Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 19 · Chapter 2

Book of Marriage

Hadith 7337–7376

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

7337

Majma al-Zawaid #7337

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَا أَصَبْنَا مِنْ دُنْيَاكُمْ إِلَّا نِسَاءَكُمْ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُطِيعٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "We have taken of your world nothing but your women." > **"We have taken of your world nothing but your women."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ ہم نے تمہاری دنیا میں سے صرف خواتین حاصل کی ہیں “۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن ابراہیم بن عبداللہ بن مطیع ہے ‘ میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7338

Majma al-Zawaid #7338

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «"" انْكِحُوا أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ، فَإِنِّي أُبَاهِي بِهِمُ الْأُمَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ حُيَيْ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَعَافِرِيُّ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿAmr رضي الله عنهما reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "Marry the mothers of children, for I shall boast of them before the nations on the Day of Resurrection." > **"Marry the mothers of children, for I shall boast of them before the nations on the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ‘ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والی عورتوں کے ساتھ نکاح کرو ! کیونکہ قیامت کے دن ‘ میں دیگر امتوں کے سامنے اُن لوگوں پر فخر کروں گا “۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی حیی بن عبداللہ معافری ہے ‘ اس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

7339

Majma al-Zawaid #7339

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ بِالْبَاءَةِ وَيَنْهَى عَنِ التَّبَتُّلِ نَهْيًا شَدِيدًا وَيَقُولُ: "" تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ، فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأَنْبِيَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reported: The Messenger of Allah ﷺ used to command marriage and would forbid celibacy with severe prohibition, and he would say, "Marry the loving and fertile, for I shall boast of your numbers before the Prophets on the Day of Resurrection." > **"Marry the loving and fertile, for I shall boast of your numbers before the Prophets on the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ شادی کرنے کا حکم دیتے تھے اور کنوارے رہنے سے منع کرتے تھے ‘ اور یہ حکم دیتے تھے : محبت کرنے والی اور اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والی عورتوں کے ساتھ شادی کرو ‘ کیونکہ قیامت کے دن میں دیگر انبیاء کے سامنے تمہاری کثرت پر فخر کروں گا ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

7340

Majma al-Zawaid #7340

«وَعَنْ عِيَاضِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" يَا عِيَاضُ لَا تَزَوَّجَنَّ عَجُوزًا، وَلَا عَاقِرًا، فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿIyād ibn Ghanm رضي الله عنه reported: The Messenger of Allah ﷺ said to me, "O ʿIyād, do not marry an old woman nor a barren one, for I shall boast of your numbers before the nations." > **"O ʿIyād, do not marry an old woman nor a barren one, for I shall boast of your numbers before the nations."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عیاض بن غنم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مجھ سے فرمایا :’’ اے عیاض ! تم کسی بوڑھی ‘ یا بانجھ عورت کے ساتھ شادی نہ کرنا ‘ میں دیگر امتوں کے سامنے تم لوگوں کی کثرت پر فخر کروں گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

7341

Majma al-Zawaid #7341

وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" سَوْدَاءُ وَلُودٌ خَيْرٌ مِنْ حَسْنَاءَ لَا تَلِدُ إِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُؤْتَى بِالسِّقْطِ مُحْبَنْطِئًا عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ يُقَالُ لَهُ: ادْخُلِ الْجَنَّةَ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، وَأَبَوَايَ؟ فَيُقَالُ لَهُ: ادْخُلِ الْجَنَّةَ أَنْتَ، وَأَبَوَاكَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الرَّبِيعِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Muʿāwiyah ibn Haydah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "A dark fertile woman is better than a beautiful one who does not bear children. I shall boast of your numbers before the nations on the Day of Resurrection, until the miscarried child shall be brought, held back at the gate of Paradise. It shall be said to him: Enter Paradise. He shall say: O my Lord, and my parents? It shall be said to him: Enter Paradise, you and your parents." > **"A dark fertile woman is better than a beautiful one who does not bear children. I shall boast of your numbers before the nations on the Day of Resurrection, until the miscarried child shall be brought, held back at the gate of Paradise. It shall be said to him: Enter Paradise. He shall say: O my Lord, and my parents? It shall be said to him: Enter Paradise, you and your parents."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والی سیاہ فام عورت ‘ ایسی خوبصورت عورت سے زیادہ بہتر ہے ‘ جو اولاد پیدا نہیں کر سکتی قیامت کے دن میں دیگر امتوں کے مقابلے میں تمہاری کثرت پر فخر کروں گا ‘ یہاں تک کہ ( قیامت کے دن ) دنیا میں مردہ پیدا ہونے والے بچے کو لایا جائے گا ‘ اُسے جنت کے دروازے پر لایا جائے گا اور یہ کہا جائے گا : تم جنت میں داخل ہو جاؤ ! تو وہ کہے گا : اے میرے پروردگار ! اور میرے ماں باپ بھی ؟ تو اس سے کہا جائے گا : تم اور تمہارے ماں باپ جنت میں داخل ہو جاؤ ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن ربیع ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

7342

Majma al-Zawaid #7342

«وَعَنْ حَفْصَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" لَا يَدَعُ أَحَدُكُمْ طَلَبُ الْوَلَدِ، فَإِنَّ الرَّجُلَ إِذَا مَاتَ وَلَيْسَ لَهُ وَلَدٌ انْقَطَعَ اسْمُهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Hafsah رضي الله عنها reported that the Prophet ﷺ said: "None of you should abandon seeking children, for when a man dies and has no child, his name is cut off." > **"None of you should abandon seeking children, for when a man dies and has no child, his name is cut off."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہما ‘ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ’’ تم میں سے کوئی ایک شخص اولاد کی طلب کو ترک نہ کرے ‘ کیونکہ جب آدمی مر جاتا ہے اور اس کی اولاد نہ ہو ‘ تو اس کا نام منقطع ہو جاتا ہے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

