Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 21 · Chapter 2

Book of Foods

Hadith 7904–7943

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

7904

Majma al-Zawaid #7904

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ شَيْطَانَ الْمُسْلِمِ يَلْقَى شَيْطَانَ الْكَافِرِ فَيُرَى شَيْطَانُ الْمُؤْمِنِ شَاحِبًا أَغْبَرَ مَهْزُولًا، فَيَقُولُ لَهُ شَيْطَانُ الْكَافِرِ: وَيْحَكَ مَا لَكَ هَلَكْتَ؟ فَيَقُولُ شَيْطَانُ الْمُؤْمِنِ: لَا وَاللَّهِ مَا أَصِلُ مَعَهُ إِلَى شَيْءٍ، إِذَا طَعِمَ ذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ وَإِذَا شَرِبَ ذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ، وَإِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ ذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ، فَيَقُولُ الْآخَرُ: لَكِنِّي آكُلُ مِنْ طَعَامِهِ وَأَشْرَبُ مِنْ شَرَابِهِ وَأَنَامُ عَلَى فِرَاشِهِ. فَهَذَا سَاحٌّ وَهَذَا مَهْزُولٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Masud رضي الله عنه reported that the devil of the Muslim meets the devil of the disbeliever, and the believer's devil appears pale, dusty, and emaciated. The other asks what ruined him, and he replies that he reaches nothing alongside his man, who mentions Allah's name when eating, drinking, and entering his house, while the other eats, drinks, and sleeps alongside his own man. Thus one is sleek and the other emaciated.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : مسلمان کے ساتھ رہنے والا شیطان ‘ کافر کے ساتھ رہنے والے شیطان سے ملتا ہے ‘ تو مومن کے ساتھ رہنے والا شیطان کمزور غبار آلود اور مریل نظر آتا ہے ‘ تو کافر کے ساتھ رہنے والا شیطان اس سے پوچھتا ہے تمہارا ستیاناس ہو تم کیوں ہلاکت کا شکار ہو رہے ہو ؟ تو مومن کے ساتھ رہنے والا شیطان کہتا ہے اللہ کی قسم ! میں اس کے ساتھ کسی چیز تک نہیں پہنچ سکتا ہے ‘ جب وہ کھانا کھاتا ہے ‘ تو اللہ کا نام لے لیتا ہے ‘ جب پیتا ہے ‘ تو اللہ کا نام لے لیتا ہے ‘ جب اپنے گھر میں داخل ہوتا ہے ‘ تو اللہ کا نام ذکر کر لیتا ہے ‘ تو دوسرا شیطان کہتا ہے ‘ لیکن میں ، تو اپنے ساتھ والے شخص کا کھانا بھی کھا لیتا ہوں ‘ اور اس کا مشروب بھی پی لیتا ہوں ‘ اور اس کے بستر پر بھی سو جاتا ہوں ‘ تو وہ صحت مند ہوتا ہے ‘ اور یہ مریل ہوتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7905

Majma al-Zawaid #7905

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بِشْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتُفْتَحَنَّ عَلَيْكُمْ فَارِسُ وَالرُّومُ، وَلَتُصَبَّنَّ عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا صَبًّا، وَلَيَكْثُرَنَّ عَلَيْكُمُ الْخُبْزُ وَاللَّحْمُ، حَتَّى لَا يُذْكَرَ عَلَى كَثِيرٍ مِنْهُ اسْمُ اللَّهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ الْحِمْصِيُّ، وَثَّقَهُ مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.

EnglishUnverified translation

Abd Allah ibn Bishr رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ swore that Persia and Rome would be opened, the world poured forth, and bread and meat would become so abundant that Allah's name would not be mentioned over much of it. > **"By Him in whose hand is my soul, Persia and Rome shall be opened for you, the world shall be poured forth upon you, and bread and meat shall become so abundant that Allah's name shall not be mentioned over much of it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن بشر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے تمہارے لئے فارس اور روم فتح کر دیے جائیں گے ‘ اور تم پر دنیا کو انڈیل دیا جائے گا ‘ اور تمہارے لیے روٹی اور گوشت بکثرت ہو جائیں گے یہاں تک کہ اس میں سے زیادہ تر اللہ تعالیٰ کا نام ذکر نہیں کیا جائے گا “ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سعید عطار حمصی ہے ‘ جسے محمد بن مصفی نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا ہے ۔

7906

Majma al-Zawaid #7906

«وَعَنْ سَلْمَى مَوْلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهَا صَنَعَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَزِيرَةً وَقَرَّبَتْهَا فَأَكَلَ وَمَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَبَقِيَ مِنْهَا قَلِيلٌ، فَمَرَّ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْرَابِيٌّ فَدَعَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَهَا الْأَعْرَابِيُّ كُلَّهَا بِيَدِهِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" ضَعْهَا "" ثُمَّ قَالَ: "" سَمِّ اللَّهَ وَكُلْ مِنْ أَدْنَاهَا [تَشْبَعْ] "" فَشَبِعَ مِنْهَا وَفَضَلَتْ فَضْلَةٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Salma, freed slave of the Messenger of Allah ﷺ, reported that she prepared khazirah and brought it near, and he ate with some Companions leaving a little. A Bedouin passed, the Prophet ﷺ invited him, and he seized it all in his hand. The Prophet ﷺ told him to put it down, then to name Allah and eat from what is near so as to be satiated, whereupon he was satiated and some remained. > **"Put it down. Name Allah and eat from what is near; you shall be satiated."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نبی اکرم ﷺ کی کنیز سیدہ سلمی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : انہوں نے نبی اکرم ﷺ کے لئے خزیرہ تیار کیا انہوں نے اسے نبی اکرم ﷺ کے سامنے پیش کیا نبی اکرم ﷺ نے اسے کھایا آپ کے ساتھ آپ کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے کچھ اصحاب بھی تھے اس میں سے تھوڑا سا باقی بچ گیا ایک دیہاتی نبی اکرم ﷺ کے پاس سے گزرا نبی اکرم ﷺ نے اسے بلایا اور دیہاتی نے وہ سارا اپنے ہاتھ میں پکڑ لیا تو نبی اکرم ﷺ نے اس سے فرمایا اسے رکھو پھر آپ نے فرمایا : پہلے اللہ کا نام لو اور اپنے قریب والے حصے کی طرف سے کھاو تم سیر ہو جاؤ گے ‘ تو وہ اس کے حوالے سے سیر ہو گیا اور پھر بھی وہ ( کھانا ) بچ گیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

7907

Majma al-Zawaid #7907

وَعَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: «أَكَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَعَامًا فَقَالَ: "" كُلْ بِيَمِينِكَ وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ وَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ حَكَى عَقِبَهُ عَنْ مِنْجَابِ بْنِ الْحَارِثِ أَحَدِ رُوَاتِهِ: أَنَّ هَذَا الْحَدِيثَ خَطَأٌ.

