Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 10 · Chapter 4

Book of Hajj

Hadith 5368–5407

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

5368

Majma al-Zawaid #5368

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَفَ بِعَرَفَاتٍ فَلَمَّا قَالَ: "" لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ "". قَالَ: "" إِنَّمَا الْخَيْرُ خَيْرُ الْآخِرَةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ stood at Arafat, and when he said Labbayk Allahumma Labbayk he added that true good is the good of the Hereafter. > **"Labbayk Allahumma Labbayk. Verily true good is the good of the Hereafter."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے عرفات میں وقوف کیا جب آپ نے یہ کہا : ’’ میں حاضر ہوں اے اللہ ! میں حاضر ہوں ‘‘۔ تو آپ نے یہ بھی کہا : ’’ بے شک بھلائی آخرت کی بھلائی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

5369

Majma al-Zawaid #5369

وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا أَضْحَى مُؤْمِنٌ مُلَبِّيًا حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ إِلَّا غَابَتْ بِذُنُوبِهِ يَعُودُ كَمَا وَلَدَتْهُ أُمُّهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Amir ibn Rabiah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said that no believing reciter of talbiyah spends the forenoon till sunset reciting it but the sun sets with his sins so he returns as his mother bore him. > **"No believing reciter of talbiyah spends the forenoon till the sun sets but it sets with his sins and he returns as his mother bore him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ جو بھی مؤمن چاشت کے وقت سے سورج غروب ہونے تک تلبیہ پڑھتا ہے یہاں تک کہ جب سورج غروب ہوتا ہے ‘ تو وہ اس کے گناہوں سمیت غروب ہوتا ہے ‘ اور وہ مؤمن دوبارہ یوں ہو جاتا ہے جیسے وہ اس وقت تھا جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5370

Majma al-Zawaid #5370

وَعَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا فَرَغَ مِنْ تَلْبِيَتِهِ سَأَلَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ مَغْفِرَتَهُ وَرِضْوَانَهُ وَاسْتَعْتَقَهُ مِنَ النَّارِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَائِدَةَ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَضَعَّفَهُ خَلْقٌ.

EnglishUnverified translation

Khuzaymah ibn Thabit رضي الله عنه reports that when the Prophet ﷺ finished his talbiyah he would ask Allah عزوجل for His forgiveness and pleasure and manumission from the Fire.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ جب تلبیہ پڑھ کر فارغ ہوتے تھے تو اللہ تعالیٰ سے اس کی مغفرت اس کی رضا مندی اور جہنم سے بچاؤ کی دعا مانگتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن محمد بن زائدہ ہے ‘ جسے امام احمد نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ‘‘ اور ایک مخلوق نے ( یعنی کئی افراد نے ) اسے ضعیف کہا ہے ۔

5371

Majma al-Zawaid #5371

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا أَهَلَّ مُهِلٌّ قَطُّ وَلَا كَبَّرَ مُكَبِّرٌ قَطُّ إِلَّا بُشِّرَ "". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِالْجَنَّةِ؟ قَالَ: "" نَعَمْ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports from the Messenger of Allah ﷺ that no reciter of tahlil ever recites nor reciter of takbir ever recites but he is given glad tidings, and when asked if of Paradise he affirmed. > **"No reciter of tahlil ever recites nor reciter of takbir ever recites but he is given glad tidings. Yes."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریره رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ تلبیہ پڑھنے والا جب بھی تلبیہ پڑھتا ہے ‘ اور تکبیر کہنے والا جب بھی تکبیر کہتا ہے ‘ تو اسے خوشخبری دی جاتی ہے عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! کیا جنت کی ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ‘ ان میں سے ایک کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

5372

Majma al-Zawaid #5372

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَتَانِي فَأَمَرَنِي أَنْ أُعْلِنَ بِالتَّلْبِيَةِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ عَيَّاشٍ، وَهُوَ مِنْ تَابِعِي أَهْلِ الْمَدِينَةِ، رَوَى عَنْهُ أَبُو حَازِمٍ سَلَمَةُ بْنُ دِينَارٍ، وَلَمْ يَجْرَحْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ said that Jibril عليه السلام came to him commanding him to proclaim the talbiyah. > **"Verily Jibril came to me and commanded me to proclaim the talbiyah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جبرائیل میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں بلند آواز میں تلبیہ پڑھوں “۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن عیاش ہے ‘ جو اہل مدینہ کے تابعین میں سے ایک ہے ابوحازم سلمہ بن دینار نے اس سے روایات نقل کی ہیں کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

5373

Majma al-Zawaid #5373

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «أَمَرَنِي جِبْرِيلُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَفْعِ الصَّوْتِ فِي الْإِهْلَالِ ; فَإِنَّهُ مِنْ شِعَارِ الْحَجِّ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said that Jibril عليه السلام commanded him to raise the voice in ihlal for it is among the emblems of Hajj. > **"Jibril commanded me to raise the voice in ihlal, for it is among the emblems of Hajj."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جبرائیل نے مجھے تلبیہ پڑھتے ہوئے آواز بلند کرنے کی تلقین کی کیونکہ یہ حج کا مخصوص شعار ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5374

Majma al-Zawaid #5374

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: «كُنَّا نَخْرُجُ حُجَّاجًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا نَبْلُغُ مِنَ الْغَدِ الرَّوْحَاءَ حَتَّى تُبَحَّ حُلُوقُنَا - يَعْنِي: مِنْ رَفْعِ الصَّوْتِ بِالتَّلْبِيَةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ صُهْبَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that they would go out as pilgrims with the Messenger of Allah ﷺ and before reaching al-Rawha the next day their throats became hoarse from raising the voice in talbiyah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ حج ادا کرنے کے لئے نکلے جب ہم روحاء کے مقام پر پہنچے تو ہمارے حلق بیٹھ چکے تھے راوی کہتے ہیں : یعنی بلند آواز میں تلبیہ پڑھنے کی وجہ سے ایسا ہوا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صھبان ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5375

