ عِيَالُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: نَبِيتُ اللَّيْلَةَ كَمَا بِتْنَا الْبَارِحَةَ جِيَاعًا. فَحَلَبَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةً فَشَرِبْتُهَا وَرَوِيتُ فَقَالَ لِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" أَرَوِيتَ؟ "" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ رَوِيتُ مَا شَبِعْتُ وَلَا رَوِيتُ قَبْلَ الْيَوْمِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" إِنَّ الْكَافِرَ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بَعْضَهُ.

EnglishUnverified translation

Abu Basrah al-Ghifari رضي الله عنه said he came to the Prophet ﷺ when he migrated, just before embracing Islam, and the Prophet ﷺ milked for him a small ewe he used to milk for his family, which he drank. In the morning he embraced Islam, while the Prophet's household said they would spend the night hungry as before. The Messenger of Allah ﷺ milked a ewe for him, he drank and was satisfied, and affirmed he had never been satiated or quenched before that day. The Prophet ﷺ then said the disbeliever eats in seven intestines while the believer eats in one intestine. > **"The disbeliever eats in seven intestines, and the believer eats in one intestine."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب میں نے ہجرت کی ‘ تو میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا یہ میرے اسلام قبول کرنے سے کچھ پہلے کی بات ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے میرے لئے بکری کا دودھ دوہ لیا جو آپ اپنے اہل خانہ کے لئے دوہا کرتے تھے میں نے اسے پی لیا اگلے دن صبح میں نے اسلام قبول کر لیا نبی اکرم ﷺ کے گھر والوں نے کہا گزشتہ رات ہم نے بھوکے رہ کر گزاری ہے پھر نبی اکرم ﷺ نے میرے لئے دودھ دوہ لیا پھر میں نے پیا تو میں سیر ہو گیا نہی اکرم ﷺ نے فرمایا : کیا تم سیر ہو گئے ہو ؟ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں سیر ہو گیا ہوں ‘ اور میں آج کے دن سے پہلے کبھی اتنا سیر اور کبھی اتنا سیراب نہیں ہوا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے ‘ اور مومن ایک آنت میں کھاتا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔

