Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 140 · Chapter 1425

لباس اور زینت کے مسائل

نیا کپڑا پہننے والے کی دعا کا بیان

4 hadiths in this chapter

7924

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7924

Zaeef

(۷۹۲۴)۔عَنْ عُمَرَ ابْنِ الْخَطَّابِ رضي الله عنه یَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((مَنِ اسْتَجَدَّ ثَوْبًا فَلَبِسَہُ فَقَالَ حِینَ یَبْلُغُ تَرْقُوَتَہُ: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی کَسَانِی مَا أُوَارِی بِہِ عَوْرَتِی وَأَتَجَمَّلُ بِہِ فِی حَیَاتِیْ، ثُمَّ عَمَدَ إِلَی الثَّوْبِ الَّذِی أَخْلَقَ، أَوْ قَالَ: أَلْقٰی فَتَصَدَّقَ بِہِ کَانَ فِی ذِمَّۃِ اللّٰہِ تَعَالٰی وَفِی جِوَارِ اللّٰہِ وَفِی کَنَفِ اللّٰہِ، حَیًّا وَمَیِّتًا، حَیًّا وَمَیِّتًا، حَیًّا وَمَیِّتًا۔)) (مسند احمد: ۳۰۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو نیا لباس زیب تن کرے اور پہنتے ہوئے جب وہ کپڑا ہنسلی کی ہڈی تک پہنچے تووہ یہ دعا پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی کَسَانِی مَا أُوَارِی بِہِ عَوْرَتِی وَأَتَجَمَّلُ بِہِ فِی حَیَاتِیْ (ساری تعریف اس اللہ کے لئے، جس نے مجھے ایسا لباس پہنایا جس کے ساتھ میں اپنی شرمگاہ چھپاتا ہوں اور اپنی زندگی میں زینت اختیار کرتا ہوں۔) پھر پرانے لباس کا صدقہ کر دے تو وہ اللہ تعالیٰ کے ذمہ، اس کی پناہ اور اس کی حفاظت میں آ جاتا ہے، وہ زندہ ہو یا میت، وہ بقید حیات ہو یا بقید ممات، وہ زندہ ہو یا میت، (وہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں آ جائے گا)۔

7925

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7925

Zaeef

(۷۹۲۵)۔عَنْ اَبِیْ مَطَرٍ الْبَصَرِیِّ وَکَانَ قَدْ أَدْرَکَ عَلِیًّا رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّ عَلِیًّا اشْتَرٰی ثَوْبًا بِثَلَاثَۃِ دَرَاہِمَ فَلَمَّا لَبِسَہُ قَالَ: اَلْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی رَزَقَنِی مِنَ الرِّیَاشِ مَا أَتَجَمَّلُ بِہِ فِی النَّاسِ وَأُوَارِی بِہِ عَوْرَتِی، ثُمَّ قَالَ: ہٰکَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ۔ (مسند احمد: ۱۳۵۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ابو مطر بصری ، جنھوں نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو پایا تھا، بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ایک کپڑا تین درہم سے خریدا، جب انھوں نے وہ پہنا تو یہ دعا پڑھی: اَلْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی رَزَقَنِی مِنَ الرِّیَاشِ مَا أَتَجَمَّلُ بِہِ فِی النَّاسِ وَأُوَارِی بِہِ عَوْرَتِی (ساری تعریف اس اللہ کے لئے ہیں، جس نے مجھے شاندار لباس کے ذریعہ لوگوں میں زینت دی اور اس کے ذریعہ میں اپنی شرمگاہ ڈھانپتا ہوں۔) اور پھر کہا: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اسی طرح سنا ہے۔

7926

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7926

Zaeef

(۷۹۲۶)۔وعَنْ أَبِی مَطَرٍ اَیْضًا أَنَّہُ رَأٰی عَلِیًّا أَتٰی غُلَامًا حَدَثًا فَاشْتَرٰی مِنْہُ قَمِیصًا بِثَلَاثَۃِ دَرَاہِمَ وَلَبِسَہُ إِلٰی مَا بَیْنَ الرُّسْغَیْنِ إِلَی الْکَعْبَیْنِ یَقُولُ وَلَبِسَہُ اَلْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی رَزَقَنِی مِنَ الرِّیَاشِ مَا أَتَجَمَّلُ بِہِ فِی النَّاسِ وَأُوَارِی بِہِ عَوْرَتِی۔ فَقِیلَ ہٰذَا شَیْئٌ تَرْوِیہِ عَنْ نَفْسِکَ أَوْ عَنْ نَبِیِّ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ ہٰذَا شَیْئٌ سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُہُ عِنْدَ الْکُسْوَۃِ: ((اَلْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی رَزَقَنِی مِنَ الرِّیَاشِ مَا أَتَجَمَّلُ بِہِ فِی النَّاسِ وَأُوَارِی بِہِ عَوْرَتِیْ۔)) (مسند احمد: ۱۳۵۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ابو مطرسے مروی ہے کہ انھوں نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو دیکھا، ابھی تک وہ نو عمر لڑکا ہی تھا، انہوں نے تین درہم سے قمیص خریدی، جب اسے گٹوں سے ٹخنوں تک پہن لیا تو یہ دعا پڑھی: اَلْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی رَزَقَنِی مِنَ الرِّیَاشِ مَا أَتَجَمَّلُ بِہِ فِی النَّاسِ وَأُوَارِی بِہِ عَوْرَتِی (ساری تعریف اس اللہ کے لئے ہیں، جس نے مجھے شاندار لباس کے ذریعہ لوگوں میں زینت دی اور اس کے ذریعہ میں اپنی شرمگاہ ڈھانپتا ہوں۔) جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ یہ دعا اپنی طرف سے پڑھ رہے ہیں یا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کر رہے ہیں تو انھوں نے کہا: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو سنا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لباس پہنتے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے: اَلْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی رَزَقَنِی مِنَ الرِّیَاشِ مَا أَتَجَمَّلُ بِہِ فِی النَّاسِ وَأُوَارِی بِہِ عَوْرَتِی۔

7927

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7927

Sahih

(۷۹۲۷)۔عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم اِذَا اسْتَجَدَّ ثَوْبًا سَمَّاہٗ بِاِسْمِہٖ قَمِیْصًا اَوْ عِمَامَۃً ثُمَّ یَقُوْلُ: ((اَللّٰہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ کَسَوْتَنِیْہٖ اَسْاَلُکَ مِنْ خَیْرِہٖ وَخَیْرِ مَا صُنِعَ لَہُ، وَاَعَوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّہٖ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَہٗ۔)) (مسند احمد: ۱۱۴۸۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب نیا لباس پہنتے تو اس کا نام لیتے کہ وہ قمیص ہے یا پگڑی اورپھر یہ دعا پڑھتے: اَللّٰہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ کَسَوْتَنِیْہٖ اَسْاَلُکَ مِنْ خَیْرِہٖ وَخَیْرِ مَا صُنِعَ لَہُ، وَاَعَوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّہٖ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَہٗ۔ (اے اللہ! ساری تعریف تیرے لئے ہے، تو نے مجھے یہ (کپڑا) پہنایا، (اب) میں تجھ سے اس کی بھلائی اور جس چیز کیلئے یہ بنایا گیا اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں، اور اس کی برائی اور جس چیز کیلئے یہ بنایا گیا اس کی برائی سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔ )