Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 13 · Chapter 2

Book of Sales and Transactions

Hadith 6250–6289

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

6250

Majma al-Zawaid #6250

وَعَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ قَالَ: «مَرَّ أَبِي عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ، فَقَالَ: أَيْنَ تُرِيدُ؟ قَالَ: غُنَيْمَةٌ لِي. قَالَ: نَعَمْ، امْسَحْ رُغَامَهَا، وَأَطِبْ مُرَاحَهَا، وَصَلِّ فِي جَانِبِ مُرَاحِهَا، فَإِنَّهَا مِنْ دَوَابِّ الْجَنَّةِ، وَأْنَسْ بِهَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" إِنَّهَا أَرْضٌ قَلِيلَةُ الْمَطَرِ». يَعْنِي الْمَدِينَةَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Wahb ibn Kaysān said: My father passed by Abū Hurayrah رضي الله عنه, who asked, "Where are you headed?" He replied, "To some sheep of mine." He said, "Excellent. Wipe their dust from their noses, keep their resting place clean, pray beside their resting place, and be fond of them, for they are among the beasts of Paradise. I heard the Messenger of Allah ﷺ say:" > **"It is a land of scant rainfall," meaning Madinah.**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

وہب بن کیسان بیان کرتے ہیں : میرے والد حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے ۔ انہوں نے دریافت کیا : تم کہاں جا رہے ہو ؟ انہوں نے جواب دیا اپنی بکریوں میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ اچھا ہے تم ان کے ناک پر ہاتھ پھیرو ‘ ان کے بیٹھنے کی جگہ کو صاف رکھو اور ان کے بیٹھنے کی جگہ کے پہلو میں نماز ادا کر لو کیونکہ یہ جنت کے جانوروں میں سے ہیں تم ان کے ساتھ انسیت رکھو کیونکہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ یہ زمین ایسی ہے جہاں بارش کم ہوتی ہے ‘‘۔ نبی اکرم ﷺ کی مراد مدینہ منورہ تھا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6251

Majma al-Zawaid #6251

وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ قَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «اتَّخِذِي غَنَمًا يَا أُمَّ هَانِئٍ، فَإِنَّهَا تَغْدُو بِخَيْرٍ وَتَرُوحُ بِخَيْرٍ» "". قُلْتُ: رَوَى لَهَا ابْنُ مَاجَهْ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Umm Hāniʾ رضي الله عنها reported that the Messenger of Allah ﷺ said to her: > **"Keep sheep, O Umm Hāniʾ, for they go out in the morning with good and return in the evening with good."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا : اے ام ہانی ! تم بکریاں رکھو کیونکہ یہ صبح کے وقت بھی بھلائی لے کے آتی ہیں اور شام کے وقت بھی بھلائی لے کے آتی ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابن ماجہ نے سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ایک حدیث روایت کی ہے ‘ جو اس کے علاوہ ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبدالرحمن بن ابوربیعہ ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔

6252

Majma al-Zawaid #6252

وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ قَالَتْ: «دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" مَا لِي لَا أَرَى عِنْدَكِ مِنَ الْبَرَكَاتِ شَيْئًا؟ "". فَقُلْتُ: وَأَيُّ بَرَكَاتٍ تُرِيدُ؟ قَالَ: "" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْزَلَ بَرَكَاتٍ ثَلَاثًا: الشَّاةَ، وَالنَّخْلَةَ، وَالنَّارَ» "". قُلْتُ: رَوَى لَهَا ابْنُ مَاجَهْ: "" «اتَّخِذِي غَنَمًا، فَإِنَّ فِيهَا بَرَكَةً» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي الْأَوْسَطِ طَرَفٌ مِنْهُ، وَفِيهِ النَّضْرُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Umm Hāniʾ رضي الله عنها said: The Prophet ﷺ entered and asked, "Why do I see nothing of the blessings with you?" I asked, "Which blessings do you mean?" He said: > **"Indeed Allah Almighty has sent down three blessings: the sheep, the palm tree, and fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیده ام ہانی رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم ﷺ ( میرے گھر میں ) تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا : کیا وجہ ہے کہ میں تمہارے پاس برکت میں سے کوئی چیز نہیں دیکھ رہا ہوں ؟ میں نے عرض کی : آپ کون سی برکات مراد لے رہے ہیں ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : بے شک اللہ تعالیٰ نے تین برکات نازل کی ہیں بکری ‘ کھجور کا درخت اور آگ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابن ماجہ نے سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ تم بکریاں رکھو ! کیونکہ ان میں برکت ہے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے معجم صغیر میں اس کا ایک حصہ منقول ہے اس کی سند میں ایک راوی نضر بن حمید ہے اور وہ متروک ہے ۔

6253

Majma al-Zawaid #6253

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «أَكْرِمُوا الْمَعْزَى، وَامْسَحُوا رُغَامَهَا، فَإِنَّهَا مِنْ دَوَابِّ الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ said: > **"Honor the goats, and wipe the dust from their noses, for they are among the beasts of Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ بکری کی عزت افزائی کرو اور اس کے ناک پر ہاتھ پھیرو کیونکہ یہ جنت کے جانوروں میں سے ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے اور وہ متروک ہے ۔

6254

Majma al-Zawaid #6254

وَعَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - فِيمَا أَحْسَبُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «أَحَسِنُوا إِلَى الْمَاعِزِ، وَأَمِيطُوا عَنْهَا الْأَذَى، فَإِنَّهَا مِنْ دَوَابِّ الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَعَلَّهُ بِسَعِيدِ بْنِ مُحَمَّدٍ، وَلَعَلَّهُ الْوَرَّاقُ، فَإِنْ كَانَ هُوَ الْوَرَّاقَ فَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Saʿīd reported from Abū Hurayrah رضي الله عنه that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Do good to goats, and remove harm from them, for they are among the beasts of Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سعید نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے ( راوی بیان کرتے ہیں : ) میرا خیال ہے ۔ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ بکریوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو ان سے گندگی کو دور کرو کیونکہ یہ جنت کے جانوروں میں سے ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ انہوں نے سعید بن محمد کے حوالے سے اسے ’’ معلول “ قرار دیا ہے شاید یہ وراق ہے اگر تو یہ وراق ہے ‘ تو پھر وہ ضعیف ہے ۔

