Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 13 · Chapter 4

Book of Sales and Transactions

Hadith 6330–6369

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

6330

Majma al-Zawaid #6330

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «إِنَّ الشَّيَاطِينَ تَغْدُو بِرَايَتِهَا إِلَى الْأَسْوَاقِ فَيَدْخُلُونَ مَعَ أَوَّلِ دَاخِلٍ وَيَخْرُجُونَ مَعَ آخَرِ خَارِجٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Umāmah رضي الله عنه said: He heard the Messenger of Allah ﷺ say: > **"The devils go early with their banners to the markets, entering with the first to enter and leaving with the last to leave."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ شیاطین اپنے جھنڈے لے کر بازاروں کی طرف جاتے ہیں اور پہلے داخل ہونے والے شخص کے ساتھ ( بازار میں ) داخل ہوتے ہیں اور آخری نکلنے والے شخص کے ساتھ ( بازار سے ) نکلتے ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے اور وہ متروک ہے ۔

6331

Majma al-Zawaid #6331

وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ خَرَجَ إِلَى السُّوقِ، وَإِذَا رَجُلٌ يَقُولُ: قَوْمٌ يَقْتَتِلُونَ فِي السُّوقِ فَلَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ قَطُّ فِتْنَةً مُضِلَّةً! قَالَ: لَيْسَ هَذَا بِالْفِتْنَةِ الْمُضِلَّةِ، وَلَكِنَّ هَذَا قَرْنُ الشَّيْطَانِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَيَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ لَيْسَ بِأَهْلٍ أَنْ يُرْوَى عَنْهُ.

EnglishUnverified translation

Yazīd ibn Muʿāwiyah reported that ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه went out to the market, where a man was saying, "People fought in the market; I have never seen a misleading trial like today." Ibn Masʿūd said, "This is not the misleading trial, but this is the horn of Satan."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یزید بن معاویہ بیان کرتا ہے : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بازار کی طرف گئے وہاں ایک شخص یہ کہہ رہا تھا ۔ کچھ لوگوں کا بازار میں جھگڑا ہو گیا ہے میں نے آج کے دن کی طرح کبھی بھی گمراہ کرنے والا فتنہ نہیں دیکھا تو حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : یہ گمراہ کرنے والا فتنہ نہیں ہے بلکہ یہ شیطان کا سینگ ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور یزید بن معاویہ اس بات کا اہل نہیں ہے کہ اس سے روایت نقل کی جائے ۔

6332

Majma al-Zawaid #6332

وَعَنْ بِلَادِ بْنِ عِصْمَةَ قَالَ: بَيْنَا أَنَا أَمْشِي مَعَ عَبْدِ اللَّهِ إِذْ رَأَيْتُ جَمَاعَةً فَذَهَبْتُ، ثُمَّ رَجَعْتُ فَقَالَ: إِيَّاكَ وَكُبَّةَ السُّوقِ، فَإِنَّهَا كُبَّةُ الشَّيْطَانِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَجَاهِيلُ.

EnglishUnverified translation

Bilād ibn ʿIṣmah said that while he was walking with ʿAbdullāh رضي الله عنه, he saw a crowd and went toward it, then returned. ʿAbdullāh said to him, "Beware the throng of the market, for it is the throng of Satan."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

بلاد بن عصمہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ چلتا ہوا جا رہا تھا اسی دوران میں نے کچھ لوگوں کو دیکھا میں چلا گیا جب میں واپس آیا تو انہوں نے فرمایا : تم بازار کے ہجوم یا بوجھ ) سے بچ کے رہو ! کیونکہ وہ شیطان کا ہجوم ( یا بوجھ ) ہوتا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس میں مجہول راوی ہیں ۔

6333

Majma al-Zawaid #6333

عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا خَرَجَ إِلَى السُّوقِ قَالَ: " اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذِهِ السُّوقِ وَخَيْرِ مَا فِيهَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُصِيبَ فِيهَا يَمِينًا فَاجِرَةً، أَوْ صَفْقَةً خَاسِرَةً» ".

EnglishUnverified translation

Buraydah رضي الله عنه said: When the Messenger of Allah ﷺ went out to the market, he would say: > **"O Allah, I ask You for the good of this market and the good of what is in it, and I seek refuge in You from its evil and the evil of what is in it. O Allah, I seek refuge in You from taking a wicked oath therein or making a losing bargain."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ جب بازار کی طرف تشریف لے جاتے تھے تو یہ پڑھتے تھے : ’’ اے اللہ ! میں تجھ سے اس بازار کی بھلائی اور اس میں موجود چیزوں کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور میں اس بازار کے شر اور اس میں موجود چیزوں کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں اے اللہ ! میں اس بات سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں اس بازار میں تیری کوئی جھوٹی قسم اٹھاؤں یا گھاٹے کا سودا کروں “

6334

Majma al-Zawaid #6334

وَفِي رِوَايَةٍ: "" «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هَذِهِ السُّوقِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفُسُوقِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانٍ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّوْعِ فِي الْأَذْكَارِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.

