Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 10 · Chapter 7

Book of Hajj

Hadith 5488–5527

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

5488

Majma al-Zawaid #5488

وَعَنْ أَنَسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْحَجَرُ الْأَسْوَدُ مِنْ حِجَارَةِ الْجَنَّةِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports from the Messenger of Allah ﷺ that the Black Stone is among the stones of Paradise. > **"The Black Stone is among the stones of Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ حجر اسود جنت کے پتھروں میں سے ایک ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ابراہیم عبدی ہے ‘ جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

5489

Majma al-Zawaid #5489

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَبْعَثُ اللَّهُ الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَهُمَا عَيْنَانِ وَلِسَانٌ وَشَفَتَانِ، يَشْهَدَانِ لِمَنِ اسْتَلَمَهُمَا بِالْوَفَاءِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيِّ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ غَسَّانَ، وَكِلَاهُمَا لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports the Messenger of Allah ﷺ declaring that Allah shall raise the Black Stone and the Yemeni Corner on the Day of Resurrection with two eyes, a tongue and two lips, testifying for whoever touched them faithfully. > **"Allah shall raise the Black Stone and the Yemeni Corner on the Day of Resurrection, having two eyes, a tongue and two lips, testifying for whoever touched them faithfully."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ حجر اسود اور رکن یمانی کو اٹھائے گا ان دونوں کی دو آنکھیں ہوں گی ایک زبان ہو گی دو ہونٹ ہوں گے یہ دونوں اس شخص کے حق میں گواہی دیں گے جس نے مکمل طور پر ان کا استلام کیا ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں بکر بن محمد قرشی کے حوالے سے حارث بن عنسان کے حوالے سے نقل کی ہے ان دونوں راویوں سے میں واقف نہیں ہوں ۔

5490

Majma al-Zawaid #5490

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْحَجَرُ الْأَسْوَدُ مِنْ حِجَارَةِ الْجَنَّةِ، وَمَا فِي الْأَرْضِ مِنَ الْجَنَّةِ غَيْرُهُ، وَكَانَ أَبْيَضَ كَالْمَهَا، وَلَوْلَا مَا مَسَّهُ مِنْ رِجْسِ الْجَاهِلِيَّةِ مَا مَسَّهُ ذُو عَاهَةٍ إِلَّا بَرَأَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports from the Prophet ﷺ that the Black Stone is from the stones of Paradise with nothing else on earth from Paradise besides it, that it was white as a wild cow, and that were it not for contact with the filth of Jahiliyya no afflicted person touching it would fail to be healed. > **"The Black Stone is from the stones of Paradise, and there is nothing on earth from Paradise besides it. It was white as a wild cow, and were it not for what touched it of the filth of Jahiliyya, no afflicted person touching it would fail to be healed."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ حجر اسود جنت کا پتھر ہے اور زمین میں اس کے علاوہ اور کوئی چیز جنت کی نہیں ہے یہ بالکل سفید تھا اگر اسے جاہلیت کی گندگی نے نہ چھوا ہوتا ‘ تو اسے جو بھی بیمار شخص چھوتا وہ تندرست ہو جاتا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

5491

Majma al-Zawaid #5491

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْلَا مَا طَبَعَ الرُّكْنَ مِنْ أَنْجَاسِ الْجَاهِلِيَّةِ وَأَرْجَاسِهَا وَأَيْدِي الظَّلَمَةِ وَالْأَثَمَةِ ; لَاسْتَشْفَى بِهِ مَنْ كَانَ بِهِ دَاءٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمْ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports the Messenger of Allah ﷺ declaring that were it not for contamination of the Corner by the impurities and filth of Jahiliyya and the hands of oppressors and sinners, every diseased person would seek healing through it. > **"Were it not for what has affected the Corner of the impurities of Jahiliyya and its filth, and the hands of oppressors and sinners, whoever suffers disease would seek healing through it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ اگر زمانہ جاہلیت کی گندگی اور ناپاکیوں نے حجر اسود کو نہ چھوا ہوتا اور ظالموں کے اور گناہگاروں کے ہاتھوں نے نہ چھوا ہوتا تو اس کے ذریعے ہر وہ شخص شفاء حاصل کر لیتا جسے کوئی بیماری لاحق ہوتی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ہے میں نے ان کے حالات بیان کرتے ہوئے کسی کو نہیں پایا ہے ۔