6255

Majma al-Zawaid #6255

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «السَّكِينَةُ فِي أَهْلِ الشَّاءِ وَالْبَقَرِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ؛ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ said: > **"Calmness is among the owners of sheep and cattle."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ بکریوں اور گائے والوں میں سکینت پائی جاتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن زید ہے ‘ جسے امام احمد اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

6256

Majma al-Zawaid #6256

وَعَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، عَنْ عَلِيٍّ رَفَعَهُ أَنَّهُ قَالَ: "" «مَا مِنْ قَوْمٍ فِي بَيْتِهِمْ - أَوْ عِنْدَهُمْ - شَاةٌ إِلَّا قُدِّسُوا كُلَّ يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ - أَوْ بُورِكَ عَلَيْهِمْ مَرَّتَيْنِ» - "". يَعْنِي شَاةَ لَبَنٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ مَرْفُوعًا، وَمَوْقُوفًا، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَلْمَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn al-Ḥanafiyyah reported from ʿAlī رضي الله عنه, in a narration raised to the Prophet ﷺ, that he said: > **"There are no people with a sheep in their house — meaning a milking sheep — except that they are sanctified twice each day, or blessed upon twice."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن حنفیہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ’’ مرفوع ‘‘ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے ( نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ) ’’ جس بھی قوم کے گھروں میں ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) ان کے پاس بکری ہو ‘ تو انہیں روزانہ دو مرتبہ پاکیزگی عطا کی جاتی ہے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) دو مرتبہ ان پر برکت نازل کی جاتی ہے ( راوی بیان کرتے ہیں : ) آپ کی مراد بکری کا دودھ تھا ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے ’’ مرفوع “ اور ” موقوف ‘‘ ( دونوں طرح سے ) نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن سلمان ہے اور وہ متروک ہے ۔

6257

Majma al-Zawaid #6257

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «اسْتَوْصُوا بِالْمَعْزَى خَيْرًا، فَإِنَّهَا مَالٌ رَقِيقٌ، وَهُوَ فِي الْجَنَّةِ، وَأَحَبُّ الْمَالِ إِلَى اللَّهِ الضَّأْنُ، وَعَلَيْكُمْ بِالْبَيَاضِ، فَإِنَّ اللَّهَ خَلَقَ الْجَنَّةَ بَيْضَاءَ فَلْيَلْبَسْهُ أَحْيَاؤُكُمْ، وَكَفِّنُوا فِيهِ مَوْتَاكُمْ، وَإِنَّ دَمَ الشَّاةِ الْبَيْضَاءِ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ دَمِ السَّوْدَاوَيْنِ» "". قُلْتُ: رَوَى أَبُوَ دَاوُدَ، وَغَيْرُهُ طَرَفًا مِنْهُ فِي لِبَاسِ الْأَبْيَضِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَمْزَةُ النَّصِيبِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما said that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Treat goats with kindness, for they are delicate wealth and they are in Paradise. The most beloved wealth to Allah is sheep. Wear white, for Allah created Paradise white; let your living wear it and shroud your dead in it. And the blood of a white sheep is greater with Allah than the blood of two black ones."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ بکری کے بارے میں بھلائی کی تلقین قبول کرو کیونکہ یہ ہلکا مال ہے اور یہ جنت میں ہو گا اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ مال بھیڑ ہے اور تم پر سفید رنگ استعمال کرنا لازم ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جنت کو سفید بنایا ہے تمہارے زندہ افراد بھی یہ رنگ پہنیں اور تم اپنے مردوں کو سفید رنگ میں کفن دو اور سفید بکری کا خون اللہ تعالیٰ کے نزدیک دو سیاہ بکریوں کے خون سے زیادہ عظمت والا ہے ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے ، جو سفید لباس کے بارے میں ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر مں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حمزہ نصیبی ہے اور وہ متروک ہے ۔

6258

Majma al-Zawaid #6258

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَا أَتْقَاهُ! مَا أَتْقَاهُ! مَا أَتْقَاهُ؛ رَاعِي غَنَمٍ عَلَى رَأْسِ جَبَلٍ يُقِيمُ [فِيهَا] الصَّلَاةَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.

EnglishUnverified translation

Abū Umāmah رضي الله عنه said that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"How pious he is! How pious he is! How pious he is — a shepherd of sheep upon a mountain peak, establishing the prayer therein."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ وہ کتنا پرہیز گار ہے وہ کتنا پرہیز گار ہے وہ کتنا پرہیز گار ہے ‘ جو بکریوں کا چرواہا ہو اور کسی پہاڑ کی چوٹی پر موجود ہو اور وہاں نماز قائم کرتا ہو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے ۔

6259

Majma al-Zawaid #6259

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «عَلَيْكُمْ بِالْغَنَمِ، فَإِنَّهَا مِنْ دَوَابِّ الْجَنَّةِ فَصَلُّوا فِي مُرَاحِهَا وَامْسَحُوا رُغَامَهَا» "". قُلْتُ: مَا الرُّغَامُ؟ قَالَ: "" الْمُخَاطُ "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ صُبَيْحٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما reported that the Messenger of Allah ﷺ said: When asked what "rughām" meant, he explained: nasal mucus. > **"Keep to sheep, for they are among the beasts of Paradise. Pray in their resting place and wipe their noses."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ تم پر بکریاں رکھنا لازم ہے کیونکہ یہ جنت کے جانوروں میں سے ہیں ؟ تم ان کے باڑے میں نماز ادا کر لو اور ان کے ناک پر ہاتھ پھیر ! راوی کہتے ہیں : میں نے دریافت کیا : رغام سے مراد کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : ناک “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ انہوں نے اسے سبیح کی حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

