Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 12 · Chapter 5

Book of Hunting and Slaughters

Hadith 6169–6208

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

6169

Majma al-Zawaid #6169

عَنْ صُهَيْبٍ قَالَ: «صَنَعْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَعَامًا فَأَتَيْتُهُ، وَهُوَ فِي نَفَرٍ جَالِسٍ، فَقُمْتُ حِيَالَهُ، فَأَوْمَأْتُ إِلَيْهِ فَأَوْمَأَ إِلَيَّ: "" وَهَؤُلَاءِ؟ "". قُلْتُ: لَا. فَسَكَتَ، فَقُمْتُ مَكَانِي فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيَّ أَوْمَأْتُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: "" وَهَؤُلَاءِ؟ "". قُلْتُ: لَا. مَرَّتَيْنِ يَفْعَلُ ذَلِكَ أَوْ ثَلَاثًا، فَقُلْتُ: نَعَمْ، وَهَؤُلَاءِ. وَإِنَّمَا كَانَ شَيْئًا يَسِيرًا صَنَعْتُهُ لَهُ [فَجَاءُوا] مَعَهُ، فَأَكَلُوا حِسْبَةً، قَالَ: وَفَضَلَ مِنْهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ ضُرَيْبَ بْنَ نُفَيْرٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ صُهَيْبٍ.

EnglishUnverified translation

Suhayb (رضي الله عنه) reported that he prepared a small meal for the Messenger of Allah ﷺ while he sat among men, exchanged gestures with him concerning his companions, and at last included them, whereupon all ate to satiety and food remained. > **"And these? And these?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کے لئے کھانا تیار کیا میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ کچھ افراد کے درمیان تشریف فرما تھے میں آپ کے سامنے آ کے کھڑا ہو گیا میں نے آپ کو اشارہ کیا ، تو آپ نے بھی میری طرف اشارہ کیا کہ یہ لوگ بھی ؟ میں نے عرض کی : جی نہیں ، تو نبی اکرم ﷺ خاموش ہو گئے میں کھڑا رہا پھر نبی اکرم ﷺ نے میری طرف دیکھا تو میں نے آپ کو اشارہ کیا آپ نے اشارے سے فرمایا : یہ لوگ بھی ؟ میں نے عرض کی : جی نہیں ! ایسا دو یا شاید تین مرتبہ پھر میں نے کہا : ٹھیک ہے یہ لوگ بھی ( آ جائیں ) میں نے نبی اکرم ﷺ کے لئے تھوڑی سی چیز تیار کی تھی وہ سب حضرات نبی اکرم ﷺ کے ساتھ آ گئے اور ان سب حضرات نے سیر ہو کے کھایا اور پھر بھی اس کھانے میں سے بچ گیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ‘ البتہ ضریب بن نفیر نامی راوی نے حضرت صہیب رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔

6170

Majma al-Zawaid #6170

عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى إِذَا دُعِيَ الرَّجُلُ إِلَى طَعَامٍ أَنْ يَدْعُوَ مَعَهُ أَحَدًا إِلَّا أَنْ يَأْمُرَهُ أَهْلُ الطَّعَامِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ لَيْسَ بِالْمَطْرُوحِ.

EnglishUnverified translation

Samurah ibn Jundub (رضي الله عنه) reported that the Messenger of Allah ﷺ used to forbid an invited man bringing another unless the hosts permit. > **"When a man is invited to food, he must not bring anyone with him unless the people of the food permit him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ اس بات سے منع کیا کرتے تھے جب کسی شخص کو کھانے کی دعوت دی جائے تو وہ کسی اور کو بھی لے جائے البتہ کھانا تیار کرنے والے اگر اس کی اجازت دے دیں تو حکم مختلف ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند مطروح نہیں ہے ۔

6171

Majma al-Zawaid #6171

عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ يُكَنَّى أَبَا شُعَيْبٍ قَالَ: «أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَرَفْتُ فِي وَجْهِهِ الْجُوعَ، فَأَتَيْتُ غُلَامًا لِي قَصَّابًا، فَأَمَرْتُهُ أَنْ يَصْنَعَ طَعَامًا لِخَمْسَةِ رِجَالٍ، ثُمَّ دَعَوْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ خَامِسَ خَمْسَةٍ، وَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ فَلَمَّا بَلَغَ الْبَابَ قَالَ: "" هَذَا تَبِعَنَا، فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ وَإِلَّا رَجَعَ "". فَأَذِنْتُ» لَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Shu'ayb al-Ansari (رضي الله عنه) reported that he perceived hunger in the Prophet's ﷺ face, prepared food for five through his butcher slave, and invited the Prophet ﷺ, who came with four others while an extra man followed them, whereupon the Prophet ﷺ spoke at the door. > **"This man followed us; if you wish, give him permission, otherwise he will return."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی ‘ جن کی کنیت ابوشعیب تھی ‘ وہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا مجھے آپ کے چہرے سے بھوک کا اندازہ ہو گیا میں اپنے قصاب غلام کے پاس آیا میں نے اسے حکم دیا کہ وہ پانچ افراد کے لئے کھانا تیار کرے ‘ پھر میں نے نبی اکرم ﷺ کو دعوت دے دی نبی اکرم ﷺ سمیت پانچ افراد آئے ان کے ساتھ ایک اور فرد بھی آ گیا جب وہ دروازے پر پہنچے تو آپ نے فرمایا : یہ ہمارے ساتھ آ گیا ہے اگر تم چاہو ‘ تو اسے اجازت دے دو ! ورنہ یہ واپس چلا جاتا ہے ‘ تو میں نے اسے اجازت دے دی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6172

