Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 140 · Chapter 1442

لباس اور زینت کے مسائل

تصویر بنانے کی ممانعت اور ان کپڑوں، بچھونوں اور پردوں وغیرہ کے حکم کا بیان جن پر تصویریں بنی ہوتی ہیں تصویر سے ممانعت اور تصویر بنانے والے کی وعید کا بیان

11 hadiths in this chapter

8052

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8052

Sahih

(۸۰۵۲)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ صَوَّرَ صُورَۃً عُذِّبَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ حَتّٰی یَنْفُخَ فِیہَا وَلَیْسَ بِنَافِخٍ، وَمَنْ تَحَلَّمَ عُذِّبَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ حَتّٰی یَعْقِدَ شَعِیرَتَیْنِ وَلَیْسَ عَاقِدًا، وَمَنِ اسْتَمَعَ إِلٰی حَدِیثِ قَوْمٍ یَفِرُّونَ بِہِ مِنْہُ صُبَّ فِی أُذُنَیْہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَذَابٌ۔)) (مسند احمد: ۱۸۶۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے کوئی تصویر بنائی اسے روزِ قیامت عذاب دیا جائے گا اور اس وقت تک ہوتارہے گا، جب تک اس میں روح نہ پھونک دے، جبکہ وہ روح نہیں پھونک سکے گا، جو خواب میں تکلف کا مظاہرہ کرے گا، اسے روز قیامت عذاب دیا جائے گا اور اس وقت تک دیا جاتا رہے گا، جب تک کہ وہ جَو کے دو دانوں کے درمیان گرہ نہ لگا دے اور جو آدمی ان لوگوں کی بات سنے گا، جو اس سے دور بھاگتے ہوں ،یعنی اس کو نہ سنانا چاہتے ہوں تو قیامت کے دن اس کے کان میں (سیسہ ڈال کر) اس کو عذاب دیا جائے گا۔

8053

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8053

Sahih

(۸۰۵۳)۔وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ عََنِ النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم مِثْلُہٗ وَفِیْہٖ: ((وَمَنِ اسْتَمَعَ اِلٰی حَدِیْثِ قَوْمٍ وَلَا یُعْجِبُہُمْ اَنْ یُسْمَعَ حَدِیْثُہُمْ اُذِیْبَ فِیْ اُذُنُہِ الْاٰنُکُ۔)) (مسند احمد: ۱۰۵۵۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے اسی قسم کی حدیث مروی ہے، البتہ اس میں ہے: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو ایسے لوگوں کی بات سنے کہ وہ لوگ اس کو بات سنانا گوارا نہ کریں تو سیسہ پگھلا کر اس کے کانوں میں ڈالا جائے گا۔

8054

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8054

Sahih

(۸۰۵۴)۔عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ کُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ وَہُوَ یُفْتِی النَّاسَ لَا یُسْنِدُ إِلٰی نَبِیِّ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَیْئًا مِنْ فُتْیَاہُ حَتّٰی جَائَہُ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْعِرَاقِ فَقَالَ: إِنِّی رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْعِرَاقِ وَإِنِّی أُصَوِّرُ ہٰذِہِ التَّصَاوِیرَ فَقَالَ لَہُ ابْنُ عَبَّاسٍ: ادْنُہْ إِمَّا مَرَّتَیْنِ أَوْ ثَلَاثًا فَدَنَا فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یَقُولُ: ((مَنْ صَوَّرَ صُورَۃً فِی الدُّنْیَا یُکَلَّفُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ أَنْ یَنْفُخَ فِیہِ الرُّوحَ وَلَیْسَ بِنَافِخٍ۔)) (مسند احمد: ۲۱۶۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا نضر بن انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کے پاس تھا، جبکہ وہ لوگوں کو فتویٰ دے رہے تھے اور اپنے فتووں میں کوئی بات نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف منسوب نہیں کرتے تھے، ان کے پاس ایک عراقی آدمی آیا اور اس نے کہا: میں عراق کا آدمی ہوں، میں یہ تصاویر بناتا ہوں، اس سے سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے دو یا تین بار کہا: قریب ہو جاؤ، پھر انھوں نے کہا: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جس نے دنیا میں تصویر بنائی، اسے روز قیامت یہ تکلیف دی جائے گی کہ وہ اس تصویر میں روح پھونکے، جبکہ وہ روح پھونک نہیں سکے گا۔