7343

Majma al-Zawaid #7343

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" لَأَنْ يُرَبِّيَ أَحَدُكُمْ بَعْدَ أَرْبَعٍ وَخَمْسِينَ سَنَةً جَرْوَ كَلْبٍ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يُرَبِّيَ وَلَدًا لِصُلْبِهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ السِّمْطُ وَصَالِحُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما reported from the Prophet ﷺ, who said: "For one of you to raise a puppy after fifty-four years is better for him than to raise a child of his own loins." > **"For one of you to raise a puppy after fifty-four years is better for him than to raise a child of his own loins."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ، نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ چون سال کا ہو جانے کے بعد ‘ اگر کوئی شخص کتے کے پلے کو پال پوس لے یہ اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ اپنے سگے بیٹے کو پالے پوسے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سمط اور ایک راوی صالح بن علی بن عبداللہ بن عباس ہے ‘ میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7344

Majma al-Zawaid #7344

عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" عَلَيْكُمْ بِالسَّرَارِيِّ، فَإِنَّهُنَّ مُبَارَكَاتُ الْأَرْحَامِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَقِيلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abū al-Dardāʾ رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "Hold to concubines, for they are blessed in womb." > **"Hold to concubines, for they are blessed in womb."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ تم پر کنیزیں رکھنا لازم ہے ‘ کیونکہ یہ بابرکت رحموں والی ہوتی ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن محمد عقیلی ہے اور وہ متروک ہے ۔

7345

Majma al-Zawaid #7345

عَنْ جَابِرٍ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" عَلَيْكُمْ بِالْأَبْكَارِ، فَإِنَّهُنَّ أَنَتَقُ أَرْحَامًا وَأَعْذَبُ أَفْوَاهًا وَأَقَلُّ حُبًّا وَأَرْضَى بِالْيَسِيرِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَنِيزٌ السَّقَّاءُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Jābir رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "Hold to virgins, for they are most fruitful in womb, sweetest in mouth, least in scheming, and most content with little." > **"Hold to virgins, for they are most fruitful in womb, sweetest in mouth, least in scheming, and most content with little."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ تم پر کنواری عورتوں سے شادی کرنا لازم ہے ‘ کیونکہ ان کے رحم میں بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے ‘ ان کے منہ زیادہ میٹھے ہوتے ہیں اور خواہشات کم ہوتی ہیں ‘ اور یہ تھوڑے پر راضی ہو جاتی ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کنیز سقاء ہے اور وہ متروک ہے ۔

7346

Majma al-Zawaid #7346

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "" «تَزَوَّجُوا الْأَبْكَارَ فَإِنَّهُنَّ أَعْذَبُ أَفْوَاهًا، وَأَنْتَقُ أَرْحَامًا، وَأَرْضَى بِالْيَسِيرِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ، ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "Marry virgins, for they are sweetest in mouth, most fruitful in womb, and most content with little." > **"Marry virgins, for they are sweetest in mouth, most fruitful in womb, and most content with little."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ کنواری عورتوں کے ساتھ شادی کرو ‘ کیونکہ ان کے منہ میٹھے ہوتے ہیں ‘ رحم میں بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے اور یہ تھوڑے سے راضی ہو جاتی ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے ‘ جسے امام دارقطنی نے ضعیف قرار دیا ہے ۔

7347

Majma al-Zawaid #7347

وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: «كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" يَا فُلَانُ تَزَوَّجْتَ؟ "" قَالَ: لَا. قَالَ لِي: "" تَزَوَّجْتَ؟ "" قُلْتُ: نَعَمْ. فَقَالَ: "" بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا؟ "" قُلْتُ: لَا بَلْ ثَيِّبًا. قَالَ: "" فَهَلَّا بِكْرًا تَعَضُّهَا وَتَعَضُّكَ»؟ "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَ الرَّبِيعَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ.

EnglishUnverified translation

Kaʿb ibn ʿUjrah رضي الله عنه reported: We were with the Prophet ﷺ, and he said, "O so-and-so, have you married?" He said: No. He said to me, "Have you married?" I said: Yes. He said, "A virgin or a previously married woman?" I said: No, rather a previously married woman. He said, "Why not a virgin, whom you bite and who bites you?" > **"Why not a virgin, whom you bite and who bites you?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھے ‘ آپ نے فرمایا : اے فلاں ! کیا تم نے شادی کر لی ہے ؟ انہوں نے عرض کی : جی نہیں ! نبی اکرم ﷺ نے مجھ سے دریافت کیا : کیا تم نے شادی کر لی ہے ؟ میں نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : کنواری کے ساتھ یا ثیبہ کے ساتھ ؟ میں نے عرض کی : جی نہیں ! بلکہ ثیبہ کے ساتھ ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : کنواری کے ساتھ کیوں نہیں ؟ کہ تم اس کو کاٹتے اور وہ تمہیں کاٹتی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے ربیع بن کعب بن عجرہ کے حوالے سے اُن کے والد سے نقل کی ہے ‘ میں نے کسی کو ربیع کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے ‘ ابن حبان نے ان راویوں کو ثقہ قرار دیا ہے ۔

