وَعَنْ أَنَسٍ «أَنَّ سَلَّامَةَ حَاضِنَةَ إِبْرَاهِيمَ ابْنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ تُبَشِّرُ الرِّجَالَ بِكُلِّ خَيْرٍ، وَلَا تُبَشِّرُ النِّسَاءَ؟ قَالَ: "" أَصُوَيْحِبَاتُكِ دَسَسْنَكِ لِهَذَا؟ "" قَالَتْ: أَجَلْ هُنَّ أَمَرْنَنِي. قَالَ: "" أَفَمَا تَرْضَى إِحْدَاكُنَّ أَنَّهَا إِذَا كَانَتْ حَامِلًا مِنْ زَوْجِهَا، وَهُوَ عَنْهَا رَاضٍ أَنَّ لَهَا مِثْلَ أَجْرِ الصَّائِمِ الْقَائِمِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِذَا أَصَابَهَا الطَّلْقُ لَمْ يَعْلَمْ أَهْلُ السَّمَاءِ وَأَهْلُ الْأَرْضِ مَا أُخْفِيَ لَهَا مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ فَإِذَا وَضَعَتْ لَمْ يَخْرُجْ مِنْهَا جَرْعَةٌ مِنْ لَبَنِهَا، وَلَمْ يُمَصَّ مَصَّةٌ إِلَّا كَانَ لَهَا بِكُلِّ جَرْعَةٍ، وَبِكُلِّ مَصَّةٍ حَسَنَةٌ، فَإِنْ أَسْهَرَهَا لَيْلَةً كَانَ لَهَا مِثْلُ أَجْرِ سَبْعِينَ رَقَبَةً وَتُعْتِقُهُنَّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - سَلَّامَةَ يَعْنِي - لِمَنْ؟ أَعْنِي بِهَذِهِ الْمُتَنَعِّمَاتِ الصَّالِحَاتِ الْمُطِيعَاتِ اللَّاتِي لَا يَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمَّارُ بْنُ نُصَيْرٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَصَالِحٌ جَزَرَةُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
EnglishUnverified translation
Anas (may Allah be pleased with him) reported that Sallamah, nurse of Ibrahim son of the Prophet (peace and blessings be upon him), asked why men receive all glad tidings and not women. The Prophet (peace and blessings be upon him) asked if her companions sent her, then detailed reward for pregnancy with a pleased husband, labor, delivery, nursing sips, and sleepless nights, for grateful obedient women. > **"Would not one of you be pleased that when she is pregnant by her husband while he is pleased with her, she has the reward of one who fasts and prays in the path of Allah, and when labor comes no dweller of heaven or earth knows what comfort is hidden for her, and when she delivers no sip of milk nor suck but brings her a good deed for every sip and suck, and if she stays awake a night she has the reward of freeing seventy slaves in the path of Allah? I mean by this the favored, righteous, obedient women who are not ungrateful to their companions."**
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے صاحبزادے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کی دائی ماں سیدہ سلامہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ نے مردوں کو ہر حوالے سے خوشخبری دیدی ہے آپ نے خواتین کو خوشخبری نہیں دی نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : کیا تمہاری ساتھی خواتین نے تمہیں اس مقصد کے لئے بھیجا ہے ۔ انہوں نے عرض کی : جی ہاں انہوں نے ہی مجھ سے کہا ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : کیا تم میں سے کوئی ایک عورت اس بات پر راضی نہیں ہوتی کہ جب وہ اپنے شوہر سے حاملہ ہوتی ہے ‘ اور وہ شوہر اس سے راضی ہو ‘ تو اس عورت کو اللہ کی راہ میں روزہ رکھنے والے اور قیام کرنے والے کی مانند اجر ملتا ہے ‘ اور جب اسے درد زہ لاحق ہوتا ہے ‘ تو آسمان والے اور زمین والے یہ بات نہیں جانتے ہیں کہ اس عورت کی آنکھوں کی ٹھنڈک کے لئے کیا چیز پوشیدہ رکھی گئی ہے ‘ اور جب وہ عورت بچے کو جنم دیتی ہے ‘ تو اس کے دودھ کا جو بھی گھونٹ نکلتا ہے ‘ یا بچہ جو بھی دودھ چوستا ہے ‘ تو ہر ایک مرتبہ گھونٹ اور ہر ایک مرتبہ چوسنے کے عوض میں اس عورت کو ایک نیکی ملتی ہے ‘ اور اگر وہ رات کے وقت جاگتی ہے ‘ تو اسے ستر غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے ‘ جن سب کو اس نے اللہ کی راہ میں آزاد کیا ہو سیدہ سلامہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : یا اجر کس کو ملتا ہے ؟ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ’’ اُن عورتوں کو جو نعمت والی ہوں ، نیک ہوں ‘ فرمانبردار ہوں ‘ جو شوہر کی ناشکری نہ کرتی ہوں “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمار بن نصیر ہے ‘ جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ‘ اور ایک راوی صالح جزرہ ہے ‘ جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ضعیف کہا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