Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 74 · Chapter 788

حج افراد، حج قران اور حج تمتع کرنے والے کے طواف کا بیان

یوم نحریعنی دس ذوالحجہ کوجمرۂ عقبہ کی رمی کے وقت کا بیان

7 hadiths in this chapter

4500

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4500

Sahih

۔ (۴۵۰۰) حَدَّثنَاَ عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِی أَبِی ثَنَا وَکِیْعٌ ثَنَا سُفْیَانُ وَمِسْعَرٌ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ عَنِ الْحَسَنِ الْعُرَنِیِّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: قَدَّمَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أُغَیْلِمَۃَ بَنِیْ عَبْدِ ا لْمُطَّلِبِ عَلٰی حُمُرَاتٍ لَنَا مِنْ جَمْعٍ، قَالَ سُفْیَانُ: بِلَیْلٍ فَجَعَلَ یَلْطَخُ أَفْخَاذَنَا وَیَقُوْلُ: ((أُبَیْنِیَّ! لَا تَرْمُوْا الْجَمْرَۃَ حَتّٰی تَطْلُعَ الشَّمْسُ۔)) وَزَادَ سُفْیَانُ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: مَا إِخَالُ أَحَدًا یَعْقِلُیَرْمِیْ حَتّٰی تَطْلُعَ الشَّمْسُ۔ (مسند احمد: ۲۰۸۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدناعبداللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بنو عبدالمطلب کے لڑکوں کومزدلفہ سے رات ہی کو گدھوں پر سوار کر کے روانہ کردیا تھا، سفیان کی روایت میں ہے: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہماری رانوں پر تھپکی دیتے اور فرماتے: میرے پیارے بیٹو ! سورج طلوع ہونے تک جمرہ کو کنکریاں نہ مارنا۔ سفیان نے کہا: سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے کہا: میں نہیں سمجھتا کہ کوئی عقلمند آدمی طلوع آفتاب سے پہلے رمی کرتا ہو۔

4501

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4501

Zaeef

۔ (۴۵۰۱) عَنْ شُعْبَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بَعَثَ بِہٖمَعَأَھْلِہِإِلٰی مِنًییَوْمَ النَّحْرِ فَرَمَوُا الْجَمْرَۃَ مَعَ الْفَجْرِ۔ (مسند احمد: ۲۹۳۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو دس ذوالحجہ کو اپنے اہل کے ساتھ منیٰ کی طرف روانہ کیا تھا، ان حضرات نے فجر ہوتے ہی رمی کرلی تھی۔

4502

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4502

Sahih

۔ (۴۵۰۲) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَمٰی جَمْرَۃَ الْعُقْبَۃِ یَوْمَ النَّحْرِ صُحًی وَرَمٰی فِیْ سَائِرِ أَیَّامِ التَّشْرِیْقِ مَا زَالَتِ الشَّمْسُ ۔ (مسند احمد : ۱۵۳۶۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دس ذوالحجہ کو جمرۂ عقبہ کی رمی چاشت کے وقت کی تھی اور باقی ایام تشریق میں زوالِ آفتاب کے بعد کی تھی۔

4503

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4503

Sahih

۔ (۴۵۰۳) (وَعَنْہُ مِنْ طَـرِیْقٍ ثَانٍ) رَمٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَلْجَمْرَۃَ الأُوْلٰییَوْمَ النَّحْرِ ضُحًی، وَرَمَاھَا بَعْدَ ذَالِکَ عِنْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ۔ (مسند احمد: ۱۴۴۰۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند)رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دس ذوالحجہ کو چاشت کے وقت جمرۂ اولی کی رمی کی تھی اور اس کے بعد (باقی دنوں میں) زوالِ آفتاب کے بعد کی تھی۔

4504

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4504

Sahih

۔ (۴۵۰۴) عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما یَقُوْلُ: وَلَا أَدْرِی بِکَمْ رَمَی الْجَمْرَۃَ۔ (مسند احمد: ۱۵۲۷۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں نہیں جانتا کہ آپ نے جمرہ کو کتنی کنکریاں ماریں تھیں۔

4505

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4505

Sahih

۔ (۴۵۰۵) عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَمَرَھَا أَنْ تُوَافِیَ مَعَہُ صَلَاۃَ الصُّبْحِ یَوْمَ النَّحْرِ بِمَکَّۃَ۔ (مسند احمد: ۲۷۰۲۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں حکم دیا تھاکہ وہ دس ذوالحجہ کو صبح کی نماز کے وقت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مکہ میں آ ملیں۔

4506

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4506

Sahih

۔ (۴۵۰۶) حدثنا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِی أَبِی ثَنَا دَاوٗدُبْنُعَمْرٍوثَنَانَافِعُبْنُعُمَرَبْنِجَمِیْلٍ الْجُمَحِیُّ قَالَ: رَأَیْتُ عَطَائً وَابْنَ أَبِی مُلَیْکَۃَ وَعِکْرِمَۃَ بْنَ خَاِلدٍ رَحِمَہُمُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ یَرْمُوْنَ الْجَمْرَۃَ قَبْلَ الْفَجْرِ یَوْمَ النَّحْرِ، فَقَالَ لَہُ أَبِی: یَا أَبَا سُلَیْمَانَ فِیْ أَیِّ سَنَۃٍسَمِعْتَ مِنْ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ؟ قَالَ: سَنَۃَ تِسْعٍ وَسِتِّیْنِ، سَنَۃَ وَقْعَۃِ الْحُسَیْنِ رَضِیَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی عَنْہُ۔ (مسند احمد: ۲۰۵۴۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ نافع بن عمر جمحی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے عطا ء، ابن ابی ملیکہ اور عکرمہ بن خالد کو دیکھا،یہ سب لوگ دس ذوالحجہ کو فجر سے پہلے رمی کرلیتے تھے۔امام احمدنے ان سے کہا: ابو سلیمان! آپ نے یہ بات نافع بن عمر سے کس سال سنی تھی؟ انہو ں نے کہا: ۶۹؁ھ میں، جس سال سیدنا حسین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی شہادت کا واقعہ پیش آیا تھا۔