EnglishUnverified translation

Hamzah ibn Amr al-Aslami رضي الله عنه said he ate food with the Messenger of Allah ﷺ, who told him to eat with his right, eat from what is near him, and mention Allah's name. > **"Eat with your right, eat from what is near you, and mention Allah's name."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ کھانا کھایا تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اپنے دائیں ہاتھ سے اور اپنے آگے سے کھاؤ اور اللہ کا نام ذکر کر لو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، البتہ طبرانی نے اس کے بعد منجاب بن حارث کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ۔ جو اس کے راویوں میں سے ایک ہیں کہ اس روایت میں غلطی پائی جاتی ہے ۔

7908

Majma al-Zawaid #7908

وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: «كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فَقَرَّبَ طَعَامًا، فَلَمْ أَرَ طَعَامًا كَانَ أَكْثَرَ بَرَكَةً مِنْهُ أَوَّلَ مَا أَكَلْنَا، وَلَا أَقَلَّ بَرَكَةً فِي آخِرِهِ، قُلْنَا: كَيْفَ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "" لِأَنَّا ذَكَرْنَا اسْمَ اللَّهِ حِينَ أَكَلْنَا، ثُمَّ قَعَدَ بَعْدُ مَنْ أَكَلَ وَلَمْ يُسَمِّ فَأَكَلَ مَعَهُ الشَّيْطَانُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَاشِدُ بْنُ جَنْدَلٍ، وَحَبِيبُ بْنُ أَوْسٍ، وَكِلَاهُمَا لَيْسَ لَهُ إِلَّا رَاوٍ وَاحِدٌ، وَبَقِيَّةُ إِسْنَادِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا ابْنِ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Ayyub al-Ansari رضي الله عنه said they were with the Prophet ﷺ when food was brought near, and never saw food with more blessing at its start nor less at its end. Asked how, he explained they mentioned Allah's name when eating, then one who ate without naming sat afterwards and the devil ate with him. > **"Because we mentioned Allah's name when we ate, then one who ate without naming sat afterwards, so the devil ate with him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دن ہم نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھے آپ نے کھانا منگوایا میں نے ایسا کوئی کھانا نہیں دیکھا جو آغاز میں اس سے زیادہ برکت والا ہو جو ہم نے پہلے کھا لیا تھا ‘ اور اختتام کے حوالے سے سب سے کم برکت والا ہو ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اس کی وجہ کیا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ہم نے ( آغاز میں ) کھانا کھایا تھا تو ہم نے اللہ کا نام ذکر کر دیا تھا پھر اس کے بعد ایک شخص آ کر بیٹھا اور اس نے اس میں سے کھایا اور اس نے بسم اللہ نہیں پڑھی تھی ، تو شیطان نے اس کے ساتھ کھا لیا ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی راشد بن جندل اور ایک راوی حبیب بن اوس ہے یہ دونوں ایک ہی راوی ہیں ‘ اس کی سند کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔

7909

Majma al-Zawaid #7909

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ نَسِيَ أَنْ يَذْكُرَ اسْمَ اللَّهِ فِي أَوَّلِ طَعَامِهِ فَلْيَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ فِي آخِرِهِ، وَلْيَقْرَأْ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَمْزَةُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ النَّصِيبِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said whoever forgets to mention Allah's name at the start of his food should mention it at the end and recite that Allah is One. > **"Whoever forgets to mention Allah's name at the start of his food should mention Allah's name at its end and recite: Say, He is Allah, the One."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص کھانے کے آغاز میں اللہ کا نام ذکر کرنا بھول جائے ‘ تو وہ اس کے آخر میں اللہ کا نام ذکر کرے اور سورت اخلاص پڑھ لے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حمزہ بن ابوحمزہ نصیبی ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

7910

Majma al-Zawaid #7910

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي: ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنْ نَسِيَ أَنْ يَذْكُرَ اسْمَ اللَّهِ فِي أَوَّلِ طَعَامِهِ فَلْيَقُلْ حِينَ يَذْكُرُ: بِاسْمِ اللَّهِ فِي أَوَّلِهِ وَآخِرِهِ، فَإِنَّهُ يَسْتَقْبِلُ طَعَامًا جَدِيدًا، وَيَمْنَعُ الْخَبِيثَ مَا كَانَ يُصِيبُ مِنْهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Masud رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said whoever forgets to mention Allah's name at the start should say when he remembers that it is in Allah's name at its beginning and end, for he meets fresh food and withholds from the wicked one what it had taken. > **"Whoever forgets to mention Allah's name at the start of his food should say when he remembers: In Allah's name at its beginning and end, for he meets fresh food and withholds from the wicked one what it had taken."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص کھانے کے آغاز میں اللہ کا نام ذکر کرنا بھول جائے ‘ تو جب اسے یاد آئے ‘ تو اسے یہ پڑھنا چاہیے اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اس کے آغاز میں اور اس کے آخر میں ‘‘ تو وہ نئے سرے سے کھانا کھانا شروع ہو جائے گا ‘ اور اس خبیث چیز کو روک دے گا جس نے اس سے پہلے اس کھانے میں سے وصول کیا تھا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

7911

Majma al-Zawaid #7911

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِذَا قُرِّبَ إِلَى أَحَدِكُمْ طَعَامُهُ وَفِي رِجْلِهِ نَعْلَانِ فَلْيَنْزِعْ نَعْلَيْهِ فَإِنَّهُ أَرْوَحُ لِلْقَدَمَيْنِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَلَفْظُهُ:

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said when one's food is brought near while sandals are on his feet, let him remove them, for that is more restful for the feet. > **"When one's food is brought near while sandals are on his feet, let him remove his sandals, for that is more restful for the feet."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جب کسی شخص کے سامنے کھانا رکھا جائے ‘ اور اس میں پاؤں میں جوتے پہنے ہوئے ہوں ، تو اس کو جوتے اتار دینے چاہئیں کیونکہ یہ چیز پاؤں کے لئے زیادہ آرام کا باعث ہو گی ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور ان کے الفاظ یہ ہیں ( جو اگلی روایت میں ہیں ) ۔

7912

Majma al-Zawaid #7912

«إِذَا أَكَلْتُمُ الطَّعَامَ فَاخْلَعُوا نِعَالَكُمْ فَإِنَّهُ أَرْوَحُ لِأَقْدَامِكُمْ» "". وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ خَالِدٍ السَّكُونِيَّ لَمْ أَجِدْ لَهُ مِنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ سَمَاعًا.