Majma al-Zawaid #6172

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ دَخَلَ عَلَى قَوْمٍ لِطَعَامٍ لَمْ يُدْعَ لَهُ دَخَلَ فَاسِقًا، وَأَكَلَ حَرَامًا» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ خَالِدٍ، وَهُوَ مَجْهُولٌ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِهِ أَيْضًا إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "" «مَنْ دَخَلَ عَلَى قَوْمٍ لِطَعَامٍ لَمْ يُدْعَ إِلَيْهِ فَأَكَلَ شَيْئًا أَكَلَ حَرَامًا» "". فَقَطْ.

EnglishUnverified translation

Aishah (رضي الله عنها) reported from the Messenger of Allah ﷺ concerning one who intrudes upon food to which he was not called. > **"Whoever intrudes upon people for food to which he was not invited enters as a transgressor and eats unlawful. Whoever intrudes upon people for food to which he was not invited and eats anything thereof eats unlawful."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جو شخص کسی قوم کے کھانے میں داخل ہوتا ہے حالانکہ اسے بلایا نہ گیا ہو ‘ تو وہ فاسق ہونے کے طور پر اندر آتا ہے اور حرام کھاتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن خالد ہے اور وہ مجہول ہے اور یہ امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسی حوالے سے نقل کی ہے تاہم اس میں ۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ جو شخص کسی قوم کے کھانے میں آتا ہے ‘ جس کی طرف اسے دعوت نہ دی گئی ہو پھر وہ کچھ کھا لیتا ہے ‘ تو وہ حرام کھاتا ہے ‘‘۔

6173

Majma al-Zawaid #6173

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ يَرْفَعُهُ قَالَ: "" «مَنْ جَاءَ إِلَى طَعَامٍ لَمْ يُدْعَ إِلَيْهِ دَخَلَ سَارِقًا، وَأَكَلَ حَرَامًا» "". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ: "" وَأَكَلَ حَرَامًا "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ طَارِقٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar (رضي الله عنهما) reported in marfu' form from the Prophet ﷺ concerning coming to food without invitation. > **"Whoever comes to food to which he was not invited enters as a thief and eats unlawful."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ’’ مرفوع ‘‘ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : ( نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ) ’’ جو شخص کسی ایسے کھانے کی طرف آتا ہے ‘ جس کی اسے دعوت نہ دی گئی ہو ‘ تو وہ چور ہونے کے طور پر اندر آتا ہے اور حرام کھاتا ہے ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں : ’’ اور وہ حرام کھاتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابان بن طارق ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

6174

Majma al-Zawaid #6174

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنَّا فِي الْجَاهِلِيَّةِ نُسَمِّي الْإِمَّعَةَ الَّذِي يَأْتِي الطَّعَامَ وَلَمْ يُدْعَ إِلَيْهِ، إِلَّا إِنَّ الْإِمَّعَةَ فِيكُمُ: الْمُحْقِبُ دِينَهُ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Mas'ud (رضي الله عنه) said that in Jahiliyyah the imma'ah was the intruder upon food, whereas among his contemporaries it is he who mortgages his religion.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : زمانہ جاہلیت میں ہم اس شخص کو ’’ امعہ ‘‘ کا نام دیتے تھے جو ایسے کھانے میں شریک ہوتا تھا جس کی اسے دعوت نہ دی گئی ہو اور تمہارے درمیان امعہ وہ شخص ہوتا ہے ‘ جو اپنے دین کو پس پشت ڈال دیتا ہے ۔

6175

Majma al-Zawaid #6175

وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهُ أَيْضًا: كُنَّا نُسَمِّي الْإِمَّعَةَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ: الَّذِي يُدْعَى إِلَى طَعَامٍ فَيَتْبَعُهُ الرَّجُلُ، وَهُوَ الْيَوْمَ الَّذِي يُحْقِبُ [النَّاسَ] دِينَهُ، وَكُنَّا نُسَمِّي الْعِضَةَ السَّمَرَ، وَهُوَ الْيَوْمَ: قِيلَ وَقَالَ. رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِإِسْنَادَيْنِ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Mas'ud (رضي الله عنه) reported in another wording that the imma'ah was once the follower of an invited man, but today is he who subjects his religion to men, and that what was once called samar of falsehood is today qila wa qala.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں ان سے منقول ہے اس میں یہ بات مذکور ہے ہم زمانہ جاہلیت میں امعہ اسے کہتے تھے کہ جسے کھانے کی دعوت دی گئی ہو اور اس کے ساتھ ایک اور شخص بھی پیچھے چلا جائے اور آج یہ اس شخص کو کہا جاتا ہے ‘ جو لوگوں کے لیے اپنے دین کو پس پشت ڈال دیتا ہے ‘ اور ہم ’’ جھوٹ ‘‘ کو ’’ سمر ‘‘ کہتے تھے اور آج اسے ’’ قیل وقال ‘‘ کہا جاتا ہے ۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہیں اور وہ دونوں ہی ضعیف ہیں ۔

