Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 19 · Chapter 3

Book of Marriage

Hadith 7377–7416

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

7377

Majma al-Zawaid #7377

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَفَعَهُ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ - قَالَ: "" «لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا، وَلَا تَسْأَلُ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَكْتَفِئَ مَا فِي صَحْفَتِهَا» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ بَيْنَ الْمِنْهَالِ بْنِ خَلِيفَةَ وَعَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي ضِرَارٍ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Abdullah ibn Masud (may Allah be pleased with him), in a report raised to the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him): > **"A woman is not taken in marriage upon her paternal aunt nor upon her maternal aunt, and let not a woman ask for the divorce of her sister so as to overturn what is in her dish for herself."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے : احمد بن اسحاق نامی راوی نے اسے ’’ مرفوع ‘‘ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے ( نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ) ’’ عورت کے ساتھ ‘ اُس کی پھوپھی پر ‘ یا اس کی خالہ پر نکاح نہ کیا جائے ‘ اور عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے ‘ تاکہ اس کے پیالے میں آنے والی چیز خود حاصل کر لے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ وہ فرماتے ہیں : حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہونے کے طور پر ہم اس روایت سے صرف اسی سند سے واقف ہیں ، یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، منہال بن خلیفہ اور عمرو بن حارث بن ابوضرار کے درمیان اس روایت کی سند منقطع ہے ‘ ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں ۔

7378

Majma al-Zawaid #7378

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ تُنْكَحَ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا وَعَلَى خَالَتِهَا. وَعَنْ لِبْسَتَيْنِ: عَنِ الصَّمَّاءِ، وَعَنْ أَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ لَيْسَ عَلَى فَرْجِهِ مِنْهُ شَيْءٌ [وَعَنْ صَوْمِ يَوْمِ الْأَضْحَى، وَيَوْمِ الْفِطْرِ، وَعَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ]». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارِ اللِّبْسَتَيْنِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Ibn Umar (may Allah be pleased with them), that the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) forbade that a woman be married upon her paternal aunt or her maternal aunt; and he forbade two kinds of dress — al-samma', and that a man sit with his knees drawn up in a single garment with nothing of it over his private part; and he forbade fasting the Day of Adha and the Day of Fitr, and prayer after Fajr until the sun rises and after Asr until the sun sets.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ عورت کے ساتھ اس کی پھوپھی پر ‘ یا اس کی خالہ پر نکاح کیا جائے ‘ اور آپ ﷺ نے دو قسم کے لباسوں سے بھی منع کیا ہے ‘ صماء اور ( دوسرا ) یہ کہ آدمی ایک کپڑے میں احتباء کے طور پر اس طرح بیٹھے کہ اس کی شرمگاہ پر کوئی چیز نہ ہو ‘ اور آپ نے عیدالاضحی کے دن اور عیدالفطر کے دن روزہ رکھنے سے منع کیا ہے ‘ اور صبح کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے تک ‘ نماز ادا کرنے سے اور عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک ( نماز ادا کرنے سے بھی منع کیا ہے ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، جس میں دو قسم کے لباسوں کا تذکرہ ہے ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7379

Majma al-Zawaid #7379

وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تُنْكَحَ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا أَوْ عَلَى خَالَتِهَا». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Samurah (may Allah be pleased with him), he said: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) forbade that a woman be married upon her paternal aunt or upon her maternal aunt.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ عورت کے ساتھ اس کی پھوپھی پر ‘ یا اس کی خالہ پر نکاح کیا جائے ۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ امام بزار کے رجال ثقہ ہیں ۔

7380

Majma al-Zawaid #7380

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تُتَزَوَّجَ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا أَوْ عَلَى خَالَتِهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعِيفٌ آخَرُ لَا يُذْكَرُ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Abu Saeed al-Khudri (may Allah be pleased with him), he said: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) forbade that a woman be married upon her paternal aunt or upon her maternal aunt.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ عورت کے ساتھ اس کی پھوپھی پر ‘ اس کی خالہ پر نکاح کیا جائے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے ‘ ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ‘ اس میں ایک اور ضعیف راوی ہے ‘ جس کا ذکر نہیں ہوا ہے ۔

7381

Majma al-Zawaid #7381

وَعَنْ عَتَّابِ بْنِ أَسِيدٍ «عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا وَلَا عَلَى خَالَتِهَا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Attab ibn Aseed (may Allah be pleased with him), from the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him), he said: > **"A woman is not taken in marriage upon her paternal aunt nor upon her maternal aunt."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ ‘ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ عورت کے ساتھ ‘ اس کی پھوپھی پر ‘ یا اس کی خالہ پر نکاح نہ کیا جائے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

7382

Majma al-Zawaid #7382

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَا يُجْمَعُ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَعَمَّتِهَا، وَلَا بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَخَالَتِهَا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوِيَانِ لَمْ يُسَمَّيَا.

EnglishUnverified translation

On the authority of Abu al-Darda (may Allah be pleased with him), he said: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"A woman and her paternal aunt are not brought together, nor a woman and her maternal aunt."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ عورت اور اس کی پھوپھی کو ‘ یا عورت اور اس کی خالہ کو ( نکاح میں ) جمع نہیں کیا جائے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں دو راوی ایسے ہیں ، جن کے نام بیان نہیں کیے گئے ہیں ۔

7383

Majma al-Zawaid #7383

«عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كُنَّا نَتَمَتَّعُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالثَّوْبِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Abu Saeed al-Khudri (may Allah be pleased with him), he said: In the time of the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) we used to contract temporary marriage for a garment.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے زمانہ اقدس میں ہم ایک کپڑے کے عوض میں متعہ کر لیتے تھے ۔ یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ‘ امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7384