6260

Majma al-Zawaid #6260

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَاعِدَةَ أَخِي عُوَيْمِ بْنِ سَاعِدَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنْ كَانَتْ لَهُ غَنَمٌ فَلْيَسِرْ بِهَا عَنِ الْمَدِينَةِ، فَإِنَّ الْمَدِينَةَ أَقَلُّ أَرْضِ اللَّهِ مَطَرًا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَسْمُولٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Sāʿidah, the brother of ʿUwaym ibn Sāʿidah رضي الله عنهما, reported that the Prophet ﷺ said: > **"Whoever owns sheep, let him go out with them away from Madinah, for Madinah is the land of Allah with the least rainfall."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن ساعدہ رضی اللہ عنہ جو حضرت عویم بن ساعدہ رضی اللہ عنہ کے بھائی ہیں وہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جس شخص کے پاس بکریاں ہوں وہ انہیں لے کے مدینہ سے ( نواحی علاقے ) کی طرف چلا جائے ‘ کیونکہ مدینہ ‘ بارش کے حوالے سے سب سے کم ( بارش والی ) اللہ کی زمین ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان بن مسمول ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

6261

Majma al-Zawaid #6261

وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: الْغَنَمُ بَرَكَةٌ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّازِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Barāʾ رضي الله عنه said: Sheep are blessing.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : بکریاں برکت ہیں ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن عبداللہ رازی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

6262

Majma al-Zawaid #6262

عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: «جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْكُو إِلَيْهِ الْوَحْشَةَ فَأَمَرَهُ أَنْ يَتَّخِذَ زَوْجَ حَمَامٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ الْحَجَّاجِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿUbādah ibn al-Ṣāmit رضي الله عنه said: A man came to the Prophet ﷺ complaining of loneliness and gloom, so he commanded him to keep a pair of pigeons.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے آپ کے سامنے وحشت ( تنہائی ) کی شکایت کی ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے اسے یہ حکم دیا کہ وہ کبوتر رکھ لے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صلت بن حجاج ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

6263

Majma al-Zawaid #6263

وَعَنْ أَبِي كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيِّ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعْجِبُهُ النَّظَرُ إِلَى الْأُتْرُجِّ، وَكَانَ يُعْجِبُهُ النَّظَرُ إِلَى الْحَمَامِ الْأَحْمَرِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو سُفْيَانَ الْأَنْمَارِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ أَنَّ عُثْمَانَ أَمَرَ بِذَبْحِ الْحَمَامِ فِي الصَّيْدِ.

EnglishUnverified translation

Abū Kabshah al-Anmārī رضي الله عنه said: The Prophet ﷺ delighted in gazing at the citron, and he delighted in gazing at the red pigeon.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ لیموں دیکھنے کو پسند کرتے تھے اور آپ کو سرخ کبوتر دیکھنا پسند تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوسفیان انماری ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ اس سے پہلے شکار سے متعلق باب میں یہ روایت گزر چکی ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے کبوتر ذبح کرنے کا حکم دیا تھا ۔

6264

Majma al-Zawaid #6264

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَا أَتْرُكُ بِعْدِي شَيْئًا أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ إِبِلٍ وَأَسْقِيَةٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه said: I leave behind me nothing dearer to me than camels and young irrigated palms.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں اپنے بعد کوئی ایسی چیز نہیں چھوڑ کے جا رہا ہوں ‘ جو میرے نزدیک اونٹ اور کھجور کے درختوں سے زیادہ پسندیدہ ہو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6265

Majma al-Zawaid #6265

عَنْ خَلَّادِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ زَرَعَ زَرْعًا فَأَكَلَ مِنْهُ الطَّيْرُ أَوِ الْعَافِيَةُ كَانَ لَهُ صَدَقَةً» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Khallād ibn al-Sāʾib reported from his father رضي الله عنه that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever sows a crop, and birds or any seekers of provision eat from it, it is charity for him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

خلاد بن سائب نے اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے ’’ جو شخص کوئی پودا لگاتا ہے اور اس میں سے کوئی پرندہ یا رزق کا طلبگار کوئی بھی ( انسان یا جانور وغیرہ ) کچھ کھاتا ہے ‘ تو اس شخص کو صدقہ ( کا اجر و ثواب ) حاصل ہوتا ہے “۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

6266

Majma al-Zawaid #6266

وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: "" «مَا مِنْ رَجُلٍ يَغْرِسُ غَرْسًا إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ قَدْرَ مَا يَخْرُجُ مِنْ ثَمَرِ ذَلِكَ الْغَرْسِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْلَيْثِيُّ وَثَّقَهُ مَالِكٌ، وَسَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abū Ayyūb al-Anṣārī رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"There is no man who plants a planting except that Allah writes for him reward equal to what comes forth from its fruit."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص کوئی پودا ( یا درخت ) لگاتا ہے ‘ تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے اتنا ہی اجر نوٹ کرتا ہے جتنا اس درخت میں سے پھل نکلتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالعزیز لیثی ہے ‘ جسے امام مالک اور سعید بن منصور نے ثقہ قرار دیا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6267

Majma al-Zawaid #6267

«وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّ رَجُلًا مَرَّ بِهِ، وَهُوَ يَغْرِسُ غَرْسًا بِدِمَشْقَ فَقَالَ لَهُ: أَتَفْعَلُ هَذَا، وَأَنْتَ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: لَا تَعْجَلْ عَلَيَّ؛ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" مَنْ غَرَسَ غَرْسًا لَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ آدَمِيٌّ، وَلَا خَلْقٌ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ إِلَّا كَانَ لَهُ بِهِ صَدَقَةٌ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَفِيهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.