7964

Majma al-Zawaid #7964

وَعَنْ جَهْجَاهٍ الْغِفَارِيِّ «أَنَّهُ قَدَمَ فِي نَفَرٍ مِنْ قَوْمِهِ يُرِيدُونَ الْإِسْلَامَ فَحَضَرُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَغْرِبَ فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ: "" يَأْخُذُ كُلُّ وَاحِدٍ بِيَدِ جَلِيسِهِ "". وَلَمْ يَبْقَ فِي الْمَسْجِدِ غَيْرُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَغَيْرِي وَكُنْتُ رَجُلًا عَظِيمًا طَوِيلًا لَا يُقَدَّمُ عَلَيَّ أَحَدٌ فَذَهَبَ بِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى مَنْزِلِهِ فَحَلَبَ لِي عَنْزًا فَأَتَيْتُ عَلَيْهَا حَتَّى حَلَبَ [لِي] سَبْعَ أَعْنُزٍ فَأَتَيْتُ عَلَيْهَا ثُمَّ [أُتِيتُ] بِصَنِيعِ بُرْمَةٍ فَأَتَيْتُ عَلَيْهَا، وَقَالَتْ أُمُّ أَيْمَنَ: أَجَاعَ اللَّهُ مَنْ أَجَاعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَذِهِ اللَّيْلَةَ. قَالَ: "" مَهْ يَا أُمَّ أَيْمَنَ أَكَلَ رِزْقَهُ وَرِزْقُنَا عَلَى اللَّهِ "" فَأَصْبَحُوا فَغَدَوْا فَاجْتَمَعَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ فَجَعَلَ الرَّجُلُ يُخْبِرُ بِمَا أَتَى عَلَيْهِ فَقَالَ جَهْجَاهٌ: حُلِبَ لِي سَبْعُ أَعْنُزٍ فَأَتَيْتُ عَلَيْهَا وَصَنِيعُ بُرْمَةٍ فَأَتَيْتُ عَلَيْهَا. فَصَلَّوْا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَغْرِبَ فَقَالَ: "" لِيَأْخُذْ كُلُّ رَجُلٍ بِيَدِ جَلِيسِهِ "" فَلَمْ يَبْقَ فِي الْمَسْجِدِ غَيْرُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَغَيْرِي وَكُنْتُ رَجُلًا عَظِيمًا طَوِيلًا لَا يُقَدَّمُ عَلَيَّ أَحَدٌ فَذَهَبَ بِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى مَنْزِلِهِ فَحَلَبَ لِي عَنْزًا، فَرَوِيتُ وَشَبِعْتُ، فَقَالَتْ أُمُّ أَيْمَنَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَيْسَ هَذَا ضَيْفَنَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" إِنَّهُ أَكَلَ فِي مِعًى مُؤْمِنٍ اللَّيْلَةَ وَأَكَلَ قَبْلَ ذَلِكَ فِي مِعًى كَافِرٍ. الْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ وَالْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَاللَّفْظُ لَهُ، وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Jahjah al-Ghifari reported that he came with a group of his people seeking Islam and attended Maghrib with the Messenger of Allah ﷺ, who told each man to take the hand of his companion. None remained in the mosque except the Messenger of Allah ﷺ and Jahjah, a huge tall man, so the Prophet ﷺ took him home, milked a goat which he finished, then seven goats which he finished, then a pot dish which he finished. Umm Ayman said may Allah starve whoever starved the Messenger of Allah ﷺ that night, but he told her hush, for he ate his provision while their provision is upon Allah. The next night, after Islam, he was again hosted, drank one goat's milk, was satiated and full, and the Prophet ﷺ explained that he had eaten that night in a believer's intestine after eating before in a disbeliever's intestine. > **"Hush, O Umm Ayman. He ate his provision, and our provision is upon Allah."** > **"He ate tonight in a believer's intestine after eating before in a disbeliever's intestine. The disbeliever eats in seven intestines and the believer eats in one intestine."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جہجاہ غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ اپنی قوم کے کچھ افراد سمیت آئے وہ اسلام قبول کرنے کا ارادہ رکھتے تھے وہ لوگ مغرب کے بعد نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھے جب نبی اکرم ﷺ نے سلام پھیرا تو آپ نے ارشاد فرمایا : ہر شخص اپنے ساتھ موجود فرد کا ہاتھ پکڑ کر لے جائے مسجد میں نبی اکرم ﷺ کے علاوہ اور میرے علاوہ کوئی باقی نہیں رہا میں ایک بھاری بھرکم لمبا تڑنگا شخص تھا کوئی بھی میرے لئے آگے نہیں بڑھا تھا ۔ نبی اکرم ﷺ مجھے اپنے ساتھ اپنے گھر لے گئے آپ نے میرے لئے بکری کا دودھ دوہ لیا وہ میں نے پی لیا یہاں تک کہ نبی اکرم ﷺ نے سات بکریوں کا دودھ میرے لئے دوہ لیا تو میں نے انہیں پی لیا پھر میرے پاس ہانڈی میں پکا ہوا سالن لایا گیا تو میں نے وہ بھی کھا لیا ام ایمن نے کہا : اللہ تعالیٰ اس شخص کو بھوکا رکھے جس نے اللہ کے رسول کو آج کی رات بھوکا رکھا ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے ام ایمن ! رک جاؤ اس نے اپنا رزق کھایا ہے ‘ اور ہمارا رزق اللہ کے ذمہ ہے اگلے دن صبح ہوئی ‘ تو وہ لوگ آئے سب لوگ اکھٹے ہوئے حضرت جہجاہ رضی اللہ عنہ بھی اور ان کے ساتھی بھی اکھٹے ہوئے ہر شخص نے بتانا شروع کیا کہ جو اس نے کھایا تھا حضرت جہجاہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ میرے لئے سات بکریوں کا دودھ دوہ لیا گیا تھا تو وہ میں نے پی لیا اور ہنڈیا تیار کی گئی تھی وہ میں نے کھا لی پھر ان لوگوں نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ مغرب کی نماز ادا کی ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ہر شخص اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے شخص کا ہاتھ پکڑ لے پھر مسجد میں میرے علاوہ اور نبی اکرم ﷺ کے علاوہ اور کوئی باقی نہیں رہا میں ایک بھاری بھرکم لمبا تڑنگا شخص تھا میرے لئے کوئی آگے نہیں بڑھا نبی اکرم ﷺ مجھے اپنے ساتھ اپنے گھر لے گئے آپ نے میرے لئے ایک بکری کا دودھ دوہ لیا میں اس سے سیر بھی ہو گیا اور سیراب بھی ہو گیا تو ام ایمن نے کہا یا رسول اللہ ! کیا یہ ہمارا وہی مہمان نہیں ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اس نے آج رات مومن کی آنت میں کھانا کھایا ہے ‘ اور اس سے پہلے اس نے کافر کی آنت میں کھایا تھا کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے ‘ اور مومن ایک آنت میں کھاتا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں یہ امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