Majma al-Zawaid #5375

وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ خَلَّادِ بْنِ سُوَيْدٍ الْخَزْرَجِيِ أَخِي بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ قَالَ: «أَتَى جِبْرِيلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ كُنْ عَجَّاجًا ثَجَّاجًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ نَفْسِهِ كَمَا تَرَاهُ وَجَعَلَ لَهُ تَرْجَمَةً، ثُمَّ رَوَاهُ عَنْهُ عَنْ أَبِيهِ خَلَّادٍ كَمَا سَيَأْتِي، وَلَعَلَّهُ سَمِعَهُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمِنْ أَبِيهِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.

EnglishUnverified translation

Ibrahim ibn Khallad ibn Suwayd al-Khazraji, of Banu al-Harith ibn al-Khazraj, reports that Jibril عليه السلام came to the Prophet ﷺ and said. > **"O Muhammad, be loud in talbiyah and abundant in sacrifice."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابراہیم بن خلاد بن سوید خزرجی جن کا تعلق بنوحارث بن خزرج سے ہے وہ بیان کرتے ہیں : حضرت جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بولے : آپ عجاج اور شجاج ہو جائیں ( یعنی تلبیہ پڑھنے والے اور قربانی کرنے والے ہو جائیں ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ابراہیم نامی راوی کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ جیسا کہ آپ ملاحظہ فرما سکتے ہیں انہوں نے اس کے حالات بھی بیان کیے ہیں پھر اس کے حوالے سے اس کے والد خلاد کے حوالے سے روایت نقل کی ہے ۔ جیسا کہ آگے آئے گا ہو سکتا ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے اس کا سماع کیا ہو ‘ اور اپنے والد سے بھی کیا ہو اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ، لیکن تدلیس کرنے والا ہے ۔

5376

Majma al-Zawaid #5376

وَعَنْ خَلَّادِ بْنِ سُوَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" «جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ كُنْ عَجَّاجًا ثَجَّاجًا». - يَعْنِي بِالْعَجِّ: التَّلْبِيَةَ، وَبِالثَّجِّ: الدِّمَاءَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.

EnglishUnverified translation

Khallad ibn Suwayd رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said that Jibril عليه السلام came to the Prophet ﷺ saying O Muhammad be ajjaj and thajjaj, meaning by ajj the talbiyah and by thajj the shedding of blood. > **"O Muhammad, be ajjaj thajjaj."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت خلاد بن سوید رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ حضرت جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے اور بولے : اے حضرت محمد ! آپ عجاج اور شجاج ہو جائیں ‘‘۔ ( راوی بیان کرتے ہیں ) عج سے مراد تلبیہ پڑھنا ہے ‘ اور شج سے مراد خون بہانا ( یعنی قربانی کرنا ہے ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے ، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔

5377

Majma al-Zawaid #5377

وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ خَلَّادٍ «أَنَّ جِبْرِيلَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "" كُنْ عَجَّاجًا ثَجَّاجًا». وَالْعَجُّ: التَّلْبِيَةُ. وَالثَّجُّ: نَحْرُ الْبُدْنِ. قُلْتُ: رَوَاهُ أَصْحَابُ السُّنَنِ: «أَتَانِي جِبْرِيلُ فَأَمَرَنِي أَنْ آمُرَ أَصْحَابِي أَنْ يَرْفَعُوا أَصْوَاتَهُمْ عِنْدَ التَّلْبِيَةِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Saib ibn Khallad رضي الله عنه reports that Jibril عليه السلام came to the Prophet ﷺ saying be ajjaj thajjaj, where ajj is talbiyah and thajj is slaughter of camels. > **"Be ajjaj thajjaj."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سائب بن خلاد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے اور بولے : آپ عجاج اور شجاج ہو جائیں ۔ راوی کہتے ہیں : ) عج سے مراد تلبیہ پڑھنا اور شج سے مراد قربانی کا جانور قربان کرنا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :’’ سنن ‘‘ کے مولفین نے یہ روایت نقل کی ہے ۔ حضرت جبرائیل علیہ السلام میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں اپنے اصحاب کو یہ حکم دوں کہ وہ بلند آواز میں تلبیہ پڑھیں ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے وہ ثقہ ہے ‘ لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔

5378

Majma al-Zawaid #5378

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَفْضَلُ الْحَجِّ: الْعَجُّ وَالثَّجُّ. فَأَمَّا الْعَجُّ: فَالتَّلْبِيَةُ. وَأَمَّا الثَّجُّ: فَنَحْرُ الْبُدْنِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رَجُلٌ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Masud رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said that the best Hajj is al-ajj and al-thajj, ajj being talbiyah and thajj being slaughter of camels. > **"The best Hajj is al-ajj and al-thajj. As for al-ajj it is talbiyah, and as for al-thajj it is slaughter of camels."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ سب سے زیادہ فضیلت والا حج ، عج اور شج ہے ‘‘۔ ( شاید راوی کہتے ہیں : ) عج سے مراد تلبیہ پڑھنا ہے ‘ اور شج سے مراد قربانی کا جانور قربان کرنا ہے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اور اس میں ایک ضعیف شخص ہے ۔

5379

Majma al-Zawaid #5379

عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: «أَفَضْتُ مَعَ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ، فَلَمْ أَزَلْ أَسْمَعُهُ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ، فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ: أَفَضْتُ مَعَ أَبِي عَلَيْهِ السَّلَامُ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ، فَلَمْ أَزَلْ أَسْمَعُهُ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ، فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ: أَفَضْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أَزَلْ أَسْمَعُهُ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَزَادَ: فَرَجَعْتُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، فَأَخْبَرْتُهُ بِقَوْلِ حُسَيْنٍ، فَقَالَ: صَدَقَ. وَالْبَزَّارُ، وَقَدْ بَيَّنَ أَبُو يَعْلَى سَمَاعَ ابْنِ إِسْحَاقَ فَقَالَ: عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ، فَصَحَّ الْحَدِيثُ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ.

