Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 173 · Chapter 2564

خلافت و امارت کے مسائل

فصل: اس امر کا بیان کہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اپنے بعد کسی کو خلیفہ نامزد نہیں کیا

1 hadith in this chapter

12389

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #12389

Sahih

۔ (۱۲۳۸۹)۔ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ سَبُعٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِیًّا رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ یَقُولُ: لَتُخْضَبَنَّ ہٰذِہِ مِنْ ہٰذَا فَمَا یَنْتَظِرُ بِی الْأَشْقٰی، قَالُوْا: یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ فَأَخْبِرْنَا بِہِ نُبِیرُ عِتْرَتَہُ، قَالَ: إِذًا تَاللّٰہِ تَقْتُلُونَ بِی غَیْرَ قَاتِلِی، قَالُوْا: فَاسْتَخْلِفْ عَلَیْنَا، قَالَ: لَا، وَلٰکِنْ أَتْرُکُکُمْ إِلٰی مَا تَرَکَکُمْ إِلَیْہِ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، قَالُوْا: فَمَا تَقُولُ لِرَبِّکَ إِذَا أَتَیْتَہُ؟ وَقَالَ وَکِیعٌ مَرَّۃً: إِذَا لَقِیتَہُ، قَالَ: أَقُولُ اللَّہُمَّ تَرَکْتَنِی فِیہِمْ مَا بَدَا لَکَ، ثُمَّ قَبَضْتَنِی إِلَیْکَ وَأَنْتَ فِیہِمْ، فَإِنْ شِئْتَ أَصْلَحْتَہُمْ، وَإِنْ شِئْتَ أَفْسَدْتَہُمْ۔ (مسند احمد: ۱۰۷۸)

اردو ترجمہ · Urdu

عبداللہ بن سبع سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: میری یہ داڑھی میرے سر کے خون سے رنگین ہوگی اور انتہائی بدبخت آدمی میرے ساتھ ایسا سلوک کرنے کا منتظر ہے۔ لوگوں نے کہا: اے امیر المومنین! آپ ہمیں اس کے متعلق بتلا دیں تو ہم اس کی اولاد تک کا نام و نشان نہ چھوڑیں، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اگر میں ایسا کروں تو تم میرے اصل قاتل کے علاوہ کسی دوسرے کو قتل کر دو گے۔ لوگوں نے کہا: اچھا آپ کسی کو ہمارے اوپر خلیفہ نامزد کردیں، انھوں نے اس سے بھی انکار کر دیا اور کہا: میں تمہیں اسی طرح چھوڑ کر جاؤں گا، جس طرح اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تمہیں چھوڑگئے تھے، یعنی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بھی کسی کو خلیفہ نامزد نہیں کیا تھا، لوگوں نے کہا: آپ اپنے رب کے ہاں جا کر کیا کہیں گے؟ انھوں نے کہا: میں کہوں گا: یاا للہ! جب تک تجھے منظور تھا تو نے مجھے ان کے درمیان باقی رکھا، پھر تو نے مجھے اپنی طرف بلالیا اور ان لوگوں میں میرے بعد تو ہی تھا، تو چاہتا ہے تو ان کی اصلاح کردے اور اگر چاہتا ہے تو ان میں فساد برپا کر دے۔