7965

Majma al-Zawaid #7965

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: «جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَبْعَةُ رِجَالٍ فَأَخَذَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا وَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَا اسْمُكَ؟ "" قَالَ: أَبُو غَزْوَانَ قَالَ: فَحَلَبَ لَهُ سَبْعَ شِيَاهٍ فَشَرِبَ لَبَنَهَا كُلَّهُ. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" هَلْ لَكَ يَا أَبَا غَزْوَانَ أَنْ تُسْلِمَ؟ "" قَالَ: نَعَمْ. فَأَسْلَمَ فَمَسَحَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَدْرَهُ فَلَمَّا أَصْبَحَ حَلَبَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةً وَاحِدَةً فَلَمْ يُتِمَّ لَبَنَهَا. فَقَالَ: "" مَا لَكَ يَا أَبَا غَزْوَانَ؟ "" فَقَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ نَبِيًّا لَقَدْ رَوِيتُ. قَالَ: "" إِنَّكَ أَمْسِ كَانَ لَكَ سَبْعَةُ أَمْعَاءٍ وَلَيْسَ لَكَ الْيَوْمَ إِلَّا وَاحِدٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ هَكَذَا، وَالْبَزَّارُ مُخْتَصَرًا وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abd Allah ibn Amr رضي الله عنهما said seven men came to the Prophet ﷺ, each Companion took one man and the Prophet ﷺ took a man named Abu Ghazwan. He milked seven ewes for him and he drank all their milk. The Prophet ﷺ invited him to Islam, he embraced it, and the Prophet ﷺ wiped his chest. In the morning the Prophet ﷺ milked one ewe for him and he could not finish its milk. Asked what was wrong, he swore by the truth that he was satisfied, and the Prophet ﷺ replied that yesterday he had seven intestines while today he has only one. > **"Yesterday you had seven intestines, and today you have only one."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں سات افراد حاضر ہوئے نبی اکرم ﷺ کے اصحاب میں سے ہر شخص نے ایک شخص کو اپنے ساتھ لے لیا نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو اپنے ساتھ لے لیا نبی اکرم ﷺ نے اس سے دریافت کیا : تمہارا نام کیا ہے ؟ اس نے جواب دیا : ابوغزوان ن ۔ نبی اکرم ﷺ نے اس کے لئے سات بکریوں کا دودھ دوہ لیا اس نے ان سب کا دودھ پی لیا نبی اکرم ﷺ نے اس سے فرمایا : اے ابوغزوان ! کیا تم اسلام قبول کرنے میں دلچسپی رکھتے ہو اس نے عرض کی : جی ہاں اس نے اسلام قبول کر لیا نبی اکرم ﷺ نے اس کے سینے پر ہاتھ پھیرا اگلے دن صبح نبی اکرم ﷺ نے اس کے لئے ایک بکری کا دودھ دوہا تو وہ اس دودھ کو مکمل نہیں پی سکا ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے ابوغزوان ! تمہیں کیا ہوا ہے اس نے عرض کی : اس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ نبی بنا کر مبعوث کیا ہے میں سیر ہو گیا ہوں نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : گزشتہ رات تم نے سات آنتوں میں کھایا تھا ‘ اور آج تم نے صرف ایک آنت میں کھایا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے اسی طرح نقل کی ہے ۔ امام بزار نے مختصر روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7966

Majma al-Zawaid #7966

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ بِمِثْلِ حَدِيثٍ قَبْلَهُ قَالَ: «الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ وَالْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.

EnglishUnverified translation

Abu Sa'id رضي الله عنه reported from the Prophet ﷺ like the preceding report that the believer eats in one intestine and the disbeliever eats in seven intestines. > **"The believer eats in one intestine and the disbeliever eats in seven intestines."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے اس سے پہلے والی حدیث کی مانند روایت نقل کی ہے ۔ کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے ‘ اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے ‘ جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ۔

7967

Majma al-Zawaid #7967

وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَالْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَلَهُ فِي رِوَايَةٍ: "" وَالْمُنَافِقُ "" بَدَلَ: "" الْكَافِرِ "". وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَيْلِيُّ وَقَدْ رَوَى عَنْهُ جَمَاعَةٌ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ وَقَدْ أَوْرَدَهُ ابْنُ عَدِيٍّ فِي الْكَامِلِ.