7348

Majma al-Zawaid #7348

«وَعَنْ سَهْلَةَ بِنْتِ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَتْ: وُلِدْتُ يَوْمَ حُنَيْنٍ يَوْمَ فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حُنَيْنًا فَسَمَّانِي: "" سَهْلَةَ "" فَقَالَ: "" سَهَّلَ اللَّهُ أَمْرَكِ "" وَضَرَبَ لِي بِسَهْمٍ وَزَوَّجَنِي عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ يَوْمَ وُلِدْتُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Sahlah bint ʿĀsim ibn ʿAdī رضي الله عنها reported: I was born on the day of Hunayn, the day the Messenger of Allah ﷺ conquered Hunayn. He named me Sahlah and said, "May Allah ease your affair." He allotted me a share and married me to ʿAbd al-Rahmān ibn ʿAwf on the day I was born. > **"May Allah ease your affair."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیده سہلہ بنت عاصم بن عدی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : غزوہ حنین کے موقع پر میں پیدا ہوئی تھی ‘ جب نبی اکرم ﷺ نے حنین کو فتح کیا تھا ، نبی اکرم ﷺ نے میرا نام سہلہ رکھا تھا اور یہ فرمایا تھا : اللہ تعالیٰ تمہارے معاملے کو آسان کرے گا ‘ نبی اکرم ﷺ نے میرا حصہ بھی مقرر کیا تھا اور جس دن میں پیدا ہوئی تھی ، اُس دن میری شادی حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے ساتھ کروا دی تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ متروک ہے ۔

7349

Majma al-Zawaid #7349

«عَنْ كَرْدَمِ بْنِ سُفْيَانَ الثَّقَفِيِّ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَأَصْغَى إِلَيْهِ قَالَ: أَيُّ جَيْشٍ كَانَ عِثْرَانَ. فَعَرَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَلِكَ الْجَيْشَ فَقَالَ طَارِقُ بْنُ الْمُرَقَّعِ: مَنْ يُعْطِينِي رُمْحًا بِثَوَابِهِ؟ فَقُلْتُ: وَمَا ثَوَابُهُ؟ قَالَ: أَوَّلُ ابْنَةٍ تُولَدُ لِي أُزَوِّجُهُ إِيَّاهَا. فَأَعْطَيْتُهُ رُمْحِي فَلَهَوْتُ عَنْهُ سِنِينَ، ثُمَّ بَلَغَنِي أَنَّهُ وُلِدَ لَهُ ابْنَةٌ، وَقَدْ بَلَغَتْ فَقُلْتُ: أَبْعِلْ إِلَيَّ أَهْلِي. فَقَالَ: لَا إِلَّا بِصَدَاقٍ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" تَعْرِفُ أَيَّ النِّسَاءِ هِيَ؟ "" قُلْتُ: قَدْ رَأَتِ الْقَتِيرَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" خَيْرٌ لَكَ أَنْ لَا تَأْثَمَ وَ [لَا] تُؤْثِمَ. دَعْهَا عَنْكَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَسَاتِيرُ وَلَيْسَ فِيهِمْ ضَعْفٌ.

EnglishUnverified translation

Kardam ibn Sufyān al-Thaqafī رضي الله عنه reported that a man said: O Messenger of Allah. He bent toward him and the man said: Which army was at ʿIthrān? The Prophet ﷺ recognized that army. Tāriq ibn al-Muraqqaʿ said: Who will give me a spear for its reward? I said: What is its reward? He said: The first daughter born to me, I shall marry her to him. So I gave him my spear, then I forgot of him for years. Then it reached me that a daughter had been born to him and she had grown up. I said: Send my wife to me. He said: Not without a dowry. The Prophet ﷺ said, "Do you know which woman she is?" I said: She has seen poverty and white hair, meaning she is grown. The Messenger of Allah ﷺ said, "It is better for you neither to sin nor to cause sin. Leave her alone." > **"It is better for you neither to sin nor to cause sin. Leave her alone."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت کردم بن سفیان ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! نبی اکرم ﷺ اس کی طرف متوجہ ہوئے اس نے دریافت کیا : عثران والا لشکر کون سا تھا ؟ تو نبی اکرم ﷺ نے اس لشکر کو پہچان لیا ‘ اس نے بتایا کہ طارق بن مرقع نے اس موقع پر مجھ سے یہ کہا : کون شخص اپنا نیزہ مجھے دے گا ‘ تاکہ اسے اس کا بدلہ بھی دے دیا جائے گا ‘ میں نے دریافت کیا : اس کا بدلہ کیا ہو گا ؟ اس نے جواب دیا : میری جو پہلی بیٹی پیدا ہو گی ‘ میں اس کی شادی اس شخص کے ساتھ کروا دوں گا ‘ تو میں نے اسے وہ نیزہ دے دیا ‘ پھر میں کئی سال تک اس شخص سے غافل رہا ، پھر مجھے یہ اطلاع ملی کہ اس کی بیٹی پیدا ہو گئی ہے اور وہ بالغ بھی ہو چکی ہے ‘ میں نے اس سے کہا : اب تم میری بیوی کی رخصتی کرواؤ ! اس نے کہا : جی نہیں ! مہر کے بغیر نہیں ہو سکتا ‘ نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : تم جانتے ہو ‘ وہ کون سی عورت ہے ؟ میں نے عرض کی : اس نے غربت ( یا بالوں میں سفید بال ) دیکھ لیا ہے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تمہارے لئے زیادہ بہتر یہ ہے کہ تم نہ خود گنہگار ہو اور نہ گنہگار کرو ‘ تم اس عورت کو چھوڑ دو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں مستور راوی ہیں ‘ ان میں ضعف نہیں ہے ۔