5492

Majma al-Zawaid #5492

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «لَوْلَا مَا طَبَعَ الرُّكْنَ مِنْ أَنْجَاسِ الْجَاهِلِيَّةِ وَأَرْجَاسِهَا، وَأَيْدِي الظَّلَمَةِ وَالْأَثَمَةِ ; لَاسْتَشْفَى بِهِ مَنْ كَانَ بِهِ عَاهَةٌ وَلَأُلْفِيَ الْيَوْمَ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ خَلَقَهُ اللَّهُ، وَإِنَّمَا غَيَّرَهُ بِالسَّوَادِ ; لِئَلَّا يَنْظُرَ أَهْلُ النَّارِ إِلَى زِينَةِ الْجَنَّةِ وَلَيَصِيرَنَّ إِلَيْهَا، وَإِنَّهَا لَيَاقُوتَةٌ مِنْ يَاقُوتِ الْجَنَّةِ، وَضَعَهُ اللَّهُ حِينَ أَنْزَلَ آدَمَ فِي مَوْضِعِ الْكَعْبَةِ (قَبْلَ أَنْ تَكُونَ الْكَعْبَةُ)، وَالْأَرْضُ يَوْمَئِذٍ طَاهِرَةٌ، وَلَمْ يُعْمَلْ فِيهَا شَيْءٌ مِنَ الْمَعَاصِي، وَلَيْسَ لَهَا أَهْلٌ يُنَجِّسُونَهَا، فَوُضِعَ لَهُ صَفٌّ مِنَ الْمَلَائِكَةِ عَلَى أَطْرَافِ الْحَرَمِ يَحْرُسُونَهُ مِنْ سُكَّانِ الْأَرْضِ وَسُكَّانُهَا يَوْمَئِذٍ الْجِنُّ لَا يَنْبَغِي لَهُمْ أَنْ يَنْظُرُوا إِلَيْهِ ; لِأَنَّهُ شَيْءٌ مِنَ الْجَنَّةِ، وَمَنْ نَظَرَ إِلَى شَيْءٍ مِنَ الْجَنَّةِ دَخَلَهَا فَلَيْسَ يَنْبَغِي أَنْ يَنْظُرَ إِلَيْهَا إِلَّا مَنْ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ وَالْمَلَائِكَةُ يَذُودُونَهُمْ عَنْهُ، وَهُمْ وُقُوفٌ عَلَى أَطْرَافِ الْحَرَمِ يَقْذِفُونَ بِهِ مِنْ كُلِّ جَانِبٍ، وَلِذَلِكَ سُمِّيَ الْحَرَمَ ; لِأَنَّهُمْ يَحُلُّونَ فِيمَا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَلَا لَهُ ذِكْرٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports the Prophet ﷺ declaring that were it not for contamination by the impurities of Jahiliyya and the hands of oppressors and sinners, every afflicted person would be healed through it and it would remain today as Allah created it. Its blackness was changed lest the people of the Fire gaze upon the adornment of Paradise and incline toward it. It is a ruby among the rubies of Paradise which Allah placed at the site of the Ka'bah when He sent down Adam عليه السلام before the Ka'bah existed, while the earth was pure without disobedience or defiling inhabitants. A rank of angels stood at the boundaries of the Sanctuary guarding it from the dwellers of the earth, then the jinn, who were not permitted to look upon it since it is from Paradise and whoever looks upon Paradise enters it, except one for whom Paradise is due. The angels repelled them from every side while stationed at the boundaries, for which reason it was named the Sanctuary, as they intervened between them and it. > **"Were it not for what has affected the Corner of the impurities of Jahiliyya and its filth, and the hands of oppressors and sinners, whoever suffers affliction would be healed through it, and it would be found today as it was the day Allah created it. It was changed to black lest the people of the Fire look upon the adornment of Paradise and turn toward it. It is a ruby among the rubies of Paradise which Allah placed at the site of the Ka'bah when He sent down Adam, before the Ka'bah existed, while the earth was pure, with nothing of disobedience wrought therein and no people to defile it. A rank of angels was placed at the boundaries of the Sanctuary guarding it from the dwellers of the earth, whose dwellers then were the jinn. It was not proper for them to look upon it, for it is something from Paradise, and whoever looks upon something from Paradise enters it, so it was not proper that any look upon it except one for whom Paradise is due. The angels drove them from it while standing at the boundaries of the Sanctuary, casting back whoever came from every side, and for that it was named the Sanctuary, for they intervened between them and it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ زمانہ جاہلیت کی نجاستوں اور گندگیوں نے اور ظالموں اور گناہگاروں کے ہاتھوں نے اگر حجر اسود کو نہ چھوا ہوتا تو جس شخص کو کوئی تکلیف ہوتی وہ اس کے ذریعے شفاء حاصل کر لیتا اور آج میں اس کو اسی حالت میں پاتا کہ جیسے یہ اس دن تھا جب اللہ تعالیٰ نے اسے پیدا کیا تھا سیاہی نے اسے متغیر کر دیا ہے تاکہ اہل جہنم جنت کی زینت کو نہ دیکھ سکیں اور اس کی طرف نہ جائیں یہ جنت کا یاقوت تھا اسے اللہ تعالیٰ نے خانہ کعبہ کی جگہ پر اس وقت رکھا جب اس نے حضرت آدم علیہ السلام کو ( زمین کی طرف ) نازل کیا یہ خانہ کعبہ کی تعمیر سے پہلے کی بات ہے اس وقت زمین پاک صاف ہوتی تھی اس وقت گناہ کا ارتکاب نہیں کیا جاتا تھا اور اہل زمین نہیں تھے جو اس کو ناپاک کرتے حرم کے اطراف میں فرشتوں کی ایک صف نے اسے رکھا تھا وہ زمین کے رہائشیوں سے اس کی حفاظت کیا کرتے تھے ان دنوں زمین کے رہائشی صرف جنات ہوا کرتے تھے ان کو اس بات کی اجازت نہیں تھی کہ وہ اس کی طرف دیکھ سکیں کیونکہ یہ جنت کی چیز تھی اور جو شخص جنت کی کوئی چیز دیکھے گا وہ جنت میں داخل ہو گا تو انہیں اس بات کا حق نہیں تھا کہ وہ اس کی طرف دیکھیں البتہ اس شخص کو حق تھا جس کے لئے جنت واجب ہو چکی ہو فرشتے جنات کو اس کے پاس آنے سے روکا کرتے تھے اور وہ حرم کے تمام اطراف میں کھڑے رہتے تھے ہر طرف سے آنے والے کو وہ پرے کر دیتے تھے اس وجہ سے اس کا نام حرم رکھا گیا ہے کیونکہ وہ ان لوگوں اور حجر اسود کے درمیان رکاوٹ ڈال دیتے تھے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ‘ جس سے میں واقف نہیں ہوں اور نہ ہی اس کا کوئی تذکرہ ہوا ہے ۔