EnglishUnverified translation

Samurah رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ said the believer eats in one intestine and the disbeliever eats in seven intestines, with one narration replacing disbeliever with hypocrite. > **"The believer eats in one intestine, and the disbeliever eats in seven intestines."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے ‘ اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ ان کی ایک روایت میں لفظ ” کافر ‘‘ کی جگہ لفظ ” منافق ‘‘ استعمال ہوا ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی ولید بن محمد ایلی ہے جس کے حوالے سے ایک جماعت نے روایات نقل کی ہیں کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا لیکن ابن عدی نے اس کا تذکرہ کتاب الکامل میں کیا ہے ۔

7968

Majma al-Zawaid #7968

وَعَنْ سُكَيْنٍ الضَّمْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَالْكَافِرُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ الْهَيْثَمِ بْنِ صَفْوَانَ بْنِ هُبَيْرَةَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Sukayn al-Damri reported that the Prophet ﷺ said the believer eats in one intestine and the disbeliever in seven intestines. > **"The believer eats in one intestine, and the disbeliever in seven intestines."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سکین ضمری رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے ‘ اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد ہیثم بن صفوان بن ہبیرہ سے نقل کی ہے ۔ میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7969

Majma al-Zawaid #7969

وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ قَالَتْ: «أَجْدَبَ النَّاسُ سَنَةً، وَكَانَتِ الْأَعْرَابُ يَأْتُونَ الْمَدِينَةَ، وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ الرَّجُلَ فَيَأْخُذُ بِيَدِ الرَّجُلِ فَيُضِيفُهُ وَيُعَشِّيهِ، فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ لَيْلَةً وَكَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَعَامٌ يَسِيرٌ وَشَيْءٌ مِنْ لَبَنٍ فَأَكَلَهُ الْأَعْرَابِيُّ وَلَمْ يَدَعْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا، فَجَاءَ بِهِ لَيْلَةً أَوْ لَيْلَتَيْنِ فَجَعَلَ يَأْكُلُهُ كُلَّهُ، فَقُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اللَّهُمَّ لَا تُبَارِكْ فِي هَذَا الْأَعْرَابِيِّ يَأْكُلُ طَعَامَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَدَعُهُ. ثُمَّ جَاءَ بِهِ لَيْلَةً فَلَمْ يَأْكُلْ مِنَ الطَّعَامِ إِلَّا يَسِيرًا. فَقُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاكَ وَجَاءَ بِهِ وَقَدْ أَسْلَمَ فَقَالَ: "" إِنَّ الْكَافِرَ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ، وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِتَمَامِهِ، وَرَوَى أَحْمَدُ آخِرَهُ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Maymunah bint al-Harith رضي الله عنها said people suffered drought one year, Bedouins came to Madinah, and the Prophet ﷺ would order each man to take another by the hand and host him for dinner. One night a Bedouin came while the Messenger of Allah ﷺ had only a little food and some milk; the Bedouin ate it all and left nothing. He returned a night or two eating everything, so she prayed that Allah not bless him for eating the Prophet's food. Then he came another night and ate only a little, and after he had embraced Islam the Prophet ﷺ explained that the disbeliever eats in seven intestines while the believer eats in one intestine. > **"The disbeliever eats in seven intestines, and the believer eats in one intestine."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ایک سال لوگ قحط سالی کا شکار ہو گئے ‘ تو دیہاتی لوگ مدینہ منورہ آ جاتے تھے ۔ نبی اکرم ﷺ کسی شخص کو حکم دیتے تھے وہ کسی شخص کا ہاتھ پکڑ کر اسے مہمان بنا لیتا تھا ‘ اور رات کا کھانا کھلاتا تھا ایک رات ایک دیہاتی آیا نبی اکرم ﷺ کے پاس تھوڑا سا کھانا تھا ‘ اور تھوڑا سا دودھ تھا اس دیہاتی نے اسے کھا لیا اور نبی اکرم ﷺ کے لئے کچھ بھی نہیں رہنے دیا پھر وہ ایک رات آپ کے ساتھ آیا یا دو راتیں آپ کے ساتھ آیا وہ ساری چیزیں کھا لیتا تھا میں نے نبی اکرم ﷺ کے سامنے کہا : اے اللہ ! تو اس دیہاتی کے کھانے میں برکت نہ رکھنا جو اللہ کے رسول کے کھانے کو کھا جاتا ہے ‘ اور آپ کو ویسے ہی چھوڑ دیتا ہے پھر ایک رات نبی اکرم ﷺ اسے ساتھ لے کے آئے ‘ تو اس نے تھوڑا سا کھانا کھایا میں نے نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں عرض کی : یہ وہی ہے جو پہلے بھی آیا تھا اس شخص نے اسلام قبول کر لیا تھا ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے ‘ اور مومن ایک آنت میں کھاتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے مکمل روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔ امام احمد نے اس کا آخری حصہ نقل کیا ہے ۔ امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7970