7350

Majma al-Zawaid #7350

عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَثَلُ الَّذِي يَعْتِقُ سُرِّيَّتَهُ، ثُمَّ يَنْكِحُهَا كَمَثَلِ الَّذِي أَهْدَى بَدَنَةً، ثُمَّ رَكِبَهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Masʿūd رضي الله عنه said: The example of one who frees his concubine then marries her is like the example of one who donates a sacrificial camel then rides it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو شخص اپنی کنیز کو آزاد کر کے پھر اس کے ساتھ شادی کر لیتا ہے ‘ اس کی مثال اس شخص کی مانند ہے ‘ جو قربانی کا جانور اونٹ بھیجتا ہے اور پھر اس پر سوار ہو جاتا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

7351

Majma al-Zawaid #7351

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" أَرْبَعَةٌ يُؤْتَوْنَ أَجْرَهُمْ مَرَّتَيْنِ: أَزْوَاجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَنْ أَسْلَمَ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَرَجُلٌ كَانَتْ عِنْدَهُ أَمَةٌ فَأَعْجَبَتْهُ فَأَعْتَقَهَا، ثُمَّ تَزَوَّجَهَا، وَعَبْدٌ مَمْلُوكٌ أَدَّى حَقَّ اللَّهِ وَحَقَّ سَادَتِهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Abū Umāmah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "Four are given their reward twice: the wives of the Prophet ﷺ, whoever of the People of the Book accepts Islam, a man who had a slave girl who pleased him, so he freed her then married her, and an owned slave who fulfills the right of Allah and the right of his masters." > **"Four are given their reward twice: the wives of the Prophet ﷺ, whoever of the People of the Book accepts Islam, a man who had a slave girl who pleased him, so he freed her then married her, and an owned slave who fulfills the right of Allah and the right of his masters."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ چار لوگوں کو ان کا اجر دگنا دیا جائے گا ‘ نبی اکرم ﷺ کی ازواج کو ‘ اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے اس شخص کو ‘ جو مسلمان ہو اور وہ شخص جس کے پاس کوئی کنیز ہو ‘ وہ کنیز اسے اچھی لگتی ہو ‘ وہ اسے آزاد کر کے پھر اس کے ساتھ شادی کر لے ‘ اور وہ غلام ‘ جو کسی کی ملکیت ہو اور وہ اللہ تعالیٰ کے حق اور اپنے آقا کے حق کو ادا کرتا ہو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے ‘ ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

7352

Majma al-Zawaid #7352

عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الْأَحْنَفِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ فَقَالَ: إِنَّ عَمِّي أَنْكَحَنِي وَلِيدَتَهُ، وَإِنَّهَا وَلَدَتْ لِي، وَإِنَّهُ يُرِيدُ أَنْ يَسْتَرِقَّهُمْ؟ فَقَالَ: لَيْسَ ذَلِكَ لَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Al-Mustawrid ibn al-Ahnaf reported: A man came to Ibn Masʿūd رضي الله عنه and said: My uncle married me to his slave girl, and she bore me children, and now he wishes to enslave them. He said: That is not his right. > **"That is not his right."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

مستورد بن احنف بیان کرتے ہیں : ایک شخص حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا : میرے چچا نے اپنی کنیز کے ساتھ میری شادی کروا دی ‘ اس کنیز نے میرے بچوں کو جنم دیا ‘ اب میرا چچا یہ چاہتا ہے کہ ان بچوں کو اپنا غلام بنا لے ‘ تو حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اسے اس بات کا حق نہیں ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7353

Majma al-Zawaid #7353

عَنْ أَبِي أُمَامَةَ «عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَرْجِعُوا حَرَّابِينَ وَحَتَّى يَعْمِدَ الرَّجُلُ إِلَى النَّبَطِيَّةِ فَيَتَزَوَّجُهَا عَلَى مَعِيشَةٍ وَيَتْرُكُ بِنْتَ عَمِّهِ لَا يَنْظُرُ إِلَيْهَا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Umāmah رضي الله عنه reported from the Prophet ﷺ, who said: "The Hour shall not come until you return to warring, and until a man shall turn to a Nabataean woman and marry her for livelihood, leaving the daughter of his paternal uncle without looking at her." > **"The Hour shall not come until you return to warring, and until a man shall turn to a Nabataean woman and marry her for livelihood, leaving the daughter of his paternal uncle without looking at her."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی ‘ جب تک تم دوبارہ جنگجو ( یا لٹیرے ) نہیں ہو جاؤ گے ‘ یہاں تک کوئی شخص کسی نبطی عورت کی طرف جائے گا اور اس کے ساتھ شادی کر لے گا ‘ اور اپنی چچازاد کو چھوڑ دے گا اور اس کی طرف نہیں دیکھے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ کذاب ہے ۔

7354

Majma al-Zawaid #7354

«وَعَنْ طَلْحَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" النَّاكِحُ فِي قَوْمِهِ كَالْمُعْشِبِ فِي دَارِهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ حَذْلَمٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ هُوَ، وَلَا أَبُوهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Talhah رضي الله عنه reported: I heard the Prophet ﷺ say, "One who marries among his people is like one who plants greenery in his own house." > **"One who marries among his people is like one who plants greenery in his own house."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ اپنی قوم میں نکاح کرنے والا شخص ‘ اپنے گھر میں گھاس لگانے والے کی مانند ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن سلیمان بن حذلم ہے ‘ میں نے کسی کو اس کا ‘ یا اس کے باپ کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7355

Majma al-Zawaid #7355

عَنْ سَهْلَةَ بِنْتِ سُهَيْلٍ أَنَّهَا قَالَتْ: «يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ سَالِمًا مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ يَدْخُلُ عَلِيَّ، وَهُوَ ذُو لِحْيَةٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" أَرْضِعِيهِ "". فَقَالَتْ: كَيْفَ أُرْضِعُهُ، وَهُوَ ذُو لِحْيَةٍ؟ فَأَرْضَعَتْهُ فَكَانَ يَدْخُلُ عَلَيْهَا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْجَمِيعَ رَوَوْهُ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ سَهْلَةَ فَلَا أَدْرِي سَمِعَ مِنْهَا أَمْ لَا.