Majma al-Zawaid #7384

«وَعَنْ سَبْرَةَ الْجُهَنِيِّ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ الْفَتْحِ فَأَقَمْنَا خَمْسَ عَشْرَةَ، ثَلَاثِينَ مِنْ بَيْنِ لَيْلَةٍ وَيَوْمٍ قَالَ: فَأَذِنَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمُتْعَةِ. قَالَ: فَخَرَجْتُ أَنَا وَابْنُ عَمٍّ لِي فِي أَسْفَلِ مَكَّةَ - أَوْ قَالَ: فِي أَعْلَى مَكَّةَ - فَلَقِيَتْنَا فَتَاةٌ كَأَنَّهَا مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ كَأَنَّهَا الْبَكْرَةُ الْعَنَطْنَطَةُ قَالَ: فَأَنَا قَرِيبٌ مِنَ الدَّمَامَةِ وَعَلَيَّ بُرْدٌ جَدِيدٌ [غَضٌّ] وَعَلَى ابْنِ عَمِّي بُرْدٌ خَلَقٌ. قَالَ: فَقُلْنَا لَهَا: هَلْ لَكِ أَنْ يَسْتَمْتِعَ مِنْكِ أَحَدُنَا؟ قَالَتْ: وَهَلْ يَصْلُحُ ذَلِكَ؟ قُلْنَا: نَعَمْ. قَالَتْ: فَجَعَلَتْ تَنْظُرُ إِلَى ابْنِ عَمِّي فَقُلْتُ لَهَا: إِنَّ بُرْدِي هَذَا جَدِيدٌ غَضٌّ وَبُرْدُ ابْنِ عَمِّي خَلَقٌ مَحٌّ. قَالَتْ: بُرْدُ ابْنِ عَمِّكَ هَذَا لَا بَأْسَ بِهِ. قَالَ: فَاسْتَمْتَعَ مِنْهَا فَلَمْ نَخْرُجْ مِنْ مَكَّةَ حَتَّى حَرَّمَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» -. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ عَلَى الْعَكْسِ مِنْ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Sabrah al-Juhani (may Allah be pleased with him), he said: We went out with the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) in the Year of the Conquest, and we stayed fifteen to thirty days and nights. The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) gave us permission for mutah. I went out with a cousin of mine in the lower part of Makkah — or he said, in the upper part of Makkah — and we met a young woman as if from Banu Amir ibn Sasah, tall-necked like a young she-camel. I was rather unsightly, wearing a new fine cloak, while my cousin wore a worn-out cloak. We said to her: > **"Would one of us have temporary marriage with you?"** She said: > **"Is that lawful?"** We said: > **"Yes."** She began looking at my cousin, so I said to her: > **"This cloak of mine is new and fine, while my cousin's cloak is worn and threadbare."** She said: > **"There is no harm in this cloak of your cousin."** So he contracted temporary marriage with her, and we had not yet left Makkah when the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) forbade it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سبرہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے ہمراہ فتح مکہ کے سال روانہ ہوئے ‘ ہم نے ( مکہ میں ) پندرہ سے لے کر تیس کے درمیان دنوں کا قیام کیا ‘ اس دوران نبی اکرم ﷺ نے ہمیں متعہ کرنے کی اجازت دے دی ‘ راوی کہتے ہیں : میں اور میرا چچازاد مکہ کے زیریں علاقے میں ( راوی کو شک ہے ‘ شاید یہ الفاظ ہیں : ) بالائی علاقے میں نکلے ‘ ہماری ملاقات ایک نوجوان خاتون سے ہوئی ، جس کا تعلق بنو عامر بن صعصعہ سے لگ رہا تھا ‘ اور وہ لمبی گردن کی مالک جوان عورت تھی ‘ میں کچھ بدصورت تھا ‘ میرے جسم پر عمدہ لباس تھا اور میرے چازاد کی چادر پرانی تھی ‘ ہم نے اس سے کہا : کیا ہم میں سے کوئی ایک تمہارے ساتھ متعہ کر سکتا ہے ؟ اس نے دریافت کیا : کیا یہ درست ہے ؟ ہم نے کہا : جی ہاں ! اس نے میرے چچازاد کی طرف دیکھنا شروع کیا ‘ میں نے اس سے کہا : میری یہ چادر نئی اور عمدہ ہے اور میرے چچازاد کی چادر پرانی اور بوسیدہ ہے ‘ اس نے کہا : تمہارے چچازاد کی چادر میں بھی کوئی حرج نہیں ہے ‘ پھر اس چچازاد نے اس عورت کے ساتھ متعہ کر لیا ، پھر ہمارے مکہ سے نکلنے سے پہلے نبی اکرم ﷺ نے اسے حرام قرار دے دیا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ’’ صحیح ‘‘ میں اس کے برعکس منقول ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7385

Majma al-Zawaid #7385

«وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَنَزَلْنَا ثَنِيَّةَ الْوَدَاعِ فَرَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَصَابِيحَ وَرَأَى نِسَاءً يَبْكِينَ فَقَالَ: "" مَا هَذَا؟ "" فَقَالَ: نِسَاءٌ يَبْكِينَ تُمُتِّعَ مِنْهُنَّ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" حُرِّمَ "" أَوْ قَالَ: "" هَدَمَ الْمُتْعَةَ النِّكَاحُ وَالطَّلَاقُ وَالْعِدَّةُ وَالْمِيرَاثُ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ، وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Abu Hurairah (may Allah be pleased with him), he said: We went out with the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) on the expedition of Tabuk and alighted at Thaniyyat al-Wada. The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) saw lamps and saw women weeping, so he asked: > **"What is this?"** It was said: They are women weeping, with whom mutah had been contracted. So the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"It has been made forbidden — marriage, divorce, the waiting period, and inheritance have demolished mutah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : غزوہ تبوک کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے ہمراہ روانہ ہوئے ‘ ہم نے ثنیہ الوداع کے پاس پڑاؤ کیا ‘ نبی اکرم ﷺ نے کچھ چراغ دیکھے اور کچھ خواتین کو روتے ہوئے دیکھ کر دریافت کیا : ان کا کیا معاملہ ہے ؟ لوگوں نے عرض کی : یہ خواتین ہیں جو رو رہی ہیں ، جن سے متعہ کیا جاتا تھا ، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اسے حرام قرار دے دیا گیا ہے ( راوی کو شک ہے ‘ شاید یہ الفاظ ہیں : ) نکاح ‘ طلاق ‘ عدت اور میراث نے متعہ کو کالعدم کر دیا ہے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی مؤمل بن اسماعیل ہے ‘ جسے یحیی بن معین اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ‘ امام بخاری اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7386

