Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 8 · Chapter 82

پیشاب، مذی اور منی وغیرہ کے حکم کا بیان

مسلمان زندہ ہو یا مردہ، اس کے طاہر ہونے کا بیان

4 hadiths in this chapter

473

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #473

Sahih

۔ (۴۷۳)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَؓ قَالَ: لَقِیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَنَا جُنُبٌ، فَمَشَیْتُ مَعَہُ حَتّٰی قَعَدَ، فَانْسَلَلْتُ فَأَتَیْتُ الرَّحْلَ فَاغْتَسَلْتُ ثُمَّ جِئْتُ وَھُوَ قَاعِدٌ فَقَالَ: ((أَیْنَ کُنْتَ؟)) فَقُلْتُ: لَقِیْتَنِیْ وَأَنَا جُنُبٌ فَکَرِہْتُ أَنْ أَجْلِسَ اِلَیْکَ وَأَنَا جُنُبٌ فْانْطَلَقْتُ فَاغْتَسَلْتُ، فَقَالَ: ((سُبْحَانَ اللّٰہِ، اِنَّ الْمُؤْمِنَ لَا یَنْجُسُ۔)) (مسند أحمد: ۸۹۵۶)

اردو ترجمہ · Urdu

ابوہریرہؓ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو ملا، جبکہ میں جنابت کی حالت میں تھا، بہرحال میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے ساتھ چل پڑا یہاں تک کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ بیٹھ گئے اور میں وہاں سے کھسک گیا اور گھر پہنچ کر غسل کیا اور پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے پاس آگیاجبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ابھی تک بیٹھے ہوئے تھے،آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے پوچھا: تم کہاں تھے؟ میں نے کہا: جی آپ مجھے ملے تھے جبکہ میں جنبی تھا اور میں نے اس جنابت والی حالت میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے ساتھ بیٹھنے کو ناپسند کیا، اس لیے میں نے جاکر غسل کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌نے فرمایا: سبحان اللہ!بیشک مؤمن ناپاک نہیں ہوتا۔

474

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #474

Sahih

۔ (۴۷۴)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ)۔ قَالَ: لَقِیَنِی النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَھُوَ فِیْ طَرِیْقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِیْنَۃِ فَانْخَنَسْتُ فَذَہَبْتُ فَاغْتَسَلْتُ ثُمَّ جِئْتُ (فَذَکَرَ مِثْلَہُ فِیْہِ) فَقَالَ: ((اِنَّ الْمُسْلِمَ لَا یَنْجُسُ۔)) (مسند أحمد: ۱۰۰۸۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) سیدنا ابو ہریرہ ؓ کہتے ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ مجھے ملے، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ مدینہ کے کسی راستے میں تھے، پس میں کھسک گیا اور جا کر غسل کر کے دوبارہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے پاس آگیا۔ پھر اسی طرح کی روایت ذکر کی، البتہ اس میں ہے: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: بیشک مسلمان ناپاک نہیں ہوتا۔

475

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #475

Sahih

۔ (۴۷۵)۔ عَنْ أَبِیْ وَائِلٍ عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِِؓأَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَقِیَہُ فِیْ بَعْضِ طُرُقِ الْمَدِیْنَۃِ فَأَہْوٰی اِلَیْہِ،قَالَ: قُلْتُ: اِنِّیْ جُنُبٌ، قَالَ: (( اِنَّ الْمُؤْمِنَ لَا یَنْجُسُ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۶۵۳)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا حذیفہ بن یمان ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ مدینہ کے کسی راستے میں اس کو ملے، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ اس کی طرف جھکے تو اس نے کہا: میں تو جنابت کی حالت میں ہوں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: بیشک مؤمن ناپاک نہیں ہوتا۔

476

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #476

Sahih

۔ (۴۷۶) (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ)۔عَنِ ابْنِ سِیْرِیْنَ قَالَ: خَرَجَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَلَقِیَہُ حُذَیْفَۃُ بْنُ الْیَمَّانِ فَحَادَ عَنْہُ فَاغْتَسَلَ ثُمَّ جَائَ، فَقَالَ: ((مَا لَکَ؟)) قَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! کُنْتُ جُنُبًا، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((اِنَّ الْمُسْلِمَ لَا یَنْجُسُ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۸۱۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) ابن سیرین کہتے ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نکلے اور سیدنا حذیفہ بن یمان ؓ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو ملے، لیکن وہ وہاں سے ایک طرف ہو کر چلے اور غسل کر کے دوبارہ آ گئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے ان سے پوچھا: تم کو کیا ہو گیا ہے؟ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں جنبی تھا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: بیشک مسلمان ناپاک نہیں ہوتا۔