EnglishUnverified translation

Ikrimah reports accompanying al-Husayn ibn Ali رضي الله عنهما from Muzdalifah hearing him recite talbiyah continuously until he stoned Jamrat al-Aqabah. When asked he said he had accompanied his father عليه السلام likewise till stoning, and his father had accompanied the Messenger of Allah ﷺ hearing him recite talbiyah continuously until he stoned Jamrat al-Aqabah. Upon informing Ibn Abbas رضي الله عنهما he confirmed Husayn spoke truthfully.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عکرمہ بیان کرتے ہیں : میں حضرت امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ کے ہمراہ مزدلفہ سے واپس آیا میں انہیں مسلسل تلبیہ پڑھتے ہوئے سنتا رہا یہاں تک کہ انہوں نے جمرہ عقبہ کی رمی کر لی میں نے ان سے دریافت کیا ، تو انہوں نے بتایا میں اپنے والد کے ساتھ مزدلفہ سے واپس آیا تھا ، تو میں انہیں مسلسل تلبیہ پڑھتے ہوئے سنتا رہا یہاں تک کہ انہوں نے جمرہ عقبہ کی رمی کر لی میں نے اس بارے میں دریافت کیا ، تو انہوں نے بتایا : میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ واپس آیا تھا میں آپ ﷺ کو مسلسل تلبیہ پڑھتے ہوئے سنتا رہا ‘ یہاں تک کہ آپ ﷺ نے جمرہ عقبہ کی رمی کر لی ۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ( عکرمہ بیان کرتے ہیں ) میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس واپس آیا اور انہیں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے فرمان کے بارے میں بتایا تو انہوں نے فرمایا : انہوں نے سچ کہا ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ امام ابویعلیٰ نے ابن اسحاق کا سماع بیان کیا ہے ‘ اور یہ بات بیان کی ہے ۔ ابن اسحاق سے یہ روایت منقول ہے وہ یہ کہتے ہیں : ابان بن صالح نے مجھے حدیث بیان کی ہے ‘ تو الحمدللہ یہ حدیث مستند ہو جاتی ہے ۔

5380

Majma al-Zawaid #5380

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبَّى فِي الْعُمْرَةِ حَتَّى اسْتَلَمَ الْحَجَرَ، وَفِي الْحَجِّ حَتَّى رَمَى الْجَمْرَةَ». قُلْتُ: رَوَى لَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَحَدِيثُ الْعُمْرَةِ مَوْقُوفٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَلَهُ إِسْنَادٌ آخَرُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ سَعْدٍ وَابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ recited talbiyah in Umrah until touching the Stone and in Hajj until stoning the Jamrah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : عمرہ میں نبی اکرم ﷺ اس وقت تک تلبیہ پڑھتے رہے تھے ‘ جب تک آپ نے حجر اسود کا استلام نہیں کر لیا تھا اور حج میں اس وقت تک پڑھتے رہے تھے ‘ جب تک آپ نے جمرہ کی رمی نہیں کر لی تھی ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابوداؤد نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے ‘ اور عمرہ کے بارے میں منقول روایت ’’ موقوف ‘‘ ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے ‘ لیکن تدلیس کرنے والا ہے اس کی ایک اور سند بھی ہے ‘ جس میں عبداللہ بن مومل ہے ‘ جسے یحیی بن معین ابن سعد اور ابن حبان نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ۔ وہ فرماتے ہیں یہ غلطی کر جاتا ہے ۔ امام احمد اور دیگر حضرات نے اسے ’’ ضعیف ‘‘ قرار دیا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

5381

Majma al-Zawaid #5381

وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: لَبَّى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ حَتَّى رَمَى الْجَمْرَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَامِرُ بْنُ شَقِيقٍ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.

EnglishUnverified translation

Abu Wail Shaqiq ibn Salamah reports that Abdullah ibn Masud رضي الله عنه recited talbiyah until he stoned the Jamrah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابووائل شقیق بن سلمہ بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جمرہ کی رمی تک تلبیہ پڑھتے رہے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عامر بن شقیق ہے ‘ جسے امام نسائی اور ابن حبان نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ‘ جبکہ یحیی بن معین نے اسے ضعیف کہا ہے ۔

5382

Majma al-Zawaid #5382

وَعَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَرَأَيْتُهُ قَطَعَ التَّلْبِيَةَ (حِينَ هَبَطَ مِنْ الثَّنِيَّةِ) حِينَ رَأَى بُيُوتَ مَكَّةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Hilal ibn Yasar reports performing Hajj with Anas ibn Malik رضي الله عنه and seeing him stop the talbiyah when descending from the pass upon seeing the houses of Makkah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ہلال بن یسار بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا میں نے انہیں دیکھا کہ انہوں نے اس وقت تلبیہ پڑھنا ’’ موقوف ‘‘ کر دیا جب وہ پہاڑی سے نیچے کی طرف آ رہے تھے ‘ اور جب انہوں نے مکہ کے گھروں کو دیکھ لیا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