Majma al-Zawaid #7386

«وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: خَرَجْنَا وَمَعَنَا النِّسَاءُ اللَّاتِي اسْتَمْتَعْنَا بِهِنَّ حَتَّى أَتَيْنَا ثَنِيَّةَ الرِّكَابِ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَؤُلَاءِ النِّسْوَةُ اللَّاتِي اسْتَمْتَعْنَا بِهِنَّ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" هُنَّ حَرَامٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ "". فَوَدَّعْنَنَا عِنْدَ ذَلِكَ فَسُمِّيَتْ بِذَلِكَ: ثَنِيَّةَ الْوَدَاعِ. وَمَا كَانَتْ قَبْلَ ذَلِكَ إِلَّا ثَنِيَّةُ الرِّكَابِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَغَيْرُهُ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Jabir ibn Abdullah al-Ansari (may Allah be pleased with them), he said: We went out with the women with whom we had contracted mutah until we came to Thaniyyat al-Rikab, and we said: O Messenger of Allah, these are the women with whom we contracted mutah. So the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"They are forbidden until the Day of Resurrection."** Then they bade us farewell there, and for that reason it was named Thaniyyat al-Wada, whereas before that it was only Thaniyyat al-Rikab.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ روانہ ہوئے ‘ ہمارے ساتھ وہ خواتین تھیں ، جن کے ساتھ ہم متعہ کیا کرتے تھے یہاں تک کہ ہم روانگی والی پہاڑی کے پاس آ گئے ‘ تو ہم نے کہا : یا رسول اللہ ! یہ وہ خواتین ہیں ‘ جن سے ہم متعہ کیا کرتے تھے ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اب یہ قیامت تک کے لئے حرام ہو گئی ہیں ، پھر ان خواتین نے ہمیں وہاں سے رخصت کر دیا ‘ اس وجہ سے اس گھائی کا نام ثنیہ الوداع رکھا گیا ‘ حالانکہ اس سے پہلے یہ ثنیۃ الرقاب ( یعنی سواروں کی گھاٹی ) ہوتی تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ ہے ‘ جسے امام ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے امام احمد اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7387

Majma al-Zawaid #7387

وَعَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ الْحَكَمِ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى يَوْمَ خَيْبَرَ عَنِ الْمُتْعَةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَرِيكٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Thalabah ibn al-Hakam (may Allah be pleased with him), that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) forbade mutah on the Day of Khaybar.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ثعلبہ بن حکم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے غزوہ خیبر کے موقع پر متعہ سے منع کر دیا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ‘ صرف شریک کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

7388

Majma al-Zawaid #7388

«وَعَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: أَتَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ يَأْمُرُ بِنِكَاحِ الْمُتْعَةِ؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: سُبْحَانَ اللَّهِ مَا أَظُنُّ ابْنَ عَبَّاسٍ يَفْعَلُ هَذَا! قَالُوا: بَلَى إِنَّهُ يَأْمُرُ بِهِ. قَالَ: وَهَلْ كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِلَّا غُلَامًا صَغِيرًا إِذْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟، ثُمَّ قَالَ ابْنُ عُمَرَ: نَهَانَا عَنْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا كُنَّا مُسَافِحِينَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْمُعَافَى بْنَ سُلَيْمَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Salim ibn Abdullah said: Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with them) was approached and it was said to him: Ibn Abbas commands temporary marriage. Ibn Umar (may Allah be pleased with them) said: Glory be to Allah, I do not think Ibn Abbas would do this. They said: Indeed he commands it. He said: Was Ibn Abbas anything but a small boy when the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) was among us? Then Ibn Umar said: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) forbade it to us, and we were not fornicators.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سالم بن عبداللہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور ان سے کہا : حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نکاح متعہ کی اجازت دیتے ہیں ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : سبحان اللہ ! ابن عباس کے بارے میں میرا یہ گمان نہیں تھا کہ وہ ایسا کرتے ہوں گے ‘ لوگوں نے عرض کی : جی ہاں ! وہ ایسا کرتے ہیں تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : جب نبی اکرم ﷺ تھے تو اس وقت ابن عباس کمسن لڑکے تھے ‘ پھر حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بتایا : نبی اکرم ﷺ نے ہمیں اس سے منع کر دیا تھا اور اب ہم زنا کرنے والے نہیں ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ‘ صرف معافی بن سلیمان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

7389

Majma al-Zawaid #7389

«وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْمُتْعَةِ فَقَالَ: حَرَامٌ. فَقِيلَ: إِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ لَا يَرَى بِهَا بَأْسًا؟ فَقَالَ: وَ [ايْمُ] وَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْهَا يَوْمَ خَيْبَرَ وَمَا كُنَّا مُسَافِحِينَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْصُورُ بْنُ دِينَارٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Ibn Umar (may Allah be pleased with them), that he was asked about mutah and said: It is unlawful. It was said: Ibn Abbas sees no harm in it. He said: By Allah, Ibn Abbas well knows that the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) forbade it on the Day of Khaybar, and we were not fornicators.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے : اُن سے متعہ کے بارے میں دریافت کیا گیا : تو انہوں نے فرمایا : یہ حرام ہے ‘ ان سے کہا گیا : حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما تو اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے ہیں ‘ انہوں نے فرمایا : اللہ کی قسم ! ابن عباس یہ بات جانتے ہیں کہ غزوہ خیبر کے موقع پر نبی اکرم ﷺ نے اس سے منع کر دیا تھا اور ہم لوگ زنا کرنے والے نہیں ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی منصور بن دینار ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

