Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7961
(۷۹۶۱)۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: اتَّخَذَ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم خَاتَمًا مِنْ ذَہَبٍ، وَکَانَ یَجْعَلُ فَصَّہُ مِمَّا یَلِی کَفَّہُ فَاتَّخَذَہُ النَّاسُ، فَرَمٰی بِہِ وَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ۔ (مسند احمد: ۴۶۷۷)
اردو ترجمہ · Urdu
۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کا نگینہ ہتھیلی کی اندر والی طرف رکھتے تھے، لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوا لیں، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے پھینک دیا اورچاندی کی انگوٹھی بنوا لی۔