EnglishUnverified translation

In another narration, the Prophet ﷺ would say: > **"O Allah, I seek refuge in You from the evil of this market, and I seek refuge in You from disbelief and wickedness."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں آپ نے فرمایا : ’’ اے اللہ ! میں اس بازار کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور میں کفر اور فسق سے تیری پناہ مانگتا ہوں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابان جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ اس نوعیت سے متعلق احادیث اذکار سے متعلق باب میں آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا ۔

6335

Majma al-Zawaid #6335

عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: أُشَيْمِطٌ زَانٍ، وَعَائِلٌ مُسْتَكْبِرٌ، وَرَجُلٌ جَعَلَ اللَّهُ بِضَاعَتَهُ لَا يَشْتَرِي إِلَّا بِيَمِينِهِ، وَلَا يَبِيعُ إِلَّا بِيَمِينِهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ: "" «ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ، وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ» "". فَذَكَرُهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Salmān رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: In another wording: > **"Three whom Allah will not look at on the Day of Resurrection: an old man who commits adultery, a poor man who is arrogant, and a man who has made Allah his merchandise—he buys only with an oath and sells only with an oath."** > **"Three to whom Allah will not speak, whom He will not purify, and for whom is a painful punishment."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ تین قسم کے لوگوں کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نظر نہیں کرے گا ‘ سفید و سیاہ بالوں والا ( عمر رسید ) زانی ‘ غریب متکبر ‘ اور وہ شخص ‘ جسے اللہ تعالیٰ نے سامان دیا ہو اور وہ اس سامان کو صرف اس کے نام کی قسم کے ہمراہ خریدے ‘ یا اس کے نام کی قسم کے ہمراہ اُسے فروخت کرے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ‘ تا ہم معجم صغیر اور معجم اوسط میں ۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ تین قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ کلام نہیں کرے گا ان کا تزکیہ نہیں کرے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘ اس کے بعد انہوں نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6336

Majma al-Zawaid #6336

وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ غَدًا: شَيْخٌ زَانٍ، وَرَجُلٌ اتَّخَذَ الْأَيْمَانَ بِضَاعَةً فِي كُلِّ حَقٍّ وَبَاطِلٍ، وَفَقِيرٌ مُخْتَالٌ مَزْهُوٌّ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ.

EnglishUnverified translation

ʿIṣmah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Three whom Allah will not look at tomorrow: an old man who commits adultery, a man who takes oaths as his merchandise in every truth and falsehood, and a poor man who is proud and self-admiring."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عصمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ تین قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ کل ( قیامت کے دن ) اللہ تعالیٰ ان کی طرف نظر نہیں کرے گا بوڑھا زانی ، وہ شخص جو ہر حق اور باطل کی صورت میں سامان کو قسم کے عوض میں حاصل کرتا ہے اور غریب ’ متکبر ‘ خود پسند ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں صحیح سند کے ساتھ نقل کی ہے اس سے پہلے حضرت عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث گزر چکی ہے ۔

6337

Majma al-Zawaid #6337

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «الْمِكْيَالُ مِكْيَالُ أَهْلِ مَكَّةَ، وَالْمِيزَانُ مِيزَانُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"The measure is the measure of the people of Makkah, and the scale is the scale of the people of Madinah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ ماپنے میں اہل مکہ کے پیمانے کا اعتبار ہو گا اور وزن کرنے میں اہل مدینہ کے وزن کا اعتبار ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6338

Majma al-Zawaid #6338

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَعَامٍ، وَقَدْ حَسَّنَهُ صَاحِبُهُ، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ، فَإِذَا طَعَامٌ رَدِيءٌ فَقَالَ: "" بِعْ هَذَا عَلَى حِدَةٍ، وَهَذَا عَلَى حِدَةٍ فَمَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ، وَهُوَ صَدُوقٌ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما said: The Messenger of Allah ﷺ passed by food whose owner had beautified it. He put his hand into it and found bad food beneath. He said: > **"Sell this separately and this separately. Whoever cheats us is not of us."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کا گزر اناج کے پاس سے ہوا جسے اس کے مالک نے سجا کے رکھا ہوا تھا نبی اکرم ﷺ نے اپنا دست مبارک اس میں داخل کیا ، تو اس میں کچھ خراب اناج بھی موجود تھا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اسے الگ سے فروخت کرو اور اسے الگ سے فروخت کرو کیونکہ جو شخص ہمارے ساتھ ملاوٹ کرے ( یا ہمیں دھوکہ دے ) وہ ہم میں سے نہیں ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابو معشر ہے اور وہ صدوق ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

6339

Majma al-Zawaid #6339

وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ قَالَ: «انْطَلَقْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بَقِيعِ الْمُصَلَّى، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِي طَعَامٍ، ثُمَّ أَخْرَجَهَا، فَإِذَا هُوَ مَغْشُوشٌ، أَوْ مُخْتَلِفٌ، فَقَالَ: "" لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّنَا» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ؛ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ، وَغَيْرُهُ.

EnglishUnverified translation

Abū Burdah ibn Niyār رضي الله عنه said: They set out with the Messenger of Allah ﷺ to Baqīʿ al-Muṣallā. He put his hand into food, then took it out, and it was adulterated or mixed. He said: > **"He who cheats us is not of us."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ چلتے ہوئے ’’ بقیع مصلی ‘‘ کی طرف جا رہے تھے نبی اکرم ﷺ نے اپنا دست مبارک اناج میں داخل کیا پھر آپ نے اسے نکالا تو اس میں ملاوٹ ہوئی تھی ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) وہ مختلف قسم کا تھا تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے ‘ جو ہمیں دھوکہ دے ۔ یہ روایت امام احمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جمیع بن عمیر ہے ‘ جسے ابو حاتم نے ثقہ قرار دیا ہے امام بخاری اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے ۔

6340

Majma al-Zawaid #6340

وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

ʿĀʾishah رضي الله عنها reported that the Prophet ﷺ said: > **"Whoever cheats us is not of us."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ’’ جو شخص ہمیں دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

6341

Majma al-Zawaid #6341

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا، وَالْمَكْرُ وَالْخِدَاعُ فِي النَّارِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ نِزَاعُ كَلَامٍ لِسُوءِ حِفْظِهِ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever cheats us is not of us, and deceit and trickery are in the Fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جو شخص ہمیں دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں ہے ‘ مکر اور دھوکہ جہنم میں ہوں گے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں عاصم بن بہدلہ کے بارے میں اس کے حافظے کی خرابی کی وجہ سے کلام کیا گیا ہے ۔

6342

Majma al-Zawaid #6342

وَعَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Mūsā رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ said: > **"Whoever cheats us is not of us."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوموسی اشعری ﷺ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص ہمیں دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

6343

Majma al-Zawaid #6343

وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: «انْطَلَقْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى سُوقِ الْنَقِيعِ، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِي غِرَارَةٍ، فَأَخْرَجَ طَعَامًا مُخْتَلِفًا - أَوْ قَالَ: مَغْشُوشًا - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّنَا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْغِيرَازِ، وَقَدْ قِيلَ: إِنَّهُ يَفْتَعِلُ الْحَدِيثَ.