EnglishUnverified translation

In al-Tabarani's wording the Prophet ﷺ said when eating food to remove sandals, for that is more restful for the feet. > **"When you eat food, remove your sandals, for that is more restful for your feet."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

جب تم کھانا کھاؤ تو اپنے جوتے اتار دو کیونکہ یہ تمہارے پاؤں کے لئے زیادہ آرام کا باعث ہو گا ‘‘۔ امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں ، البتہ عقبہ بن خالد سکونی کا معاملہ مختلف ہے میں نے ان کے بارے میں ایسی کوئی روایت نہیں پائی کہ انہوں نے محمد بن حارث سے سماع کیا ہو ۔

7913

Majma al-Zawaid #7913

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «الْوُضُوءُ قَبْلَ الطَّعَامِ وَبَعْدَهُ مِمَّا يَنْفِي الْفَقْرَ، وَهُوَ مِنْ سُنَنِ الْمُرْسَلِينَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reported from the Prophet ﷺ that ablution before and after food removes poverty and belongs to the practices of the Messengers. > **"Ablution before and after food removes poverty, and it belongs to the practices of the Messengers."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ کھانے سے پہلے اور اس کے بعد وضو کرنا ان چیزوں میں سے ہے جو غربت کو ختم کر دیتے ہیں اور یہ مرسلین کی سنت میں سے ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

7914

Majma al-Zawaid #7914

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنَّ الْمَلَائِكَةَ لَا تَزَالُ تُصَلِّي عَلَى أَحَدِكُمْ مَا دَامَتْ مَائِدَتُهُ مَوْضُوعَةً» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

A'ishah رضي الله عنها reported that the Messenger of Allah ﷺ said the angels continue praying for one of them so long as his table remains spread. > **"The angels continue praying for one of you so long as his table remains spread."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ فرشتے تم میں سے کسی ایک شخص کے لئے اس وقت تک مسلسل دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں جب تک اس کا دستر خوان بچھا رہتا ہے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مندل بن علی ہے ‘ اور وہ انتہائی ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

7915

Majma al-Zawaid #7915

عَنْ جَابِرٍ قَالَ: «كُنَّا نَأْكُلُ تَمْرًا عَلَى تُرْسٍ، فَمَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ جَاءَ مِنَ الْغَائِطِ، فَقُلْنَا: هَلُمَّ. فَتَقَدَّمَ فَأَكَلَ مَعَنَا مِنَ التَّمْرِ وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً». [رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ] وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه said they were eating dates upon a shield when the Prophet ﷺ passed having come from relieving himself. They invited him, so he came forward and ate dates with them without touching water.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم ایک ڈھال میں کھجوریں رکھ کر کھا رہے تھے ۔ نبی اکرم ﷺ ہمارے پاس سے گزرے آپ قضائے حاجت کر کے تشریف لائے تھے ہم نے عرض کی : تشریف لے آئیں ‘ تو آپ آگے بڑھے اور آپ نے بھی ہمارے ساتھ کھجوریں کھائیں آپ نے پانی استعمال نہیں کیا ( یعنی وضو نہیں کیا ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7916

Majma al-Zawaid #7916

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ «أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَعَامٍ فَقَالَ: "" ضَعْهُ بِالْحَضِيضِ أَوْ بِالْأَرْضِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَشِيدٍ، وَمُجَّاعَةُ أَبُو عُبَيْدَةَ الْبَصَرِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reported that a man brought food to the Prophet ﷺ, who told him to put it on the low ground. > **"Put it on the low ground."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم ﷺ کے پاس کھانا لے کر آیا ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اسے زمین پر رکھ دو ( روایت کے ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن رشید ہے ‘ اور ایک راوی مجاعہ ابوعبیدہ بصری ہے میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7917

Majma al-Zawaid #7917

عَنْ وَاثِلَةَ قَالَ: «لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ جُعِلَتْ لَهُ مَأْدُبَةٌ فَأَكَلَ مُتَّكِئًا وَأَطْلَى، وَأَصَابَتْهُ الشَّمْسُ فَلَبِسَ الظُّلَّةَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ بَقِيَّةَ عَنْ عَمْرٍو الشَّامِيِّ، وَبَقِيَّةُ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَعَمْرٌو لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Wathilah reported that when the Messenger of Allah ﷺ conquered Khaybar a feast was prepared for him, and he ate reclining, oiled himself, and wore a shade when the sun struck him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم ﷺ نے خیبر فتح کیا ‘ تو آپ کے لئے دستر خوان بچھایا گیا آپ نے ٹیک لگا کر کھایا اور آپ کی گردن مائل ہو گئی ‘ آپ کو دھوپ لگ رہی تھی ، تو آپ نے سایہ پہن لیا ( یا آپ سائے میں آ گئے ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے بقیہ کی عمر و شامی سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔ بقیہ نامی راوی ثقہ ہے ‘ لیکن وہ مدلس ہے ‘ اور عمر نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7918

Majma al-Zawaid #7918

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا تَأْكُلْ مُتَّكِئًا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Darda رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said not to eat reclining. > **"Do not eat reclining."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ تم ٹیک لگا کر نہ کھاؤ “ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

7919

Majma al-Zawaid #7919

وَعَنِ [ابْنِ] أَبِي إِهَابٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ «نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَأْكُلَ مُتَّكِئِينَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، وَلَمْ أَعْرِفْ مُحَمَّدًا هَذَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abi Ihab reported that the Messenger of Allah ﷺ said, or forbade them, to eat reclining. > **"Do not eat reclining."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن ابواہاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) نبی اکرم ﷺ نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم ٹیک لگا کر کھائیں ۔ یہ روایت امام بزار نے محمد بن عبید بن ابوملیکہ کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔ میں محمد بن عبید نامی اس راوی سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7920

