Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 140 · Chapter 1454

لباس اور زینت کے مسائل

خوشبو، سرمہ اور ان سے متعلقہ امور کے ابواب خوشبو کے مستحب ہونے اور عمدہ ترین خوشبو کا بیان

6 hadiths in this chapter

8155

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8155

Sahih

(۸۱۵۵)۔عَنْ اَنَسٍ رضي الله عنه قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم اِذَا اُتِیَ بِطِیْبٍ لَمْ یَرُدَّہٗ۔ (مسند احمد: ۱۲۲۰۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس خوشبو لائی جاتی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کو واپس نہ کرتے تھے۔

8156

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8156

Sahih

(۸۱۵۶)۔(وَعَنْہٗ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: مَا عُرِضَ عَلَی النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم طِیْبٌ قَطُّ فَرَدَّہٗ۔ (مسند احمد: ۱۳۷۸۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایسی کوئی صورت نہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے خوشبو پیش کی گئی ہو اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کو ردّ کر دیا ہو۔

8157

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8157

Sahih

(۸۱۵۷)۔(وَعَنْہُ اَیْضًا) اَنَّ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((حُبِّبَ اِلَیَّ مِنَ الدُّنْیَا النِّسَائُ وَالطِّیْبُ، وَجُعِلَ قُرَّۃُ عَیْنِیْ فِی الصَّلَاۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۲۳۱۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دنیا میں سے میرے نزدیک پسندیدہ چیزیں بیویاں اور خوشبو ہے اور نماز میں میری آنکھوں کی ٹھنڈک رکھ دی گئی ہے۔

8158

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8158

Sahih

(۸۱۵۸)۔عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: ذُکِرَ الْمِسْکُ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم فَقَالَ: ((ھُوَ اَطْیَبُ الطِّیْبُ)) (مسند احمد: ۱۱۲۸۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس کستوری کا ذکر کیا گا، تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ سب سے عمدہ خوشبو ہے۔

8159

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8159

Sahih

(۸۱۵۹)۔حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُرْوَۃَ اَنَّہٗ سَمِعَ اَبَاہٗ یَقُوْلُ: سَاَلْتُ عَائِشَۃَ رضي الله عنها بِاَیِّ شَیْئٍ طَیَّبْتِ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم؟ قَالَتْ: بِاَطْیَبِ الطِّیْبِ۔ (مسند احمد: ۲۴۶۰۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عروہ کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے دریافت کیا کہ آپ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کونسی خوشبو لگاتی تھیں؟ انھوں نے کہا: سب سے عمدہ خوشبو لگاتی تھی۔

8160

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8160

Sahih

(۸۱۶۰)۔عَنْ عَائِشَۃَ رضي الله عنها قَالَتْ: کَاَنِّیْ اَنْظُرُ اِلٰی وَبِیْصِ الْمِسْکِ فِیْ رَاْسِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم وَھُوَ مُحْرِمٌ۔ (مسند احمد: ۲۴۶۰۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: گویا میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سر مبارک میں کستوری کی چمک دیکھ رہی ہوں، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حالت احرام میں ہوتے تھے۔