EnglishUnverified translation

Sahlah bint Suhayl رضي الله عنها reported that she said: O Messenger of Allah, Sālim, the freed slave of Abū Hudhayfah, enters upon me, and he is bearded. The Messenger of Allah ﷺ said, "Nurse him." She said: How can I nurse him when he is bearded? So she nursed him, and he would then enter upon her. > **"Nurse him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ سہلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ابوحذیفہ کا غلام سالم ‘ میرے ہاں آ جاتا ہے ‘ اس کی داڑھی آ گئی ہے ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اسے دودھ پلا دو ! اس خاتون نے عرض کی : میں اسے دودھ کیسے پلاؤں ؟ جبکہ وہ داڑھی والا ہے ‘ پھر اس خاتون نے اسے دودھ پلا دیا ‘ تو وہ صاحب اس خاتون کے ہاں آ جایا کرتے تھے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ‘ امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ‘ البتہ تمام راویوں نے اسے قاسم بن محمد کے حوالے سے سیدہ سہلہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے اور مجھے نہیں معلوم ان صاحب نے اس خاتون سے سماع کیا ہے یا نہیں کیا ہے ؟ ۔

7356

Majma al-Zawaid #7356

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ مِنْ خَالٍ أَوْ عَمٍّ أَوِ ابْنِ أَخٍ» "". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾishah رضي الله عنها reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "Fosterage prohibits what lineage prohibits, of maternal uncle, paternal uncle, or nephew." > **"Fosterage prohibits what lineage prohibits, of maternal uncle, paternal uncle, or nephew."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ رضاعت سے وہی حرمت ثابت ہوتی ہے ‘ جو نسب سے حرمت ثابت ہوتی ہے ‘ ماموں ‘ یا چچا ‘ یا بھانجے وغیرہ کی ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ’’ صحیح ‘‘ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7357

Majma al-Zawaid #7357

وَعَنْ ثَوْبَانَ «عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Thawbān رضي الله عنه reported from the Messenger of Allah ﷺ, who said: "Fosterage prohibits what lineage prohibits." > **"Fosterage prohibits what lineage prohibits."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ ‘ نبی اکرم سلام کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ رضاعت سے وہی حرمت ثابت ہوتی ہے ‘ جو حرمت نسب سے ثابت ہوتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ ہے اور وہ متروک ہے ۔

7358

Majma al-Zawaid #7358

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ «عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Umāmah رضي الله عنه reported from the Prophet ﷺ, who said: "What is prohibited by lineage is prohibited by fosterage." > **"What is prohibited by lineage is prohibited by fosterage."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ رضاعت سے وہی حرمت ثابت ہوتی ہے ‘ جو حرمت نسب سے ثابت ہوتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

7359

Majma al-Zawaid #7359

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "What is prohibited by lineage is prohibited by foster suckling." > **"What is prohibited by lineage is prohibited by foster suckling."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ رضاعت سے وہی حرمت ثابت ہوتی ہے ‘ جو نسب سے حرمت ثابت ہوتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

7360

Majma al-Zawaid #7360

وَعَنْ أَبِي جَعْفَرٍ قَالَ: «قِيلَ لِكَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ: حَدِّثْ بِمَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: "" لَا تَحِلُّ بِنْتُ الْأَخِ، وَلَا بِنْتُ الْأُخْتِ مِنَ الرَّضَاعَةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Abū Jaʿfar reported: It was said to Kaʿb ibn ʿUjrah رضي الله عنه: Narrate what you heard from the Messenger of Allah ﷺ. He said: I heard him say, "The foster brother's daughter and the foster sister's daughter are not lawful," meaning in marriage. > **"The foster brother's daughter and the foster sister's daughter are not lawful."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوجعفر بیان کرتے ہیں : حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے کہا گیا : آپ وہ حدیث بیان کیجئے ‘ جو آپ نے نبی اکرم ﷺ کی زبانی سنی ہو ‘ انہوں نے فرمایا : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ رضاعی بھتیجی ‘ یا رضاعی بھانجی ( کے ساتھ شادی کرنا ) حلال نہیں ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے ‘ ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

7361

Majma al-Zawaid #7361

وَعَنِ النَّخَعِيِّ أَنَّ عَلِيًّا وَابْنَ مَسْعُودٍ قَالَا: يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعِ قَلِيلُهُ وَكَثِيرُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Nakhaʿī reported that ʿAlī and Ibn Masʿūd رضي الله عنهم said: Fosterage prohibits, little of it and much of it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نخعی بیان کرتے ہیں : حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رضاعت سے حرمت ثابت ہو جاتی ہے ‘ خواہ وہ ( رضاعت ) تھوڑی ہو ‘ یا زیادہ ہو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے ۔