7390

Majma al-Zawaid #7390

«وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ: وَإِنَّمَا كَانَتْ لِمَنْ لَمْ يَجِدْ فَلَمَّا نَزَلَ النِّكَاحُ وَالطَّلَاقُ وَالْعِدَّةُ وَالْمِيرَاثُ نُهِيَ عَنْهَا». قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Ali ibn Abi Talib (may Allah be pleased with him): It was only for one who could not find means, then when the rulings of marriage, divorce, waiting period, and inheritance were revealed, it was forbidden.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : یہ حکم اس شخص کے لئے تھا جو گنجائش نہیں پاتا تھا ، لیکن جب نکاح ‘ طلاق ‘ عدت اور وراثت کے احکام آ گئے ، تو پھر اس سے منع کر دیا گیا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :’’ صحیح ‘‘ میں اس کا ابتدائی حصہ منقول ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ‘ اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7391

Majma al-Zawaid #7391

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ قَالَ: «تَكَلَّمَ عَلِيٌّ وَابْنُ عَبَّاسٍ فِي مُتْعَةِ النِّسَاءِ فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: إِنَّكَ امْرُؤٌ تَائِهٌ. إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ مُتْعَةِ النِّسَاءِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ». قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ النَّهْيُ عَنْهَا يَوْمَ خَيْبَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Muhammad ibn al-Hanafiyyah said: Ali and Ibn Abbas (may Allah be pleased with them) spoke about mutah with women, and Ali said to him: You are a bewildered man. The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) forbade mutah with women at the Farewell Hajj.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن حنفیہ بیان کرتے ہیں : خواتین کے ساتھ متعہ کرنے کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے درمیان بات چیت ہوئی ‘ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا : تم ایک گمراہ شخص ہو ‘ نبی اکرم ﷺ نے حجتہ الوداع کے موقع پر عورتوں کے ساتھ متعہ کرنے سے منع کر دیا تھا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :’’ صحیح ‘‘ میں یہ روایت مذکور ہے : غزوہ خیبر کے موقع پر اس سے منع کیا گیا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7392

Majma al-Zawaid #7392

وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: أَتَدْرِي مَا صَنَعْتَ وَبِمَا أَفْتَيْتَ؟ سَارَتْ بِفُتْيَاكَ الرُّكْبَانُ وَقَالَتْ فِيهِ الشُّعَرَاءُ. قَالَ: وَمَا قَالُوا؟ قُلْتُ: قَالُوا: قَدْ قَالَ لِلشَّيْخِ لَمَّا طَالَ مَجْلِسُهُ ... يَا صَاحِ هَلْ لَكَ فِي فُتْيَا ابْنِ عَبَّاسِ. هَلْ لَكَ فِي رَخْصَةِ الْأَطْرَافِ آنِسَةٍ ... تَكُونُ مَثْوَاكَ حَتَّى مَصْدَرِ النَّاسِ. فَقَالَ: إِنَّا لِلَّهِ، وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ. وَاللَّهِ مَا بِهَذَا أَفْتَيْتُ، وَلَا هَذَا أَرَدْتُ، وَلَا أَحْلَلْتُ مِنْهَا إِلَّا مَا أَحَلَّ اللَّهُ مِنَ الْمَيْتَةِ وَالدَّمِ وَلَحْمِ الْخِنْزِيرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Saeed ibn Jubayr said: I said to Ibn Abbas (may Allah be pleased with them): Do you know what you have done and what you have given fatwa about? Riders have carried your fatwa and poets have spoken of it. He asked: What did they say? I said: They said — He said to the old man when his sitting grew long: O companion, have you any desire for the fatwa of Ibn Abbas? Have you any desire for a lenient companion, a loving girl who would be your abode until the people depart? So he said: To Allah we belong and to Him we return. By Allah, I did not give fatwa to this effect, nor did I intend this, and I permitted nothing of it except what Allah permitted of carrion, blood, and the flesh of swine — that is, only under dire necessity.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا : کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ نے کیا کیا ہے ؟ اور آپ نے کیا فتویٰ دیا ہے ؟ سواروں نے آپ کا فتویٰ پھیلا دیا ہے ‘ اور اس کے بارے میں شاعروں نے شعر بھی کہے ہیں ‘ انہوں نے دریافت کیا : ان شاعروں نے کیا کہا ہے ؟ میں نے جواب دیا : ان شاعروں نے یہ کہا ہے : ’’ اس نے بزرگ سے کہا : جب اس کی ہم نشینی طویل ہو گئی کہ اے شخص ! کیا تمہیں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فتوی میں دلچسپی ہے ؟ کیا تم رخصت میں دلچسپی رکھتے ہو کہ وہ تمہارا ٹھکانہ ہو جائے ‘ جب تک لوگ واپس نہیں آتے ‘‘۔ تو حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : انا للہ وانا الیہ راجعون ‘ اللہ کی قسم ! میں نے یہ فتویٰ نہیں دیا ‘ اور نہ ہی میں نے یہ ارادہ کیا ہے ‘ اور نہ ہی میں نے اس حوالے سے کسی ایسی چیز کو حلال قرار دیا ہے ‘ جسے اللہ تعالیٰ نے حلال قرار نہ دیا ہو ‘ اس کا تعلق مردار ‘ یا خون ‘ یا خنزیر کے گوشت سے ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7393