EnglishUnverified translation

Abū Mūsā رضي الله عنه said: He set out with the Messenger of Allah ﷺ to the market of al-Naqīʿ. He put his hand into a heap and brought out different food—or adulterated food. The Messenger of Allah ﷺ said: > **"He who cheats us is not of us."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ نقیع کے بازار کی طرف جا رہا تھا نبی اکرم ﷺ نے اپنا دست مبارک ایک ڈھیر میں داخل کیا ، تو آپ نے مختلف قسم کا اناج نکالا ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) ملاوٹ والا اناج نکالا تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے ‘ جو ہمیں دھوکہ دے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوغیراز ہے ایک قول کے مطابق وہ شخص حدیث ایجاد کیا کرتا تھا ۔

6344

Majma al-Zawaid #6344

وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ قَالَ: «مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ يَبِيعُ طَعَامًا فَقَالَ: "" يَا صَاحِبَ الطَّعَامِ، أَسْفَلُ هَذَا مِثْلُ أَعْلَاهُ؟ "". فَقَالَ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ غَشَّ الْمُسْلِمِينَ فَلَيْسَ مِنْهُمْ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Qays ibn Abī Gharazah رضي الله عنه said: The Prophet ﷺ passed by a man selling food and asked: He said, "Yes, O Messenger of Allah." So the Messenger of Allah ﷺ said: > **"O owner of the food, is the bottom of it like the top of it?"** > **"Whoever cheats the Muslims is not of them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت قیس بن ابوغرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا جو اناج فروخت کر رہا تھا آپ نے ارشاد فرمایا : اے اناج والے شخص ! اس کا نیچے والا حصہ اس کے اوپر والے حصے کی مانند ہے ؟ اس نے عرض کی : جی ہاں ! یا رسول اللہ ! نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جو شخص مسلمانوں کو دھوکہ دے وہ ان میں سے نہیں ہے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

6345

Majma al-Zawaid #6345

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا وَمَنْ رَمَانَا بِالنَّبْلِ فَلَيْسَ مِنَّا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever cheats us is not of us, and whoever shoots arrows at us is not of us."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص ہمیں دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں ہے اور جو شخص ہمیں تیر مارے ‘ وہ ہم میں سے نہیں ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6346

Majma al-Zawaid #6346

وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: «مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ فَقَالَ: "" مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Barāʾ ibn ʿĀzib رضي الله عنه said: The Prophet ﷺ passed by, put his hand into the food, and said: > **"Whoever cheats us is not of us."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کا گزر ہوا آپ نے اپنا دست مبارک ( اناج میں ) داخل کیا اور ارشاد فرمایا : ’’ وہ شخص ہم میں سے نہیں جو ہمیں دھوکہ دے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سوار بن مصعب ہے اور وہ متروک ہے ۔

6347

Majma al-Zawaid #6347

وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ كَلَامٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ.

EnglishUnverified translation

Ḥudhayfah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever cheats us is not of us."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص ہمیں دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں قیس بن ربیع نامی راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے شعبہ اور ثوری نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔

6348

Majma al-Zawaid #6348

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى السُّوقِ فَرَأَى طَعَامًا مُصْبَرًا، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ، فَأَصَابَ طَعَامًا رَطْبًا قَدْ أَصَابَتْهُ السَّمَاءُ، فَقَالَ لِصَاحِبِهِ: "" مَا حَمَلَكَ عَلَى هَذَا؟ "". قَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ إِنَّهُ لَطَعَامٌ وَاحِدٌ. قَالَ: "" أَفَلَا عَزَلْتَ الرَّطْبَ عَلَى حِدَتِهِ وَالْيَابِسَ عَلَى حِدَتِهِ فَيَبْتَاعُونَ مَا يَعْرِفُونَ؟ مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik رضي الله عنه said: The Messenger of Allah ﷺ went out to the market and saw piled-up food. He put his hand into it and found wet food that rain had struck. He asked its owner: He said, "By Him Who sent you with the truth, it is one food." He said: > **"What drove you to this?"** > **"Why did you not separate the wet on its own and the dry on its own, so that they buy knowingly? Whoever cheats us is not of us."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ بازار کی طرف تشریف لے گئے آپ نے اناج کا ڈھیر دیکھا آپ نے اپنا دست مبارک اس میں داخل کیا ‘ تو آپ کا ہاتھ ایسے اناج تک پہنچا جو تر تھا جسے بارش لاحق ہوئی تھی نبی اکرم ﷺ نے اناج کے مالک سے دریافت کیا : تم نے ایسا کیوں کیا ہے ؟ اس نے عرض کی : اس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے یہ ایک ہی قسم کا اناج ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : پھر نے ترکو الگ کیوں نہیں رکھا اور خشک کو الگ کیوں نہیں رکھا ؟ تاکہ لوگ اسے پہچان کر خریدتے ‘ جو شخص ہمیں دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

6349

Majma al-Zawaid #6349

وَعَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «أَرَادَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَنْهَى عَنْ بَيْعٍ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا مَعَايِشُنَا؟ قَالَ: "" لَا خِلَابَ إِذًا» "". فَذَكَرَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

One of the Companions of the Prophet ﷺ reported: The Prophet ﷺ intended to forbid sale, so they said, "O Messenger of Allah, it is our livelihood." He said: > **"Then let there be no deceit."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نبی اکرم ﷺ کے ایک صحابی سے یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے یہ ارادہ کیا کہ آپ سودا کرنے سے منع کر دیں لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ ہمارا ذریعہ معاش ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : پھر کوئی دھوکہ نہیں دیا جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6350

Majma al-Zawaid #6350

عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يُغَيِّبَ مَا بِسِلْعَتِهِ عَنْ أَخِيهِ إِنْ عَلِمَ بِهَا تَرَكَهَا» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهَذَا لَفْظُهُ.

