Majma al-Zawaid #7238
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" عَبْدٌ أَطَاعَ اللَّهَ وَأَطَاعَ مَوَالِيَهِ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ قَبْلَ مَوَالِيهِ بِسَبْعِينَ خَرِيفًا، فَيَقُولُ السَّيِّدُ: رَبِّ هَذَا كَانَ عَبْدِي فِي الدُّنْيَا قَالَ: جَازَيْتُهُ بِعَمَلِهِ وَجَازَيْتُكَ بِعَمَلِكَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدَوَيْهِ الصَّفَارُ، عَنْ أَبِيهِ، قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ يَحْيَى، وَأَبُوهُ ذَكَرَهُ الْخَطِيبُ، وَلَمْ يُجِرِّحْهُ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ.
EnglishUnverified translation
Ibn Abbas رضي الله عنهما reports from the Prophet ﷺ that a slave obeying Allah and his masters enters Paradise seventy autumns before his masters, whereupon the master pleads his worldly ownership and the Lord answers with recompense according to deeds. > **"A slave who obeys Allah and obeys his masters, Allah admits him to Paradise seventy autumns before his masters. The master says: My Lord, this was my slave in the world. He says: I recompensed him for his deed and recompensed you for your deed."**
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ وہ غلام ‘ جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتا ہو اور اپنے آقاؤں کی اطاعت کرتا ہو ‘ تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے آقاؤں سے ستر سال پہلے جنت میں داخل کر دے گا ‘ اس کا آقا کہے گا : اے میرے پروردگار ! یہ دنیا میں میرا غلام تھا ، تو پروردگار فرمائے گا : میں نے اس کے عمل کا بدلہ اسے دیا ہے ‘ اور تمہارے عمل کا بدلہ تمہیں دیا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ وہ بیان کرتے ہیں : بیٹی بن عبداللہ بن عبدویہ صفار ‘ اپنے والد کے حوالے اسے نقل کرنے میں منفرد ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : میں نے کسی کو یحیی کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ‘ اور اس کے والد کا ذکر خطیب نے کیا ہے ‘ لیکن انہوں نے اس پر جرح بھی نہیں کی ہے اور اس کی توثیق بھی نہیں کی ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ایسے ہیں کہ ان کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