6176

Majma al-Zawaid #6176

عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: «شَهِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِمْلَاكَ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: "" عَلَى الْخَيْرِ وَالْبَرَكَةِ وَالْأُلْفَةِ، وَالطَّائِرِ الْمَيْمُونِ، وَالسَّعَةِ فِي الرِّزْقِ، بَارَكَ اللَّهُ لَكُمْ دَفِّفُوا عَلَى رَأْسِهِ "". فَجِيءَ بِدُفٍّ فَضُرِبَ بِهِ. فَأَقْبَلَتِ الْأَطْبَاقُ عَلَيْهَا فَاكِهَةٌ، وَسُكَّرٌ، فَنُثِرَ عَلَيْهِ، وَكَفَّ النَّاسُ أَيْدِيَهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَا لَكَمَ لَا تَنْتَهِبُونَ؟ "". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْ لَمْ تَنْهَ عَنِ النُّهْبَةِ؟ قَالَ: "" إِنَّمَا نَهَيْتُكُمْ عَنْ نُهْبَةِ الْعَسَاكِرِ، فَأَمَّا الْعُرْسَاتُ فَلَا "". فَحَادَثَهُمْ وَحَادَثُوهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَازِمٌ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ عَنْ لُمَازَةَ، وَلَيْسَ ابْنَ زَبَّارٍ؛ هَذَا مُتَأَخِّرٌ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ أَتَمَّ مِنْ هَذَا بِإِسْنَادٍ فِيهِ بِشْرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَهُوَ وَضَّاعٌ، وَهُوَ غَيْرُ هَذَا الْإِسْنَادِ.

EnglishUnverified translation

Mu'adh ibn Jabal (رضي الله عنه) reported that the Messenger of Allah ﷺ attended the marriage of a Companion, supplicated for him, ordered beating the duff at his head, and addressed the people when trays of fruit and sugar were brought and they withheld their hands. > **"Upon goodness and blessing and affection, and auspicious fortune, and expansiveness in provision. May Allah bless you. Beat the duff at his head. What is with you that you do not plunder? I only forbade you the plunder of armies; as for weddings, there is no prohibition."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ اپنے اصحاب میں سے ایک صاحب کی شادی میں شریک ہوئے تو آپ نے دعا دی : بھلائی برکت الفت ہو خوش نصیبی آئے رزق میں گنجائش نصیب ہو اللہ تعالیٰ تم لوگوں کو برکت نصیب کرے ! ( پھر آپ نے فرمایا : ) تم لوگ اس کے سرہانے دف بجاؤ پھر ایک دف لائی گئی اور اس کے سرہانے بجائی گئی اسی دوران تھال آئے جس میں پھل اور مٹھائی موجود تھے وہ آپ کے سامنے رکھے گئے لوگوں نے اپنے ہاتھ ان کی طرف بڑھائے تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : کیا وجہ تم لوٹتے کیوں نہیں ہو ؟ لوگوں نے عرض کی : کیا آپ نے لوٹنے سے منع نہیں کیا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : میں نے تمہیں لشکروں میں لوٹنے سے منع فرمایا ہے جہاں تک شادی کا تعلق ہے ‘ تو وہ ( ممنوع ) نہیں ہے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے لوگوں کے ساتھ اور لوگوں نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ چھینا جھپٹی شروع کر دی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے بنو ہاشم کے غلام حازم نے اسے لمازہ سے نقل کیا ہے وہ ابن زبار نہیں ہے یہ بعد کے زمانے کا ہے میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس سے زیادہ مکمل طور پر ایسی سند کے ساتھ نقل کی ہے ‘ جس میں ایک راوی بشر بن ابراہیم ہے اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے اور وہ سند اس سند کے علاوہ ہے ۔

6177

Majma al-Zawaid #6177

وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: «كَانَ يَنْهَى عَنِ النُّهْبَةِ فِي الْعُرْسِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُمْرَانَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Mas'ud (رضي الله عنه) is reported to have forbidden snatching and plundering at the wedding feast.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ شادی کے موقع پر لوٹنے سے منع کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن حمران ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

6178

Majma al-Zawaid #6178

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «طَعَامُ يَوْمٍ فِي الْعُرْسِ سُنَّةٌ، وَطَعَامُ يَوْمَيْنِ فَضْلٌ، وَطَعَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ رِيَاءٌ وَسُمْعَةٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas (رضي الله عنهما) reported from the Messenger of Allah ﷺ concerning feeding on the days of the wedding. > **"Food of one day at the wedding is Sunnah, food of two days is merit, and food of three days is show and seeking repute."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ شادی کے موقع پر ایک دن کھانا کھلانا سنت ہے دو دن کھلانا فضیلت رکھتا ہے اور تین دن کھلانا ریاکاری اور شہرت کا حصول ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ عرزمی ہے اور وہ متروک ہے ۔

6179

Majma al-Zawaid #6179

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: الْوَلِيمَةُ أَوَّلَ يَوْمٍ حَقٌّ، وَالثَّانِيَةُ فَضْلٌ، وَالثَّالِثَةُ رِيَاءٌ وَسُمْعَةٌ، وَمَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Mas'ud (رضي الله عنه) said that the walimah on the first day is due, on the second is merit, and on the third is show and repute, and Allah will expose him who seeks repute.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : پہلے دن ولیمہ حق ہے دوسرے دن فضیلت ہے ( یا اضافی ہے ) اور تیسرے دن ریاء کاری اور شہرت ہے اور جو شخص شہرت چاہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی شہرت کو ظاہر کر دیتا ہے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے ‘ جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔

