Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8289
(۸۲۸۹)۔عَنْ أَبِی ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم أَیُّمَا رَجُلٍ کَشَفَ سِتْرًا فَأَدْخَلَ بَصَرَہُ مِنْ قَبْلِ أَنْ یُؤْذَنَ لَہُ فَقَدْ أَتٰی حَدًّا لَا یَحِلُّ لَہُ أَنْ یَأْتِیَہُ وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا فَقَأَ عَیْنَہُ لَہُدِرَتْ وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا مَرَّ عَلٰی بَابٍ لَا سِتْرَ لَہُ فَرَأٰی عَوْرَۃَ أَہْلِہِ فَلَا خَطِیئَۃَ عَلَیْہِ إِنَّمَا الْخَطِیئَۃُ عَلٰی أَہْلِ الْبَیْتِ۔ (مسند احمد: ۲۱۶۸۶)
اردو ترجمہ · Urdu
۔ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی پردہ کھولے اور اجازت سے پہلے کسی کے گھر میں نظر ڈالے، اس نے حد جتنا جرم کیا، اس کے لئے ایسا کرنا حلال نہیں تھا، اور اگر کوئی آدمی اس کی آنکھ پھوڑ دیتا ہے، تو اس کی آنکھ رائیگاں اور ہدر ہے، اگر کوئی آدمی اس دروازے پر سے گزرتا ہے، جس پر پردہ نہیں اور وہ اس گھر کی پردہ والی چیز دیکھ لیتا ہے تو اس پر غلطی کا الزام نہیں لگایا جائے گا، بلکہ ایسی صورت میں غلطی گھر والوں کی ہو گی۔