Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 142 · Chapter 1472

سلام، اجازت لینے اور دوسرے آداب کے مسائل

سلام اور اس کے جواب کے الفاظ کا بیان

3 hadiths in this chapter

8259

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8259

Sahih

(۸۲۵۹)۔عَنْ أَبِی تَمِیمَۃَ الْہُجَیْمِیِّ عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِہِ قَالَ لَقِیتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم فِی بَعْضِ طُرُقِ الْمَدِینَۃِ وَعَلَیْہِ إِزَارٌ مِنْ قُطْنٍ مُنْتَثِرُ الْحَاشِیَۃِ فَقُلْتُ: عَلَیْکَ السَّلَامُ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! فَقَالَ: ((إِنَّ عَلَیْکَ السَّلَامَ تَحِیَّۃُ الْمَوْتٰی، إِنَّ عَلَیْکَ السَّلَامُ تَحِیَّۃُ الْمَوْتٰی، إِنَّ عَلَیْکَ السَّلَامُ تَحِیَّۃُ الْمَوْتٰی، سَلَامٌ عَلَیْکُمْ سَلَامٌ عَلَیْکُمْ۔)) مَرَّتَیْنِ أَوْ ثَلَاثًا ہٰکَذَا۔ (مسند احمد: ۱۶۰۵۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو تمیمہ ہجیمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اپنی قوم کے ایک آدمی سے بیان کرتے ہیں،وہ کہتا ہے: میں مدینہ کے ایک راستہ پر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ملا، آپ پر کاٹن کا تہبند تھا، جس کا کنارہ پھیلا ہوا تھا، میں نے کہا: عَلَیْکَ السَّلَامُ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! (آپ پر سلام ہو، اے اللہ کے رسول!) لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک عَلَیْکَ السَّلَامُ تو مردوں کا سلام ہے، بیشک عَلَیْکَ السَّلَامُ تو مردوں کا سلام ہے، بیشک عَلَیْکَ السَّلَامُ تو مردوں کا سلام ہے، سَلَامٌ عَلَیْکُمْ کہا کرو، سَلَامٌ عَلَیْکُمْ۔ یہ الفاظ بھی دو تین بار دوہرائے۔

8260

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8260

Sahih

(۸۲۶۰)۔عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ اَنَّ رَجُلًا جَائَ اِلَی النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم فَقَالَ: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ، فَرَدَّ عَلَیْہِ ثُمَّ جَلَسَ فَقَالَ: ((عَشْرٌ۔)) ثُمَّ جَائَ آخَرُ فَقَالَ: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ، فَرَدَّ عَلَیْہِ ثُمَّ جَلَسَ،فَقَالَ: ((عِشْرُوْنَ۔))، ثُمَّ جَائَ آخَرُ فَقَالَ: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ، فَرَدَّ عَلَیْہِ ثُمَّ جَلَسَ، فَقَالَ: ((ثَلَاثُوْنَ۔)) (مسند احمد: ۲۰۱۹۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عمران بن حصین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ،آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کا جواب دیا اور فرمایا: اسے دس نیکیاں ملی ہیں۔ پھر ایک اور آیا اور اس نے کہا: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کا جواب دیا، وہ بھی بیٹھ گیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اسے بیس نیکیاں ملی ہیں۔ پھر ایک اور آیا اور اس نے کہا: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کا بھی جواب دیا اور وہ بھی بیٹھ گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا: اس نےتیس نیکیاں حاصل کی ہیں۔

8261

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8261

Zaeef

(۸۲۶۱)۔عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِیْ نُمَیْرٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہٖ اَنَّہٗ اَتَی النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم فَقَالَ: اِنَّ اَبِیْ یَقْرَاُ عَلَیْکَ السَّلَامَ، فَقَالَ النَّبِیُّ صلى الله عليه وآله وسلم: ((عَلَیْکُمْ وَعَلٰی اَبِیْکَ السَّلَامُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۴۹۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ بنو نمیر کا ایک آدمی اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے بیان کرتا ہے کہ وہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور کہا: میرے ابا جان آپ کو سلام کہتے ہیں، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عَلَیْکُمْ وَعَلٰی اَبِیْکَ السَّلَامُ (تم پر اور تیرے باپ پر بھی سلام ہو)۔