Majma al-Zawaid #7920

عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «الْأَكْلُ فِي السُّوقِ دَنَاءَةٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ مُوسَى بْنِ وَجِيهٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Umamah رضي الله عنه reported from the Prophet ﷺ that eating in the market is meanness. > **"Eating in the market is meanness."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ بازار میں کھانا کمتر ہونا ( یا گھٹیا پن ) ہے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن موسیٰ بن وجیہ ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

7921

Majma al-Zawaid #7921

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا، وَعَنِ الْأَكْلِ قَائِمًا، وَعَنِ الْمُجَثَّمَةِ، وَالْجَلَّالَةِ، وَالشُّرْبِ مِنْ فِي السِّقَاءِ». قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ بَعْضُهُ وَلَيْسَ فِيهِ الْأَكْلُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْمُغِيرَةِ بْنِ مُسْلِمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ forbade drinking standing, eating standing, the tied sacrificial animal, the dung-eating animal, and drinking from the mouth of the waterskin. > **"Do not drink standing, do not eat standing, and avoid the tied animal, the dung-eating animal, and drinking from the mouth of the waterskin."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے کھڑے ہو کر پینے سے اور کھڑے ہو کر کھانے سے اور مجثمہ سے اور جلالہ ( گندگی کھانے والے جانور کا گوشت کھانے ) سے اور مشکیزے کے منہ سے پینے سے منع کیا ہے ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :’’ صحیح ‘‘ میں اور دیگر کتابوں میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے اس میں کھانے کا ذکر نہیں ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں صرف مغیرہ بن مسلم کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ۔

7922

Majma al-Zawaid #7922

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَائِطًا لِبَعْضِ الْأَنْصَارِ، فَجَعَلَ يَتَنَاوَلُ مِنَ الرُّطَبِ فَيَأْكُلُ وَهُوَ يَمْشِي وَأَنَا مَعَهُ فَالْتَفَتَ إِلَيَّ فَقَالَ: "" يَا ابْنَ عَبَّاسٍ لَا تَأْكُلْ بِإِصْبَعَيْنِ فَإِنَّهَا أَكْلَةُ الشَّيْطَانِ وَكُلْ بِثَلَاثَةِ أَصَابِعَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما said the Messenger of Allah ﷺ entered a garden of the Ansar eating fresh dates while walking with him, then turned and told him not to eat with two fingers since that is the devil's eating, but to eat with three fingers. > **"O Ibn Abbas, do not eat with two fingers, for that is the devil's eating; eat with three fingers."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ ایک انصاری کے باغ میں تشریف لے گئے آپ نے کھجوریں لینا شروع کیں اور کھانا شروع کیں حالانکہ آپ چل رہے تھے میں بھی آپ کے ساتھ تھا آپ نے مڑ کر میری طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا : اے ابن عباس ! تم دو انگلیوں کے ساتھ نہ کھانا کیونکہ یہ شیطان کے کھانے کا طریقہ ہے تم تین انگلیوں کے ساتھ کھانا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ‘ اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ‘ اور اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7923

Majma al-Zawaid #7923

وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْكُلُ بِثَلَاثَةِ أَصَابِعَ وَيَلْعَقُهُنَّ إِذَا فَرَغَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارِ لَعَقَهُنَّ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Amir ibn Rabi'ah رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ used to eat with three fingers and lick them when finished.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ تین انگلیوں کے ساتھ کھایا کرتے تھے اور جب ( کھانا کھا کر ) فارغ ہوتے تھے ۔ تو ان انگلیوں کو چاٹ لیتے تھے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ صرف انگلیاں چاٹنے والا حصہ نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

7924

Majma al-Zawaid #7924

عَنْ أَنَسٍ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَأْكُلَ الرَّجُلُ بِشَمَالِهِ أَوْ يَشْرَبَ بِشَمَالِهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ أَوْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَقْهَانَ، رَوَى عَنْهُ رَوْحٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ forbade a man to eat or drink with his left.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ آدمی بائیں ہاتھ کے ذریعے کھائے یا بائیں ہاتھ کے ذریعے پیئے ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ یاعبداللہ بن دقہان ہے جس سے روح نے روایت نقل کی ہے ۔ اس نے ہشام بن حسان سے روایت نقل کی ہے ۔ کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7925

Majma al-Zawaid #7925

وَعَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: "" «مَنْ أَكَلَ بِشِمَالِهِ أَكْلَ مَعَهُ الشَّيْطَانُ، وَمَنْ شَرِبَ بِشِمَالِهِ شَرِبَ مَعَهُ الشَّيْطَانُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِي الْآخَرِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

A'ishah رضي الله عنها reported from the Prophet ﷺ that whoever eats with his left, the devil eats with him, and whoever drinks with his left, the devil drinks with him. > **"Whoever eats with his left, the devil eats with him, and whoever drinks with his left, the devil drinks with him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ’’ جو شخص بائیں ہاتھ کے ذریعے کھاتا ہے اس کے ساتھ شیطان کھاتا ہے ‘ اور جو شخص بائیں ہاتھ کے ذریعے پیتا ہے اس کے ساتھ شیطان پیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ امام احمد کی سند میں ایک راوی احمد بن رشدین بن سعد ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے اس کی توثیق کی گئی ہے دوسری روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ‘ اور اس کی نقل کردہ حدیث ثقہ ہے ۔

7926

Majma al-Zawaid #7926

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَأْكُلْ بِشِمَالِهِ، وَإِذَا شَرِبَ فَلَا يَشْرَبْ بِشِمَالِهِ، وَإِذَا أَخَذَ فَلَا يَأْخُذْ بِشِمَالِهِ، وَإِذَا أَعْطَى فَلَا يُعْطِ بِشِمَالِهِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abd Allah ibn Abi Talhah reported that the Prophet ﷺ said when one eats let him not eat with his left, when he drinks let him not drink with his left, when he takes let him not take with his left, and when he gives let him not give with his left. > **"When one of you eats, let him not eat with his left; when he drinks, let him not drink with his left; when he takes, let him not take with his left; and when he gives, let him not give with his left."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ جب تم میں سے کوئی ایک شخص کچھ کھائے ‘ تو وہ بائیں ہاتھ کے ذریعے نہ کھائے ‘ اور جب وہ پیئے ، تو بائیں ہاتھ کے ذریعے نہ پیئے ‘ اور جب وہ کچھ پکڑے ‘ تو بائیں ہاتھ کے ذریعے نہ پکڑے ( یا کچھ لے ‘ تو بائیں ہاتھ کے ذریعے نہ لے ) اور جب کچھ دے ‘ تو بائیں ہاتھ کے ذریعے نہ دے “۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ یہ روایت مرسل ہے ‘ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7927

