Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 140 · Chapter 1429

لباس اور زینت کے مسائل

سونے، چاندی اور ریشم اور ان کے استعمال کی جائز اور ناجائز صورتوں کا بیان ممنوعہ امور سے متعلقہ جامع احادیث کا بیان

15 hadiths in this chapter

7943

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7943

Sahih

(۷۹۴۳)۔حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنْ أَبِی شَیْخٍ الْہُنَائِیِّ قَالَ کُنْتُ فِی مَلَإٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عِنْدَ مُعَاوِیَۃَ فَقَالَ مُعَاوِیَۃُ: أَنْشُدُکُمُ اللّٰہَ أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہٰی عَنْ لُبْسِ الْحَرِیرِ؟ قَالُوا: اللّٰھُمَّ نَعَمْ قَالَ وَأَنَا أَشْہَدُ قَالَ: أَنْشُدُکُمُ اللّٰہَ تَعَالٰی أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہٰی عَنْ لُبْسِ الذَّہَبِ إِلَّا مُقَطَّعًا؟ قَالُوا: اَللّٰھُمَّ نَعَمْ قَالَ وَأَنَا أَشْہَدُ قَالَ: أَنْشُدُکُمُ اللّٰہَ تَعَالٰی أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہٰی عَنْ رُکُوبِ النُّمُورِ؟ قَالُوا: اَللّٰھُمَّ نَعَمْ، قَالَ وَأَنَا أَشْہَدُ قَالَ: أَنْشُدُکُمُ اللّٰہَ تَعَالٰی أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم نَہٰی عَنِ الشُّرْبِ فِی آنِیَۃِ الْفِضَّۃِ؟ قَالُوا: اَللّٰھُمَّ نَعَمْ قَالَ: وَأَنَا أَشْہَدُ قَالَ أَنْشُدُکُمُ اللّٰہَ تَعَالٰی أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہٰی عَنْ جَمْعٍ بَیْنَ حَجٍّ وَعُمْرَۃٍ؟ قَالُوا: أَمَّا ہٰذَا فَلَا قَالَ أَمَا إِنَّہَا مَعَہُنَّ۔ (مسند احمد: ۱۶۹۵۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ابو شیخ ہنائی کہتے ہیں:میں سیدنا امیر معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس گیا، جبکہ ان کے پاس صحابہ کرام کی ایک جماعت موجود تھی، سیدنا امیر معایہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں تمہیں اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں کیا تم جانتے ہو کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ریشم پہننے سے منع فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، انھوں نے کہا: میں بھی گواہی دیتا ہوں، پھر انھوں نے کہا: میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا تم جانتے ہو کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سونا پہننے سے منع کیا ہے، مگر تھوڑا تھوڑا استعمال کر سکتے ہیں؟ صحابہ نے کہا: جی ہاں، انھوں نے کہا: میں بھی گواہی دیتا ہوں۔ پھر انھوں نے کہا: میں تم کو اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے چیتوں کے چمڑے بچھانے سے منع فرمایا ہے؟ صحابہ نے کہا: جی ہاں، انھوں نے کہا: میں بھی گواہی دیتا ہوں، پھر انھوں نے کہا: میں تمہیں اللہ تعالیٰ کا واسطہ دیتا ہوں کیا تم جانتے ہو کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے چاندی کے برتن میں پانی پینے سے منع کیا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، انھوں نے کہا: میں بھی گواہی دیتا ہوں، پھر انھوں نے کہا: میں تمہیں اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کرکہتا ہوں کیا تمہیں معلوم ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حج اور عمرہ کو جمع کرنے سے منع کیا ہے؟ صحابہ نے کہا: نہیں، ایسی بات تو کوئی نہیں ہے، لیکن انھوں نے کہا: خبردار یہ بھی ان کے ساتھ ہے۔