6180

Majma al-Zawaid #6180

عَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «أَنَّ حَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ الْأَكْبَرَ حِينَ وُلِدَ أَرَادَتْ فَاطِمَةُ أَنْ تَعِقَّ عَنْهُ بِكَبْشَيْنِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " لَا تَعِقِّي عَنْهُ، وَلَكِنِ احْلِقِي رَأْسَهُ، ثُمَّ تَصَدَّقِي بِوَزْنِهِ مِنَ الْوَرِقِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ". ثُمَّ وَلَدَتْ حُسَيْنًا بَعْدَ ذَلِكَ فَصَنَعَتْ بِهِ مِثْلَ ذَلِكَ».

EnglishUnverified translation

Abu Rafi', freedman of the Messenger of Allah ﷺ (رضي الله عنه), reported that when al-Hasan ibn Ali (رضي الله عنهما) was born, Fatimah (رضي الله عنها) intended 'aqiqah with two rams, whereupon the Messenger of Allah ﷺ directed her otherwise, and she did the like for al-Husayn thereafter. > **"Do not make 'aqiqah for him, but shave his head, then give in charity its weight in silver in the path of Allah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ ‘ جو نبی اکرم ﷺ کے غلام ہیں ‘ وہ بیان کرتے ہیں : حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما جب پیدا ہوئے تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے ان کے عقیقے میں دونبے قربان کرنے کا ارادہ کیا ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اس کا عقیقہ نہ کرو بلکہ تم اس کا سر مونڈ کر اس کے بالوں کے وزن جتنی چاندی اللہ کی راہ میں صدقہ کرو ‘ پھر جب ان کے بعد حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے تو پھر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے ایسا ہی کیا ۔

6181

Majma al-Zawaid #6181

وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: «لَمَّا وَلَدَتْ فَاطِمَةُ حَسَنًا قَالَتْ: أَلَا أَعِقُّ عَنِ ابْنِي بِدَمٍ؟ قَالَ: "" لَا، وَلَكِنِ احْلِقِي رَأْسَهُ، ثُمَّ تَصَدَّقِي بِوَزْنِ شَعْرِهِ فِضَّةً عَلَى الْمَسَاكِينِ وَالْأَوْقَاصِ». وَكَانَ الْأَوْقَاصُ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُحْتَاجِينَ فِي الصُّفَّةِ، أَوْ فِي الْمَسْجِدِ. فَذَكَرَهُ نَحْوَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Rafi' (رضي الله عنه) reported in another wording that Fatimah (رضي الله عنها) asked about 'aqiqah with blood for al-Hasan (رضي الله عنه), and the Prophet ﷺ directed her to shaving and charity, the Awqas being needy Companions of Suffah. > **"No, but shave his head, then give in charity the weight of his hair in silver upon the poor and the Awqas."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک روایت مذکور ہے وہ بیان کرتے ہیں : جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کو جنم دیا تھا تو انہوں نے عرض کی : کیا میں اپنے بیٹے کی طرف سے ایک جانور کی قربانی کے ذریعے عقیقہ نہ کروں ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جی نہیں ! بلکہ تم اس کا سر مونڈ کر اس کے بالوں کے وزن جتنی چاندی غریبوں اور اوقاص کو صدقہ کر دو ( راوی بیان کرتے ہیں : ) اوقاص سے مراد نبی اکرم ﷺ سے تعلق رکھنے والے وہ لوگ تھے جو محتاج تھے اور وہ صفہ کے چبوترے یا مسجد میں رہا کرتے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور یہ حدیث حسن ہے ۔

6182

Majma al-Zawaid #6182

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «أَمَرَ بِرَأْسِ الْحَسَنِ، وَالْحُسَيْنِ يَوْمَ سَابِعِهِمَا فَحُلِقَ، ثُمَّ تَصَدَّقَ بِوَزْنِهِ فِضَّةً، وَلَمْ يَجِدْ ذِبْحًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik (رضي الله عنه) reported that the Messenger of Allah ﷺ ordered the heads of al-Hasan and al-Husayn (رضي الله عنهما) shaved on their seventh day, silver given equal to the weight, as he found no animal to slaughter.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ ( کی پیدائش پر ) نبی اکرم ﷺ کے حکم کے تحت ان کا سر مونڈ دیا گیا اور پھر ان کے ( بالوں ) کے وزن جتنی چاندی صدقہ کر دی گئی نبی اکرم ﷺ کو ذبح کرنے کے لئے ( کوئی جانور ) نہیں ملا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اور امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی کی معجم کبیر کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی سند حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6183

Majma al-Zawaid #6183

وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي ضَمْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنِ الْعَقِيقَةِ؟ قَالَ: " لَا أُحِبُّ الْعُقُوقَ ". كَأَنَّهُ كَرِهَ الِاسْمَ، وَقَالَ: " مَنْ وُلِدَ لَهُ فَأَحَبَّ أَنْ يَنْسُكَ عَنْ وَلَدِهِ فَلْيَفْعَلْ».

