Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 140 · Chapter 1423

لباس اور زینت کے مسائل

جوتا پہننے کے آداب کا بیان

8 hadiths in this chapter

7911

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7911

Sahih

(۷۹۱۱)۔عَنْ نَافِعٍ اَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ یَلْبَسُ السِبْتِیَّۃَ وَیَتَوَضَّاُ فِیْہَا وَذَکَرَ اَنَّ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم کَانَ یَفْعَلُہٗ۔ (مسند احمد: ۵۲۵۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ نافع کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہماسبتی جوتے پہنتے اور ان میں وضو کرتے اور بیان کرتے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایسا ہی کیاکرتے تھے۔

7912

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7912

Sahih

(۷۹۱۲)۔عَنْ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یَقُوْلُ فِیْ غَزْوَۃٍ غَزَاھَا: ((اِسْتَکْثِرُوْا مِنَ النِّعَالِ، فَاِنَّ الرَّجَلُ لَا یَزَالُ رَاکِبًا مَا انْتَعَلَ)) (مسند احمد: ۱۴۹۳۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنا، آپ نے ایک غزوہ کے موقع پر فرمایا: جوتے کثرت سے پہنا کرو، کیونکہ آدمی جب تک جوتا پہنے رکھے، وہ گویا سوار رہتا ہے۔

7913

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7913

Sahih

(۷۹۱۳)۔عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی مَشْیَخَۃٍ مِنَ الْأَنْصَارٍ بِیضٌ لِحَاہُمْ فَقَالَ: ((یَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ! حَمِّرُوا وَصَفِّرُوا وَخَالِفُوا أَہْلَ الْکِتَابِ۔)) قَالَ فَقُلْتُ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَہْلَ الْکِتَابِ یَتَسَرْوَلَونَ وَلَا یَأْتَزِرُونَ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((تَسَرْوَلُوا وَائْتَزِرُوا وَخَالِفُوا أَہْلَ الْکِتَابِ۔)) قَالَ: فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَہْلَ الْکِتَابِ یَتَخَفَّفُونَ وَلَا یَنْتَعِلُونَ، قَالَ فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((فَتَخَفَّفُوا وَانْتَعِلُوا وَخَالِفُوا أَہْلَ الْکِتَابِ۔)) قَالَ: فَقُلْنَا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ َٔہْلَ الْکِتَابِ یَقُصُّونَ عَثَانِینَہُمْ وَیُوَفِّرُونَ سِبَالَہُمْ، قَالَ فَقَالَ النَّبِیُّ صلى الله عليه وآله وسلم: ((قُصُّوا سِبَالَکُمْ وَوَفِّرُوا عَثَانِینَکُمْ وَخَالِفُوا أَہْلَ الْکِتَابِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۶۳۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو امامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم انصاریوں کے عمر رسیدہ لوگوں کے پاس تشریف لائے، ان کی داڑھیاں سفید ہو چکی تھیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے انصاریوں کی جماعت!اپنی داڑھیوں کو سرخ اور زرد کیا کرو اور اہل کتاب کی مخالفت کیا کرو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! اہل کتاب تو شلواریں پہنتے ہیں، تہبند نہیں پہنتے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم شلواریں بھی پہنا کرو اور تہبند بھی اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! اہل کتاب موزے پہنتے ہیں اور جوتے نہیں پہنتے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم موزے بھی پہنو اور جوتے بھی اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! اہل کتاب اپنی داڑھیاں خراشتے ہیں اور مونچھیں لمبی کرتے ہیں، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم اپنی مونچھیں کاٹو اور داڑھیاں بڑھاؤاور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔

7914

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7914

Sahih

(۷۹۱۴)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: کَانَتْ نِعَالُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم لَھُمَا قِبَالَانِ۔ (مسند احمد: ۱۲۲۵۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے جوتوں کے دو تسمے تھے۔

7915

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7915

Sahih

(۷۹۱۵)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((اِذَا انْتَعَلَ اَحَدُکُمْ فَلْیَبْدَاْ بِیَمِیْنِہٖ وَاِذَا خَلَعَ فَلْیَبْدَاْ بِشِمَالِہٖ)) وَقَالَ: ((اَنْعِلْہُمَا جَمِیْعًا)) زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ: ((وَ اِذَا انْقَطَعَ شِسْعُ اَحَدِکُمْ فَلَا یَمْشِ فِیْ نَعْلٍ وَاحِدٍ لِیَحْفَہُمَا جَمِیْعًا اَوْ لِیُنْعِلْہُمَا جَمِیْعًا)) (مسند احمد: ۷۱۷۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی جوتا پہنے تو وہ دائیں جانب سے ابتدا کرے اور جب اتارے تو بائیں پاؤں سے ابتدا کرے اور دونوں جوتے پہن کر چلے۔ ایک روایت میں ہے: جب ایک جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو آدمی ایک جوتے میں نہ چلے، بلکہ دونوں جوتے اتار لے، یا دونوں پہن لے۔

7916

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7916

Sahih

(۷۹۱۶)۔(وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((اِذَا انْتَعَلَ اَحَدُکُمْ فَلْیَبْدَاْ بِالْیَمِیْنِ، وَاِذَا نَزَعَ فَلْیَبْدَاْ بِالشِّمَالِ، وَلْتَکُنِ الْیَمِیْنُ اَوَّلَھُمَا تُنْعَلُ وَ آخِرَ ھُمَا تُنْزَعُ۔)) (مسند احمد: ۱۰۰۰۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی جوتا پہنے تو وہ دائیں جانب سے ابتدا کرے اور جب جوتا اتارے تو بائیں جانب سے ابتدا کرے، یعنی پہنتے وقت دایاں پہلے پہنے اور اتارتے وقت دایاں آخر میں اتارے۔

7917

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7917

Sahih

(۷۹۱۷)۔(وَعَنْہٗ اَیْضًا) قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یَقُوْلُ: ((اِذَا وَلَغَ الْکَلْبُ فِیْ اِنَائِ اَحَدِکُمْ فَلْیَغْسِلْہٗ سَبْعَ مَرَّاتٍ، وَ اِذَا انْقَطَعَ شِسْعُ اَحَدِکُمْ فَلَا یَمْشِ فِیْ نَعْلِہِ الْاُخْرٰی حَتّٰی یُصْلِحَہَا)) (مسند احمد: ۷۴۴۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ڈالے تو اسے سات مرتبہ دھوئے اور جب تم میں سے کسی کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ ایک جوتے میں نہ چلے، یہاں تک کہ دوسرے جوتے کو مرمت کر لے (اوردونوں اکٹھے پہن لے)۔

7918

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7918

Zaeef

(۷۹۱۸)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم نَہٰی اَنْ یَمْشِیَ فِیْ خُفٍّ وَاحِدَۃٍ اَوْ نَعْلٍِ وَاحِدَۃٍ۔ (مسند احمد: ۲۹۴۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہمابیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک موزے یا ایک جوتے میں چلنے سے منع فرمایا ہے۔