7944

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7944

Sahih

(۷۹۴۴)۔حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِیْفٍ یُقَالُ لَہٗ: فَلَانُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، قَالَ: سَمِعْتُ اَبَا مُجِیْبٍ قَالَ: لَقِیَ أَبُو ذَرٍّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ وَجَعَلَ أُرَاہُ قَالَ قَبِیعَۃَ سَیْفِہِ فِضَّۃً فَنَہَاہُ وَقَالَ أَبُو ذَرٍّ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((مَا مِنْ إِنْسَانٍ أَوْ قَالَ أَحَدٍ تَرَکَ صَفْرَائَ أَوْ بَیْضَائَ إِلَّا کُوِیَ بِہَا۔)) (مسند احمد: ۲۱۸۱۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ابو مجیب کہتے ہیں کہ سیدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ملے، سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اپنی تلوار کی مٹھی چاندی سے بنا رکھی تھی، سیدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے انہیں روکا اور کہا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو انسان بھی چاندی یا سونا چھوڑ کر جائے گا تو اس کو اس کے ساتھ داغا جائے گا۔

7945

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7945

Sahih

(۷۹۴۵)۔عَنْ عَلِیٍّ رضي الله عنه قَالَ: نَہَانِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنْ ثَلَاثَۃٍ، نَہَانِیْ عَنِ الْقَسِّیِّ، وَالْمِیْثَرَۃِ، وَاَنْ اَقْرَاَ وَاَنَا رَاکِعٌ۔ (مسند احمد: ۱۰۰۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے تین چیزوں سے روکا ہے، ریشمی لباس سے، ریشمی گدیلوں سے اور اس سے کہ میں رکوع میں قرآن مجید کی تلاوت کروں۔

7946

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7946

Sahih

(۷۹۴۶)۔(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) نَہَانِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنْ لِبَاسِ الْقَسِّیِّ، وَالْمَیَاثِرِ، وَالْمُعَصْفَرِ، وَعَنْ قَرَائَۃِ الْقُرْآنِ وَالرَّجُلُ رَاکِعٌ اَوْ سَاجِدٌ۔ (مسند احمد: ۸۳۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے ریشمی لباس، ریشمی گدیلے، معصفر کپڑے اور اس سے منع کیا ہے کہ آدمی رکوع و سجود کی حالت میں قرآن مجید کی تلاوت کرے۔

7947

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7947

Sahih

(۷۹۴۷)۔عَنْ عَلِیٍّ قَالَ: نَہَانِی رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمِیثَرَۃِ وَعَنِ الْقَسِّیَّۃِ قُلْنَا لَہُ: یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ وَأَیُّ شَیْئٍ الْمِیثَرَۃُ؟ قَالَ: شَیْئٌ یَصْنَعُہُ النِّسَائُ لِبُعُولَتِہِنَّ عَلٰی رِحَالِہِنَّ، قَالَ قُلْنَا: وَمَا الْقَسِّیَّۃُ؟ قَالَ ثِیَابٌ تَأْتِینَا مِنْ قِبَلِ الشَّامِ مُضَلَّعَۃٌ فِیہَا أَمْثَالُ الْأُتْرُجِّ، قَالَ قَالَ أَبُو بُرْدَۃَ فَلَمَّا رَأَیْتُ السَّبَنِیَّ عَرَفْتُ أَنَّہَا ہِیَ۔ (مسند احمد: ۱۱۲۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے میثرہ اور قسی سے منع فرمایا ہے۔ لوگوں نے پوچھا: اے امیر المومنین! میثرہ کیا چیز ہوتی ہے؟ انھوں نے کہا: یہ (ریشمی گدیلے) ہوتے ہیں، جو عورتیں اپنی رہائش گاہوں میں اپنے خاوندوں کے لیے بناتی ہیں، ہم نے کہا: قسی کیا چیز ہوتی ہے؟ انھوں نے کہا: یہ شام کی طرف سے ہمارے ہاں ایک پھول دار (ریشمی) کپڑا لایا جاتا ہے، اس میں نارنگی کی مانند بیل بوٹے بنائے جاتے تھے، ابو بردہ کہتے ہیں: جب میں نے سبن علاقہ کے بنے ہوئے کپڑے دیکھے تو میں جان گیا کہ وہ یہی ہیں۔