EnglishUnverified translation

A man of Banu Damrah from his father (رضي الله عنه) reported that the Messenger of Allah ﷺ was asked about 'aqiqah and expressed dislike of the term 'uquq, then gave permission for sacrifice. > **"I do not love 'uquq. Whoever has a child born to him and wishes to sacrifice on behalf of his child, let him do so."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

بنوضمرہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ۔ نبی اکرم ﷺ سے عقیقہ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : میں عقوق ( نافرمانی ) کو پسند نہیں کرتا ہوں ۔ ( راوی کہتے ہیں : ) گویا کہ نبی اکرم ﷺ نے اس لفظ کو ناپسند کیا آپ نے ارشاد فرمایا : جس کا بچہ پیدا ہو اگر وہ اپنے بچے کی طرف سے قربانی کرنے کو پسند کرے تو وہ کر لے ۔

6184

Majma al-Zawaid #6184

وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ أَبِيهِ، أَوْ [عَنْ] عَمِّهِ. رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

The same Damri report is transmitted in another wording through his father or through his uncle.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں راوی نے اپنے والد یا شاید اپنے چچا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ۔ یہ تمام روایات امام احمد نے نقل کی ہیں ان میں ایک راوی ایسا ہے ‘ جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6185

Majma al-Zawaid #6185

وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْعَقِيقَةِ قَالَ: "" «مَنْ وُلِدَ لَهُ فَأَحَبَّ أَنْ يَنْسُكَ عَنْهُ فَلْيَفْعَلْ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Umm Salamah (رضي الله عنها) reported from the Prophet ﷺ concerning 'aqiqah and leaving it to desire. > **"Whoever has a child born to him and wishes to sacrifice on his behalf, let him do so."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے عقیقہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتی ہیں آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص کا بچہ پیدا ہو وہ اگر اس کی طرف سے قربانی کرنے کو پسند کرتا ہو ‘ تو ایسا کر لے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

6186

Majma al-Zawaid #6186

وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «الْعَقِيقَةُ حَقٌّ عَلَى الْغُلَامِ شَاتَانِ مُكَافَأَتَانِ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةٌ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُحْتَجٌّ بِهِمْ.

EnglishUnverified translation

Asma bint Yazid (رضي الله عنها) reported from the Prophet ﷺ concerning the due 'aqiqah for male and female. > **"'Aqiqah is due upon the boy: two equal sheep, and upon the girl: one sheep."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ’’ عقیقہ حق ہے ، جس میں لڑکے کی طرف سے دو برابر کی بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری ذبح کی جائے گی ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے راویوں سے استدلال کیا گیا ہے ۔

6187

Majma al-Zawaid #6187

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَقَّ عَنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir ibn Abdullah (رضي الله عنهما) reported that the Messenger of Allah ﷺ performed 'aqiqah for al-Hasan and al-Husayn (رضي الله عنهما).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا عقیقہ کروایا تھا ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

6188

Majma al-Zawaid #6188

وَعَنْ أَنَسٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَقَّ عَنِ الْحَسَنِ، وَالْحُسَيْنِ بِكَبْشَيْنِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Anas (رضي الله عنه) reported that the Messenger of Allah ﷺ performed 'aqiqah for al-Hasan and al-Husayn with two rams.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ ( دونوں میں سے ہر ایک ) کے عقیقہ میں دو دنبے ذبح کروائے تھے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

6189

Majma al-Zawaid #6189

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: يُعَقُّ عَنِ الْغُلَامِ شَاتَانِ مُكَافَأَتَانِ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةٌ. قَالَتْ عَائِشَةُ: «فَعَقَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ شَاتَيْنِ شَاتَيْنِ يَوْمَ السَّابِعِ، وَأَمَرَ أَنْ يُمَاطَ عَنْ رَأْسِهِ الْأَذَى، وَقَالَ: "" اذْبَحُوا عَلَى اسْمِهِ، وَقُولُوا: بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُ أَكْبَرُ [اللَّهُمَّ] مِنْكَ وَلَكَ هَذِهِ عَقِيقَةُ فُلَانٍ». قَالَ: وَكَانُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ تُؤْخَذُ قُطْنَةٌ فَتُجْعَلُ فِي دَمِ الْعَقِيقَةِ، ثُمَّ تُوضَعُ عَلَى رَأْسِهِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُجْعَلُوا مَكَانَ الدَّمِ خَلُوقًا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ أَبِي يَعْلَى: إِسْحَاقَ، فَإِنِّي لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Aishah (رضي الله عنها) stated the rule of 'aqiqah and reported that the Messenger of Allah ﷺ sacrificed two sheep each for al-Hasan and al-Husayn on the seventh day, ordered removal of harm from the head, instructed what to say at slaughter, and replaced the Jahili practice of blood with khaluq perfume. > **"Slaughter upon his name and say: In the name of Allah, Allah is Greatest. O Allah, from You and to You, this is the 'aqiqah of so-and-so."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں لڑکے کے عقیقے میں دو برابر کی بکریاں اور لڑکی کے عقیقے میں ایک بکری ذبح کی جائے گی ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں نبی اکرم ﷺ نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے عقیقے میں ( ان کے پیدائش کے ) ساتویں دن دو ‘ دو بکریاں قربان کروائی تھیں آپ نے یہ حکم دیا تھا ان کے سر سے بالوں کو صاف کر دیا گیا تھا آپ نے فرمایا : اس کے نام پر ذبح کرو اور یہ کہو : اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے : اے اللہ ! یہ تیری طرف سے ( ملا ) ہے اور تیرے لئے ہے اور یہ فلاں کا عقیقہ ہے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : زمانہ جاہلیت میں لوگ روئی کا ٹکڑا لے کر اسے عقیقہ ( کے جانور ) کے خون میں ڈال کر پھر بچے کے سر پر رکھ دیتے تھے نبی اکرم ﷺ نے حکم دیا خون کی جگہ خلوق ( نام کی خوشبو لگا دی جائے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ‘ صرف امام ابویعلیٰ کے استاد اسحاق کا معاملہ مختلف ہے میں ان سے واقف نہیں ہوں ۔