EnglishUnverified translation

ʿUqbah ibn ʿĀmir رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"The Muslim is the brother of the Muslim. It is not lawful for a Muslim to conceal what is in his goods from his brother—if he knew of it, he would leave it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ مسلمان ‘ مسلمان کا بھائی ہے مسلمان کے لئے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے سامان کے حوالے سے ( عیب والی کوئی چیز ) اپنے بھائی سے پوشیدہ رکھے کہ اگر اس بھائی کو اس عیب کو پتہ چل جائے گا تو وہ اسے چھوڑ دے گا “۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں ۔

6351

Majma al-Zawaid #6351

وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ: عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِذَا بَاعَ أَحَدُكُمْ سِلْعَةً فَلَا يَكْتُمُ عَيْبًا إِنْ كَانَ بِهَا» "". وَفِي إِسْنَادِهِمَا ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿUqbah ibn ʿĀmir رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"When one of you sells goods, let him not conceal a defect if there is one in them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

امام طبرانی نے معجم اوسط میں حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جب کوئی شخص سامان فروخت کرے تو وہ عیب کو نہ چھپائے اگر اس سامان میں عیب موجود ہو ‘‘۔ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6352

Majma al-Zawaid #6352

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «إِنَّ الشَّرُودَ يُرَدُّ» "". يَعْنِي: الْبَعِيرَ الشَّرُودَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَجْلَانَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يُكْتَبُ حَدِيثُهُ. وَتَوَقَّفَ غَيْرُهُ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ كَمَا ذَكَرَهُ الذَّهَبِيُّ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ said: Meaning the runaway camel. > **"The runaway is to be returned."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ سرکش جانور کو واپس کر دیا جائے گا ‘‘۔ راوی کہتے ہیں : یعنی سرکش اونٹ کو واپس کر دیا جائے گا ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن عجلان ہے ابوحاتم کہتے ہیں : اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا اس سے استدلال کرنے کے بارے میں ان کے علاوہ دیگر حضرات نے توقف کیا ہے جیسا کہ ذہبی نے یہ بات ذکر کی ہے ۔

6353

Majma al-Zawaid #6353

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا تَشْتَرِ السَّمَكَ فِي الْمَاءِ، فَإِنَّهُ غَرَرٌ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ مَوْقُوفًا، وَمَرْفُوعًا، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ كَذَلِكَ، وَرِجَالُ الْمَوْقُوفِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي رِجَالِ الْمَرْفُوعِ شَيْخُ أَحْمَدَ: مُحَمَّدُ بْنُ السَّمَّاكِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّتُهُمْ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Do not buy fish in the water, for it is deception."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ پانی میں موجود مچھلی نہ خریدو کیونکہ یہ دھوکہ ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے ’’ موقوف ‘‘ اور ’’ مرفوع ‘‘ ( دونوں طرح سے ) نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے ’’ موقوف ‘‘ روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور ’’ مرفوع ‘‘ روایت کے رجال میں امام احمد کے استاد محمد بن سماک ہیں میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

6354

Majma al-Zawaid #6354

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ الْغَرَرِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما reported that the Prophet ﷺ forbade the deceptive sale.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے دھوکے کے سودے سے منع کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے اور وہ متروک ہے ۔

6355

Majma al-Zawaid #6355

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ الْغَرَرِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿUmar رضي الله عنهما reported that the Prophet ﷺ forbade the deceptive sale.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے دھوکے کے سودے سے منع کیا ہے ۔ ی یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

6356

Majma al-Zawaid #6356

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ الْغَرَرِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا إِسْمَاعِيلَ بْنَ أَبِي الْحَكَمِ الثَّقَفِيَّ؛ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَلَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِ أَحَدٌ.

EnglishUnverified translation

Sahl ibn Saʿd رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ forbade the deceptive sale.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے دھوکے کے سودے سے منع کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف اسماعیل بن ابوالحکم ثقفی کا معاملہ مختلف ہے اسے ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے کسی نے اس کے بارے میں کلام نہیں کیا ہے ۔