5383

Majma al-Zawaid #5383

عَنْ جَابِرٍ قَالَ: «أَهْدَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْبَيْتِ غَنَمًا». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ sent sheep as hady to the House.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے بیت اللہ کی طرف بکریاں ہدی کے طور پر بھیجی تھیں ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ امام احمد کے رجال ثقہ ہیں ۔

5384

Majma al-Zawaid #5384

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْدَى مِائَةَ بَدَنَةٍ مُجَلَّلَةٍ مُقَلَّدَةٍ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Prophet ﷺ sent one hundred camels as hady, covered and garlanded.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ایک سو اونٹ ہدی کے طور پر بھیجے تھے جن پر کپڑا ڈالا گیا تھا اور جن کے گلے میں ہار ڈالے گئے تھے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے وہ ثقہ ہے ‘ لیکن تدلیس کرنے والا ہے ۔

5385

Majma al-Zawaid #5385

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «أَهْدَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّتِهِ مِائَةَ بَدَنَةٍ، نَحَرَ مِنْهَا ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ بَدَنَةً بِيَدِهِ، ثُمَّ أَمَرَ عَلِيًّا عَلَيْهِ السَّلَامُ فَنَحَرَ مَا بَقِيَ مِنْهَا. وَقَالَ: "" اقْسِمْ لُحُومَهَا (وَجِلَالَهَا) وَجُلُودَهَا بَيْنَ النَّاسِ وَلَا تُعْطِ جَزَّارًا مِنْهَا شَيْئًا، وَخُذْ لَنَا مِنْ كُلِّ بَعِيرٍ حُذْيَةً مِنْ لَحْمٍ، ثُمَّ اجْعَلْهَا فِي قِدْرٍ وَاحِدٍ حَتَّى نَأْكُلَ مِنْ لَحْمِهَا، وَنَحْسُوَ مِنْ مَرَقِهَا "". فَفَعَلَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ offered one hundred camels in his Hajj, slaughtering thirty-three with his own hand then ordering Ali عليه السلام to slaughter the remainder, commanding division of their meats, coverings and skins among the people, giving nothing thereof to the butcher, taking a piece from each camel into one pot to eat its meat and sip its broth, which was done. > **"Distribute their meats, coverings and skins among the people and give nothing thereof to the butcher, and take for us a piece of meat from every camel then place it in one pot until we eat of its meat and sip of its broth."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اپنے حج کے موقع پر ایک سو اونٹوں کی قربانی کی تھی آپ نے ان میں سے تینتیس اونٹوں کو اپنے دست مبارک کے ذریعے قربان کیا تھا پھر آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا تھا ، تو انہوں نے باقی رہ جانے والے اونٹوں کو قربان کیا تھا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم ان کے گوشت اور ان پر موجود کپڑے اور ان کی کھالوں کو لوگوں کے درمیان تقسیم کر دو اور گوشت بنانے والے کو اس میں کچھ بھی ( معاوضے کے طور پر ) نہ دینا اور ہر اونٹ میں سے تھوڑا سا گوشت ہمارے لئے لے لینا پھر اس سارے گوشت کو ایک ہی ہنڈیا میں پکانا تاکہ ہم اس کا گوشت کھائیں اور اس کا شوربا پیئیں ، تو انہوں نے ایسا ہی کیا تھا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

5386

Majma al-Zawaid #5386

«وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْهَدْيُ فِينَا الْإِبِلُ وَالْبَقَرُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ الثَّوْرِيُّ وَشُعْبَةُ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reports that in the time of the Messenger of Allah ﷺ the hady among them consisted of camels and cows.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے زمانہ اقدس میں ہوتے تھے تو ہمارے درمیان ہدی اونٹ اور گائے ہوتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے ، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ثوری اور شعبہ نے اسے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ۔

5387

Majma al-Zawaid #5387

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسَّمَ غَنَمًا يَوْمَ النَّحْرِ فِي أَصْحَابِهِ وَقَالَ: "" اذْبَحُوا لِعُمْرَتِكُمْ ; فَإِنَّهَا تُجْزِئُ عَنْكُمْ "". فَأَصَابَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ تَيْسٌ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Prophet ﷺ divided sheep on the Day of Sacrifice among his Companions and commanded them to slaughter for their Umrah as sufficient for them, and Sad ibn Abi Waqqas رضي الله عنه received a billy-goat. > **"Slaughter for your Umrah, for it suffices you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : قربانی کے دن نبی اکرم ﷺ نے اپنے اصحاب کے درمیان بکریاں تقسیم کیں اور ارشاد فرمایا :’’ تم اپنے عمرے کے حوالے سے انہیں ذبح کر لو یہ تمہاری طرف سے کفایت کر جائیں گی ‘‘۔ تو حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے حصے میں بکرا آیا تھا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

5388

Majma al-Zawaid #5388

عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: «شَرَّكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّتِهِ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ فِي الْبَقَرَةِ سَبْعَةً». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Hudhayfah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ shared among the Muslims in his Hajj seven persons in a cow.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حج کے موقع پر مسلمانوں میں سے سات افراد کو ایک گائے میں حصہ دار قرار دیا تھا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5389

Majma al-Zawaid #5389

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ شَرَّكَ بَيْنَ سَبْعَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فِي الْبَدَنَةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه reports seeing the Messenger of Allah ﷺ in the year of Hudaybiyah share seven of his Companions in one badanah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حدیبیہ کے سال میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے اپنے اصحاب میں سے سات افراد کو قربانی کے ایک جانور میں شراکت دار قرار دیا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5390