Majma al-Zawaid #7970

وَعَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي سَعِيدٍ: مَا أَقَلَ طَعَامَكَ؟! قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «الْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ وَالْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى قَالَ بِمِثْلِ حَدِيثِ أَبِي مُوسَى، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ ضَعِيفٌ، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ أَيْضًا.

EnglishUnverified translation

Mujahid said he asked Abu Sa'id how little his food was, and he replied he heard the Messenger of Allah ﷺ say the disbeliever eats in seven intestines and the believer eats in one intestine. > **"The disbeliever eats in seven intestines and the believer eats in one intestine."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

مجاہد بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے کہا : آپ کتنا تھوڑا کھانا کھاتے ہیں ؟ انہوں نے بتایا کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے ‘ اور مومن ایک آنت میں کھاتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور امام ابویعلیٰ نے حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کی مانند نقل کی ہے ۔ امام طبرانی کی سند ضعیف ہے ۔ امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے ‘ اور وہ بھی ضعیف ہے .

7971

Majma al-Zawaid #7971

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَالْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said the believer eats in one intestine and the disbeliever eats in seven intestines. > **"The believer eats in one intestine, and the disbeliever eats in seven intestines."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے ‘ اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

7972

Majma al-Zawaid #7972

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ النَّصْرِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ عَلَى مِنْبَرِهِ قَائِمًا بِمَكَّةَ وَهُوَ يَخْطُبُ وَهُوَ يَقُولُ: «إِنَّ الْمُؤْمِنَ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ وَالْكَافِرَ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ». هَكَذَا سَمِعْتُ نَبِيَّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَصْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ.

EnglishUnverified translation

Abd Allah ibn Abi Qays al-Nasri said he saw Abd Allah ibn al-Zubayr رضي الله عنهما standing upon his pulpit in Makkah, preaching that the believer eats in one intestine and the disbeliever eats in seven intestines, adding that thus he heard their Prophet ﷺ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبداللہ بن ابوقیس نصری بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو مکہ میں منبر پر کھڑے ہوئے دیکھا وہ خطبہ دے رہے تھے اور یہ ارشاد فرما رہے تھے : بے شک مومن ایک آنت میں کھاتا ہے ‘ اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے ‘ میں نے تمہارے نبی کو اسی طرح ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی نصر بن محمد ہے ‘ جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ابوحاتم نے اسے ضعیف کہا ہے ۔

7973

Majma al-Zawaid #7973

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «أُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِنَاءٍ أَوْ بِقَعْبٍ فِيهِ لَبَنٌ وَعَسَلٌ فَقَالَ: "" أُدْمَانِ فِي إِنَاءٍ لَا آكُلُهُ وَلَا أُحَرِّمُهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنِ شُعَيْبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه said the Prophet ﷺ was brought a vessel or cup containing milk and honey, and he said two condiments in one vessel he would neither eat nor forbid. > **"Two condiments in one vessel: I neither eat it nor forbid it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے لئے ایک برتن میں یا ایک پیالے میں دودھ اور شہد لائے گئے ‘ تو آپ نے ارشاد فرمایا : دو سالن ایک ہی برتن میں ‘ نہ میں اسے کھاتا ہوں ‘ اور نہ میں اسے حرام قرار دیتا ہوں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالکریم بن شعیب ہے ‘ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7974

Majma al-Zawaid #7974

عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «كِيلُوا طَعَامَكُمْ يُبَارَكْ لَكُمْ فِيهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِاخْتِلَاطِهِ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Darda رضي الله عنه reported from the Prophet ﷺ that they should measure their food so blessing is granted in it. > **"Measure your food; blessing shall be granted to you in it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ اپنے اناج کو ماپ لو ‘ اس میں تمہارے لئے برکت ہو گی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے ‘ اور وہ اختلاط کا شکار ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے ۔