6190

Majma al-Zawaid #6190

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «إِنَّ الْيَهُودَ تَعِقُّ عَنِ الْغُلَامِ كَبْشًا، وَلَا تَعِقُّ عَنِ الْجَارِيَةِ أَوْ تَذْبَحُ - الشَّكُّ مِنْهُ أَوْ مِنْ أَبِيهِ - فَعِقُّوا أَوِ اذْبَحُوا عَنِ الْغُلَامِ كَبْشَيْنِ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ كَبْشًا» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي حَفْصٍ الشَّاعِرِ، عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah (رضي الله عنه) reported from the Messenger of Allah ﷺ concerning the practice of the Jews and the command to differ from them. > **"The Jews make 'aqiqah for the boy with one ram and make no 'aqiqah for the girl. So make 'aqiqah — or slaughter — for the boy with two rams, and for the girl with one ram."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ یہودی ‘ لڑکے کے عقیقے میں ایک دنبہ قربان کرتے ہیں اور لڑکی کے عقیقے میں کچھ بھی قربان نہیں کرتے ہیں ۔ ( یہاں ایک لفظ کے بارے راوی کو ہے یا یہ شک راوی کو ہے یا اس کے والد کو ہے ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ) تم تو لوگ لڑکے کی طرف سے دو دنبے ذبح کرو اور لڑکی کی طرف سے ایک دنبہ ذبح کرو ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے ابوحفص شاعر کی اپنے والد سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

6191

Majma al-Zawaid #6191

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَعَ الْغُلَامِ عَقِيقَةٌ فَأَهْرِيقُوا عَنْهُ دَمًا، وَأَمِيطُوا عَنْهُ الْأَذَى» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah (رضي الله عنه) reported from the Prophet ﷺ concerning the newborn boy. > **"With the boy is an 'aqiqah, so shed blood on his behalf and remove harm from him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ بچے کا عقیقہ ہو گا تم اس کی طرف سے خون بہاؤ اور اس سے گندگی ( یعنی بالوں کو ) دور کر دو ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6192

Majma al-Zawaid #6192

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: "" «لِلْغُلَامِ عَقِيقَتَانِ وَلِلْجَارِيَةِ عَقِيقَةٌ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas (رضي الله عنهما) reported from the Prophet ﷺ concerning the number of sacrifices. > **"For the boy are two 'aqiqahs and for the girl is one 'aqiqah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ لڑکے کے دو عقیقے ہوں گے ( یعنی اس کے عقیقے میں دو جانور قربان کیے جائیں گے ) اور لڑکی کا ایک عقیقہ ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمران بن عیینہ ہے ‘ جسے یحیی بن معین اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

6193

Majma al-Zawaid #6193

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: "" «إِذَا كَانَ يَوْمُ سَابِعِهِ فَأَهْرِيقُوا عَنْهُ دَمًا، وَأَمِيطُوا عَنْهُ الْأَذَى وَسَمُّوهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar (رضي الله عنهما) reported from the Prophet ﷺ concerning the seventh day of the child. > **"When it is his seventh day, shed blood on his behalf, remove harm from him, and name him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ جب بچے کی پیدائش کا ساتواں دن ہو ‘ تو اس کی طرف سے جانور قربان کرو اور اس سے تکلیف دہ چیز ( یعنی سر کے بالوں ) کو دور کر دو اور اس کا نام تجویز کرو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

6194

Majma al-Zawaid #6194

وَعَنْ بُرَيْدَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «كُلُّ مَوْلُودٍ مُرْتَهَنٌ بِعَقِيقَتِهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ حَيَّانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Buraydah (رضي الله عنه) reported from the Prophet ﷺ concerning the newborn. > **"Every newborn is pledged by his 'aqiqah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بریده رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ ہر نیا پیدا ہونے والا بچہ ‘ اپنے عقیقہ کے عوض میں رہن رکھا گیا ہوتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح بن حیان ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

6195

Majma al-Zawaid #6195

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ وُلِدَ لَهُ غُلَامٌ فَلْيَعِقَّ عَنْهُ مِنَ الْإِبِلِ، وَالْبَقَرِ، وَالْغَنَمِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعَ، وَهُوَ كَذَّابٌ.

EnglishUnverified translation

Anas (رضي الله عنه) reported from the Messenger of Allah ﷺ concerning the kinds of animals for 'aqiqah. > **"Whoever has a boy born to him, let him make 'aqiqah for him from camels, cattle, and sheep."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جس شخص کا بیٹا پیدا ہو وہ اس کے عقیقے میں اونٹ یا گائے یا بکری قربان کرے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسعدہ بن یسع ہے اور وہ کذاب ہے ۔

6196

Majma al-Zawaid #6196

وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «فِي الْإِبِلِ فَرَعٌ، وَفِي الْغَنَمِ فَرَعٌ، وَيُعَقُّ عَنِ الْغُلَامِ، وَلَا يُمَسُّ رَأْسُهُ بِدَمٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَقَدْ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ: عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ، وَلَمْ يَقُلْ عَنْ أَبِيهِ، وَهُنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، فَاللَّهُ أَعْلَمُ.