7362

Majma al-Zawaid #7362

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ: «جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عُمَرَ فَقَالَ: إِنَّ ابْنَ الزُّبَيْرِ يَزْعُمُ أَنَّهُ لَا يُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ الْمَصَّةُ وَالْمَصَّتَانِ؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: قَضَاءُ اللَّهِ وَرَسُولِهِ خَيْرٌ مِنْ قَضَاءِ ابْنِ الزُّبَيْرِ. قَلِيلُ الرَّضَاعِ وَكَثِيرُهُ سَوَاءٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْخُوزِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAmr ibn Dīnār reported: A man came to Ibn ʿUmar رضي الله عنهما and said: Ibn al-Zubayr claims that one or two sucks in fosterage do not prohibit. Ibn ʿUmar said: The judgment of Allah and His Messenger is better than the judgment of Ibn al-Zubayr. Little fosterage and much of it are alike. > **"The judgment of Allah and His Messenger is better than the judgment of Ibn al-Zubayr. Little fosterage and much of it are alike."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں : ایک شخص حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور بولا : ابن زبیر کا یہ کہنا ہے کہ رضاعت جو ایک چسکی یا دو چسکی کی ہو ‘ وہ حرمت کو ثابت نہیں کرتی ہے ‘ تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : اللہ اور اس کے رسول کا فیصلہ ابن زبیر کے فیصلے سے زیادہ بہتر ہے ‘ رضاعت تھوڑی ہو یا زیادہ ہو ‘ برابر کی حیثیت رکھتی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید خوزی ہے اور وہ متروک ہے ۔

7363

Majma al-Zawaid #7363

وَعَنِ الزُّبَيْرِ «عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" لَا تُحَرِّمُ الْمَصَّةُ وَالْمَصَّتَانِ وَالْإِمْلَاجَةُ وَالْإِمْلَاجَتَانِ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ الطَّاحِيُّ وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَأَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَقَدْ ضَعُفَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Zubayr رضي الله عنه reported from the Prophet ﷺ, who said: "One suck and two sucks, and one mouthful and two mouthfuls, do not prohibit." > **"One suck and two sucks, and one mouthful and two mouthfuls, do not prohibit."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ ایک چسکی ‘ یا دو چسکیاں ‘ ایک گھونٹ ‘ یا دو گھونٹ حرمت ثابت نہیں کرتے ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن دینار طاحی ہے ‘ جسے ابوزرعہ ‘ ابوحاتم اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ‘ ویسے یہ ضعیف ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7364

Majma al-Zawaid #7364

وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَا تَحْرُمُ الْعَنْقَةُ "" قُلْنَا: وَمَا الْعَنْقَةُ؟ قَالَ: "" الْمَرْأَةُ تَلِدُ فَيَحْضَرُ اللَّبَنُ فِي ثَدْيِهَا فَتُرْضِعُ جَارَتَهَا الْمَرَّةَ وَالْمَرَّتَيْنِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Al-Mughīrah ibn Shuʿbah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "The ʿanqah does not prohibit." We said: What is the ʿanqah? He said, "A woman gives birth, milk comes in her breast, and she nurses her neighbor's girl once or twice." > **"The ʿanqah does not prohibit."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ عنقہ ‘‘ حرمت کو ثابت نہیں کرتا ‘‘ ہم نے دریافت کیا : عنقہ سے مراد کیا ہے ؟ انہوں نے بتایا : عورت کے ہاں بچہ پیدا ہو ‘ اُس کی چھاتی میں دودھ آ جائے اور پھر وہ پاس موجود بچی کو ایک یا دو مرتبہ پلا دے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7365

Majma al-Zawaid #7365

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَا يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعِ الْمَصَّةُ وَالْمَصَّتَانِ، وَلَا يَحْرُمُ مِنْهُ إِلَّا مَا فَتَقَ الْأَمْعَاءَ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "One suck and two sucks of fosterage do not prohibit, and nothing of it prohibits except what opens the intestines." > **"One suck and two sucks of fosterage do not prohibit, and nothing of it prohibits except what opens the intestines."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ ایک یا دو چسکیوں کی رضاعت ‘ حرمت ثابت نہیں کرتی ہے ‘ وہ رضاعت حرمت ثابت کرتی ہے ‘ جو آنتوں کو کھول دے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے وہ ثقہ ہے ‘ لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7366

Majma al-Zawaid #7366

وَعَنْ حَفْصَةَ قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعِ إِلَّا عَشْرَ رَضَعَاتٍ أَوْ بِضْعَ عَشْرَةَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَاقِدَيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Hafsah رضي الله عنها reported: The Messenger of Allah ﷺ would not deem fosterage prohibiting except ten nursings or more than ten.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ رضاعت کے ذریعے حرمت کو اس وقت ثابت قرار دیتے تھے ‘ جب دس مرتبہ ‘ یا دس سے زیادہ مرتبہ رضاعت ہوئی ہو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اور وہ ضعیف ہے ‘ ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

7367

Majma al-Zawaid #7367

وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَا رَضَاعَ بَعْدَ الْفِطَامِ، وَلَا يُتْمَ بَعْدَ حُلُمٍ، وَلَا صَمْتَ يَوْمٍ إِلَى اللَّيْلِ، وَلَا طَلَاقَ إِلَّا بَعْدَ نِكَاحٍ» "". قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ بَعْضَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُطَرِّفُ بْنُ مَازِنٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAlī ibn Abī Tālib رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "There is no fosterage after weaning, no orphanhood after puberty, no silence of a day until night, and no divorce except after marriage." > **"There is no fosterage after weaning, no orphanhood after puberty, no silence of a day until night, and no divorce except after marriage."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ دودھ چھڑا لینے کے بعد رضاعت کا حکم ثابت نہیں ہوتا ‘ بالغ ہو جانے کے بعد یتیمی کا حکم ثابت نہیں ہوتا ‘ رات تک خاموش رہنے کی کوئی حیثیت نہیں ہے ‘ اور نکاح کے بعد ہی طلاق دی جا سکتی ہے ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابوداؤد نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی مطرف بن مازن ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

