Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 142 · Chapter 1484

سلام، اجازت لینے اور دوسرے آداب کے مسائل

مصافحہ کا آغاز کرنے والے پہلے شخص کا اور مردوں کا عورتوں سے مصافحہ کرنے کی کراہت کا بیان

4 hadiths in this chapter

8310

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8310

Sahih

(۸۳۱۰)۔عَنْ حُمَیْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یَقْدَمُ عَلَیْکُمْ غَدًا أَقْوَامٌ ہُمْ أَرَقُّ قُلُوبًا لِلْإِسْلَامِ مِنْکُمْ۔)) قَالَ فَقَدِمَ الْأَشْعَرِیُّونَ فِیہِمْ أَبُو مُوسَی الْأَشْعَرِیُّ فَلَمَّا دَنَوْا مِنَ الْمَدِینَۃِ جَعَلُوا یَرْتَجِزُونَ یَقُولُونَ: غَدًا نَلْقَی الْأَحِبَّہْ مُحَمَّدًا وَحِزْبَہْ، فَلَمَّا أَنْ قَدِمُوا تَصَافَحُوْا، فَکَانُوا ہُمْ أَوَّلَ مَنْ أَحْدَثَ الْمُصَافَحَۃَ۔ (مسند احمد: ۱۲۶۱۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کل تمہارے پاس وہ لوگ آنے والے ہیں، جن کے دل اسلام کے لئے تم سے بھی زیادہ رقت آمیز ہیں۔ پس اشعری قبیلہ کے لوگ آئے، ان میں سیدنا ابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی تھے، جب وہ مدینہ منورہ کے قریب ہوئے تو وہ یہ رجز پڑھنے لگے: غَدًا نَلْقَی الْأَحِبَّہْ مُحَمَّدًا وَحِزْبَہْ …(کل ہم اپنے پیاروں کو ملیں گے، یعنی محمد ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے گروہ)، پس جب وہ آئے تو انہوں نے مصافحہ کیا، یہ سب سے پہلے لوگ تھے، جنہوں نے مصافحہ کا طریقہ ایجاد کیا۔

8311

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8311

Sahih

(۸۳۱۱)۔عَنْ أُمَیْمَۃَ بِنْتِ رُقَیْقَۃَ قَالَتْ أَتَیْتُ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم فِی نِسَائٍ نُبَایِعُہُ فَأَخَذَ عَلَیْنَا مَا فِی الْقُرْآنِ أَنْ لَا نُشْرِکَ بِاللّٰہِ شَیْئًا الْآیَۃَ قَالَ: ((فِیمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ۔)) قُلْنَا اللّٰہُ وَرَسُولُہُ أَرْحَمُ بِنَا مِنْ أَنْفُسِنَا، قُلْنَا یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَلَا تُصَافِحُنَا؟ قَالَ: ((إِنِّی لَا أُصَافِحُ النِّسَائَ إِنَّمَا قَوْلِی لِامْرَأَۃٍ وَاحِدَۃٍ کَقَوْلِی لِمِائَۃِ امْرَأَۃٍ۔)) (مسند احمد: ۲۷۵۴۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ امیمہ بنت رقیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں عورتوں کے ساتھ مل کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس حاضر ہوئی، ہم نے آپ سے بیعت کی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہم سے قرآن پاک میں بیان کئے گئے اصولوں پر بیعت لی کہ ہم اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک نہ کریں گی، (آیت آخر تک)، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ ان شقوں پر تم اتنا عمل کرنا ہے، جتنی تم میں طاقت اور قوت ہو گی۔ ہم نے کہا: اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول تو ہمارے ساتھ ہمارے نفسوں سے بھی زیادہ رحم کرنے والے ہیں، ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ ہمارے ساتھ مصافحہ کیوں نہیں کرتے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں اجنبی عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا، میرا سو خواتین سے عہد لینا ، ایسے ہی ہے جیسے ایک عورت سے عہد لیتا ہوں۔

8312

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8312

Sahih

(۸۳۱۲)۔عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہٖ: اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم کَانَ لَا یُصَافِحُ النِّسَائَ فِی الْبَیْعَۃِ۔ (مسند احمد: ۶۹۹۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہمابیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیعت کرتے وقت عورتوں سے مصافحہ نہیں کیا کرتے تھے۔

8313

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8313

Sahih

(۸۳۱۳)۔عَنْ عُرْوَۃَ اَنَّ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یُبَایِعُ النِّسَائَ بِالْکلَامِ بِھٰذِہِ الْآیَۃِ: {عَلٰی اَنْ لَّا یُشْرِکْنَ بِاللّٰہِ شَیْئًا} قَالَتْ: وَمَا مَسَّتْ یَدُہُ یَدَ اِمْرَاَۃٍ قَطُّ اِلَّا اِمْرَاۃً یَمْلِکُہَا۔ (مسند احمد: ۲۵۷۱۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عورتوں سے صرف زبانی بیعت لیا کرتے تھے اور اس آیت پر بیعت لیتے تھے کہ خواتین اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک نہیں کریں گی … نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا ہاتھ کسی عورت کے ہاتھ کو نہیں لگا تھا، ما سوائے اس عورت کے کہ جس کے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مالک ہوتے تھے۔