EnglishUnverified translation

Abū al-Dardāʾ رضي الله عنه was once seen planting a sapling in Damascus. A man passing by said to him, "Do you do this while you are a Companion of the Messenger of Allah?" He replied, "Do not hasten against me. I heard the Messenger of Allah ﷺ say:" > **"Whoever plants a planting, no human nor any creature of Allah eats from it except that it is charity for him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ایک شخص ان کے پاس سے گزرا وہ اس وقت دمشق میں پودے لگا رہے تھے اس شخص نے کہا : آپ ایسا کر رہے ہیں ؟ جبکہ آپ اللہ کے رسول کے صحابی ہیں ۔ انہوں نے فرمایا : تم میرے بارے میں جلد بازی سے کام نہ لو میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جو شخص پودا ( یا درخت ) لگاتا ہے ‘ تو اس میں سے جو بھی آدمی یا اللہ کی مخلوق میں سے جو بھی مخلوق کچھ کھاتی ہے ‘ تو یہ چیز اس شخص کے حق میں صدقہ شمار ہوتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اس کے راویوں کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے ‘ جو نقصان دہ نہیں ہے ۔

6268

Majma al-Zawaid #6268

«وَعَنْ فَنَّجَ قَالَ: كُنْتُ أَعْمَلُ فِي الدَّيْنَبَاذِ وَأُعَالِجُ فِيهِ، فَقَدِمَ يَعْلَى بْنُ أُمَيَّةَ أَمِيرًا عَلَى الْيَمَنِ، وَجَاءَ مَعَهُ رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَنِي رَجُلٌ مِمَّنْ قَدِمَ مَعَهُ، وَأَنَا فِي الزَّرْعِ أَصْرِفُ الْمَاءَ فِي الزَّرْعِ، وَمَعَهُ فِي كُمِّهِ جَوْزٌ، فَجَلَسَ عَلَى سَاقِيَةٍ مِنَ الْمَاءِ، وَهُوَ يَكْسِرُ مِنْ ذَلِكَ الْجَوْزِ، وَيَأْكُلُ، ثُمَّ أَشَارَ إِلَى فَنَّجَ، فَقَالَ: يَا فَارِسِيُّ هَلُمَّ قَالَ: فَدَنَوْتُ مِنْهُ. قَالَ الرَّجُلُ لِفَنَّجَ: أَتَضْمَنُ غَرْسَ هَذَا الْجَوْزِ عَلَى هَذَا الْمَاءِ؟ فَقَالَ لَهُ فَنَّجُ: مَا يَنْفَعُنِي ذَلِكَ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ بِأُذُنَيَّ هَاتَيْنِ: "" مَنْ نَصَبَ شَجَرَةً فَصَبَرَ عَلَى حِفْظِهَا وَالْقِيَامِ عَلَيْهَا حَتَّى تُثْمِرَ كَانَ لَهُ فِي كُلِّ شَيْءٍ يُصَابُ مِنْ ثَمَرَتِهَا صَدَقَةٌ عِنْدَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - "". فَقَالَ لَهُ فَنَّجُ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: [نَعَمْ، قَالَ] فَنَّجُ: فَأَنَا أَضْمَنُهَا فَقَالَ: فَمِنْهَا جَوْزُ الدَّيْنَبَاذِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ فَنَّجُ؛ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَلَمْ يَجْرَحْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Fannaj said: I used to work in Daynābādh tending the land when Yaʿlā ibn Umayyah arrived as governor of Yemen, accompanied by men from the Companions of the Messenger of Allah ﷺ. One of those who came with him found me in the crop, diverting water among it, with walnuts in his sleeve. He sat by a water-channel, cracking and eating from those walnuts, then motioned to me, "Come here, O Persian." So I drew near. He asked, "Will you guarantee the planting of these walnuts upon this water?" Fannaj replied, "What benefit is in that for me?" The man said, "I heard with these two ears of mine the Messenger of Allah ﷺ say:" Fannaj asked, "Did you yourself hear this from the Messenger of Allah ﷺ?" He said yes. Fannaj said, "Then I guarantee it." And from that came the walnuts of Daynābādh. > **"Whoever sets up a tree, then perseveres in guarding it and tending it until it bears fruit, he shall have charity with Allah Almighty for everything taken from its fruit."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

فنج نامی صاحب بیان کرتے ہیں : میں ( یمن کے ایک شہر ) ’’ دینباذ ‘‘ میں کام کرتا تھا اور دیکھ بھال کیا کرتا تھا حضرت یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ یمن کے گورنر بن کر تشریف لائے ان کے ساتھ نبی اکرم ﷺ کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد بھی تھے جو لوگ ان کے ساتھ آئے تھے ان میں سے ایک صاحب میرے پاس آئے میں اس وقت کھیت میں موجود تھا اور کھیت کو پانی دے رہا تھا ان صاحب کے پاس ان کی جیب میں بادام تھے ‘ وہ پانی کی نالی کے پاس بیٹھ گئے ‘ وہ ان باداموں کو توڑتے جا رہے تھے اور کھا رہے تھے پھر انہوں نے فنج کو اشارہ کیا اور کہا : اے فارسی ادھر آؤ راوی کہتے ہیں : میں ان کے پاس گیا ان صاحب نے فنج سے کہا : کیا تم اس بات کے ضامن بنتے ہو کہ اس پانی پر بادام کے درخت لگاؤ فنج نے ان سے دریافت کیا : مجھے اس کا کیا فائدہ ہو گا ؟ ان صاحب نے بتایا کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو اپنے ان دو کانوں کے ذریعے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جو شخص درخت لگاتا ہے اور پھر اس کی حفاظت میں صبر سے کام لیتا ہے اور پھر اس کی دیکھ بھال کرتا ہے یہاں تک کہ وہ درخت پھل دینے لگتا ہے ‘ تو اس کے پھل میں سے جو بھی چیز کوئی حاصل کرتا ہے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس شخص کو اتنا صدقے کا ثواب نصیب ہوتا ہے ‘‘۔ فنج نے ان سے دریافت کیا : کیا آپ نے خود نبی اکرم ﷺ کی زبانی یہ بات سنی ہے ؟ انہوں نے کہا : جی ہاں ! فنج نے کہا : میں اس کا ضامن ہوں راوی کہتے ہیں : تو دینباز کے باداموں کا آغاز وہاں سے ہوا تھا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فنج ہے ‘ جس کا ذکر ابن حاتم نے کیا ہے ۔ انہوں نے اس کی توثیق بھی نہیں کی اور اس پر جرح بھی نہیں کی اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