8055

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8055

Sahih

(۸۰۵۵)۔عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی الْحَسَنِ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: یَا أَبَا الْعَبَّاسِ إِنِّی رَجُلٌ أُصَوِّرُ ہٰذِہِ الصُّوَرَ وَأَصْنَعُ ہٰذِہِ الصُّوَرَ، فَأَفْتِنِی فِیہَا قَالَ: اُدْنُ مِنِّی، فَدَنَا مِنْہُ حَتّٰی وَضَعَ یَدَہُ عَلٰی رَأْسِہِ قَالَ: أُنَبِّئُکَ بِمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یَقُولُ: ((کُلُّ مُصَوِّرٍ فِی النَّارِ یُجْعَلُ لَہُ بِکُلِّ صُورَۃٍ صَوَّرَہَا نَفْسٌ تُعَذِّبُہُ فِی جَہَنَّمَ فَإِنْ کُنْتَ لَا بُدَّ فَاعِلًا فَاجْعَلِ الشَّجَرَ وَمَا لَا نَفْسَ لَہُ۔)) (مسند احمد: ۲۸۱۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سعید بن ابو حسن کہتے ہیں: ایک آدمی سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے ابن عباس! میں تصاویر بناتا ہوں، مجھے ان کے بارے میں فتویٰ دیجئے،انھوں نے کہا: میرے قریب آجا، پس وہ قریب ہو گیا، انھوں نے اس کے سر پر اپنا ہاتھ رکھااور کہا: میں تجھے اس بات کی خبر دیتا ہوں، جو میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنی ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر مصور دوزخ میں جائے گا، اس نے جو تصویریں بنائی ہوں گی، ہر تصویر کے بدلے ایک جان بنائی جائے گا اور وہ اس کو جہنم میں عذاب دیتی رہے گی، اگر تو نے تصوریں بنانی ہی ہیں تو درخت اور غیر ذی روح چیز کی بنا لے۔

8056

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8056

Sahih

(۸۰۵۶)۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((اِنَّ مِنْ اَشَدِّ اَھْلِ النَّارِ عَذَابًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ الْمُصَوِّرِیْن۔))، وَقَالَ وَکِیْعٌ: اَشَّدُ النَّاسِ۔ (مسند احمد: ۴۰۵۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دوزخیوں میں سب سے سخت عذاب والے لوگوں میں سے روز قیامت تصویر بنانے والے ہوں گے کو ہوگا۔

8057

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8057

Sahih

(۸۰۵۷)۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((اَلْمُصَوِّرُوْنَ یُعَذَّبُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَیُقَالُ اَحْیُوْا مَا خَلَقْتُمْ)) (مسند احمد: ۴۴۷۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مصوروں کو روز قیامت عذاب دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا تم نے جو کچھ بنایا تھا، اب اس کو زندہ کرو۔

8058

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8058

Zaeef

(۸۰۵۸)۔حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ حَدَّثَنَا لَیْثٌ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ وَہُوَ مُتَّکِیئٌ عَلَی وِسَادَۃٍ فِیہَا تَمَاثِیلُ طَیْرٍ وَوَحْشٍ، فَقُلْتُ: أَلَیْسَ یُکْرَہُ ہٰذَا؟ قَالَ: لَا إِنَّمَا یُکْرَہُ مَا نُصِبَ نَصْبًا، حَدَّثَنِی أَبِی عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((مَنْ صَوَّرَ صُورَۃً عُذِّبَ وَقَالَ حَفْصٌ مَرَّۃً کُلِّفَ أَنْ یَنْفُخَ فِیہَا وَلَیْسَ بِنَافِخٍ)) (مسند احمد: ۶۳۲۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ لیث کہتے ہیں: میں سالم بن عبداللہ کے پاس گیا، وہ ایک تکیہ پر ٹیک لگائے ہوئے تھے، جبکہ اس تکیے میں پرندوں اور وحشی جانوروں کی تصاویر تھیں، میں نے کہا: یہ تو مکروہ نہیں ہیں؟ انھوں نے کہا: نہیں، مکروہ صورت وہ ہے، جس میں تصویریں سیدھی رکھی گئی ہوں، سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے مجھے بیان کیا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے تصاویربنائیں، اس کو عذاب دیا جائے گا اور اس کو یہ تکلیف دی جائے گی کہ وہ ان میں روح پھونکے، جبکہ وہ اس میں روح پھونک نہیں سکے گا۔