Majma al-Zawaid #7393

«وَعَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَصَاحِبٌ لِي نُمَاكِسُ امْرَأَةً فِي الْأَجَلِ وَتُمَاكِسُنَا فَأَتَانَا آتٍ فَأَخْبَرَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّمَ نِكَاحَ الْمُتْعَةِ وَحَرَّمَ أَكْلَ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ وَالْحُمُرَ الْأَنْسِيَّةَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Zayd ibn Khalid al-Juhani (may Allah be pleased with him), he said: I and a companion of mine were haggling with a woman over the term, and she was haggling with us, when a caller came to us and informed us that the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) had forbidden temporary marriage, and had forbidden eating every fanged beast of prey and domestic donkeys.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں اور میرے ساتھی ‘ ایک متعین مدت کے لئے ایک عورت کے ساتھ متعہ کرنے لگے تھے ‘ پھر ایک شخص ہمارے پاس آیا اور اس نے ہمیں یہ بتایا کہ نبی اکرم ﷺ نے نکاح متعہ کو حرام قرار دے دیا ہے ‘ اور آپ نے ہر نوکیلے دانتوں والے درندے اور پالتو گدھے کو بھی حرام قرار دیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

7394

Majma al-Zawaid #7394

«وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ غَزِيَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ يَقُولُ: "" مُتْعَةُ النِّسَاءِ حَرَامٌ "" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of al-Harith ibn Ghaziyyah (may Allah be pleased with him), he said: I heard the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) on the Day of the Conquest of Makkah saying three times: > **"Temporary marriage with women is unlawful."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حارث بن غزیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : فتح مکہ کے دن ‘ میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ’’ عورتوں کے ساتھ نکاح متعہ حرام ہے ‘‘ یہ بات آپ ﷺ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

7395

Majma al-Zawaid #7395

«وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: إِنَّمَا رَخَّصَ [لَنَا] رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمُتْعَةِ لِحَاجَةٍ كَانَتْ بِالنَّاسِ شَدِيدَةٍ، ثُمَّ نَهَى عَنْهَا بَعْدُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ وَابْنُ لَهِيعَةَ، وَكِلَاهُمَا حَدِيثُهُ حَسَنٌ. وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Sahl ibn Sad al-Saidi (may Allah be pleased with him), he said: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) only permitted mutah for us because of a severe need that afflicted the people, then he forbade it afterwards.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ضرورت کے پیش نظر لوگوں کو متعہ کی اجازت دی تھی ، کیونکہ لوگوں کو شدید ضرورت لاحق ہو گئی تھی ‘ اس کے بعد نبی اکرم ﷺ نے اس سے منع کر دیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عثمان بن صالح اور ایک راوی ابن لہیعہ ہے ‘ ان دونوں کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ‘ ان دونوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7396

Majma al-Zawaid #7396

«وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ مُتْعَةِ النِّسَاءِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Kab ibn Malik (may Allah be pleased with him), he said: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) forbade temporary marriage with women.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے عورتوں کے ساتھ متعہ کرنے سے منع کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن ابوانیسہ ہے اور وہ متروک ہے ۔

7397

Majma al-Zawaid #7397

«عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا ابْنَ إِسْحَاقَ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالتَّحْدِيثِ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Abdullah ibn Amr (may Allah be pleased with them), he said: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) decreed: > **"There is no shighar in Islam."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ اسلام میں شعار کی اجازت نہیں ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ‘ صرف ابن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے حدیث روایت کرنے کی صراحت کی ہے ۔

7398

Majma al-Zawaid #7398

«وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَنْهَى عَنِ الشِّغَارِ بَيْنَ النِّسَاءِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُمَا ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Samurah ibn Jundub (may Allah be pleased with him), that the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) used to forbid shighar between women.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے عورتوں کے درمیان شغار سے منع کیا ہے ۔ یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند ضعیف ہے ۔

7399

Majma al-Zawaid #7399

«وَعَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الشِّغَارِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Wail ibn Hujr (may Allah be pleased with him), that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) forbade shighar.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے شغار سے منع کیا ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن عبدالجبار بن وائل ہے ‘ جسے امام نسائی نے ضعیف قرار دیا ہے ۔

7400

Majma al-Zawaid #7400

وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ "" قَالُوا: وَمَا الشِّغَارُ؟ قَالَ: "" نِكَاحُ الْمَرْأَةِ بِالْمَرْأَةِ لَا صَدَاقَ بَيْنَهُمَا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَالسَّنَدُ مُنْقَطِعٌ أَيْضًا.

EnglishUnverified translation

On the authority of Ubayy ibn Kab (may Allah be pleased with him), he said: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"There is no shighar in Islam."** They asked: What is shighar? He said: > **"Marrying a woman in exchange for a woman, with no dowry between them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اسلام میں شغار نہیں ہے ‘ لوگوں نے عرض کی : شغار سے مراد کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : عورت کے عوض میں عورت کے ساتھ نکاح کرنا ‘ یوں کہ ان دونوں کے درمیان کوئی مہر نہ ہو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے اور اس کی سند منقطع بھی ہے ۔

7401

Majma al-Zawaid #7401

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" لَيْسَ مِنَّا مَنْ يَنْتَهِبُ "" وَقَالَ: "" لَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ، وَالشِّغَارُ: أَنْ تُنْكَحَ الْمَرْأَتَانِ إِحْدَاهُمَا بِالْأُخْرَى بِغَيْرِ صَدَاقٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو الصَّبَّاحِ عَبْدُ الْغَفُورِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Ibn Abbas (may Allah be pleased with them), he said: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) used to say: > **"He is not of us who plunders."** And he said: > **"There is no shighar in Islam — and shighar is that two women be married, one in exchange for the other, without dowry."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ یہ فرماتے تھے : وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے ‘ جو لوٹ لیتا ہے اور آپ نے یہ بھی فرمایا ہے : اسلام میں شغار نہیں ہے ( نبی اکرم ﷺ یا شاید راوی یہ کہتے ہیں : ) شغار سے مراد یہ ہے کہ دو عورتوں کے ساتھ نکاح کیا جائے ‘ جن میں سے ایک کے ساتھ نکاح دوسری کے عوض میں ہو ‘ اور کسی مہر کے بغیر ہو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابوصباح عبدالغفور ہے اور وہ متروک ہے ۔