7368

Majma al-Zawaid #7368

وَعَنْ أَبِي عَطِيَّةَ أَنَّ أَبَا مُوسَى أَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّ امْرَأَةً وَرِمَ ثَدْيُهَا فَجَعَلَ يَمُصُّهُ وَيَمُجُّهُ فَدَخَلَ بَطْنَهُ. فَقَالَ: لَا أَرَاهَا تَصْلُحُ لَهُ. فَأَتَى ابْنُ مَسْعُودٍ فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: لَمْ تَحْرُمْ عَلَيْكَ إِنَّمَا يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعِ مَا أَنْبَتَ اللَّحْمَ وَشَدَّ الْعَظْمَ، وَلَا رَضَاعَ بَعْدَ فِطَامٍ. فَقِيلَ لِأَبِي مُوسَى فَقَالَ: لَا تَسْأَلُونِي عَنْ شَيْءٍ مَا أَقَامَ هَذَا بَيْنَ أَظْهُرِنَا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.

EnglishUnverified translation

Abū ʿAtiyyah reported that a man came to Abū Mūsā رضي الله عنه and said: A woman's breast swelled, so he, meaning her husband, began to suck it and spit it out, and some entered his belly. He said: I do not see her lawful for him. Then he came to Ibn Masʿūd رضي الله عنه and asked him about that. He said: She has not become unlawful to you. Only that fosterage prohibits which grows flesh and strengthens bone, and there is no fosterage after weaning. It was conveyed to Abū Mūsā, and he said: Do not ask me about anything so long as this one remains among us from among the Companions of the Messenger of Allah ﷺ. > **"Only that fosterage prohibits which grows flesh and strengthens bone, and there is no fosterage after weaning."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوعطیہ بیان کرتے ہیں : حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص آیا اور بولا : اس کی بیوی کی چھاتی میں ورم آ گیا ‘ اس نے اسے چوسنا اور گھونٹ بھرنا شروع کیا ، تو کچھ دودھ اس کے پیٹ میں چلا گیا ، حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا : میرا خیال ہے اب وہ عورت تمہارے لئے درست ( یعنی حلال ) نہیں رہی ، پھر وہ شخص حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا ، تو انہوں نے فرمایا : وہ عورت تم پر حرام نہیں ہوئی ہے وہ رضاعت حرمت کو ثابت کرتی ہے ‘ جو گوشت پیدا کرتی ہے اور ہڈیاں مضبوط کرتی ہے اور دودھ چھڑا لینے کے بعد رضاعت ثابت نہیں ہوتی ہے ‘ حضرت ابوموسی رضی اللہ عنہ کو یہ بات بتائی گئی ‘ تو انہوں نے فرمایا : تم لوگ مجھ سے اُس وقت تک کوئی مسئلہ نہ پوچھنا ‘ جب تک اللہ کے رسول کے اصحاب میں سے یہ ہمارے درمیان موجود ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ مسعودی ہے اور وہ ثقہ ہے ‘ لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔

7369

Majma al-Zawaid #7369

«وَعَنْ أَبِي قُعَيْسٍ أَنَّهُ أَتَى عَائِشَةَ فَاسْتَأْذَنَ عَلَيْهَا فَكَرِهَتْ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ فَلَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ جَاءَنِي أَبُو قُعَيْسٍ فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لِيَدْخُلَ عَلَيْكِ، فَإِنَّهُ عَمُّكِ "". وَكَانَ أَبُو قُعَيْسٍ أَخَا ظِئْرِ عَائِشَةَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَقَدْ ضَعُفَ.

EnglishUnverified translation

Abū Quʿays رضي الله عنه came to ʿĀʾishah رضي الله عنها and sought permission to enter upon her, and she disliked granting him permission. When the Prophet ﷺ came, she said: O Messenger of Allah, Abū Quʿays came to me and I refused to permit him. The Prophet ﷺ said, "Let him enter upon you, for he is your paternal uncle." Abū Quʿays was the brother of the wet nurse of ʿĀʾishah. > **"Let him enter upon you, for he is your paternal uncle."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوقعیس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں آئے اور انہوں نے اندر آنے کی اجازت طلب کی ‘ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو انہیں اجازت دینا اچھا نہیں لگا جب نبی اکرم ﷺ تشریف لائے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ابوقعیس میرے ہاں آئے تھے ‘ میں نے انہیں اجازت دینے سے انکار کر دیا ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : وہ تمہارے ہاں آ سکتے ہیں ‘ وہ تمہارے چچا ہیں ‘ راوی کہتے ہیں : ابوقعیس ‘ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے رضاعی چچا تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عباد بن منصور ہے اور وہ ثقہ ہے ‘ ویسے وہ ضعیف ہے ۔

7370

Majma al-Zawaid #7370

«وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا يُذْهِبُ عَنِّي مَذَمَّةَ الرَّضَاعِ؟ قَالَ: "" غُرَّةٌ عَبْدٌ أَوْ أَمَةٌ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ بَكَّارٍ الْبَاهِلِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾishah رضي الله عنها reported that a man asked the Prophet ﷺ: What removes from me the blame of fosterage, meaning the due right attached to it? He said, "A fine slave or maidservant." > **"A fine slave or maidservant."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ سے سوال کیا : کون سی چیز مجھ سے رضاعت کی مذمتہ ( یعنی اس کی وجہ سے لازم ہونے والے حق ) کو ختم کر سکتی ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ایک غلام یا کنیز ادا کرنا ۔ یہ روایت امام بزار نے احمد بن بکار باہلی کے حوالے سے نقل کی ہے ‘ میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7371