5493

Majma al-Zawaid #5493

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: نَزَلَ الرُّكْنُ الْأَسْوَدُ مِنَ السَّمَاءِ، فَوُضِعَ عَلَى أَبِي قُبَيْسٍ كَأَنَّهُ مَهَاةٌ بَيْضَاءُ، فَمَكَثَ أَرْبَعِينَ سَنَةً، ثُمَّ وُضِعَ عَلَى قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Amr رضي الله عنهما reports that the Black Corner descended from heaven and was placed upon Abu Qubays like a white wild cow, remaining there forty years before being set upon the foundations of Ibrahim عليه السلام.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حجر اسود آسمان سے نازل ہوا تھا اسے جبل ابوقبیس پر رکھا گیا تھا یہ موتی کی مانند سفید تھا یہ چالیس سال اسی طرح رہا پھر اسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بنیادوں رکھا گیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5494

Majma al-Zawaid #5494

عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى نَاقَةٍ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ; إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ الْبَيْتَ عَلَى نَاقَةٍ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ». وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.

EnglishUnverified translation

Qudamah ibn Abdullah رضي الله عنه reports seeing the Prophet ﷺ upon a she-camel touching the Corner with his crooked staff.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت قدامہ بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا آپ اونٹنی پر سوار تھے اور اپنی چھڑی کے ذریعے حجر اسود کا استلام کر رہے تھے ۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا آپ اپنی اونٹنی پر بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے اور اپنی چھڑی کے ذریعے حجر اسود کا استلام کر رہے تھے “۔ اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اس کے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے ‘ جو نقصان دہ نہیں ہے ۔

5495

Majma al-Zawaid #5495

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ يَسْتَلِمُ الْأَرْكَانَ بِمِحْجَنٍ كَانَ مَعَهُ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ فِيمَا رَوَاهُ عَنْ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، وَهَذَا مِنْهَا.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ performed tawaf upon his mount on the day of the conquest of Makkah, touching the corners with a staff that was with him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے فتح مکہ کے دن اپنی اونٹنی پر طواف کیا تھا آپ اپنے پاس موجود چھڑی کے ذریعے ارکان کا استلام کر رہے تھے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے اسے ان روایات میں ثقہ قرار دیا گیا ہے ‘ جو اس نے عبداللہ بن دینار کے علاوہ کسی اور سے نقل کی ہوں اور یہ روایت بھی ان میں سے ایک ہے ۔

5496

Majma al-Zawaid #5496

وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَيْتِ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ. وَضَعَّفَهُ النَّاسُ.

EnglishUnverified translation

Abu Rafi' رضي الله عنه reports seeing the Prophet ﷺ perform tawaf of the House upon his mount, touching the Corner with his staff.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا آپ نے اپنی سواری پر بیت اللہ کا طواف کیا اور اپنی چھڑی کے ذریعے رکن کا استلام کیا ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم حنینی ہے ‘ جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں : غلطی کر جاتا ہے لوگوں نے اسے ضعیف کہا ہے ۔

5497

Majma al-Zawaid #5497

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْظَلَةَ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ الْبَيْتَ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ اثْنَانِ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Hanzalah رضي الله عنه reports seeing the Messenger of Allah ﷺ perform tawaf of the House upon his mount, touching the Corner with his staff.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو اپنی سواری پر بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا آپ اپنی چھڑی کے ذریعے رکن ( یعنی حجر اسود ) کا استلام کر رہے تھے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں دو راوی ایسے ہیں کہ میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

5498

Majma al-Zawaid #5498

وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ أَبِيهِ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَيْتِ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.

EnglishUnverified translation

Abu Malik al-Ashja'i reports from his father that the Prophet ﷺ performed tawaf of the House upon his mount, touching the Corner with his staff.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابومالک اشجعی اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے اپنی سواری پر بیت اللہ کا طواف کیا تھا اور اپنی چھڑی کے ذریعے حجر اسود کا استلام کیا تھا ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے محمد بن عبدالرحمن نے ابومالک اشجعی سے یہ روایت نقل کی ہے اور میں محمد بن عبدالرحمن سے واقف نہیں ہوں ۔

5499

Majma al-Zawaid #5499

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «طَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَعِيرٍ يَوْمَ الْفَتْحِ مَعَهُ الْمِحْجَنُ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِهِ كَرَاهَةَ أَنْ يُضْرَبَ النَّاسُ عَنْهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports that the Prophet ﷺ performed tawaf on a camel on the day of the conquest with a staff, touching the Corner therewith out of dislike that the people be struck away from him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں فتح مکہ کے دن نبی اکرم ﷺ نے اونٹ پر طواف کیا تھا آپ کے پاس چھڑی تھی جس کے ذریعے آپ حجر اسود کا استلام کر رہے تھے آپ اس بات کو ناپسند کرتے تھے آپ کی وجہ سے لوگوں کو پرے کیا جائے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