Majma al-Zawaid #5390

عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: «سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ قُلْتُ: الْجَزُورُ وَالْبَقَرَةُ تُجْزِئُ عَنْ سَبْعَةٍ؟ قَالَ: يَا شَعْبِيُّ وَلَهَا سَبْعَةُ أَنْفُسٍ؟ قَالَ: قُلْتُ: إِنَّ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَزْعُمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَنَّ الْجَزُورَ عَنْ سَبْعَةٍ، وَالْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ؟ قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ لِرَجُلٍ: أَكَذَاكَ يَا فُلَانُ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: مَا شَعَرْتُ بِهَذَا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Al-Shabi reports asking Ibn Umar رضي الله عنهما whether a camel and a cow suffice for seven, to which he questioned whether it bears seven souls. When told the Companions of Muhammad ﷺ claim the Messenger of Allah ﷺ legislated a camel for seven and a cow for seven, Ibn Umar asked another man for confirmation who affirmed, whereupon Ibn Umar admitted unawareness of this.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

امام شعبی بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا : کیا ایک اونٹ اور ایک گائے سات افراد کی طرف سے کفایت کر جاتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : اے شعبی ! کیا وہ سات آدمیوں کے لئے ہوں گے ؟ میں نے کہا : حضرت محمد ﷺ کے اصحاب کا تو یہی کہنا ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے یہ سنت مقرر کی ہے کہ ایک اونٹ سات آدمیوں کی طرف سے اور ایک گائے سات آدمیوں کی طرف سے قربان کی جائے گی تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص سے دریافت کیا : اے فلاں ! کیا ایسا ہی ہے ؟ اس نے جواب دیا : جی ہاں ۔ تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : مجھے اس کا پتہ نہیں تھا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

5391

Majma al-Zawaid #5391

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" الْجَزُورُ وَالْبَقَرَةُ عَنْ سَبْعَةٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ جُمَيْعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Masud رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said. > **"The camel and the cow are for seven."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ ایک اونٹ اور ایک گائے سات افراد کی طرف سے ہو گی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقص کی ہے ‘ اور اس کی سند میں ایک راوی حفص بن جمیع ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5392

Majma al-Zawaid #5392

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ شَرَّكَ بَيْنَ سَبْعَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فِي الْبَدَنَةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه reports seeing the Messenger of Allah ﷺ in the year of Hudaybiyah make seven of his Companions partners in one badanah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حدیبیہ کے سال میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا آپ نے اپنے اصحاب میں سے سات افراد کو قربانی کے ایک جانور میں حصہ دار قرار دیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5393

Majma al-Zawaid #5393

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَجُوزُ مِنَ الْبُدْنِ الْعَجْفَاءُ وَالْعَوْرَاءُ وَإِيَّاكُمْ وَالْمُصْطَلِمَةَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ said that the emaciated and one-eyed are not permissible among sacrificial camels, and warned against the mutilated with cut ears. > **"The emaciated and one-eyed are not permissible among the sacrificial camels, and beware of the mutilated."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ قربانی کے جانوروں میں سے لاغر اور کانے ( جانور ) کی قربانی جائز نہیں ہے ‘ اور تم کان کٹے ہوئے ( جانور ) سے بچ کے رہنا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5394

Majma al-Zawaid #5394

عَنْ أَنَسٍ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِذِي الْحُلَيْفَةِ، فَأَمَرَ أَنْ يُشْعَرَ. يَعْنِي: الْبُدْنَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَشَيْخُ الْبَزَّارِ: مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَبَانَ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ passed Dhul-Hulayfah and ordered ishar, meaning of the sacrificial camels.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کا گزر ذوالحلیفہ سے ہوا تو آپ نے قربانی کے جانور کے اشعار کا حکم دیا ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ امام بزار کے استاد محمد بن اسحاق بن ابان کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

5395

Majma al-Zawaid #5395

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشْعَرَ وَقَلَّدَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ performed ishar and taqlid of the hady.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اشعار کیا تھا اور ( قربانی کے جانور کے گلے میں ) ہار پہنایا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن وکیع ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5396

Majma al-Zawaid #5396

«وَعَنْ عَلِيٍّ: وَسُئِلَ هَلْ يَرْكَبُ الرَّجُلُ هَدْيَهُ؟ فَقَالَ: لَا بَأْسَ بِهِ قَدْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمُرُّ بِالرِّجَالِ يَمْشُونَ فَيَأْمُرُهُمْ (يَرْكَبُونَ) هَدْيَهُ - هَدْيَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (قَالَ): وَلَا تَتَّبِعُونَ شَيْئًا أَفْضَلَ مِنْ سُنَّةِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.

EnglishUnverified translation

Ali رضي الله عنه was asked whether a man may ride his hady and replied there is no harm, for the Prophet ﷺ would pass men walking and order them to ride his hady, the hady of the Prophet ﷺ, declaring they would follow nothing better than the Sunnah of their Prophet ﷺ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ان سے سوال کیا گیا : کیا آدمی اپنے قربانی کے جانور پر سوار ہو سکتا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : اس میں کوئی حرج نہیں ہے نبی اکرم ﷺ کا گزر کچھ افراد کے پاس سے ہوا جو پیدل جا رہے تھے ۔ نبی اکرم ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ نبی اکرم ﷺ کے قربانی کے جانور پر سوار ہو جائیں ۔ حضرت علی ﷺ نے فرمایا : تم لوگ کسی ایسی چیز کی پیروی نہیں کرو گے جو تمہارے نبی کی سنت سے زیادہ فضیلت رکھتی ہو ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ بن ابورافع ہے ‘ جسے ابن حبان نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ‘ اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے ۔