7402

Majma al-Zawaid #7402

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمُحَلِّلَ وَالْمُحَلَّلَ لَهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَخْنَسِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ ابْنُ الْمَدِينِيِّ: لَهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَحَادِيثُ مَنَاكِيرُ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Abu Hurairah (may Allah be pleased with him), he said: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) cursed the muhallil and the one for whom tahleel is done.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حلالہ کروانے والے اور جس کے لئے حلالہ کیا گیا ہے ‘ اس پر ( یعنی ان دونوں ) لعنت کی ہے ۔ یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن محمد اخنسی ہے ‘ جسے یحیی بن معین اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے علی بن مدینی کہتے ہیں : اس کے حوالے سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منکر احادیث منقول ہیں ۔

7403

Majma al-Zawaid #7403

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بِنَحْوِهِ وَزَادَ: ثُمَّ جَاءَتْهُ بَعْدُ فَأَخْبَرَتْهُ أَنَّهُ قَدْ مَسَّهَا فَمَنَعَهَا أَنْ تَرْجِعَ إِلَى زَوْجِهَا الْأَوَّلِ وَقَالَ: "" اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ إِيمَانُهُ بِهِ أَنْ يُحِلَّهَا لِرِفَاعَةَ فَلَا تُتِمَّ لَهُ نِكَاحًا مَرَّةً أُخْرَى "". ثُمَّ أَتَتْ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ فِي خِلَافَتِهِمَا فَمَنَعَاهَا كِلَاهُمَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا وَقَوْلُهُ: بِنَحْوِهِ لَمْ يُذْكَرْ قَبْلَهُ مَا يُنَاسِبُهُ، وَلَا أَدْرِي عَلَى أَيِّ شَيْءٍ عَطَفَهُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Ibn Abbas (may Allah be pleased with them), in a similar report with the addition: She then came to him afterwards and informed him that he had touched her — that is, consummated with her — yet he forbade her to return to her first husband and said: > **"O Allah, if his believing in it is in order to make her lawful for Rifaa, then do not complete another marriage for him."** She then came to Abu Bakr and Umar (may Allah be pleased with them) during their caliphates, and both of them likewise forbade her.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے اس کی مانند روایت منقول ہے ‘ تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں : پھر اس کے بعد وہ خاتون آئی اور اس نے آپ کو بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے مس کر لیا ہے ( یعنی اس کے ساتھ صحبت کر لی ہے ) تو نبی اکرم ﷺ نے اس خاتون کو اس بات سے منع کر دیا کہ وہ اپنے پہلے شوہر کی طرف واپس جائے ‘ آپ نے ارشاد فرمایا : اے اللہ ! اگر تو اس کے ذریعے اس کا مقصد یہ ہے کہ وہ رفاعہ کے لئے حلال ہو جائے ‘ تو پھر دوسری مرتبہ تو اس کے نکاح کو پورا نہ کروانا ‘ اس کے بعد وہ عورت حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ‘ ان حضرات کے عہد خلافت میں آئی ‘ لیکن ان دونوں حضرات نے اس عورت کو منع کر دیا ۔ یہ روایت امام احمد نے اس طرح نقل کی ہے ‘ اور ان کا یہ کہنا ان کی مانند ہے ‘ اس میں اس سے پہلے والی روایت کے ساتھ مناسبت کا کوئی پہلو نہیں ہے ‘ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے کس بنیاد پر یہ عطف دیا ہے ؟ باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7404

Majma al-Zawaid #7404

وَعَنْ نَافِعٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ «أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ فَقَالَ: إِنَّ خَالِيَ فَارَقَ امْرَأَتَهُ فَدَخَلَهُ مِنْ ذَلِكَ هَمٌّ وَأَمْرٌ وَشُقَّ عَلَيْهِ فَأَرَدْتُ أَنْ أَتَزَوَّجَهَا، وَلَمْ يَأْمُرْنِي بِذَلِكَ، وَلَمْ يَعْلَمْ بِهِ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: لَا إِلَّا نِكَاحَ غِبْطَةٍ إِنْ وَافَقَتْكَ أَمْسَكْتَ، وَإِنْ كَرِهَتْ فَارَقْتَ، وَإِلَّا فَإِنَّا نَعُدُّ هَذَا فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِفَاحًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Nafi, the freedman of Ibn Umar, reported that a man asked Ibn Umar (may Allah be pleased with them): My maternal uncle parted from his wife and was seized by grief and distress over it, so I wished to marry her without his commanding me or knowing of it — meaning to divorce her and make her lawful for him. Ibn Umar said: No, except a marriage of genuine desire — if she suits you, keep her, and if you dislike her, part from her. Otherwise, in the time of the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) we used to count this as fornication.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نافع ‘ جو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے غلام ہیں : وہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا : اس نے کہا : میرے ماموں نے اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے ‘ اب وہ اس معاملے میں غمگین اور پریشان ہیں اور یہ بات اس پر گراں گزر رہی ہے ‘ میں نے یہ ارادہ کیا ہے ‘ میں اس خاتون کے ساتھ شادی کر لیتا ہوں ( پھر اسے طلاق دے کر ماموں کے لئے حلالہ کروا دوں گا ) میرے ماموں نے مجھے اس بات کا حکم نہیں دیا اور انہیں اس بات کا پتہ بھی نہیں ہے ، تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : جی نہیں ! نکاح صرف وہ ہوتا ہے ‘ جو بقاء کی نیت سے ہو ‘ اگر وہ تمہیں موافق آ جائے ‘ تو تم اسے روک کے رکھو ‘ اور اگر وہ عورت تمہیں ناپسند ہو ‘ تو تم علیحدگی اختیار کر لینا ‘ اس کے علاوہ کچھ نہیں ، اس چیز کو ہم نبی اکرم ﷺ کے زمانے میں زنا شمار کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7405