5500

Majma al-Zawaid #5500

عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، فَانْقَطَعَ شِسْعُ نَعْلِهِ، فَأَخْرَجَ رَجُلٌ شِسْعًا مِنْ نَعْلِهِ ; فَذَهَبَ يَشُدُّهُ فِي نَعْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْتَزَعَهَا وَقَالَ: "" هَذِهِ أَثَرَةٌ، وَلَا أُحِبُّ الْأَثَرَةَ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Amir ibn Rabi'ah رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ was performing tawaf of the House when the strap of his sandal broke. A man produced a strap from his own sandal to fasten it upon the Prophet's ﷺ sandal, but he pulled it away, declaring it preferment which he does not love. > **"This is preferment, and I do not love preferment."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے آپ کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ گیا ایک شخص نے اپنے جوتے کا تسمہ اتارا اور وہ آگے بڑھا تاکہ نبی اکرم ﷺ کے جوتے پر اسے باندھے تو نبی اکرم ﷺ نے اسے پیچھے کیا اور فرمایا : یہ ترجیح ہے اور مجھے ترجیحی سلوک پسند نہیں ہے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

5501

Majma al-Zawaid #5501

عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: «طَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّتِهِ بِالْبَيْتِ عَلَى نَاقَتِهِ الْجَدْعَاءِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ آخِذٌ بِخِطَامِهَا يَرْتَجِزُ». قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ ; خَلَا ذِكْرِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ وَرَجَزِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir ibn Abdullah رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ performed tawaf of the House in his Hajj upon his Jad'a she-camel, with Abdullah ibn Umm Maktum رضي الله عنه holding its halter and chanting rajaz.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم ﷺ بیت اللہ کا طواف اپنی جدعاء اونٹنی پر کر رہے تھے عبداللہ بن ام مکتوم نے اس کی لگام پکڑی ہوئی تھی اور وہ رجز پڑھ رہے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ’’ صحیح ‘‘ میں منقول ہے البتہ ان میں عبداللہ بن ام مکتوم اور ان کے رجز پڑھنے کا ذکر نہیں ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5502

Majma al-Zawaid #5502

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: «رَأَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، وَهُوَ يَحْدُو عَلَيْهِ خُفَّانِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: مَا أَدْرِي أَيُّهُمَا أَعْجَبُ ; حِدَاؤُكَ حَوْلَ الْبَيْتِ، أَوْ طَوَافُكَ فِي خُفَّيْكَ؟ قَالَ: قَدْ فَعَلْتُ هَذَا عَلَى عَهْدِ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَعِبْ ذَلِكَ عَلَيَّ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Amir ibn Rabi'ah reports seeing Abdur Rahman ibn Awf رضي الله عنه perform tawaf of the House while chanting hida and wearing leather socks. Umar رضي الله عنه expressed wonder whether his chanting around the House or his tawaf in socks was stranger, and Abdur Rahman replied that he had done so in the time of one better than Umar, the Messenger of Allah ﷺ, who had not censured him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبداللہ بن عامر بن ربیعہ بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا انہوں نے موزے پہنے ہوئے تھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا مجھے سمجھ نہیں آ رہی آپ کی دونوں چیزوں میں سے کون سی چیز زیادہ حیران کن ہے آپ کا بیت اللہ کے گرد حدی پڑھنا یا آپ کا موزے پہن کر طواف کرنا تو حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا میں نے یہ کام اس ہستی کے سامنے کیا تھا جو آپ سے بہتر تھے اور وہ اللہ کے رسول ہیں تو انہوں نے تو مجھ پر اعتراض نہیں کیا تھا ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

5503

Majma al-Zawaid #5503

عَنْ نُسَيْرِ بْنِ ذُعْلُوقٍ قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ يَطُوفُ فِي مِرْطٍ لَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Nusayr ibn Dhuluq reports seeing Ibn al-Zubayr رضي الله عنهما perform tawaf wrapped in a cloak of his.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نسیر بن ذعلوق بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ طواف کر رہے تھے اور انہوں نے چادر اوڑھی ہوئی تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5504

Majma al-Zawaid #5504

عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ أُسْبُوعًا لَا يَلْغُو فِيهِ كَانَ كَعِدْلِ رَقَبَةٍ يُعْتِقُهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Muhammad ibn al-Munkadir reports from his father that the Messenger of Allah ﷺ likened seven circuits of the House performed without idle speech to freeing a slave. > **"Whoever performs seven circuits of the House without idle speech therein shall be like freeing a slave."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن منکدر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جو شخص بیت اللہ کا سات مرتبہ طواف یوں کرے کہ وہ اس دوران کوئی لغو حرکت نہ کرے تو یہ غلام آزاد کرنے کے برابر ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5505

Majma al-Zawaid #5505

عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الطَّوَافِ بِالْكَعْبَةِ فَقَالَ: كُنَّا نَطُوفُ فَنَمْسَحُ الرُّكْنَ: الْفَاتِحَةَ وَالْخَاتِمَةَ، وَلَمْ نَكُنْ نَطُوفُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلَا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ. وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «تَطْلُعُ الشَّمْسُ فِي قَرْنِ الشَّيْطَانِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ حَسَّنُوا حَدِيثَهُ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Zubayr reports asking Jabir رضي الله عنه about tawaf of the Ka'bah. He explained that they would perform tawaf wiping the Corner at the beginning and the end, and would not perform tawaf after dawn prayer until sunrise nor after Asr until sunset, having heard the Messenger of Allah ﷺ describe sunrise in the horn of Satan. > **"The sun rises in the horn of Satan."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوزبیر بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے خانہ کعبہ کا طواف کرنے کے بارے میں دریافت کیا ‘ تو انہوں نے بتایا ہم طواف کرتے تھے اور آغاز میں اور اختتام پر رکن پر ہاتھ پھیرتے تھے ہم صبح کی نماز کے بعد سورج کے نکلنے تک اور عصر کی نماز کے بعد سورج کے غروب ہونے تک طواف نہیں کرتے تھے ۔ انہوں نے یہ بات بیان کی میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ سورج شیطان کے سینگ میں طلوع ہوتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ‘ جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے لوگوں نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے ۔