6269

Majma al-Zawaid #6269

وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ سُوَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَا مِنْ شَيْءٍ يُصِيبُ زَرْعَ أَحَدِكُمْ مِنَ الْعَوَافِي إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ بِهِ أَجْرًا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ لَكِنَّهُ كَثِيرُ الْخَطَإِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Sāʾib ibn Suwayd رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"There is nothing taken from the crop of any one of you by seekers of provision except that Allah writes reward for him thereby."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سائب بن سوید رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ تم میں سے کسی ایک کے کھیت میں سے جو بھی چیز کوئی بھی رزق کا طلبگار حاصل کرتا ہے ( خواہ وہ انسان ہو یا جانور ہو ) تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس شخص کے لئے اجر نوٹ کرتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن موسیٰ تیمی ہے وہ ثقہ ہے لیکن بکثرت غلطیاں کرتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

6270

Majma al-Zawaid #6270

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «الرَّاسِخَاتُ فِي الْوَحْلِ الْمُطْعَمَاتُ فِي الْمَحَلِّ، مَنْ بَاعَهَا، فَإِنَّ ثَمَنَهَا بِمَنْزِلَةِ الرَّمَادِ عَلَى شَاهِقَةٍ هَبَّتْ لَهُ رِيحٌ فَقَذَفَتْهُ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ فَضَالَةُ بْنُ حُصَيْنٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ عَلِيٍّ فِي الطِّبِّ فِي بَابِ الرُّطَبِ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿAbd al-Raḥmān al-Anṣārī رضي الله عنه said that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Those firmly rooted in mud and eaten in times of dearth — meaning date-palms — whoever sells them, the price thereof is like ashes upon a lofty peak which the wind scatters."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عبدالرحمن انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ کیچڑ میں مضبوط ‘ اور قحط کے زمانے میں کھائی جانے والی چیز کھجوریں ہیں ) جو شخص انہیں فروخت کرتا ہے ‘ تو ان کی قیمت بلندی پر موجود راکھ کی مانند ہے ‘ جسے ہوا پھیلا دیتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فضالہ بن حسین ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث جو طب کے بارے میں ہے وہ طب سے متعلق باب میں آگے آئے گی ۔

6271

Majma al-Zawaid #6271

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّخْلِ؟ قَالَ: "" تِلْكَ الرَّاسِخَاتُ فِي الْوَحْلِ الْمُطْعَمَاتُ فِي الْمَحَلِّ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُعَلَّى بْنُ مَيْمُونٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه said: The Messenger of Allah ﷺ was asked about date-palms, and he said: > **"Those are firmly rooted in mud and eaten in times of dearth."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ سے کھجور کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : وہ کیچڑ میں پختہ ہوتی ہیں اور قحط کے زمانے میں کھائی جانے والی چیز ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی معلی بن میمون ہے اور وہ متروک ہے ۔

6272

Majma al-Zawaid #6272

وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «النَّخْلُ وَالشَّجَرُ بَرَكَةٌ عَلَى أَهْلِهِ، وَعَلَى عَقِبِهِمْ مِنْ بَعْدِهِمْ إِذَا كَانُوا لِلَّهِ شَاكِرِينَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَامِعٍ الْعَطَّارُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Ḥasan ibn ʿAlī رضي الله عنهما said that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Date-palms and trees are a blessing for their owners, and for their descendants after them, when they are grateful to Allah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ کھجور کا درخت اور عام درخت اپنے مالکان کے لئے اور ان کے بعد ان کے پسماندگان کے لئے برکت ہوتے ہیں جبکہ وہ لوگ اللہ تعالیٰ کا شکر کرنے والے ہوں “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جامع عطار ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

6273

Majma al-Zawaid #6273

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: «أَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَمَّهُ الْعَبَّاسَ يَأْمُرُ بَنِيهِ أَنْ يَحْرُثُوا الْقَضْبَ، فَإِنَّهُ يَنْفِي الْفَقْرَ». وَالْقَضْبُ: الرُّطَبَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ. قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ بَعْدَ هَذَا.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn al-Zubayr رضي الله عنهما said: The Prophet ﷺ commanded his uncle al-ʿAbbās رضي الله عنه to order his sons to plow fresh forage — al-qaḍb meaning moist herbage — for it removes poverty.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اپنے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو یہ ہدایت کی کہ وہ اپنے صاحبزادوں کو یہ حکم دیں کہ وہ کھجوریں لگائیں کیونکہ یہ غربت کو ختم کرتی ہیں ( راوی کہتے ہیں : ) لفظ ’’ قضب ‘‘ سے مراد کھجوریں ہیں ۔ ہیں یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت معاذ بن انس رضی اللہ عنہ کی حدیث اس کے بعد آئے گی ۔

6274

Majma al-Zawaid #6274

عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مِنَ اللَّهِ لَا مِنْ رَسُولِهِ: لَعَنَ اللَّهُ قَاطِعَ السِّدْرِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: لَا يَصِحُّ حَدِيثُهُ، يَعْنِي: هَذَا الْحَدِيثَ.

EnglishUnverified translation

Muʿāwiyah ibn Ḥaydah رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ said, conveying from Allah and not from the Messenger himself: > **"May Allah curse the cutter of the lote tree."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاویہ بن حیده رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ حکم ہے اس کے رسول کی طرف سے نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بیری کے درخت کو کاٹنے والے پر لعنت کی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن حارث ہے عقیلی بیان کرتے ہیں : اس کی نقل کردہ حدیث صحیح نہیں ہے راوی بیان کرتے ہیں : ان کی مراد یہ والی حدیث ہے ۔

6275

Majma al-Zawaid #6275

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «مَنْ قَطَعَ السِّدْرَ إِلَّا مِنَ الزَّرْعِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي النَّارِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَنْبَسَةَ؛ ضَعَّفَهُ ابْنُ قَانِعٍ.

