Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 141 · Chapter 1458

آداب کی کتاب

فطرت والی سنتوں کے ابواب

5 hadiths in this chapter

8177

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8177

Sahih

(۸۱۷۷)۔عَنْ عَائِشَۃَ رضي الله عنها قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((عَشْرٌ مِنَ الْفِطْرَۃِ،قَصُّ الشَّارِبِ، وَاِعْفَائُ اللِّحْیَۃِ، وَالسِّوَاکُ، وَاسْتِنْشَاقٌ بِالْمَائِ، وَقَصُّ الْاَظْفَارِ، وَغَسْلُ الْبَرَاجِمِ، وَنَتْفُ الْاِبِطِ، وَحَلْقُ الْعَانَۃِ، وَاِنْتِقَاصُ الْمَائِ۔)) یَعْنِی الْاِسْتِنْجَائَ قَالَ زَکَرَیَا: قَالَ مُصْعَبٌ: وَنَسِیْتُ الْعَاشِرَۃَ اِلَّا اَنْ تَکُوْنَ الْمَضْمَضَۃُ۔ (مسند احمد: ۲۵۵۷۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دس چیزیں فطرت سے ہیں، مونچھیں کٹوانا، داڑھی بڑھانا، مسواک کرنا، ناک میں پانی ڈال کر اس کو جھاڑنا، ناخن تراشنا اور انگلیوں کے جوڑوں اور پوروں کو اچھی طرح دھونا، بغلوں کے بال اکھاڑنا، زیر ناف بال مونڈنا اور استنجاء کرنا۔ مصعب راوی کہتے ہیں: میں دسویں چیز بھول گیا ہوں، لگتا ہے کہ وہ کلی ہو گی۔

8178

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8178

Sahih

(۸۱۷۸)۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((خَمْسٌ مِنَ الْفِطْرَۃِ، قَصُّ الشَّارِبِ، وَ تَقْلِیْمُ الْاَظْافِرِ، وَتَنْفُ الْاِبِطِ، وَالْاِسْتِحْدَادُ، وَالْخِتَانُ)) (مسند احمد: ۷۱۳۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: پانچ چیزیں فطرت سے ہیں، مونچھیں کاٹنا، ناخن تراشنا، بغلوں کے بال اکھاڑنا، زیر ناف بال مونڈنا اور ختنہ کروانا۔

8179

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8179

Sahih

(۸۱۷۹)۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((مِنَ الْفِطْرَۃِ حَلْقُ الْعَانَۃِ، وَ تَقْلِیْمُ الْاَظَافِرِ، وَقَصُّ الشَّارِبِ۔)) وَقَالَ اِسْحَاقُ مَرَّۃً: وَقَصُّ الشَّوَارِبِ۔ (مسند احمد: ۵۹۸۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: زیر ناف بال مونڈنا، ناخن تراشنا اور مونچھیں کاٹنافطرت سے ہیں۔

8180

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8180

Sahih

(۸۱۸۰)۔عَنْ عَمَّارِ بْنِ یَاسِرٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((اِنَّ مِنَ الْفِطْرَۃِ اَوِ الْفِطْرَۃِ، اَلْمَضْمَضَۃُ، وَالْاِسْتِنْشَاقُ، وَقَصُّ الشَّارِبِ، وَالسِّوَاکِ، وَتَقْلِیْمِ الْاَظَافِرِ، وَغَسْلِ الْبَرَاجِمِ، وَنَتْفُ الْاِبِطِ، وَالْاِسْتِحْدَادُ، وَالْاِخْتِنَانُ، وَالْاِنْتِضَاحُ۔)) (مسند احمد: ۱۸۵۱۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عمار بن یاسر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ امور فطرت سے ہیں: کلی کرنا، ناک میں پانی ڈال کر اس کو جھاڑنا، مونچھیں کاٹنا، مسواک کرنا، ناخن تراشنا، انگلیوں کے جوڑوں اور پوروں کو دھونا، بغلوں کے بال اکھاڑنا، زیر ناف بال مونڈنا، ختنہ کروانا اور وضوء کے بعد شرمگاہ پر پانی چھڑکنا۔

8181

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8181

Sahih

(۸۱۸۱)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: وَقَّتَ لَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم فِیْ قَصِّ الشَّارِبِ وَ تَقْلِیْمِ الْاَظْفَارِ وَحَلْقِ الْعَانَۃِ فِیْ کُلِّ اَرْبَعِیْنَ یَوْمًا مَرَّۃً۔ (مسند احمد: ۱۳۱۴۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مونچھیں کٹانے، ناخن تراشنے اور زیر ناف بال مونڈنے کے لئے چالیس دن کی مدت متعین کی ہے۔