عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ الْفَتْحِ بِمَكَّةَ يَقُولُ: "" إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ، وَالْمَيْتَةِ، وَالْخِنْزِيرِ "". فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ، فَإِنَّهُ يُدْهَنُ بِهَا السُّفُنُ وَيُدْهَنُ بِهَا الْجُلُودُ، وَيَسْتَصْبِحُ بِهَا النَّاسُ؟ فَقَالَ: "" لَا، هِيَ حَرَامٌ "". ثُمَّ قَالَ: "" قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ إِنَّ اللَّهَ لَمَّا حَرَّمَ عَلَيْهِمُ الشُّحُومَ جَمَّلُوهَا، ثُمَّ بَاعُوهَا، فَأَكَلُوا ثَمَنَهَا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ، وَثَمَنِ الْخِنْزِيرِ، وَعَنْ مَهْرِ الْبَغِيِّ، وَعَنْ عَسْبِ الْفَحْلِ». وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ. وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ حَسَنٌ.
EnglishUnverified translation
Abdullah ibn Amr (رضي الله عنهما) reported that he heard the Messenger of Allah ﷺ in Mecca in the year of the Conquest declare Allah and His Messenger's prohibition of selling wine, carrion, and swine. When asked about carrion fats used for caulking ships, greasing skins, and lighting, he ﷺ said no, it is unlawful, then invoked Allah's curse on the Jews for melting forbidden fats, selling them, and consuming their price. > **"Allah and His Messenger have forbidden selling wine, carrion, and swine. No, it is unlawful. May Allah destroy the Jews: when Allah forbade them fats, they melted them, sold them, and consumed their price."**
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : فتح کے سال مکہ مکرمہ میں ، میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے بے شک اللہ تعالیٰ نے شراب ، مردار اور خنزیر کو فروخت کرنے کو حرام قرار دے دیا ہے عرض کی گئی یا رسول اللہ ! مردار کی چربی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کیونکہ اس کے ذریعے کشتیوں کو تیل لگایا جاتا ہے کھالوں کو تیل لگایا جاتا ہے اور لوگ اس کے ذریعے روشنی بھی حاصل کرتے ہیں ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا جی نہیں ! وہ حرام ہے پھر نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ یہودیوں کو برباد کرے بے شک جب اللہ تعالیٰ نے ان پر چربی کو حرام قرار دیا تو انہوں نے اسے پگھلا لیا پھر وہ اس کو فروخت کر کے اس کی قیمت کھا لیتے تھے ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے کتے کی قیمت خنزیر کی قیمت فاحشہ عورت کی کمائی نر جانور کو جفتی کے لئے دینے کے معاوضے ( سے منع کیا ہے ) ۔ امام احمد کے رجال ثقہ ہیں امام طبرانی کی سند حسن ہے ۔