7948

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7948

Sahih

(۷۹۴۸)۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ نَہٰی رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنِ الْمِیثَرَۃِ وَالْقَسِّیَّۃِ وَحَلْقَۃِ الذَّہَبِ وَالْمُفْدَمِ قَالَ یَزِیدُ وَالْمِیثَرَۃُ جُلُودُ السِّبَاعِ وَالْقَسِّیَّۃُ ثِیَابٌ مُضَلَّعَۃٌ مِنْ إِبْرَیْسَمٍ یُجَائُ بِہَا مِنْ مِصْرَ وَالْمُفْدَمُ الْمُشَبَّعُ بِالْعُصْفُرِ۔ (مسند احمد: ۵۷۵۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ریشمی گدیلوں، ریشمی لباس، سونے کا چھلہ اور انتہائی سرخ لباس سے منع فرمایا ہے۔یزید راوی کہتے ہیں: میثرہ سے مراد درندوں کے چمڑے ہیں، قسی عمدہ ریشم سے تیار کیا جانے والا ایک پھول دار لباس ہوتا ہے، یہ مصر سے لایا جاتا ہے اور عصفر بوٹی سے خوب رنگے ہوئے لباس کو مُفْدَم کہتے ہیں۔

7949

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7949

Sahih

(۷۹۴۹)۔عَنْ اَبِی الزُّبَیْرِ قَالَ: سَاَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ عَنْ مِیْثَرَۃِ الْاُرْجُوَانِ، فَقَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((لَا اَرْکَبُہَا وَلَا اَلْبَسُ قَمِیْصًا مَکْفُوْفًا بِحَرِیْرٍ، وَلَا اَلْبَسُ الْقَسِّیَّ۔)) (مسند احمد: ۱۴۷۳۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ابو زبیر کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سرخ رنگ کے ریشمی گدیلوں کے بارے میں پوچھا، انہوں نے کہا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نہ ایسے گدیلے رکھ کر سوار ہو تا ہوں، نہ ایسی قمیص پہنتا ہوں، جس کے کناے ریشم کے ہوں اور نہ ریشمی لباس پہنوں گا۔

7950

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7950

Sahih

(۷۹۵۰)۔عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ نُہِیَ عَنْ مَیَاثِرِ الْأُرْجُوَانِ، وَلُبْسِ الْقَسِّیِّ، وَخَاتَمِ الذَّہَبِ، قَالَ مُحَمَّدٌ: فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لِأَخِی یَحْیَی بْنِ سِیرِینَ، فَقَالَ: أَوَلَمْ تَسْمَعْ ہٰذَا؟ نَعَمْ وَکِفَافِ الدِّیبَاجِ۔ (مسند احمد: ۹۸۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ سرخ رنگ کے ریشمی گدیلوں سے، ریشمی کپڑے پہننے سے اور سونے کی انگوٹھی سے منع کیا گیا ہے۔ محمد بن سیریں کہتے ہیں: جب میں نے یہ بات اپنے بھائی یحییٰ بن سیرین سے ذکر کی تو انھوں نے کہا: کیا تو نے یہ سنا نہیں ہے؟ جی ہاں اور ریشم سے بنے ہوئے کناروں والا لباس پہننا بھی منع ہے۔

