Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8314
(۸۳۱۴)۔قَالَ حَدَّثَنَا یُونُسُ قَالَ حَدَّثَنَا الْعَطَّافُ قَالَ حَدَّثَنِی عَبْدُ الرَّحْمٰنِ قَالَ أَبِی وَقَالَ غَیْرُ یُونُسَ بْنِ رَزِینٍ أَنَّہُ نَزَلَ الرَّبَذَۃَ ہُوَ وَأَصْحَابُہُ یُرِیدُونَ الْحَجَّ قِیلَ لَہُمْ ہَاہُنَا سَلَمَۃُ بْنُ الْأَکْوَعِ صَاحِبُ رَسُولِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم فَأَتَیْنَاہُ فَسَلَّمْنَا عَلَیْہِ ثُمَّ سَأَلْنَاہُ فَقَالَ بَایَعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم بِیَدِی ہٰذِہِ وَأَخْرَجَ لَنَا کَفَّہُ کَفًّا ضَخْمَۃً، قَالَ فَقُمْنَا إِلَیْہِ فَقَبَّلْنَا کَفَّیْہِ جَمِیعًا۔ (مسند احمد: ۱۶۶۶۶)
اردو ترجمہ · Urdu
۔ عبدالرحمن کہتے ہیں:میرے باپ اور ان کے ساتھی ربذہ مقام میں اترے،وہ حج کے ارادے سے جا رہے تھے، انہیں بتلایا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بھی یہاں ہیں، پس ہم ان کے پاس آئے ہم نے انہیں سلام کہا، پھر ان سے کچھ سوال کیا، انہوں نے کہا: میں نے اپنے ہاتھ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی، پھر انھوں نے اپنی پر گوشت ہتھیلی ہماے سامنے ظاہر کی، پس ہم ان کی طرف اٹھے اور ان کی دونوں ہتھیلیوں کا بوسہ لیا۔