7975

Majma al-Zawaid #7975

عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّهُ دَخَلَ الْمُتَوَضَّأَ فَأَصَابَ لُقْمَةً - أَوْ قَالَ: كِسْرَةً - فِي مَجْرَى الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ فَأَخَذَهَا، فَأَمَاطَ عَنْهَا الْأَذَى، فَغَسَلَهَا غَسْلًا نِعْمًا، ثُمَّ دَفَعَهَا إِلَى غُلَامِهِ، فَقَالَ لَهُ: يَا غُلَامُ ذَكِّرْنِي بِهَا إِذَا تَوَضَّأْتُ. فَلَمَّا تَوَضَّأَ قَالَ لِلْغُلَامِ: يَا غُلَامُ نَاوِلْنِي اللُّقْمَةَ - أَوْ قَالَ: الْكِسْرَةَ - فَقَالَ: يَا مَوْلَايَ أَكَلْتُهَا. قَالَ: اذْهَبْ فَأَنْتَ حُرٌّ لِوَجْهِ اللَّهِ. فَقَالَ لَهُ الْغُلَامُ: يَا مَوْلَايَ لِأَيِّ شَيْءٍ أَعْتَقْتَنِي؟ قَالَ: لِأَنِّي سَمِعْتُ مِنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَذْكُرُ عَنْ أَبِيهَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ أَخَذَ لُقْمَةً - أَوْ كِسْرَةً - مِنْ مَجْرَى الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ فَأَخَذَهَا فَأَمَاطَ عَنْهَا الْأَذَى وَغَسَلَهَا غَسْلًا نِعْمًا ثُمَّ أَكَلَهَا لَمْ تَسْتَقِرَّ فِي بَطْنِهِ حَتَّى يُغْفَرَ لَهُ "". فَمَا كُنْتُ لِأَسْتَخْدِمَ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Hasan ibn Ali رضي الله عنهما entered the place of ablution and found a morsel or piece of bread in the channel of filth and urine. He removed the harm, washed it well, handed it to his servant, and told him to remind him of it after ablution. When he finished he asked for it, but the servant said he had eaten it. Al-Hasan freed him for Allah. Asked why, he cited Fatimah bint Rasulillah ﷺ reporting from her father ﷺ that whoever takes a morsel from the channel of filth, removes its harm, washes it well, then eats it, it shall not settle in his stomach until he is forgiven, so he would not employ a man of Paradise. > **"Whoever takes a morsel from the channel of filth, removes its harm, washes it well, then eats it, it shall not settle in his stomach until he is forgiven."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ ایک مرتبہ وضوخانہ میں داخل ہوئے ‘ تو انہیں ایک لقمہ ملا ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) روٹی کا ٹکڑا ملا جو پاخانے اور پیشاب کے گزرنے کی جگہ ( یعنی نالی وغیرہ ) میں پڑا ہوا تھا انہوں نے اسے لیا اس سے گندگی کو صاف کیا اور اسے اچھی طرح سے دھویا اور پھر وہ اپنے غلام کو پکڑا دیا اور اس سے فرمایا : اے غلام ! جب میں وضو کر لوں ‘ تو مجھے یہ یاد کروا دینا جب انہوں نے وضو کر لیا تو انہوں نے غلام سے کہا : اے غلام ! وہ لقمہ مجھے پکڑاؤ ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) وہ ٹکڑا مجھے پکڑاؤ اس نے کہا : اے میرے آقا ! وہ میں نے کھا لیا ہے حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم جاؤ تم اللہ کی رضا کے لئے آزاد ہو غلام نے ان سے دریافت کیا : اے میرے آقا ! آپ نے مجھے کیوں آزاد کیا ہے ؟ حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہ کو اپنے والد نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے یہ بات ذکر کرتے ہوئے سنا ہے ( نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ) جو شخص لقمہ ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) روٹی کا ٹکڑا پاخانے یا پیشاب کی گزرگاہ میں سے پائے ‘ اور پھر اسے لے کر اس سے گندگی کو دور کر کے اسے اچھی طرح دھو لے اور پھر اس کو کھا لے ‘ تو اس کھانے کے اس شخص کے پیٹ میں جگہ بنانے سے پہلے اس شخص کی مغفرت ہو جاتی ہے ‘‘۔ ( حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ) تو میں کسی ایسے شخص سے خدمت نہیں لوں گا ‘ جو اہل جنت میں سے ہو ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

7976

Majma al-Zawaid #7976

وَعَنْ أَبِي سُكَيْنَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «أَكْرِمُوا الْخُبْزَ فَإِنَّ اللَّهَ أَكْرَمَهُ فَمَنْ أَكْرَمَ الْخُبْزَ أَكْرَمَهُ اللَّهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ خَلَفُ بْنُ يَحْيَى قَاضِي الرَّيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَأَبُو سُكَيْنَةَ قَالَ ابْنُ الْمَدِينِيِّ: لَا صُحْبَةَ لَهُ.