6357

Majma al-Zawaid #6357

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الشِّغَارِ، وَعَنْ بَيْعِ الْمَجَرِ، وَعَنْ بَيْعِ الْغَرَرِ، وَعَنْ بَيْعِ كَالِئٍ بِكَالِئٍ، وَعَنْ بَيْعِ آجِلٍ بِعَاجِلٍ». قَالَ: وَالْمَجَرُ مَا فِي الْأَرْحَامِ. وَالْغَرَرُ: أَنْ تَبِيعَ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ. وَكَالِئٌ بِكَالِئٍ: دَيْنٌ بِدَيْنٍ. وَالْآجِلُ بِعَاجِلٍ: أَنْ يَكُونَ لَكَ عَلَى الرَّجُلِ أَلْفُ دِرْهَمٍ فَيَقُولَ الرَّجُلُ: أُعَجِّلُ لَكَ خَمْسَمِائَةٍ وَدَعِ الْبَقِيَّةَ. وَالشِّغَارُ: أَنْ يُنْكِحَ الْمَرْأَةَ بِالْمَرْأَةِ لَيْسَ بَيْنَهُمَا صَدَاقٌ. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما said: The Messenger of Allah ﷺ forbade shighār, the sale of majar, the deceptive sale, the sale of debt for debt, and the sale of deferred payment for prompt payment. Majar is what is in the wombs. Gharar is to sell what you do not have. Debt for debt is debt in exchange for debt. Deferred for prompt is when you are owed a thousand dirhams by a man and he says, "I will pay you five hundred promptly and you leave the rest." Shighār is to marry a woman in exchange for a woman with no dowry between them.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے شغار سے ‘ مجر فروخت کرنے سے ‘ دھوکے کے سودے سے ‘ کالی کے عوض میں کالی کے سودے سے ‘ اور ادھار کے بدلے میں نقد سودے سے منع کیا ہے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : مجر سے مراد وہ چیز ہے ‘ جو ( جانور کے ) پیٹ میں موجود ہو ۔ دھوکے کے سودے سے مراد یہ ہے کہ آپ ایسی چیز فروخت کر دیں جو آپ کے پاس ہے ہی نہیں ۔ کالی کے عوض میں کالی سے مراد یہ ہے کہ ادھار کے بدلے میں ادھار کا سودا کیا جائے ۔ تاخیر کے بدلے میں جلدی کا سودا یہ ہے کہ آپ نے کسی شخص سے ایک ہزار درہم لینے ہیں اور وہ شخص یہ کہے کہ میں آپ کو پانچ سو درہم جلدی ادا کر دیتا ہوں آپ باقی رقم چھوڑ دیں ۔ شغار یہ ہے کہ عورت کے عوض میں عورت کے ساتھ نکاح کر لیا جائے اور ان دونوں کا کوئی مہر نہ ہو ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :’’ صحیح ‘‘ میں اس روایت کا ایک حصہ منقول ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

6358

Majma al-Zawaid #6358

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا تَنَاجَشُوا، وَلَا تَلَامَسُوا، وَلَا تَبَايَعُوا الْغَرَرَ، وَلَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ وَمَنِ اشْتَرَى شَاةً مُحَفَّلَةً فَلْيَحْلِبْهَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، فَإِنْ رَدَّهَا فَلْيَرُدَّهَا بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Do not engage in artificial bidding, do not engage in mulāmasah, do not trade in deception, let no city-dweller sell for a Bedouin, and whoever buys a muḥaffalah ewe, let him milk it for three days—then if he returns it, let him return it with a ṣāʿ of dates."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ آپس میں مصنوعی بولی نہ لگاؤ بیع ملامسہ نہ کرو دھوکے کا سودا نہ کرو شہری شخص دیہاتی کے لئے کوئی چیز فروخت نہ کروائے اور جو شخص کوئی محفلہ بکری خرید لیتا ہے ‘ تو وہ تین دن تک اس کا دودھ دوہے گا پھر اگر وہ چاہے ‘ تو کھجور کے ایک صاع کے ہمراہ اسے واپس کر دے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

6359

Majma al-Zawaid #6359

وَعَنْ زَامِلِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ يَوْمَ الْفِطْرِ إِلَى الْعِيدِ عَنْ يَمِينِهِ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَعَنْ يَسَارِهِ عُمَرُ - أَوْ قَالَ: ابْنُ عُمَرَ - فَلَمَّا فَرَغَ مَرَّ عَلَى بَابِ أَبِي كَثِيرٍ - أَوْ كَبِيرٍ - وَاللَّحَّامُونَ بِفِنَائِهَا وَالنَّاسُ حَدِيثُو عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ فَقَالَ: "" كَيْفَ تَبِيعُونَ؟ "". قَالُوا: كَذَا وَكَذَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" بِيعُوا كَيْفَ شِئْتُمْ، وَلَا تَخْلِطُوا مَيْتَةً بِمَذْبُوحَةٍ عَلَى النَّاسِ. أَيُّهَا النَّاسُ احْفَظُوا: لَا تَحْتَكِرُوا، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا تُلْقُوا السِّلَعَ، وَلَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا يَبِعِ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، وَلَا يَخْطُبْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَأْذَنَ لَهُ، وَلَا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ الْأُخْرَى لِتَكْتَفِئَ إِنَاءَهَا وَلِتُنْكَحَ، فَإِنَّ رِزْقَهَا عَلَى اللَّهِ تَعَالَى» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ صَهْبَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Zāmil ibn ʿAmr reported from his father, from his grandfather: The Prophet ﷺ went out on the day of Fiṭr to the ʿĪd, with Ubayy ibn Kaʿb رضي الله عنه on his right and ʿUmar رضي الله عنه on his left. When he finished, he passed by the gate of Abū Kathīr where the butchers were in its courtyard, while the people were fresh from ignorance. He asked: They said, "For such-and-such." So the Messenger of Allah ﷺ said: > **"How do you sell?"** > **"Sell as you wish, but do not mix carrion with slaughtered meat for the people. O people, take heed: do not hoard, do not engage in artificial bidding, do not meet goods before the market, let no city-dweller sell for a Bedouin, let no man sell over his brother's sale, let no man propose over his brother's proposal until he permits him, and let no woman ask for the divorce of another so as to overturn her vessel and be married instead, for her provision is upon Allah Almighty."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

زامل بن عمرو نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : عیدالفطر کے دن نبی اکرم ﷺ عید گاہ کی طرف تشریف لے گئے آپ کے دائیں طرف حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ تھے اور بائیں طرف حضرت عمر رضی اللہ عنہ تھے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تھے جب آپ فارغ ہوئے تو آپ کا گزر باب ابوکثیر ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) باب ابوکبیر کے پاس سے ہوا جس کے باہر گوشت فروخت کرنے والے لوگ موجود تھے لوگ اس وقت زمانہ جاہلیت کے قریب تھے نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : تم کیسے فروخت کر رہے ہو ؟ انہوں نے عرض کی : اتنے ‘ اتنے کے عوض میں ‘ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم جیسے چاہو ویسے فروخت کرو لیکن لوگوں کے لئے ذبح شدہ جانور کے ساتھ مردار کو نہ ملا دینا اے لوگو ! حفاظت کرو تم ذخیرہ اندوزی نہ کرو تم مصنوعی بولی نہ لگاؤ تم ( منڈی سے باہر ) سامان ( کے قافلے ) سے نہ ملو ‘ شہری شخص دیہاتی کے لئے کوئی چیز فروخت نہ کرے کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے کوئی شخص اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر پیغام نہ بھیجے جب تک وہ بھائی اسے اجازت نہیں دے دیتا اور کوئی عورت دوسری عورت کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کے حصے کے برتن کو خود حاصل کر لے اور اس کے ساتھ نکاح کر لیا جائے کیونکہ اس عورت کا رزق اللہ تعالیٰ کا ذمہ ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صہبان ہے اور وہ متروک ہے ۔

