Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8305
(۸۳۰۵)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَحَدُنَا یَلْقٰی صَدِیْقَہٗ اَ یَنْحَنِیْ لَہٗ؟ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((لَا۔))قَالَ: فَیَلْتَزِمُہٗ وَیُقَبِّلُہٗ؟ قَالَ: ((لَا۔)) قَالَ: فَیُصَافِحُہٗ؟ قَالَ: ((نَعَمْ اِنْ شَائَ۔)) (مسند احمد: ۱۳۰۷۵)
اردو ترجمہ · Urdu
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! جب کوئی آدمی اپنے دوست سے ملتا ہے تو کیا اسے اس کے لیے جھکنا چاہئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ اس نے پھر پوچھا: کیا اس سے معانقہ کرے اور اس کا بوسہ لے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ اس نے کہا: تو پھر کیا اس سے مصافحہ کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں، اگر چاہے تو۔