Majma al-Zawaid #7371

«وَعَنْ عُبَادَةَ - يَعْنِي ابْنَ الصَّامِتِ - أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا يُذْهِبُ عَنِّي مَذَمَّةَ الرَّضَاعِ؟ قَالَ: "" وَصْفُ غُرَّةِ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

ʿUbādah, meaning Ibn al-Sāmit رضي الله عنه, reported that he said: O Messenger of Allah, what removes from me the blame of fosterage? He said, "The giving of a fine slave or maidservant." > **"The giving of a fine slave or maidservant."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کون سی چیز مجھ سے رضاعت کی مذمتہ ( یعنی اس کی وجہ سے لازم ہونے والے حق ) کو دور کر سکتی ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ایک غلام ‘ یا کنیز ادا کرنا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اسحاق بن یحیی نامی راوی نے حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7372

Majma al-Zawaid #7372

«وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَا تَسْتَرْضِعُوا الْوَرْهَاءَ» "". قَالَ يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ: الْوَرْهَاءُ: الْحَمْقَاءُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "" «لَا تَسْتَرْضِعُوا الْحَمْقَاءَ، فَإِنَّ اللَّبَنَ يُوَرَّثُ» "". وَإِسْنَادُهُمَا ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Aishah (may Allah be pleased with her), she said: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said — Yunus ibn Habib explained that al-warha' means the foolish woman: > **"Do not seek suckling from the foolish woman."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ احمق عورت سے دودھ نہ پلواؤ ‘‘۔ یونس بن حبیب کہتے ہیں :’’ ورہاء ‘‘ کا مطلب احمق عورت ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے ‘ تا ہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ احمق عورت سے دودھ نہ پلوانا ‘ کیونکہ دودھ کے اثرات ہوتے ہیں ‘‘۔ ان دونوں کی سند ضعیف ہے ۔

7373

Majma al-Zawaid #7373

«وَعَنْ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ رَضَاعِ الْحَمْقَاءِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Umar (may Allah be pleased with him), that the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) forbade seeking suckling from the foolish woman.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے احمق عورت سے دودھ پلوانے سے منع کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عباد بن عبدالصمد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

7374

Majma al-Zawaid #7374

عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Ali (may Allah be pleased with him), he said: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"A woman is not taken in marriage upon her paternal aunt, nor upon her maternal aunt."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ عورت کے ساتھ ‘ اُس کی پھوپھی پر اور اس کی خالہ پر نکاح نہیں کیا جائے گا ‘‘ ( یعنی بیوی کی بھانجی ‘ یا بھتیجی کے ساتھ نکاح نہیں کیا جائے گا ) ۔ یہ روایت امام احمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7375

Majma al-Zawaid #7375

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Abdullah ibn Amr (may Allah be pleased with them), he said: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said: > **"A woman is not taken in marriage upon her paternal aunt, nor upon her maternal aunt."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ عورت کے ساتھ اس کی پھوپھی پر یا اس کی خالہ پر نکاح نہیں کیا جائے گا ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

7376

Majma al-Zawaid #7376

وَعَنْهُ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَنَدَ إِلَى بَيْتٍ فَوَعَظَ النَّاسَ وَذَكَّرَهُمْ قَالَ: "" لَا يُصَلِّي أَحَدٌ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى اللَّيْلِ، وَلَا بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلَا تُسَافِرَ الْمَرْأَةُ إِلَّا مَعَ ذِي رَحِمٍ مَسِيرَةَ ثَلَاثٍ، وَلَا يُعْقَدُ مِنِ امْرَأَةٍ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ: أَنَّهُ «نَهَى عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ، وَعَنِ الْجَلَّالَةِ، وَرُكُوبِهَا وَأَكْلِ لَحْمِهَا». وَرِجَالُ الْجَمِيعِ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ إِسْنَادَ الطَّبَرَانِيِّ الْأَوَّلَ فِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ، وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

On his authority — Abdullah ibn Amr (may Allah be pleased with them) — that the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) leaned against a House and exhorted the people and reminded them, saying: > **"Let no one pray after Asr until the night, nor after Fajr until the sun rises; let no woman travel a distance of three days except with a mahram relative; and let no woman be contracted in marriage upon her paternal aunt nor upon her maternal aunt."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : نبی اکرم ﷺ نے بیت اللہ کے ساتھ ٹیک لگا کر لوگوں کو وعظ شروع کیا آپ نے انہیں نصیحت کی اور ارشاد فرمایا : ’’ عصر کے بعد رات ہونے تک ( یعنی سورج غروب ہونے تک ) کوئی شخص نماز ادا نہ کرے اور صبح کے بعد سورج طلوع ہونے تک کوئی نماز ادا نہ کرے عورت اپنے محرم کے بغیر تین دن کا سفر نہ کرے اور عورت کے ساتھ اس کی پھوپھی پر ‘ یا اس کی خالہ پر نکاح نہیں کیا جائے گا ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ’’ نبی اکرم ﷺ نے پالتو گدھوں کا گوشت کھانے سے ‘ جلالہ ( گندگی کھانے والے جانور ) سے ‘ اس پر سوار ہونے سے ‘ اس کا گوشت کھانے سے منع کیا ہے ‘‘ ان تمام روایات کے رجال ثقہ ہیں ‘ البتہ امام طبرانی کی پہلی روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے ‘ اور وہ ضعیف الحدیث ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