6360

Majma al-Zawaid #6360

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: «صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فِطْرٍ أَوْ أَضْحَى، ثُمَّ أَدْبَرَ فَاتَّبَعَهُ أُبَيٌّ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، وَاتَّبَعْتُهُمْ حَتَّى انْتَهَيْنَا إِلَى اللَّحَّامِينَ عِنْدَ دَارِ أَبِي كَثِيرٍ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَا تَسْلَخُوا ذَبِيحَتَكُمْ حَتَّى تَمُوتَ، وَلَا يَبِعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا تَلَقَّوُا السِّلَعَ، وَلَا تَحْتَكِرُوا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ صَهْبَانَ أَيْضًا، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Darda' (رضي الله عنه) reported that the Messenger of Allah ﷺ prayed on a day of Fitr or Adha, then turned away, followed by Ubayy, Abd al-Rahman ibn Awf, Abdullah ibn Amr, and himself, until they reached the butchers near the house of Abu Kathir, where he ﷺ addressed them. > **"Do not skin your slaughtered animal until it dies, and let none of you sell over the sale of another, and do not practise najsh, and do not forestall goods, and do not hoard."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : عیدالفطر یا شاید عیدالاضحی کے دن نبی اکرم ﷺ نے نماز ادا کی پھر آپ واپس تشریف لائے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما آپ کے پیچھے تھے ان حضرات کے پیچھے میں بھی تھا یہاں تک کہ ہم دار ابوکثیر کے پاس گوشت فروخت کرنے والوں تک پہنچ گئے نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا تم اپنے ذبیحہ کی کھال اس وقت تک نہ اتارو جب تک وہ مر نہیں جاتا اور کوئی شخص کسی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے اور تم آپس میں مصنوعی بولی نہ لگاؤ اور تم ( منڈی تک پہنچنے سے پہلے ) سامان سے نہ ملو اور تم ذخیرہ اندوزی نہ کرو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن صہبان ہے اور وہ متروک ہے ۔

6361

Majma al-Zawaid #6361

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «قَالَ: "" أَهْلُ الْمَدَايِنِ الْحُبَسَاءُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ رِدْءُ الْمُسْلِمِينَ وَثَغْرُهُمْ فَلَا تَغْلُوا عَلَيْهِمْ، وَلَا تَحْتَكِرُوا، وَلَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا يَسِمِ الرَّجُلُ عَلَى سَوْمِ أَخِيهِ، وَلَا يَخْطُبْ عَلَى خِطْبَتِهِ، وَلَا تَكْتَفِئِ الْمَرْأَةُ إِنَاءَ أُخْتِهَا، وَكُلٌّ رِزْقُهُ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ مَجْهُولٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Umamah al-Bahili (رضي الله عنه) reported from the Prophet ﷺ concerning the people of cities who are confined in the path of Allah as the support and frontier of the Muslims. > **"The people of the cities are confined in the path of Allah, the support of the Muslims and their frontier, so do not overprice against them, and do not hoard, and let no townsman sell for a Bedouin, and let no man bid over the bidding of his brother, nor propose over his proposal, nor let a woman overturn the vessel of her sister; and the provision of each is upon Allah, Mighty and Majestic."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ شہروں کے لوگ اللہ کی راہ میں پابند ہوتے ہیں ، تو تم ان کے خلاف چیزیں مہنگی نہ کرو ‘ اور تم ذخیرہ اندوزی نہ کرو اور شہری شخص دیہاتی کے لئے کوئی چیز فروخت نہ کرے اور کوئی شخص اپنے بھائی کی بولی پر بولی نہ لگائے اور اس کی شادی کے پیغام پر شادی کا پیغام نہ بھیجے اور کوئی عورت اپنی بہن کے برتن کو خود حاصل نہ کر لے ہر ایک کا رزق اللہ تعالی کے ذمہ ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حماد بن عبدالرحمن ہے اور وہ منکر الحدیث ہے اور مجہول ہے ۔

6362

Majma al-Zawaid #6362

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَا يَحِلُّ أَنْ تُنْكَحَ الْمَرْأَةُ بِطَلَاقِ أُخْرَى، وَلَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ أَنْ يَبِيعَ عَلَى بَيْعِ صَاحِبِهِ حَتَّى يَذَرَهُ، وَلَا يَحِلُّ لِثَلَاثَةِ نَفَرٍ يَكُونُونَ بِأَرْضِ فَلَاةٍ إِلَّا أَمَّرُوا عَلَيْهِمْ أَحَدَهُمْ وَلَا يَحِلُّ لِثَلَاثَةِ نَفَرٍ يَكُونُونَ بِأَرْضِ فَلَاةٍ يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ صَاحِبِهِمَا» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Amr (رضي الله عنهما) reported that the Messenger of Allah ﷺ forbade a woman being married on condition of another's divorce, a man selling over his companion's sale before he abandons it, three men in a desert land being without an appointed leader, and two of three in a desert whispering apart from their companion. > **"It is not lawful for a woman to be married upon the divorce of another, nor is it lawful for a man to sell over the sale of his companion until he leaves it, nor is it lawful for three persons in a desert land except that they appoint one of them over them, nor is it lawful for three persons in a desert land that two of them whisper apart from their companion."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ یہ بات حلال نہیں ہے کہ کسی عورت کے ساتھ دوسری عورت کی طلاق ( کی شرط ) کے ہمراہ نکاح کیا جائے گا اور آدمی کے لئے یہ بات حلال نہیں ہے کہ وہ اپنے ساتھی کے سودے پر سودا کرے جب تک وہ دوسرا شخص اس کو چھوڑ نہیں دیتا اور تین افراد کے لئے یہ بات حلال نہیں ہے کہ جب وہ کسی ویرانے میں موجود ہوں تو انہوں نے کسی کو امیر نہ بنایا ہو اور تین افراد کے لئے یہ بات حلال نہیں ہے کہ جب وہ تنہا موجود ہوں تو ان میں سے دو افراد ایک کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی میں بات چیت کریں ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے امام احمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6363