5397

Majma al-Zawaid #5397

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: «أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةَ حَافِيًا قَالَ: "" ارْكَبْهَا "". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا بَدَنَةٌ. قَالَ: "" ارْكَبْهَا "". فَرَكِبَهَا». قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ: حَافِيًا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ مَعَ ضَعْفِهِ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ came to a man driving a badanah barefoot and commanded him to ride it. When the man protested it was a badanah he repeated the command, so he rode it. > **"Ride it."** > **"Ride it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ ایک شخص کے پاس تشریف لائے جو قربانی کے جانور کو ہانک کر لے جا رہا تھا اور خود ننگے پاؤں تھا نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اس پر سوار ہو جاؤ اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ قربانی کا جانور ہے نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اس پر سوار ہو جاؤ ! تو وہ اس پر سوار ہو گیا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ’’ صحیح ‘‘ میں منقول ہے ‘ تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں :’’ وہ ننگے پاؤں تھا ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے ‘ اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا ۔

5398

Majma al-Zawaid #5398

عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: «كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (جَالِسًا) فَقَدَّ قَمِيصَهُ مِنْ جَيْبِهِ حَتَّى أَخْرَجَهُ مِنْ رِجْلَيْهِ، فَنَظَرَ الْقَوْمُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "" إِنِّي أُمِرْتُ بِبَدَنَتِي الَّتِي بَعَثْتُ بِهَا أَنْ تُقَلَّدَ الْيَوْمَ وَتُشْعَرَ عَلَى مَا كَذَا وَكَذَا فَلَبِسْتُ قَمِيصًا وَنَسِيتُ فَلَمْ أَكُنْ أُخْرِجُ قَمِيصِي مِنْ رَأْسِي». وَكَانَ بَعَثَ بِبَدَنَةٍ وَأَقَامَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir ibn Abdillah رضي الله عنهما reports that he was seated with the Messenger of Allah ﷺ when the Prophet ﷺ tore his shirt from the collar downward and removed it from his legs while the people looked on, then explained that he had ordered his sacrificial camel which he had dispatched to be garlanded and marked that day, had forgetfully worn a shirt, and could not therefore remove it over his head, having dispatched the animal while himself remaining resident. > **"I was commanded concerning my sacrificial camel which I dispatched that it be garlanded today and marked at such and such place, so I wore a shirt and forgot, and I could not remove my shirt from my head."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا آپ نے اپنے گریبان کی طرف سے قمیص کو چیر دیا اور پاؤں کی طرف سے اس کو اتار دیا ۔ لوگ نبی اکرم ﷺ کی طرف دیکھ رہے تھے ۔ آپ نے ارشاد فرمایا : میں نے اپنے قربانی کے جانور کے بارے میں حکم دیا تھا کہ جس جانور کو میں نے بھجوایا ہے ‘ اسے آج ہار پہنایا جائے اور اس اس جگہ پر اسے اشعار کیا جائے میں نے قمیص پہنی ہوئی تھی اور میں بھول گیا تو اب میں اپنی قمیص سر کی طرف سے نہیں اتار سکتا تھا راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے قربانی کا اونٹ بھیجا تھا اور خود مقیم تھے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ امام احمد کے رجال ثقہ ہیں ۔

5399

Majma al-Zawaid #5399

وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ نَفَرٍ مَنْ بَنِي سَلَمَةَ قَالُوا: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا فَشَقَّ ثَوْبَهُ فَقَالَ: "" إِنِّي وَاعَدْتُ هَدْيًا يُشْعَرُ الْيَوْمَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

A group of Banu Salamah report through Ata ibn Yasar رحمه الله that the Prophet ﷺ was seated when he tore his garment, explaining that he had promised that a sacrificial animal would be marked that day. > **"I have promised a sacrificial animal to be marked today."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عطاء بن یسار نے بنوسلمہ سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ۔ وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ تشریف فرما تھے آپ نے اپنے کپڑے کو چیر دیا اور ارشاد فرمایا : میں نے آج قربانی کے جانور کے اشعار بارے میں کیا تھا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

5400

Majma al-Zawaid #5400

عَنْ عَمْرِو بْنِ خَارِجَةَ الثُّمَالِيُّ قَالَ: «بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعِي هَدْيًا قَالَ: "" إِذَا عَطِبَ شَيْءٌ مِنْهَا فَانْحَرْهُ، ثُمَّ اضْرِبْ بِهِ نَعْلَهُ فِي دَمِهِ، ثُمَّ اضْرِبْ بِهِ صَفْحَتَهُ، وَلَا تَأْكُلْهُ أَنْتَ وَلَا أَهْلُ رُفْقَتِكَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.