EnglishUnverified translation

ʿAmr ibn Aws رضي الله عنه said: I heard the Messenger of Allah ﷺ say: > **"Whoever cuts the lote tree, except what is removed for cultivation, Allah will build for him a house in the Fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمرو بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ’’ جو شخص بیری کا درخت کاٹتا ہے البتہ جو زراعت میں سے ہو اس کا معاملہ مختلف ہے ‘ تو اللہ تعالی اس شخص کے لئے جہنم میں گھر بنا دیتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عنبسہ ہے ‘ جسے ابن قانع نے ضعیف قرار دیا ہے ۔

6276

Majma al-Zawaid #6276

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَبَشِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ قَطَعَ سِدْرَةً صَوَّبَ اللَّهُ رَأْسَهُ فِي النَّارِ» "". يَعْنِي مِنْ سِدْرِ الْحَرَمِ. قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ: مِنْ سِدْرِ الْحَرَمِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَبَقِيَّةُ الْأَحَادِيثِ فِي كِتَابِ الْأَدَبِ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Ḥubshī رضي الله عنه said that the Messenger of Allah ﷺ said: meaning the lote trees of the Sanctuary. > **"Whoever cuts a lote tree, Allah will plunge his head into the Fire,"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن حبشی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص بیری کا درخت کاٹتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے سر کو جہنم میں ڈال دے گا “ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کی مراد حرم کا بیری کا درخت تھی ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابوداؤد نے یہ روایت نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں : ’’ اس سے مراد حرم کا بیری کا درخت ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس بارے میں بقیہ احادیث ادب سے متعلق کتاب میں آئیں گی ۔

6277

Majma al-Zawaid #6277

عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَعَلَ حَرِيمَ النَّخْلَةِ مَدَّ جَرِيدِهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْصُورُ بْنُ صُقَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿUmar رضي الله عنهما reported: The Prophet ﷺ fixed the protected boundary of a date-palm as the reach of its branches.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے کھجور کے درخت کے حدود اتنی قرار دی ہے جہاں تک اس کی شاخ جاتی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی منصور بن صقیر ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

6278

Majma al-Zawaid #6278

عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ شَرًّا أَخْضَرَ لَهُ فِي اللَّبِنِ وَالطِّينِ حَتَّى يَبْنِيَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُهُ رُجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ، وَلَمْ أَجِدْ مْنَ ضَعَّفَهُ.

EnglishUnverified translation

Jābir رضي الله عنه said that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"When Allah intends evil for a servant, He makes bricks and clay alluring to him, until he builds."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں خرابی کا ارادہ فرما لے تو اس کے لئے اینٹ اور گارے میں دلچسپی رکھ دیتا ہے یہاں تک کہ وہ شخص تعمیر کرنا شروع کرتا ہے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے تاہم میں نے کسی کو اسے ضعیف قرار دیتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

6279

Majma al-Zawaid #6279

وَعَنْ أَبِي بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدِهِ هَوَانًا أَنْفَقَ مَالَهُ فِي الْبُنْيَانِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Abū Bashīr al-Anṣārī رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"When Allah intends humiliation for His servant, He causes him to spend his wealth on buildings."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوبشیر انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو رسواء کرنے کا ارادہ کرے تو اس کے مال کو تعمیر میں خرچ کرواتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے ‘ جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

6280

Majma al-Zawaid #6280

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِبِنْيَةِ قُبَّةٍ لِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ: "" مَا هَذِهِ؟ "". قَالُوا: قُبَّةٌ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" كُلُّ بِنَاءٍ - وَأَشَارَ بِيَدِهِ عَلَى رَأْسِهِ - أَكْبَرُ مِنْ هَذَا فَهُوَ وَبَالٌ عَلَى صَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik رضي الله عنه reported: The Messenger of Allah ﷺ passed by the dome-like structure of a man from the Anṣār and asked, "What is this?" They said, "A dome." The Prophet ﷺ said, pointing with his hand above his head: > **"Every building greater than this is a burden upon its owner on the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے تعمیر کردہ قبہ کے پاس سے گزرے تو آپ نے دریافت کیا : یہ کیا ہے ؟ لوگوں نے عرض کی : قبہ ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ہر وہ تعمیر ‘ آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اپنے سر کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ جو اس سے زیادہ اونچی ہو وہ قیامت کے دن اپنے متعلقہ فرد کے لئے وبال ہو گی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

6281

Majma al-Zawaid #6281

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ بَنَى فَوْقَ مَا يَكْفِيهِ كُلِّفَ أَنْ يَحْمِلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى عُنُقِهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ؛ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه said that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever builds beyond what suffices him will be burdened with carrying it upon his neck on the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو بندہ اپنی کفایت ( یا ضرورت ) سے اوپر تعمیر کرے گا اسے قیامت کے دن اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ اس تعمیر کو اپنی گردن پر اٹھائے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسیب بن واضح ہے ‘ جسے امام نسائی نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے ۔

6282

Majma al-Zawaid #6282

وَعَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ «أَنَّ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بَنَى غُرْفَةً، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" اهْدِمْهَا "". فَقَالَ: أَهْدِمُهَا أَوْ أَتَصَدَّقُ بِثَمَنِهَا؟ فَقَالَ: "" اهْدِمْهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abū al-ʿĀliyah said: Al-ʿAbbās ibn ʿAbd al-Muṭṭalib رضي الله عنه built an upper chamber, so the Prophet ﷺ said to him: He asked, "Shall I demolish it or give its price in charity?" He said: > **"Demolish it."** > **"Demolish it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں : حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے ایک بالاخانہ بنایا تو نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا تم اسے منہدم کر دو انہوں نے کہا : کیا میں اسے منہدم کر دوں یا میں اس کی قیمت صدقہ کر دوں ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اسے منہدم کر دو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور یہ روایت ’’ مرسل ‘‘ ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6283

