Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 140 · Chapter 1446

لباس اور زینت کے مسائل

خوبصورت لباس کی رخصت، لیکن اس سلسلے میں تواضع کے مستحب ہونے اور شہرت اور اسبال کی کراہت کے ابواب خوبصورت لباس اور اس میںتواضع کے مستحب ہونے کا بیان

2 hadiths in this chapter

8096

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8096

Sahih

(۸۰۹۶)۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((لَا یَدْخُلُ النَّارَ مَنْ کَانَ فِی قَلْبِہِ مِثْقَالُ حَبَّۃٍ مِنْ إِیمَانٍ وَلَا یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ مَنْ کَانَ فِی قَلْبِہِ مِثْقَالُ حَبَّۃٍ مِنْ کِبْرٍ۔)) فَقَالَ رَجُلٌ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنِّی لَیُعْجِبُنِی أَنْ یَکُونَ ثَوْبِی غَسِیلًا وَرَأْسِی دَہِینًا وَشِرَاکُ نَعْلِی جَدِیدًا وَذَکَرَ أَشْیَائَ حَتّٰی ذَکَرَ عِلَاقَۃَ سَوْطِہِ، أَفَمِنَ الْکِبْرِ ذَاکَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ!؟ قَالَ: ((لَا ذَاکَ الْجَمَالُ إِنَّ اللّٰہَ جَمِیلٌ یُحِبُّ الْجَمَالَ وَلٰکِنَّ الْکِبْرَ مَنْ سَفِہَ الْحَقَّ وَازْدَرَی النَّاسَ۔)) (مسند احمد: ۳۷۸۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ شخص دوزخ میں داخل نہیں ہو گا، جس کے دل میں ایک دانے کے برابر ایمان ہو گا اور وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا، جس کے دل میں ایک دانے کے برابر تکبر ہو گا۔ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے یہ پسند ہے کہ میرا لباس دھلا ہوا ہو، میرے سر میں تیل لگا ہو، میرے جوتے کا تسمہ نیا ہو، انھوں نے مزید اشیاء کا بھی ذکر کیا، حتیٰ کہ اپنے کوڑے کے دستے کا بھی تذکرہ کیا، اے اللہ کے رسول! کیا یہ چیزیں تکبر میں شامل ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں، یہ تو جمال اور خوبصورتی ہے اور بیشک اللہ تعالیٰ خود بھی جمیل ہے اور جمال کو پسند بھی کرتا ہے، تکبر یہ ہے کہ آدمی حق کو ٹھکرا دے اور لوگوں کو حقیر سمجھے۔

8097

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8097

Sahih

(۸۰۹۷)۔عَنْ سَہْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ الْجُہَنِیِّ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((مَنْ تَرَکَ اللِّبَاسَ وَہُوَ یَقْدِرُ عَلَیْہِ تَوَاضُعًا لِلَّہِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی دَعَاہُ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلٰی رُئُ وْسِ الْخَلَائِقِ حَتّٰی یُخَیِّرَہُ فِی حُلَلِ الْإِیمَانِ أَیَّہَا شَائَ۔)) (مسند احمد: ۱۵۷۱۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا معاذ بن انس جہنی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ تعالیٰ کے سامنے تواضع کرتے ہوئے قدرت رکھتے ہوئے (شاندار) لباس چھوڑ دیا ،اللہ تعالیٰ اسے مخلوق کے روبرو بلائیں گے اور اسے اختیار دے گا کہ وہ ایمان کی پوشاکوں میں جو چاہے پہن لے۔