EnglishUnverified translation

Amr ibn Kharijah al-Thumali رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ dispatched sacrificial animals with him and instructed him that if any of them became exhausted he should slaughter it, stain its garland-sandal in its blood, strike its side with it, and that neither he nor his travelling companions should eat from it. > **"When any of them breaks down, slaughter it, then strike its sandal in its blood, then strike its side with it, and neither you nor your travelling companions shall eat it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمرو بن خارجه ثمالی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے میرے ساتھ قربانی کا جانور بھیجا آپ نے ارشاد فرمایا : جب ان میں سے کوئی تھک جائے تو تم اسے قربان کر دینا پھر اس کا جوتا ( جو گلے میں ہار کے طور پر ڈالا گیا ہو ) وہ اس کے خون میں لگا کر اس کے ذریعے اس کے پہلو پر داغ لگا دینا او تم خود اور تمہارے رفقاء میں سے کوئی اس کا گوشت نہ کھائے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ‘ لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔

5401

Majma al-Zawaid #5401

وَعَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ - وَكَانَ صَاحِبَ لِوَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ أَرَادَ أَنْ يَحُجَّ فَرَجَّلَ أَحَدَ شِقَّيْ رَأْسِهِ فَإِذَا هَدْيُهُ قَدْ قُلِّدَ، فَأَهَلَّ وَحَلَّ الشِّقَّ الْآخَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Qays ibn Sad رضي الله عنه, the standard-bearer of the Messenger of Allah ﷺ, reports that when he intended Hajj he had combed one side of his head, then his sacrificial animal was garlanded, so he entered ihram and left the other side uncombed.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت قیس بن سعد رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم ﷺ کے لواء بردار تھے ‘ وہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے حج پر جانے کا ارادہ کیا ، انہوں نے اپنے سر کے ایک حصے میں کنگھی کر لی ہوئی تھی ، اسی دوران ان کے جانور کے گلے میں جوتا ڈال دیا گیا ، تو انہوں نے تلبیہ پڑھنا شروع کر دیا ‘ اور سر کے دوسرے حصے کو ایسے ہی چھوڑ دیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

5402

Majma al-Zawaid #5402

«وَعَنِ الْأَنْصَارِيِّ - صَاحِبِ بُدْنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَعَثَهُ - قَالَ: رَجَعْتُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَأْمُرُنِي بِمَا عَطِبَ مِنْهَا؟ قَالَ: "" انْحَرْهَا، ثُمَّ اصْبُغْ نَعْلَهَا فِي دَمِهَا، ثُمَّ ضَعْهَا عَلَى صَفْحَتِهَا أَوْ جَنْبِهَا، وَلَا تَأْكُلْ مِنْهَا أَنْتَ وَلَا أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ رُفْقَتِكَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.

EnglishUnverified translation

The Ansari keeper of the sacrificial camels of the Messenger of Allah ﷺ reports that after being dispatched he returned and asked the Messenger of Allah ﷺ what he commanded concerning whatever among them broke down, and was instructed to slaughter it, dye its sandal in its blood, place it upon its side, and to permit neither himself nor any of his companions to eat from it. > **"Slaughter it, then dye its sandal in its blood, then place it upon its side, and neither you nor any of your travelling companions shall eat from it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

انصاری ‘ جو نبی اکرم ﷺ کے قربانی کے جانوروں کے نگران تھے ‘ وہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم ﷺ نے انہیں بھجوایا تو میں واپس آیا اور میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اگر ان میں سے کوئی تھک جائے ( وہ سفر کے قابل نہ رہے ) تو اس کے بارے میں آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم اسے قربان کر دینا اور اس کے جوتے کو اس کے خون میں رنگین کر کے اس کے ذریعے اس کے پہلو پر ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) نشان لگا دینا اور تم اور تمہارے ساتھیوں میں سے کوئی ایک اس کا گوشت نہ کھائے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ‘ لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔

5403

Majma al-Zawaid #5403

وَعَنْ سِنَانِ بْنِ سَلَمَةَ الْهُذَلِيِّ عَنْ أَبِيهِ - وَكَانَ قَدْ صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ بَعَثَ بِبَدَنَتَيْنِ مَعَ رَجُلٍ فَقَالَ: "" إِنْ عَرَضَ لَهُمَا فَانْحَرْهُمَا وَاغْمِسِ النَّعْلَ فِي دِمَائِهِمَا، ثُمَّ اضْرِبْ بِهِ صَفْحَتَيْهِمَا حَتَّى يُعْلَمَ أَنَّهُمَا بَدَنَتَانِ "". قَالَ: "" صَفْحَتَيْ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا وَلَا تَأْكُلْ مِنْهُمَا أَنْتَ وَلَا أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ رُفْقَتِكَ وَدَعْهُمَا لِمَنْ بَعْدَكُمْ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Sinan ibn Salamah al-Hudhali رحمه الله reports from his father رضي الله عنه, a Companion of the Prophet ﷺ, that the Prophet ﷺ dispatched two sacrificial she-camels with a man and instructed him that if anything befell them he should slaughter them, dip the sandals in their blood, strike their sides so they would be known as sacrificial animals, striking the sides of each, eating nothing from them nor permitting his companions to eat, and leaving them for those who come after. > **"If anything befalls them, slaughter them and dip the sandal in their blood, then strike their sides therewith so it may be known that they are sacrificial animals. The sides of each one. Neither you nor any of your travelling companions shall eat from them, and leave them for those after you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سنان بن سلمہ ہذلی ‘ اپنے والد کے حوالے سے یہ روایت نقل کرتے ہیں : جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کے ہمراہ قربانی کے دو اونٹ بھیجے آپ نے ارشاد فرمایا : اگر انہیں کوئی مسئلہ لاحق ہو ‘ تو تم انہیں قربان کرنا جوتے ان کے خون میں ڈبو کر اس کے ذریعے ان کے پہلو پر نشان لگا دینا تاکہ یہ پتہ چل جائے کہ یہ قربانی کے جانور ہیں راوی بیان کرتے ہیں : ان میں سے ہر ایک کے دونوں پہلوں پر نشان لگانا اور اس میں سے تم کچھ نہ کھانا اور تمہارے ساتھیوں میں سے بھی کوئی نہ کھائے اور تم ان دونوں کو اپنے بعد والوں کے لئے چھوڑ دینا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابومخارق ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

5404

Majma al-Zawaid #5404

وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ «عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يَكُونُ مَعَهُ الْهَدْيُ تَطَوُّعًا فَيَعْطَبُ قَبْلَ أَنْ يَبْلُغَ؟ قَالَ: "" يَنْحَرُهَا ثُمَّ يُلَطِّخُ نَعْلَهَا بِدَمِهَا ثُمَّ يَضْرِبُ بِهِ جَنْبَهَا فَإِنْ أَكَلَ مِنْهَا وَجَبَ عَلَيْهِ قَضَاؤُهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا بِاخْتِصَارٍ عَنِ الْمَرْفُوعِ، وَفِي إِسْنَادِ الْجَمِيعِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ.