Majma al-Zawaid #7927

وَعَنْ حَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ اضْطَجَعَ عَلَى يَدِهِ الْيُمْنَى، وَكَانَتْ يَمِينُهُ لِأَكْلِهِ، وَشَرَابِهِ، وَوُضُوئِهِ، وَثِيَابِهِ، وَأَخْذِهِ، وَعَطَائِهِ، وَكَانَ يَجْعَلُ شِمَالَهُ لِمَا سِوَى ذَلِكَ». قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ طَرَفًا مِنْ أَوَّلِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Hafsah, wife of the Prophet ﷺ, said the Messenger of Allah ﷺ would lie on his right hand when retiring to bed, and his right was for his eating, drinking, ablution, clothing, taking, and giving, while he assigned his left to everything else.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ جب بستر پر آتے تھے ‘ تو دائیں کروٹ کے بل لیٹ جاتے تھے آپ کا دایاں دست مبارک کھانے کے لئے پینے کے لئے وضو کرنے کے لئے لباس کے لئے کوئی چیز پکڑنے کے لئے تھا ‘ اور بایاں دست مبارک اس کے علاوہ کاموں کے لئے تھا ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس روایت کا ابتدائی حصہ نقل کیا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

7928

Majma al-Zawaid #7928

«وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ امْرَأَةٍ مِنْهُمْ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا آكُلُ بِشِمَالِي، وَكُنْتُ امْرَأَةً عَسْرَاءَ، فَضَرَبَ يَدِي فَسَقَطَتِ اللُّقْمَةُ فَقَالَ: "" لَا تَأْكُلِي بِشِمَالِكِ، وَقَدْ جَعَلَ اللَّهُ لَكِ يَمِينًا "" أَوْ قَالَ: "" قَدْ أَطْلَقَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَمِينَكِ "". قَالَ: فَتَحَوَّلَتْ شِمَالِي يَمِينًا فَمَا أَكَلْتُ بِهَا بَعْدُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abd Allah ibn Muhammad ibn Abdillah ibn Zayd reported from a woman among them that the Messenger of Allah ﷺ entered upon her while she ate with her left, as she was left-handed. He struck her hand so the morsel fell and told her not to eat with her left since Allah had given her a right, or that Allah had freed her right. She said her left then turned into a right and she never ate with it afterwards. > **"Do not eat with your left, for Allah has given you a right."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالله بن محمد بن عبداللہ بن زید اپنے خاندان کی ایک خاتون کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ میرے ہاں تشریف لائے میں بائیں ہاتھ کے ذریعے کھا رہی تھی میں بائیں ہاتھ سے کام کرنے والی عورت تھی ، نبی اکرم ﷺ نے میرے ہاتھ پر مارا تو لقمہ گر گیا نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم بائیں ہاتھ کے ذریعے نہ کھاؤ ! اللہ تعالیٰ نے تمہارا دایاں بنایا ہے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) آپ نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ نے تمہارے دائیں ہاتھ کو کھلا رکھا ہے ( یعنی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے ‘‘۔ راوی بیان کرتے ہیں : وہ خاتون کہتی ہیں ، تو پھر میں نے بائیں ہاتھ کے کاموں کو دائیں ہاتھ کی طرف منتقل کر دیا اور پھر کبھی بائیں ہاتھ کے ذریعے نہیں کھایا ۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور امام احمد کے رجال ثقہ ہیں ۔

7929

Majma al-Zawaid #7929

«وَعَنْ جَرْهَدٍ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَيْنَ يَدَيْهِ طَعَامٌ فَأَدْنَى جَرْهَدٌ يَدَهُ الشِّمَالَ لِيَأْكُلَ وَكَانَتِ الْيُمْنَى مُصَابَةً [فَقَالَ: "" كُلْ بِالْيَمِينِ "" فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مُصَابَةٌ] فَنَفَثَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَا شَكَا حَتَّى مَاتَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ سُفْيَانَ بْنِ فَرْوَةَ عَنْ بَعْضِ ابْنَيْ جَرْهَدٍ، وَكِلَاهُمَا لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Jarhad reported that he came to the Prophet ﷺ while food lay before him, and stretched his left hand to eat because his right was injured. The Prophet ﷺ told him to eat with the right, he pleaded injury, and the Messenger of Allah ﷺ breathed upon it, after which he never complained of it until he died. > **"Eat with the right."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جرہد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم ﷺ کے سامنے کھانا موجود تھا ۔ حضرت جرہد رضی اللہ عنہ نے اپنا بایاں ہاتھ کھانے کے لئے آگے بڑھایا وہ کہتے ہیں : میرے دائیں ہاتھ پر چوٹ لگی ہوئی تھی نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : دائیں ہاتھ کے ذریعے کھاؤ انہوں نے عرض کی اس پر چوٹ لگی ہوئی ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے اس پر لعاب دہن ڈالا تو اس کے بعد حضرت جرہد رضی اللہ عنہ کے انتقال تک اس ہاتھ میں کبھی کوئی تکلیف نہیں ہوئی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے سفیان بن فروہ کے حوالے سے حضرت جرہد رضی اللہ عنہ کے دو صاحبزادوں سے نقل کی ہے ۔ اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7930