EnglishUnverified translation

Abu Sukaynah reported that the Prophet ﷺ said to honor bread, for Allah honored it, and whoever honors bread, Allah honors him. > **"Honor bread, for Allah honored it. Whoever honors bread, Allah honors him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسکینہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ روٹی کی عزت کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے عزت دی ہے جو شخص روٹی کی عزت کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی عزت افزائی کرتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی خلف بن یحیی ہے جو ’’ رے ‘‘ کا قاضی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ‘ اور ایک راوی ابوسکینہ ہے ابن مدینی کہتے ہیں : اس کو صحابی ہونے کا شرف حاصل نہیں ہے ۔

7977

Majma al-Zawaid #7977

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُمِّ حَرَامٍ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقِبْلَتَيْنِ، وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «أَكْرِمُوا الْخُبْزَ فَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَنْزَلَهُ مِنْ بَرَكَاتِ السَّمَاءِ وَسَخَّرَ لَهُ بَرَكَاتِ الْأَرْضِ وَمَنْ يَتْبَعْ مَا سَقَطَ مِنَ السُّفْرَةِ غُفِرَ لَهُ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الشَّامِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَصَوَابُهُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الشَّامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abd Allah ibn Umm Haram رضي الله عنه said he prayed both qiblahs with the Messenger of Allah ﷺ and heard him say to honor bread, for Allah Almighty sent it down from the blessings of heaven and subjected to it the blessings of earth, and whoever pursues what falls from the table is forgiven. > **"Honor bread, for Allah Almighty sent it down from the blessings of heaven and subjected to it the blessings of earth. Whoever pursues what falls from the table is forgiven."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن ام حرام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کی اقتداء میں دونوں قبلوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی ہے میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ روٹی کی عزت کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے آسمان کی برکات میں سے نازل کیا ہے ‘ اور اس کے لئے زمین کی برکات کو مسخر کیا ہے جو شخص دستر خوان سے گر جانے والی روٹی کو اٹھا لیتا ہے ( اور کھا لیتا ہے ) اس کی مغفرت ہو جاتی ہے “۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالرحمن شامی ہے ‘ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ‘ درست یہ ہے کہ یہ عبدالملک بن عبدالرحمن شامی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

7978

Majma al-Zawaid #7978

عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «قَوِّتُوا طَعَامَكُمْ يُبَارَكْ لَكُمْ فِيهِ». قَالَ إِبْرَاهِيمُ: سَمِعْتُ بَعْضَ أَهْلِ الْعِلْمِ يُفَسِّرُهَا قَالَ: هُوَ تَصْغِيرُ الْأَرْغِفَةِ. وَكَذَا نَقْلَهُ ابْنُ الْأَثِيرِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Darda رضi الله عنه reported from the Messenger of Allah ﷺ that they should make their food in small portions so blessing is granted in it. Ibrahim said he heard a scholar interpret it as making loaves small, as Ibn al-Athir likewise transmitted. > **"Make your food in small portions; blessing shall be granted to you in it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ اپنے اناج سے بقدر ضرورت خوراک ( یعنی کھانا ) تیار کرو تمہارے لئے اس میں برکت رکھی جائے گی ‘‘۔ ابراہیم نامی راوی کہتے ہیں : میں نے بعض اہل علم کو اس کی وضاحت کرتے ہوئے سنا وہ کہتے ہیں : اس سے مراد چھوٹی روٹی بناتا ہے ۔ ابن اثیر نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7979

Majma al-Zawaid #7979

عَنْ سَالِمٍ مَوْلَى زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ مَوْلَايَ زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ فِي السُّوقِ، فَمَرَّ عَلَيْنَا سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ، وَقَدِ اشْتَرَى وَسْقًا مِنْ طَعَامٍ فَقَالَ لَهُ زَيْدٌ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ تَفْعَلُ هَذَا وَأَنْتَ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ: إِنَّ النَّفْسَ إِذَا أَحْرَزَتْ رِزْقَهَا اطْمَأَنَّتْ وَتَفَرَّغَتْ لِلْعِبَادَةِ وَأَيِسَ مِنْهَا الْوَسْوَاسُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَسَالِمٌ لَمْ أَعْرِفْهُ وَفِيهِ أَيْضًا الْهُذَيْلُ بْنُ بِلَالٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفُهُ ابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ.