Majma al-Zawaid #6283

وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ الرُّكُوبِ عَلَى جُلُودِ السِّبَاعِ، وَعَنْ تَشْيِيدِ الْبِنَاءِ». قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ مِنْهُ النَّهْيَ عَنْ جُلُودِ السِّبَاعِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سُفْيَانَ أَبُو الْمُهَزِّمِ قَالَ أَحْمَدُ: مَا أَقْرَبَ حَدِيثَهُ. وَقَالَ النَّسَائِيُّ: مَتْرُوكٌ. وَضَعَّفَهُ النَّاسُ.

EnglishUnverified translation

Muʿāwiyah ibn Abī Sufyān رضي الله عنهما said: I heard the Messenger of Allah ﷺ forbidding riding upon the skins of predators and forbidding the raising of buildings high.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو درندوں کی کھال پر سوار ہونے ( یا بیٹھنے ) اور عمارتیں تعمیر کرنے سے منع کرتے ہوئے سنا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام نسائی نے اس میں سے صرف درندوں کی کھال کی ممانعت والا حصہ نقل کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سفیان ابومہزم ہے امام احمد کہتے ہیں یہ کتنا مقارب الحدیث ہے امام نسائی کہتے ہیں : یہ متروک ہے لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

6284

Majma al-Zawaid #6284

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: "" «مَنْ بَنَى بُنْيَانًا فِي غَيْرِ ظُلْمٍ، وَلَا اعْتِدَاءٍ، أَوْ غَرَسَ غَرْسًا فِي غَيْرِ ظُلْمٍ، وَلَا اعْتِدَاءٍ، كَانَ لَهُ أَجْرٌ جَارٍ مَا انْتَفَعَ بِهِ مِنْ خَلْقِ الرَّحْمَنِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ.

EnglishUnverified translation

Muʿādh ibn Anas رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ said: > **"Whoever builds a building without injustice or transgression, or plants a planting without injustice or transgression, he shall have ongoing reward for as long as any creature of the Most Merciful, Blessed and Exalted, benefits thereby."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص کسی ظلم اور زیادتی کے بغیر کوئی عمارت تعمیر کرتا ہے یا کسی ظلم اور زیادتی کے بغیر کوئی درخت لگاتا ہے ‘ تو اس شخص کو ایسا اجر ملے گا جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک رحمان کی مخلوق اس چیز سے نفع حاصل کرتی رہے گی ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے ، جسے امام احمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے امام ابوحاتم نے اسے ثقہ کہا ہے ۔

6285

Majma al-Zawaid #6285

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «ضَرْبُ مَثَلِ الرِّزْقِ كَمَثَلِ حَائِطٍ لَهُ بَابٌ، فَمَا حَوْلَ الْبَابِ سُهُولَةٌ، وَمَا حَوْلَ الْحَائِطِ وَعْرٌ وَوَعْثٌ، فَمَنْ أَتَاهُ مِنْ قِبَلِ بَابِهِ أَصَابَهُ كُلَّهُ وَسَلِمَ، وَمَنْ أَتَاهُ مِنْ قِبَلِ حَائِطِهِ وَقَعَ فِي الْوَعْرِ وَالْوَعْثِ حَتَّى إِذَا انْتَهَى إِلَيْهِ لَمْ يَكُنْ لَهُ إِلَّا الرِّزْقُ الَّذِي يَسَّرَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ، وَسُلَيْمَانَ بْنَ قَيْسٍ لَمْ يَسْمَعَا مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ drew a parable for provision: > **"The likeness of provision is that of a wall with a door. Around the door is ease, and around the wall is roughness and hardship. Whoever approaches it from its door attains it fully and safely, and whoever approaches it from the side of the wall falls into roughness and hardship until, when he reaches it, he gets nothing but the provision which Allah Almighty made easy for him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ رزق کی مثال یوں بیان کی جا سکتی ہے جیسے ایک دیوار ہے ‘ جس کا ایک دروازہ ہے دروازے والی جگہ میں سہولت پائی جاتی ہے اور دیوار کے ارد گرد والی جگہ میں دشواری اور سختی پائی جاتی ہے ‘ جو شخص دروازے والی طرف سے اندر داخل ہو گا وہ مکمل اندر آ جائے گا اور سلامت رہے گا اور جو شخص دیوار والی طرف سے اندر آنے کی کوشش کرے گا وہ دشواری اور سختی میں داخل ہو جائے گا ‘ یہاں تک کہ اس تک پہنچ جائے گا آدمی کو صرف وہی رزق نصیب ہونا ہے ‘ جو اللہ تعالی نے اس کے لئے آسان کیا ہو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابراہیم نخعی اور سلیمان بن قیس نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔

6286

Majma al-Zawaid #6286

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ الْغِنَى لَيْسَ عَنْ كَثْرَةِ الْعَرَضِ، وَلَكِنَّ الْغِنَى غِنَى النَّفْسِ، وَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُوَفِّي عَبْدَهُ مَا كَتَبَ لَهُ مِنَ الرِّزْقِ فَأَجْمِلُوا فِي الطَّلَبِ، خُذُوا مَا حَلَّ وَدَعُوا مَا حَرَّمَ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ نِسْطَاسٍ مَوْلَى كَثِيرِ بْنِ الصَّلْتِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Hurayrah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"O people, richness is not from abundance of goods, but richness is richness of the soul. Allah Almighty will fulfill for His servant what He has written for him of provision, so be graceful in seeking. Take what is lawful and leave what He has forbidden."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اے لوگو ! خوشحالی سامان زیادہ ہونے کی وجہ سے نہیں ہوتی بلکہ اصل خوشحالی نفس کی خوشحالی ہے اور اللہ تعالیٰ بندے کو وہ پورا رزق عطا کرتا ہے ‘ جو اس نے بندے کے لئے طے کیا ہوتا ہے ‘ تو تم رزق کے حصول میں احتیاط سے کام لو وہ چیز حاصل کرو جو حلال ہے اور اسے چھوڑ دو جسے اس نے حرام قرار دیا ہے “۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبید بن نسطاس ہے ‘ جو کثیر بن صلت کا غلام ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں سنا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