Majma al-Zawaid #6363

وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْجَلَبِ وَالْجَنَبِ، وَنَهَى عَنِ اللَّمْسِ، وَالنَّجْشِ مَعَ الْبَيْعِ، وَنَهَى أَنْ يَبْتَاعَ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، أَوْ يَخْطُبَ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ». قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ، وَغَيْرُهُ مِنْهُ: "" «لَا جَلَبَ، وَلَا جَنَبَ» "". وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Imran ibn Husayn (رضي الله عنه) reported that the Messenger of Allah ﷺ forbade jalab and janab, forbade mulamasah, forbade najsh along with sale, and forbade a man buying over his brother's purchase or proposing over his brother's proposal. > **"There is no jalab nor janab. One does not practise mulamasah, nor najsh in sale, nor does a man buy over the purchase of his brother or propose over the proposal of his brother."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ’’ جلب ‘‘ اور ’’ جنب ‘‘ سے منع کیا ہے ‘ آپ نے بیع ملامسہ سے منع کیا ہے اور آپ نے سودے کے ہمراہ مصنوعی بولی لگانے سے منع کیا ہے اور اس بات سے منع کیا ہے کہ کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر کوئی سودا کرے یا اپنے بھائی کی شادی کے پیغام پر اپنا شادی کا پیغام بھیج دے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اس میں سے یہ حصہ نقل کیا ہے :’’ جلب اور جنب نہیں ہو گا ‘‘۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6364

Majma al-Zawaid #6364

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا تَسْتَقْبِلُوا الْجَلَبَ، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا يَخْطُبْ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ، وَلَا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَكْتَفِئَ مَا فِي صُحْفَتِهَا، فَإِنَّمَا لَهَا مَا كُتِبَ، وَلَا تُصَرُّوا الْإِبِلَ، وَالْغَنَمَ لِلْبَيْعِ فَمَنِ اشْتَرَى شَاةً مُصَرَّاةً، فَإِنَّهُ بِأَحَدِ النَّظَرَيْنِ إِنْ رَدَّهَا رَدَّهَا بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ» "". قُلْتُ: لِابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ: النَّهْيُ عَنِ النَّجْشِ، وَالتَّلَقِّي. وَلَهُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ، وَابْنِ مَاجَهْ حَدِيثٌ فِي الْمُصَرَّاةِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ: "" «رَدَّ مِثْلِي أَوْ مِثْلَ لَبَنِهَا قَمْحًا» "" بَدَلَ التَّمْرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ ابْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar (رضي الله عنهما) reported from the Prophet ﷺ a comprehensive prohibition covering sale for the Bedouin, meeting caravans, najsh, proposing over one's brother, a woman seeking her sister's divorce to overturn her dish, and tasriyah of camels and sheep for sale. > **"Let no townsman sell for a Bedouin, and do not meet the caravans, and do not practise najsh, and let none of you propose over the proposal of his brother, and let no woman ask for the divorce of her sister to overturn what is in her dish, for hers is only what is written; and do not leave camels and sheep unmilked for sale. Whoever buys a musarrah sheep has one of two views: if he returns it, he returns it with a sa' of dates."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ شہری شخص دیہاتی کی چیز فروخت نہیں کروائے گا تم ( منڈی تک پہنچنے سے پہلے ) سوداگروں سے نہ ملو اور تم مصنوعی بولی نہ لگاؤ اور تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے بھائی کے شادی کے پیغام پر اپنی شادی کا پیغام نہ بھیجے اور کوئی عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کے پیالے میں موجود چیز کو خود حاصل کر لے اس عورت کو وہ چیز ملے گی جو اس کے نصیب میں ہو گی اور تم اونٹنیوں یا بکریوں کا انہیں فروخت کرنے کے لئے تصریہ نہ کرو جو شخص کوئی تصریہ والی بکری خریدتا ہے ‘ تو اسے دو میں سے ایک بات کا اختیار ہو گا ( یا تو وہ اس کو رکھ لے یا پھر ) اگر وہ چاہئے ‘ تو اسے واپس کر دے اور اس کے ہمراہ کھجور کا ایک صاع واپس کرے “۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث ’’ صحیح ‘‘ میں مذکور ہے ‘ جو بولی لگانے اور ( منڈی سے باہر سوداگروں سے ) ملنے کی ممانعت کے بارے میں ان کے حوالے سے امام ابوداؤد اور امام ابن ماجہ نے ایک حدیث نقل کی ہے ‘ جو تصریہ والے جانور کے بارے میں ہے تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ وہ اس کے دودھ کی دو مثل ‘ ( راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) ایک مثل ‘ جتنی گندم واپس کرے گا ‘‘ یعنی ۔ انہوں نے کھجور کی جگہ گندم کا لفظ استعمال کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6365

Majma al-Zawaid #6365

عَنْ سَمُرَةَ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «نَهَى أَنْ تُتَلَقَّى الْأَجْلَابُ حَتَّى تَبْلُغَ الْأَسْوَاقَ أَوْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَفِي الْأَوْسَطِ: بَيْعُ الْحَاضِرِ لِلْبَادِ فَقَطْ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مِثْلَ أَحْمَدَ.