Majma al-Zawaid #7405

عَنْ عَائِشَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَزَوَّجَ، وَهُوَ مُحْرِمٌ وَاحْتَجَمَ، وَهُوَ مُحْرِمٌ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Aishah (may Allah be pleased with her), that the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) married while in ihram, and was cupped while in ihram.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے احرام کی حالت میں شادی بھی کی تھی ‘ اور احرام کی حالت میں پچھنے بھی لگوائے تھے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔

7406

Majma al-Zawaid #7406

وَرَوَى لَهَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ: «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ، وَهُوَ مُحْرِمٌ». وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Through her — Aishah (may Allah be pleased with her) — that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) married Maymunah (may Allah be pleased with her) while in ihram.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

امام طبرانی نے معجم اوسط میں ‘ اُن کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے : نبی اکرم ﷺ نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ جب شادی کی تھی ‘ آپ اس وقت حالت احرام میں تھے ۔ امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7407

Majma al-Zawaid #7407

«وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَيْمُونَةَ، وَهُوَ مُحْرِمٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Abu Hurairah (may Allah be pleased with him), he said: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) married Maymunah (may Allah be pleased with her) while in ihram.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی ، تو ( اس وقت ) آپ احرام کی حالت میں تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن مغیرہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

7408

Majma al-Zawaid #7408

«وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُمَا حَرَامَانِ». قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا إِحْرَامَ مَيْمُونَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Ibn Abbas (may Allah be pleased with them), that the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) married Maymunah (may Allah be pleased with her) while both of them were in ihram.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم ﷺ نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی ‘ تو وہ دونوں اس وقت احرام کی حالت میں تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ’’ صحیح ‘‘ میں بھی مذکور ہے ‘ تا ہم اس میں سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے احرام میں ہونے کا ذکر نہیں ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7409

Majma al-Zawaid #7409

«وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ، وَهُوَ حَلَالٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَخْلَدٍ الْوَاسِطِيُّ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يُجَرِّحْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Ibn Abbas (may Allah be pleased with them), that the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) married Maymunah (may Allah be pleased with her) while he was out of ihram.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم ﷺ نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی تھی ، تو آپ اس وقت احرام کی حالت میں نہیں تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مخلد واسطی ہے ، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے ۔ انہوں نے اس پر جرح نہیں کی ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ، اس کے بعض راویوں کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے ‘ جو نقصان دہ نہیں ہے ۔

7410

Majma al-Zawaid #7410

«وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: {لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ} [البقرة: 198] فَهُوَ لَا حَرَجَ عَلَيْكُمْ فِي الشِّرَاءِ وَالْبَيْعِ قَبْلَ الْإِحْرَامِ وَبَعْدَهُ فَأَمَّا الْإِحْرَامُ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ يَتَزَوَّجَ أَوْ يُزَوَّجَ أَوْ يَنْحَرَ حَتَّى يَفْرَغَ مِنْ إِحْرَامِهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ عَبَّاسٍ بَيْنَهُمَا مُجَاهِدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Ibn Abbas (may Allah be pleased with them), concerning His saying, Exalted is He: There is no blame upon you for seeking bounty from your Lord [2:198] — that is, there is no harm upon you in buying and selling before ihram and after it. As for ihram, the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) forbade that one marry, or give in marriage, or slaughter, until he completes his ihram.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ’’ تم پر کوئی گناہ نہیں ہو گا ‘ اگر تم اپنے پروردگار کا فضل تلاش کرتے ہو “ یعنی تم پر کوئی گناہ نہیں ہو گا کہ اگر تم خرید و فروخت احرام سے پہلے کرتے ہو یا اس کے بعد کرتے ہو ‘ جہاں تک احرام کا تعلق ہے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے اس کے بارے میں اس بات سے منع کیا ہے کہ آدمی ( احرام کے دوران ) شادی کرے ‘ یا شادی کروائے یا قربانی کرے ‘ جب تک وہ احرام سے فارغ نہیں ہو جاتا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اور علی بن ابوطلحہ نامی راوی نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے ‘ ان دونوں کے درمیان ایک راوی مجاہد ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

7411

Majma al-Zawaid #7411

«وَعَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ امْرَأَةٍ أَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا رَجُلٌ، وَهُوَ خَارِجٌ مِنْ مَكَّةَ فَأَرَادَ أَنْ يَعْتَمِرَ أَوْ يَحُجَّ. فَقَالَ: لَا تَزَوَّجْهَا وَأَنْتَ مُحْرِمٌ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Ikrimah ibn Khalid said: I asked Ibn Umar (may Allah be pleased with them) about a woman a man wished to marry while he was outside Makkah and intended Umrah or Hajj. He said: Do not marry her while you are in ihram; the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) forbade that.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عکرمہ بن خالد بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ایسی خاتون کے بارے میں دریافت کیا ، جس کے ساتھ کوئی شادی کرنا چاہتا ہے ‘ اور وہ شخص مکہ سے باہر ہوتا ہے اور اس کا عمرہ یا حج کرنے کا ارادہ بھی ہوتا ہے ‘ تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : تم اس عورت کے ساتھ احترام کی حالت میں شادی نہیں کرو گے ‘ کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے اس سے منع کیا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عتبہ ہے اور وہ ضعیف ہے ‘ ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