Majma al-Zawaid #7930

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ تَأْكُلُ بِشِمَالِهَا فَقَالَ: "" مَا لَهَا تَأْكُلُ بِشِمَالِهَا أَجِدُهَا دَاعِرَةً! "". فَقَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ فِي يَدِي قُرْحَةٌ قَالَ: "" وَإِنْ مَوْتُ بَقَرَةٍ "" فَأَخَذَهَا طَاعُونٌ فَقَتَلَهَا». وَفِي رِوَايَةٍ: "" «وَأَيْنَ مَوْتُ بَقَرَةٍ؟» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ دُخَيْنٌ الْحَجَرِيُّ، وَجَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَدُخَيْنٌ إِنْ كَانَ هُوَ أَبُو الْغُصْنِ فَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Uqbah ibn Amir رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ saw Subay'ah al-Aslamiyyah eating with her left and asked what was wrong with her eating with her left, finding her insolent. She said there was a sore in her hand, and he replied even if it were the death of a cow. A plague then seized her and killed her. In another narration he asked where the death of a cow is. > **"What is wrong with her eating with her left? Even if it were the death of a cow."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے سبیعہ اسلمیہ کو بائیں ہاتھ کے ذریعے کھاتے ہوئے دیکھا تو فرمایا کیا وجہ ہے ؟ یہ بائیں ہاتھ کے ذریعے کھا رہی ہے ‘ میں اسے خرابی والی پاتا ہوں ‘ اس نے عرض کی : اے اللہ کے نبی ! میرے ہاتھ میں پھوڑا نکلا ہوا ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اور اگر گائے کی موت راوی کہتے ہیں : تو اس خاتون کو بعد میں طاعون نے اپنی لپیٹ میں لے کے موت کا شکار کر دیا تھا ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” گائے کی موت کہاں ہے ؟ “۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی دخین حجری ہے ‘ اور راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے ‘ جن سے میں واقف نہیں ہوں دخین نامی راوی سے مراد اگر تو ابوالغصن ہے ‘ تو پھر وہ ضعیف ہے ۔

7931

Majma al-Zawaid #7931

وَعَنْ عُمَرَ - يَعْنِي: ابْنَ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا يَأْكُلُ أَحَدُكُمْ بِشِمَالِهِ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْكُلُ بِشِمَالِهِ وَيَشْرَبُ بِشِمَالِهِ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ طَرِيقِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنِ الزُّهْرِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Umar ibn al-Khattab رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said none should eat with his left, for the devil eats and drinks with his left. > **"Let none of you eat with his left, for the devil eats with his left and drinks with his left."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ تم میں سے کوئی ایک بائیں ہاتھ کے ذریعے نہ کھائے کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ کے ذریعے کھاتا ہے ‘ اور بائیں ہاتھ کے ذریعے پیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے عبیداللہ بن عمر کے حوالے سے زہری سے نقل کی ہے ۔ اور میں ان سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7932

Majma al-Zawaid #7932

عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةُ أَنَّهُ «قَرَّبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَعَامًا فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: "" اذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ وَلِيَأْكُلْ كُلُّ امْرِئٍ مِمَّا يَلِيهِ». قُلْتُ: لِعُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Umar ibn Abi Salamah رضي الله عنه reported that food was brought near to the Messenger of Allah ﷺ, who told his Companions to mention Allah's name and let each eat from what is before him. > **"Mention Allah's name, and let each eat from what is before him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن ابوسلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ان کے آگے کھانا کیا آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا تم لوگ اللہ کا نام لو اور ہر شخص اپنے آگے سے کھائے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں حضرت عمر بن ابوسلمہ رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث صحیح میں بھی مذکور ہے جو اس روایت کے علاوہ ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی سند نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7933

Majma al-Zawaid #7933

وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: رَآنِي الْحَكَمُ الْغِفَارِيُّ وَأَنَا آكُلُ - وَأَنَا غُلَامٌ - مِنْ هَاهُنَا وَهَاهُنَا فَقَالَ: يَا بُنَيَّ لَا تَأْكُلْ هَكَذَا، هَكَذَا يَأْكُلُ الشَّيْطَانُ، «إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا وَضَعَ يَدَهُ فِي الْقَصْعَةِ - أَوْ فِي الْإِنَاءِ - لَمْ تُجَاوِزْ أَصَابِعُهُ مَوْضِعَ كَفِّهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ النُّعْمَانُ بْنُ شِبْلٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ja'far ibn Abdillah said al-Hakam al-Ghifari saw him as a boy eating from here and there and told him not to eat so, for so eats the devil. He added that when the Messenger of Allah ﷺ placed his hand in the bowl his fingers would not pass the place of his palm.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

جعفر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں : حضرت حکم غفاری رضی اللہ عنہ نے مجھے کھانا کھاتے ہوئے دیکھا میں ان دنوں لڑکا تھا میں یہاں سے اور وہاں سے کھا رہا تھا انہوں نے فرمایا : اے میرے بیٹے ! تم اس طرح نہ کھاؤ اس طرح شیطان کھاتا ہے ۔ نبی اکرم ﷺ جب اپنا دست مبارک پیالے میں ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) برتن میں ڈالتے تھے ‘ تو آپ کی انگلیاں آپ کی ہتھیلی جتنی جگہ سے آگے نہیں جاتی تھیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی نعمان بن شبل ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

7934

Majma al-Zawaid #7934

وَعَنْ عَائِشَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أَكَلَ الطَّعَامَ لَا تَعْدُو يَدُهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ فِيمَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَإِذَا أَتَى بِالتَّمْرِ جَالَتْ يَدُهُ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

A'ishah رضي الله عنها reported that when the Messenger of Allah ﷺ ate food his hand would not go beyond what lay before his eyes, but when dates were brought his hand would roam.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ جب کھانا کھاتے تھے ‘ تو آپ کا دست مبارک آپ کے آگے موجود اتنی جگہ سے آگے نہیں جاتا تھا جتنا دونوں آنکھوں کے درمیان کی جگہ ہے ‘ لیکن جب آپ کے پاس کھجور آتی تھی ، تو آپ کا دست مبارک اس ( کھجوروں کے برتن میں ) گردش کرتا تھا ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن اسماعیل ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