EnglishUnverified translation

Abu Qatadah رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ was asked about a man accompanying a voluntary sacrificial animal that breaks down before reaching its place, and ruled that he should slaughter it, stain its sandal with its blood, strike its side, and that if he eats from it its replacement becomes obligatory upon him. > **"He slaughters it, then stains its sandal with its blood, then strikes its side therewith, and if he eats from it its replacement is obligatory upon him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا : جس کے ساتھ نفلی قربانی ہوتی ہے ‘ اور وہ اپنے مقام تک پہنچنے سے پہلے تھک جاتی ہے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : آدمی ! سے قربان کرے گا ‘ اور پھر اس کے جوتے کو اس کے خون میں رنگین کر کے اس کے ذریعے اس کے پہلو پر نشان لگا دے گا اگر وہ شخص خود اس کا گوشت کھا لیتا ہے ‘ تو اس پر اس کی قضاء لازم ہو گی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ” مرفوع ‘‘ روایت کے طو پر نقل کی ہے ‘ اور ’’ موقوف ‘‘ روایت کے طور پر بھی نقل کی ہے ‘ جو ’’ مرفوع ‘‘ کے مقابلے میں مختصر ہے ‘ اور ان سب کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے ‘ جو خراب حافظے کا مالک ہے ۔

5405

Majma al-Zawaid #5405

وَعَنْ عَلْقَمَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ بَعَثَ مَعَهُ بِهَدْيٍ فَقَالَ: كُلْ أَنْتَ وَأَصْحَابُكَ ثُلُثًا وَتَصَدَّقْ بِثُلُثٍ وَابْعَثْ إِلَى أَخِي عُتْبَةَ بِثُلُثٍ. قُلْتُ لِسُفْيَانَ: تَطَوُّعٌ؟ قَالَ: نَعَمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْأَكْلِ مِنَ الْهَدْيِ فِي الْبَابِ الْأَوَّلِ مِنَ الْهَدْيِ.

EnglishUnverified translation

Alqamah رحمه الله reports that Abdullah ibn Masud رضي الله عنه dispatched a sacrificial animal with him and instructed him to eat a third with his companions, give a third in charity, and send a third to his brother Utbah. When Sufyan رحمه الله was asked whether it was voluntary, he affirmed that it was.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

علقمہ بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان کے ہمراہ قربانی کا جانور بھیجا اور یہ فرمایا : تم اور تمہارے ساتھی ایک تہائی حصہ کھا لینا ایک تہائی حصے کو تم صدقہ کر دینا اور ایک تہائی حصہ میرے بھائی عتبہ کو بھجوا دینا ۔ رادی کہتے ہیں : میں نے سفیان سے دریافت کیا : کیا وہ نفلی قربانی تھی ؟ انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔ اس سے پہلے ہدی سے متعلق پہلے باب میں ہدی کا گوشت کھانے سے متعلق ایک حدیث جو حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے وہ گزر چکی ہے ۔

5406

Majma al-Zawaid #5406

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «خَمْسٌ كُلُّهُنَّ فَاسِقَةٌ يَقْتُلُهُمُ الْمُحْرِمُ وَيُقْتَلْنَ فِي الْحَرَمِ: الْفَأْرَةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْحَيَّةُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ وَالْغُرَابُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى - وَجَعَلَ بَدَلَ "" الْحَيَّةِ "": "" الْحِدَأَةَ "". وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِبَعْضِهِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports from the Prophet ﷺ that five creatures, all corrupt, may be killed by the one in ihram and may be killed within the Haram: the mouse, the scorpion, the snake, the vicious dog, and the crow. > **"Five, all of them corrupt, the one in ihram kills them and they are killed in the Haram: the mouse, the scorpion, the snake, the vicious dog, and the crow."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ پانچ جانور ایسے ہیں ان میں سے ہر ایک فاسق ہے انہیں محرم شخص قتل کر سکتا ہے ‘ اور انہیں حرم کی حدود میں قتل کیا جا سکتا ہے چوہا ، بچھو ، سانپ ، باؤلا کتا اور کو ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ انہوں نے سانپ کی جگہ چیل کا ذکر کیا ہے ۔ امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ‘ لیکن تدلیس کرنے والا ہے ۔

5407

Majma al-Zawaid #5407

وَعَنْ وَبَرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: «أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِ الذِّئْبِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ هُوَ فِي الصَّحِيحِ. وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مَوْقُوفًا، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.

EnglishUnverified translation

Wabarah رحمه الله reports that he heard Ibn Umar رضي الله عنهما saying that the Messenger of Allah ﷺ commanded the killing of the wolf.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

وبرہ بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : نبی اکرم ﷺ نے بھیڑیے کو مارنے کا حکم دیا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے ایک حدیث میں نقل کی ہے ‘ یہ ’’ صحیح ‘‘ میں مذکور ہے ۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسے ’’ موقوف ‘‘ روایت کے طور پر نقل کیا ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ‘ لیکن تدلیس کرنے والا ہے ۔