7951

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7951

Sahih

(۷۹۵۱)۔عَنْ مَالِکِ بْنِ عُمَیْرٍ قَالَ: کُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ عَلِیٍّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ فَجَائَ صَعْصَعَۃُ بْنُ صُوحَانَ فَسَلَّمَ ثُمَّ قَامَ فَقَالَ: یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ! انْہَنَا عَمَّا نَہَاکَ عَنْہُ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: نَہَانَا عَنِ الدُّبَّاء ِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِیرِ وَنَہَانَا عَنِ الْقَسِّیِّ وَالْمِیثَرَۃِ الْحَمْرَاء ِ وَعَنِ الْحَرِیرِ وَالْحِلَقِ الذَّہَبِ ثُمَّ قَالَ کَسَانِی رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حُلَّۃً مِنْ حَرِیرٍ فَخَرَجْتُ فِیہَا لِیَرَ النَّاسُ عَلَیَّ کِسْوَۃَ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ فَرَآنِی رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَنِی بِنَزْعِہِمَا فَأَرْسَلَ بِإِحْدَاہُمَا إِلٰی فَاطِمَۃَ وَشَقَّ الْأُخْرٰی بَیْنَ نِسَائِہِ۔ (مسند احمد: ۹۶۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ مالک بن عمیر کہتے ہیں:میں سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس بیٹھا تھا، ان کے پاس صعصعہ بن صوحان آئے، سلام کہا اور پھر کھڑے ہو کر کہا: اے امیر المومنین! جس چیز سے آپ کو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے منع فرمایا ہے، آپ اس سے ہمیں بھی منع کر دیں، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں کدو سے بنے ہوئے برتن، سبز مٹکے، تارکول والے برتن اور تنا کرید کر بنائے ہوئے لکڑی کے برتن سے منع فرمایاہے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں ریشمی لباس، سرخ رنگ کے ریشمی گدیلے، ریشم، سونے کی انگوٹھی اور چھلے سے منع فرمایا ہے۔ سیدنا علی نے کہا: پھر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے ریشم کا ایک جوڑا دیا، میں وہ پہن کر باہر آیا تا کہ لوگ میرے اوپر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا پہنا ہوالباس دیکھیں، لیکن نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میرے اوپر یہ دیکھ کر مجھے اتارنے کا حکم دیا، پس اس کا ایک حصہ سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے لئے بھیج دیا اور دوسرا حصہ اپنی دیگر عورتوں کے درمیان تقسیم کر دیا۔

7952

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7952

Sahih

(۷۹۵۲)۔ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رضي الله عنه قَالَ: نَہَانَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنْ خَوَاتِیْمِ الذَّھَبِ وَآنِیَۃِ الْفِضَّۃِ، وَ الْحَرِیْرِ، وَ الدِّیْبَاجِ، وَ الْاِسْتَبْرَقِ، وَ الْمَیَاثِرِ الْحُمُرِ، وَالْقَسِّیِّ۔ (مسند احمد: ۱۸۸۴۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا براء بن عازب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں سونے کی انگوٹھیاں، چاندی کے برتن، حریر، دیباج اور استبرق، سرخ رنگ کے ریشمی گدیلوں اور قسی سے منع فرمایا ہے۔

7953

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7953

Sahih

(۷۹۵۳)۔عَنْ عَلِیِّ بْنِ اَبِیْ طَالِبٍ رضي الله عنه قَالَ: نَہَانِیْ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا أَقُولُ نَہَاکُمْ عَنْ تَخَتُّمِ الذَّہَبِ، وَعَنْ لُبْسِ الْقَسِّیِّ، وَالْمُعَصْفَرِ، وَقِرَائَ ۃِ الْقُرْآنِ وَأَنَا رَاکِعٌ، وَکَسَانِی حُلَّۃً مِنْ سِیَرَائَ فَخَرَجْتُ فِیہَا فَقَالَ: ((یَا عَلِیُّ! إِنِّی لَمْ أَکْسُکَہَا لِتَلْبَسَہَا۔)) قَالَ: فَرَجَعْتُ بِہَا إِلٰی فَاطِمَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا فَأَعْطَیْتُہَا نَاحِیَتَہَا، فَأَخَذَتْ بِہَا لِتَطْوِیَہَا مَعِی فَشَقَّقْتُہَا بِثِنْتَیْنِ، قَالَ: فَقَالَتْ: تَرِبَتْ یَدَاکَ یَا ابْنَ أَبِی طَالِبٍ! مَاذَا صَنَعْتَ؟ قَالَ: فَقُلْتُ لَہَا: نَہَانِی رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنْ لُبْسِہَا، فَالْبَسِی وَاکْسِی نِسَائَ کِ۔ (مسند احمد: ۷۱۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا علی بن ابو طالب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے منع فرمایا ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ تمہیں منع فرمایا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے سونے کی انگوٹھی پہننے، ریشمی لباس اور معصفر لباس سے اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایاہے۔ پھر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ریشمی دھاری دار ایک پوشاک مجھے دی، جب میں اسے پہن کرنکلا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے علی! میں نے تمہیں یہ پہننے کے لئے تو نہیں دی، میں سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس آیا اور چادر کے دو ٹکڑے کر دئیے، سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے ابن ابی طالب! آپ نے یہ کیا کیا؟ میں نے کہا: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے یہ پہننے سے منع فرمایا ہے، تم پہن لو اور دیگر عورتوں کو پہنا دو۔