EnglishUnverified translation

Yazid ibn Abdullah al-Muzani from his father (رضي الله عنهما) reported from the Messenger of Allah ﷺ concerning fara' and 'aqiqah. > **"In camels is a fara', and in sheep is a fara', and 'aqiqah is made for the boy, but his head is not to be touched with blood."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یزید بن عبداللہ مزنی اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ اونٹ میں فرع ہو گا بکری میں فرع ہو گا لڑکے کی طرف سے عقیقہ کیا جائے گا ‘ البتہ اس پر خون نہیں لگایا جائے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔ یہ روایت امام ابن ماجہ نے یزید بن عبداللہ مزنی کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ انہوں نے یہ نہیں کہا : ان کے والد سے منقول ہے جبکہ یہاں یہ ذکر ہوا ہے کہ عبداللہ کے حوالے سے ان کے والد سے مذکور ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔

6197

Majma al-Zawaid #6197

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: «عَقَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -[عَنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ] بِكَبْشَيْنِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas (رضي الله عنه) reported that the Messenger of Allah ﷺ made 'aqiqah for al-Hasan and al-Husayn (رضي الله عنهما) with two rams.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے عقیقے میں دو دو دنبے ( قربان کیے تھے ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6198

Majma al-Zawaid #6198

وَعَنْ عَلِيٍّ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَقَّ عَنِ الْحَسَنِ، وَالْحُسَيْنِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Ali (رضي الله عنه) reported that the Messenger of Allah ﷺ performed 'aqiqah for al-Hasan and al-Husayn (رضي الله عنهما).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حسن اور حسین کا عقیقہ کروایا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

6199

Majma al-Zawaid #6199

وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: «عَقَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْحَسَنِ، وَالْحُسَيْنِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Buraydah (رضي الله عنه) reported that the Messenger of Allah ﷺ performed 'aqiqah for al-Hasan and al-Husayn (رضي الله عنهما).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا عقیقہ کروایا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6200

Majma al-Zawaid #6200

وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «عَقَّ عَنِ الْحَسَنِ، وَالْحُسَيْنِ وَخَتَنَهُمَا لِسَبْعَةِ أَيَّامٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارِ الْخِتَانِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ لِينٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir (رضي الله عنه) reported that the Messenger of Allah ﷺ performed 'aqiqah for al-Hasan and al-Husayn and had them circumcised at seven days.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا عقیقہ کروایا تھا اور ساتویں دن ان کے عقیقے کروائے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ‘ جس میں صرف ختنہ کرنے کا ذکر ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوسری ہے ‘ جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں کمزوری پائی جاتی ہے ۔

6201

Majma al-Zawaid #6201

وَعَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ كَانَ يَعِقُّ عَنْ بَنِيهِ الْجَزُورَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Qatadah (رحمه الله) reported that Anas ibn Malik (رضي الله عنه) used to perform 'aqiqah for his sons with a jazur camel.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

قتادہ بیان کرتے ہیں : حضرت انس رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹوں کا ‘ اونٹ قربان کر کے ‘ عقیقہ کیا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6202

Majma al-Zawaid #6202

عَنْ بُرَيْدَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «الْعَقِيقَةُ [تُذْبَحُ] لِسَبْعٍ، أَوْ أَرْبَعَ عَشْرَةَ، أَوْ إِحْدَى وَعِشْرِينَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِكَثْرَةِ غَلَطِهِ وَوَهْمِهِ.

EnglishUnverified translation

Buraydah (رضي الله عنه) reported from the Prophet ﷺ concerning the days of slaughter for 'aqiqah. > **"'Aqiqah is slaughtered on the seventh, or the fourteenth, or the twenty-first."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ عقیقہ ( کا جانور ) ساتویں دن ذبح کیا جائے یا چودھویں دن کیا جائے یا اکیسویں دن کیا جائے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ اپنی غلطیوں اور وہم کی کثرت کی وجہ سے ضعیف ہے ۔

6203

Majma al-Zawaid #6203

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «عَقَّ عَنْ نَفْسِهِ بَعْدَمَا بُعِثَ نَبِيًّا». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْهَيْثَمَ بْنَ جَمِيلٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ أَحْمَدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْخَيَّاطُ الْمَقْدِسِيُّ لَيْسَ هُوَ فِي الْمِيزَانِ.