EnglishUnverified translation

Samurah (رضي الله عنه) reported that the Prophet of Allah ﷺ forbade meeting incoming goods before they reach the markets, and forbade a townsman selling for a Bedouin. > **"Incoming goods are not to be met until they reach the markets, nor is a townsman to sell for a Bedouin."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ سامان سے ( منڈی تک پہنچنے سے پہلے ہی ) مل لیا جائے جب تک وہ بازار تک نہیں پہنچ جاتا ‘ یا یہ کہ شہری شخص دیہاتی کے لئے کوئی چیز فروخت کرے ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے معجم اوسط میں ۔ انہوں نے صرف یہ نقل کیا ہے کہ شہری شخص دیہاتیوں کے لئے کوئی چیز فروخت نہ کرے ۔ یہ روایت امام بزار نے امام احمد کی مانند نقل کی ہے ۔

6366

Majma al-Zawaid #6366

وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ: "" «لَا تَلَقَّوُا الْأَجْلَابَ حَتَّى تَبْلُغَ سُوقَهَا، وَلَا تَبِيعُوا لِلْأَعْرَابِ، وَإِنْ كَانَ أَخَا أَحَدِكُمْ، أَوْ أَبَاهُ، أَوْ أُمَّهُ» "". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

In an additional wording the Messenger of Allah ﷺ used to say, forbidding the meeting of caravans before their market and sale on behalf of nomads without exception for kinship. > **"Do not meet the caravans until they reach their market, and do not sell for the nomads, even if he be the brother of one of you, or his father, or his mother."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں امام طبرانی نے معجم کبیر میں بھی یہ بات نقل کی ہے ۔ نبی اکرم ﷺ یہ فرماتے تھے : ’’ سوداگروں سے اس وقت تک نہ ملو جب تک وہ بازار تک نہیں پہنچ جاتے اور دیہاتیوں کے لئے کوئی چیز فروخت نہ کرو خواہ وہ تم میں سے کسی ایک شخص کا بھائی ہو یا کسی شخص کا باپ ہو یا اس کی ماں ہو ‘‘۔ امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6367

Majma al-Zawaid #6367

وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَا يُتَلَقَّى الْجَلَبُ، وَلَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ. وَمَنِ اشْتَرَى شَاةً مُصَرَّاةً أَوْ نَاقَةً - قَالَ شُعْبَةُ: إِنَّمَا قَالَ: نَاقَةً مَرَّةً وَاحِدَةً - فَهُوَ مِنْهَا بِآخِرِ النَّظَرَيْنِ إِذَا هُوَ حَلَبَ إِنْ رَدَّهَا رَدَّ مَعَهَا صَاعًا مِنْ طَعَامٍ» "". قَالَ الْحَكَمُ: أَوْ قَالَ: "" «صَاعًا مِنْ تَمْرٍ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

A Companion of the Prophet ﷺ reported from the Prophet ﷺ forbidding the meeting of goods, sale of a townsman for a Bedouin, and defining the buyer's option in a musarrah sheep or she-camel after milking, with a sa' of food or dates in return. > **"Goods are not to be met, nor is a townsman to sell for a Bedouin. Whoever buys a musarrah sheep or she-camel has the last of the two views when he milks it: if he returns it, he returns with it a sa' of food."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نبی اکرم ﷺ کے ایک صحابی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ سوداگروں سے ( منڈی سے باہر ) نہیں ملا جائے گا اور شہری شخص دیہاتی کے لئے کوئی چیز فروخت نہیں کرے گا اور جو شخص کوئی تصریہ والی بکری یا اونٹنی خرید لیتا ہے ۔ ( شعبہ نامی راوی نے یہاں پر ایک مرتبہ صرف اونٹنی کا ذکر کیا ہے ‘ آگے روایت میں یہ الفاظ ہیں : ) تو وہ اس جانور کے حوالے سے دو میں سے ایک چیز کا حق رکھے گا جبکہ اس نے اس کا دودھ دوہ لیا ہو ( یا تو وہ اس کو رکھ لے ) اور اگر وہ چاہے ‘ تو اسے واپس کر دے اور اس کے ساتھ اناج کا ایک صاع واپس کر دے ‘‘۔ یہاں پر حکم نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : شاید انہوں نے یہ نقل کیا کہ کھجور کا ایک صاع واپس کر دے “۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6368

Majma al-Zawaid #6368

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَا تَلَقَّوُا الْجَلَبَ، وَلَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Amr ibn Awf (رضي الله عنه) reported from the Prophet ﷺ a concise prohibition of forestalling and of town for desert agency. > **"Do not meet the caravans, and let no townsman sell for a Bedouin."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ ( منڈی سے باہر ) سوداگروں سے نہ ملو اور شہری شخص دیہاتی کے لئے کوئی چیز فروخت نہ کرے “۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ بن عمرو بن عوف ہے اور وہ متروک ہے ۔

6369

Majma al-Zawaid #6369

وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «دَعُوا النَّاسَ يُصِبْ بَعْضُهُمْ مِنْ بَعْضٍ، فَإِذَا اسْتَنْصَحَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيَنْصَحْهُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.

EnglishUnverified translation

Hakim ibn Abi Yazid reported from his father, who narrated from his father, that the Messenger of Allah ﷺ commanded leaving people to benefit from one another, with sincere counsel when sought. > **"Leave people, that some of them may obtain from others; and when one of you seeks sincere advice from his brother, let him give him sincere counsel."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حکیم بن ابویزید نے اپنے والد کا یہ بیان نقل کی ہے میرے والد نے مجھے یہ حدیث بیان کی کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ لوگوں کو ایسے ہی رہنے دو ! اوہ ایک دوسرے سے ( رزق ) حاصل کر لیں گے جب تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے بھائی سے خیرخواہی کا طلبگار ہو ‘ تو اسے اس کی خیرخواہی کرنی چاہیے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے ‘ جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