7412

Majma al-Zawaid #7412

«وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" لَا يَنْكِحُ الْمَحْرِمُ، وَلَا يَخْطُبُ، وَلَا يُخْطَبُ عَلَيْهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ الْقَاسِمِ، فَإِنْ كَانَ أَحْمَدَ بْنَ الْقَاسِمِ بْنِ عَطِيَّةَ فَهُوَ ثِقَةٌ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ لَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِمْ أَحَدٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Ibn Umar (may Allah be pleased with them), that the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"The one in ihram does not marry, nor propose, nor is a proposal made on his behalf."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ احرام والا شخص نہ نکاح کرے گا ‘ نہ نکاح کا پیغام دے گا ‘ اور نہ اُسے نکاح کا پیغام دیا جائے گا “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں احمد بن قاسم کے حوالے سے نقل کی ہے ‘ اگر تو یہ احمد بن قاسم بن عطیہ ہے ‘ تو پھر یہ ثقہ ہے اگر یہ اس کے علاوہ کوئی اور ہے ‘ تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ایسے ہیں کہ ان کے بارے میں کسی نے کلام نہیں کیا ہے ۔

7413

Majma al-Zawaid #7413

وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلَا يُنْكَحُ، وَلَا يَخْطُبُ، وَلَا يُخْطَبُ عَلَيْهِ» "". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ، وَغَيْرِهِ خَلَا قَوْلَهُ: "" «وَلَا يُخْطَبُ عَلَيْهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ مَوْقُوفًا عَلَى أَبَانِ بْنِ عُثْمَانَ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "" «وَلَا يُخْطَبُ عَلَى نَفْسِهِ، وَلَا مَنْ سِوَاهُ» "". وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Uthman ibn Affan (may Allah be pleased with him), he said: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"The one in ihram does not marry, nor is he given in marriage, nor does he propose, nor is a proposal made on his behalf."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ احرام والا شخص نکاح نہیں کرے گا ‘ اس کا نکاح نہیں کروایا جائے گا ‘ وہ نکاح کا پیغام نہیں دے گا ‘ اور اسے نکاح کا پیغام نہیں دیا جائے گا ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ’’ صحیح ‘‘ اور دیگر کتابوں میں مذکور ہے ‘ تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ’’ نکاح کا پیغام نہیں دیا جائے گا “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ امام ابویعلیٰ نے اسے اختصار کے ساتھ ابان بن عثمان پر ’’ موقوف ‘‘ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ اسے اس کی اپنی ذات یا اس کے علاوہ کسی اور کے حوالے سے شادی کا پیغام نہیں دیا جائے گا “ امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں ‘ اور امام طبرانی کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

7414

Majma al-Zawaid #7414

«وَعَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ: أَتَيْتُ صَفِيَّةَ بِنْتَ شَيْبَةَ وَهِيَ امْرَأَةٌ كَبِيرَةٌ فَقُلْتُ لَهَا: أَتَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ؟ قَالَتْ: لَا، وَلَقَدْ تَزَوَّجَهَا وَهُمَا حَلَالَانِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Maymun ibn Mihran said: I came to Safiyyah bint Shaybah when she was an elderly woman and asked her: Did the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) marry Maymunah (may Allah be pleased with her) while in ihram? She said: No; he married her while both of them were out of ihram.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

میمون بن مہران بیان کرتے ہیں : میں سیدہ صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا ‘ وہ بڑی عمر کی خاتون تھیں ‘ میں نے ان سے دریافت کیا : کیا نبی اکرم ﷺ نے حالت احرام میں سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی ؟ انہوں نے جواب دیا : جی نہیں ! نبی اکرم ﷺ نے جب ان کے ساتھ شادی کی تھی ‘ تو وہ دونوں احرام کے بغیر تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، کبیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7415

Majma al-Zawaid #7415

«عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الرَّجُلِ يَتْبَعُ الْمَرْأَةَ حَرَامًا أَيَنْكِحُ أُمَّهَا أَوْ يَتْبَعُ الْأُمَّ حَرَامًا أَيَنْكِحُ ابْنَتَهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَا يُحَرِّمُ الْحَرَامُ الْحَلَالَ إِنَّمَا يُحَرِّمُ مَا كَانَ بِنِكَاحٍ حَلَالٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيِّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Aishah (may Allah be pleased with her), she said: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) was asked about a man who pursues a woman unlawfully — may he then marry her mother? — or pursues the mother unlawfully — may he then marry her daughter? So the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"The unlawful does not forbid the lawful; only what is through a lawful marriage forbids."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا ، جو کسی عورت کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کرتا ہے ‘ کیا وہ اس عورت کی ماں کے ساتھ نکاح کر سکتا ہے ؟ یا کوئی شخص ماں کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرتا ہے ‘ تو کیا وہ اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کر سکتا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ حرام چیز حلال کو حرام نہیں کرتی ہے ‘ وہ چیز حرمت کو ثابت کرتی ہے ‘ جو حلال نکاح کے ذریعے ہو “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن زہری ہے اور وہ متروک ہے ۔

7416

Majma al-Zawaid #7416

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَعَائِشَةَ قَالَا: لَا يَزَالَا زَانِيَيْنِ مَا اجْتَمَعَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَالشَّعْبِيُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ سَمِعَ مِنْ عَائِشَةَ، وَقَدْ رَوَاهُ بِإِسْنَادٍ صَحِيحٍ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ أَيْضًا.

EnglishUnverified translation

Ibn Masud and Aishah (may Allah be pleased with them) said: Concerning a man who commits fornication with a woman and then marries her — the two remain fornicators as long as they stay together.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں : ’’ وہ دونوں مسلسل زنا کرنے والے رہیں گے ‘ جب تک وہ دونوں اکٹھے رہتے ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ امام شعبی نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ‘ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ‘ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع کیا ہے ۔ انہوں نے یہ روایت صحیح سند کے ساتھ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے بھی نقل کی ہے ۔