عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي: بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَلِّمُنَا خُطْبَةَ الْحَاجَةِ فَيَقُولُ: "" إِنَّ الْحَمْدَ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» "". قَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: وَسَمِعْتُ مِنْ أَبِي مُوسَى يَقُولُ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَصِلَ آتِيكَ بِآيٍ مِنَ الْقُرْآنِ تَقُولُ: {اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ} [آل عمران: 102]، {وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا} [النساء: 1]، {اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا} [الأحزاب: 70] أَمَّا بَعْدُ. ثُمَّ تَكَلَّمْ بِحَاجَتِكَ». قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَغَيْرُهُ خَلَا حَدِيثَ أَبِي مُوسَى. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَحَدِيثُ أَبِي مُوسَى مُتَّصِلٌ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
EnglishUnverified translation
ʿAbdullah ibn Masʿud, radiyallahu ʿanhu, reported that the Messenger of Allah ﷺ used to teach them the sermon of need, saying, All praise belongs to Allah, we praise Him, seek His help, and seek refuge with Allah from the evils of our souls and the evils of our deeds. Whomever Allah guides none can misguide, and whomever He misguides none can guide. I bear witness that none is worthy of worship but Allah alone without partner, and I bear witness that Muhammad is His servant and Messenger. Abu ʿUbaydah reported that he heard Abu Musa, radiyallahu ʿanhu, say that the Messenger of Allah ﷺ would say, If you wish you may add verses of the Qurʾan, Fear Allah as He should be feared and do not die except as Muslims, and Fear Allah through Whom you ask one another and the wombs, indeed Allah is Watchful over you, and Fear Allah and speak upright words, He will amend your deeds and forgive your sins, and whoever obeys Allah and His Messenger has attained great success. Then, Amma baʿd, speak of your need. > **"All praise belongs to Allah, we praise Him and seek His help and seek refuge with Allah from the evils of our souls and the evils of our deeds. Whomever Allah guides none can misguide, and whomever He misguides none can guide. I bear witness that none is worthy of worship but Allah alone without partner, and I bear witness that Muhammad is His servant and Messenger."**
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ہمیں خطبہ نکاح کی تعلیم دی تھی آپ نے یہ پڑھا : ’’ بے شک ہر طرح کی حمد ‘ اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے ہم اس کی حمد بیان کرتے ہیں ‘ اور ہم اس سے مدد مانگتے ہیں اور ہم اپنی ذات کے شر سے اور اپنے اعمال کی خرابی سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ ہدایت عطا کر دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں ہے ‘ اور جسے وہ گمراہ کر دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہے ‘ اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے وہی ایک معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے ‘ اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد ﷺ اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ‘‘۔ ابوعبیدہ نامی راوی کہتے ہیں : میں نے حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی زبانی یہ بات سنی ہے وہ فرماتے ہیں : نبی اکرم ﷺ یہ فرماتے تھے : ’’ اگر تم چاہو تو تم اس میں قرآن کی کچھ آیات بھی شامل کر لو ! تم یہ پڑھو : ’’ تم لوگ اللہ سے ( یوں ) ڈرو جو اس سے ڈرنے کا حق ہے ‘ اور تم مرتے وقت صرف مسلمان ہی ہونا ‘‘ ’’ اور تم اس اللہ سے ڈرو ! جس کے وسیلے سے تم ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتے داری کے حقوقی کا خیال رکھو بے شک اللہ تعالیٰ تمہارا نگہبان ہے ‘‘۔ ’’ اور تم لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سیدھی بات کہو وہ تمہارے اعمال کو درست کر دے گا ‘ اور تمہارے گناہوں کی مغفرت کر دے گا ‘ جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتا ہے ‘ تو وہ عظیم کامیابی حاصل کر لیتا ہے ‘‘۔ اما بعد ! پھر تم اپنی حاجت کے بارے میں کلام کرو ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے ۔ تا ہم انہوں نے حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت نہیں نقل کی ہے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ معجم کبیر میں انہوں نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے اس روایت کے رجال ثقہ ہیں حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث متصل ہے ۔ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے ۔