7954

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7954

Sahih

(۷۹۵۴)۔عَنْ اَبِی الْمَلِیْحِ بْنِ اُسْامَۃَ عَنْ اَبِیْہِ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم نَہٰی عَنْ جُلُوْدِ السِّبَاعِ۔ (مسند احمد: ۲۰۹۸۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا اسامہ بن عمیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے درندوں کے چمڑوں سے منع فرمایا ہے۔

7955

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7955

Sahih

(۷۹۵۵)۔عَنْ عَلِیٍّ رضي الله عنه قَالَ: نَہَانِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنْ خَاتِمِ الذَّھَبِ، وَعَنِ الْمِیْثَرَۃِ، وَعَنِ الْقَسِّیِّ، وَعَنِ الْجِعَۃِ۔ (مسند احمد: ۱۱۰۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے سونے کی انگوٹھی، ریشمی گدیلے اورریشمی لباس اور جَو کی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔

7956

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7956

Sahih

(۷۹۵۶)۔عَنْ حُذَیْفَۃَ قَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنْ لُبْسِ الْحَرِیْرِ وَالدِّیْبَاجِ وَآنِیَۃِ الذَّھَبِ وَالْفِضَّۃِ، وَقَالَ: ((ھُوَ لَھُمْ فِی الدُّنْیَا وَلَنا فِیْ الْآخِرَۃِ)) (مسند احمد: ۲۳۶۵۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا حذیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عام حریر، دیباج اور سونے اور چاندی کے برتنوں سے منع کیا اور فرمایا: یہ دنیا میں کافروں کے لئے ہیں اور ہمارے لئے آخرت میں ہیں۔

7957

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7957

Zaeef

(۷۹۵۷)۔عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ نَہَانَا رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنْ خَمْسٍ لُبْسِ الْحَرِیرِ وَالذَّہَبِ وَالشُّرْبِ فِی آنِیَۃِ الذَّہَبِ وَالْفِضَّۃِ وَالْمِیثَرَۃِ الْحَمْرَاء ِ وَلُبْسِ الْقَسِّیِّ، فَقَالَتْ عَائِشَۃُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! شَیْئٌ رَقِیقٌ مِنْ الذَّہَبِ یُرْبَطُ بِہِ الْمِسْکُ أَوْ یُرْبَطُ بِہِ قَالَ: ((لَا، اِجْعَلِیہِ فِضَّۃً وَصَفِّرِیہِ بِشَیْئٍ مِنْ زَعْفَرَانٍ۔)) (مسند احمد: ۲۶۴۳۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ پانچ چیزوں سے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں منع فرمایاہے: ریشم اور سونا پہننے سے، سونے اور چاندی کے برتنوں میں پینے سے، سرخ رنگ کے ریشمی گدیلے سے اور ریشمی لباس پہننے سے، سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے اللہ کے نبی! باریک سی سونے کی زنجیر، جس کے ساتھ کنگن باندھا جاتا ہے، وہ بھی جائز نہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں، اسے چاندی سے بناؤ یا زعفران سے زرد کر لو۔