5506

Majma al-Zawaid #5506

وَعَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، لَا تَمْنَعُوا أَحَدًا يَطُوفُ بِهَذَا الْبَيْتِ أَيَّ سَاعَةٍ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ وَيُصَلِّي». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، قَالَ الْبَزَّارُ: هَكَذَا حَدَّثْنَاهُ أَبُو مُوسَى - يَعْنِي: الْزَمِنَ - سَنَةَ ثَمَانٍ وَأَرْبَعِينَ فِي دَارِ بَنِي عُمَيْرٍ ثُمَّ إِنَّهُ حَدَّثَ بِهِ مَرَّةً أُخْرَى فَقَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ ابْنِ الزُّبَيْرِ، وَلَمْ يَقُلْ: عَنْ جَابِرٍ، وَهُوَ الصَّوَابُ، مِنْ حَدِيثِ أَيُّوبَ، وَإِنَّمَا كَانَ سَبَقَهُ لِسَانُهُ عِنْدَمَا، وَإِنَّمَا يُعْرَفُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهَ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه reports from the Prophet ﷺ an address to Banu Abd Manaf forbidding them to prevent anyone from performing tawaf of this House and praying at any hour of night or day. > **"O Banu Abd Manaf, do not prevent anyone performing tawaf of this House at any hour of night or day, and praying."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ نے فرمایا : اے عبدمناف ! تم رات یا دن کی کسی بھی گھڑی میں کسی شخص کو اس گھر کا طواف کرنے اور نماز ادا کرنے سے نہ روکنا ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں امام بزار کہتے ہیں ابوموسیٰ نے یہ روایت ہمیں اسی طرح بیان کی ہے ان کی مراد ابوموسیٰ زمن ہے ۔ انہوں نے بنوعمیر کے محلے میں اڑتالیس ہجری میں یہ بات بیان کی تھی پھر انہوں نے دوبارہ یہ حدیث بیان کی ‘ تو انہوں نے یہ کہا : عبدالوہاب نے ایوب کے حوالے سے ابن زبیر کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے ۔ انہوں نے اس میں یہ بات بیان نہیں کی کہ یہ روایت حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے اور یہی درست ہے ‘ جو ایوب نے نقل کیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلی مرتبہ میں ان کی زبان سے غلطی ہو گئی تھی یہ روایت ابوزبیر کے حوالے سے عبداللہ بن بابا کے حوالے سے حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بھی منقول ہے ۔

5507

Majma al-Zawaid #5507

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ لَا أَعْرِفَنَّكُمْ مَا مَنَعْتُمْ أَحَدًا يَطُوفُ بِهَذَا الْبَيْتِ سَاعَةً مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ عِمْرَانَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ مُجَاهِدٍ ; فَإِنْ كَانَ عَبْدُ الْكَرِيمِ هُوَ الْجَزَرِيُّ فَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَإِنْ كَانَ هُوَ ابْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ فَالْحَدِيثُ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reports the Messenger of Allah ﷺ warning Banu Abd Manaf never to be found preventing anyone from performing tawaf of this House for an hour of night or day. > **"O Banu Abd Manaf, let me never find you preventing anyone performing tawaf of this House for an hour of night or day."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اے بنو عبدمناف ! میں تمہیں ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ تم نے رات کی یا دن کی کسی بھی گھڑی میں کسی شخص کو اس گھر کا طواف کرنے سے روکا ہو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں عمران بن محمد بن ابولیلی کے حوالے سے عبدالکریم کے حوالے سے مجاہد سے نقل کی ہے اگر تو یہ عبدالکریم جزری ہے ‘ تو پھر اس روایت کے رجال ثقہ ہیں اور اگر یہ ابن ابومخارق ہے ‘ تو پھر یہ حدیث ضعیف ہے ۔

5508

Majma al-Zawaid #5508

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ: «رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ طَافَ بَعْدَ الْعَصْرِ أُسْبُوعًا، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ قَالَ: إِنَّمَا تُكْرَهُ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ ; لِأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" إِنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Amr ibn Dinar reports seeing Ibn Umar رضي الله عنهما perform seven circuits after Asr followed by two rak'ahs, then explaining that dislike applies only at sunrise because the Messenger of Allah ﷺ declared the sun rises between the two horns of Satan. > **"The sun rises between the two horns of Satan."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا انہوں نے عصر کے بعد سات مرتبہ طواف کیا پھر دو رکعت ادا کر لیں پھر انہوں نے یہ بات بیان کی سورج کے طلوع ہونے کے وقت ( نماز ادا کرنے کو ) مکروہ قرار دیا گیا ہے کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے یہ ارشاد فرمایا ہے : ’’ بے شک سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

5509

Majma al-Zawaid #5509

وَعَنْ أَبِي شُعْبَةَ قَالَ: رَأَيْتُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ طَافَا بَعْدَ الْعَصْرِ وَصَلَّيَا رَكْعَتَيْنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَأَبُو شُعْبَةَ هَذَا هُوَ الْبَكْرِيُّ كَمَا ذَكَرَهُ الْمِزِّيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.