EnglishUnverified translation

Salim, freed slave of Zayd ibn Suhan, said he was with his master in the market when Salman al-Farisi رضي الله عنه passed having bought a wasq of food. Zayd asked whether he does that while being a Companion of the Messenger of Allah ﷺ. Salman replied that when the soul secures its provision it grows calm, devotes itself to worship, and the whisperer despairs of it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

زید بن صوحان کے غلام سالم بیان کرتے ہیں : میں اپنے آقا زید بن صوحان کے ساتھ بازار میں موجود تھا حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرے انہوں نے اناج کا ایک وسق خریدا تھا صوحان نے کہا : اے ابوعبداللہ ! آپ اللہ کے رسول کے صحابی ہو کے ایسا کر رہے ہیں ( یعنی اتنا زیادہ اناج ذخیرہ کر رہے ہیں ) تو انہوں نے فرمایا : جب نفس اپنا رزق محفوظ کر لیتا ہے ‘ تو وہ مطمئن ہو جاتا ہے ‘ اور عبادت کے لئے فارغ ہو جاتا ہے ‘ اور وسوسے اس سے مایوس ہو جاتے ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ سالم نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس کی سند میں ایک راوی ہذیل بن بلال ہے ‘ جسے امام احمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے ۔

7980

Majma al-Zawaid #7980

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «إِذَا رَأَيْتُمْ عَمُودًا أَحْمَرَ قِبَلَ الْمَشْرِقِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فَادَّخِرُوا طَعَامَ سَنَتِكُمْ فَإِنَّهَا سَنَةُ جُوعُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ ابْنَةُ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ubadah ibn al-Samit رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said when they see a red pillar before the east in Ramadan they should store their year's food, for it is a year of hunger. > **"When you see a red pillar before the east in Ramadan, store your year's food, for it is a year of hunger."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جب تم رمضان کے مہینے میں مشرق کی سمت میں سرخ ستون ( یا عمودی لکیر ) دیکھو تو سال بھر کا اناج ذخیرہ کر لو کیونکہ وہ بھوک کا سال ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اُم عبداللہ بنت خالد بن معدان ہیں میں اس خاتون سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7981

Majma al-Zawaid #7981

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «لَيْسَ السَّنَةُ أَنْ لَا يَكُونَ فِيهَا مَطَرٌ وَلَكِنَّ السَّنَةَ أَنْ يُمْطَرَ النَّاسُ وَلَا تُنْبِتُ الْأَرْضُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said drought is not the absence of rain, but drought is that people are rained upon while the earth yields no growth. > **"Drought is not that there is no rain; drought is that people are rained upon while the earth yields no growth."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ قحط سالی یہ نہیں ہوتی کہ اس سال میں بارش نہ ہو بلکہ قحط سالی یہ ہوتی ہے کہ لوگوں پر بارش ہو لیکن زمین ( پیدوار ) نہ اگائے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7982

Majma al-Zawaid #7982

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «ائْتَدِمُوا وَلَوْ بِالْمَاءِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ غُزَيِّلُ بْنُ سِنَانٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abd Allah ibn Amr رضي الله عنهما reported that the Messenger of Allah ﷺ said to take condiment even if only with water. > **"Take condiment even if only with water."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ ( روٹی کے ساتھ کھانے کے لئے ) کوئی سالن رکھو خواہ پانی ہو “۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی غزیل بن سنان ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7983

Majma al-Zawaid #7983

عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «سَيِّدُ الْإِدَامِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ اللَّحْمُ، وَسَيِّدُ الشَّرَابِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ الْمَاءُ، وَسَيِّدُ الرَّيَاحِينِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ الْقَنَاعَةُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ عُبَيَّةَ الْقَطَّانُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.

EnglishUnverified translation

Buraydah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said the chief of condiments in this world and the Hereafter is meat, the chief of drinks in this world and the Hereafter is water, and the chief of fragrances in this world and the Hereafter is contentment. > **"The chief of condiments in this world and the Hereafter is meat, the chief of drinks in this world and the Hereafter is water, and the chief of fragrances in this world and the Hereafter is contentment."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ دنیا اور آخرت میں سالنوں کا سردار گوشت ہے ‘ اور دنیا اور آخرت میں مشروبات کا سردار پانی ہے ‘ اور دنیا اور آخرت میں راحت پہنچانے والی چیز قناعت ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن عبیہ قطان ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اس کے بعض راویوں کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے ۔