6287

Majma al-Zawaid #6287

وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: «قَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَا النَّاسَ، فَقَالَ: "" هَلُمُّوا إِلَيَّ "". فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ، فَجَلَسُوا فَقَالَ: "" هَذَا رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَفَثَ فِي رُوعِي أَنَّهُ لَا تَمُوتُ نَفْسٌ حَتَّى تَسْتَكْمِلَ رِزْقَهَا، وَإِنْ أَبْطَأَ عَلَيْهَا، فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَجْمِلُوا فِي الطَّلَبِ، وَلَا يَحْمِلَنَّكُمُ اسْتِبْطَاءُ الرِّزْقِ أَنْ تَأْخُذُوهُ بِمَعْصِيَةِ اللَّهِ - تَعَالَى -، فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُنَالُ مَا عِنْدَهُ إِلَّا بِطَاعَتِهِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ قُدَامَةُ بْنُ زَائِدَةَ بْنِ قُدَامَةَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ḥudhayfah رضي الله عنه said: The Prophet ﷺ stood, called the people, and they came and sat before him. He then informed them of what Jibrīl عليه السلام had conveyed to him: > **"Come to me. This is the messenger of the Lord of the worlds, Jibrīl. He breathed into my heart that no soul will die until it completes its provision, even if it is delayed for it. So fear Allah and be graceful in seeking, and let not delay in provision drive you to seek it through disobedience of Allah Almighty, for what is with Allah is attained only through obedience to Him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کھڑے ہوئے آپ نے لوگوں کو بلایا اور فرمایا : میری طرف آ جاؤ لوگ آپ کی طرف آ کر بیٹھ گئے آپ نے ارشاد فرمایا : یہ تمام جہانوں کے پروردگار کے قاصد حضرت جبرائیل نے مجھے یہ بتایا ہے کہ کوئی بھی شخص اس وقت تک نہیں مرے گا جب تک وہ اپنا رزق مکمل حاصل نہیں کر لیتا خواہ وہ تاخیر سے اسے ملے تو تم لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور رزق حاصل کرتے ہوئے احتیاط سے کام لو رزق کا تاخیر سے آنا تمہیں اس بات پر مجبور نہ کرے کہ تم اسے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے ہمراہ حاصل کرو کیونکہ اس کے پاس جو چیز موجود ہے وہ صرف اس کی فرمانبرداری کے ذریعے ہی حاصل کی جا سکتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قدامہ بن زائدہ بن قدامہ ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

6288

Majma al-Zawaid #6288

وَعَنْ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ: «اشْتَرَيْتُ مِائَةَ سَهْمٍ مِنْ سِهَامِ خَيْبَرَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" مَا ذِئْبَانِ عَادِيَانِ ظَلَّا فِي غَنَمٍ أَضَاعَهَا رَبُّهَا فِي طَلَبِ الْمُسْلِمِ الْمَالَ وَالشَّرَفَ لِدِينِهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

ʿĀṣim ibn ʿAdī رضي الله عنه said: He had purchased one hundred shares from the shares of Khaybar. When that reached the Prophet ﷺ, he said: > **"Two hungry wolves let loose among sheep neglected by their owner are not more harmful than a Muslim's pursuit of wealth and status to his religion."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : خیبر کے حصوں میں سے ایک سو حصے میں نے خرید لئے نبی اکرم ﷺ کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے ارشاد فرمایا : ’’ دو بھیڑیے جو بکریوں پر حملہ آور ہوں تو ان بکریوں کے مالک کا اتنا نقصان نہیں ہوتا جتنا مال اور شرف کا حصول مسلمان کے دین کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ‘ جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

6289

Majma al-Zawaid #6289

وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «لَا تَعْجَلَنَّ إِلَى شَيْءٍ تَظُنُّ أَنَّكَ إِنِ اسْتَعْجَلْتَ إِلَيْهِ أَنَّكَ مُدْرِكُهُ، وَإِنْ كَانَ اللَّهُ لَمْ يُقَدِّرْ ذَلِكَ، وَلَا تَسْتَأْخِرَنَّ عَنْ شَيْءٍ تَظُنُّ أَنَّكَ إِنِ اسْتَأْخَرْتَ عَنْهُ أَنَّهُ مَدْفُوعٌ عَنْكَ إِنْ كَانَ اللَّهُ قَدَّرَهُ عَلَيْكَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ مُجَاهِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Muʿāwiyah ibn Abī Sufyān رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Do not hasten toward a thing thinking that if you hasten to it you will attain it, if Allah did not decree it for you. And do not hold back from a thing thinking that if you hold back from it it will be averted from you, if Allah has decreed it upon you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ تم کسی ایسی چیز کی طرف جلدی نہ کرو جس کے بارے میں تم یہ گمان کرتے ہو کہ تم نے اگر اس کی طرف جلدی کی ‘ تو تم اس تک پہنچ جاؤ گے اگر وہ چیز اللہ تعالیٰ نے تمہارے مقدر میں نہ لکھی ہو اور نہ ہی تم کسی ایسی چیز کے حوالے سے تاخیر کرو کہ جس کے بارے میں تم یہ گمان رکھتے ہو کہ اگر تم نے اس سے تاخیر کی تو وہ تم سے پرے ہو جائے گی اگر اللہ تعالیٰ نے اسے تمہارے مقدر میں لکھا ہو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن مجاہد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