EnglishUnverified translation

Abu Shu'bah reports seeing al-Hasan and al-Husayn رضي الله عنهما perform tawaf after Asr and pray two rak'ahs.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوشعبہ بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو عصر کے بعد طواف کرتے ہوئے اور دو رکعت ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ابوشعبہ نامی یہ راوی بکری ہیں جیسا کہ مزی نے ان کا ذکر کیا ہے میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

5510

Majma al-Zawaid #5510

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «طَوَافَانِ يُغْفَرُ لِصَاحِبِهِمَا ذُنُوبُهُ بَالِغَةً مَا بَلَغَتْ: طَوَافٌ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ يَكُونُ فَرَاغُهُ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، وَطَوَافٌ بَعْدَ الْعَصْرِ يَكُونُ فَرَاغُهُ عِنْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ "". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ كَانَ قَبْلَ ذَلِكَ أَوْ بَعْدَهُ؟ قَالَ: "" يُلْحَقُ بِهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ الْعَمِّيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ promising forgiveness however great the sins for two tawafs: tawaf after dawn prayer concluding at sunrise, and tawaf after Asr concluding at sunset. When asked about performance shortly before or after those limits, he ruled it joined thereto. > **"Two tawafs whose performer shall be forgiven his sins however great they be: tawaf after dawn prayer concluding at sunrise, and tawaf after Asr concluding at sunset. It is joined thereto."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ دو طواف ایسے ہیں جنہیں کرنے والے شخص کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے خواہ وہ گناہ کتنے ہی کیوں نہ ہوں ، صبح کی نماز کے بعد اس طرح طواف کرنا کہ آدمی سورج طلوع ہونے کے وقت اس سے فارغ ہو اور عصر کی نماز کے بعد اس طرح طواف کرنا کہ آدمی سورج غروب ہونے کے وقت اس سے فارغ ہو لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ اگر اس سے پہلے ہو یا اس کے بعد ہو ؟ تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : وہ اس کے ساتھ لاحق ہو جائے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحیم بن زیدعمی ہے اور وہ متروک ہے ۔

5511

Majma al-Zawaid #5511

عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ فَاسْتَسْقَى، وَهُوَ يَطُوفُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Al-Abbas ibn Abd al-Muttalib رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ was performing tawaf of the House and sought drink while circumambulating.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے طواف کرنے کے دوران آپ نے پینے کے لئے کچھ طلب کیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک شخص ایسا ہے ‘ جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

5512

Majma al-Zawaid #5512

عَنْ جَابِرٍ وَابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَطُفْ - هُوَ وَأَصْحَابُهُ - لِعُمْرَتِهِمْ وَحَجَّتِهِمْ إِلَّا طَوَافًا وَاحِدًا». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه, Ibn Umar رضي الله عنهما and Ibn Abbas رضي الله عنهما report that the Prophet ﷺ, he and his Companions, performed only a single tawaf for their Umrah and their Hajj.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ ‘ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ اور آپ کے اصحاب نے اپنے عمرے اور حج کے لئے صرف ایک ہی مرتبہ طواف کیا تھا ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔

5513

Majma al-Zawaid #5513

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ اخْتَلَفَ هُوَ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ فِي الْقِرَانِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports his disagreement with Zayd ibn Thabit رضي الله عنه concerning qiran.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ان کا اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کا حج قران کے بارے میں اختلاف ہو گیا ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عطاء ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

5514

Majma al-Zawaid #5514

عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «طُفْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمِنَّا مَنْ طَافَ سَبْعًا، وَمِنَّا مَنْ طَافَ ثَمَانِيًا، وَمِنَّا مَنْ طَافَ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" لَا حَرَجَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Sa'd ibn Malik رضي الله عنه reports performing tawaf with the Messenger of Allah ﷺ, with some performing seven circuits, some eight, and some more, whereupon the Messenger of Allah ﷺ declared there was no harm. > **"No harm."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعد بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ طواف کر رہے تھے ہم میں سے کچھ نے سات چکر لگائے کچھ نے آٹھ چکر لگائے کچھ نے اس سے زیادہ چکر لگائے نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : کوئی حرج نہیں ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔

5515

Majma al-Zawaid #5515

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ الْفَجْرِ، ثُمَّ قَرَأَ سِتَّ رَكَعَاتٍ يَلْتَفِتُ فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ يَمِينًا وَشِمَالًا، فَظَنَنَّا أَنَّهُ لِكُلِّ أُسْبُوعٍ رَكْعَتَيْنِ وَلَمْ يُسَلِّمْ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ أَبِي الْجَنُوبِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ recited before dawn, then prayed six rak'ahs glancing right and left after every two rak'ahs, leading them to suppose two rak'ahs for every seven circuits, without giving salams.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے فجر سے پہلے تلاوت کی پھر آپ نے چھ رکعات ادا کیں جن میں ہر دو رکعت کے بعد آپ دائیں بائیں دیکھ لیتے تھے جس سے ہمیں یہ اندازہ ہوا کہ یہ ہر سات چکروں کے لئے دو رکعت ہیں لیکن آپ نے سلام نہیں پھیرا ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن ابوجنوب ہے اور وہ متروک ہے ۔

