Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 5 · Chapter 54

کتاب و سنت کو تھامنے کے ابواب

آپ کے ارشاد تم پہلے لوگوں کے طریقوں کی پیروی کرو گے کا بیان

6 hadiths in this chapter

345

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #345

Sahih

۔ (۳۴۵)۔عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّؓ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَتَتَّبِعُنَّ سُنَنَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ شِبْرًا بِشِبْرٍ وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ حَتَّی لَوْ دَخَلُوْا جُحْرَ ضَبٍّ لَتَبِعْتُمُوْہُمْ۔)) قُلْنَا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! آلْیَہُوْدُ وَالنَّصَارٰی؟ قَالَ: ((فَمَنْ۔)) (مسند أحمد: ۱۱۸۲۲)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: تم ضرور ضرور اپنے سے پہلے والے لوگوں کے طریقوں کی اس طرح پیروی کرو گے، جیسے بالشت کے برابر بالشت اور ہاتھ کے برابر ہاتھ ہوتا ہے، یہاں تک کہ اگر وہ لوگ گوہ کے بِل میں گھسے تو تم بھی اس میں ان کے پیچھے چلو گے۔ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا یہودی اور عیسائی؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: تو اور کون۔

346

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #346

Sahih

۔ (۳۴۶)۔عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَؓ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِثْلُہُ وَفِیْہِ بَعْدَ قَوْلِہِ: وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ قَالَ: ((وَبَاعًا فَبَاعًا حَتّٰی لَوْ دَخَلُوْا جُحْرَ ضَبٍّ لَدَخَلْتُمُوْہُ۔)) قَالُوْا: وَمَنْ ہُمْ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! أَھْلُ الْکِتَابِ؟ قَالَ: ((فَمَنْ؟۔)) (مسند أحمد: ۱۰۶۴۹)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابو ہریرہ ؓ نے بھی اسی قسم کی حدیث بیان کی ہے، البتہ اس میں وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ کے بعد یہ الفاظ ہیں: اور بَاع کے برابر باع ہوتا ہے، یہاں تک کہ اگر وہ لوگ گوہ کے بِل میں گھسے تو تم بھی ضرور اس میں گھسو گے۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ کون لوگ ہیں، کیا اہل کتاب ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: تو اور کون ہیں۔

347

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #347

Sahih

۔ (۳۴۷)۔ عَنْ سَھْلٍ بْنِ سَعْدٍ الْأَنْصَارِیِّؓ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہِ! لَتَرْکَبُنَّ سُنَنَ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ مِثلًا بِمِثْلٍ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۲۶۶)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا سہل بن سعد ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم اپنے سے پہلے والے لوگوں کے طریقوں کو ہو بہو اپناؤ گے۔

348

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #348

Zaeef

۔ (۳۴۸)۔عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ ؓ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَیَحْمِلَنَّ شِرَارُ ھٰذِہِ الْأُمَّۃِ عَلٰی سُنَنِ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِہِمْ أَھْلِ الْکِتَابِ حَذْوَ القُذَّۃِ بِالْقُذَّۃِ۔)) (مسند أحمد: ۱۷۲۶۵)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا شداد بن اوس ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: اس امت کے برے لوگ اپنے سے پہلے لوگوں کے طریقوں کے مطابق ایسے ہی چلیں گے، جیسے تیار کیا ہوا تیر دوسرے تیر کے مطابق ہوتا ہے۔

349

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #349

Sahih

۔ (۳۴۹)۔عن أَبِیْ واقَدٍ اللَّیْثِیِّؓ أَنَّہُمْ خَرَجُوْا عَنْ مَکَّۃَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِلَی حُنَیْنٍ قَالَ: وَکَانَ لِلْکُفَّارِ سِدْرَۃٌ یَعْکِفُوْنَ عِنْدَہَا وَیُعَلِّقُوْنَ بِہَا أَسْلِحَتَہُمْ یُقَالُ لَہَا ذَاتُ أَنْوَاطٍ، قَالَ: فَمَرَرْنَا بِسِدْرَۃٍ خَضْرَائَ عَظِیْمَۃٍ قَالَ: فَقُلْنَا: (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: فَقُلْتُ) یَارَسُوْلَ اللّٰہِ ! اِجْعَلْ لَنَا ذَاتَ أَنْوَاطٍ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: کَمَا لِلْکُفَّارِ ذَاتُ أَنْوَاطٍ) فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: (( قُلْتُمْ وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہِ کَمَا قَالَ قَوْمُ مُوْسٰی: {اِجْعَلْ لَنَا اِلٰہًا کَمَا لَہُمْ آلِہَۃٌ، قَالَ اِنَّکُمْ قَوْمٌ تَجْہَلُوْنَ} اِنَّہَا لَسُنَنٌ، لَتَرْکَبُنَّ سُنَنَ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ سُنَّۃً سُنَّۃً۔)) (مسند أحمد: ۲۲۲۴۲)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابو واقد لیثیؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے ساتھ حنین کے لیے مکہ مکرمہ سے نکلے، کافروں کی ایک بیری تھی، وہ اس کے پاس قیام کرتے تھے اور اس کے ساتھ اپنا اسلحہ لٹکاتے تھے (اور مجاور بن کر اس کے اردگرد بیٹھتے تھے)، اس بیری کو ذات ِ انواط کہتے تھے، پس ہم سبز رنگ کی ایک بڑی بیری کے پاس سے گزرے تو ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہمارے لیے بھی ایک ذات ِ انواط بنائیں، جیسا کہ کافروں کی ذات ِ انواط ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم نے تو وہی بات کہی، جو موسیٰؑ کی قوم نے کہی تھی، جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: اے موسی! ہمارے لیے بھی ایک معبود ایسا مقرر کر دیجئے! جیسے ان کے یہ معبود ہیں، آپ نے کہا کہ واقعی تم لوگوں میں بڑی جہالت ہے۔ (اعراف: ۱۳۸) یہ مختلف طریقے ہیں، البتہ تم ضرور ضرور اور ایک ایک کر کے پہلے والے لوگوں کے طریقوں کو اپناؤ گے۔

350

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #350

Sahih

۔ (۳۵۰) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ بِنَحْوِہِ)۔ وَفِیْہِ: فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((اَللّٰہُ أَکْبَرُ، ھٰذَا کَمَا قَالَتْ بَنُوْاِسْرَائِیْلُ لِمُوْسٰی: {اِجْعَلْ لَنَا اِلٰہًا کَمَا لَہُمْ آلِہَۃٌ، قَالَ اِنَّکُمْ قَوْمٌ تَجْہَلُوْنَ} اِنَّکُمْ تَرْکَبُوْنَ سُنَنَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ۔)) (مسند أحمد: ۲۲۲۴۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) اسی طرح کی حدیث مروی ہے ، البتہ اس میں ہے: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے جواباً فرمایا: اَللّٰہُ أَکْبَرُ ، یہ تو وہی بات ہے جو بنو اسرائیل نے موسیٰؑ سے سے کہی تھی، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے موسی! ہمارے لیے بھی ایک معبود ایسا مقرر کر دیجئے! جیسے ان کے یہ معبود ہیں، آپ نے کہا کہ واقعی تم لوگوں میں بڑی جہالت ہے۔ (اعراف: ۱۳۸) بیشک تم لوگ اپنے سے پہلے والے لوگوں کے طریقوں کو اپناؤ گے۔