Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 140 · Chapter 1430

لباس اور زینت کے مسائل

سونے اور چاندی کے برتنوں کا مردو زن پر حرام ہونے کا بیان

3 hadiths in this chapter

7958

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7958

Sahih

(۷۹۵۸)۔عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلٰی قَالَ خَرَجْتُ مَعَ حُذَیْفَۃَ إِلٰی بَعْضِ ہٰذَا السَّوَادِ فَاسْتَسْقٰی فَأَتَاہُ دِہْقَانٌ بِإِنَائٍ مِنْ فِضَّۃٍ قَالَ فَرَمَاہُ بِہِ فِی وَجْہِہِ قَالَ قُلْنَا: اُسْکُتُوا اُسْکُتُوا وَإِنَّا إِنْ سَأَلْنَاہُ لَمْ یُحَدِّثْنَا قَالَ فَسَکَتْنَا قَالَ فَلَمَّا کَانَ بَعْدَ ذٰلِکَ قَالَ: أَتَدْرُونَ لِمَ رَمَیْتُ بِہِ فِی وَجْہِہِ؟ قَالَ: قُلْنَا: لَا، قَالَ: إِنِّی کُنْتُ نَہَیْتُہُ، قَالَ فَذَکَرَ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَا تَشْرَبُوا فِی آنِیَۃِ الذَّہَبِ قَالَ مُعَاذٌ لَا تَشْرَبُوا فِی الذَّہَبِ وَلَا فِی الْفِضَّۃِ وَلَا تَلْبَسُوا الْحَرِیرَ وَلَا الدِّیبَاجَ فَإِنَّہُمَا لَہُمْ فِی الدُّنْیَا وَلَکُمْ فِی الْآخِرَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۳۷۵۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ عبدالرحمن بن ابولیلیٰ کہتے ہیں:میں سیدنا حذیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ کسی زمین کی طرف گیا، انہوں نے پینے کے لئے پانی مانگا، کسان چاندی کے برتن میں ان کے پاس پانی لایا، سیدنا حذیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے وہ برتن اس کے منہ پر دے مارا، ہم نے کہا: خاموش رہو، خاموش رہو، اب اگر ہم نے ان سے کچھ اس بارے میں پوچھا تو وہ کچھ نہیں بتائیں گے، ہم خاموش رہے، کچھ دیر بعد انھوں نے خود کہا: کیا تمہیں معلوم ہے میں نے یہ برتن اس کے چہرے پر کیوں پھینکا؟ ہم نے کہا: جی نہیں، انھوں نے کہا: میں نے اسے اس سے پہلے بھی روکا تھا کہ چاندی کے برتن میں پانی پینا منع ہے اور بیان کیا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سونے کے برتنوں میں نہ پیو۔ سیدنا معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: سونے اور چاندی کے برتنوں میں نہ پیو، حریر اور دیباج نہ پہنو، یہ چیزیں دنیا میں ان کے لیے ہیں اور آخرت میں تمہارے لیے ہیں۔

7959

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7959

Sahih

(۷۹۵۹)۔عَنْ اُمِّ سَلَمَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((اِنَّ الَّذِیْ یَشْرَبُ فِیْ اِنَائٍ مِنْ فِضَّۃٍ اِنَّمَا یُجَرْجِرُ فِیْ بَطْنِہٖ نَارَ جَہَنَّمَ۔)) (مسند احمد: ۲۷۱۰۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو چاندی کے برتنوں میں پیتاہے، وہ اپنے پیٹ میں دوزخ کی آگ کے گھونٹ بھرتا ہے۔

7960

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7960

Sahih

(۷۹۶۰)۔عَنْ عَائِشَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم اَنَّہٗ قَالَ فِی الَّذِیْ یَشْرَبُ فِیْ اِنَائِ فِضَّۃٍ ((کَاَنَّمَا یُجَرْجِرُ فِیْ بَطْنِہٖ نَارًا)) (مسند احمد: ۲۵۱۶۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے چاندی کے برتن میں پینے والے کے بارے میں فرمایا: گویا کہ وہ اپنے پیٹ میں دوزخ کی آگ کے گھونٹ بھرتا ہے۔