7935

Majma al-Zawaid #7935

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: «بَعَثَنِي أَبِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَدْعُوهُ إِلَى طَعَامٍ، فَجَاءَ مَعِي فَلَمَّا دَنَوْتُ مِنَ الْمَنْزِلِ أَسْرَعْتُ فَأَعْلَمْتُ أَبَوَيَّ فَخَرَجَا، فَتَلَقَّيَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَحَّبَا وَوَضَعَا لَهُ قَطِيفَةً كَانَتْ عِنْدَنَا زِئْبَرِيَّةً فَقَعَدَ عَلَيْهَا ثُمَّ قَالَ أَبِي لِأُمِّي: هَاتِ طَعَامَكِ، فَجَاءَتْ بِقَصْعَةٍ فِيهَا دَقِيقٌ قَدْ عَصَدَتْهُ بِمَاءٍ وَمِلْحٍ فَوَضَعَتْهُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" خُذُوا بِاسْمِ اللَّهِ مِنْ جَوَانِبِهَا وَذَرُوا ذُرْوَتَهَا فَإِنَّ الْبَرَكَةَ فِيهَا "". فَأَكْلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَكَلْنَا مَعَهُ، وَفَضَلَ مِنْهَا فَضْلَةٌ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُمْ وَارْحَمْهُمْ، وَبَارِكْ عَلَيْهِمْ وَوَسِّعْ عَلَيْهِمْ فِي أَرْزَاقِهِمْ» "". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abd Allah ibn Busr رضي الله عنه said his father sent him to invite the Messenger of Allah ﷺ to food, so he came along, hurried ahead to inform his parents, and they welcomed the Prophet ﷺ and seated him on their striped cloth. His mother brought a bowl of flour kneaded with water and salt, and the Prophet ﷺ told them to take in Allah's name from its sides and leave its top, for blessing lies in it. They all ate, some remained, and the Messenger of Allah ﷺ prayed for forgiveness, mercy, blessing, and expanded provision for them. > **"Take in Allah's name from its sides and leave its top, for blessing lies in it."** > **"O Allah, forgive them, have mercy on them, bless them, and expand their provision."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میرے والد نے مجھے نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں بھیجا تاکہ میں آپ کو کھانے کے لئے بلاؤں آپ میرے ساتھ تشریف لائے ‘ جب میں گھر کے قریب پہنچا تو میں تیزی سے چلتا ہوا گیا اور میں نے اپنے ماں باپ کو اس بارے میں بتایا تو وہ دونوں نکل کر آئے ان دونوں نے نبی اکرم ﷺ سے ملاقات کی ان دونوں نے آپ کو خوش آمدید کہا آپ کے لئے چادر بچھائی جو ہمارے پاس موجود تھی اور وہ روئیں دار تھی ‘ نبی اکرم ﷺ اس پر تشریف فرما ہوئے پھر میرے والد نے میری والدہ سے کہا : کھانا لے کے آؤ تو وہ ایک پیالہ لے کے آئیں جس میں آٹا تھا ، جسے انہوں نے پانی اور نمک کے ذریعے تیار کیا تھا وہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کے سامنے رکھا نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اللہ کا نام لے کر اس کے اطراف میں سے کھانا شروع کرو اور اس کے ( درمیان والے ) اوپر والے حصے کو رہنے دو کیونکہ اس میں برکت ہوتی ہے ‘‘۔ تو نبی اکرم ﷺ نے کھانا کھایا ہم نے بھی آپ کے ساتھ کھانا کھایا اس میں سے کھانا بچ گیا پھر نبی اکرم ﷺ نے دعا کی : ’’ اے اللہ ! ان لوگوں کی مغفرت کر دے ان پر رحم کر ان پر برکت نازل فرما اور ان کے رزق کو ان پر کشادہ کر دے ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت ’’ صحیح ‘‘ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7936

Majma al-Zawaid #7936

وَعَنْ سَلْمَى قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَكْرَهُ أَنْ يُؤْخَذَ مِنْ رَأْسِ الطَّعَامِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Salma reported that the Messenger of Allah ﷺ disliked taking from the top of food.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ سلمی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کھانے کے اوپر والے حصے ( یعنی درمیان میں موجود اوپر والے حصے ) میں سے کھانا لیا جائے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

7937

Majma al-Zawaid #7937

عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَلْعَقُ أَصَابِعَهُ ثُمَّ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنَّكَ لَا تَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِكَ تَكُونُ الْبَرَكَةُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَلَفْظُهُ: إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ طَعَامًا فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ حَتَّى يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا فَإِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَا تَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِكَ تَكُونُ الْبَرَكَةُ» "". وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما used to lick his fingers and cite the Messenger of Allah ﷺ saying one does not know in which portion of his food the blessing lies. In the wording of Ahmad and al-Bazzar, when one eats let him not wipe his hand until he licks it, for the Prophet ﷺ said one does not know in which food the blessing lies. > **"You do not know in which portion of your food the blessing lies. When one of you eats, let him not wipe his hand until he licks it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما انگلیاں چاٹ لیا کرتے تھے پھر وہ یہ بات بیان کرتے تھے : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ تم لوگ یہ نہیں جانتے کہ تم لوگوں کے کھانے کے کون سے حصے میں برکت موجود ہے “۔ یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور ان کے الفاظ یہ ہیں ’’ جب تم میں سے کوئی ایک شخص کھانا کھائے ، تو اپنا ہاتھ اس وقت تک نہ پونچھے جب تک اسے چاٹ نہیں لیتا یا چٹوا نہیں لیتا کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ’’ تم یہ بات نہیں جانتے کہ تمہارے کھانے کے کون سے حصے میں برکت ہے ‘‘۔ ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7938

Majma al-Zawaid #7938

وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ لَعِقَ الصَّحْفَةَ وَلَعِقَ أَصَابِعَهُ أَشْبَعَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ وَضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ.

EnglishUnverified translation

Al-Irbad ibn Sariyah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said whoever licks the dish and licks his fingers, Allah will satiate him in this world and the Hereafter. > **"Whoever licks the dish and licks his fingers, Allah will satiate him in this world and the Hereafter."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص برتن چاٹ لیتا ہے ‘ اور انگلیاں چاٹ لیتا ہے اللہ تعالیٰ اسے دنیا اور آخرت میں سیر کرے گا “۔ یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد ابراہیم بن محمد بن عرق سے نقل کی ہے ۔ اور امام ذہبی نے انہیں ضعیف قرار دیا ہے ۔

7939

Majma al-Zawaid #7939

وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ الْمُثَنَّى، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَرْسَلَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ إِلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَسَأَلَهُ: كَيْفَ تَأْكُلُ وَتَشْرَبُ؟ قَالَ: أَشْرَبُ حَتَّى إِذَا انْقَطَعَ النَّفَسُ رَفَعْتُ الْإِنَاءَ عَنْ فَمِي، وَإِذَا أَكَلْتُ لَعِقْتُ أَصَابِعِي، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَلْعَقْ أَصَابِعَهُ، فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ تَكُونُ الْبَرَكَةُ» "" .. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَجُبَيْرٌ وَأَبَوْهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسُنٌ.