5516

Majma al-Zawaid #5516

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" «مَا بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ مُلْتَزَمٌ مَا يَدْعُو بِهِ صَاحِبُ عَاهَةٍ إِلَّا بَرَأَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ الثَّقَفِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports from the Prophet ﷺ that what lies between the Corner and the Maqam is the Multazam, where no afflicted person supplicates but is healed. > **"What lies between the Corner and the Maqam is the Multazam. No afflicted person supplicates therein but is healed."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ رکن اور مقام کے درمیان والی جگہ ملتزم ہے ‘ جو بھی بیمار شخص اس کے پاس دعا کرتا ہے وہ ٹھیک ہو جاتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیر ثقفی ہے اور وہ متروک ہے ۔

5517

Majma al-Zawaid #5517

وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ خَيْثَمَةَ جُلُوسٌ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَطَافَ بِالْبَيْتِ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ بِفِنَاءِ الْبَيْتِ، فَلَمَّا فَرَغَ قَامَ فَالْتَزَمَ الْبَيْتَ، فَلَمَّا رَآهُ قَالَ: هَذَا مَا أَحْدَثْتُمْ لَمْ نَكُنْ نَفْعَلُهُ. ثُمَّ قَالَ: مَا رَضِيَ حَتَّى يَضْرِبَهَا بِاسْتِهِ. ثُمَّ جَاءَ رَجُلٌ، فَلَمَّا بَلَغَ بَابَ الْمَسْجِدِ رَفَعَ يَدَيْهِ، فَاسْتَقْبَلَ الْبَيْتَ كَأَنَّهُ يَدْعُو فَقَالَ: هَذَا مَا أَحْدَثْتُمْ لَمْ نَكُنْ نَفْعَلُهُ. فَسَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَعْدٍ: هَلْ شَهِدْتَ بَدْرًا؟ قَالَ: نَعَمْ، وَالْعَقَبَةَ مَعَ أَبِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Al-Mughirah ibn Abi Hakim reports sitting with Abdullah ibn Sa'd ibn Khaythamah رضي الله عنه when a man performed tawaf, prayed two rak'ahs in the courtyard of the House, then stood and clung to the House. Abdullah declared it an innovation they had never practiced and remarked he would not be satisfied until striking it with his posterior. Then another man reaching the mosque gate raised his hands facing the House as if supplicating, and Abdullah again declared it an innovation they had never practiced. When asked whether he had witnessed Badr, Abdullah affirmed he had, along with al-Aqabah with his father.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

مغیرہ بن ابوحکیم بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم لوگ حضرت عبداللہ بن سعد بن خیثمہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران ایک شخص آیا اس نے بیت اللہ کا طواف کیا اور بیت اللہ کے صحن میں دو رکعت ادا کر لیں جب وہ فارغ ہوا ‘ تو کھڑا ہوا اور بیت اللہ کے ساتھ چمٹ گیا جب انہوں نے اسے دیکھا تو کہا یہ وہ چیز ہے ‘ جو تم لوگوں نے ایجاد کی ہے ہم ایسا نہیں کیا کرتے تھے پھر انہوں نے فرمایا : یہ اس وقت تک راضی نہیں ہو گا جب تک یہ اپنی پیٹھ پر ہاتھ نہیں مارے گا پھر وہ شخص آیا جب مسجد کے دروازے تک پہنچا تو اس نے دونوں ہاتھ بلند کیے بیت اللہ کی طرف رخ کیا یوں لگ رہا تھا جیسے وہ دعا کر رہا ہے ، تو حضرت عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ نے کہا یہ وہ چیز ہے ‘ جو تم لوگوں نے ایجاد کی ہے ہم ایسا نہیں کرتے تھے راوی کہتے ہیں : ہم نے حضرت عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : کیا آپ غزوہ بدر میں شریک ہوئے ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ! میں اپنے والد کے ساتھ بیعت عقبہ میں بھی شریک ہوا ہوں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

5518

Majma al-Zawaid #5518

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «مَا طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْءٍ إِلَّا وَهُوَ مِنَ الْبَيْتِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ never performed tawaf around anything except that it belongs to the House.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے جس بھی چیز کے گرد طواف کیا ہے وہ بیت اللہ کا حصہ شمار ہو گی ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

5519

Majma al-Zawaid #5519

عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: مَا أُبَالِي صَلَّيْتُ فِي الْحِجْرِ أَوْ فِي الْبَيْتِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا بَعْدُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها states she makes no distinction between praying in the Hijr and praying inside the House.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : میں اس بات کی پرواہ نہیں کرتی ہوں کہ میں نے حطیم میں نماز ادا کی ہے یا بیت اللہ کے اندر نماز ادا کی ہے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس کے بعد اس بارے میں کچھ احادیث آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا ۔

5520

Majma al-Zawaid #5520

«عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَاشِفًا عَنْ ثَوْبِهِ حَتَّى بَلَغَ رُكْبَتَيْهِ». رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ali ibn Abi Talib رضي الله عنه reports seeing the Messenger of Allah ﷺ with his garment lifted until it reached his knees.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا کہ نبی اکرم ﷺ نے ( سعی کرتے ہوئے ) کپڑا ہٹایا ہوا تھا یہاں تک کہ وہ آپ کے گھٹنوں تک پہنچ رہا تھا ۔ یہ روایت عبداللہ بن احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5521

Majma al-Zawaid #5521

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَشَى عَامًا وَسَعَى عَامًا». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Prophet ﷺ walked in one year and hastened in another year.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ ایک سال عام رفتار سے چلے تھے اور ایک سال دوڑے تھے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

5522

Majma al-Zawaid #5522

وَعَنْ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي تَجْراةَ قَالَتْ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالنَّاسُ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَهُوَ وَرَاءَهُمْ، وَهُوَ يَسْعَى حَتَّى أَرَى رُكْبَتَيْهِ مِنْ شِدَّةِ السَّعْيِ يَدُورُ بِهِ إِزَارُهُ، وَهُوَ يَقُولُ: "" اسْعَوْا فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ: وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ مِنْ شِدَّةِ السَّعْيِ يَدُورُ الْإِزَارُ حَوْلَ بَطْنِهِ وَفَخِذَيْهِ، حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ فَخِذَيْهِ. وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ. وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.