EnglishUnverified translation

Anas (رضي الله عنه) reported that the Prophet ﷺ performed 'aqiqah for himself after he was sent as a Prophet.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اپنے نبی ہونے کے طور پر مبعوث ہونے کے بعد اپنا عقیقہ کیا تھا ۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ہیثم بن جمیل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے امام طبرانی کے استاد احمد بن مسعود خیاط مقدسی کا ذکر ’’ میزان ‘‘ میں نہیں ہے ۔

6204

Majma al-Zawaid #6204

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَبْعَةٌ مِنَ السُّنَّةِ فِي الصَّبِيِّ يَوْمَ السَّابِعِ: يُسَمَّى، وَيُخْتَنُ، وَيُمَاطُ عَنْهُ الْأَذَى، وَتُثْقَبُ أُذُنُهُ، وَيُعَقُّ عَنْهُ، وَيُحْلَقُ رَأْسُهُ، وَيُلَطَّخُ بِدَمِ عَقِيقَتِهِ، وَيُتَصَدَّقُ بِوَزْنِ شَعْرِهِ فِي رَأْسِهِ ذَهَبًا، أَوْ فِضَّةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Abbas (رضي الله عنهما) said there are seven matters of Sunnah for the boy on the seventh day: naming, circumcision, removal of harm, piercing the ear, 'aqiqah, shaving the head, smearing with the blood of his 'aqiqah, and charity of gold or silver equal to the weight of the hair of his head.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : بچے کے بارے میں ساتویں دن سات چیزیں سنت ہیں : اس کا نام رکھا جائے اس کا ختنہ کیا جائے اس سے بال صاف کیے جائیں گے اس کے کان میں سوراخ کیا جائے ‘ اس کا عقیقہ کیا جائے ‘ اس کا سر مونڈ دیا جائے اور اسے عقیقہ ( کے جانور ) کا خون لگا دیا جائے اور اس کے سر کے بالوں کے وزن جتنا سونا یا چاندی صدقہ کی جائے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

6205

Majma al-Zawaid #6205

وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: «أَمَّا حَسَنٌ، وَحُسَيْنٌ، وَمُحْسِنٌ، فَإِنَّمَا سَمَّاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَقَّ عَنْهُمْ، وَحَلَقَ رُءُوسَهُمْ، وَتَصَدَّقَ بِوَزْنِهَا، وَأَمَرَ بِهِمْ فَسُرُّوا، وَخُتِنُوا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Ali ibn Abi Talib (رضي الله عنه) reported that the Messenger of Allah ﷺ himself named Hasan, Husayn, and Muhsin, performed 'aqiqah for them, had their heads shaved, gave charity equal to the weight, and commanded concerning them so they were made cheerful and circumcised.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ، حسن ، حسین اور محسن ‘ ان کے نام نبی اکرم ﷺ نے رکھے تھے ان کے عقیقے کروائے تھے ان کے سر مونڈوائے تھے اور ان کے ( بالوں کے ) وزن جتنی چیز صدقہ کی تھی نبی اکرم ﷺ نے ان کے بارے میں حکم دیا تھا تو ان کو لے جا کر کے ختنہ کر دیا گیا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

6206

Majma al-Zawaid #6206

عَنْ حُسَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ وُلِدَ لَهُ وَلَدٌ، فَأَذَّنَ فِي أُذُنِهِ الْيُمْنَى، وَأَقَامَ فِي أُذُنِهِ الْيُسْرَى لَمْ تَضُرَّهُ أُمُّ الصِّبْيَانِ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ الْغِفَارِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Husayn (رضي الله عنه) reported from the Messenger of Allah ﷺ concerning adhan in the right ear and iqamah in the left for protection from Umm al-Sibyan. > **"Whoever has a child born to him, then calls the adhan in his right ear and the iqamah in his left ear, Umm al-Sibyan will not harm him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جس شخص کا بچہ پیدا ہو ‘ تو وہ اس کے دائیں کان میں اذان دے اور بائیں کان میں اقامت کہے ‘ تو ام صبیان اس بچے کو نقصان نہیں پہنچائے گی ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم غفاری ہے اور وہ متروک ہے ۔

6207

Majma al-Zawaid #6207

وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «أَذَّنَ فِي أُذُنِ الْحُسَيْنِ، وَالْحَسَنِ حِينَ وُلِدَا وَأَمَرَ بِهِ». قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا الْأَذَانَ فِي أُذُنِ الْحُسَيْنِ، وَالْأَمْرَ بِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.

EnglishUnverified translation

Abu Rafi' (رضي الله عنه) reported that the Prophet ﷺ called the adhan in the ears of al-Hasan and al-Husayn (رضي الله عنهما) when they were born and commanded it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی پیدائش پر ان کے کانوں میں اذان دی تھی اور اس بارے میں حکم بھی دیا تھا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے کان میں اذان دینے کا یا اس کے بارے میں حکم دینے کا ذکر نہیں کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حماد بن شعیب ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔

6208

Majma al-Zawaid #6208

عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: دُعِيَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ إِلَى خِتَانٍ فَأَبَى [أَنْ يُجِيبَ]، فَقِيلَ لَهُ، فَقَالَ: إِنَّا كُنَّا لَا نَأْتِي الْخِتَانَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَلَا نُدْعَى لَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.

EnglishUnverified translation

Al-Hasan (رحمه الله) reported that Uthman ibn Abi al-'As (رضي الله عنه) was invited to a circumcision feast and refused to attend, explaining the practice in the time of the Messenger of Allah ﷺ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حسن بیان کرتے ہیں : حضرت عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کو ختنہ کے موقع پر کی جانے والی دعوت میں بلایا گیا تو انہوں نے جانے سے انکار کر دیا ان سے کہا گیا تو انہوں نے فرمایا : نبی اکرم ﷺ کے زمانہ اقدس میں نہ تو ہم ختنے کی دعوت میں جایا کرتے تھے اور نہ ہی ہمیں اس کے لئے بلایا جاتا تھا ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