8059

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8059

Sahih

(۸۰۵۹)۔عَنْ عَائِشَۃَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((اِنَّ اَصْحَابَ ھٰذِہِ الصُّوَرِ یُعَذَّبُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، یُقَالُ لَھُمْ: اَحْیُوْا مَا خَلَقْتُمْ۔)) (مسند احمد: ۲۶۳۹۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ تصاویر بنانے والے روز قیامت عذاب میں مبتلا کیے جائیں گے، ان سے کہا جائے گا کہ جو تم نے پیدا کیا ہے اس میں روح ڈال کر اس کو زندہ کرو۔

8060

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8060

Sahih

(۸۰۶۰)۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((قَالَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ خَلَقَ کَخَلْقِیْ فَلْیَخْلُقُوْا بَعُوْضَۃً وَلْیَخْلُقُوْا ذَرَّۃً)) قَالَ اَبُوْ عُبَیْدَۃَ: یَخْلُقُ۔ (مسند احمد: ۱۰۸۳۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اس سے بڑھ کراور کون ظالم ہوگا، جو میری مخلوق کی مانند مخلوق بناتا ہے، ان کو چاہیے کہ یہ مچھر پیدا کریں اور ذرہ پیدا کریں۔

8061

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8061

Sahih

(۸۰۶۱)۔عَنْ عُمَارَۃَ عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ أَبِی ہُرَیْرَۃَ دَارَ مَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ فَرَأٰی فِیہَا تَصَاوِیرَ وَہِیَ تُبْنٰی فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: ((یَقُولُ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذَہَبَ یَخْلُقُ خَلْقًا کَخَلْقِی فَلْیَخْلُقُوا ذَرَّۃً أَوْ فَلْیَخْلُقُوا حَبَّۃً أَوْ لِیَخْلُقُوا شَعِیرَۃً۔)) (مسند احمد: ۷۱۶۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ابو زرعہ کہتے ہیں:میں سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ مروان بن حکم کے گھر داخل ہوا، انہوں نے وہاں دیکھا کہ تصویریں بنائی جا رہی ہیں، پس سیدنا ابو ہریرہ نے کہا: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اللہ تعالیٰ سے روایت کیا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اس سے بڑا ظالم کون ہے، جو میری تخلیق کی طرح تخلیق کرنے لگا ہے، ان کو چاہیے کہ ایک ذرہ پیدا کریں، ایک دانہ پیدا کریں، ایک جو پیدا کریں۔

8062

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8062

Zaeef

(۸۰۶۲)۔عَنْ رَجُلٍ مِنْ قُرَیْشٍ عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ کَانَ مَعَ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فَرَأٰی أَبُو ہُرَیْرَۃَ فَرَسًا مِنْ رِقَاعٍ فِی یَدِ جَارِیَۃٍ فَقَالَ: أَلَا تَرٰی ہٰذَا؟ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّمَا یَعْمَلُ ہٰذَا مَنْ لَا خَلَاقَ لَہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃَ۔)) (مسند احمد: ۷۸۶۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے ایک بچی کے ہاتھ میں کپڑوں کے ٹکڑوں کا بنا ہوا ایک گھوڑا دیکھا اور کہا: کیا تم یہ نہیں دیکھ رہے؟ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ آدمی یہ کام کرتا ہے، جس کا قیامت کے دن کوئی حصہ نہیں ہوتا۔