EnglishUnverified translation

Habibah bint Abi Tajrah رضي الله عنها reports seeing the Messenger of Allah ﷺ moving between Safa and Marwa with the people ahead of him and him behind them, hastening so intensely that she saw his knees with his izar whirling about him, while commanding hastening because Allah عزوجل had prescribed sa'y. > **"Hasten, for Allah عزوجل has prescribed sa'y upon you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ حبیبہ بنت ابوتجراۃ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم ﷺ کو صفا اور مروہ کے درمیان طواف کرتے ہوئے دیکھا لوگ آپ سے آگے تھے اور آپ لوگوں سے پیچھے تھے اور آپ دوڑ رہے تھے یہاں تک کہ دوڑنے کی شدت کی وجہ سے میں نے آپ کے گھٹنوں کو دیکھا کہ آپ تہبند ان کے گرد پھڑ پھڑا رہا تھا اور آپ یہ فرما رہے تھے : تم لوگ دوڑو ! بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر دوڑنا لازم قرار دیا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : میں نے آپ کو دیکھا کہ دوڑنے کی شدت کی وجہ سے آپ کا تہبند آپ کے پیٹ اور آپ کے زانوں کے گرد ہو رہا تھا یہاں تک کہ میں نے آپ کے زانوں کی سفیدی دیکھ لی اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مومل ہے ‘ جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں : یہ غلطی کر جاتا ہے دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

5523

Majma al-Zawaid #5523

وَعَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ أَنَّ امْرَأَةً أَخْبَرَتْهَا أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ يَقُولُ: «كُتِبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيُ فَاسْعَوْا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Safiyyah bint Shaybah رضي الله عنها reports that a woman informed her she had heard the Messenger of Allah ﷺ between Safa and Marwa commanding sa'y as prescribed. > **"Sa'y has been prescribed upon you, so perform sa'y."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

صفیہ بنت شیبہ بیان کرتی ہیں : انہیں ایک خاتون یہ بتایا : انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو صفا اور مروہ کے درمیان یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : تم پر سعی کو لازم قرار دیا گیا ہے ‘ تو تم سعی کرو ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

5524

Majma al-Zawaid #5524

وَعَنْ تَمْلِكَ قَالَتْ: «نَظَرْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا فِي غُرْفَةٍ لِي بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، وَهُوَ يَقُولُ: "" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ فَاسْعَوْا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.

EnglishUnverified translation

Tamlik رضي الله عنها reports observing the Messenger of Allah ﷺ from her chamber between Safa and Marwa while he declared that Allah عزوجل had prescribed sa'y and commanded its performance. > **"Indeed Allah عزوجل has prescribed sa'y upon you, so perform sa'y."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیده تملک رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا میں اس وقت اپنے بالا خانے میں موجود تھی ۔ نبی اکرم ﷺ صفا اور مروہ کے درمیان تھے اور ارشاد فرما رہے تھے بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی کو لازم قرار دیا ہے ‘ تو تم سعی کرو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے ‘ جسے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے ۔

5525

Majma al-Zawaid #5525

«وَعَنْ أُمِّ وَلَدِ شَيْبَةَ أَنَّهَا رَأَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَيَقُولُ: "" لَا يُقْطَعُ الْأَبْطَحُ إِلَّا شَدًّا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Umm Walad Shaybah reports seeing the Messenger of Allah ﷺ hastening between Safa and Marwa and declaring that the valley floor is crossed only at a run. > **"The valley floor is crossed only at a run."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

شیبہ کی اُمّم ولد بیان کرتی ہیں اس خاتون نے نبی اکرم ﷺ کو صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرتے ہوئے اور یہ ارشاد فرماتے ہوئے دیکھا ۔ نشیبی حصے کو صرف بھاگ کر پار کیا جائے گا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

5526

Majma al-Zawaid #5526

وَعَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اسْعَوْا فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.

EnglishUnverified translation

Safiyyah bint Shaybah رضي الله عنها reports the Messenger of Allah ﷺ commanding hastening because Allah عزوجل had prescribed sa'y. > **"Hasten, for Allah عزوجل has prescribed sa'y upon you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ تم سعی کرو ! کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی لازم قرار دی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے ‘ جسے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے ۔

5527

Majma al-Zawaid #5527

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "" إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ فَاسْعَوْا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْمُفَضَّلُ بْنُ صَدَقَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ was questioned and affirmed that Allah had prescribed sa'y and commanded its performance. > **"Indeed Allah has prescribed sa'y upon you, so perform sa'y."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ سے سوال کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : ’’ بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی کو لازم قرار دیا ہے ، تو تم سعی کرو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مفضل بن صدقہ ہے اور وہ متروک ہے ۔