EnglishUnverified translation

Jubayr ibn al-Muthanna reported from his father that Abd al-Malik ibn Marwan sent to Zayd ibn Thabit رضي الله عنه asking how he eats and drinks. He replied that he drinks until his breath is cut, then lifts the vessel from his mouth, and when he eats he licks his fingers, for he heard the Messenger of Allah ﷺ say that when one eats he should lick his fingers since he does not know in which portion of his food the blessing lies. > **"When one of you eats, let him lick his fingers, for he does not know in which portion of his food the blessing lies."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

جبیر بن مثنی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں عبدالملک بن مروان نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر ان سے دریافت کیا : آپ کیسے کھاتے ہیں اور کیسے پیتے ہیں ۔ انہوں نے فرمایا : میں اس وقت تک پیتا رہتا ہوں جب تک سانس منقطع نہیں ہو جاتا پھر میں اپنے منہ سے برتن ہٹا لیتا ہوں ‘ اور جب میں کھاتا ہوں ‘ تو اپنی انگلیاں چاٹ لیتا ہوں کیونکہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے :’’ جب تم میں سے کوئی ایک شخص کچھ کھائے ‘ تو اپنی انگلیاں چاٹ لے کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ کھانے کے کون سے حصے میں برکت موجود ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ جبیر اور اس کے والد دونوں سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔

7940

Majma al-Zawaid #7940

وَعَنْ أَبِي الْمَضَاءِ قَالَ: قَالَ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ لِزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: كَيْفَ تَأْكُلُ؟ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «إِذَا طَعِمَ أَحَدُكُمْ مِنَ الطَّعَامِ فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ حَتَّى يَلْعَقَ أَصَابِعَهُ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ يُبَارَكُ لَهُ» "" .. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو الْمَضَاءِ وَابْنُهُ جَمِيلٌ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ أَوْ صَحِيحٌ، وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Mada said Marwan ibn al-Hakam asked Zayd ibn Thabit رضي الله عنه how he eats. He cited Abu Sa'id al-Khudri رضي الله عنه reporting from the Messenger of Allah ﷺ that when one tastes food he should not wipe his hand until he licks his fingers, since he does not know in which portion blessing is granted to him. > **"When one of you tastes food, let him not wipe his hand until he licks his fingers, for he does not know in which portion of it blessing is granted to him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابومضاء بیان کرتے ہیں : مروان بن حکم نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : آپ کیسے کھاتے ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا : حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے بیان کی ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جب تم میں سے کوئی ایک شخص کھانا کھائے ‘ تو وہ اپنا ہاتھ اس وقت تک نہ پوچھے جب تک اپنی انگلیاں نہیں چاٹ لیتا کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ اس کے کھانے کے کون سے حصے میں اس کے لئے برکت رکھی گئی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ ابومضاء اور اس کا بیٹا جمیل میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہے یا صحیح ہے ۔ امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عمارہ انصاری ہے ۔ امام ذہبی کہتے ہیں : وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7941

Majma al-Zawaid #7941

وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْكُلُ بِأَصَابِعِهِ الثَّلَاثِ، بِالْإِبْهَامِ وَالَّتِي تَلِيهَا وَيَلْعَقُ الْوُسْطَى ثُمَّ الَّتِي تَلِيهَا ثُمَّ الْإِبْهَامَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأُذُنِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ka'b ibn Ujrah رضي الله عنه said he saw the Messenger of Allah ﷺ eating with his three fingers, the thumb and the one next to it, licking the middle one, then the one next to it, then the thumb.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو اپنی تین انگلیوں کے ذریعے کھاتے ہوئے دیکھا ہے انگوٹھا اور اس کے ساتھ والی دو انگلیاں ( کھانے سے فارغ ہو کر ) آپ سب سے پہلے درمیان والی انگلی کو چاٹتے تھے پھر اس کے بعد والی کو اور پھر انگوٹھے کو ( چاٹ لیتے تھے ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن ابراہیم اذنی ہے ‘ اور ایک راوی محمد بن کعب بن عجرہ ہے میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7942

Majma al-Zawaid #7942

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَلْعَقْ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيَّتِهِنَّ الْبَرَكَةُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ عِنْدَ مُسْلِمٍ وَأَبِي دَاوُدَ مِنْ فِعْلِهِ: «كَانَ إِذَا أَكَلَ طَعَامًا لَعِقَ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ».

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said when one eats he should lick his three fingers, for he does not know in which of them the blessing lies. > **"When one of you eats, let him lick his three fingers, for he does not know in which of them the blessing lies."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جب تم میں سے کوئی ایک شخص کچھ کھائے ‘ تو اپنی تینوں انگلیاں چاٹ لے کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ ان میں سے کس میں برکت ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں یہ روایت امام مسلم اور امام ابوداؤد نے نبی اکرم ﷺ کے فعل کے طور پر نقل کی ہے کہ ’’ جب آپ کھانا کھاتے تھے ‘ تو تینوں انگلیاں چاٹ لیتے تھے ‘‘۔

7943

Majma al-Zawaid #7943

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَكَلَ [طَعَامًا] لَعِقَ أَصَابِعَهُ وَقَالَ: "" إِنَّ لَعْقَ الْأَصَابِعِ بَرَكَةٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ عِنْدُ مُسْلِمٍ وَالتِّرْمِذِيِّ مِنْ قَوْلِهِ: "" «إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَلْعَقْ أَصَابِعَهُ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيَّتِهِنَّ الْبَرَكَةُ» "".

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه said the Messenger of Allah ﷺ, when he ate food, would lick his fingers and say that licking the fingers is blessing. > **"Licking the fingers is blessing."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ جب کھانا کھاتے تھے ‘ تو اپنی انگلیاں چاٹ لیتے تھے اور یہ ارشاد فرماتے تھے : انگلیوں کو چاٹنا برکت ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عمارہ انصاری ہے ‘ اور وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں یہ روایت امام مسلم اور امام ترمذی نے نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کی شکل میں نقل کی ہے : ’’ جب تم میں سے کوئی ایک شخص کچھ کھائے ‘ تو اسے اپنی انگلیاں چاٹ لینی چاہئیں کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ اس میں سے کس میں برکت ہے ‘‘۔